Baaghi TV

گلوکارہ ریچل وکاجی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان کی نامور اور کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ ریچل وکاجی نے بھی شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامور گلوکارہ زوئی وکاجی کی بہن ریچل وکاجی نے اپنے موسیقار دوست اشعر قاضی کے ساتھ شادی کی یہ دونوں کوک اسٹوڈیو میں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں گلوکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا مغربی طرز کا عروسی لباس زیب تن کیا

کراچی میں منعقد ان کی شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی اداکارہ صنم سعید، شہریار منور اور عاصم رضا سمیت دیگرشخصیات شادی کی تقریب کا حصہ بنیں

ریچل وکاجی نے شادی کے موقع پر اپنے شوہر کے لیے گانا بھی گایا جبکہ ان کے ساتھ رقص بھی کیا گلوکارہ نے 2 منفرد روایات کے تحت شادی کی

ریچل وکاجی نے اپنے کیریئر میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی وہ گذشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں بھی کام کرچکی ہیں

اس فلم میں شہریار منور نے ان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھایا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پرریچل وکاجی کو شادی کی مبارکباد بھی دی

More posts