Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا احسن خان کو شوبز میں 100 سال ہوگئے رمشا خان

    کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا احسن خان کو شوبز میں 100 سال ہوگئے رمشا خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا میں آہستہ آہستہ منزل کی جانب بڑھ رہی ہوں جبکہ احسن خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ احسن خان کو شو بز میں100سال ہوگئے مگر وہ پھر بھی جوان نظر آتے ہیں

    رمشا خان نے انٹرویو میں اپنی فلمی کرئیر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا کیرئیر سلور اسکرین سے شروع کیا لیکن اس کے بعد زیادہ فلموں میں اس لیے کام نہیں کیا کیوںکہ میں اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں انہوں نے کہا مجھے آئٹم سونگ پر پرفارم کرنا اچھا نہیں لگتا

    لیکن انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو لڑکیاں یہ کام کرتی ہیں میں انہیں برا بھی نہیں کہتی مجھے جسم کی نمائش کرنا اور بولڈ سین بالکل پسند نہیں اپنی پرفارمنس کی بدولت شو بز میں نام پیدا کرنا چاہتی ہوںانہوں نے مزید کہا کہ نبیل قریشی احسن رحیم، ندیم بیگ اور عاصم عباسی جیسے کامیاب فلم ڈائریکٹر زکے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں

    انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ مجھےڈراما سیریل ’’تمہاری مریم‘‘، ’’ماہ تمام‘‘، ’’خود پرست‘‘ اور ’’استاد جی‘‘ کے مختلف کرداروں میں پسند کیا گیا

    عمرے کے دوران احسن خان کو تنقید کا سامنا


    اداکارہ نے بتایا کہ مقبول مزاحیہ ڈراما سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ میں احسن خان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگامیرا ایک ڈرامہ ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے اب میرا نیا ڈراما’’ فیروز خان، ہانیہ عامر اور گوہر رشید کے ساتھ آرہا ہے انہوں نے کہا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا میں آہستہ آہستہ منزل ی جانب بڑھ رہی ہوں

    رمشا خان نے بتایا کہ میری پہلی ڈراما سیریل ’’وہ اک پل‘‘ ہی سے مجھے کافی شہرت مل گئی تھی جب بھی شاپنگ کے لیے جاتی تو لوگ مجھ سے آٹوگراف لیتے اور لڑکیاں میرے ساتھ سیلفیاں بنواتیں

    سب مجھے میرے کردار ’’حنا‘‘ سے مخاطب کرتے تو مجھے بہت اچھا لگتا اس سیریل میں عائشہ خان اور فیروز خان کے مقابل کام کرنے کام موقع ملا اس کے بعد میں نےکبھی مڑ کر نہیں دیکھا

    اداکارہ نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں 23جون 1994ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں لیکن میرے تعلیمی مراحل لاہور میں مکمل ہوئے اے لیول، او لیول کرنے کے بعد نفسیات میں اعلی ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہوں ایک مرتبہ پھرہم اپنے آبائی شہر کراچی میں آکر بس گئےہیں

    انہوں نے بتایا کہ میری شخصیت میں کراچی اور لاہور کے ثقافتی رنگوں کا عکس نظر آتا ہےمیں، دی ایجوکیٹر کی کئی برانچز میں پڑھی ہوں بچپن میں سب لڑکیوں کی طرح میں بھی سب سے مختلف نظر آنے کا سوچا کرتی تھی انہوں نے کہا کہ شوبزنس کی دنیا میں آنے کے لیے کوئی خاص پلاننگ نہیں کی تھی

    تاہم بچپن میں ایف ایم ریڈیو پر کام کیا تھا اس سے مجھے شوبزنس میں کام کرنے کا شوق پیدا ہوا کسی دوست کے کہنے پر ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کیا جسے بے حد پسند کیا گیا انہوں نے کہا میں خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے ابتدا ہی میں سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا

  • فلم لال کبوتر کی دبئی میں شاندارسکریننگ

    فلم لال کبوتر کی دبئی میں شاندارسکریننگ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دبئی میں فلم لال کبوتر کی اسپیشل اسکرینگ ہوئی، اِس موقع پر فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار کو خوب داد دی گئی فلم میں مرکزی کردار منشا پاشا نے نجی ٹی وی چینل سے انٹر ویو کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہماری انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں ان تمام نے ”لال کبوتر“ کی بھر پور تعریف کی ہے

    منشا پاشا نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب سورج کے سامنے بیٹھے ہوں تو مسکرانا مشکل ہو جاتا ہے

    ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی سوچ کو گہری سوچ عنوان دیتے ہوئے اپنے ڈریس کے بارے بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس رنگ کے بعد لپٹن کا کمرشل انہیں ملنا چاہیئے

    فلم کو پاکستان کی جانب سے ”آسکر “ کیلئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ اس فلم نے کئی ایشین فلم فیسٹیول سمیت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں

    فلم ”لال کبوتر“ کی پروڈکشن کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر “ کی ہے دونوں بہن بھائی کی یہ پہلی فلم ہے جس میں معروف اداکار علی اکبر اور منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کئے

    جبکہ لالچ ، طاقت ، انتقام ، تھرل ، رومانس ،کامیڈی ، ایکشن ، اور کراچی کے سماجی مسائل پر بننے والی منفرد فلم”لال کبوتر“ ”جیوفلمز“ اور نہر گھر فلمز کا مشترکہ پروجیکٹ ہے علی عباس نقوی کی تحریر کی گئی کہانی کو ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم کا میوزک طحہٰ ملک نے ڈائریکٹ کیا ہے

  • پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں دو پاکستانی معروف اداکارئیں لائیوپرفارم کریں گی

    پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں دو پاکستانی معروف اداکارئیں لائیوپرفارم کریں گی

    کرکٹ شائقین پی ایس ایل سیزن فائیو کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور حوالے خبریں سامنے آئیں ہیں کہ اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات لائیوپرفارمنس کریں گی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کریں گی

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کیا جائے گا جب کہ آسٹریلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گےخوش آئند بات یہ ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے

    یاد رہے پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ تیار ہیں چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جو کہ شائقین کو متاثر نہیں کر سکا کرکٹ شائقین نے ترانے اور گلوکاروں پر مختلف میمز بناتے ہوئے تنقید کی

  • طیفا ان ٹربل  نیٹ فلیکس پر بھی دستیاب

    طیفا ان ٹربل نیٹ فلیکس پر بھی دستیاب

    اداکار و گلوکار علی ظفر اور مایا علی کی جولائی 2018 میں ریلیز ہونے والی رومینٹک کامیڈی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کو شائقین اب دنیا کی سب سے بڑی آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس پر بھی دیکھ سکیں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکار علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم’ طیفا ان ٹربل ‘کو نیٹ فلیک پر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے فلم کے شائقین اب نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گےاس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا

    علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گذشتہ سال دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد ’طیفا ان ٹربل‘اب نیٹ فلکس پاکستان پر بھی دستیاب ہے

    2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم ن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے اچھی کمائی کی تھی اور باکس آفس پر سپر ہٹ قرار پائی تھی

    پاکستان میں دھوم مچانے کے بعد طیفا ان ٹربل کو خلیجی ممالک سمیت یورپ، امریکا و ایشیا میں بھی ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے دیگر ممالک میں بھی اچھی کمائی کی تھی

    یاد رہے کہ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا تھا جبکہ فلم کی ہدایت کاری احسن رحیم نے کی تھی

  • ریپ کیسز ختم کروانے کے لئے ہاروی وائنسٹن نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی خدمات حاصل کیں

    ریپ کیسز ختم کروانے کے لئے ہاروی وائنسٹن نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی خدمات حاصل کیں

    نیویارک کی عدالت کی جانب سے قائم کی گئی 12 رکنی جیوری اور ججز کو 30 جنوری کو بتایا گیا کہ ہالی وڈ پروڈیوسرہاروی وائنسٹن نے 2017 میں نجی اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’بلیک کیوب‘ کی خدمات حاصل کی تھیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف جاری ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے مقدمے میں ان کے سابق وکیل ڈیو سین نے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ انہوں نے میرے ذریعے ہی اپنے خلاف میڈیا میں چلنے والی خبروں کو ختم کروانے اور الزام لگانے والی خواتین سے معلومات حاصل کرکے اسے غلط طریقے سے استعمال کرنے کے لیے نجی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی خدمات حاصل کی تھیں

    ڈیو سین جو ایک نجی قانونی فرم کے مالک ہیں انہوں نے ارکان اور ججز کو بتایا کہ اکتوبر 2017 میں نیویارک ٹائمز کی جانب سے ہاروی وائنسٹن کے خلاف شائع کیے گئے پہلے مضمون کے بعد فلم ساز نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی خدمات حاصل کیں ہاروی وائنسٹن چاہتے تھے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ان کے خلاف نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون کوغلط ثابت کرتے ہوئے اس معاملے میں متنازع معلومات پھیلائے تاکہ لوگ ان پر لگائے گئے الزامات پر یقین نہ کریں

    ڈیو سین نے عدالت کو بتایا کہ ہاروی وائنسٹن کے کہنے پر ان کی فرم نے ہی ’بلیک کیوب‘ کی خدمات حاصل کی تھیں انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو ٹارگٹ دیا گیا تھا کہ وہ ہاروی وائنسٹن پر الزام لگانے والی خواتین سے رابطہ کرکے ان سے ریپ اور جنسی ہراسانی کی معلومات حاصل کرنے کے بعد اس معلومات کو غلط انداز میں پھیلائیں نجی اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’بلیک کیوب‘ میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق اہلکاروں سمیت دیگر جاسوس اداروں کے سابق اہلکار کام کرتے ہیں

    یاد رہے کہ اس کے بارے میں نیویارک جیوری کے سامنے پیش ہونے والی پہلی اداکارہ 59 سالہ اینابیلا شیورہ نےبھی جیوری کو بتایا تھا کہ 2017 میں ان سے ایک مرد صحافی نے رابطہ کیا تھا اور ان کو صحافی نے خود کو ’دی گارجین‘ کا رپورٹر بتایا تھا اور ان سے انٹرویو کرنے کے بعد وہ غائب ہوگیا اور کبھی بھی ان کے ساتھ دوبارہ اس نے رابطہ نہیں کیا

  • میرے پاس تم ہو ڈرامے کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے عدنان صدیقی کا اعتراف

    میرے پاس تم ہو ڈرامے کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے عدنان صدیقی کا اعتراف

    پاکستان کا معروف اور مقبول ترین ڈرامہ جہاں بہت سی تعریفیں بٹورتا رہا وہیں اپنے متنازع ڈائیلاگز کی وجہ سےبھر پور تنقید کا نشانہ بھی بنتا رہا

    اس ڈرامے کی اکیسویں قسط کے شائقین کے بھر پور شوق کو دیکھتے ہوئے مذکورہ چینل اور ڈائریکٹر نے اسے سینما سکرین پر دکھانے کا بھی فیصلی لیکن اس کی آخری قسط مداحوں کو اس ڈرامے کے مرکزی کردار انش کے مر جانے کے وجہ سے پسند نہیں آئی جس کا غصہ شائقین نے مختلف میمز بناکر نکالا

    میرے پاس تم ہو کے مرکزی کردار دانش کو سندھ عدالت نے طلب کر لیا


    اس ڈرامے میں عدنان صدیقی (شہوار) ہمایوں سعید (دانش) اور عائزہ خان(مہوش) نے مرکزی کردار ادا کئے

    لیکن اب باغی ٹی ی کی رپورٹ کے مطابق عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کی آخری قسط میں بولے گئے ڈائیلاگزجو کہ کچھ یوں تھے ایسی عورت کو مرد برباد نہیں کرتا اس کے اندر موجود اپنے گھر توڑ دینے کی ہمت اسے برباد کرتی ہے

    اس کے آنکھوں سے بڑے اس کے خواب اسے برباد کرتے ہیں ایسی عورتیں یہ نہیں دیکھتی کے انہیں کیا ملا ہے وہ یہ دیکھتی ہیں کہ دوسروں کو کیا ملا ہے اندھی ہوتی ہیں ایسی عورتیں اور اندھوں کو پار لگانے کے بہانے کوئی بھی ساتھ لے جائے اس کے لیے کسی کا شہوار احمد ہونا ضروری نہیں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے

    سوشل میڈیا ویب سائٹ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے جو پیار ملا اس کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں میں جانتا ہوں کہ ڈرامے کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے اور کچھ موقعوں پر تھوڑا زیادہ متنازع بھی ہوگئے کبھی تو خواتین کو ایک ہی انداز میں پیش بھی کیا گیا میں یہ سب مانتا ہوں اس لیے بتانا ضروری سمجھتا ہوں امید تھی کہ کہانی ڈرامے کو اور بہتر بناتی

    انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب کے پیار تعاون اور خلوص کے لئے شکر گزار ہوں جو آپ نے ہر ہفتے ہمیں دیا انہوں نے لکھا کہ ایک آرٹسٹ کے آرٹ کی بھر پور تعریف سے بڑھ کر اور اس کے لئے کچھ اہم نہیں ہوتا انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس بارے میں کہانی کو اپنے پروڈکشن تلے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور اس میں خواتین رائٹرز کوموقع دیں گے انہوں ن جلد ہی ملیں گے کہتے ہوئے اپنی پوسٹ کا اختتام کیا

    میرے پاس تم ہو کی کامیابی پر دعاؤں اور پذیرائی پر مداحوں کا بے حد مشکور ہوں ہمایوں سعید

    ڈرامے میں دکھایا گیاتھا کہ مہوش (عائزہ خان) ایک غریب گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر (ہمایوں سعید)کو دھوکا دے کر ان سے طلاق لے کر امیر شخص ‘شہوار’ (عدنان صدیقی) سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے

    دونوں کی شادی سے قبل ہی امیر شخص شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم (سویرا ندیم) امریکا سے واپس آجاتی ہیں اور مہوش کو بے عزت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امیر شوہر کو جیل بھجوا دیتی ہیں اس کی آخری قسط میں دانش مہوش کو ملنے اس کے گھر جاتا ہے تو وہاں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو جاتی ہے دانش کی موت نے جہاں شائقین کو جذباتی کیا وہیں بہت سے لوگ ڈرامے کے اختتام سے مطمئن نظر نہیں آئے اور تنقید کرتے ہوئے مختلف کمنٹس کئے

    ڈرامے کی کہانی کو بہت زیادہ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تاہم تنقید کے باوجود اس ڈرامے کو بہت زیادہ دیکھا جا رہاتھا جبکہ اس کی‌آکری قسط کو رکوانے کے لئے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ میں بھی اس ڈرامے میں عورت کی تضحیک کرنے پرہمایوں سعید اور ڈرامے کے رایٹرش خلیل الرحم قمر کے خلاف ایک خآتون نے درخواست دائر کر رکھی ہے سندھ حکومت نے کچھ روز قبل اس کیس کی سماعت کی اور ہمایوں سعیدڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمر پیمرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو آئندہ سماعت پر 13 فروری کو عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

  • مہوش حیات کے بعد ایک اور معروف شخصیت کاائر پورٹ واش روم کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار

    مہوش حیات کے بعد ایک اور معروف شخصیت کاائر پورٹ واش روم کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار

    پاکستانی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات کے بعد امریکی نژاد پاکستانی فلم ساز، لکھاری، سماجی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ایر پورٹ واش روم میں گندگی پر برہمی کا اظہار کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مہوش کے بعد اب امریکی نژاد پاکستانی فلم ساز، لکھاری، سماجی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ کے خواتین کے واش رومز کے حوالے سے ٹوئٹ کی ہے

    سنتھیا ڈان رچی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات کی ایر پورٹ کے حوالے سے کی گئی پرانی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے نہ صرف کراچی ایئرپورٹ کے خواتین واش رومز بلکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے واش رومز میں بھی گندگی دیکھی

    امریکی نژاد فلم ساز نے مزید لکھا کہ حکومت کو نہ صرف ایئرپورٹ پر موجود خواتین کے ٹوائلٹس بلکہ پورے ایئرپورٹس کی صفائی کروانی چاہیے کیوں کہ یہی وہ پہلی جگہ ہوتی ہے جو دوسرے ممالک سے آنے والے افراد یا سیاح دیکھتے ہیں

    سنتھیا ڈان رچی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ایئرپورٹس دوسرے ممالک سے آنے والے سیاحوں کی نظر میں پہلے آتے ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی وہ لوگ ملک کے حوالے سے تصویر بناتے ہیں

    فلمساز کی اس ٹویٹ پر مہوش حیات نے بھی جواب دیتے ہوئےان سے اتفاق کیا اورلکھا کہ اب پاکستان کے تمام ایئرپورٹس کو تزئین و آرائش کی ضرورت ہے کیوں کہ یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ سب سے پہلے دیکھتے ہیں اور ملک کے حوالے سے اپنا اندازہ لگاتے ہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل مہوش حیات نے 24 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی اور بدبو دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے خواتین کے واش روم میں انتہائی گندگی اور بدبو کا سامنا کیا اور تو اور انہیں وہاں کاکروچ بھی دکھائی دئیے انہوں نے کہا تھا کہ یہ عمل نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس عمل سے ہم بیرون ملک سے آنے والے افراد کو پہلا تاثر بھی غلط دے رہے ہیں واش رومز کی صفائی بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور ہمیں اب صفائی کرنی پڑے گی

    مہوش حیات کی ٹوئٹ کے بعد فخر عالم نے بھی مہوش حیات کی اس ٹویٹ سے اتفاق کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے برائے مہربانی کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ دیں

    مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت نے کراچی ائر پورٹ واش روم کی گندگی کا نوٹس لے لیا


    جبکہ مہوش حیات کی ٹویٹ کے بعد وفاقی حکومت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ٹوائلٹ کی صفائی کرائی جائے گی

  • ماہرہ خان نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    ماہرہ خان نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان نے اپنے مسلسل سر درد کا بتاتے ہوئے مداحوں سے اس کے خاتمے کے لیے کوئی مشورہ مانگ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان نے اپنے مسلسل سر درد کے خاتمے کے لیے مداحوں سے کوئی گھریلو ٹوٹکا مانگ لیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نےلکھا کہ گذ شتہ دو دنوں سے ان کے سر میں مسلسل درد ہے، ہر 2 یا 4 گھنٹے بعد دوا لے رہی ہوں لیکن سر درد ختم نہیں ہورہا انہوں نے مداحوں سے مشورہ مانگتے ہو ئے کہا کہ سر درد کے حوالے سے کوئی دیسی ٹوٹکا یا کوئی ایسی چیز بتائیں جس کے استعمال سے سر درد سے چھٹکارا پایا جاسکے

    اداکارہ کے اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں نے ان کے لیے دیسی ٹوٹکوں کی بھرمار کرنے کے ساتھ ساتھ چند قراںی آیات اور وظائف بھی سینڈ کئے جنہیں پڑھ کر سر درد ختم کیا جا سکتا ہے اور ان کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی

    کسی مداح نے زیادہ پانی پینے کسی نے نیند لینے کا مشورہ دیا جبکہ کسی نے آرام کرنے اور کسی نے آیات قرآنی پڑھ کر دم کرنے کے مشورے سے نوازا اور درود پاک کی اور قرآن پاک تلاوت کرنے کو بھی کہا پاکستانی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی ہاجرہ نے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا

    جبکہ ایک صارف نے بارش کے پانی پر قرآنی آیات پڑھ کر دم کر کے پینے کا مشورہ دیا دیگر صارفین اور مداحوں نے بھی مختلف ٹوٹکے بتائے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے دیسی ٹوٹکوں پر یقین رکھنے کے حوالے سے حیرت بھرا جواب آیا


    نہ صرف پاکستان سے سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ کے ٹوئٹ کا جواب دیا بلکہ بھارت میں موجود مداحوں نے بھی اپنے اپنے ٹوٹکے پیش کئے اور جلد صحتیابی کی دعا بھی کی

  • پی ایس ایل فایئو کے ترانے پر تنقید کرنے والوں کو عاصم اظہر کا جواب

    پی ایس ایل فایئو کے ترانے پر تنقید کرنے والوں کو عاصم اظہر کا جواب

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ کچھ روز قبل سامنے آیا جس میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ ‘تیار ہیں’ کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور لال کبوتر فلم بنانے والے ہدایت کار کمال خان نے کی آفیشل ترانے کی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا

    پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو علی ظفر کا جواب


    ترانے کی ریلیز کے فوری بعد سے اسے شائقین نے ناپسند قرار دیتے ہوئے منفی ریویوز دیئے جبکہ مداحوں نے گلوکار علی ظفر کو یاد کرنا شروع کردیا

    لیکن اب معروف گلوکار عاصم اظہر نے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے آفیشل ترانے تیار ہیں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے عاصم اظہر ان ہی تنقید کرنے والوں کو جواب دینے کے لیے میدان میں آگئے اور ایک طویل نوٹ لکھا

    انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک طویل ٹوئٹ کیا، اُنہوں نے لکھا کہ ’کرکٹ کا مداح ہونے کی حیثیت سے میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ سب کے لیے کرکٹ اور پی ایس ایل کی کیا اہمیت ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میں شائقین کرکٹ کی توقعات پر مکمل طور پر پورا نہیں اتر سکا

    عاصم اظہر نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار کر رہے تھے لیکن سب ہی گلوکاروں نے آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے اور ہم نے اس بار کچھ مختلف کرنےکی کوشش کی ہے

    عاصم اظہر نے لکھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ اُن تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جن کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا لیکن یقین کریں کرکٹ کا ہونے کی حیثیت سے میں نے بہت اچھے سے کیا

    گلوکار نے لکھا کہ لیکن میں جانتا ہوں کہ تمام پاکستانی بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار کر رہے تھے لیکن سب ہی گلوکاروں نے آپ کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کی ہے اور ہم نے اِس بار کچھ مختلف کرنےکی کوشش کی ہے

    گلوکار نے لکھا کہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ جو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جن کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا انہوں نے لکھا میں پاکستانیوں کو دو باتیں کہوں گا کہ پی ایس ایل کے تمام ترانے جو اب تک گائے جا چکے ہیں ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں ہے آپ کو پسند یا ناپسند کرنے کا پورا حق ہے لیکن یہاں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہےکہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد ہے کرکٹ پی ایس ایل اور سب سے اہم پاکستان کی بہتری ہے مہربانی کرکے تنقید کرنے سے پرہیز کریں، کسی پر تبصرے کرنا اور ذاتی ریمارکس دینا اور کہنا کہ کوئی اس کو سننے کے بعد مرگیا یا کچھ اس طرح کی باتیں کرنااچھا فعل نہیں ہے اور نہ ہی میمز کے ساتھ کیونکہ میمز صرف فن ہے

    پی ایس ایل فائیو کے نئے ترانے پر توجہ کا مرکز بننے پرمداحوں کو علی ظفر کا پیغام


    واضح رہے پی ایس ایل فائیو ریلیز ہوتے ہیں صارفین نے ترانہ گانے والے گلوکاروں کو سخت تنقید کی اور مختلف میمز کے ساتھ طنزو مزاح کا نشانہ بنایا

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین ترانوں کی گلوکاری علی ظفر نے کی تھی پہلا ترانہ ‘اب کھیل کے دکھا’ 2016 میں سامنے آیا دوسرا ترانہ ‘اب کھیل جمے گا’ 2017 اور تیسرا ‘دل سے جان لگا دے’ 2018 میں ریلیز ہوا ان میں سے دوسرا اور تیسرا گانا بےحد مقبول ہوا تھا
    جبکہ پی اایس ایل فور کا ترانہ یہ کھیل دیوانوں کا فواد خان نے گایا تھا وہ بھی چائقین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکا تھا

  • ہالی وڈ فلموں میں 25 سال قبل ہی کورونا جیسےوائرس کی نشاندہی کر دی گئی تھی

    ہالی وڈ فلموں میں 25 سال قبل ہی کورونا جیسےوائرس کی نشاندہی کر دی گئی تھی

    چین میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کی نشاندہی ایک امریکی فلم میں 1995 میں کردی گئی تھی جو جانور سے انسانوں میں منتقل ہوا

    اس وقت چین میں 180 سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر ابدی نیند سو چکے ہیں اس وائرس سے ہزاروں افراد متاثر ہیں جبکہ چین میں موجود غیر ملکی اپنے اپنے وطن واپس جانے کے لیے بے چین ہیں

    کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے نزلہ زکام جیسی بیماری لاحق ہوسکتی ہے بروقت اور مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے تاہم ایسے ہی جراثیموں کے بارے میں بین الاقوامی فلم انڈسٹریز میں فلمیں بھی بنائی جاتی رہتی ہیں

    امریکا میں بھی اس کورونا وائرس جیسے جراثیم کے بارے میں 1995 میں ایک فلم بنائی گئی جس کا نام ’آؤٹ بریک‘ تھا یہ یہ فلم ایک غیر افسانوی کتاب پر بنائی گئی ہے

    اس فلم کے مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جنگلی بندر کو پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص کو اس جانور کے پنجے مارنے کی وجہ سے وائرس منتقل ہوجاتا ہے یہ وائرس آہستہ آہستہ دیگر لوگوں میں پھیلتا ہوا پورے ملک میں پھیلنے لگتا ہے

    دی ہاٹ زون نامی یہ کتاب 1994 میں شائع ہوئی تھی جو 1992 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع کئے گئے ایک آرٹیکل کی بنیاد پر رچرڈ پرسٹن نے لکھی تھی

    سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، حکومت


    ایسی ہی ایک اورفلم ڈائریکٹر اسٹیون سودربرگ کی 2011 کی تھرلر فلم ’کانٹیجن‘ 2011 میں بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں وائرسز کو بہت تیزی کے ساتھ انسانوں میں پھیلتا ہوا دکھایا گیا تھا

    اس فلم میں یہ وائرس ایک چمگادڑ سے ایک چینی مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ایک جانور منتقل ہوا اور پھر امریکی خاتون تک پہنچا اور کورونا وائرس کے بارے میں بھی مانا جارہا ہے کہ یہ چمگادڑ سے شروع ہوکر ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کسی جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا

    اس فلم کا آغاز ایک خاتون سے ہوتا ہے جو ہانگ کانگ سے واپس مینیسوٹا ایک عجیب بیماری کے ساتھ واپس لوٹتی ہے، چند دنوں میں اس کی موت ہوجاتی ہے جس کے بعد اس کے شوہر اور دیگر میں وہی علامات ظاہر ہوتی ہیں بلکہ دنیا بھر میں وبا پھیل جاتی ہے

    اس کو دیکھ کرایسا لگتا ہے جیسے فلم میں کورونا وائرس کی پیشگوئی کی گئی ہے فلم میں ایم ای وی 1 نامی وائرس کو پھیلتے ہوئے دکھایا گیا اور اس وقت کورونا وائرس مختلف ممالک میں سامنے آیا ہے جسے فی الحال عالمگیر وبا کی جگہ گلوبل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے

    مذکورہ دونوں فلموں میں وائرس کا شکار ہونے والوں کو چلتے چلتے گرتا ہوا دکھایا گیا ہے جیسا کہ بالکل اسی طرح آج سامنے آنے والے کورونا وائرس کے شکار افراد چلتے چلتے گر رہے ہیں کورونا کے پھیلتے ہی کنٹیجن اور آؤٹ بریک نامی فلموں نے دوبارہ مقبولیت حاصل کر لی ہے

    واضح رہے کہ ماہرین بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ آج چین سے امریکا تک پھیلنے والا یہ وائرس بھی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے