Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حمزہ علی عباسی کی اپنے الحاد سے اسلام تک سفرکی خصوصی تقریر

    حمزہ علی عباسی کی اپنے الحاد سے اسلام تک سفرکی خصوصی تقریر

    معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے گذشتہ برس شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کرکیا تھا حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بذریعہ ویڈیو اعلان کیا تھا کہ وہ 10 سال کے عرصے سے خدا اور موت کے بعد جیسی چیزوں پر تحقیق کررہا تھے اور اس دوران جو باتیں سامنے آئیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں

    حمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں سب سے پہلے رب اور پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں کچھ بتایا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہا کہ اداکاری حرام ہے، مجھے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام میں صرف بدکاری حرام ہے

    انہوں نے بتایا کہ میں میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا، ساتھ ہی اپنے مداحوں کو بھی رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دوں گاحمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں سیاست چھوڑنے کا عندیہ بھی دیا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے

    نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا


    اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے اس کے بعد سے مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے

    لیکن اب سوشل میڈیا ویب سائٹ پرمہربانی ڈالز لکھتے ہوئے ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی 2 جنوری بروز ہفتہ شام 7 بجے ٹیکساس کے شہر ڈالز ٹیکسز میں خطاب کریں گے

    اس خطاب میں حمزہ علی عباسی اپنا الحاد سے اسلام تک کے سفر کے بارے میں بتائیں گے اور اسلام کے دیگر پہلوؤں پر اپنے کئے گئے مشاہدے اور تجربے کی بنا ء پر روشنی ڈالیں

    اس تقریب کا انعقاد غامدی سینٹر آف اسلامک لرننگ کے بانی جاوید غامدی کے زیر صدارت کیا جائے گا جبکہ اس خطاب میں شامل ہونے کی فیس پچاس ڈالر ہو گی جس میں ڈنر بھی شامل ہوگا

    یہ پوسٹر شئیر کرنے پر ٹویٹر صارفین نے اداکار کو نیک دعاؤں اور تمناؤں سے نوازا وہیں کچھ صارفین نے انہیں تنقید اور طنز کا نشانہ بھی بنایا

    ایک صارف نے لکھا کہ مجھے امید ہے آپ کی تقریر ریسرچ کے مطابق ہو گی بلکہ جذباتی واقعات پر مبنی نہیں ہو گی کیونکہ اگر ایسا ہوا تو سوچنے والون کے لئے کسی کام کی نہیں ہو گی آپ اپنی جانب سے الحاد اور اسلام کو بیان کریں

    جبکہ ایک صارف نے ان کی حاوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ غامدی صاحب ایک بہترین سکالر ہیں حمزہ عباسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ بھائی آپ ٹھیک راستے پر جا رہے ہیں اور بہت بہترین میسج دیا ہے یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ آپ اس راستے پر آئے ہم سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے

    ایک صارف نے لکھا کہ اللہ آپ کی مدد کرے

    جبکہ کچھ صارفین نے انہیں اور غامدی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ نے ان کی بھر پور تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہا کیا

    یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارےافضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں اور اب اداکار حالیہ ڈرامے الف میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

    میں‌پھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں‌،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ

  • بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی مداح ہو گئیں

    بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی مداح ہو گئیں

    بھارت کی معروف اور نامور اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں کی مداح ہو گئیں

    بھارتی اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں کی مداح ہوگئیں جس کا ذکر آئے دن وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرتی نظر آتی ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے بھی ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے انہوں نے لکھا کہ ڈرامہ ’باغی‘ دیکھنے کا یہاں کسی نے انہیں مشورہ نہیں دیا تھا ایک زبردست کہانی تھی اور صبا قمر کے تو کیا ہی کہنے

    میرا چوپڑا آئے دن ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے مشورے طلب کرتی ہیں اور وہ دلچسپی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی بھی ہیں اور ڈرامے سے متعلق رائے بھی شیئر کرتی رہتی ہیں

    بھارتی اداکار مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند


    ایک صارف نے میرا سے پوچھا کہ آپ کو بھارت میں ’غدار‘ یا ’پاکستانی‘ کہلانے کا خوف محسوس نہیں ہوتا؟

    اس کے جواب میں میرا نے لکھا کہ کیوں صرف اس وجہ سے کہ مجھے پاکستانی ڈرامے پسند ہیں کیا دیکھنے اور پسند کرنے پر مجھ پر غداری کا لیبل نہیں لگ سکتا کیونکہ یہ مذاق نہیں ہے

    ایک صارف نے صبا قمر کا ڈرامہ چیخ دیکھنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے کہا پہلے سے دیکھ رکھا ہے

    ایک صارف نے ان سے میرے پاس تم ہو ڈارمے کا بارے میں ان کی رائے پوچھی انہوں نے جواب دیا ٹھیک ہے

    ایک مداح نے ان کو صبا قمر کا ڈرامہ چیخ اور میرے پاس تم ہو ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا یہ دیکھنے کا بعد میرا شکریہ ادا کریں گی اس پر اداکارہ نے لکھا دونوں دیکھے ہیں

    ایک صارف نے عشق زہے نصیب دیکھنے کا مشورہ دیا اداکرہ نے جواب میں کہا یہ میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے

    میرا چوپڑا پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی اداکاری سے بے حد متاثر نظر آتی ہیں پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ میں بھی انٹری دے چکی ہیں انہوں نے بھارتی اداکار عرفان خان کے مقابل بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے

  • شمعون عباسی نے عورت کو کم تر دکھانے پر خلیل الرحمن قمر کو کھری کھری سنادیں

    شمعون عباسی نے عورت کو کم تر دکھانے پر خلیل الرحمن قمر کو کھری کھری سنادیں

    معروف ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے ڈرامہ نویس و شاعر خلیل الرحمٰن قمر کو عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر کھری کھری سنا دیں

    سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی نے اپنے ایک پیغام میں خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیل صاحب آپ کا ڈرامہ ویسے بھی چل جاتا ، خواتین کو اتنا نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں تھی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ جو اپنا منجن بیچنے کی کوشش میں خواتین کو نیچا دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتے

    اس سے قبل علی گل پیر، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان اور عفت عمر جیسے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر اپنا ردعمل دیا تھا

    جبکہ لاہور کی سول کورٹ میں ایک خاتون نے ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے

  • ماہرہ خان کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    ماہرہ خان کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ کی خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے چرچے ہیں

    پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ایک آڑی ترچھی تصویر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں

    ماہرہ خان نے پکچر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ہلکے آسمانی رنگ میں ملبوس ایک خوبصورت مگر ترچھی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ اپنی تصویر ایڈجسٹ کر لو

    اس پر ماہرہ نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھئی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ اور تصویر ترچھی ہی شیئر کر دی

    ماہرہ خان کی اس تصویر کے شیئر کرتے ہی انسٹا گرام پر موجود اُن کے مداحوں نے انہیں سراہتے ہوئے ان کی اس سادگی اور خوبصورت تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئےتعریفیں شروع کر دیں



  • ہانیہ عامر نے بتا دیا وہ کیسی زندگی چاہتی ہیں

    ہانیہ عامر نے بتا دیا وہ کیسی زندگی چاہتی ہیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈونٹس کے بارے میں ایک ٹویٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ڈونٹس بے حد پسند ہیں اور وہ ایسی زندگی چاہتی ہیں جس میں ڈونٹس ہر وقت ان کے پاس رہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہانیہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ ڈونٹس کے ڈبے کے پاس سوئی ہیں اور ایسی ہی زندگی وہ چاہتی ہیں

    ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر جہاں مداحوں نے پُرمزاح تبصرے کئے وہیں ساتھی اداکار بھی پیچھے نہ رہے اور اُن کو مداح کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے ڈونٹس کا ڈبہ مانگنے لگے مگر ہانیہ کو ڈونٹس کا ڈبہ کس نے دیا اس راز سے عاصم نے سب کو آگاہ کردیا

    عاصم اظہر نے ہانیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مہربانی میڈم مگر ڈیلیوری والے کو بندہ ٹِپ بھی دے دیتا ہے ساتھ ہی غصے والی ایموجی استعمال کی

    ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر اداکار فہد مصطفی نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بھی تھوڑے سے ڈونٹس بھیج دیں میں بھی زندگی جینا چاہتا ہوں

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تو کافی ہیں دونوں تقریبات میں ساتھ ساتھ دکھائی بھی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کی نوک جھونک بھی جاری رہتی ہے جس سے ان کے چاہنے والے بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں

  • ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو روکنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر

    ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو روکنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر

    پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط رکوانے کے لئے ماہم نامی لڑکی نے در خواست دائر کر دی

    لاہور کی عدالت میں ماہم جمشید بٹ نے پیمرا پنجاب فلم سینسر بورڈ اے آر وائے ڈیجیٹل میرے پاس تم ہو کے ڈائریکٹر ندیم بیگ اور مذکورہ ڈارمہ کے پروڈیوسر ہمایوں سعید کے خلاف درخواست دائر کردی

    ماہم جمشید نے وکیل ماجد چوہدری کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرامے میں عورت کی تضحیک کی جا رہی ہے

    خاتون کی درخواست پر عدالت نے پیمرا، فلم سینسر بورڈ، ٹی وی چینل کی انتطامیہ اور ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم کو طلب کرلیا

    درخواست میں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو ڈرامے کے بارے میں مکمل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈرامہ سیریل میرے پا س تم ہو 17 اگست 2019 کو اے آر وائی ڈیجیٹل ٹی وی چینل پر آن ائیر ہوا جس کولکھا خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے جبکہ پروڈیوس ہمایوں سعید نے کیا ہے اور ڈائریکشن ندیم بیگ نے دی ہے

    ڈرامے کی کہانی میں میں تضحیک کرنے کے ساتھ معاشرے میں مرد اور عورت مے درمیان ایک بڑا امتیازی فرق کی گیا ہے کہانی کے رائٹر نے تنگ ذہنی دکجاتے ہوئے عورت کے عزت وقار کو مجروھ‌کیا ہے جو کہ بہت ہی بے عزتی کی بات ہے

    میرے پاس تم ہو ڈرامہ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جائے گی


    یقیناً یہ اس طرح کا جس میں عورت کی تضحیک کی ججائے پہلا ڈرامہ ہے جس کو سینما کی بڑے سکرین پر 25 جنوری 2020 کو دکھایا جا ئے گا یہ بات ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ یہ عام معاشرے میں مواد دوسروں کے لیے تنگ دل کا باعث بن سکتا ہے اور سماج کا امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے

    خاتون نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ڈرامے نے پاکستانی خواتین میں مثبت خیالات پیدا نہیں کیے بلکہ ڈرامے کے ذریعے زن بیزاری کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے

    ماہم جمشید نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ہدایات دے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو نشر کرنے سے روکا جائے


    میرے پاس تم ہو’ کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہے ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ شیث گل، حرا مانی، انوشے عباسی، سویرا ندیم، مہر بانو اور سید محمد احمد نے اہم کردار نبھائے

    اس ڈرامے کی کہانی ہمایوں سعید کے کردار ‘دانش’ سے شروع ہوتی ہے جو اپنی بیوی مہوش سے بےحد محبت کرتا ہے، ان دونوں کا ایک بیٹا رومی بھی ہے دانش اپنی فیملی سے بےحد محبت کرتا ہے اور ہر حال میں خوش رہنے کی کوشش کے ساتھ ایک عام زندگی گزارنے کا خواہشمند ہے وہیں مہوش امیر ہونے کی خواہشمند ہے اور اپنی دوست مہر بانو سے پیسے ادھار لیتی رہتی ہے

    ایک روز مہوش کی ملاقات مہر بانو کے بھائی کے باس شہوار سے ہوتی شہوار کو مہوش کی خوبصورتی اٹریکٹ کرتی ہے جس کے بعد ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتا اور وقت گزرنے کے بعد شہوار مہوش کو اپنے دفتر میں کام کرنے کی آفر دیتا جسے مہوش قبول کرلیتی

    اس ہی دوران شہوار اور اس کی دولت سے متاثر ہونے والی مہوش اپنے شوہر دانش کو دھوکا دیتی اور اس سے طلاق لےکر بغیر شادی شہوار کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کردیتی بعدازاں ایک روز جب یہ دونوں شادی کرنے ہی جارہے تھے تب شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم امریکا سے پاکستان واپس آجاتی اور شہوار کو گرفتار کروا کر مہوش کو بے عزت کر کے گھر سے نکال دیتی ہیں جس کے بعد مہوش کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا اور وہ ہمایوں سعید سے معافی مانگ کر اس کے پاس واپس جانے کی کوشش کرنے لگتی ہیں

    دوسری جانب ہمایوں سعید اپنے بیٹے کو اس دوران بورڈنگ اسکول بھیج دیتا ہے جہاں اس کی ملاقات اس کی ٹیچر ہانیہ سے ہوتی ہے جو بعد میں دانش کو پسند کرنے لگتی ہیں

    دانش اپنی سرکاری نوکری چھوڑ دیتا ہے اور اپنا گھر فروخت کر کے کر پیسہ اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر شہوار انڈسٹری کے شیئرز خرید لیتا ہے جس سے اسے کامیابی ملتی ہے اور اس کے دن بدل جاتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر باقاعدہ کاروبار شروع کردیتا ہے

    اس کی آخری قسط سینما میں دکھائی جانی تھی لیکن اب ڈرامے کی آخری میگا قسط روکنے کے لئے ماہم جمشید نے درخواست دائر کر دی
    ہے

  • شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کا فوٹو گرافرز کو خط کے ذریعے انتباہ

    شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کا فوٹو گرافرز کو خط کے ذریعے انتباہ

    شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے برطانوی خبررساں اداروں کو خط کے ذریعے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کی تصاویر خریدی یا شائع کی گئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور اس عمل کو ہراساں سمجھا جائے گا

    وکلاء کے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے نمائندے مستقل ان کے گھر کے باہر موجود ہیں اور جدید کیمروں سے ان کی تصویریں لینے کی کوشش کررہے ہیں

    شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے اگر ان کی تصاویر خریدی یا شائع کی گئیں تو اس عمل کو ہراساں سمجھا جائے گا
    اور اان کے خلاف قانونی کارروائی کریں کی جائے گی

    پرنس ہیری شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد نئی زندگی کی تیاری کیلئے برطانیہ سے کینیڈا پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی اہلیہ میگھن مرکل اور 8 ماہ کا بیٹا آرچی پہلے سے مقیم ہیں

  • بھارتی اداکار مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

    بھارتی اداکار مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

    بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مہوش نے بھی مثبت ردعمل دے دیا

    ایک انٹرویو میں گپی گریوال نے کہا میں نے اب پاکستان کی ساری فلمیں دیکھنی ہیں کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ پاکستانی فلموں کا بزنس بہت اچھا ہے جو میں فلم دیکھی تھی پنجاب نہیں جاؤں گی اس میں مہوش حیات کا کام بہت اچھا لگا تو یقیناً میں چاہوں گا کہ میں ان کے ساتھ کام کروں
    https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1219710876229435392?s=09
    گپی گریوال نے کہا مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

    مہوش حیات نے پاکستان آنے والے بھارتی اداکار کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کی فلموں اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں

    گپی گریوال نےمہوش کا شکریہ ادا کیا

    اکارا ننکانہ صاحب حاضری دینے کے بعد اپنے آبایہ پہنچے تو لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گپی گریوال کا چک 47 منصورہ فیصل آباد کے قریب ہے


    گاؤں پہنچنے پر ایک مقامی بزرگ نے گپی گریوال کو ان کا آبائی گھر اور اس سے ملحق علاقہ دکھایا جہاں دیہی طرز پر تعمیر کئے گئے گھر نمایاں تھے اپنت ٹیٹر اکاؤنٹ پر شئیر جی گئی ایک ویڈیو میں گپی گریوال پاکستانی بزرگ کا ہاتھ تھامے گاؤں کی ایک گلی میں دئکھے جا سکتے ہیں

    37 سالہ روپیندر سنگھ المعروف گپی گریوال پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے جہاں حکومتی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے سکھوں کے مذہبی مقام گردوارہ ننکانہ صاحب اور گردوارہ پنجہ صاحب پر حاضری دی اور پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا تھا

    اداکار و گلوکار گبی گریوال اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا دورہ ممکن بنانے کے اور خاطر خواہ انتظامات کرنے پر اظہار تشکر کیا

  • ونڈروومن بننے کی ہمیشہ سے خواہش تھی

    ونڈروومن بننے کی ہمیشہ سے خواہش تھی

    ہالی وڈ کی نامور اور حال ہی میں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ جینیفر آنسٹن اپنے کیریئر میں کئی کامیاب کردار نبھاچکی ہیں البتہ ایک کردار کا انہوں نے شدت سے انتظار کیا انتظار شدت سے کیا جو انہوں نے آج تک نہیں نبھایا

    حال ہی میں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ کے بعد میڈیا نے ادکارہ سے ان کے کیریئر کے حوالے سے مزید بات چیت کی اور مزید کرداروں کے حوالے سے سوال کیے

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں ہمیشہ سے ونڈر وومن کا کردار نبھانا چاہتی تھی اور میں نے اس کا بہت انتظار بھی کیا مجھے ونڈر وومن جیسا سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کا موقع تو نہیں ملا البتہ دوسرے پروجیکٹس میں منفرد کردار نبھانے پر غور کررہی ہوں

    اداکارہ کے مطابق میرے پاس کرنے کو بہت کچھ ہےالبتہ میں کیریئر کے اس موڑ پر اب فوکس کررہی ہوں کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں کیا کچھ کرسکتی ہوں

    جینفر آنسٹن کے مطابق میں زیادہ کامیڈی کردار نبھانے کی خواہش مند ہوں میں چاہتی ہوں کہ میں اب خوب ہنسوں اور لوگوں کو ہنساؤں

    ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ کے‌حوالے سے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور بریڈ پٹ اب تک اچھے دوست بھی ہیں

    واضح رہے کہ جینیفر آنسٹن اس وقت اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں گزشتہ سال کے آخر سے ان دونوں اداکاروں کو کئی ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا

    بریڈ پٹ کو بھی اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ میں اپنی فلم ‘ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا

    جینیفر آنسٹن اور براڈ پٹ کے درمیان 1998 میں تعلقات استوار ہوئے، جس کے 2 سال بعد 2000 میں دونوں نے شادی کرلی تھی ان کی شادی محض 5 سال ہی چل سکی اور دونوں نے جنوری 2005 میں علیحدگی اختیار کرلی، جس کے بعد اسی سال اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی

    سکرین گلڈ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی کورین فلم

  • لندن نہیں جاؤں گا کی کاسٹ میں ایک اور اداکار شامل

    لندن نہیں جاؤں گا کی کاسٹ میں ایک اور اداکار شامل

    پاکستان کے نامور ہدایت کار ندیم بیگ کی زیر تکمیل فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی کاسٹ میں اب ایک اور اداکار اداکار گوہر رشید شامل ہوچکے ہیں

    گوہر رشید اس کے علاوہ رواں سال دو فلموں ‘دی لیجنڈز آف مولا جٹ’ اور ‘منی بیک گارنٹی’ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے

    اداکار نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اب اپنے کیریئر میں کامیڈی اداکاری کرنے کی بھی کوشش کررہا ہوں فلم میں میرا کردار ہمایوں سعید کے کردار کا بہترین دوست بنے گا میرے کردار کی کوشش ہوگی کہ جو بھی اس کا بہترین دوست کرنا چاہے وہ کام فوری ہوجائے

    اداکار کے مطابق ان کا کردار با لی وڈ فلم سنجے دت کے کردار ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ میں موجود ارشد وارثی کے ‘سرکٹ’ کے کردار جیسا ہوگا فلم کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہوگی جسے پوری فیملی ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے اور محظوظ ہوگی

    گوہر رشید نے مزید بتایا کہ ‘کبریٰ اور میں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں ایک ساتھ پہلی بار کام کرتے نظر آئیں گے اور ہم دونوں ہی بہت پرجوش بھی ہیں

    واضح رہے کہ فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے علاوہ مہوش حیات اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال فروری میں ہوگا

    فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا اسکرپٹ خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے جبکہ پروڈکشن ہمایوں سعید کی کمپنی ‘سکس سگما’ کرے گی فلم رواں سال عیدالضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

    یاد رہے کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’ 2017 کی کامیاب فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کا سیکوئل ہے