Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سندھ حکومت نے بھی زندگی تماشا کی ریلیز پر پابندی لگا دی

    سندھ حکومت نے بھی زندگی تماشا کی ریلیز پر پابندی لگا دی

    پنجاب حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی فلم زندگی تماشہ کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

    فلم پر پابندی سے متعلق خط سینما مالکان کو بھیجا گیا ہے سندھ بورڈ آف فلم سنسر کے سیکرٹری مشتاق جتوئی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فلم کی نمائش امن وامان کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز روک دی اور فلم کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور اسے روکنے کے خلاف لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اس سے پہلے بھی سرمد کھوسٹ نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان آرمی چیف،چیف جسٹس و دیگر کے نام کھلا خط لکھا تھا اور اپنی فلم کی ریلیز میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا

    فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو ریلیز ہونا تھی حکومت پنجاب نے فلم کے ریویو کے لیے 3 فروری کی تاریخ دے دی ہے

    فلم ’زندگی تماشہ‘ کو بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا معتبر ترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے

    نرمل بانو کی تحریر کردہ اور سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زندگی تماشہ‘ اردو اور پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے

    فلم میں عارف حسن کے علاوہ اداکارہ سمعیہ ممتاز، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

  • زندگی تماشا کی ریلیز روکنے کے بعد مذہبی تنظیم نے مظاہرے منسوخ کر دیئے

    زندگی تماشا کی ریلیز روکنے کے بعد مذہبی تنظیم نے مظاہرے منسوخ کر دیئے

    وفاقی حکومت کی جانب سے فلم ساز سرمد کھوسٹ کی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز روکے جانے کے بعد مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے فلم کے خلاف مظاہروں کی کال واپس لے لی

    تحریک لبیک پاکستان نے ’زندگی تماشا‘ کے خلاف فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل 23 جنوری کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا تھا

    مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے ’زندگی تماشا‘ فلم کے خلاف مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے تھے تاہم اب تحریک لبیک پاکستان نے فلم کو ریلیز سے روکے جانے کے بعد فلم کے خلاف مظاہروں کی کال واپس لے لی

    ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز ابتدائی طور پر پنجاب فلم سینسر بورڈ نے روکی تھی اور بعد ازاں سندھ فلم سینسر بورڈ نے بھی فلم کی ریلیز کو روک دیا تھا دونوں صوبائی فلم سینسر بورڈز کے بعد وفاقی فلم سینسر بورڈ نے بھی ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز کو روکتے ہوئے فلم کا تنقیدی جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت مے بھی فلم کی ریلیز روک دی ہے

    وفاقی حکومت نے اس وقت ریلیز روکی جب سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور اسے روکنے کے خلاف لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی تھی

  • وفاقی حکومت نے فلم زندگی تماشا کی ریلیز روک دی

    وفاقی حکومت نے فلم زندگی تماشا کی ریلیز روک دی

    وفاقی حکومت نے فلم ساز سرمد کھوسٹ کی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز کو روک دی

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’مرکزی فلم سنسر بورڈ نے “زندگی تماشا” کا تنقیدی جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فلم بورڈ کی جانب سے فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ’زندگی تماشا‘ کے پروڈیوسر کو فلم کو ریلیز نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں

    فردوس عاشق اعوان کے مطابق ’زندگی تماشا‘ کی ٹیم کو فی الحال فلم کی ریلیز مؤخر کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں نہوں نےٹوئٹ میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ فلم سینسر بورڈ اور اسلامی نظریاتی کونسل کب تک ’زندگی تماشا‘ کا تنقیدی جائرہ لیں گے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ فی الحال سرمد کھوسٹ کی فلم کو ریلیز نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں

    وفاقی فلم سینسر بورڈ سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے بھی ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز کو روک دیا تھا

    پنجاب کے محکمہ اطلاعات نے فلم ساز سرمد کھوسٹ کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 24 جنوری کو ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز نہ کریں اور صوبائی حکومت کی جائزہ ٹیم کو فلم دکھانے کا انتظام کرے

    سرمد کھوسٹ زندگی تماشا فلم کے خلاف مظاہروں پر عدالت پہنچ گئے


    صوبائی حکومت کے مطابق جائزہ کمیٹی ’زندگی تماشا‘ کا دوبارہ جائزہ لے کر اسے ریلیز کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ سنائے گی تاہم تب تک فلم کو سینما گھروں میں ریلیز نہ کیا جائے

    صوبائی حکومت کے مطابق فلم سے متعلق محکمے کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں اور ان شکایات کے پیش نظر ہی فلم کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے صوبائی حکومت نے فلم ساز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ماہ 3 فروری کو صوبائی جائزہ کمیٹی کو ’زندگی تماشا‘ دکھانے کا بندوبست کرے

    پنجاب کی طرح سندھ حکومت نے بھی ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے

    سندھ فلم سینسر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم کے متنازع مواد سے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی تھیں اور سینسر بورڈ سمجھتا ہے کہ فلم کا مواد دوسروں کے لیے تنگ دل کا باعث بن سکتا ہے اس لیے فلم کی ٹیم کو تجویز دی جاتی ہے کہ وہ سینسر فلم بورڈ کے دیگر احکامات تک ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز نہ کرے

  • عہد وفا کے ’گلزار‘  اداکاری میں کیسے آئے؟

    عہد وفا کے ’گلزار‘ اداکاری میں کیسے آئے؟

    بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عہد وفا کے معروف کردار گلزار نے کہا ہے کہ وہ طارق بن زیاد کی طرح سب کشتیاں جلا کر اداکاری میں آئے ہیں

    ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں دیے گئے انٹرویو میں گلزار جن کا اصلی نام عدنان صمد خان ہے نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی تعلیم نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) سے حاصل کی

    انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے کے بعد والد کو کہا کہ میں نے اداکاری کرنی ہےشروع میں تو انہوں نے منع کیا مگر جب دیکھا کہ میں بضد ہوں تو انہیں ہار ماننا پڑی

    عدنان صمد نے بتایا کہ میرا تعلق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی ایک نواحی بستی گاڈھی سے ہے یہ دراصل ایک بلوچ قبیلہ ہے خاندان میں کسی کا دور دور تک اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے

    میزبان اویس منگل والا کے اس سوال پر کہ ’عہد وفا‘ میں گلزار کا کردار کیسے ملا انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ کے لیے سرائیکی اداکار چاہیے تھا میں بس صحیح موقع پر صحیح جگہ پہنچ گیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران احد رضا میر نے میری بہت مدد کی ہدایتکار سیف حسن نے بھی بہت اچھے طریقے سے سب سمجھایا


    شوٹنگ کے دوران پیش آئے سب سے یادگار واقعہ کے متعلق انہوں نے بتایا کہ پیرا گلائیڈنگ کا ایک سین کرنا تھا میں نے کہا کہ میں اس کی عکس بندی نہیں کرا سکتا کیونکہ میں مرنا نہیں چاہتا مجھ سے زبردستی سین کرانے کی کوشش کی تو میں شوٹنگ چھوڑ کر گھر چلا جاؤں گا بعد میں پتا چلا کہ وہ لوگ مذاق کر رہے تھے

    اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عدنان صمد نے بتایا کہ ہم کل چار بہن بھائی ہیں ہم تینوں بھائی بڑے ہیں اور بہن سب سے چھوٹی ہے بھائی زمینداری سے منسلک ہیں اداکاری صرف میرا انتخاب تھا

    عدنان صمد خان نے بتایا کہ طبیعتاً بہت سست انسان ہوں مگر پڑھنے کا بہت شوقین بھی ایک بار 16 گھنٹے سویا رہا بھائی نے جگا کر چیک کیا کہ زندہ بھی ہے یا اگلے جہان چلا گیا
    عدنان صمد نے کہا کہ اب لوگ پہچانتے ہیں ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے

  • سرمد کھوسٹ زندگی تماشا فلم کے خلاف مظاہروں پر عدالت پہنچ گئے

    سرمد کھوسٹ زندگی تماشا فلم کے خلاف مظاہروں پر عدالت پہنچ گئے

    فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کے خلاف مظاہرہوں کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    سرمد کھوسٹ نے ’زندگی تماشا‘ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد اور تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کردی

    سرمد کھوسٹ نے اپنے وکلاء ظفر اقبال اور شفقت پروین کی توسط سے سول کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ان کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو روکنے کی کال دی رکھی ہے جب کہ انہیں فلم ریلیز کرنے کے حوالے سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں اور اپنے کارکنان کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں

    درخواست میں فلم ساز نے کہا ہے کہ ’زندگی تماشا‘ کسی گروہ یا شخص سمیت کسی فرقے کے خلاف نہیں بنائی گئی بلکہ فلم کو صرف تفریح اور معاشرے کے اچھے پہلو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے فلم ساز نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ’زندگی تماشا‘ معاشرےکے اچھے پہلوؤں پر بنائی گئی ہے اور اس سے لوگوں کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی

    سرمد کھوسٹ کا فلم زندگی تماشا ریلیز نہ کرنے پر غور


    درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ ’زندگی تماشا‘ کو پاکستان فلم سینسر بورڈ نے کلیئر قرار دے کر ریلیز کے لیے سرٹیفکیٹ بھی جاری کر رکھا ہے جب کہ فلم کو رواں ماہ 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے۔

    سرمد کھوسٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ ان کی فلم سے کسی کے بھی مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوئے بلکہ فلم کو معاشرے میں بہتری لانے کے لیے بنایا گیا ہےانہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ عدالت تحریک لبیک پاکستان کو ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکنے کا حکم دے

    سرمد کھوسٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سول جج ضیاء الرحمٰن نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جنوری کودلائل کے لیے طلب کرلیا

    جبکہ فلم ’زندگی تماشا‘ کو 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے

  • وزیراعظم عمران خان ٹائم میگزین کے سرورق کا حصہ بن گئے

    وزیراعظم عمران خان ٹائم میگزین کے سرورق کا حصہ بن گئے

    20 جنوری کو شائع ہونے والےغیر ملکی جریدے ٹائم میگزین کے خصوصی ایڈیشن میں پانچ عالمی رہنماؤں کو نمایاں کیا گیا ہے جو برف سے ڈھکے سوئس الپس پر چیئر لفٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں

    میگزین کے سرورق میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ دیگر چار عالمی رہنماؤں کو سرورق کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ اسی سرورق میں ایک اور چیئر لفٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ موجود ہیں

    سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد کی جانے والی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کو مرکز گفتگو بناتے ہوئے عمران خان سمیت جرمن چانسلر انجیلا مارکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، صدر سینٹرل بینک یورپ کرسٹین لیگارڈے ڈبلیو ای ایف کے بانی کلاوز شوآب کو سرورق کا حصہ بنایا گیا ہے اس کے علاوہ دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات، سیاست دان اور بعض معروف اداکار ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں موجود ہوں گے


    وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے ہیں ان کے ہمراہ معاون خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ کے علاوہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی موجود ہیں

    عمران خان امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے علاوہ ازیں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں عمران خان معاشی چیلنجز اور اصلاحات کے عمل پر بات کریں گے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے

  • عہد وفا کے ’گلزار‘  اداکاری میں کیسے آئے؟

    عہد وفا کے ’گلزار‘ اداکاری میں کیسے آئے؟

    بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عہد وفا کے معروف کردار گلزار نے کہا ہے کہ وہ طارق بن زیاد کی طرح سب کشتیاں جلا کر اداکاری میں آئے ہیں

    ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں دیے گئے انٹرویو میں گلزار جن کا اصلی نام عدنان صمد خان ہے نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی تعلیم نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) سے حاصل کی

    انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے کے بعد والد کو کہا کہ میں نے اداکاری کرنی ہےشروع میں تو انہوں نے منع کیا مگر جب دیکھا کہ میں بضد ہوں تو انہیں ہار ماننا پڑی

    عدنان صمد نے بتایا کہ میرا تعلق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی ایک نواحی بستی گاڈھی سے ہے یہ دراصل ایک بلوچ قبیلہ ہے خاندان میں کسی کا دور دور تک اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے

    میزبان اویس منگل والا کے اس سوال پر کہ ’عہد وفا‘ میں گلزار کا کردار کیسے ملا انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ کے لیے سرائیکی اداکار چاہیے تھا، میں بس صحیح موقع پر صحیح جگہ پہنچ گیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران احد رضا میر نے میری بہت مدد کی ہدایتکار سیف حسن نے بھی بہت اچھے طریقے سے سب سمجھایا

    شوٹنگ کے دوران پیش آئے سب سے یادگار واقعہ کے متعلق انہوں نے بتایا کہ پیرا گلائیڈنگ کا ایک سین کرنا تھا میں نے کہا کہ میں اس کی عکس بندی نہیں کرا سکتا کیونکہ میں مرنا نہیں چاہتا مجھ سے زبردستی سین کرانے کی کوشش کی تو میں شوٹنگ چھوڑ کر گھر چلا جاؤں گا بعد میں پتا چلا کہ وہ لوگ مذاق کر رہے تھے

    اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عدنان صمد نے بتایا کہ ہم کل چار بہن بھائی ہیں ہم تینوں بھائی بڑے ہیں اور بہن سب سے چھوٹی ہے بھائی زمینداری سے منسلک ہیں اداکاری صرف میرا انتخاب تھا
    عدنان صمد خان نے بتایا کہ طبیعتاً بہت سست انسان ہوں مگر پڑھنے کا بہت شوقین بھی ایک بار 16 گھنٹے سویا رہا بھائی نے جگا کر چیک کیا کہ زندہ بھی ہے یا اگلے جہان چلا گیا
    عدنان صمد نے کہا کہ اب لوگ پہچانتے ہیں ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے

  • ہم اسٹائل ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری

    ہم اسٹائل ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری

    رواں برس ہم اسٹائل ایوارڈز میں نامزد فنکاروں اور مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے

    سسرنگینیوں سے بھرپور چوتھے ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 25 جنوری کو کراچی میں کیا جائے گا
    جن میں درج ذیل کیٹیگریز شامل ہیں
    فیشن

    بہترین ماڈل (فی میل) کے لئے عبیر رضوی ،گیتی آرا، زارا عابد،انعم ملک اور فہمین انصاری کو نامزد کیا گیا

    بہترین ماڈل (میل) کے لئے منصف علی خان،حسنین لہری،عامل خان،علی قریشی اور ولید صدیقی کو نامزد کیا گیا

    عروسی ملبوسات کی سال کی بہترین ڈیزائنر کے لئے میشا لکھانی ، ثانیہ مسکاتیہ،شہلا چتُر اور ثنا سفیناز کو نامزد کیا گیا

    سال کے بہترین ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ میں ٹونی اینڈ گائی نارتھ پاکستان،فاطمہ ناصر،شعیب خان،قاسم لیاقت اور سنیل نواب کے نام نامزد کئے گئے

    ریٹیل لیبل آف دا ایئر میں امیج، ثنا سفیناز، الکرم سٹوڈیو چیپٹر 2 اور آؤٹ فیٹرز کے نام نامزدگی کے لئے چنے گئے

    سا ل کا بہترین فیشن فوٹو گرافر کے لئے شہبا زشیزی،علی حسن، ایم ایچ ایم سٹوڈیو، اشنا خان اور عبداللہ حارث کے نام نامزد کئے گئے

    مردانہ ملبوسات کا سال کا بہترین ڈیزائنر میں شہلا چتُر،اسماعیل فرید ،عمران راجپوت ،ریپبلک بائے عمر فاروق اور دیپک اور فہد شامل ہیں

    ڈیزائنر آف دا ایئر پریٹ ویئر میں میشا لکھانی ثانی مسکاتیہ،سبلائم بائے سارہ، زاہا بائے خدیجہ شاہاور زارا شاہجہان کے نام شامل ہیں

    ڈیزائنر آف دا ایئر لان میں زارا شاہجہان،ثنا سفیناز، ایلن اور زینب چوتھانی شامل ہیں

    فلم اور ٹی وی 

    فلموں کی سب سے زیادہ اسٹائلش اداکارہ کے لئے ثروت گیلانی، ہانیہ عامر، ماہرہ خان ، کرن ملک اور مایا علی کے نام شامل ہیں

    فلموں کا سب سے اسٹائلش اداکار دانش تیمور، فہد مصطفی ، علی ظفر، میکال ذوالفقار اور احد رضا میر کو نامزد کیا گیا

    ٹی وی کی سب سے زیادہ اسٹائلش اداکارہ میں نوشین شاہ، سونیا حسین، عائزہ خان، اقراء عزیز حسین اور حرا مانی کو نامزد کیا گیا

    ٹی وی کا سب سے زیاد اسٹائلش اداکار میں احمد علی اکبر ،علمدار حسین، میکال ذوالفقار، فیروز خان، جنید خان اور عماد عرفانی کے نام نامزد کئے گئے ہیں

    میوزک 

    سب سے زیادہ اسٹائلش پرفارمر میں جمی خان،عمیر جیسوال، مومنہ مستحسن، عاصم اظہر اور علی سیٹھی کے نام شامل ہیں

    اسپورٹس 

    سب سے زیادہ اسٹائلش اسپورٹس پرسنیلٹی میں پلوشہ بشیر( بیڈ منٹن پلیئر)، تابش حسین( فٹ بال پلئیر)،کرشمہ علی ( فٹبال پلئیر)، ہاجرہ خان( فٹبال پلئیر)،کلیم اللہ خان (فٹبال پلئیر) کے نام شامل ہیں

    آسکر نامزدگیوں پرمہوش حیات کا شدید ردعمل

  • بے روزگار ہوں بچے کا خرچ نہیں اٹھا سکتا اداکار

    بے روزگار ہوں بچے کا خرچ نہیں اٹھا سکتا اداکار

    لاہور: اداکار و گلوکارمحسن عباس نے اپنے بچے کا خرچہ دینے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرا دیا ہے

    اداکار محسن عباس نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی بچے کا خرچے دینے کی درخواست پر جواب میں مؤقف اپنایا ہے کہ سابق اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کیے میرے حالات آجکل سخت ہیں سابق بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا

    انہوں نے کہا کہ میں بے روزگار ہوں ماہانہ کچھ بھی کما نہیں رہا محسن عباس نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت قانون کے مطابق سابق اہلیہ کی درخواست پر کارروائی کرئے بعد ازاں فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نےفریقین کے وکلاء کو 27 جنوری کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے

    خیال رہے ادکار محسن عباس کی سابق اہلیہ ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کے خرچے کا دعوی دائر کررکھا ہے

  • امریکی گلوکار دوران پرفارمنس چل بسے

    امریکی گلوکار دوران پرفارمنس چل بسے

    71 سالہ امریکی فوک گلوکار اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    غیر ملکی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 71 سالہ ڈیوڈ اولنے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران چل بسے رپورٹ کے مطابق گلوکار کی موت گانا گانے کے دوران ہوئی اور انہوں نے مرنے سے قبل مداحوں سے معذرت کی اور اگلے ہی لمحے چل بسے

    پروگرام میں موجود افراد کے مطابق دل کا دورہ پڑتے ہی انہوں نے گلوکاری چھوڑ کر پروگرام میں موجود تمام افراد سے معافی مانگی اور آرام سے اپنی کرسی پر بیٹھتے ہوئے اپنا سر سینے کی طرف جھکا دیا

    ان کے ساتھ پرفارمنس کرنے والے گلوکاروں و موسیقاروں کے مطابق انہوں نے ابتدائی طور پر سوچا کہ ڈیوڈ اولنے چند لمحوں کی خاموشی کی وجہ سے لوگوں سے معذرت کر رہے ہیں

    پروگرام میں موجود ایک خاتون نے ڈیوڈ اولنے کی موت کے حوالے سے اپنی فیس بک پوسٹ میں انہیں عظیم شخص قرار دیا اور واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ فوک گلوکار پرفارمنس کے دوران ہی چل بسے اس دوران نہ ہی ان کے ہاتھ سے گٹار گرا نہ ہی وہ خود کرسی سے گرے ان کی موت پر سکون حالت میں ہوئی

    ڈیوڈ اولنے کو امریکا کی روایتی موسیقی کے نامور گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا انہوں نے اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ موسیقی میں صرف کیا اور انہوں نے تقریبا 20 میوزک البم ریلیز کیے ان کا آخری میوزک ایلبم 2 سال قبل 2018 میں ریلیز ہوا تھا