ہلدی کا شربت خون میں شکر کی مقدار کم کرتا ہے
ہلدی کا شربت نہ صرف خون میں۔شکر کی مقدار کم کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول کم کرکے جگر کو فاسد مادوں سے محفوظ رکھتا ہے اور معدے کو تیزابیت سے بچاتا ہے ہلدی انسان کے لیے قدرت کے لیے ایک شاندار عطیہ ہے اس کے فعال اجزاء میں کرکومن شامل ہیں جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنے والی متعدد خرابیوں سے بچاتا ہے ذیا بیطس کے مریضوں میں خون کی شکر کم کرتا ہے اور متعدد سرطان پیدا کرنے والے عوامل کا دشمن ہے جبکہ کشمش اور کالی مرچ جسم کے خلیوں کو نقصان سے بچاتی ہے جس کے نتیجے میں انسان وقت سے پہلے بوڑھا نہیں ہوتا
اجزاء:
تازہ ہلدی آدھ انچ کا ایک ٹکڑا
ہلکی بھوری کالی مرچ دو عدد
کشمش آٹھ عدد
پانی دو سو ملی لیٹر
ترکیب:
ہلدی کو اچھی طرح دھو طرح دھو کر چھلکا اتار دیں چھلکا اتار کر دوبارہ دھوئیں اور باریک کاٹ لیں بھوری کالی مرچں کو پیس لیں اب ایک برتن میں پانی ابالیں کٹی ہوئی ہلدی اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں برتن ڈھک کر چولہا بند کر دیں کشمش ڈالیں اور چند منٹ تک عرق نکلنے دیں اب اس میں سے کشمش نکال کر ایک طرف رکھ دیں زرد شربت کو ایک پیالی میں چھان لیں کشمش چباتے جائیں اور ساتھ گھونٹ گھونٹ شربت پیتے جائیں
Author: عائشہ ذوالفقار
-

ہلدی کا شربت خون میں شکر کی مقدار کم کرتا ہے
-

ہلدی کے طبی خواص اور فوائد
برصغیر کا شائد ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں ہلدی کا استعمال نہ کیا جاتا ہو مغرب کی جدید تحقیق بھی اب ہلدی کی افادیت تسلیم کرتی نظر آتی ہے نیویارک میں ناردرن ویسٹ چسٹر ہاسپٹل کے اینگزیکیٹو میڈیسن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر منرو اسانتوس نے ان مریضوں کو اکثر بیشتر ہلدی استعمال کرنے کی سفارش کی ہے جو اپنے جوڑوں میں درد اور سوزش کی شکایت کرتے ہیں ڈاکٹر منروا خود بھی جب ورزش یا سپورٹس کے بعد جوڑوں میں دکھن محسوس کرتی ہیں تو اسے کم کرنے کے لئے ہلدی استعمال کرتی ہیں یہ اپنی خوبصورت رنگت دلچسپ ذائقے اور انسان کی صحت کےلیے بے پناہ خوبیوں کی حامل ہے مشہور کہاوت ہے کہ جس شہر میں زیتون، ہلدی، السی اور کلونجی میسر ہو وہاں ڈاکٹر کا کوئی کام نہیں
کینسر اور ہلدی:
میڈیکل سائنس کے مطابق ہلدی میں سو سے زیادہ کیمیکل کمپاونڈز موجود ہوتے ہیں جو بہت سی بیماریوں کے لیے شفا رکھتے ہیں خاص طور پرکرکونم کمپاؤنڈ جو ہلدی کو خوبصورت پیلا رنگ دیتا ہے ایک انتہائی مفید آرگینک کیمیکل ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کو پیدا نہیں ہونے دیتا ہلدی میں بیشمار اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو تحقیق کے مطابق سو سے زائد کینسر کی بیماریوں کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کینسر زدہ سیلز کا خاتمہ بھی کرتے ہیں
ہلدی ایک قدرتی انفلیمنٹری:
انفلامیشن یعنی سوزش جسم کے کسی حصے میں درد یا بے چینی کی بنیادی وجہ ہے انفلامیشن کی صورت میں ڈاکٹر اینٹی ایفلامیٹری ادویات اینسیڈ وغیرہ تجویز کرتے ہیں یہ ادویات اکثر اوقات فائدہ پہنچانے میں ناکام ہوجاتی ہیں اور ان کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہےہلدی میں موجود کرکومن قدرتی طور پر اینٹی اینفلامیٹری خوبیوں کا حامل ہوتا ہے جو سارے جسم میں سوزش کے خلاف ایک تحریک شروع کردیتا ہے اور سوزش کو ختم کرتا ہے
ہلدی قوت مدافعت بڑھاتی ہے:
انسانی جسم کا امیون سسٹم جسم کو بیماریوں میں لاحق ہونے سے بچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے ایمیون سسٹم نظام انہضام کیساتھ جُڑا ہوتا ہےاور ہلدی کھانا جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقت ور کرتا ہے کیونکہ ہلدی کے اندر قدرتی طور پر اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی مائیکروبیل کمپاونڈ امیون سسٹم کو لڑنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں اور جسم کی قوت مدافعت قدرتی طور پر بڑھاتے ہیں
ہلدی ہارمونز کو درست کرتی ہے:
انسان کے جسم اور دماغ میں ہونے والے تقریباًتمام عوامل ہارمونز کی وجہ سے ہوتے ہیں یہ ہارمونزنظام انہضام سے لیکر مسل بنانے نروس سسٹم کو درست رکھنے سونے اور جاگنے اور انسان کے مُوڈ کو درست رکھنے میں کام کرتے ہیں اور صحت مند جسم کو قائم رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں ہلدی کے اندر موجود کیمیکل کمپاونڈز خون کو صاف کرتے ہیں اور ان ہارمونز کا بیلنس درست رکھتے ہیں جو صحت مند جسم کے لیے بہت ضروری ہے
ہلدی بال گرنے سے روکتی ہے:
بالوں کا گرنا ناقص صحت کی علامت ہے جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں عام طور پر خوراک کی کمی بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے جس سے بال گرنے لگتے ہیں ہلدی میں شامل بے شمار نیوٹرنٹس جہاں جلد کو صحت مند بناتے ہیں وہیں یہ بالوں کی جڑوں کو مظبوط اور بالوں سے روکھا پن ختم کرنے میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوتے ہیں
ہلدی نظام انہظام کو درست کرتی ہے:
انسان اپنے جسم کی تقریباً تمام ضروریات خوراک سے حاصل کرتا ہے اور نظام انہضام خوراک کو ہضم کرکے جُز و بدن بنانے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اگر یہ نظام خراب ہو تو جسم بہت سے بیماریوں کا حملہ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہتا ہلدی میں شامل نیوٹرنٹس وٹامنز منرلز اینٹی آکسیڈینٹس اور انفلامیٹری کمپاؤنڈز نظام انہضام کو فعال رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں
ہلدی فالتو چربی کو پگھلاتی ہے:
اگر ہلدی کو روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جائے تو ہلدی میں موجود بے شمار کمپاؤنڈز جسم کی اضافی چربی کو جلانے میں اکسیر کا کام کرتے ہیں جسم کی فاضل چربی کئی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے جس میں دل اور کولیسٹرول کی بیماریاں اہم ہیں
ہلدی گُردوں کی صفائی کرتی ہے:
میڈیکل سائنس کے مطابق ہلدی میں موجود کرکومن ایک طاقتور اینٹی اینفلامیٹری کے طور پر کام کرتی ہے اور گُردوں کو صاف کر دیتی ہے اور خون کے بہاؤ میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہےہلدی یاداشت کو مضبوط کرتی ہے:
برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کو الزائمر کی بیماری بہت کم لاحق ہوتی ہے اور اس کی وجہ ہمارے کھانوں میں ہلدی کا روزانہ استعمال ہےجدید میڈیکل سائنس کی بہت سے تحقیقات میں دیکھا گیا ہے کہ ہلدی یاداشت کو بہتر بناتی ہے اور بھولنے کی اس خطرناک بیماری کو پیدا نہیں ہونے دیتی
جوڑوں کی درد کے لیے بے حد مفید:
ہلدی میں شامل قدرتی کمپاونڈز جہاں دیگر بیماریوں کو قابو کرتے ہیں وہاں یہ جوڑوں کے درد میں بھی شفا یاب ہیں یہ جوڑوں کے درمیان پیدا ہونے والے خلا کو کم کرتے ہیں اور درد میں قدرتی طور پر راحت پہنچاتے ہیں -

مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے
مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے
نزلہ زکام وغیرہ کی وجہ سے ناک کا بند ہوجانا ایک عام بات ہے مگر اگر یہ ناک رات کو سونے کے درمیان بند ہوجائے تو نیند کو خراب کر دیتی ہے اور بے سکونی کا باعث بنتی ہے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے بند ناک کو کھولنے کے چند آسان طریقے گے جن کو استعمال کر کے آپ سانس بند ہونے کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں درج ذیل ہیں
ناک کے دونوں طرف مالش کرنا:
شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کے ساتھ ناک کے ان دونوں سائیڈ مقامات پر دائرے کی شکل میں آہستہ آہستہ تقریباً ایک سے دو منٹ مالش کریں اس سے آپ کی سانس کی بند نالیاں کُھلنے میں مدد ملے گی اور آپ کو جمی ہُوئی ریشہ کو ناک سے خارج کرنے میں آسانی ہوگی
دونوں بھنووں کے درمیان میں مالش کریں:
ناک بند ہونے کے صورت میں بھنووں کے درمیان میں انگوٹھے یا انگلی کے ساتھ آہستہ آہستہ کم از کم ایک منٹ تک مالش کریں اس سے سانس کی نالیوں میں جمی ہُوئی ریشہ خارج ہونے میں مدد ملے گی اور یہ سانس کی نالی کی سوزش کو کم کرے گا
ناک اور ہونٹوں کے درمیان مالش کریں:
ناک اور ہونٹوں کے درمیاں آہستہ آہستہ مالش کریں اور اس عمل کو تقریباً 2 سے 3 منٹ تک جاری رکھیں یہ آپ کے ناک کی سوزش کو کم کرے گا اور سانس لینے میں آسانی پیدا ہوگی
ہوا میں نمی:
سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا چلا جاتا ہے اور ہوا جب خُشک ہوتی ہے تو سانس لینے سے ناک میں موجود ریشہ جمنی شروع ہوجاتی ہے اپنے کمرے میں ہیٹر یا چولہے کے اوپر پانی کی دیگچی رکھ دیں تاکہ پانی کی بھاپ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھے
گرم کپڑا ناک پر رکھیں:
کسی کپڑے کو گرم کرکے ناک کے دونوں اطراف اس سے ٹکور کریں یہ جمی ہُوئی ریشہ کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوگا
ورزش کے ذریعے:
اگر آپ نزلے زکام کا شکار الرجی کی وجہ سے ہُوئے ہیں اور آپ کی ناک بہہ رہی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ورزش کریں ورزش کرنے سے آپکا جسم گرم ہوگا اور یہ ناک میں موجود ریشہ کو خارج کرنے میں آسانی پیدا کرے گا
بھنے کالے چنوں کی ٹکور:
کالے چنے لے کر اس کو بھنوا کر دیسی کپڑے میں ڈال کر گرم گرم چنوں سے ٹکور کرنے سے بھی بند ناک کھل جائے گی -

جھٹ پٹ دم کا گوشت
جھٹ پٹ دم کا گوشت
اجزاء:
مٹن ایک پاو
پیاز آدھا کپ
ٹماٹر ایک عدد
گھی دو کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
ہری الائچی ایک عدد
لونگ دو عدد
کالی مرچ تین عدد
دارچینی ایک ٹکڑا
تیز پات ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پون چائے کاچمچ
گرم مصالحہ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
پریشر کُکر میں گوشت سمیت تمام اجزاء ڈال کر بیس منٹ کے لیے پکائیں جب گوشت گل جائے اور تیل نظر آنے لگے تو کسی ڈش ۔یں ڈال کر دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریں -

چکن بوٹی مصالحہ ریسیپی
چکن بوٹی مصالحہ
چکن بون لیس بوٹی دو سو پچاس گرام
چکن تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
لیموں ایک عدد
کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کچلی ہری مرچ ایک عدد
دہی پاو پیالی
تیل پاو پیالی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چکن میں لال مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ چکن تکہ مصالحہ کالی مرچ لیموں کا رس ہری مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ہھر انھیں ایک فرائنگ پین میں ڈال کر ان کا پانی درمیانی آنچ پر خشک کر لیں پھر اس میں تیل ڈال کر بھون لیں کسی ڈش میں نکال کر ایک عدد لیموں کا رس اور باریک کٹا دھنیا ڈال کر سرو کریں -

توا چکن بنانے کی ترکیب
توا چکن
اجزاء:
بون لیس چکن ایک پاو
پانی حسب ضرورت
پسی ہری مرچ تین عدد
ادرک لہسن آدھا کھانے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد سلائس کاٹ لیں
جولین ادرک آدھا کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
دہی پاو کپ
قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
جولین ہری مرچ دو عدد
کُٹی کالی مرچ دو چٹکی
کُٹی لال مرچ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
توے کو گرم کر کے اس پر پانی پسی ہری مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر سلائس اور چکن ڈالیں پھر انہیں ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں اب اس میں نمک لال مرچ کالی مرچ ادرک اور پھینٹی ہوئی دہی اور قصوری میتھی ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گریوی گاڑھی ہو جائے اور تیل چھوڑ دے ہری مرچوں سے گارنش کرکے سرو کریں -

ہنی پائن ایپل چکن ریسیپی
ہنی پائن ایپل چکن
اجزاء:
بون لیس چکن کیوبز ایک پاو
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
انڈے کی سفیدی آدھی
کٹی شملہ مرچ آدھی
کٹی گاجر آدھی
کُٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
تیل پاو کپ
شہد ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس آدھا کھانے کا چمچ
کٹے پائن ایپل آدھا کپ
ہری پیاز باریک سلائس ایک عدد
چکن اسٹاک آدھا کپ
ترکیب:
بون لیس چکن کیوبز کو نمک سفید مرچ کارن فلور سب کی آدھی مقدار میں مکس کر لیں پھر انڈے کی زردی ڈال کر مکس کریں اور پندرہ منٹ کے لیےمیرینیٹ کر لیں اور ڈیپ فرائی کر لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ایک کھانے کا چمچ لہسن شملہ مرچ گاجر باقی بچا نمک سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ۔سویا سوس اور ایک کپ چکن اسٹاک ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ ابلنے لگے پھر اس میں ایک کپ پائن ایپل فرائی کی ہوئی چکن اور آخر میں سوس گاڑھا کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کے پیسٹ کو ہری پیاز کے ساتھ شامل کر دیں -

چائے مصالحہ ریسیپی
چائے مصالحہ
مصالحے کے اجزاء:
کالی مرچ . ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
دار چینی دو ٹکڑے
لونگ آٹھ عدد
ہری الائچی آٹھ عدد
پسی ادرک دوچائے کے چمچ
چائے کے اجزاء:
دودھ ایک کپ
چائے کی پتی ڈیڑھ چائے کا چمچ
چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چائے کا مصالحہ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
کالی مرچ دار چینی لونگ اور الائچی کو گرائنڈ کر کے پاوڈر بنا لیں اس پاوڈر میں پسی ادرک شامل کر کے مکس کریں ائر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کر لیں چائے بنانے کے لیے دودھ اور پانی کو پتیلی میں ڈال کر ابال لیں پھر آنچ دھیمی کر دیں اب چائے کی پتی اور مصالحہ ڈال کر ایک منٹ ابالیں پھر اس میں چینی شامل کر دیں جب چائے ابلنے لگے تو آنچ دھیمی کر کے اسے مزید دو سے تین منٹ ابال لیں پھر کپ میں ڈال کر سرو کریں -

وزن کم کرنے کا آسان نسخہ
وزن کم کرنے کا آسان نسخہ
اجزاء:
لیموں چار عدد
شہد تین کھانے کے چمچ
دار چینی دو چائے کے چمچ
ادرک ایک ٹکڑا
تازہ سہانجنا ایک سو پچیس گرامترکیب:
ادرک اور سہنجنا کو بلینڈر میں اچھی طرح پیس لیں اس میں لیموں کا رس شامل کر کے دو سے تین منٹ پھر بلینڈ کریں پھر اس میں سہد اور دار چینی ملا کر دوبارہ بلینڈ کریں اور اس کو نکال کر شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اس کا ایک چمچ دن میں دو بار کھانے سے پہلے استعمال کریں تین ہفتے استعمال کریں پھر کچھ دنوں کے وقفے کے بعد دوبارہ استعمال شروع کریں اس سے نہ صرف وزن کم ہوگا بلکہ اس سے نظر دماغ اور یاداشت بھی تیز ہوگی سہانجنا میں وٹامن چی بی سکس بی ون پوٹاشئیم میگنیشئم اور فاسفورس پایا جاتا ہے اس کی وجہ سے میٹابولزم بھی تیز ہوجاتا ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے -

معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لئے لیمن گراس چائے
معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لئے لیمن گراس چائے
اجزاء:
سبز الائچی ایک عدد
لیمن گراس ایک چھوٹا چمچ
پودینے کے پتے پچیس عدد
کالا زیرہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سبز دھنیا چار کھانے کے چمچ
شہد حسب ذائقہترکیب:
پتیلی میں تین گلاس پانی ڈال کر گرم کریں جب پانی کو ایک ابال آ جائے تو اس میں الائچی لیمن گراس پودینہ کالا زیرہ اور سبز دھنیا ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے ابال لیں اب کپ مہں ڈال کر حسب ضرورت گُڑ یا شہد ملا کر پئیں اس چائے سے نہ صرف تیزابیت ختم ہو گی بلکہ وزن بھی کم ہوگا اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دن میں تین سے چارکپ پی لیا کریں اور ہر کھانے کے بعد ایک کپ پئیں