Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • موت سے چند گھنٹے پہلے رونما ہونے والی نشانیاں

    موت سے چند گھنٹے پہلے رونما ہونے والی نشانیاں

    موت زندگی کو ختم کرنے نہیں آتی بلکے موت زندگی کا حصہ ہے جس میں سے ہر ذی روح نے گُزرنا ہے، انسانی جسم لافانی نہیں ہے یہ زمین پر ایک مُدت سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا، عام طور پر جسم زمین پر کئی رنگ بدلتا ہے بچپن سے جوانی اور جوانی سے بڑھاپا یہ تمام علامات جسم کی پل پل موت کی طرف بڑھنے کی خبر ہے جسم پر ظاہر ہونے والی چند علامات جو جسم کے ایکسپائر ہونے سے کُچھ گھنٹے پہلے ظاہر ہوتی ہیں یہ علامات نشانیاں ہیں جسم کے لیے بھی اور اُس جسم کی روح سے محبت کرنے والوں کے لیے بھی کہ وقت بہت قریب آگیا ہے ایسے موقع پر محبت کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ جسم کو تنگ نہ کریں اور اُسے کوئی ذہنی یا جسمانی تکلیف نہ پہنچائیں تاکہ روح کے جسم سے جُدا ہونے کا یہ عمل آسان ہوجائے

    ہارٹ اٹیک سے پہلے جسم پر وصول ہونے والی نشانیاں


    موت سے چند گھنٹے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں:
    بھوک اور پیاس کا مٹ جاناجب جسم ایکسپائر ہونے کے بلکل قریب چلا جاتا ہے تو انسانی حاجات جیسے بھوک اور پیاس کی ضرورت محسوس ہونی بند ہو جاتی ہے اور لاغر جسم مزید توانائی حاصل کرنے کے لیے خوراک کی درخواست بند کر دیتا ہے
    دیگر انسانی حاجات ختم ہو جاتی ہیں:
    موت سے چند گھنٹے پہلے انسانی جسم پاخانہ اور پیشاب کی حاجت محسوس کرنا بھی بند کر دیتا ہے یہ گویا نشانی ہے روح کے جسم کو چھوڑنے سے پہلے کی موت سے کُچھ گھنٹے پہلے جسم درد سے کراہتا ہے اور اُس پر خوف کی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں جس میں کپکپی وغیرہ طاری ہوسکتی ہے
    دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہونا:
    ساری زندگی خون کو پمپ کرنے والا دل کی دھڑکنیں موت سے کُچھ دیر پہلے بے ترتیب ہوجاتی ہے اور نبض کو ہاتھ سے محسوس کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور یہ اشارہ ہے کہ یہ اعٖضا ءاپنا وقت پُورا کر چکے ہیں اور عنقریب بجھنے والے ہیں

    خطرناک بیماریاں جن کی تشخیص آنکھوں سے ہوتی ہے


    جسم کا درجہ حرارت:
    جسم کا وقت جب ختم ہونے والا ہوتا ہے تو آنکھوں میں آنسو چمکتے ہیں اور جسم کا درجہ حرارت گر جاتا ہے اور دوبارہ بحال نہیں ہوتا ایسے موقع پر اُسے شدید پسینہ بھی آسکتا ہے
    محسوسات کم ہوجانا:
    روح جب جسم کو چھوڑنے کے لیے بلکل تیار ہو یعنی موت سے تقریباً 24 گھنٹےپہلے تو ہاتھوں پاؤں گھٹنوں کی جلد پر محسوسات ختم ہو جاتی ہیں اور ان کا رنگ بدلنا شروع ہوجاتا ہے اور یہ نیلا یا ارغوانی رنگ اختیار کرنا شروع کر دیتا ہے
    سانس کی بے ترتیبی:
    یہ نشانی واضح نشانی ہے جس میں سانس اُکھڑنا شروع ہوتا ہے اور بے ترتیب ہوتا چلا جاتا ہے اور دھیرے دھیرے بُجھ جاتا ہے

    چند بیماریاں جو پہلے ہاتھوں پر اثر انداز ہوتی ہیں


    سکرات کی حالت
    میڈیکل سائنس اس حالت کو نہیں مانتی مگر میٹافزکس کے سمجھنے والےجانتے ہیں کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب رخصت ہونے والا لینے آنے والوں کو محسوس کرنے لگتا ہے اور دیکھنے لگتا ہے ایسے موقع پر اُس کے مُنہ سے کُچھ ایسے الفاظ نکلتے ہیں جنہیں سُن کر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسے الوژن ہو رہی ہے جسم جب کمزور اور لاغر ہوتا ہے تو الوژن بھی ہوسکتی ہے مگر سقراط الوژن نہیں ہے اور اہل علم اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں ساری زندگی خون کو پمپ کرنے والا دل کی دھڑکنیں موت سے کُچھ دیر پہلے بے ترتیب ہوجاتی ہے اور نبض کو ہاتھ سے محسوس کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور یہ اشارہ ہے کہ یہ اعٖضا ءاپنا وقت پُورا کر چکے ہیں اور عنقریب بجھنے والے ہیں
    جسم کا وقت جب ختم ہونے والا ہوتا ہے تو آنکھوں میں آنسو چمکتے ہیں اور جسم کا درجہ حرارت گر جاتا ہے اور دوبارہ بحال نہیں ہوتا ایسے موقع پر اُسے شدید پسینہ بھی آسکتا ہےایسے موقع پر کمزور دل لوگ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے مریض کے قریب نہ رہیں اور اُس کے قریب بلکل مت روئیں کیونکہ جسم کی سماعت کی حس کام کر رہی ہوتی ہے اور محبت کرنے والوں کو تکلیف میں دیکھنا بھی ایک تکلیف ہے اس لیے رخصت ہونے والی روح کے جسم کو اس تکلیف میں مبتلا نہ کریں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور ایسے موقع پر ختم ہونے والے جسم کو سخت ہاتھ مت لگائیں اور نرم ہاتھوں سے اُس کے بالوں میں اُنگلیاں پھیریں اور بار بار اُس کی جگہ تبدیل نہ کریں اور جتنا ممکن ہو اُس کے لیے سکون فراہم کریں تاکہ اُس پر یہ عمل آسان ہو سکے کُچھ لوگ ایسے وقت پر مریض کو کلمہ پڑھنے پر مجبور کرتے ہیںاگر مریض مسلمان ہے توہرگز ایسا مت کریں اور مریض کو مجبور کرنے کی بجائے آہستہ آواز میں اُس کے قریب یہ کلمات ادا کریں تاکہ وہ سُنے کیونکہ اُس کی سماعت کی حسیں کام رہی ہوتی ہیں اور یاد رکھیں کے بطور مسلمان وہ یہ کلمات اپنی زندگی میں ادا کر چُکا ہے اس لیے اگر وہ ایسے موقع پر زبان کی کمزوری کی وجہ سے یہ کلمات ادا نہ کر پائے تو کوئی بات نہیں اور ہرگز اُسے گناہگار شمار مت کریں اللہ تعالی نے اُس کی زبان سے یہ کلمات اُس کی زندگی میں سُن رکھے ہوتے ہیں اور وہ بڑا ہی غفور و رحیم ہے

  • وزن کم کرنے کے لئے اسپیشل چائے

    وزن کم کرنے کے لئے اسپیشل چائے

    وزن کم کرنے کے لئے اسپیشل چائے
    اجزاء:
    دارچینی کا ٹکڑا ایک عدد
    لانگ ایک عدد
    مولٹھی ایک چائے کا چمچ
    کلونجی ایک چٹکی
    ادرک ایک ٹکڑا
    لہسن ایک ٹکڑا
    سبز الائچی ایک عدد
    ترکیب:
    آٹھ گلاس پانی کو چولہے پر رکھیں جب ابلنے لگے تو چھ چائے کے چمچ سبز چائے کے ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں کہ چھ گلاس پانی رہ جائے پھر اس میں تمام اجزاء ڈال دیں جب دوبارہ ابلنے لگے تو چند پتے پودینے کے ڈال کر تھرماس میں ڈال دیں جب پینی ہو تو تھوڑا سا لیمن اور براؤن چینی ڈال کر مکس کریں اور پی لیں تقریباً آٹھ گلاس روزانہ لیں

  • سردیوں کے لئے لاجواب قہوہ

    سردیوں کے لئے لاجواب قہوہ

    سردیوں کے لئے لاجواب قہوہ
    اجزاء:
    سبز چائے گن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    دارچینی یا پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    زعفران ایک چٹکی
    سبز الائچی دو عدد
    بادام دو عدد
    شہد حسب ذائقہ
    پانی دو کپ
    ترکیب:
    دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں جب ایک ابال آ جائے تو اس میں الائچی زعفران اور دار چینی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھیں جب دیکھیں کہ پانی اچھی طرح ابل گیا ہے تو سبز چائے ڈال کر ڈھک دیں اور ساتھ ہی چولیہا بند کر دیں تین منٹ کے بعد قہوہ چھان کر پیالیوں میں ڈال لیں اور حسب ذائقہ شہد ڈال کر گرم گرم پیش کریں سردیوں میں یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے

  • ڈرنکس جو وزن کم کرتے ہیں

    ڈرنکس جو وزن کم کرتے ہیں

    ڈرنکس جو وزن کم کرتے ہیں
    اکثر لوگ شکائت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ روزانہ ورزش کرتے ہیں مگر پھر بھی اُن کا وزن کم نہیں ہوتا، ایسے تمام احباب کے لیے جو ورزش کے باوجود وزن کم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں مندرجہ ذیل ڈرنکس جن کو اگر ریگولر نہار مُنہ پیا جائے تو جہاں پیٹ کی چربی بہت جلد پگھل جائے گی وہاں بہت سے دُوسری بیماریوں کا بھی قدرتی علاج ہو جائے گا اور جسم توانا اور تندرست ہوجائے گا
    سونف کا پانی:
    سونف کا پانی وزن کم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے اور میٹابولیزم کو تیز کرتا ہے رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کی چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار مُنہ اُٹھ کر پی لیں

    بچوں کے دانتوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟


    زیرے کا پانی:
    زیرے کے پانی میں اینٹی آکسیڈینٹ منرلز اور وٹامنز شامل ہوتے ہیں اور یہ کاربوہائیڈریٹس چربی اور گلوکوز کو ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے زیرے کا پانی جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا اور گرمیوں میں اس کا استعمال انتہائی مُفید ہے استعمال کے لیے آدھی چائے کی چمچ زیرے کو رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اُٹھ کر پی لیں چند ہی دنوں میں آپ کو فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا

    اجوائن کا پانی:
    اجوائن کو پانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ پینے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور جسم میں جمی ہوئی چربی پگھلتی ہے
    جو کے دلیے کا پانی:
    ایک چمچ جو کا دلیہ پانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ چھان کر ایک چائے کی چمچ شہد ڈال کر پی لیں اور پھر قدرت کے کرشموں کا نظارہ اپنی آنکھوں سے کریں
    لیموں اور شہد کا پانی:
    لیموں اور شہد کو پانی میں ڈال کر نہار مُنہ پینے سے جسم کے فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے میٹا بولزم تیز ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے
    سبز چائے کا پانی:
    سبز چائے وزن کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے ایک کپ میں صرف چار کیلوریز ہوتی ہیں چائے میں موجود کیفین جسم کت اضلاح کی فالتو چربی پگھلانے میں مدد دیتی ہے اور اس کا پانی اینٹی آکسیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہوتا ہے اور جسم میں موجود چربی کو پگھلاتا ہے بہترین نتائج کے لیے اسے صبح نہار مُنہ استعمال کریں اس کے علاوہ اس میں نمکیات اور فلورائڈ ہوتے ہیں یہ دانتوں کی بیماریوں کے خلاف ایک اچھا مدافعتی نظام ہے

  • چکن ملائی بنانے کی ترکیب

    چکن ملائی بنانے کی ترکیب

    چکن ملائی
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    نمک پون چائے کا چمچ
    پسے کاجو ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کریم پاو کپ
    مکھن ایک اونس
    گھی ایک کھانے کا چمچ
    سفید مرچ دو چٹکی
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    پیاز ایک عدد ابال کر پیس لیں
    ہری الائچی پاوڈر دو چٹکی
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھا نے کا چمچ
    پسا گرم مصالہ پاو چائے کا چمچ
    دہی پاو کپ
    ترکیب:
    پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز کا پیسٹ فرائی کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں پھر اس میں کاجو کا پیسٹ دہی کے ساتھ الائچی پاوڈر لال مرچ سفید مرچیں اور نمک ڈال کر چکن گلنے تک پکائیں آخر میں کریم او پسا گرم مصالہ شامل کر کے نان کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

  • چاکلیٹ کھانے کے فوائد

    چاکلیٹ کھانے کے فوائد

    چاکلیٹ کھانے کے فوائد
    کھانے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں برطانیہ میں چاکلیٹ پر کی گئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چاکلیٹ مزےدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی مفید ہوتی ہے براون چاکلیٹ کے اندر بھر پور توانائی چھپی ہوتی ہے جو زبان کو ذائقہ دینے کے ساتھ جسم کو کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے یہ انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے والے عناصر کو مضبوط کرتی ہے چاکلیٹ میں کوکا پوٹاشئیم آئرن زنک اور میگنیشئیم پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں براون چاکلیٹ کی دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ اس سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے یہ جسم میں موجود پولی فینول کو بڑھاتا ہے جو خون میں موجود آکسیجن کی روانی کو بڑھاتا دیتا ہے چاکلیٹ کھانے سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کیونکہ براون چاکلیٹ دماغ میں سیروٹین پیدا کرتا ہے جس سے انسان کے اندر تازگی کا احسا پیدا ہوتا ہے اور انسان کا ذہن دباو سے آزاد ہو جاتا ہے براون چاکلیٹ دل کی۔بیماریوں سے بچنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اسے کھانے سے دل میں دوران خون بڑھ جاتا ہے اور شریانوں کو سخت ہونے نہیں دیتا

  • گلے کی تمام بیماریوں کے لیے آزمودہ شربت

    گلے کی تمام بیماریوں کے لیے آزمودہ شربت

    گلے کی تمام بیماریوں کے لیے شربت
    اجزاء:
    شہتوت آدھا کلو سیاہ
    چینی ایک کلوگرام
    پانی آدھا کلو گرام
    ترکیب:
    سیاہ شہتوتوں کو نچوڑ کر آدھا کلو پانی میں حل کر لیں اور اس میں ایک کلو چینی ڈال کر آگ پر رکھ لیں چمچ برابر ہلاتے رہیں جب چینی حل ہو جائے تو شربت کو ٹھنڈا کر کے بوتل میں بھر لیں تین تولہ شربت شہتوت کو ایک گلاس پانی میں حل کرکے پئیں یہ شربت گرمیوں کے موسم میں بھی بے حد مفید ثابت ہوتا ہے یہ گلے کی خراش گلے کے درد اور ورم کو زائل کر دیتا ہے گلے اور سینے کی سوزش کو دور کرتا ہے گلے کی تمام بیماریوں کے لیے بے حد مفید شربت ہے

  • دہی بڑا مصالحہ بنانے کا طریقہ

    دہی بڑا مصالحہ بنانے کا طریقہ

    دہی بڑا مصالحہ
    اجزاء:
    ثابت دھنیا ایک کپ
    ثابت زیرہ چار کھانے کے چمچ
    سرخ لال مرچ ایک کپ
    سونٹھ تین چائے کے چمچ
    نمک دو کھانے کے چمچ
    کالا نمک دو چائے کے چمچ
    کھٹائی پاوڈر دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ثابت دھنیا زیرہ اور ثابت لال مرچ کو اتنا بھونیں کہ ڈارک براون ہو جائے اب انہیں موٹا موٹا پیس لیں ساتھ ہی نمک سونٹھ کالا نمک اور کھٹائی پاوڈر ڈال کر پیس لیں

  • چائینیز گوبھی گوشت بنانے کی ترکیب

    چائینیز گوبھی گوشت بنانے کی ترکیب

    چائینیز گوبھی گوشت
    اجزاء:
    بڑا گوشت آدھا کلو
    بند گوبھی ایک پھول
    پیاز ایک عدد
    گھی ساٹھ گرام
    لہسن دو پوتھی
    ہری مرچیں دو عدد
    سویا سوس چار ملی لیٹر
    چینی تیس گرام
    میدہ دس گرام
    سرخ مرچ دس گرام
    نمک حسب ضرورت
    ترکیب:
    گوشت اور پیاز کو فرائی پین میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت ڈوب جائے پندرہ منٹ تک رکھیں اور پانی الگ کر لیں گھی اور لہسن کو پین میں کڑکڑا لیں پھر گوشت ڈال دیں پیاز بند گوبھی اور ہری مرچ چھڑک کر دو منٹ پکائیں میدے کا ہیسٹ ڈال کر سب چیزیں ملا دی

  • لذیذ کوئلہ چکن بنانے کی ترکیب

    لذیذ کوئلہ چکن بنانے کی ترکیب

    کوئلہ چکن
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو چھ ٹکڑے
    ہری مرچ جولین کٹ تین عدد
    کٹا ہرا دھنیا ایک چوتھا ئی کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    بلینڈ کیے ٹماٹر تین عدد
    بھنے کاجو چھ عدد
    آل اسپائس پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    مکھن دو اونس
    لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
    فریش کریم پاو کپ
    کوئلہ ایک بڑا ٹکڑا
    ترکیب:
    چکن کو ادرک لہسن کے پیسٹ پسا گرم مصالحہ پسی لال مرچ اور نمک سے آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں کڑاہی میں مکھن گرم کر کے میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر ہری مرچ ڈال کر ایک منٹ بھونیں اب بلینڈ کیے ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ملا کر ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں پھر پسے کاجو ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ پکائیں اب لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ تیل الگ ہونے تک پکائیں ہھر کریم ڈال کر مکس کر لیں پھر کوئلہ رکھ کر دم دیں اور گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں