Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لذیذ اور خوش ذائقہ شیر خند بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ شیر خند بنانے کی ترکیب

    شیر خند
    اجزاء:
    دہی ایک پاؤ
    خشک دودھ آدھا کپ
    پسی الائچی آدھا چائے کا چمچ
    زعفران ایک چٹکی
    دودھ دو کھانے کے چمچ
    پسی چینی پاؤ کپ
    کریم آدھا کپ
    بادام پستے دو کھانے کے چمچ کاٹ لیں

    ترکیب:
    دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر رات بھر کے لئے لٹکا دیں تاکہ پانی نُچڑ جائے پھر ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹ لیں زعفران کو دودھ میں گھول کر دہی میں ملا دیں ساتھ ہی الائچی خشک دودھ کریم پسی چینی ملا کر مکس اچھی طرح پھینٹ لیں اب ڈش میں ڈال کر اوپر بادام اور پستے چھڑک دیں

  • لذیذ اور مزیدارترکش کباب بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور مزیدارترکش کباب بنانے کی ترکیب

    ترکش کباب
    اجزاء:
    چکن قیمہ ایک پاؤ
    پیاز ایک عدد
    لہسن ایک چائے کا چمچ
    گھی پاؤ کپ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    تارا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    اوریگانو آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    چکن قیمہ پیاز اور لہسن کو دوبارہ قیمہ کی مشین میں پیس لیں پھر اس میں لیموں کا رس ہلدی نمک تارا گرم مصالحہ پسی کالی مرچ اور اوریگانو ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پینسل کی مدد سے کباب بنا لیں پھر پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں کباب ڈال کر ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن پونے تک فرائی کر لیں مزیدار ترکش کباب تیار ہیں سوس کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دار تافتان بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور ذائقہ دار تافتان بنانے کی ترکیب

    تافتان
    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    خشک دودھ پاؤ کپ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    مکھن ایک کھانے کا چمچ
    نمک پاؤ چائے کا چمچ
    خمیر آدھا چائے کا چمچ
    براؤن شوگر آدھا چائے کا چمچ
    کھانے کا پیلا رنگ ایک چٹکی
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    ایک باؤل میں میدہ چھان کر اس میں خشک دودھ چینی نمک اور خمیر شامل کریں پھر اس میں مکھن ڈال کر نیم گرم پانی سے نرم ڈو بنا لیں اب اسے ڈھک کر پھولنے کے لئے ایک گھنٹہ رکھ دیں یہاں تک کہ ڈبل ہو جائے پھر اس کی دو یا تین چھوٹی اور موٹی روٹیاں بیل لیں اب ان پر تیز چُھری سے ڈیزائن میں کٹ لگائیں پھر ایک کپ میں تیل پیلا رنگ اور براؤن شوگر مکس کر لیں اس کے بعد تافتان پر برش کی مدد سے تیل کا مکسچر لگا کر پہلے سے گرم اوون میں 2000 سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کر لیں لذیذ تافتان تیار ہے

  • بچے کی اچھی نیند کے لیے تدابیر

    بچے کی اچھی نیند کے لیے تدابیر

    بچے کی اچھی نیند کے لیے تدابیر
    بچوں کو سلانے کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان کو تھپکی دے کر یا گود میں لے کر نہ سلایا جائے بلکہ ان کو نیند آنے لگےتو فوراً بستر پر لٹا دیا جائے اور جب وہ جاگ جائے تو اس کو فوراً بستر سے اٹھا لیا جائے بچہ اگر سونے والا ہو اوراس کو گاڑی میں ڈال کر گھمانے کے لیے لے جا یا جائے تو وہ نہ صرف یہ کہ گاڑی میں سو جائے گا بلکہ گاڑی میں۔سونے کا عادی ہو جائے گا اس طرح اگر اس کو حالت بیداری میں گاڑی میں لٹا کر یا بٹھا کر گھمانے کے لیے لے جایا جائے تو وہ جاگتا بھی رہے گا اور یہ سمجھنے لگے گا کہ گاڑی جاگنے اور سیر کرنے کی جگہ ہے بچے کے سونے کے لیے گھر میں مکمل خاموشی ضروری نہیں ہے

    بچوں کی تربیت کیسے کی جائے?


    عمر کے اس حصے میں کام کاج کی۔آوازیں باتوں کی آوازیں یا معمولی شوروغل اس کی نیند میں خلل نہیں ڈال۔سکتے لیکن اگر لوگ سوتے ہوئے بچے کے پاس آہستہ آہستہ باتیں کریں کھسر پھسر کریں اور آہستہ آہستہ چلیں پھریں تو پھر ایک وقت ایسا آ سکتا ہے جب تک ایسا ہی خاموشی اور کھسر پھسر کا کا ماحول پیدا نہ کیا جائے تو وہ سو نہیں سکے گا لہذا بچے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو سلاتے وقت گھر کے معمولات میں فرق نہ ڈالا جائے اور حسب دستور کام بھی جاری رکھا جائے اور باتیں بھی بصورت دیگر ماں کی زندگی مصیبت بن جائے گی اور بچہ اس وقت تک سو نہیں سکے گا جب تک مکمل خاموشی نہ ہو جس کو گھر میں قائم رکھنا مشکل کام ہے عمر کے اس حصے میں بچے کی نیند میں خلل صرف اس کی اندرونی تحریک سے پڑ سکتا ہے مثلاً بھوک لگے گی تو وہ جاگ جائے گا اگر زیادہ گہری نیند میں نہ ہو تو سردی سے بھی جاگ سکتا ہے درد سے بھی جاگ سکتا ہے پاخانے کی حاجت ہونے یا ڈکار آنے سے بھی بچے کی نیند میں خلل پڑ سکتا ہے لیکن صرف اس وقت کہ جب یہ تبدیلیاں اچانک ہوں مثلاً ٹیلی۔ویژن یا ریڈیو کی۔آوازوں میں وہ بڑے سکون سے سو جائے گا لیکن اگر یہ چیزیں اچانک بند کی جائیں تو ہو سکتا ہے کہ بچہ جاگ اُٹھے بڑی عمر کے لوگ جس طرح دن کو جاگنے اور رات کو سونے کے عادی ہوتے ہیں بچے اپنی زندگی کے ابتدائی۔دنوں میں اس معمول کے عادی نہیں ہوتے ان کے سونے اور جاگنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا ان کو دن کو جاگنے اور رات کو سونے کا عادی بنانے میں کچھ وقت صرف ہوتا ہے یہ تبدیلی۔جتنی سمجھداری سے کی۔جائے اتنی ہی جلدی۔نتیجہ بر آمد ہوگا لیکن بچوں کی اکثریت کافی جلدی مقررہ اوقات پر سونے اور جاگنے کی عادی ہو جاتی ہے

    ماں اور بچے کا صحت مند ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ بچے کی پیدائش


    اگر چہ اتنی جلدی نہیں جتنی جلدی ان کے تھکے ماندے والدین چاہتے ہیں بچے کو وقت پر سلانے کی عادت ڈالنے کے لیے حسب ذیل احتیاطی تدابیر مفید ثابت ہوں گی اگر بچے کو دن کے وقت سلایا جائے اور وہ سوتے میں ڈکار کہ وجہ سے جاگ جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن رات کےوقت سلانے سے پہلے اطمینان کر لینا چاہیے کہ بچہ سوتے میں ڈکار نہ لے ورنہ اس کی نیند میں خلل پڑ سکتا ہے رات کو بچے کو اس کے بستر میں لٹانے سے پہلے کپڑے میں اچھی طرح لپیٹ دینا چاہیے تاکہ وہ ہلکی نیند کے دوران اپنی حرکت کی وجہ سے جاگ نہ سکے واضح رہے کہ رات کو سوتے وقت بچے کی نیند یکساں نہیں ہوتی کبھی گہری نیند میں سوتا ہے اور کبھی ہلکی نیند میں کمرے میں اتنا اندھیرا کر دینا چاہیے کہ بچہ اگر جاگ جائے تو اس کو دن کا گمان نہ ہو کیونکہ عام۔طور پر تمام بچے رات کو کئی مرتبہ آنکھ کھول کر دیکھتے رہتے ہیں کمرے میں کوئی ایسی روشن چیز بھی نہیں ہونی چاہیے جس پر بچے کی نگاہ جم جائے بس کمرے میں اتنی روشنی ہونی چاہیے کہ اگر ماں ضرورت پڑنے پر بچے کو دیکھنے آئے تو روشنی جلائے بغیر اپنا کام کر سکے سردیوں میں کمرے کو ہر وقت گرم رکھنا چاہیے کیونکہ ٹھنڈ سے بچہ جاگ جاتا ہے اور اگر گہری نیند ہو تو ٹھنڈے سے اس کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے لیکن اگر بچے کو کپڑوں میں اچھی طرح لپیٹ دیا جائے تو وہ ہر جگہ سو سکتا ہے

  • یہ ہلکا ہلکا میک اپ اور سُندر سا رُوپ

    یہ ہلکا ہلکا میک اپ اور سُندر سا رُوپ

    یہ ہلکا ہلکا میک اپ اور سُندر سا رُوپ
    دن کی تقریبات میں جانا ہو یا کالج یونیورسٹی جانا ہو لڑکیاں چاہتی ہیں کہ وہ۔دن کے وقت بھی خوبصورت ہی دکھائی دیں ایسے میں انہیں ہلکا ہلکا میک اپ کرنا چاہیےکیونکہ دن کے وقت تیز رنگوں پرمُشتمل میک اپ کرنا اچھا نہیں لگتا اس کے برعکس شام یا رات کی تقریبات میں گہرا میک اپ کر لیا جائے تو اچھا لگتا ہے لڑکیوں کو کو شش کرنی چاہیے کہ وہ دن کے وقت سوفٹ لُک میک اپ کریں تاکہ ان کا چہرہ دن میں بھی دمکتا ہوا ہی دکھائی دے میک اپ ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے وقت اگر ہلکے شیڈز کا استعمال کرتے ہوئے میک اپ کر لیا جائے ےو زیادہ بہتر رہتا ہے
    دن کے وقت جب بھی میک اپ کریں کوشش کریں کہ بیس ہلکا ہو میک اپ اسٹک کا استعمال نہ کریں کوشش کریں لیکوئیڈ فاونڈیشن کا استعمال کیا جائے اس فاونڈیشن کی ہلکی سی تہہ لگائیں اور اسے پف کی مدد سے اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد کیک لائنر لگا لیں تاکہ پسینہ آئے تو فاونڈیشن اپنی جگہ قائم رہے ہلکا نارنجی یا پیچ رنگ کا آئی شیڈو آنکھوں کے اوپر لگائیں چمکدار آئی شیڈو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے بعد آنکھوں کی بیرونی کناروں پر چاکلیٹی آئی۔شیڈو سے وی کے انداز میں آئی شیڈو لگائیں اوراسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد بھنووں کے نیچے کی جانب سنہری ہائی لائٹر لگائیں کالے آئی لائنر کی پتلی سی لائن اس طرح لگائیں کہ وہ کناروں سے باہر کی جانب نکلتا ہوا محسوس ہو بھنووں کو نمایاں کرنے کے لیے کالی پینسل کا استعمال کریں چاہیں تو پیچ رنگ کا بلش آن لگائیں ہونٹوں پر بھی روز پنک یا پیچ رنگ کی ہی لپ اسٹک لگائیں چاہیں تو ہلکا نارنجی یا پیچ لپ گلوس لگا لیں

    چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے آسان تراکیب


    اسکن آئی شیڈو کو آنکھوں کے اوپر کی جانب لگائیں آنکھوں کے اندرونی کناروں پر بھی اسی آئی شیڈو کا لگا لیں اس کے بعد پپوٹوں کے اوپر والی ہڈی پر گہرے خاکی رنگ کا آئی شیڈو لگائیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کریں آنکھوں کے نیچے کی جانب بھی اسکن آئی شیڈو لگائیں ناک کے درمیان میں ہائی لائٹر لگائیں گلابی بلش آن لگائیں اور ساتھ ہی نیوڈ یا گلابی رنگ کے لپ اسٹک لگالیں
    آنکھوں کے پپوٹوں پر ہلکے گلابی رنگ کا چمکدار آئی شیڈو لگائیں آنکھوں کے اندرونی کناروں پر سلوررنگ کا آئی۔شیڈو لگائیں اور اسے بلینڈ کر لیں بیرونی کنارے پر خاکی اور چاکلیٹی آئی شیڈو کو ملا کر اس طرح لگائیں کہ وہ ہڈی کے اوپر اوپر اور وی کے انداز میں آنکھوں کے باہر کی جانب نکلتا ہوا محسوس ہو اسی آئی شیڈو کو آنکھوں کے نیچے کی جانب بھی لگائیں نیچے سے اور بلینڈ کرتے ہوئے بیرونی کناروں تک لے جائیں یہ شیڈ بھنووں کے کنارے تک لگا ہوا محسوس ہونا چاہیے آنکھوں کے اندر سفید آئی پینسل لگائیں اور اوپر کی جانب کالا۔آئی لائنر اس طرح لگائیں کہ وہ آنکھ کے کنارے پر ختم ہو جائے اور باہر نکلتا ہوا محسوس نہ ہو کالا آئی لائنر نہ زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی زیادہ واضح ہونا چاہیے اس کے بعد مسکارا لگا لیں گالوں کی۔ہڈی پر ہائی لائٹر لگائیں اور ہلکی براوں لپ میٹ لپ اسٹک لگائیں

    خشک جلد کی حفاظت کے لیئے ماسک


    آنکھوں کے اوپر چمکدار گلابی آئی۔شیڈو لگائیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کریں پپوٹوں کے اوپر کی جانب ہڈی پر چاکلیٹی یا کالے رنگ کا تھوڑا سا آئی شیڈو لگائیں اوراسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں یہ شیڈ زیادہ گہرا محسوس نہیں ہونا چاہیے اس کے بعد کالے آئی شیڈو کو بھنووں کے اوپر لگا لیں ہلکا گلابی آئی شیڈو آنکھوں کے نیچے کی جانب بھی لگا لیں اس انداز کا میک اپ کرنے کے لیے بلش آن اور ہائی لائٹر نہیں لگے گا ہلکے سے اس میک اپ کو مکمل کرنے کے لیے گلابی رنگ کی لپ۔اسٹک لگا کر لپ گلوس لگا لیں سوفٹ لُک میک اپ کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آنکھ کے پپوٹوں پر پہلے ہلکا گلابی شیڈ لگا لیا جائے اس کے بعد کناروں پر نارنجی شیڈ لگایا جائے اور اسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں آنکھوں کے اندرونی کناروں پر گلابی یا سلور آئی شیڈو لگا لیں آنکھ کے نیچے کی۔جانب اسکن آئی شیڈو لگائیں پھر کالے رنگ کا آئی لائنر آنکھوں کے اوپر لگا لیں آئی لائنر باہر کی جانب نکلتا ہوا محسوس ہونا چاہیے اس کے بعد پلکوں پر مسکارا لگا لیں

  • سیلف کلیننگ واٹر بوتل

    سیلف کلیننگ واٹر بوتل

    سیلف کلیننگ واٹر بوتل
    آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دنیا میں ایک ایسی بھی پانی کی بوتل پائی جاتی ہے جس میں پانی ڈالتے ہی پانی جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے لارک نامی بوتل کو بنانے والا شخص جسٹن وانگ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے لوگوں کو صاف پانی تک کی رسائی کے وژن سے متاثر تھا لارک نا صاف ری یُوز ایبل پانی کی بوتل ہے بلکہ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی۔پانی کو صاف کرنے والی بوتل ہے اس بوتل میں یو وی-سی ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے جو نہ صرف بوتل میں ڈالے گئے پانی کو صاف کرتی ہے بلکہ بوتل کی صفائی کا ذمہ بھی اس کا ہے یو وی- سی ٹیکنالوجی پانی میں موجود بیکٹیریا کا 99.99 فیصد تک خاتمہ کر دیتی ہے جس کا مطلب ہے آپ سفر کے دوران ندیوں سے لیے گئے پانی کو بھی لارک میں ڈال کر جراثیم سے پاک کر سکتے ہیں بعض اوقات بوتل کو زیادہ دیر بند رکھنے پر اس کے اندر بدبو پیدا ہو جاتی ہےپر لارک میں اسگعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اس بدبو کا خاتمہ بھی کر دیتی ہے بوتل کے اوپر دیا گیا بٹن دباتے ہی ساٹھ سیکنڈز میں بوتل میں موجود پانی صاف ہو جاتا ہے اس کے علاوہ بوتل ہر دو گھنٹے بعد آٹو میٹک طریقے سے خود ہی پانی اور بوتل کی صفائی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے

  • آنکھیں روح کا دریچہ

    آنکھیں روح کا دریچہ

    آنکھیں روح کا دریچہ
    آنکھیں روح کا دریچہ اور دل کا حال بتاتی ہیں لیکن ان آنکھوں پر کیا جانے والا میک اپ بہر حال آپ کے ذوق طبع اور جمالیات حس کا پر تو ہے جو خواتین کمزور بینائی کے سبب یا فیشن کے طور پر کلرڈ لینز لگاتی ہیں انہیں تو آئی میک اپ میں اور بھی احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ لینز پر داغ یا دھبے آجانے سے ان کا معیار متاثر ہوتا ہے اور یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا اگر آنکھوں کا میک اپ آپ شوخ رنگوں کا کر رہی ہیں تو لپ اسٹک ہلکے رنگ کی لگائیں تب آپ کی شخصیت جامع اور خوبصورت معلوم ہو گی گہرے شیڈز آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی۔جسامت متاثر ہوتی ہے یہ قدرے چھوٹی نظر آتی ہیں آنکھوں کے میک اپ کے لیے مخصوص برشز کا انتخاب ضروری ہے ورنہ کاٹ۔ بڈز سے بھی آنکھوں کا میک اپ کیا جا سکتا ہے چند میک اپ ٹرینڈز درج ذیل ہیں انہیں دیکھیں اور پرکھیں کہ کونسا میک اپ آپ کی شخصیت پر زیادہ سوٹ کرتا ہے
    پنسل آئی میک اپ:ان دنوں پنسل آئی میک اپ بہت پسند کیا جا رہا ہے یہ ہلکے مدھم اور گہرے رنگوں پر مشتمل ایک جدید رحجان ہے سب سے پہلے آئی برو کی بٙون پر ہلکا گلیٹر آئی شیڈز لگا لیں اس کے بعد پپوٹوں پر چاکی گولڈ آئی شیڈ اپلائی کر یں پھرلیش کرلر کی مدد سے اپنی پلکوں کو کرل کر کے نفاست سے مسکارا لگالیں آخر میں نچلی پلکوں تلے دھیمے رنگ کا آئی شیڈ کاجل کی مانند لگا لیں پینسل آئی میک اپ مکمل ہو گیا

    آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کے لیے لاجواب سیرم


    مون لائٹ آئی میک اپ: مون لائٹ میک اپ کو کُول میک اپ کہا جاتا ہے اس میک اپ کے لیے سلور آئی شیڈ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو آپ کی شخصیت کو سحر انگیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر آپ مون لائٹ میک اپ کرنا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے آئی برو کے نیچے آنکھوں کی اوپری سطح پر سلور ہائی لائٹر لگائیں اس کے بعد سلور رنگ کا شیڈ بھنووں کے نیچے بیس کےطور پر لگائیں اب نیلے یا فیروزی رنگ کا آئی شیڈ لے کر اد کے اندر ہلکا سا سلور رنگ ملا لیں اور اسے پپوٹون پر لگا لیں کول میک اپ تیار ہو گیا
    شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا سالگرہ کے فنکشن آپ کے چہرے اور آنکھوں کے میک۔اپ کو انتہائی دلکش اور جاذب نظر آنا چاہیے چہرے پر میک اپ کا آغاز آنکھوں سے ہوتا ہے اور اگر آنکھوں کا میک اپ خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتا ہے آنکھوں کا۔غلط میک اپ چہرے کے خدو خال کو متاثر کرتا ہے یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتا ہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظرآنے لگتی ہیں آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈ ز کا انتخاب کریں اور صرف دو تین شیڈز سے میک اپ کریں

  • بیسنی روٹی بنانے کے ترکیب

    بیسنی روٹی
    اجزاء:
    بیسن ایک کپ
    آٹا آدھا کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    پیاز دو کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    کُٹا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    مکھن یا دیسی گھی حسب ضرورت

    ترکیب:
    ایک باؤل میں بیس آٹا زیرہ کُٹا دھنیا نمک پیاز ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرھ مکس کر کے نیم گرم پانی سے ڈو گوندھ لیں پھر اس کے پیڑے بنا کر روٹی بیل توے پر دونوں طرف سے پکائیں ساتھ میں ایک چمچ مکھن یا دیسی گھی ڈالتے جائیں

  • چہرے کے کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات کے لئے تراکیب

    چہرے کے کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات کے لئے تراکیب

    چہرے کے کیل مہاسون اور دانوں سے نجات کے لئے تراکیب
    اگر آپ کے چہرے پر ایکنی کا مسئلہ ہے تو آپ باہر کی تلی ہوئی چیزیں کھانےس ے گُریز کریں پانی۔زیادہ پیئیں تربوز اور لیچی کا استعمال۔زیادہ کریں اس کے علاوہ اگر جلد خشک ہے تو یہ ماسک لگائیں
    خشک جلد کے لیے ماسک: سرسوں کا تیل ایک چمچ پانی ایک چمچ لاہوری نمک پاوڈر ایک چٹکی ان تینوں چیزوں کو اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائیں پھر اس مکسچر کو ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں اس سے شروع میں تو جلن ہو گی لیکن پریشان ہونے گھبرانے کی بات نہیں اس ماسک سے بہت فائدہ ہوگا اگر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہوں تو آپ کھوپڑے کا تیل لگائیں بیسن سے منہ دھوئیں اور چیکو کا شیک بنا کر پئیں رنگت نکھارنے کے لیے درج ذیل ماسک استعمال۔کریں
    رنگت نکھارنے کے لیے: گلاب کی تازہ پتیاں چند عدد سونف ایک چمچ پہاڑی پودینہ ایک چمچ چھوٹی الائچی دو عدد مصری حسب ضرورت بادام سات عدد ان تمام چیزوں کو گرائینڈ کر لیں اور پانی میں ملا کر پئیں کچھ عرصہ باقاعدگی سے اس کو استعمال کریں چہرے پر خارش ہو تو ایلوویرا جیل کسی بھی اسموتھنگ لوشن میں ملا کر چہرے پر لگائیں

  • سونے کے زیورات چمکائیں اب گھر میں

    سونے کے زیورات چمکائیں اب گھر میں

    سونے کے زیورات چمکائیں اب گھر میں
    جو خواتین باقاعدگی سے سونے کے زیورات پہنتی ہیں ان کے زیورات آب و ہوا کی نمی اور مٹی کی وجہ سے اپنی اصلی چمک آہستہ آہستہ کھونے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب کوئی قریبی شادی کی تقریب آنے لگتی ہے تو خواتین کے ذہن میں سب سے پہلے زیورات پالش کروانے کا خیال آتا ہے تاکہ وہ دوبارہ سے چمک اٹھیں آج کل چونکہ مہنگائی کا دور دورہ ہے ایسے میں خواتین کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح ان کے پیسے بچ جائیں اب چونکہ سونے کے زیورات کی پالش پر بھی دو ہزار سے کم کا خرچہ نہیں آتا آج کل ویسے بھی سونا اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ زیورات کو خواتین کسی جیولر کے پاس پالش کے لیے چھوڑنے کا بھی رسک نہیں لینا چاہتیں ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح سے ان کے سونے کے زیورات بھی چمک جائیں اور زیادہ خرچہ بھی نہ کرنا پڑے ایسے میں کچھ طریقے درج ذیل ہیں جن کی مدد سے خواتین گھر بیٹھ کر ہی اپنے سونے کے زیورات کو پھر سے چمکا سکتی ہے

    ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھناچاہئے


    کسی پیالے میں تھوڑا سا گرم پانی ڈالیں اس میں چند قطرے ڈش واشنگ لیکویڈ کے ڈالیں اور اچھی طرح دونوں چیزوں کو مکس کریں جب جھاگ بن جائے تو اس میں تمام سونے کے زیورات ڈال دیں ان زیورات کو پندرہ منٹ کے لیے اسی پیالے میں رہنے دیں اس کے بعد کسی نرم۔دندانے والے برش کی مدد سے اسے رگڑ یں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں اور کسی کپڑے سے خشک کر لیں
    پانی کو اُبال کر کسی پائرکس ڈش میں یہ گرم پانی ڈالیں اس میں سونے کے زیورات ڈال دیں ان زیورات کو پانی ٹھبڈا ہونے تک اسی ڈش میں کم از کم پانچ منٹ رکھے رہنے دیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو ایک ایک کر کے تمام زیورات کو کسی نرم۔برش سے رگڑ کر تولئے سے صاف کر یں پھر اسے سوکھنے کے لیے رکھ دیں جب خشک ہو جائیں تو استعمال کریں گرم پانی میں بس ایسے سونے کے زیورات ڈالیں جس میں نگینے یا پرل موتی جڑے ہوئے نہ ہوں کیونکہ اگر نگینے جڑے ہوئے زیورات کو گرم پانی میں زیادہ دیر رکھا جائے تو ان نگینوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے

    آنکھوں کی کمزوری اور بینائی کے لئے انتہائی مجرب عمل


    اگر ڈش واشنگ لیکویڈ سے زیورات صاف نہ ہوں تو پھر امونیا کی مدد سے ان زیورات کوچمکانے کی کوشش کر یں ایک پیالے میں مگرپانی لیں اس میں ایک سےچمچ دو کھانے کے چمچ امونیا ڈالیں دونوںچیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اس پیسٹ کو سونے کے زیورات پر لگا ئیں صرف ایک منٹ لگا ئیں اور پھر اسے سادے پانی سے دھو لیں یاد رکھیں کہ امونیا والا مکسچر ایک منٹ سے زائد نہ لگا ے رکھیں دھونے کے بعد جیولری کو کسی تولےیا کپڑے سے صاف ضرور کریں اس مکسچر سے زیورات با زار کی پالش کی طرح ہی چمک اٹھیں گے تاہم جیولرز کا کہنا ہے کہ امونیا کی۔مدد سے اگر چنددنوں میں کئ مرتبہ زیورات صاف کر لئے جائیں تو پھر سونے کو نقصان پھنچ سکتا ھے کیونکہ امونیا کی وجہ سے دھات یعنی سونا پگھلنے لگتا ھے
    دو کھانے کے چمچ پانی میں تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ڈالیں اب اس مکسچر کو برش پر لگائیں اور پھر برش سے سونے کی۔جیولری کر رگڑیں اس کے بعد کسی کپڑے سے صاف کرنے کے بعد جیولری کو واش کر لیں آخر میں اسے کسی تولیے کی۔مدد سے خشک کر لیں ٹوتھ پیسٹ میں موجود اجزاء سونے کے زیورات کو چمکانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب بھی سونے کی جیولری کو دھوئیں تو اس کے نیچے کوئی چھلنی وغیرہ ضرور رکھیں کیونکہ کبھی کبھار پانی کے پریشر سے کوئی چھوٹا سا جیولری آئٹم گر بھی سکتا ہے اگر نیچے کہ جانب چھلنی نہیں ہو گی تو آپ کے سونے کا کوئی چھوٹا ٹاپس ناک کی۔لونگ وغیرہ گم بھی سکتی ہے
    کسی بھی صابن کو کدو کش کر لیں کدو کش کی گئی تھوڑی سی صابن کو پانی میں ڈالیں اب اسے چولہے پر رکھ کر بوائل کریں اس کے بعد اسے چولہے سے اتار لیں جب مکسچر ٹھنڈا ہو جائے تو زیورات اس مکسچر میں ڈالیں پھر کسی برش کی مدد سے ان زیورات کو اچھی طرح رگڑیں پھر زیورات کو دھو لیں اور تولئے سے خشک کر کے ہوا میں سوکھنے کے لیے رکھ دیں سونے کے زیورات کو صاف کرنے کے لیے کسی نوکیلے دندانوں والا برش ہر گز استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے زیورات یا نگینوں پر خراشیں یا لائنیں پڑ جانے کا خدشہ ہے اس لیے نرم دنداے والے برش استعمال کریں