پیار کرنے والا لووٹ روبوٹ
جدید زمانے میں۔لوگ جانوروں کی۔بجائے روبوٹ پالنا شروع ہو گئے ہیں ایسا ہی محبت کرنے والا ایک روبوٹ تیار کیا گیا ہے جس کا نام لووٹ ہے جاپانی کمپنی گرووایکس نے اس روبوٹ کو اپنی آبادی کے لیے ہی تیار کیا ہے جہاں پالتو روبوٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خریدے جاتے ہیں لووٹ کا آپ کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتا ہے اس کی بڑی بڑی کارٹون جیسی آنکھیں ہر زاویے پر گھومتی رہتی ہیں اس پر دبیز نرم۔کپڑا پہنایا گیا ہے جو آپ کو ایک زندہ وجود کا احساس دیتا ہے کمپنی کے مطابق یہ مالکان سے محبت مانگتا ہے اور دن میں کئی بار اپنے ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے کہ اسے گود میں اٹھایا جائے اسی وجہ سے یہ کئی افراد کے دلوں کو موم کر سکا ہے اگر آپ گھر میں جائی۔ تو یہ اپنے پہیوں پت دوڑتا دوڑتا آپ کے پیچھے آتا ہے اگر اسے گود میں لے کت پھسلایا جائے تو تھوڑی دیر میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے لووٹ کچھ اس طرح بنایاگیا ہے کہ یہ زندہ وجود لگتا ہے اسے گدگدی کی جائے تو یہ ہنستا ہے اور کبھی کبھی ڈانس بھی کرتا ہے یہی خواص اسے دیگر سے ممتاز کر کے اسے لووٹ بناتے ہیں لیکن اس کے لیے ٹیکنالوجی کے اعلی ترین پہلووں کو استعمال کیا گیا ہے مثلاً اس کی۔جلد کے نیچے سینسر لگے ہیں تاہم۔لووٹ اتنا سستا نہیں اس کی۔موجودہ قیمت ۵۵٠٠ڈالز ہیں جو پاکستانی کرنسی میں کم و بیش آٹھ لاکھ پچیس ہزار روپے بنتی ہے
Author: عائشہ ذوالفقار
-

پیار کرنے والا لووٹ روبوٹ
-

ہُد ہُد کی خوبی
ہُدہُد کی خوبی
حضرت سلیمان کی بادشاہت کا اعلان ج اس زمین پر ہوا تو درندوں چرندوں کے ساتھ پرندے بھی اطاعت کے لیے بارگاہ عالی میں حاظر ہوئے انہوں نے حضرت سلیمانؑ کو زبان داں اور محرم راز پایا تو جان و دل سے آپؑ ہر فدا ہو گئے اپنی چوں چوں ترک کی اور پیغمبر خدا کی صحبت اختیار کی چند ہی دنوں کے اندر اندر سب پرندے بنی آدم۔سے زیادہ فصیح و بلیغ زبان میں باتیں کرنے لگے حضرت سلیمانؑ کے دربار میں کیا چرند کیا پرند سبھی حکمت و دانائی کی باتیں کرتے یہ اصل میں اپنی خلقت کا ا ظہار تھا غرور یا شیخی کا اس میں دخل نہ تھا اور ان باتوں کا مقصد یہ بھی تھا کہ پیغمبر خدا کو تعلیم و ہدایت کی۔تبلیغ کرنے میں کچھ مدد ملے ایک دن دربار لگا ہوا تھا اور معمول کے مطابق حاظرین دربار اپنی اپنی بولیاں بول رہے تھے علم حکمت اور دانائی کی۔نہریں جاری تھیں اس روز پرندے اپنی صفات اور ہنر بیان کر رہے تھے آخر میں ہد ہد کی باری آئی اس نے کہا اے علم حکمت کے بادشاہ مجھ میں ایک خوبی سب سے ادنی ہے صرف وہی عرض کرنے کی۔جسارت کرتا ہوں کہ داناوں نے کہا ہے مختصر کلام ہی سود مند ہوتا ہے حضرت سلیمان نے فرمایا وہ کون سی ادنی خوبی تیری ذات میں ہے؟ ہد ہد نے ادب سےعرض کیا وہ خوبی یہ ہے کہ جب میں بے پناہ بلندیوں پر پرواز کرتا ہوں تو پانی اگر زمین کی گہرائیوں میں بھی ہو تو مجھے نظر آ جاتا ہے میں یہ بھی جان لیتا ہوں۔کہ اس پانی کی خاصیت کیا ہے کتنی گہرائی میں ہے اس کا رنگ کیا ہے زمین سے نکل رہا ہے یا پتھر سے رِس رہا ہے
اے پیغمبر تو مجھے اپنے لشکر جرار کے ساتھ لے کر چل تاکہ پانی کی ضرورت پڑے تو میں نشاندہی کروں حضرت سلیمانؑ نے ہد ہد کی اس خاصیت کی بہت تعریف و توصیف فرمائی اعر اجازت عطا ہوئی کہ بے آب و گیاہ صحراوں میں سفر کے دوران تو ہمارے ہر اول کے ساتھ رہا کر تاکہ پانی کا۔کھوج لگاتا رہے اُدھر بری عادات والے کوے نے جب سنا کہ ہد ہد کو ہر اول میں۔شریک رہنے کا اعزاز حضرت سلیمانؑ کی۔جانب سے عطا ہوا ہے تو مارے حسد کے سیاہ پڑ گیا انگاروں پر لوٹنے لگا فوراً پیغمبر خدا کے سامنے آ کر کہا اس ہد ہد نے آپؐ کے حضور سخت گستاخی کی ہے اور قطعی جھوٹا دعوی کیا ہے اسے اس جھوٹ اور غلط بیانی کی سزا دی جائے اس سے ہوچھئے کہ اگر تیری نظر ایسی تیزی نظر ایسی تیز ہے کہ زمین کی گہرائیوں میں چھپے ہوئے پانی کی خبر لاتی ہے تو پھر ذرا اسی خاک میں چھپا ہوا وہ پھندا کیوں نہیں دکھائی دیتا جو شکاری تجھے پھانسنے کے لیے لگاتا ہے ایسا ہی ہنر رکھتا ہے تو گرفتار کیوں ہوتا ہے آسمان کی بے پناہ بلندیوں سے وہ جال کیوں نہیں دیکھ لیتا؟
کوے کی یہ بات سن کر حضرت سلیمانؑ نے ہدہد سے کہا اے ہدہد کوے نے جو بات کہی وہ تو نے سنی اب اس کا جواب تیرے ذمے ہے اہنے دعوے کی صداقت کا ثبوت پیش کرو ورنہ سزا کے لیے تیار ہو جاو ہدہد نے بے خوف ہو کر عرض کیا اے بادشاہ ناراض مت ہوئیےاور بدنیت دشمن نے حسد سے جل بھن کر میرے خلاف جو بات کی ہے اس پر دھیان نہ دیجیے اب رہا یہ سوال کہ مجھے وہ مُٹھی بھر خاک میں چھپا ہوا پھندا کیوں نظر نہیں آتا تو اس بارے میں کیا عرض کروں اگر حق تعالی کی حکمت و مرضی میری عقل کی۔روشنی نہ بجھائے تو میں یقیناً پرواز کے دوران وہ حقیر پھندا بھی دیکھ لوں لیکن جب فرمانِ قضا و قدر جاری ہو اور میرا وقت آجائے تو نگاہ کی۔خوبی کیا کرے ایسے موقع پر عقل کام نہیں کرتی چاند سیاہ ہو جاتا ہے اورسورج گہن میں آجاتا ہے میری عقل اور بسارت میں یہ طاقت کہاں کہ فرمانِ۔خداوندی کا مقابلہ کر سکے اے عزیز اسی طرح جب قوموں اور افراد پر عذابِ الہی ان کے بد اعمالوں کے سبب نازل ہوتا ہےتو ان کی عقل اور بینائی سلب کر لی جاتی ہے (حکایت مولانا رومی ) -

روشنی جذب کرنے والی جیکٹ
روشنی جذب کرنے والی جیکٹ
ماہرین نے ایک جیکٹ تیار کی ہے جو عین ایک پودے کی طرح کام کرتی ہے یعنی یہ سورج کی روشنی جذب کر کے توانائی جمع کرتی ہے یہ سولر چارجڈ جیکٹ بہت آرام دہ ہلکی پھلکی اور بارش سے بچانے والی ہے رات کے وقت اس پرفون کی۔لائٹ یا چارج ڈال کر کچھ بھی لکھ سکتے ہیں اور وہ الفاظ گھنٹوں تک جیکٹ پر چمکتے رہتے ہیں پولیس اہلکار بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں سولر جیکٹ کی۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ جتنا اندھیرا ہوگا یہ اتنی ہی روشن ہوتی جاتی ہے اس سے قبل دن کی روشنی اور توانائی جذب کر کے رات میں چمکنے والے کپڑے صرف تجربہ گاہ تک ہی محدود تھے اور باہر کے ماحول میں ان کی افادیت ختم ہو جاتی تھی لیکن یہ جیکٹ حقیقی دنیا کے لیے بنائی گئی ہے یہ اتنی نرم وملائم ہے کہ مُٹھی میں سما جائے اس سے پسینہ باہر نکل جاتا ہے لیکن بارش کا پانی اندر نہیں آسکتا جیکٹ کی سب سے اوپری سطح پر خاص قسم کی ایک پرت موجود ہے جس سح فاسفورس پرمبنی روشن ہونے والا ایک مرکب ہے اس پرروشنی پڑتی ہے تو جیکٹ اسےجذب کرتی ہے اور رات میں اسے دھیرے دھیرے خارج کرتی ہے اس طرح جیکٹ زندہ پودوں کی۔طرح روشنی جمع کرتی رہتی ہے جیکٹ جتنی زیادہ روشنی جذب کرتی ہے اس سے اتنی ہی زیادہ دیر کے لیے روشنی خارج ہوتی ہےیہ جیکٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور اسے کئی اہم امور کے لیے استعمال کیاجا سکتا ہے اس جیکٹ کی قیمت چارسو پینتالیس ڈالر رکھی گئی ہے -

شریفہ کے طبی فوائد
شریفہ کے طبی فوائد
اردونام شریفہ ہندی نام شریفہ اور سیتا پھل انگریزی نام کسٹرڈ ایپل خوش ذائقہ اور مشہور پھل ہے دل کے لیے مفید ہے اور صفرا کو دور کرتا ہے اس کا مزاج سرد ہے جس کی وجہ سے بلغم پیدا کرتا ہے صفراوی مزاج اشخاص کے لیے بےحد مفید ہے پختہ شریفہ میں پانی 64.32 فیصد اور شکر 6.55 ہوتی ہے شریفہ زیادہ استعمال کرنے سے خون میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے دمہ کھانسی جگر کی خرابی اور پیشاب کی نالی کے امراض میں مفید نہیں رگوں کو کمزور کرتا ہے اس لیے دماغی طاقت کو کم کرتا ہے شریفہ قابض ہے شریفہ کا رس ہی استعمال کرنا چاہیے شریفہ کےبیج کا سفوف آنکھ میں پڑ جائے تو آنکھ کو بہت نقصان پہنچاتا ہے جووں اور پھوڑوں کے خاتمے اور دل کے لیے نہایت مفید ہے سر میں جووں کے لیے شریفہ کے کچے پھل کو پیس کر رات کو سر پر لیپ کیا جائے اور صبح نہا لینے سے بالوں میں پڑی جوئیں ختم ہو جاتی ہیں اختناق الرحم کے لیے شریفہ کے تخم کو چھیل کت اس کی گری کو باریک پیس کر بتی بنا لی جائے اور اس کو جلا کر اس کا دھواں باوگولہ یا کسی بھی وجہ سے بے ہوش مریض کی۔ناک میں پہنچایا جائے تو اس سے بے ہوش فوراً ہوش میں۔آجاتا ہے پختہ شریفہ کو کوٹ کر اس میں نمک ملا کر اٹھتے ہوئے پھوڑے یا گانٹھ پر باندھنے سے وہ جلدی پک کر پھوٹ جاتا ہے -

گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کا آسان علاج
گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کا آسان علاج
بدلتے موسم کی وجہ سے بال بھی تیزی سے گرنے لگتے ہیں اس کے لیے اپنی غذا پر توجہ دینی چاہیے اور گیلے بالوں میں کنگھی کرنے اور انہیں زور سے تولیے سے رگڑ کر سکھانے سے بھی بال گرتے ہیں کیونکہ جب بال گیلےہوں تب ان کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں اس کے علاوہ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ آزمائیں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں فرق پڑے گا
میتھی دانہ ایک انڈاگنے کا جوس اور آملہ پاوڈر لے لیں پھر ان سب چیزوں کو مکس کر کے بالوں میں لگا لیں میتھی دانہ اور آملہ۔پاوڈر کو گنے کے جوس میں بھگو کررات بھر رکھیں پھر اس میں انڈا ڈال کر مکس کر کے سر پر لگا لیں ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں ہفتے میں دو بار اس کو لگائیں -

پیٹ کم کرنے کی آسان اور آزمودہ ترکیب
پیٹ کم کرنے کی آسان اور آزمودہ ترکیب
پیٹ کم۔کرنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کریں اور توانائی سے بھر پور غذاوں کا استعمال کریں اور مچھلی اور سفید اُبلے چنے فریش سلاد تازہ پھل۔وغیرہ استعمال کریں اس کے علاوہ پیٹ کم کرنے کے لیے یہ نسخہ۔استعمال۔کریں
پودینہ پہاڑی سو گرام
اجوائن سو گرام
سونف سو گرام
مصری دو سو گرام
ان تمام چیزوں کو مکس کر کے رکھ لیں کھانے کے بعد آدھا یا ایک چمچ استعمال۔کریں اس کے باقاعدہ استعمال۔سے انشاءاللہ۔آپ کو فرق محسوس ہوگا اس کے علاوہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں اور ایک چمچ شہد ڈال کر مکدس کر کے پینے سے چربی کم ہوتہ ہے اس کے علاوہ اس سے چہرے پر گلو بھی آتا ہے -
لذیذ اور مزیدار کشمیری حلوہ بنانے کی ترکیب
کشمیری حلوہ
اجزاء:
جو کا آٹا ایک کپ
چینی آدھا کپ
دودھ دو کپ
دیسی گھی چار کھانے کے چمچ
پسی الائچی ایک چائے کا چمچ
زعفران ایسنس چند قطرے
کاجو بادام پستے کشمش حسب پسند
ترکیب:
کڑاہی میں دو سے تین چمچ گھی کے ڈال کر گرم کریں پھر اس میں جو کا آٹا ڈال کر ہلکی آنچ پر بھون لیں اور چولہے سے اتار لیں دوسری پتیلی میں دودھ گرم۔کرکے ساتھ ہی اس میں چینی ڈال۔دیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب دودھ میں ابال۔آ جائے تو پھر اس میں تلا ہوا جو شامل کر دیں اور چمچ ہلائیں پھر اس میں الائچی ہاوڈر اور باقی گھی ڈال کر مکس کریں اس کے بعد زعفران ایسنس ڈال دیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیں ورنہ حلوہ برتن سے چپک کر جل جائے گا جب حلوہ کناروں کو چھوڑ کر درمیان میں آجائے اور گھی چھوڑ دے تع چولہا بند کر دیں ڈش میں نکال کر کاجو بادام پستہ اور کشمش سے گارنش کر کے گرم گرم مزیدار حلوہ سرو کریں -
جھینگا تکہ مسالہ بنانے کی ترکیب
جھینگا تکہ مسالہ
اجزاء:
بڑے سائز کے جھینگے 25 عدد
میرینیشن کے اجزاء:
لیموں آدھا
نمک ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاوڈر ایک چائے کا۔چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
گریوی کے لیے:
دہی آدھا کپ
کریم ایک چوتھائی
چوپڈ پیاز دو عدد
ٹماٹر تین عدد پیوری بنا لیں
سرخ مرچ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالہ پاوڈر ایک کھانے کا۔چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
تندوری مسالہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
کسی برتن میں لیموں نمک۔مرچ لہسن۔ادرک پیسٹ مکس کر کے اس میں جھینگے ڈال دیں اور ان پر اچھی طرح مسالہ لگا کر انہیں پندرہ سے بیس منٹ کے لیے میری نیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں اب ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں زیرہ ڈالیں جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چاپ کیے ہوئے پیاز ڈال کر فرائی کریں جب پیاز گولڈن ہو جائیں تو اس میں نمک اور مرچ ڈال کر مکس کریں اعر ایک منٹ تک اچھی طرح پکائیں ٹماٹر کی پیوری بنا کر اس میں شامل کر دیں اور ہانچ منٹ پکائیں پھر اس میں دہی کریم اور گرم مسالہ ڈالیں مکس کر کے جھینگے ڈال دیں ساتھ ہی تندوری مسالہ شامل کر دیں تھوڑی دیر ڈھک کر پکائیں جھینگے گل جائیں تو چولہا بند کر دیں مزیدار سالن تیار ہے سادہ چاولوں کے ساتھ سرو کریں
پکانے کا وقت سوا گھنٹہ چار افراد کے لیے -
تھائی پین ایپل رائس بنانے کی ترکیب
تھائی پین ایپل رائس
اجزاء:
چاول ایک پاو
پیاز چار عددچاپ کر لیں
تھائی ادرک دو ٹکڑے چاپ کر لیں
کڑی پتہ پانچ چھوٹےٹکڑے
تازہ ہلدی دو چائے کے چمچ
لیمن گراس دو چائے کے چمچ
کوکونٹ ملک سو ملی لِٹر
نمک حسب ضرورت
ہاٹ کری پاوڈر دو کھانے کے چمچ
پائن ایپل ٹکڑے چالیس عدد چھوٹے ٹکڑے کر لیں
پانی تین سو ملی لیٹر
ہلدی پاوڈر دو چائے کے چمچ
ایک بڑا پائن ایپل چاول سرو کرنے کے لیے
ترکیب:
تھائی پائن ایپل۔رائس بنانے کے لیے پہلے چاولوں کو آدھا گھنٹہ بھگو دیں ایک فرائنگ پین میں تیل ڈالیں اس میں چاپ کیے ہوئے پیاز ڈال کر فرائی کریں جب سنہری ہو جائیں تو اس میں ادرک کڑی پتے تازہ ہلدی اور لیمن گراس چاپ کر کے ڈالیں ایک منٹ تک تمام چیزوں کو اچھی طرح پکنے دیں اب اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈالیں ساتھ ہی کری پاوڈر اور ہلدی ہاوڈر اور نمک ڈالیں سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کوکونٹ ملک ڈالیں۔ساتھ ہی پائن ایپل کے ٹکڑے شامل کر دیں پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں اگر مسالے ڈالنے کے دوران آپ کو پانی کی کمی محسوس ہو تو اور آپ کو لگے کہ اس کا مسالہ صحیح طرح بھونا نہیں جائے گا تو پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مسالہ بھون لیں تاکہ اس میں کچا پن نہ رہے اگر مسالہ کچا رہے گاتو اس کی مہک چاولوں میں محسوس ہوگی جب چاول گل جائیں تو چولہا بند کر دیں پائن ایپل۔درمیان سے کاٹ کر گودا نکال لیں اور چاول پائن ایپل میں ڈال لیں اب اس کو فوائل میں لپیٹ کر کسی پتیلے میں رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں پائن ایپل۔سلائسز کو گرل کر کے رائس کے ساتھ سرو کریں
پکانے کا وقت ڈیڑھ گھنٹہ دو افراد کے لیے -
لذیذ چاکلیٹ مگ کیک بنانے کی ترکیب
اجزاء:
میدہ سوا ایک کپ
کسٹرڈ شوگر آدھا کپ
کوکو پاؤڈر تین چوتھائی کپ
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک سو اسی ملی لیٹر
دودھ ایک سو اسی ملی لیٹر
ونیلا ایسنس دو چائے کے چمچ
چاکلیٹ سیرپ حسب ضرورت
چاکلیٹ حسب پسند گارنشنگ کے لئےترکیب:
کسی بڑے مکسنگ باؤل میں میدہ چینی کوکو پاؤڈر بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو اچھی طرح چھان کر ڈالیں تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اب چار ایسے نگ جو مائیکرو اوون میں رکھے جا سکتے ہوں انھیں نکالیں اور اب تیار مکسچر کے چار حصے کر لیں کسی جگ میں ونیال ایسنس اور تیل اور دودھ کو مکس کریں اب پہلے میدہ کا خشک مکسچر مگ میں ڈالیں اور اس کے اوپر ونیلا مکسچر ڈالیں مگ کے اندر ان تما م چیزوں کو کسی چمچ کی مدد سے مکس کریں تاکہ ایک بٹر سا بن جائے اب اس کیک کی بیٹر کو مائیکرو اوون میں رکھیں مائیکعرو اوون کے ٹمپریچر کو پہلے ہائی پر رکھیں مگ کو نوے سیکنڈ تک کے لئے اس میں رکھیں جب وہ پھول جائے تو اسے نکال لیں پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں چاکلیٹ سپرے اور چاکلیٹ کے ٹکڑوں سے گارنش کر کے سرو کریں چاکلیٹ مگ تیل تیار ہے