Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے

    بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے

    بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے
    پچاس کا ہندسہ عبور کرنے والی خواتین۔کو خود کو صحت مند رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل۔اقدامات ضرور کرنے چاہیے
    پچاس کا ہندسہ عبور کرنے والی عورتوں کو چاہیے کہ وہ دھوپ میں تھوڑی دیر ضرور بیٹھیں اس سے وٹامن ڈی ملے گا جس سے ہڈیاں مضبوط ہوں گی اور ڈپریشن کم۔ہوگا اس لیے روزانہ پندرہ سے بیس منٹ دھوپ میں ضرور بیٹھیں
    ایسے سن سکرین یق سن بلاک کا۔استعمال باقاعدگی سے کریں جس میں ایس پہ ایف ففٹین ہو یہ چہرے کی جلد کوسورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اسکن کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے امریکہ کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق جو خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ جس دن دھوپ نہ ہو اس دن سن بلاک لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی ان کی یہ سوچ غلط ہے ایسی خواتین کو چاہیے کہ چاہے دھوپ نہ ہو بادل چھائے ہوں ایسے میں بھی سن بلاک لگانا چاہیے اس سے الٹرا وائلٹ شعاعیں چہرے کی جلد کو نقصان نہیں پہنچاتیں
    ہنسنا بذات خود ایک دوا ہے انٹر نیشنل جرنل آف کارڈیالوجی میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو دن بھر میں کم ہنستے اور مسکراتے ہیں ایسے لوگوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے جتنا ممکن ہو مسکرائیں
    خواتین لمبے گہرےسانس نہیں لیتیں اس طرح سے تازہ آکسیجن اکک ساتھ پھیپھڑوں کو نہیں ملتی اس لیے کوشش کریں کہ لمبے گہرے سانس لینے کی عادت پروان چڑھائیں
    اپنے لیے وقت نکالیں اور کم سے کم پندرہ منٹ کے لیے خاموشی سے کسی پُر سکون جگہ پر بیٹھیں مراقبہ کرنے سے ذہنی تناو دور ہوتا ہے اور ذہن کو سکون ملتا ہے جس کا اثر چہرے پر بھی انداز میں پڑتا ہے اور چہرے پر تناو کی کیفیت محسوس نہیں ہوتی

  • بالوں کو چمکدار خوبصورت بنانے والا مشروب

    بالوں کو چمکدار خوبصورت بنانے والا مشروب

    بالوں کو چمکدار خوبصورت بنانے والا مشروب
    اگر آپ کے بال چمکدار نہیں اور الجھتے بہت ہیں تو اس کے لیے آپ اپنی غذا کی طرف مکمل توجہ دیں اور بالوں کی۔چمک کے لیے یہ جوس بنا کر پئیں
    اجزاء:
    کھیرا آدھا
    سیب ایک عدد
    چقندر ایک عدد
    ادرک کا ٹکڑا ایک سے ڈیڑھ انچ
    ان تمام۔چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر پانی ملا۔کر جوس بنالیں اور کچھ دن باقاعدگی سے پئیں اور اگر گردوں کا مسئلہ نہیں ہے تو پالک کے تین چار پتے اور آدھا لیموں ڈال کر جوس بنا کر روزانہ ایک گلاس پئیں اس کے علاوہ یہ تیل بنا کر بالوں میں لگائیں
    اجزاء:
    کڑی پتے دس گرام
    آملہ دس گرام
    مہندی کے پتے دس گرام
    تل کا تیل آدھا پاو
    ترکیب:
    آملہ کڑی پتوں اور مہندی کے پتوں کو کسی برتن میں ڈال کر ایک سو پچیس ملی لیٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ہلکی آنچ پر ہی پکانا ہے اگر تیز آنچ پر پکائیں گی تو تیل اچھا نہیں بنے گا اور پھر تیل شامل کر دیں اور پکائیں ہلکی آنچ پر ہی جب تیل اور پانی یکجان ہو جائیں تو کسی بوتل میں ڈال لیں اور سر پر لگائیں روکھے غیر چمکدار اور الجھتے بال انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں چمکدار اور نرم و ملائم ہو جائیں گے

  • صرف گورا رنگ ہی خوبصورتی کی ضمانت نہیں

    صرف گورا رنگ ہی خوبصورتی کی ضمانت نہیں

    صرف گورا رنگ ہی خوبصورتی کی ضمانت نہیں
    ایک مسئلہ جو ہر کہیں نظر آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ ہر لڑکی گورا بننے کے خواب دیکھ رہی ہے ہر لڑکی ہر خاتون کو لگتا ہے کہ وہ گوری ہو گی تو خوبصورت کہلائیں گی ان کی اس سوچ اور روئیے کو مزید مضبوط کر رہے ہیں رنگ گورا کرنے والے مختلف کریموں کے اشتہارات جو کہ یہی پیغام۔دے رہے ہیں کہ ان کریموں کو لگائیں اور گوری ہو جائیں پہلی بات تو یہ ہے کہ ہر انسان کی جلد چہرہ حتی کہ عادات بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں اس بات کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ ہر انسان کی رنگت بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے آپ اگر سانولی رنگت کی حامل خاتون ہیں تو لیکن آپ کا چہرہ پُرکشش ہے تو سمجھ لیں آپ سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں کیونکہ ایسی بہت سی لڑکیاں جن کی رنگت سفید ہوتی ہے لیکن ان کے چہرے پر پھیکا پن ہوتا ہے یعنی ان کے چہرے پر ذراسی بھی کشش نہیں ہوتی تو لہذا ہر گز نہ۔سوچیں کہ گورا رنگ ہی آپ کو خوبصورت اور پُرکشش بنائے گا آپ کہ رنگت چاہے جیسی بھی ہو کوشش بس یہ کریں کہ چہرہ صاف ستھرا ہو اس پر کیل مہاسے چھائیاں۔اور داغ دھبے نہ ہوں اس کے لیے آپ گھر میں دیسی ٹوٹکے آزما۔سکتی ہیں ساتھ میں وہ خواتین جو خود بھی اور اپنی بچیوں کو بھی بچپن سے ہی گورا ر۔گ کرنے والی کریمیں استعمال کرواتی ہیں وہ یہ نہیں جانتیں کہ ان کی بچیوں کے ذہن میں بچپن سے ہی اس طرح احساس کمتری پیدا ہو رہی ہوتی ہے اگر بچیاں۔سانولی یا گندمی رنگت کی ہیں اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے ان کے دماغ میں یہ بات بچپن سے ہی ڈال دیں کہ لڑکیوں کا تہذیب و اخلاق انہیں اچھا بناتا ہے نا کہ گورا رنگ لہذا گوری رنگت کو خوبصورتی کی علامت نہ سمجھیں جیسی بھی رنگت کی بچیاں ہیں وہ ایسے ہی خوبصورت ہیں انہیں چہرہ۔صاف رکھنے کے طریقے سکھائیں وہ۔جیسی بھی ہیں۔اپنی رنگت میں خوش دکھائی دیں رنگت چاہے جیسی بھی ہو اصل خوبصورتی چمکدار اور داغ دھبوں سے جلد کا پاک ہونا ہے نا کہ جلد رنگ گورا کرنے والی کریموں۔کے استعمال سے

  • چہرے کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    چہرے کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    چہرے کی حفاظت کیسے کی جائے؟
    اگر آپ کے چہرے پر ایکنی کا مسئلہ ہے تو آپ باہر کی تلی ہوئی چیزیں کھانےس ے گُریز کریں پانی۔زیادہ پیئیں تربوز اور لیچی کا استعمال۔زیادہ کریں اس کے علاوہ اگر جلد خشک ہے تو یہ ماسک لگائیں
    خشک جلد کے لیے ماسک: سرسوں کا تیل ایک چمچ پانی ایک چمچ لاہوری نمک پاوڈر ایک چٹکی ان تینوں چیزوں کو اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائیں پھر اس مکسچر کو ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں اس سے شروع میں تو جلن ہو گی لیکن پریشان ہونے گھبرانے کی بات نہیں اس ماسک سے بہت فائدہ ہوگا اگر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہوں تو آپ کھوپڑے کا تیل لگائیں بیسن سے منہ دھوئیں اور چیکو کا شیک بنا کر پئیں رنگت نکھارنے کے لیے درج ذیل ماسک استعمال۔کریں
    رنگت نکھارنے کے لیے: گلاب کی تازہ پتیاں چند عدد سونف ایک چمچ پہاڑی پودینہ ایک چمچ چھوٹی الائچی دو عدد مصری حسب ضرورت بادام سات عدد ان تمام چیزوں کو گرائینڈ کر لیں اور پانی میں ملا کر پئیں کچھ عرصہ باقاعدگی سے اس کو استعمال کریں چہرے پر خارش ہو تو ایلوویرا جیل کسی بھی اسموتھنگ لوشن میں ملا کر چہرے پر لگائیں

  • بٹنوں سے سجی خوبصورت ہئیر پنز گھر میں بنائیں

    بٹنوں سے سجی خوبصورت ہئیر پنز گھر میں بنائیں

    بٹنوں سے سجی خوبصورت ہئیر پنز گھر میں بنائیں
    ہیر پنز کو ہئیر سٹائلنگ کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے اور ان پنز کی۔مدد سے ہی بالوں۔کو سمیٹا جاسکتا ہے بازار میں مختلف رنگوں کی ہئیر پنز دستیاب ہیں یہاں پر بٹنوں کی مدد سے ہئیر پنز سجانے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے اس کے لیے سنہری رنگ کی ہئیر پنز استعمال۔ہوں گی اگر وہ آپ کے پاس نہیں تو کالے رنگ کی ہئیر پنز کو سنہری رنگ میں رنگ لیں اس کے لیے سنہری رنگ کی نیل پالش سے پنز پر ایک کوٹ لگائیں اور سوکھنے کے لیے رکھ دیں۔جب وہ سوکھ جائے تو دوسرا کوٹ لگا کر سوکھا لیں اور بٹن سے سجانی شروع کریں اس کے لیے مندرجہ۔ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی ہیئر پنز مختلف ڈیزائن کے بٹن ٹیوب والا گلو یا ایلفی اور نوز پلائیر اب بٹنز کے پچھلے حصے پر گلو یا ایلفی لگائیں پھر اسے نوز پلائر کی۔مدد سے پن کے اوپر والے حصے پر لگا کر بٹن کو اچھی طرح دبائیں کہ وہ اپنی جگہ پر چپک جائے اسی طرح مختلف قسم کے بٹن الگ الگ ہر پن پر لگا دیں اگر ایک جیسے لگانا چاہیں تو وہ بھی لگائے جا سکتے ہیں ان تمام ہئیر پنز کو سوکھنے کے لیے کم از کم پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اگر چاہیں تو انہیں رات بھر کے لیے سوکھنے دیں اس کے بعد کوئی بھی سٹائل بنائیں تو یہ ہئیر پنز ضرور لگائیں بٹنوں سے سجیں یہ ہئیر پنز آپ کے ہیئر سٹائل کو مزید خوبصورت بنا دیں گی چھوٹی بچیوں کے بالوں میں آگے والے حصے پر بھی لگائی جا سکتی ہیں کپڑوں کے ساتھ میچنگ بٹنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں

  • چند اہم کوکنگ ٹپس

    چند اہم کوکنگ ٹپس

    اگر کسی ڈش کو بناتے وقت آپ کے پاس بٹر ملک موجود نہیں اور نہ ہی آپ کے پاس اتنا وقت ہے کہ آپ مارکیٹ گا کر اسے خریدسکیں تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گھر پر ہی بٹر ملک تیار کرلیں اس کے لیے ایک کپ دودھ میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملائیں لیموں کے رس کی جگہ سرکہ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ان دونوں چیزوں کو پانچ منٹ رہنے دیں اس کے بعد اسے بٹر ملک کے طور پر کسی بھی ریسیپی میں استعمال کیا جا سکتا ہے
    بیکنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے انڈے ہمیشہ کمرے کے درجہ حرارت پر ہونے چاہیے اگر ایسا نہیں ہے اگر انڈے ریفریجریٹر میں ہوں تو آپ انڈے نکال کر کسی بھی گرم پانی کے باول میں پانچ سے دس منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ وہ کمرے کے درجہ حرارت پر آ جائے اس کے بعد بیکنگ کے لیے بیٹ کریں۔ورنہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے
    براون شوگر کر جار میں سخت ہونے سے بچانے کے لیے جار میں ڈبل روٹی کا ایک سلائس رکھ لیں اس سے براون شوگر دیر تک سخت نہیں ہو گی
    جب بھی کوئی کیک یا چاکلیٹ بار یا کوئی بھی ایسی ڈش بنا رہی ہوں جس میں مکسچر کو ہاتھ سے پکڑ کر شیپ دینا ہو تو خواتین کو چاہیے کہ ہتھیلیوں کو پہلے تھوڑے پانی سے گیلا کر لیں اور پھر کسی بھی چاکلیٹی بار کے مکسچر کو ہاتھوں میں لے کر مطلوبہ شیپ دے دیں ایسا کرنے سے یہ مکسچر ہاتھوں پر چپکے گا نہیں

  • بال گرنے کی اہم وجوہات

    بال گرنے کی اہم وجوہات

    عام طور پر بالوں کے گرنے کا سبب تناو بھری زندگی ہے داخلی بیماریاں اور ادویات کا ردعمل اور غذائی عدم توازن جیسے عمومی اسباب ہیں عورتوں کے بال ان کی زندگی کے مختلف ادوار میں جب ان میں ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے تب جھڑتے ہیں عمومًا ماہانہ نظام کی خرابی یا زچگی کے کچھ ماہ بعد عورتوں کے بال بہت زیادہ تعداد میں گرتے ہیں سر کی جلد کا بیکٹیریا یا فنکل انفیکشن بھی بالوں کے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے پرانا نزلہ۔یا خشکی بھی بال جھڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں ہر بال کی۔اوسط عمر چار سال۔ہوتی ہے جب اس کی زندگی ختم۔ہو جاتی ہے تو یہ جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا بال لے لیتا ہے جب بال گرنے کی مقدار بال اگنے کی مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو زیادہ چھدرا پن پیدا ہو جاتا ہے بال کم۔ہو حاتے ہیں اس کے علاوہ بالوں کو بہت زیادہ کس کے یا ہر وقت باندھنے سے ان کی جڑوں کو ہوا نہیں لگتی اس سے بھی بال گرنے لگ جاتے ہیں زیادہ دیر تک ہیئر ڈرائیر کا استعمال یا اکثر ہئیر ڈرائیر سے باک خشک کرنا یا اکثر ان کو بلیچ کرنا بالوں کی ساخت کو متاثر کر دیتا ہے اور بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں آئے روز شیمپو بدل بدل۔کر استعمال کرنے سے بھی بال کمزور ہو کر جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں بعض خواتین کے بال ان کی اپنی بے توجہی اے بھی گرنا شروع ہو جاتے ہیں بالوں کو جلدی صاف نہ کرنا یا ان کو ترتیب سے رکھنے میں لاپرواہی برتتی ہیں جب بال تھوڑے گرتے ہیں تب ہی خیال نہیں کرتیں جب معاملہ بگڑ جاتا ہے بال زیادہ گرنے لگ جاتے ہیں تو دواوں اور شیمپووں کا استعمال شروع کردیتی ہیں

  • چاکلیٹ کھانسی کی موثر ترین دواہے

    چاکلیٹ کھانسی کی موثر ترین دواہے
    عام طور پر کھانسی کی۔بیماری میں کئی گھریلو نسخے استعمال کیے جاتے ہیں ان میں لیموں اور شہد کا استعمال بہترین علاج قرار دیا جاتا ہے لیکن اب ایک تحقیق میں چاکلیٹ کو کھانسی کی بہترین دوا قرار دیا گیا ہے برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق کے سربراہ اور ہونیورسٹی آف ہل میں دل اور سانس کی۔بیماریوں کے شعبہ کے سربراہ کے مطابق کھانسی میں چاکلیٹ کھانے سے کھانسی سے آرام ملتا ہے ماہرین کے مطابق کھانسی کی نئی ادویات میں چاکلیٹ کی بڑی مقدار موجود ہےجو لوگوں میں تیزی سے مقبول۔ہو رہی ہے اس سے صرف دو دن کھانے سےکھانسی سے آرامل۔جاتا ہے

  • شفاف لکڑی بالکل شیشے کی طرح

    شفاف لکڑی بالکل شیشے کی طرح
    سویڈن کے سائنسدانوں نے لکڑی سے شفاف شیشے جیسا میٹریل تیار کیا ہے جو تعمیرات کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر سکتا ہے اسٹاک ہوم کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے لکڑی سے حاصل۔شدہ اجزاء سے شفاف میٹیریل بنایا ہے جس سے مستقبل میں مہنگے اور بھاری بھرکم شیشوں کی جگہ ہلکی پھلکی لکڑی سے بنے شیشے کیے جا سکیں گے اسی طرح گھر میں۔زیادہ روشنی کے لیے اس میٹیریل کی دیواریں بھی بنانا ممکن ہوگا اور شمسی سیل کی۔حامل کھڑکیاں بھی تیار کی جا سکیں گی اس کے علاوہ روشنی سیو کر کے اس سے بجلی بنانے کے لیے بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا اگرچہ یہ بالکل شفاف نہیں لیکن اس میں روشنی جمع کی۔جا سکتی ہے سب سے اہم اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس کہ تیاری میں خرچ بھی بہت کم۔آتا ہے سائنسدانوں کے مطابق اس پر بہت بڑے سولر بھی بنائےجا سکتے ہیں اس کی تیاری کے لیے ہلکی پھلکی بالسالکڑی سے ایک مادہ لگنن ہٹایا گیا اور اس طرح لکڑی کو شفاف بنایا گیاہے لگنن کے ہٹتے ہی لکڑی سفید ہو گئی اس کے بعد اس پر نینو سطح پر مزید کم۔کر کے اس پرپلیکسی شیشہ لگایا گیا جس سے روشنی لکڑی کے آرپار گزرنے لگی

  • گرتے بالوں کو روکنے کے لیے بہترین علاج

    گرتے بالوں کو روکنے کے لیے بہترین علاج
    بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے کچھ احتیاطیں اور مختلف بالوں مکں مفید گھریلو۔ٹپس درج ذیل ہیں ان پر عمل کر کے کسی حد تک اس مشکل پر قا بو پایا جا سکتا ہے
    بالوں کا علاج ہمیشہ انتہائی دھیمے انداز مکمل کرنا چاہیےجب بھی بال گرنے کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو بال بہت کمزور ہو جاتے ہیں چنانچہ لاپروائی سے برش یا کنگھی کا استعمال صورتحال کو اور بھی متاثر کرتا ہے ایسے میں سر میں سخت قسم مساج بھی منع ہوتا ہےکیونکہ اس سے مزید نقصان ہوتا ہےبال گرتے ہوں تو کھلے دندانوں والی کنگھی استعمال کریں اور اسے بھی بار بار استعمال نہ کریں برش کا استعمال۔ایسی صورتحال میں بند کر دینا چاہیے بالوں کو روز روز دھونا کبھی نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ تیز قسم کے شیمپو ضرور نقصان پہنچاتے ہیں اسی لیے بالوں کو ہفتہ میں کم۔از کم دو بار دھوئیں بالوں کو جھٹک کر سکھانے کی بجائے تھوڑی دیر تولیہ سر پر نرمی سے لپیٹ لیں جھٹک کر بال سکھانے سے بڑیں اور بھی کمزور ہوتی ہیں نہ ہی گیلے بالوں میں برش کریں سر کا مساج روزانہ خوب ملائمت سے کریں سر کی جلد کو متحرک کرنے کے لیے انگلیوں کی پُوریں سے دائروں کی شکل میں مساج کریں کنگھی یا برش غلط طریقے سے کرنے پر بھی خشکی پیدا ہو جاتی ہے اس لیے کنگھی اس طرح کریں کہ اس کے دندانے سر کی جلد کو چھوئیں تاکہ چکنائی پیدا کرنے والے غدود متحرک ہو سکیں اگر بال۔زیادہ چکنے ہیں تو برش یا کنگھی کا بے جا استعمال نہ کریں اپنی خوراک میں انڈے دودھ مچھلی اور سبز پتو۔ والی سبزیوں کا استعمال۔زیادہ کریں مساج کے لیے تیل اتنا بھی نہ استعمال کریں کہ بالوں کی جڑوں میں ہوا نہ لگے نہ ہی بال بہت زیادہ کس کر باندھیں