Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سارے دن کی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

    سارے دن کی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

    سارے دن کی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
    سارا دن گھر کا کام کرتے کھانا پکاتے بچوں کو سکول کا ہوم ورک کرواتےگھریلو خواتین تھک کر چُور ہو جاتی ہیں ایسے میں پانچ منٹ کا آرام بھی بُہت سکون دیتا ہے دراصل صبح صبح جب بچوں کا ناشتہ بنانے سے لے کر سکول بھیجتے بھیجتے خواتین کی ساری انرجی۔ضائع ہو جاتی ہے تو ایسے میں بچوں کو سکول اور خاوند کو آفس بھیجنے کے بعد آپ گھر کے کام وغیرہ کر کے فری ہو جائیں تو سب سے پہلے نہائیں کپڑے بدلیں۔اپنے آپ کو تیار کریں پھر ایک کپ گرین ٹی بنائیں اور پُرسکون جگہ پر بیٹھ کر چائے سے لطف اندوز ہوں اس طرح سے اپنے آپ کو سکون دینا آپکو ریفریش کر دے گا اور آپ دن کے باقی سب کام ترو تازہ رہ کر کریں گی ان لمحات کا سکون آپ کے پورے دن کی مصروفیات پر حاوی رہے گا آپ کپ کی گرمائش کو محسوس کرتے ہوئے چائے کی خوشبو اور اس کے دھوئیں سے آپ ایک نئی توانائی حاصل کریں گی اس کے علاوہ فری ٹائم میں کتاب کا مطالعہ بھی آپ کی تھکن اتار دیتا ہے ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ۵ منٹ کتاب کا مطالعہ ہمارا ہارٹ ریٹ کم۔کرتا ہے اور اعصاب پر سوار پریشانی اور تھکاوٹ اتر جاتی ہے روزانہ کوئی کتاب پڑھنے کے لیے وقت نکالئے حھر کے صحن لان اور بالکونی یا کھڑکی کے قریب بیٹھ کر آسمان کا۔نظارہ کریں جب ہم۔آسمان کا۔نظارہ کرتے ہیں تو ایک سکون کا احساس ہمارے اندر پیدا ہوتا ہے اور لگتا ہے دُنیا وسیع ہے اس کے نظارے بہت دلفریب اور مسحُور کن ہیں اور یہاں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے بُہت کچھ ہے اس کے علاوہ کسی پودے یا درخت قریب بیٹھ کر چند لمحے اس خوبصورت نظارے کو دیکھیں اور گہری سانس لیں اس سے تھکن کا احساس بالکل ختم ہو جاتا ہے اور آپ خود کو تازہ دم اور پُرسکون محسوس کریں گی ورزش کریں تھوڑی سی ورزش بھی آپ کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے فٹنس ایکسپرٹس کے مطابق اگر روازنہ چند منٹ پر مشتمل ورزش کا منصوبہ اپنا لیا جائےتو دل کی کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

  • سردیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟

    سردیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟

    سردیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟
    سردیوں کا موسم ویسے تو تقریباً سب کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے ڈرائی فروٹ رنگ برنگی سبزیاں اور رس دار پھل اس موسم کا وہ تحفہ ہوتے ہیں جن سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا مگر اس موسم کے استقبال میں ہماری جلد ہمارا ساتھ نہیں دیتی موسم کی خشکی کے سبب اس کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے اس کی چمک دمک کہیں گُم ہو جاتی ہے جس کو واپس لانے کے لیے مہنگے موسچرائزرز اور کولڈ کریمز کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان سب کا اثر عارضی ہوتا ہے جبکہ باورچی خانے میں اس مسئلے کا انتہائی ارزاں حل موجود ہوتا ہے
    دودھ اور بادام کا ماسک:
    ایک چمچ بادام پیس کر اس میں دو چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں اس کو چہرے پر لگا لیں خشک ہو نے ہر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں دودھ اور بادام میں موجود وٹامن ای جلد کی رنگت نکھارتا ہے اور اس کوترو تازہ بناتا ہے
    لیموں اور شہد کا ماسک:
    دو چمچ شہد میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اس کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں خشک ہونے کے بعد دھو لیں اس سے نہ صرف رنگت سفید ہوتی ہے بلکہ جلد کے دھبے بھی صاف ہوتے ہیں

    ترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟


    پپیتے کا ماسک:
    پکے ہوئے پپیتے اور کیلے کو پیس کر یکجان کر لیں اس کے اندر دو چمچ شہد ملا لیں اس کے بعد اس کو چہرے پر اور دیگر خشک جگہوں پر لگا لیں کچھ دیر کے بعد منہ سادہ پانی سے دھو لیں اس سے نہ صرف چہرے کی تازگی میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی چہرے پر ہڑنے والی جھریاں بھی ختم ہوں گی
    مکھن کے دودھ اور دہی کا ماسک:
    مکھن کا دودھ وہ ہوتا ہے جو چھاچھ بنانے کے بعد مکھن نکالنے کے بعد حاصل ہوتا ہے اس کو ہم وزن دہی کے ساتھ ملا کر دس سے پندرہ منٹ تک جلد پر لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں اس سے چہرے پر ہونے والی تبدیلیاں آپ کو حیران کر دیں گی
    زیتون کے تیل اور انڈے کی زردی کا ماسک:
    دو انڈوں کی زردی میں چند قطرے زیتون کا تیل ملا لیں اور اس کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ لگا رہنے دیں اس کے بعد دھو لیں اس سے جلد چمکدار ہونے کے ساتھ ساتھ تروتازہ ہو جائے گی اور داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے

    چہرے کے نکھارکے لیے نہایت آزمودہ ماسک


    پٹرولیم جیلی کا استعامل:
    نہانے سے قبل پٹرولیم جیلی کو پورے جسم اور چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کر لیں پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے نہا لیں اس خشکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے
    گلیسرین کا ماسک:
    گلیسرین انتہائی سستی اور آسانی سے مل جانے والی جُز ہے چہرے کو سادہ پانی سے دھونے کے بعد ہلکا خشک ہونے کے بعد روئی سے دھیرے دھیرے گلیسرین کو چہرے پر لگا دیں اس کو دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہے یہ دن بھر چہرے کو خشکی سے بچا کر رکھتی ہے
    گلیسرین لیموں اور عرق گلاب:
    گلیسرین لیموں کا رس اور عرق گلاب تینوں ہم وزن لے کر مکسچر بنا لیں۔اس مکسچر کو ہاتھوں اور پاوں پر لگائیں اس سے خشکی دور ہونے کے ساتھ ساتھ جھریاں اور داغ دھبے بھی دور ہوں گے
    دہی شہد اور عرق گلاب کا ماسک:
    ایک چمچ دہی تھوڑا سا شہد اور دو تین قطرے عرق گلاب کے ملا کر پیسٹ بنالیں پھر اس کو منہ پر لگا کر ہلکا مساج کریں۔اور پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دیں اس سے نہ صرف خشکی دور ہو گی بلکہ جلد نرم و ملائم اور تروتازہ ہوگی

  • نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے

    نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے

    نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے
    حضرت مولانا رومی رحمةاللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک اژدھا ریچھ کو کھینچ رہا تھا ایک دلاور پہلوان ادھر سے گزرا اور ریچھ کی مدد پر آمادہ ہوا اژدھے کی سخت گرفت سے ریچھ چلایا تو دلاور نے اسے اژدھے کے قنضے سے چھڑا دیا وہ داو پیچ بھی جانتا تھا اور قوت بھی رکھتا تھا اس نے اژدھے کو مار ڈالا اژدھے کو اس نے ایسے داو سے بے بس کیا کہ ریچھ جسمانی ہلاکت سے بچ گیا اژدھے میں قوت تو بہت ہوتی ہے مگر داو پیچ وہ نہیں جانتا غرض ریچھ کو اژدھے سے چھٹکارا ملا اور اس جواں مرد پہلوان کی ہمتِ مردانہ کا شکر گزارہوا تو سگِ اصحاب کہف کی طرح اس کے ساتھ ہوگیا وہ شخص تھکا ہوا تھا ایک جگہ آرام کرنے کے لیے لیٹ گیا اور ریچھ ازراہ محبت پاسبانی کرنے لگا

    بچوں کی عزت کریں بلاوجہ سختی بچوں کی اخلاقی تربیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے


    ایک راہگیر نے جو یہ حال دیکھا تو پوچھا کہ اے بھائی خیر تو ہے یہ ریچھ تیرا کون ہے؟ اس نے سارا قصہ اور اژدھے کا واقعہ سنا دیا راہ گیر نے کہا اے سادہ دل! ریچھ پر اعتبار مت کر نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے جس چال سے بؑی ممکن ہو اسے مار بھگا اس نے جواب دیا خدا کی قسم تو ازراہ حسد کہتا ہے ورنہ تو بجائے اس کے ریچھ بن کے اس کہ محبت کو دیکھتا اس نے کہا کہ نادانوں کی محبت بہت چکنی چپڑی ہوتی ہے لیکن میرا یہ حسد اس کی محبت سے بہتر ہے ارے بھلے مانس میں۔ریچھ سے کم تو نہیں اس کو ترک کر دے تاکہ میں تیرا رفیق رہوں مکرا دل بری فال کے خیال سے لرزنے لگتا ہے اس ریچھ کے ساتھ گھنے جنگل میں نہ جانا میرا دل جو کانپتا ہے سویہ وہم نہیں ہے بلکہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے جھوٹا دعوی اور خوامخواہ کی ترنگ نہیں ہے میں مومن ہوں اور مومن خدا کے نور سے دیکھتا ہے اور دیکھ خبردار اس آتش کدے سے دور بھاگ ناصح نے کہا جب تو دوستی کی بات نہیں مانتا تو لے الوداع اس نے کہا چل اپنا راستہ لے تو میرا ایسا غمخوار کہاں سے آیا چلتے چلتے اس نے پھر کہا کہ دیکھ میں تیرا دشمن نہیں ہوں تیری بھلائی اسی میں ہے کہ تو میرے ساتھ چل لے اس نے کہا مجھے اب نیند آ رہی ہے تو میرا پیچھا چھوڑ اور اپنا راستہ لے وہ بدگمان نادان اور نااہل۔تھا اس نے اپنے کتے پن کی وجہ سے عقل مند ناصح پر حسد کی تہمت لگائی اور ریچھ کو محبت اور وفا کا پتلا سمجھا آخر کار اس مسلمان نے نادان سے نجات حاصل کی اور منہ ہی منہ میں لاحول پڑھتا ہوا اپنا راستہ لیا اور اپنے جی میں کہا جب نصیحت اصرار زبردستی سے اس کی بدگمانی اور بڑھتی ہے تو سمجھونصیحت کی راہ بند ہو گئی اور ایسے لوگوں سے منہ پھیر لینا واجب ہو گیا

    گرگٹ رنگ بدلنے کےساتھ خواب بھی دیکھتے ہیں


    ادھر جب وہ شخص سو گیا اور ریچھ مکھیاں اڑاتا رہا مکھیاں بار بار آنے لگیں اور یہ بار بار اڑاتا رہا اس طرح اس نے کئی بار اس جوان کے منہ پر سے مکھیاں اڑائیں مگر مکھیاں پلٹ پلٹ کے وہیں جمع ہو جاتی تھیں آخر بیزار ہو کر ایک طرف دوڑا ہوا گیا اور پہاڑ پر سے ایک بڑا پتھر اُٹھا لایا اس نے دیکھا کہ مکھیوں کے جھنڈ کے جھنڈ اس شخص کے منہ پر چمٹے ہوئے ہیں بس اس نے پتھر اٹھایا اور اس ارادے سے کہ یہ مکھیاں نہ اڑیں اور نہ منہ پر بیٹھیں سونے والے کے منہ پر مارا پتھر نے سونے والے کے منہ کو خشخاش کی طرح پاش پاش کر دیا اور تمام دنیا کے لیے یہ ضرب المثل بنا دی کہ نادان کی محبت اس ریچھ کی محبت کے برابر ہے لہذا اس کا کینہ عین مہر اور مہر عین کینہ ہے ( مولانا رومی رحمةاللہ علیہ۔ حکایاتِ رومی)

  • لذیذ اور خوش ذائقہ کوکٹیل پرانز بنانے کا طریقہ

    کوکٹیل پرانز
    اجزاء:
    جھنگے تین سو گرام
    شملہ مرچ ایک عدد لمبی کاٹ لیں
    ٹماٹر دو عدد
    تیل حسب ضرورت فرائی کرنے کے لیے
    انڈے دو عدد
    میدہ چار کھانے کے چمچ
    کارن فلور چار کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    مایونیز آدھی پیالی
    ٹومیٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    ترکیب:
    جھنگوں کو صاف کر کے لمبائی میں کٹ لگا کر تھوڑا تھوڑا خشک میدہ ان پر چھڑک دیں اب ایک پیالے میں انڈوں کو پھینٹ لیں پھر اس میں میدہ کارن فلور پسی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک شامل کر کے مکس کریں اور بیٹر تیار کر لیں جو نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا شملہ مرچوں کو لمبائی میں جولین کاٹ لیں اور ٹماٹروں کے بھی بیج نکال کر لمبائی میں کاٹ لیں اب میدہ لگے ایک ایک جھینگے کو اٹھا کر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کو ساتھ جوڑ کر بیٹر میں ڈبو کر گرم تیل میں۔ڈیپ فرائی کرلیں اب ایک پیالے میں ٹماٹو کیچپ مکس کر کے سوس بنا لیں جب تمام پرانز گولڈن فرائی ہو جائیں تو نکال کر گرم۔گرم ٹماٹو سوس کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار اور لذیذ پران سالسہ ریسیپی

    پران سالسہ
    اجزاء:
    اُبلے ہوئے پران تین سو گرام
    شملہ مرچ ایک عدد
    ٹماٹر . دو عدد اُبال کر کاٹ لیں
    کالی مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    لہسن کے جوئے دو عدد
    نمک جسب ذائقہ
    ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    پیاز ایک عدد
    ہری مرچ چار عدد
    کھیرا ایک عدد
    تیل دو کھانے کے چمچ
    مکئی آدھا کپ
    ترکیب:
    شملہ مرچ ٹماٹر لہسن پیاز ہری مرچ ہرا دھنیا اور کھیرا سب کو باریک کاٹ لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر تمام سبزیاں مکئی لیموں کا رس ہرا دھنیا پسی کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر فرائی کریں پھر پرانز شامل کر کے مکس کر لیں اور تھوڑی دیر پکنے دیں اور کسی ڈش میں نکال لیں ہرا دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریں

  • کرسپی اور مزیدارپران ٹیمپورا بنانے کی ترکیب

    پران ٹیمپورا
    اجزاء:
    پران آدھا کلو
    تیل آدھا چائے کا چمچ
    ہری پیاز ایک چائے کا چمچ۔باریک کاٹ لیں
    کٹا لہسن آدھا چائے کا چمچ
    جاپانی سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    پسی چینی ایک چائے کا چمچ
    چاول کا آٹا پچاس گرام
    گیہوں کا آٹا پچاس گرام
    کارن فلور پچاس گرام
    نمک ایک چٹکی
    تیل فرائی کر نے کے لیے حسب ضرورت
    ٹیمپورا سوس کے لیے ترکیب:
    سوس پین میں آدھا چائے کا چمچ تیل گرم کریں اس میں ہری پہاز اور لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر اس میں جاپانی سوس کُٹی لال مرچ اور پسی چینی ڈال کر تھوڑا سا پکائیں پھر چولہے سے اتار لیں
    بیٹر کے لیے:
    ایک باول میں چاول کا آٹا گیہوں کا آٹا کارن فلور اور نمک ڈال کر مکس کریں پھر حسب ضرورت برف کا ٹھنڈا پانی ملا کر گاڑھا بیٹر بنا لیں اس کے بعد پرانز کو بیٹر میں ایک ایک کر کے ڈبوتے جائیں اور گرم تیل میں گولڈن فرائی کرلیں پرانز ٹیمپورا تیار ہیں ٹیمپورا سوس کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار اور عمدہ فش سوپ یا بروتھ بنانے کی ترکیب

    فش سوپ یا بروتھ
    اجزاء:
    مچھلی آدھا کلو
    سرکہ پاو کپ
    پیاز ایک عدد چھوٹی
    کالی مرچ چار عدد
    تیز پات آدھا پتہ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    پانی ایک لیٹر
    ترکیب:
    تازہ مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں اور نمک ڈال کر اوپر دی گئی پانی کی مقدارمیں ابال لیں جب تک ابال آئے آپ پیاز کاٹ کر چاپ کر لیں جب مچھلی کو ایک ابال آجائے تو اوپر آئی ہوئی تہہ ہٹا لیں۔اور تمام اشیاء ملا کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھان لیں اور مزیدار سوپ استعمال کریں

  • مچھلی سومیانی بنانے کی عمدہ ترکیب

    مچھلی سومیانی
    اجزاء:
    بغیر کانٹے کے مچھلی آدھا کلو موٹی
    سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ
    کارن فلاور تین کھانے کےچمچ
    انڈا ایک عدد
    لہسن پاوڈر آدھا چمچ
    ہلدی پاوڈر آدھا چمچ
    زیرہ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
    لیموں دو عدد رس
    بیسن تین کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    آئل حسب ضرورت
    ترکیب:
    باول میں تمام مصالحے اور انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو مچھلی پر لگائیں اور پھر مچھلی کو دو سے تین گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور مچھلی ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں مزیدار مچھلی تیار ہے کسی بھی سوس کے ساتھ سرو کریں

  • چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں

    چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں

    چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں
    اگر پچاس سال کی۔لواتین کا تصور ذہن میں لایا جائے تو وہ یقیناً ایسی خاتون ہوں گی جن کے سر کے بالوں میں سفیدی ہو گی چہرے پر جھریاں پڑ چُکی ہوں گی یا چہرےکی جلد لٹکتی نظر آرہی ہو گی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر خواتین چاہیں تو اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی کر کے پچاس سال کی عُمر میں بھی تیس سال کی لگیں گی مگر اس کے لیے انھیں ان چند باتوں کا خیال رکھنا ہوگا
    غذا: سب سے پہلے کھانے کی بات آتی ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ پرائمل ڈائٹ یعنی پھل سبزیاں ڈرائی فروٹ گوشت مچھلی اور انڈے کا استعمال کریں امریکن۔سوسائٹی آف کلینیکل نیوٹریشن کے تحت کی جانے والی تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹھی یا نشاستے پرمبنی اشیاء کا استعمال نہ کرنے یا کم کرنے والے لوگوں میں دل کی بیماریاں ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے اس طرح کی ڈائیٹ سے جسم کو مناسب وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں
    سبز چائے کا استعمال: امریکن ماہر غذائیت ڈاکٹر جون بریفا کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں بہت ہی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس کے علاوہ کیٹی چنز بھی ہوتے ہیں یہ کیٹی چنز انسان کے خلیات کو ٹوٹنے اور خراب ہونے سے بچاتے ہیں اس کے علاوہ سبز چائے دل کے امراض ہائی بلڈ پریشر سے بھی بچاتی ہے ڈاکٹر جون بریفا کے مطابق پیکٹ میں ملنے والے بازاری کھانوں کو جن مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے ان کی۔وجہ سے ان کی غذائیت ختم ہو جاتی ہے اور ان کھانوں میں نمک کا استعمال بھی زیادہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض ہونے کا۔خدشہ بڑھ جاتا ہے
    پانی: پانی کا استعمال بھی انسان کو صحت مند رکھتا ہے پانی کی کمی کی۔وجہ سے انسان کی جلد بے رونق لگتی ہے جبکہ اگر مناسب مقدار میں پانی کا۔استعمال کیا جائے تو جلد صحت مند نظر آتی ہے چہرے پر رونق رہتی ہے روزانہ دس سے بارہ گلاس یا کم۔از کم۔آٹھ گلاس پانی ضرور پیئیں اگر پانی نہیں پیا جاتا تو اس میں لیموں نچوڑ لیں اس طرح پانی پیا جائے گا اس طرح سے جسم کے اعضاء کی صفائی ہوجاتی ہےاور جلد صاف نظر آتی ہے

    زیتون اور روغن زیتون کی اہمیت اور فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں


    بیریز اور زیتون کے تیل کا استعمال: مختلف طرح کی بیریز جیسے اسٹرا بیری بلیو بیری یا رس بھری کا استعمال کریں ان کے اندر وافر مقدار میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس خلیات کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور جلد کو لٹکنے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں اسی طرح زیتون کے تیل میں۔موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی۔آکسیڈینٹس دل کی بیماریوں اور کینسر کا خطرہ کم کر دیتا ہے اس حوالے سے امریکن۔سوسائٹی فار کلینیکل نیوٹریشن کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل۔استعمال کرنے کی وجہ سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے یہ کینسر سے بچانے کے ساتھ کولیسٹرول کو بھی کنٹرول۔کرتا ہے

    مچھلی کےتیل کے حیران کن فوائد


    مچھلی کا تیل:مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے دل کے امراض اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات لاحق نہیں ہوتے اور یہ کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے دن میں تقریباً تین سے چھ گرام مچھلی کا تیل استعمال کرنا چاہیے تاہم خواتین کو اس بات کا۔ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں مچھلی کے تیل کا استعمال انہیں۔نقصان تو نہیں دے رہا بعض لوگوں کو یہ راس نہیں آتا اس لیے انھیں اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے
    ورزش انتہائی ضروری: صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ورزش کی جائے ہمارے یہاں۔تیس سال کے بعد خواتین خود کو بوڑھا سمجھنے لگتی ہیں اور ورزش کرنا چھوڑ دیتی ہیں جس سےان کے اعضاء کمزور پڑنے لگتے ہیں اگر خواتین متوازن غذا کا استعمال کریں۔اور ساتھ میں ورزش کریں تو اپنی عمر سے کئی سال چھوٹی نظرآ سکتی ہیں ورزش سے دوران خون بہتر ہوتا ہےخلیوں کو تازہ آکسیجن ملتی ہے خلیات ٹائٹ ہونے لگتے ہیں اور جھریاں پڑنے کا عمل بھی سست ہو جاتا ہے روزانہ تیز قدموں سے چلنے کی عادت بنائیں روازنہ۔تیس منٹ تک چلنے کی عادت کو اپنا معمول بنائیں

    پر سکون نیند کی چند اہم اور کارآمد ٹپس


    پُرسکون اور مکمل نیند: کینیڈا کے ایک رائٹر شینن کلارک جو کہ صحت کے موضوع پر لکھتے ہیں ان کے مطابق نیند کی کمی کی۔وجہ سے انسانی جلد وقت سے قبل بڑھاپے کی جانب گامزن ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ نیند پوری نہیں لیتے تو ان کی جلد وقت کے ساتھ ساتھ ڈھلکنے لگتی ہے اس پرجھریاں پڑنے لگتی ہیں وہ خواتین جو وقت سے پہلےبوڑھا نہیں ہونا۔چاہتیں تو انہیں چاہیے کہ اپنی نیند پوری کریں بلا ضرورت رات دیر تک جاگنے سے گریز کریں مناسب نیند لینے والی خواتین ذہنی و جسمانی طور پر صحتمند رہنے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سےبھی محفوظ رہتی ہیں کم از کم۔آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لیں اس سے نہ صرف صحت برقرار رہے گی بلکہ وزن بھی کم ہوگا اور ساتھ ہی جلد کے بوڑھا ہونے کا عمل۔بھی سست پڑ جائے گا

  • پرُسکون اور صحت مند رہنا ہے تو یہ غلطیاں ہر گز نہ کریں

    پرُسکون اور صحت مند رہنا ہے تو یہ غلطیاں ہر گز نہ کریں

    پرُسکون اور صحت مند رہنا ہے تو یہ غلطیاں ہر گز نہ کریں
    پُرسکون اور صحت مند رہنے کے لیے مندرجہ ذیل چند غلطیاں۔ہر گز نہ کریں
    غلط انداز میں کبھی نہ بیٹھیں کمر کو ایک۔طرف نہ جھکائیں اس سے کمر میں درد ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ساتھ ہی اگر چہرے کو مستقل نیچے رکھ کے بیٹھا جائے تو چہرے پر جھریاں ہونے کا۔خدشہ رہتا ہے کمر کو سیدھا رکھیں اور نوے ڈگری کے زاویے پر بیٹھنے کی عادت بنائیں
    رات دیر تک ٹی وی دیکھنے کی عادت کو ختم کریں اس سےنیند اُڑ جاتی ہے پھروقت پرنیند نہیں آتی اس لیے اس عادت سے چھٹکارا پائیں اس کے علاوہ کوشش یہی کریں کہ کتابیں۔پڑھنے کی عادت اپنائیں اس سے ذہنی تناو دور ہوگا اور ذہنی سکون حاصل ہوگا جس کا اثر انسان کے چہرے پر بھی پڑتا دکھائی دیتا ہے
    بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم کے مختلف اعضاء میں درد ہونے لگتا ہے لیکن کوشش کریں ہر وقت درد کی دوا نہ لیں بلکہ۔درد کو مختلف طریقوں سے دور کرنے کی کوشش کریں گھریلو ٹوٹکے آزمائیں۔اور اگر آرام نہ ملے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں
    نہ تو خود منفی سوچ رکھیں نہ منفی سوچ رکھنے والوں کو اپنے حلقہ احباب میں جگہ دیں کوشش کریں کہ مثبت انداز میں سوچیں اچھے لوگوں کے ساتھ رہیں اگر منفی سوچ آجائے تو جھٹک دیں لوگوں کو معاف کر کے اپنی زندگی کو پُرسکون بنائیں