Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخل ہونے پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : مسجد نبوی ﷺ کے امورکے نگران محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد نبوی ﷺ اوراس کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کوداخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی پابندی عارضی طورپرعائد کی گئی ہے۔

    مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

    محکمے نے 12 سال سے کم عمر بچوں پرعارضی پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز میں بچوں کومسجد نبوی ﷺ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔


    سوشل میڈیا صارفین نے مسجد نبوی ﷺ تقدس کا برقرار نہ رکھنے پروالدین کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی گئی نماز جمعہ کے لیے صفوں کودرست کرنے اورفاصلے ختم کرنے کا خصوصی اعلان بھی کیا گیا تھا حرم شریف میں دس لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی تھی حرمین شریفین کے علاوہ مملکت کی تمام مساجد میں مکمل گنجائش کے ساتھ نمازیوں نے صفوں کی پابندی کے ساتھ نماز باجماعت ادا کی تھی-

    عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز…

  • جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    گجرات: جائیداد کے تنازعہ پربھابی اور تین بچوں کو قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ابتدائی تحقیقات کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں شام پور میں ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کی بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    قتل ہونے والوں کی شناخت شکیلہ بی بی، 14 سالہ روشان، 10 سالہ عائشہ اور 4 سالہ مریم کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کا شوہر منور حسین روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔

    بھابی اور تین بچوں کو قتل کرنے والا شخص

    رشتے سے انکارپر لڑکی کے والد کی فحش ویڈیو بنا کرگھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ڈی پی او گجرات کے مطابق گجرات پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    اسلام آباد:نوازش نامی شخص کو قتل کر کے خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش

    آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

  • یوکرین پر حملہ: روسی چینل پر براہ راست خبروں کے دوران خاتون ملازمہ کا انوکھا احتجاج

    یوکرین پر حملہ: روسی چینل پر براہ راست خبروں کے دوران خاتون ملازمہ کا انوکھا احتجاج

    ماسکو: روس کے یوکرین پرحملے کے خلاف روسی ٹی وی چینل کی ملازم احتجاجاً براہ راست خبروں کے دوران اچانک اسکرین پرآگئی۔

    باغی ٹی وی :مقامی چینل روسی حکومت کا حامی سمجھا جاتا ہے خاتون کا انوکھے انداز میں احتجاج سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھوں میں پوسٹرتھامے چینل کی خاتون ملازم ٹی وی پربراہ راست خبروں کے دوران نیوز اینکرکے پیچھے آکرکھڑی ہوگئی اورروس کے یوکرین پرحملے کے خلاف احتجاج کیا۔

    خاتون نے جوپوسٹراٹھایا ہوا تھا اس پر’جنگ بند کرو اورپروپیگنڈے پریقین نہ کرو‘ درج تھا انہوں نے جنگ کے خلاف نعرے بھی لگائے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے ایک اسپتال میں روسی بمباری سے زخمی ہونے والی حاملہ خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دنیا لرز گئی تھی، 9 مارچ کو روسی فوج نے یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

    تباہ حال اسپتال سے اسٹریچر پر شدید زخمی حاملہ خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر دنیا بھر میں جنگ بندی کے لیے مظاہرے بھی کیے گئے تھے تاہم زخمی حاملہ خاتون جن کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور رحم کو بھی نقصان پہنچنے کے باعث بچے کو جنم دینے سے قاصر تھیں جس پر میڈیکل اسٹاف نے آپریشن کے ذریعے زچگی کا عمل پورا کیا۔

    تاہم نومولود ماں کے پیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا جب کہ بچے کو جنم دینے کے بعد ماں کی سانسیں بھی تھم گئیں۔ انھیں ہر طرح کی طبی امداد دی گئی لیکن سانسیں بحال نہ ہوسکیں۔

  • نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے این ایف اور اے ایس ایف کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : اے ایس ایف حکام کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والا محمد عادل نامی مسافر سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا جہاں بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف اور اے ایس ایف کے عملے نے بیگ کو مشکوک قرار دے کر کھول کر دیکھا۔

    کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    بیگ کی تہوں میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 330 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ملزم پرواز نمبر ای آر 703 سے شارجہ روانہ ہو رہا تھا۔

    قبل ازیں اے ایس ایف نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےدبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا-

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    قبل ازیں گزشتہ روزا ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 840 گرام ہیروئن برآمد کی تھی چارسدہ کا رہائشی مطہر شاہ نامی مسافر پرواز نمبر کے یو 206 کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہا تھا –

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔

    بہانے مت بنائیں،چار سال گزر گئے،عدالت برہم

  • یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

    یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

    یوکرینی پناہ گزین کے لیے ایک برس تک یورپی یونین میں رہنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یورپین یونین نے یوکرین سے نکلنے والے مہاجرین کیلئے فوری تحفظ کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت یوکرین کے شہری یورپین یونین کے کسی بھی ممبر ملک میں ایک سال تک رہ سکیں گے۔

    بل میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف یوکرینی مہاجرین ہی یورپین یونین میں رہ سکتےہیں دوسرے ملکوں میں موجود یوکرین کے عارضی شہریوں کی 15 دن کے بعد قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    یوکرین جنگ: روس نے چین سے فوجی مدد مانگ لی ،امریکا کا دعوٰی

    دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے چینی سفارت کار یانگ جیچی کی ملاقات ہوئی ہے، 7گھنٹے کی ملاقات میں یوکرین جنگ، چین روس اتحاد پر گفتگو ہوئی-

    امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے چین کو خبردار کر دیا ہے کہ کوئی بھی ملک پابندیوں کی زد میں موجود روس کو بچا نہیں پائے گا امریکی مشیرِ قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ اُنھوں نے بیجنگ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

    جبکہ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا تھا کہ روسی فوج کا آبادی کے بڑے مراکز کو مکمل کنٹرول میں لینے کا امکان ہے جبکہ روسی فوج یوکرین کے کچھ شہروں کا پہلے ہی محاصرہ کر چکی ہے صدر پیوٹن نے بڑے شہروں پرزیادہ انسانی نقصان کے خدشے کے باعث کسی بھی فوری حملے کو روکنے کے احکامات دیے ہیں تاہم وزارت دفاع بڑے شہروں کو اپنے مکمل کنٹرول میں رکھنے کے امکان کو رد نہیں کرتی۔

    یوکرین میں روسی فوج کی فائرنگ سے امریکی صحافی ہلاک، دوسرا زخمی

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے رہنما روس کو یوکرین کے بڑے شہروں پر حملہ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ ہمارے ملک کو شہریوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے روسی لیڈرشپ کے تمام منصوبے وقت پر اور مکمل طور پر پورے ہوں گے تاہم انہوں نے اس بعد کی نفی کی کہ روس نے چین سے عسکری ساز و سامان کی مدد مانگی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ روس کے پاس آپریشن جاری رکھنے کی اپنی خود مختار صلاحیت ہے، یوکرین میں آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق چل رہا ہے جو وقت پر مکمل طور پر پورا کیا جائے گا۔

    تاہم امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اُن کا ملک یوکرین کو اسلحہ، خوراک اور دولت فراہم کرتا رہے گا۔ ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ امریکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یوکرینی پناہ گزینوں کو امریکا کھلی بانہوں سے خوش آمدید کہے گا۔

    یوکرین تنازع: ایلون مسک کا روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

  • یوکرین تنازع:برطانیہ کا100 سےزائد روسی تاجروں کے اثاثے منجمد کرنے اور روسی مصنوعات پرمزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    یوکرین تنازع:برطانیہ کا100 سےزائد روسی تاجروں کے اثاثے منجمد کرنے اور روسی مصنوعات پرمزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    برطانیہ نے بڑے پیمانے پر نئی پابندیوں کی مہم میں روسی ووڈکا، فر اور دیگر اشیا پر 5 بلین پاؤنڈ مالیت کے ٹیرف لگانے کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد روسی تاجروں اور پیوٹن کے ساتھیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ” ڈیلی میل” کے مطابق برطانیہ میں پیش کئے جانے والے”ڈرٹی منی” بل کی منظوری کے بعد سیکڑوں روسی تاجر، تنظیمیں اور افراد حکومت کی جانب سے پابندیوں کا نشانہ بننے والے ہیں۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    پابندیوں کے نتیجے میں ان لوگوں کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے جنہیں ہدف بنایا گیا ہے کیونکہ حکومت ووڈکا اور کیویار سمیت متعدد روسی اشیا پر محصولات عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    دولت مند افراد پر برطانیہ کی پابندیوں کے نفاذ کی سُست رفتاری پر حکومت کو تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا، اس سوال کے ساتھ کہ امریکہ اور یورپی یونین زیادہ تیزی سے آگے بڑھنے میں کامیاب کیوں ہوئے ہیں۔

    نتیجے کے طور پر، یوکرین کے حملے پر روسی تاجروں کو نشانہ بنانے کے لیے اور کالے دھن سے نمٹنے کے لیے نئے قوانین پارلیمنٹ کے ذریعے تیزی سے بنائے گئے۔

    اقتصادی جرائم (شفافیت اور نفاذ) ایکٹ کے لیے شاہی منظوری دی گئی کیونکہ ارکان پارلیمنٹ کا ایوان میں رات گئے تک اجلاس جاری رہا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات قانون بن گئے ہیں۔

    یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے جواب میں برطانیہ کی حکومت سے اب مزید پابندیوں کا اعلان متوقع ہے۔

    حکومت بیرون ملک مقیم اداروں کا ایک نیا رجسٹریشن سسٹم قائم کرنے کے لیے تیار ہے جس میں برطانیہ میں جائیداد رکھنے والے غیر ملکی مالکان کو اپنی حقیقی شناخت کا اعلان کرنا ہوگا۔

    یوکرین جنگ: روس نے چین سے فوجی مدد مانگ لی ،امریکا کا دعوٰی

    نئے بل کے مطابق رجسٹریشن کو ہر سال اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی اور تفصیلات مہیا کرنے میں ناکامی، یا غلط معلومات جمع کرانے کی سزا کے نتیجے میں اثاثے منجمد ہو جائیں گے جس کے بعد نہ ہی فروخت کیا جا سکےگا نہ کرائے پر دیا جاسکے گا-

    پارلیمنٹ کے ذریعے ایکٹ کی منظوری کو لارڈز میں وزراء کی طرف سے متعدد مراعات سے مدد ملی، بشمول حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جائیداد کی رجسٹریشن کی غیر ملکی ملکیت سے چھوٹ کو ختم کرنے کے مطالبے پر اتفاق کیا جس کا مقصد غیر قانونی منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنا ہے۔

    وزراء نے ایکٹ میں اقدامات کو تیزی سے نافذ کرنے اور چھ ہفتوں کے اندر پیشرفت کے بارے میں پارلیمنٹ کو اپ ڈیٹ دینے کا بھی عہد کیا۔

    انتظامیہ نے اگلے پارلیمانی اجلاس کے اوائل میں معاشی جرائم سے نمٹنے کے لیے مزید قانون سازی کرنے اور پیش کی جانے والی ترامیم پرغور کرنے کا وعدہ کیا۔

    نئی رجسٹریشن کی تعمیل کرنے کے لیے دیئے جانے والے وقت کے بارے میں خدشات کے باوجود یہ قانون لارڈز کے ذریعے بغیر ووٹ کے نافذ‌ کیا گیا، جس میں برطانیہ میں جائیداد کے غیر ملکی مالکان کو اپنی حقیقی شناخت درج کروانا لازمی ہے-

    یوکرین تنازع: ایلون مسک کا روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

    حکومت نے رعایتی مدت کو 18 ماہ سے گھٹا کر چھ ماہ کر دیا تھا، لیکن ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ ابھی بھی بہت طویل ہے اور اسے مزید کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

    تاہم، کاروباری وزیر لارڈ کالانن نے دلیل دی کہ عبوری مدت کو روکنے سے رجسٹریشن کو قانونی چیلنج کے لیے کھولنے کا خطرہ ہے اور اس کے بجائے نئے ضوابط لانے سے قبل بڑھتے ہوئے اثاثوں کو روکنے کے لیے ایک نئی افشاء کی ضرورت کی تجویز پیش کی۔

    یہ اس سال 28 فروری سے کسی بھی غیر ملکی ادارے کو کسی بھی جائیداد کو تصرف کرنے پر مجبور کرے گا کہ وہ اپنی ملکیت کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

    یہ بل، جو حکومت کے لیے پابندیاں لگانا آسان بنا دے گا، یوکرین پر حملے پر روسی تاجروں کو نشانہ بنانے کے لیے قانون میں تیزی سے شامل کیا گیا۔

    خارجہ سکریٹری لز ٹرس سے توقع ہے کہ روس سے روابط رکھنے والے سینکڑوں افراد اور تنظیموں کے نام شامل کیے جائیں گے جنہیں برطانیہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

    پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے بعد سے، برطانیہ نے پہلے ہی روس سے تعلقات رکھنے والے متعدد سرکردہ افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں چیلسی ایف سی کے مالک رومن ابرامووچ بھی شامل ہیں۔

    روس نے انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کر دیا

    رپورٹ کے مطابق، حکومت سے توقع ہے کہ وہ روسی ووڈکا، فر اور دیگر اشیا پر بڑے پیمانے پر پابندیوں کی مہم کے طور پر 5 بلین ٹیرف لگائے گی۔

    آج سے، روسی ووڈکا بشمول روسی اسٹینڈرڈ جیسے مقبول برانڈز پر ملک کے خلاف جاری اقتصادی پابندیوں کے طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    دیگر روسی لگژری اشیا جیسے کیویار اور ہیروں پر بھی پابندی ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق، برطانیہ یورپی یونین اور جی 7 ممالک کے ساتھ مل کر کریملن پر قبضہ کرنے کے لیے روس کو سپر کاروں، سگاروں اور دیگر لگژری سامان کی فروخت پر محصولات عائد کرے گا۔

    گزشتہ ہفتے انہیں تنقید کا سامنا کرنے کے بعد، حکومت نے ‘ڈرٹی منی’ بل کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں کئی ترامیم کی تجویز پیش کی۔

    ان میں حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ‘برطانیہ کی معاشی بہبود’ کی بنیاد پر کسی فرد کو غیر ملکی ملکیتی جائیداد کی رجسٹر یشن کی شرائط سے مستثنیٰ کرنے کی وزراء کی اہلیت کو ہٹانے کے مطالبے پر اتفاق کرنا بھی شامل ہے۔

    یوکرینی فوج کا 4 روسی طیارے اور 3 ہیلی کاپٹرز کو مارگرانے کا دعوٰی

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب لز ٹرس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ نے یورپی یونین کے مطابق روسی ڈوما کے 450 ارکان میں سے 400 پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جنہوں نے پیوٹن کے حملے کی حمایت کی تھی۔

    منظور شدہ تمام افراد پر برطانیہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور وہ برطانیہ میں موجود کسی بھی اثاثے تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے انہیں برطانیہ میں کاروبار کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    جن افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ان میں روسی تاجر میخائل فریڈمین اور پیٹر ایون شامل ہیں، جو اس کمپنی کے پیچھے ہیں جو ہالینڈ اینڈ بیرٹ کی مالک ہیں اور جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر منظوری ملنے کے بعد اس کے مشاورتی بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، سینئر روسی حکام اور فوجی کمانڈرز بشمول پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    یوکرین کے مفتی اعظم بھی فوجی وردی پہن کر روس سے لڑنے کیلئے میدان جنگ میں آگئے

  • برطانیہ کا ایسٹر سے پہلے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان

    برطانیہ کا ایسٹر سے پہلے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان

    برطانیہ نے ایسٹر سے پہلے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے مسافروں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات 18مارچ تک ختم کرنے کا اعلان کردیا اور مسافروں کے لیے ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

    سعودی عرب جانے والوں کے لیےاچھی خبرآگئی :پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم

    رپورٹ کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کروانا پڑے گا اور نہ ہی مسافروں کو لوکیٹر فارم جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔

    برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹس شاپس نے کہا کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطلب ہے کہ پرانے وقت کی طرح دوبارہ سفر کر سکیں گے –

    اس سے پہلے برطانیہ نے آئسولیشن کی پابندی بھی ختم کر دی تھی۔

    سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پرعائد پابندیاں ختم کردیں

    قبل ازیں سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی تھی سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد مملکت میں عائد متعدد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا-

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ مملکت آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔‘

    کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ’ امور صحت کے نگران اداروں کی جانب سے جاری سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جارہی ہے حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ماسک کے استعمال کی شرط بدستور عائد رہے گی تمام مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی اور کھلے مقامات پرماسک کی پابندی ختم کردی گئی تھی جبکہ بند مقامات پرماسک استعمال کیا جائے گا۔

  • ملک بھر میں رواں ہفتے گرمی کی پیشگوئی

    ملک بھر میں رواں ہفتے گرمی کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا-

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 7 سے 8 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی

    پیشگوئی کے مطابق مارچ کے تیسرے ہفتے میں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی درجہ حرات 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے اسی طرح جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بھی درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق غیرمعمولی درجہ حرارت کے باعث دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن بھر میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا شہر میں7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ دن بھر میں دن میں ہوا بیس سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سبی، تربت نوکندی، دالبندین، لسبیلا اورگوادر میں گرم رہے گا کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13 گری سینٹی گریڈ ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 23فیصد گوادر47 فیصد سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد جبکہ نوکنڈی میں ہوا نمی کا تناسب10فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کا دوبارہ اکٹھ پاکستانیوں کا نیا امتحان ، ازقلم: غنی محمود قصوری

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34 ہزار401 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 473 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار627 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار297، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268، پنجاب میں 5 لاکھ 3ہزار 939، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 859، بلوچستان میں 35 ہزار442، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 302، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان این سی او سی کو رواں ماہ کے اختتام پرغیر فعال کرنے جا رہی ہے، یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورت حال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کرے گا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کرونا مانیٹرنگ کرے گا، واضح رہے کہ سی ڈی سی قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، اور یہ تاحال مکمل فعال نہیں ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا تھا کہ این سی او سی سے ریکارڈ کی سی ڈی سی کو منتقلی کا عمل جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا، این سی او سی میں ملک بھر سے کرونا کے اعداد و شمار جمع کیے جاتے ہیں، این سی او سی کو ڈیٹا فراہمی میں پولیو ای او سی نے اہم کردار ادا کیا تھا نیشنل ویکسینیشن اسٹریٹجی کی تیاری کا سہرا این سی او سی کے سر ہے، کرونا ویکسینیشن میں ای پی آئی کے بنیادی ڈھانچے نے اہم کردار ادا کیا، ملک میں کرونا سے متعلق پابندیوں کے نفاذ سمیت تمام فیصلے این سی او سی کرتا تھا، اس مرکز کے وفاق اور صوبائی سطح پر متعدد اجلاس منعقد ہوئے جن میں وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز شریک ہوتے تھے، وفاقی اور صوبائی محکمہ تعلیم، اور صحت حکام بھی شریک ہوتے تھے، این ڈی ایم اے، وزارت داخلہ، خارجہ، مذہبی امور کے حکام بھی این سی او سی کا حصہ تھے۔

    این سی او سی میں وفاقی اور صوبائی دونوں سطح پر اجلاس منعقد کیے جاتے تھے، اور فیصلے وفاق، صوبے، فریقین کی مشاورت سے ہوتے تھے، این سی او سی کے فریقین کی مشاورت سے کیے گئے فیصلے کامیابی کی ضمانت بنے، اور کرونا میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ ہیں، این سی او سی قومی کورونا رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ دار تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی کامیابی میں موجودہ ڈی جی ہیلتھ پاکستان کا اہم کردار رہا ہے، اس کے قیام کے وقت ڈاکٹر صفدر رانا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو، توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سربراہ تھے، کرونا سرویلنس، ویکسینیشن نظام بنانے اور کامیابی سے چلانے میں ڈاکٹر صفدر رانا کا اہم کردار رہا۔

  • کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5  خواجہ سرا زخمی

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر پیش آیا ہے جہاں مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونےوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مانسہرہ میں خواجہ سرا کے ڈیرے پر فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں خواجہ سراؤں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہےاسپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے خواجہ سراؤں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

    بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی خواجہ سرا نے الزام لگایا کہ ملزم سبطین جنسی تعلقات رکھنا چاہتا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

    ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فیکٹری ملازم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ گبول ٹاون تھانے میں قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت مقتول اسماعیل کے چچا زیدی گل کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں پولیس اہلکار توصیف الرحمن اور عبدلعلی کو نامزد کیا گیا ہے مقتول کے چچا زیدی گل کے مطابق اسماعیل فیکٹری سے گھر کھانا کھانے آیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے گولی مار دی، مقتول اسماعیل تولیہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اہلکاروں کی فائرنگ سے اسماعیل زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

    بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار