Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پشاور: تھانے پر دستی بموں سے حملہ ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: تھانے پر دستی بموں سے حملہ ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: نامعلوم افراد کا تھانہ پھندو پر دستی بموں سے حملہ-

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق پشاور کے تھانہ پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

    گھرمیں رنگ روغن کا کام کرنے آئے شخص کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ صبح پیش آیا، نامعلوم افراد نے دستی بموں سے تھانے پر حملہ کیا، اور دو گرینینڈ تھانے کی حدور میں پھینکے اور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، بی ڈی یو ٹیم نے دستی بم کی تصدیق کی ہے۔

    احمد آباد دھماکے، عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنا دی

    حکام کے مطابق واقعے میں تھانے کو جزوی نقصان پہنچا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، زخمیوں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں، اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

    سی سی پی او عباس احسن نے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا ، ایس پی سٹی عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ، سی سی پی او نے تھانہ پھندو میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت کی ، سی سی پی او نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،سی سی پی او عباس احسن کا کہنا تھا کہ غازی اہلکار محکمہ پولیس کا اصل سرمایہ ہیں ملکی حفاظت کے لئے پہلے بھی جانوں کا نذرانہ دیا ہے، آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی شرپسندانہ کارروائی کی سی ٹی ڈی حکام کے ساتھ مل کر جامع تفتیش شروع کر دی گئی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ضلع چمن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی گئی اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔

    وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد اور کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 18.09 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس میں مہنگائی سے کم آمدنی رکھنے والا پسماندہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور ایسے غریب لوگوں کیلئے مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 اشیائے ضروریہ سستی جب کہ 12 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں مہنگی ہونے والی اشیائے ضروریہ میں دودھ ، دہی، خشک دودھ، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، ماچس، چاول، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، لہسن، مٹن، بیف، کھانے پکانے کا گھی، دال چنا، دال مسور، ٹائلٹ سوپ، کپڑا اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں جن میں چکن 2.89 فیصد، گھی 1.08 فیصد، پٹرول 8.12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.52 فیصد، لہسن 10.53 فیصد، ٹماٹر 4.35 فیصد اور ماچس2.17 فیصد مہنگی ہوئی۔

    پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

  • عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سےبھری کشتی تباہ کردی

    عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سےبھری کشتی تباہ کردی

    ریاض: عرب اتحاد نے بحیرہ احمرمیں حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی تباہ کردی۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں نے بارودی مواد سے بھری کشتی کویمن کی بندرگاہ حودیدہ سے روانہ کیا تھا۔

    برطانیہ میں پناہ لینےوالےافغان شہریوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کا خدشہ

    سعودی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثی ملیشیا نے بوبی ٹریپ سے لدی کشتی کو الحدیدہ کی بندرگاہ سے روانہ کیا بیان میں اس امر کی طرف اشارہ بھی کیا گیا کہ الحدیدہ بندرگاہ کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی وجہ سے بحیرہ احمر میں عالمی تجارتی جہاز رانی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اتحاد ماضی میں مختلف پلیٹ فارمز پر ایسے ناقابل تردید ثبوت پیش کر چکا ہے جن سے الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں کے فوجی استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے نیز عرب اتحاد نے الصلیف بندرگاہ کے قریب حوثیوں کے فوجی تربیتی علاقے میں اتاری گئی تصاویر بھی پیش کی ہیں جن سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حوثی ملیشیا بندرگاہ کے قریب بارود سے لدی کشتیوں سے دھماکوں کی مشقیں کر رہے ہیں۔

    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی ہانس گرنڈبرگ نے سکیورٹی کونسل میں یمن کی صورت حال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ کے فوجی استعمال سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    حالیہ الحدیدہ معاہدہ کی نگران کے لیے یو این کے مقرر کردہ نگران جنرل مائیکل بیری نے اوائل فروری میں اس امر کی ضرورت پر زور دیا تھا کہ الحدیدہ بندرگاہ کی سویلین حیثیت کو بحال رکھا جائے اور مغربی یمن کے علاقے میں بحیرہ احمر کی اہم گورنری سے بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام تیز کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 2018 کے اواخر میں سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان پانے والے معاہدے کی نگرانی اقوام متحدہ کرتا ہے۔

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

  • وہ غیر سعودی جو اس بارمناسک حج ادا نہیں کرسکیں گے

    وہ غیر سعودی جو اس بارمناسک حج ادا نہیں کرسکیں گے

    سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے غیر سعودیوں کی صرف دو اقسام کو اس سال حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو وزارت حج نے اپنے بیان میں کہا کہ حج کے مناسک صرف وہ غیر سعودی ادا کرسکتے ہیں جو حج کے مخصوص ویزے پرآئے ہوں یا مملکت کے اندر مستقل اقامہ رکھتے ہوں۔ ایسے غیرملکی جو وزٹ ویزے یا ورکنگ ویزے پر آئے ہوں ، اس سال حج نہیں کرسکیں گے۔

    مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

    اس سال حج کے مناسک کو ادا کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں اور عازمین کو مناسک ادا کرنے کی اجازت دی گئی خواہ وہ سعودی عرب کے اندر سے ہوں یا باہر سے وزارت "حج و عمرہ” نےواضح کیا کہ تمام تفصیلات کا اعلان وزارت حج کے مخصوص چینلنز سے کیا جائے گا۔

    گذشتہ سال حج سیزن پر صرف 60 ہزار (سعودی) شہریوں اور مملکت کے اندر مقیم افراد تک محدود تھا حج کی اجازت ان مسلمانوں کو دی گئی تھی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں-

    واضح رہے کہ "العربیہ ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سعودی وزارت حج نے مملکت کے اندرونی حجاج کرام کے نظام کے واسطے ایک نئے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ہے یہ مسودہ 23 شقوں پر مشتمل ہے اس کا مقصد حجاج کرام کو پیش کردہ خدمات کی از سر نو تنظیم اور ان خدمات کو مزید ترقی دینا ہے تا کہ اللہ کے مہمانان اس مقدس فریضے کو پوری آسانی کے ساتھ انجام دے سکیں۔مزید یہ کہ اندرون ملک حجاج کی خدمت کے میدان میں سرگرم کارکنان کی اہلیت کی سطح کو بلند کیا جائے گا۔

    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    گزشتہ برس دسمبر کو سعودی اخبار "عکاظ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت حج سے متعلقہ سرگرمیاں انجام دینے کے واسطے وزارت حج سے لائسنس کا حصول ضروری ہو گا۔ لائسنس یافتہ فریقوں کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ مشترکہ طور پر مطلوبہ خدمات انجام دیں البتہ اس دوران میں وزارت کی جانب سے وضع کردہ معیار اور قواعد و ضوابط کا پورا خیال رکھنا لازم ہو گا لائسنس کی مدت متعین ہو گی اور خدمات پیش کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی درجہ بندی کی جائے گی۔

    نئے منصوبے کے تحت خدمات پیش کرنے والوں کے لیے اس بات کی ممانعت ہو گی کہ وہ بیرون مملکت حج کے خواہش مند افراد کے ساتھ سمجھوتا کریں یا وزارت حج کی منظوری کے بغیر انہیں خدمات پیش کریں یا پھر حاصل شدہ لائسنس میں متعین اختیارات سے تجاوز کریں یا اسے فروخت کریں یا اسے کرائے پر دیں یا خفیہ طور اس سے دست بردار ہو جائیں ان تمام امور کے لیے وزارت حج کی جانب سے منظوری لینا لازم ہو گا۔

    نئے منصوبے کے تحت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک یا ایک سے زیادہ سزائیں دی جا سکتی ہیں ان میں 5 لاکھ ریال تک کا مالی جرمانہ ، ایک سیزن یا اس سے زیادہ کے لیے اندرون مملکت کے حجاج کرام کو خدمات پیش کرنے سے روک دیا جانا یا پھر لائسنس کا منسوخ کر دیا جانا شامل ہے۔

    مسئلہ فلسطین: اسرائیل کا اقوام متحدہ سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

  • ملائیشیا کی نائب وزیرکا شوہروں کو "ضدی” بیویوں کی پٹائی کا مشورہ، عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل

    ملائیشیا کی نائب وزیرکا شوہروں کو "ضدی” بیویوں کی پٹائی کا مشورہ، عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل

    ملائیشیا کی نائب وزیر برائے خانگی امور وسماجی بہبود سیتی زیلا محمد یوسف نے خواتین کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے جس کے نتیجے میں پورے ملک میں ان کے خلاف نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کی طرف سے بھی سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ملائیشیا میں خاندانی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی خواتین کی نائب وزیرسیتی زیلا محمد یوسف نے انسٹا گرام پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی "ضدی” بیویوں کی پٹائی کریں اس ویڈیو نے ملائیشیا کے عوامی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے-

    ان کا کہنا تھا کہ بیویوں کی مار پیٹ انہیں درست کرنے، ان کے رویے بدلنے اور مشتعل ہونے سے بچائے گا یہ سزا ان کے ضدی پن اور اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے تادیبی طور پر دی جائے۔

    سیتی یوسف نے انسٹاگرام پر "ماں کے مشورے” کے عنوان سے دو منٹ کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے شوہروں کو سب سے پہلے مشورہ دیا کہ وہ اپنی "ضد” بیویوں سے بات کر کے انہیں تادیب سکھایا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیویاں بات چیت کے سمجھانے سے اپنے رویےسے باز نہ آئیں تو پھر انہیں تین دن کے لیے چھوڑ دیں۔اگر بیوی پھر بھی قابو میں رہے تو مرد سختی کے لیے ان پر ہاتھ اٹھا سکتے ہیں۔

    نائب وزیر جو ملائیشیا کی اسلامک پارٹی سے وابستہ ہیں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے شوہروں سے صرف اس وقت بات کریں جب وہ انہیں اجازت دیں۔ اپنے شوہروں سے اس وقت بات کریں جب وہ پرسکون ہوں وہ کھانا کھا کر فارغ ہو گئے اور وہ نماز ادا کر چکے ہوں پرسکون ہوں جب آپ بات کرنا چاہیں تو پہلے اجازت لیں۔

    8 مارچ کو "عورت مارچ” ہوا تو مزاحمت کریں گے، جے یو آئی (ف)

    ملائیشیا کی خاتون نائب وزیر کے متنازع بیان کے بعد ملک بھر میں صنف نازک کی طرف سے سخت رد عمل سامنےآیا ہے ملائیشیا میں خاندانی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی نائب وزیر برائے خواتین کو مردوں کو مار پیٹ کرنے پر زور دے کر گھریلو تشدد پھیلانے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس کے علاوہ خواتین کے حقوق کے گروپوں کے اتحاد نے سیتی زیلا پر گھریلو تشدد پر اکسانے کا الزام لگایا اس نے مطالبہ کیا کہ خواتین کی نائب وزیر کے طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں ان کے خیالات اور طرز عمل کو صنفی مساوات کے اصول سے متصادم قرار دیا۔

    کرتارپورراہدری نے 75 سالوں سے بچھڑے ایک اور خاندان کو ملادیا

  • وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا-

    باغی ٹی وی : وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی دورہ روس گیم چینجرہوگا دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔

    تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود

    فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیا جاتا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔

    ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ

    مراد سعید اور محسن بیگ کے ماعملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔

    قبل ازیں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم وہ ہونا چاہیے جو ملک کی عزت میں اضافہ کر سکے ، فضل الرحمان، مریم نوازاور بلاول کی آواز عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔

    پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جتنی عزت عمران خان کو صدر پیوٹن نے دی اسکی مثال نہیں ملتی ، وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجر ہوگا چین کے بعد روس سے ہمارے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    فواد چودھری نے کہا کہ مراد سعید سے متعلق جو زبان استعمال کی گئی وہ قانون میں جرم ہے، پوری قوم آج مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے تحریک انصاف کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد یہ منہ اور مسور کی دال ،کل ہی عدم اعتماد لے آئیں سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے یہ وہاں پر ووٹ پورے نہیں کرسکتے، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں جہلم سے کلین سویپ کرے گی۔

    ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیراعظم

  • مسئلہ فلسطین: اسرائیل کا اقوام متحدہ سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

    مسئلہ فلسطین: اسرائیل کا اقوام متحدہ سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

    تل ابیب:اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف مبینہ بدسلوکی کی تحقیقات میں عالمی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور اس کی سربراہ پر یہودی ریاست کے لیے ’غیر منصفانہ طور پر تعصب‘ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف مبینہ بدسلوکی کی تحقیقات میں عالمی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کمیشن کی سربراہ ناوی پلے کو بھیجے گئے ایک خط میں اس سخت فیصلے نے اسرائیل اور جینیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا دیا ہے اس کے خط کا ذاتی مقصد پلے پر تھا، جو مشیل بیچلیٹ سے پہلے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ تھیں۔

    عالمی توجہ حاصل کرنے والےایمریٹس اشتہار میں برج خلیفہ مسخر کرنیوالی خاتون کون ہے؟

    اس خط میں، جس پر اقوام متحدہ میں اسرائیل کی مندوب میرو ایلون شاہر کے دستخط ہیں، میں کہا گیا ہے کہ ’یہ میرے ملک کے لیے واضح ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اسرائیل کے ساتھ انسانی حقوق کی کونسل یا اس کے کمیشن آف انکوائری سے معقول، منصفانہ اور غیر امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا-

    کونسل نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان 11 روزہ جنگ کے چند دن بعد یعنی گذشتہ سال مئی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا تھا اس لڑائی میں خواتین اور بچوں سمیت 260 سے زائد فلسطینی مارے گئے تھے جب کہ اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    اس وقت انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیلی کارروائیاں جن میں شہری علاقوں میں فضائی حملے بھی شامل ہیں، جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

    روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی صدر

    اس کے بعد سے ہیومن رائٹس واچ سمیت متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے بیچلیٹ اور ایچ آر ڈبلیو دونوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی شہروں پر حماس کی جانب سے اندھا دھند راکٹ داغے جانا بھی جنگ کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    اسرائیل نے حماس کو عام شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروپ عسکری سرگرمیوں کے دوران رہائشی علاقوں کو پناہ کے لیے استعمال کرتا ہے اور گنجان شہری علاقوں سے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کیے گئے۔

    Palestinian demonstrators hurls stones at Israeli forces amid tear gas during ,Photo:Timesofsiraelclashes, as they protest Israeli Jewish settlements, in the Jordan Valley of the West Bank, Tuesday, Nov. 24, 2020. (AP Photo/Majdi Mohammed)

    لیکن کونسل کے کمیشن آف انکوائری کی ذمہ داریوں میں غزہ جنگ کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کے خلاف بدسلوکی کی تحقیقات کرنا بھی شامل ہے کمیشن کو اسرائیل، غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

    یہ ایسا پہلا کمیشن ہے جس کے پاس اس طرح کا ’موجودہ‘ مینڈیٹ ہے اسرائیل طویل عرصے سے اقوام متحدہ اور خاص طور پر انسانی حقوق کونسل پر اسرائیل کے خلاف تعصب رکھنے کا الزام لگاتا رہا ہے اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جس کے انسانی حقوق کا ریکارڈ کونسل کے ہر اجلاس میں زیر بحث آتا ہے۔

    برطانیہ میں پناہ لینےوالےافغان شہریوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کا خدشہ

    اسرائیل نے کونسل کی تشکیل کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایسے ممالک شامل ہیں جن کا خود انسانی حقوق کا ریکارڈ خراب ہے یا وہ اسرائیل کے خلاف کھلی دشمنی رکھتے ہیں 47 رکنی کونسل میں چین، کیوبا، اریٹیریا، پاکستان، وینزویلا اور متعدد عرب ممالک شامل ہیں۔

    اسرائیل نے جنگ کے دوران اپنے طرز عمل اور فلسطینیوں کے ساتھ بدسلوکی کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی مطالبات کو بھی بارہا مسترد کیا ہے۔ دا ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ممکنہ اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ دشمنی سے متاثر ہے اور اسے ’غیر قانونی ریاست قرار‘ دینے کی بین الاقوامی مہم کا حصہ ہے۔

    Smoke and flames rise during Israeli air strikes amid a flare-up of Israeli-Palestinian violence, in Gaza May 12, 2021. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa TPX IMAGES OF THE DAY

    ایلون شاہر نے خط میں لکھا: ’یہ کمیشن آف انکوائری یقینی طور پر اسرائیل کو ’شیطانی ریاست‘ ظاہر کرنے کی کوششوں کا ایک اور افسوسناک باب ہے۔‘ خط میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی سربراہ کو ذاتی طور پر نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ایک سابق جج پلے نے اسرائیل کو نسلی عصبیت رکھنے والی قوم قرار دینے کے ’شرمناک‘ عمل اور اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی قیادت میں بین الاقوامی بائیکاٹ تحریک کی حمایت کی۔

    برطانیہ میں طوفان:نظام زندگی درہم برہم،ٹرینیں معطل،ہزاروں پروازیں منسوخ

    اسرائیلی سفیر 29 دسمبر کو پلے کی جانب سے اسرائیل کی حکومت کے نام بھیجے گئے ایک خط کا جواب دے رہی تھیں، جس میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ کمیشن کی تشکیل کے بعد ظاہر کیے گئے ’اپنے عدم تعاون کے موقف پر نظر ثانی کرے۔‘

    پلے نے لکھا تھا کہ کمیشن کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس دورے کے لیے مارچ کے آخری ہفتے میں درخواست بھی دی گئی تھی جس کے تحت کمیشن کے چھ سے آٹھ عملے نے سفر کی کوشش کی۔ اسرائیلی سفیر نے خط میں کہا کہ کمیشن اس طرح کی رسائی یا اسرائیلی حکومت کا تعاون حاصل نہیں کر پائے گا۔

    پلے کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ وہ جو ’الزام‘ لگاتی ہیں وہ ’اسرائیل مخالف تعصب‘ ہے۔ مثال کے طور پر 2017 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے نسلی عصبیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ نسلی بنیادوں پر لوگوں کو جبری طور پر تقسیم کرنا ہے اور یہ اسرائیل میں ہو رہا ہے۔‘ پلے نے یہ بھی کہا تھا کہ ’اسرائیل کی حکومت ماضی میں نسلی عصبیت رکھنے والے جنوبی افریقہ اور اسرائیل کے درمیان موازنے پر ناراض ہے۔‘

    پلے نے اپنی تقرری کے بعد سے سامنے آنے والے اسرائیل مخالف تعصب کے الزامات کا عوامی طور پر کبھی کوئی جواب نہیں دیا۔ کمیشن نے جمعرات کو اے پی کو ایک ای میل میں اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اراکین عوامی طور بیانات دینے اور نہ ہی متعلقہ فریقوں کے درمیان ان کی بات چیت کو عام کرنے کا اختیار رکھتے ہیں تاکہ ان کے کام کی ساکھ کو برقرار رکھا جا سکے۔

    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

  • مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

    مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

    مدینہ منورہ : سعودی عرب کا شہر مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ایک ٹریول کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں مدینہ منورہ کواکیلے سفرکرنے والی خواتین کے لئے دنیا کا محفوظ ترین شہرقراردیا گیا ہے۔

    عرب امارات کے ورک پرمٹ کے اجراء میں اضافہ ریکارڈ

    رپورٹ میں رات کے اوقات میں خواتین کے اکیلے سفرکرنے اورصنف کی بنیاد پرحملوں کے خطرے کا جائزہ لیا گیا اوردونوں شعبوں میں مدینہ منورہ کو10 میں سے 10 نمبردئیے گئے۔

    اکیلے سفرکرنے والی خواتین کے لئے دنیا کے محفوظ شہروں کی فہرست میں تھائی لینڈ کا شہرچیانگ مائی دوسرے اورمتحدہ عرب امارات کا شہردبئی تیسرے نمبرپررہا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے وزیر داخلہ نے سماجی ذوق کے منافی خلاف ورزیوں کی فہرست میں ایک اور خلاف ورزی کا اضافہ کردیا اب تک یہ 19 خلاف ورزیوں پر مشتمل تھی اضافے کے بعد خلاف ورزیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

    مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر 250 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔

    عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبارکےلیے لاسئنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

    واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل دو نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے اس وقت اس فہرست میں 19 خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ سابقہ خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔

    ادھر سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ہوائی جہاز کے مسافروں کے ساتھ چھیڑ خانی قابل سزا جرم ہے اس کے ارتکاب پر 5 برس قید اور5 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔

    افغانستان:کنویں میں تین روز سے پھنسا بچہ جاں بحق

    عرب میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ ہوائی جہاز کے مسافروں کے ساتھ جسمانی تشدد یا چھیڑ خانی یا مار دھاڑ یا سماجی آداب کے منافی کوئی بھی حرکت قابل سزا جرم ہے طیارے کے عملے کے ساتھ بھی اس قسم کی کوئی حرکت سزا کے دائرے میں شامل ہو گی۔

    پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ جو شخص ہوائی جہاز کے کسی مسافر یا عملے کے کسی فرد کے ساتھ جسمانی تشدد یا جارحیت یا چھیڑ خانی یا سماجی آداب کے منافی کسی حرکت کا مرتکب ہوگا اسے پانچ برس تک قید اور 5 لاکھ ریال تک کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

  • روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی صدر

    روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی صدر

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے جانے کی پیش گوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے روس نے فوج کو یوکرین سرحد سے واپس نہیں بلایا ۔اس لیے حملے کا خطرہ ہے روس جنگ کا بہانہ چاہتا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

    روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

    روس یوکرین کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں امریکی اتحادی روس کی تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود متحد ہیں گزشتہ دنوں روس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے-

    دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرقی یوکرین کی کشیدہ سرحد جمعرات کو شدید گولہ باری کی زد میں آ گئی جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے ڈرون اس وقت بھٹک گئے جب جی پی ایس سگنلز جام ہو گئے اور موبائل فون نیٹ ورک گر گئےبین الاقوامی نگرانوں کے ایک گروپ نے ایک ایسے علاقے میں امن برقرار رکھنے کا کام سونپا ہے جہاں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسند برسوں سے یوکرینی فوجیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

    روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب کیوں آئے؟:روس کونتائج سے آگاہ رہنا…

    جمعرات کو 24 گھنٹے میں 300 سے زیادہ دھماکے ہوئے یہ تعداد پچھلے مہینے کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہے دوسری جانب پوری دنیا یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کے جمع ہونے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    دریں اثنا، مغرب میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ شورش زدہ مشرقی جانب سے چنگاریاں بھڑک سکتی ہیں حالیہ ہفتوں میں، امریکہ نے کہا ہے کہ تصادم روس کو سرحد پار کرنے کا بہانہ دے سکتا ہے جمعرات کو اسٹینٹسیا لوشنکا گاؤں میں گولہ باری کی گئی۔

    روس بچ کےنہ جائے”نیٹو اتحاد کا اہم اعلان:روس بھی پریشان

    یوکرین کے ایک فوجی کمانڈر نے بتایا کہ حملے میں تین افراد زخمی ہوئے اور آدھے گاؤں کی بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ ایک گیند کنڈرگارٹن میں گر گئی، دیوار میں سوراخ ہو گیا ایک اور گولے نے اسکول کے احاطے کو تباہ کر دیا اور قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اسکول کی ڈائریکٹر اولینا یاریانہ نے کہا کہ ہم نے شیشہ ٹوٹنے کی آواز سنی جس سے بچے خوفزدہ ہوگئے اور کچھ بچے فوراً رونے لگے۔

    روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کا اب بھی امکان ہے:جوبائیڈن نے پھردھمکی دے دی

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید26 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 47 ہزار 780 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 1 ہزار 983 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 976 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار314، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار277، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار702، بلوچستان میں 35 ہزار 206، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 535اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 302 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 430 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 20، خیبر پختونخوا 6 ہزار 182، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔