Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خودکشی کی کوشش کی سزا ختم کرنے اور ذہنی بیماری قرار دینے کا بل پیش

    خودکشی کی کوشش کی سزا ختم کرنے اور ذہنی بیماری قرار دینے کا بل پیش

    اسلام آباد: سینیٹ میں خودکشی کی کوشش کی سزا ختم کرنے اور خودکشی کو ذہنی بیماری قرار دینے کا بل پیش کردیا گیا حکومتی و اپوزیشن اراکان نے بل کی حمایت کردی جس کے نتیجے میں بل منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا-

    اپوزیشن سینیٹر شہادت اعوان نے مجموعہ تعزیرات پاکستان1860 اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 میں ترمیم کا ایک اور بل ایوان میں پیش کیا بل خودکشی کو ذہنی بیماری قرار دینے سے متعلق ہے شہادت اعوان نے کہا کہ خودکشی کی کوشش جرم نہیں ایک بیماری ہے سینیٹر غفور حیدری نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں خود کشی سے منع کیا گیا ہے۔

    بچہ والدین کو گھر سے نکالے گا تو کتنی ملے گی سزا؟

    وزیر مملکت علی محمد نے کہا کہ ذہنی طور پر صحت مند شخص خودکشی نہیں کرتا انتہائی اقدام کی طرف جانے والے کو ذہنی مسائل ہوں گے، دیکھنا ہوگا خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کے لئے سزا ختم کرنے سے کہیں اس اقدام کی زیادہ شہہ تو نہیں ملے گی۔

    قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ اس بل پر مزید مشاورت کرلینی چاہیے، علماء کے ساتھ ساتھ سائنسی لوگوں سے رائے لینی چاہیے، ایشو سزا ختم کرنے پر نہیں، اس کو ذہنی بیماری کے برابر نہیں کرسکتے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دنیا کے 80 فیصد ممالک ایسے قانون کو ختم کرچکے ہیں۔

    عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری

    چیئرمین سینیٹ نے رائے لینے کے لیے بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجتے ہوئے کہا کہ کونسل کی رائے کے بعد بل کمیٹی میں زیر بحث لایا جائے۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہ بچہ کرائے پر ہو یا گھر کا مالک، والدین کو گھر سے نکالے تو جرم ہے والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے،والدین بچے کو اپنے سے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں،بچہ کرائے کے گھر میں رہ رہا ہویا مالک، والدین کو گھر سے نکالے تو جرم ہے، والدین کے نکالنے پر بیٹا یا بیٹی 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ ایک ماہ کی سزا ہوسکتی ہے-

    نورین ٹی وی کے سربراہ حاجی عارف نوری کوافغان طالبان نے گرفتارکرلیا

  • مردہ شخص آخری رسومات سے چند لمحے پہلے زندہ ہو گیا

    مردہ شخص آخری رسومات سے چند لمحے پہلے زندہ ہو گیا

    بھارت میں کینسر کے مرض میں مبتلا شخص کے دم توڑنے کے بعد آخری رسومات سے چنفد لمحے پہلے زندہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک عجیب و غریبب واقعہ پیش آیا ہے مردہ شخص شمشان گھاٹ میں عین اُس وقت جی اُٹھا جب لاش کو جلانے کیے لیے ماچس جلائی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کینسر میں مبتلا ایک ضعیف العمر شخص کو اسپتال میں منتقل کیا گیا مریض کی حالت بگڑنے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا تاہم اہل خانہ اینٹی لیٹر کے اخراجات نہیں اُٹھا پا رہے تھےاہل خانہ نے اپنے مریض کو اسپتال سے لے جانے کی ضد کی مریض کو جیسے ہی وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا سانسیں بند ہوگئیں جس پر اہل خانہ مردہ سمجھ کر شمشان گھاٹ لے گئے۔

    خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    شمشان گھاٹ میں مردے نے آنکھیں کھول دیں فوی طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا اور پی آر سی کی گئی جس سے مریض مکمل طور پر جی اُٹھا جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے اسپتال کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی گاؤں میں کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی ایک نوزائیدہ بچی کا ایک کتیا اور اس کے بچوں نے اس کا پہرہ دیا اورمکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کرکے اسے حرارت پہنچائی چھتیس گڑھ گاؤں میں جب ایک نوزائیدہ بچی کو کھیت میں بے آسرا چھوڑا گیا تو نہ صرف ایک کتیا نے اس کا پہرہ دیا بلکہ خود اس کے ننھے منے بچوں نے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کرکے اسے حرارت پہنچاکر مرنے سے بچا لیا-

    سخت سردی میں کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی نوزائیدہ بچی کو…

    چھتیس گڑھ ریاست کے ضلع مونگیلی کے ایک گاؤں سریستال کے کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی اس بچی کے تن سے آنول نال کا ایک ٹکڑا بھی جڑا تھااسے آوارہ کتوں نے بھنبھوڑنے کی بجائے بچایا صبح کو بچی کے رونے کے آوازوں سے کسان متوجہ ہوئے اور بچی تک پہنچے جو زندہ تھی اور اس پر کوئی خراش تک نہ تھی۔

    گاؤں والوں کے کا خیال تھا کہ مادہ کتیا نے رات بھر بچی کا حفاظتی پہرہ بھی دیا ہے بعد ازاں گاؤں کے بزرگوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچی کو مکمل تندرست بھی قرار دیا ہے پولیس افسر اے ایس آئی چنتارام بنجاور اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال لے گیا اور طبی معائنے کے بعد اس کا نام اکنکشا رکھا گیا-

    بے دھیانی میں بھیجی گئی سیلفی بوائے فرینڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی

  • انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے،اکرم درانی

    انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے،اکرم درانی

    صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ رولز آف بزنس پربحث کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کے پی اکرم درانی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کیں تو عدالت جائیں گے نئی ترامیم میں اسسٹنٹ کمشنرز کو با اختیار بنایا گیا ہے انہوں نے استفسار کیا کہ ووٹ سیاستدان لے گا اور فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر کرے گا؟

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    جعمیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نئی رولز آف بزنس لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہےحکومت نے عجلت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کیا تھا

    سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا اب ایک بار پھر لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہیں اگر کوئی سرکاری افسر اختیارات چاہتا ہے تو پھر مستعفیٰ ہو کر الیکشن لڑے۔

    مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

    دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئےہ پنجاب کے عوام کی حق تلفی ہورہی ہے، ریاست خاموش ہے سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا،پنجاب حکومت نے ڈھٹائی کے ساتھ 7ماہ برباد کردیئے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سرد خانے میں ڈال دیا سپریم کورٹ نے 1993 میں وفاقی حکومت کو بحال کرنے کا حکم دیا تو فوری عمل ہوا، بلدیاتی نمائندوں کو اپنے منشور کیلئے 5 سال کام کرنا تھا ،حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ کھیل رہی ہے-

    لاہوریوں کیلیے خوشخبری، بزدار نے کیا منصوبے کا افتتاح

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے حقوق سلب کیے گئے پنجاب حکومت آخری ماہ میں بلدیاتی ادارے کو بحال کرکے سرخرو ہونا چاہتی تھی ،پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی اداروں سے مضبوط ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود فیصلے کی دھجیاں بکھیری گئیں، بلدیاتی نظام کو صوبائی اسمبلی آرڈیننس سے نافذ نہیں کر سکتی،بلدیاتی نظام کو اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے پاس کرایا جائے،بلدیاتی اداروں کے فنڈز کو پی ٹی آئی ممبران کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے-

    بچہ والدین کو گھر سے نکالے گا تو کتنی ملے گی سزا؟

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،عمران خان اورعثمان بزدار آج ڈھٹائی سے اپنا کھیل پورا کررہے ہیں ،ضلعی سطح پرافسرشاہی برقرار،بلدیاتی نمائندوں کوختم کیا گیا ،افسرشاہی نظام سے خیبرپختونخوا میں ضلع کوسہولتوں سےمحروم کردیا گیا،بلدیاتی نمائندوں کو اہنے منشور کے لیے 5 سال کے لیے کام کرنا تھا-

    سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت ناپید

  • رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی ہر جگہ چھا گئی ہے بھارت کی 1983 کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے حوالے سے بننے والی فلم 83 میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پدوکون نے ادا کیا فلم 83 نے ریلیز ہوتے ہی کروڑوں روپے کا بزنس کر لیا۔

    رنویر کی فلم 83 کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کی تاخیر سے ریلیز ہوئی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی فلم 83 کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ رنویر اور دیپیکا کی جوڑی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ بڑے پردے پر بھی کامیاب ہے۔

    فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے ، رنویر سنگھ

    واضح رہے کہ فلم 83 نے بھارت کے سینما گھروں میں پہلے دن ہی 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا جبکہ فلم نے دوسرے دن 16 کروڑ کا بزنس کیا فلم 83 اب تک بھارت میں 28 کروڑ روپے کما چکی ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی کمائی الگ ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ 83 آسانی سے اپنی لاگت پوری کر لے گی تاہم شائد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل نہ ہو سکے۔

    امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز

    اس سے قبل رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جوڑی نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب دیئے پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے، اس خاص لمحے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو یاد کریں گے۔

    رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ فلم میں موجود وہ خاص لمحہ میرے لیے بھی بہت خاص ہے، دراصل فلم ’83‘ ایسے لمحات سے بھرپور ہے، فلم کو بچے، بوڑھے، جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

  • مسلح شخص کی ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر میں گھسنے کی کوشش

    مسلح شخص کی ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر میں گھسنے کی کوشش

    ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈسر کیسل میں کرسمس کی تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے گھسنے کی کوشش کی ۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی قلعہ ونڈرسر میں ایک انیس سالہ مسلح شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی اس وقت ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں موجود تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی محل میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گَئی کیسل کے سیکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو شاہی قلعے کے گراونڈ سے حراست میں لے لیا۔

    شہری نے امریکی صدر کو بے وقوف بنا دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اندر داخل ہونے میں ناکام رہا اور اس کی وجہ سے کرسمس کی تقریب میں بھی کوئی خلل نہیں پڑا پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ وہاں کس مقصد سے داخل ہوا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    ڈیلی میل کے مطابق وہ ایک بیرونی دیوار کو سکیل کرنے کے بعد صبح 8.30 بجے کے قریب باغات میں گھومتے ہوئے سی سی ٹی وی پر دیکھا گیا تھا۔ مسلح ں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حملہ آور ملکہ کے نجی اپارٹمنٹس کے قریب پہنچا۔

    بے دھیانی میں بھیجی گئی سیلفی بوائے فرینڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی

    پولیس نےتصدیق کی کہ وہ کسی عمارت میں داخل نہیں ہوا اور فوری طور پر دہشت گردی کے کسی مقصد کو مسترد کر دیا کل رات، ساوتھمپٹن ​​سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ شخص کو ‘محفوظ جگہ کی خلاف ورزی یا تجاوز’ اور جارحانہ ہتھیار رکھنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا کراس بوز کو اکثر ‘مہلک لیکن قانونی’ کہا جاتا ہے کیونکہ انہیں کسی لائسنس یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور انہیں انٹرنیٹ پر خریدا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران ملکہ برطانیہ نے اپنا زیادہ تر وقت اسی قلعے میں گزارا تھا-

    مواد کی خلاف ورزی،روس نے گوگل پر 98 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا

  • شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی،شہزاد اکبر

    شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی،شہزاد اکبر

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔

    باغی ٹی وی :معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عرفان ہاشمی کا بڑا انکشاف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ قوم پہلے سے ہی جانتی ہے، شریف خاندان نے عدلیہ پر حملہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی اور اس کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ڈالی اور اس انکشاف کے ساتھ کہ نواز شریف نے رانا شمیم ​​سے اپنے دفتر میں موجودگی میں مشکوک حلف نامے پر دستخط کرائے-

    ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے:بیٹے نےتسلیم کرلیا کہ میرے ابو”رانا شمیم” نواز لیگ وکلا…


    انہوں نے لکھا کہ انکشاف ہوا نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے اور بڑا سوال یہ ہے کہ صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس نے دیا۔


    شہزاد اکبر نے کہا کہ جیسا کہ رانا شمیم ​​کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیف میں تھا! کیا اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟ یا کیا ‘دوسرے’ ذریعہ موجود تھے؟جو بھی تھا، انتہائی مشکوک، قابل اعتراض اور پہلے سے سوچا ہوا تھا۔

    نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ انقلابی بن چکا ہے، شہباز گل

    ادھر وزیرمملکت فرخ حبیب نے بھی رانا شمیم کے صاحبزادے کے دعوے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار ہیں، یہ بات ان کے صاحبزادے نے خود ٹی وی پر تسلیم کی۔


    وزیر مملکت فرخ حبیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدلیہ پر حملے کیلئے بیان حلفی بھی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا، یہ بہت بڑا انکشاف ہے ،اسی لئے تو انہیں گارڈ فادر کہا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا۔

    قبل ازیں فواد چودھری نے رانا شمیشم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیرکی تھی فواد چودھری نے خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔

    رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا، فواد…

    انہوں نے کہا تھا کہ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی کراچی کی جیت ہے:سعید غنی

  • شہری نے امریکی صدر کو بے وقوف بنا دیا

    شہری نے امریکی صدر کو بے وقوف بنا دیا

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں کرسمس کے موقع پر لائیو کالر نے امریکی صدر کو بےوقوف بنا دیا۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کرسمس کے موقع پر خاتون اول کے ہمراہ لائیو کال پر لوگوں سے بات کر رہےتھےکہ اس دوران ایک ویڈیو کال پر بچوں کے والد نے مکالمے کے اختتام پر امریکی صدر کو “let’s go, Brandon” کہا لیکن امریکی صدر اس طنزیہ جملے کو سمجھنے سے قاصر رہے اور انہوں نے کالر کے اس جملے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اور خاتون اول نے بچوں سے بات کرنے کے بعد ان کے والد جیرڈ سے بات کی اور گفتگو کے آخری مرحلے میں جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی کرسمس شاندار گزرے گی تاہم کالر جیرڈ نے کہا کہ ہاں اور مجھے بھی امید ہےکہ آپ لوگوں کی کرسمس بھی بہت اچھی گزرے گی-

    طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا

    واضح رہے کہ “let’s go, Brandon” کی اصطلاح کو قدامت پسندوں سے جوڑا جاتا ہے جو سابق امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے حامیوں کا سیاسی نعرے ہے اور وہ اسے جوبائیڈن کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کا مفہوم “جوبائیڈن دفع ہوجاؤ” سے جوڑا جاتا ہے جیرڈ کے اس جملے کو امریکی صدر فوری سمجھ نہیں سکے اور کہا کہ میں متفق ہوں۔

    امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی

    واضح رہے کہ تین امریکی ریٹائرڈ جرنیلوں‌ نے امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر 2024 کے انتخابی نتائج کوفوج کے بعض حصوں نے قبول نہیں کیا جو ایک ‘ٹرمپ جیسی شخصیت’ کو چاہتے ہیں، تو امریکا میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

    یہ تشویش ناک دعویٰ سابق آرمی میجر جنرل پال ایٹن، سابق بریگیڈیئر جنرل اسٹیون اینڈرسن اور سابق آرمی میجر جنرل انتونیو ٹیگوبا نے واشنگٹن پوسٹ کے ایک کالم میں کیا۔

    امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ

    ان ریٹائرڈ امریکی جنریلوں نے جمعے کو متنبہ کیا تھا کہ اگر 2024 کے انتخابات کے بعد بغاوت کی ایک اور کوشش کی گئی تو امریکا کی منقسم فوج ایک نئی خانہ جنگی کو ہوا دے سکتی ہے، کیوں کہ 6 جنوری کے حملوں میں 10 میں سے 1 سے زیادہ افراد کا فوجی سروس ریکارڈ پایا گیا تھا۔

    جرنیلوں نے لکھا تھا کہ جیسے جیسے ہم امریکی دارالحکومت میں مہلک بغاوت کی پہلی برسی کے قریب پہنچ رہے ہیں، 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد اور ہماری فوج کے اندر مہلک انتشار کے امکانات کے بارے میں ہماری (یعنی سب سابق سینئر فوجی حکام کی) فکر مندی بڑھتی جا رہی ہے، جو تمام امریکیوں کو شدید خطرے دوچار کر دے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگلی بار بغاوت کے کامیاب ہونے کے بارے میں سوچ کر ہم اپنی ہڈیوں میں سنسناہٹ محسوس کر رہے ہیں۔

    امریکا اور اسرائیلی وفود کے درمیان اہم مذاکرات:ایرانی جوہری پروگرام کوخطے لیے خطرہ…

  • لاہور:9 سالہ بچی کے ساتھ سوتیلے نانا کی زیادتی

    لاہور:9 سالہ بچی کے ساتھ سوتیلے نانا کی زیادتی

    لاہور: گلبرگ کے علاقہ میں 9 سالہ بچی کواس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 9 سالہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    چئیرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر بچی سے زیادتی سے متعلق اطلاع ملی، جہاں چائلڈ ہیلپ کی ٹیم نے جاکر بچی کو بازیاب کروایا، جب کہ متاثرہ بچی کے علاوہ اس کے چھوٹے بھائی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک پتہ چلا ہے کہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا، تاہم زیادتی کاشکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

    یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    قبل ازیں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتارکیا گیا پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز گھریلو ملازمہ کو تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا تھا، چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پھولنگر کی رہائشی گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی تھی-

    عطائیت نے ایک اوربے بس کواپاہج بنا دیا:خاندان پریشان ،بے حس حکام

    سارہ احمد کے مطابق پھولنگر کی رہائشی 8 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر مالکان کے تشدد سے جاں بحق ہوئی 8سالہ مصباح گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی بچی کے والدین کے مطابق مالکان تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مردہ حالت میں بچی کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے-

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    قبل ازیں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے محبوبہ کے گھر کے باہر جا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، مقتول کی شناخت افضال بٹ کے طور پر ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا-

    واتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

  • سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں اتوار کی صبح کے اوقات میں سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد انہیں فوراً نوی ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا خوش قسمتی سے سلمان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا علاج کے بعد سلمان خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور اس وقت بالی ووڈ اسٹار گھر میں آرام کررہے ہیں۔

    سلمان خان جن کی کل 56 ویں سالگرہ ہے اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ سانپ کے کاٹنے کا واقعہ ان کے فارم ہاؤس کے گارڈن میں پیش آیا۔ سلمان خان کا فارم ہاؤس بہت بڑا اور جنگل کے علاقے میں واقع ہے جس میں بہت سارے جانور، نباتات اور پرندے وغیرہ بھی ہیں۔

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت سلمان اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگارہے تھے کہ اچانک سلمان نے اپنے بازو میں ڈنک محسوس کیا اور ہاتھ کو جھٹک دیا اسی وقت ان کے ایک دوست نے سانپ دیکھا جس کے بعد وہ لوگ گھبراگئے اور مدد کے لیے پکارنے لگے۔

    سلمان خان کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 6 سے 7 گھنٹوں تک رہے طبی امداد کے بعد انہیں واپس پنویل کے فارم ہاؤس منتقل کردیا گیا سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں۔

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کئی سانپ دیکھے ہیں اور وہ اپنے فارم ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والے نگران کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کرچکے ہیں جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ انہیں کسی سانپ نے کاٹا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اپنی 56 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس گئے تھے۔

  • معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل

    معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل

    گوجرانوالہ: راہوالی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت شہزاد اور حنیف کے نام سے ہوئی ہے جن کا جواد خان سے جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول شہزاد کا گزشتہ روز جواد خان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، شہزاد اپنے بھائی حنیف کے ساتھ گھر جا رہا تھا، کہ راستے میں دھاک لگائے ملزم جواد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی، شہزاد اور حنیف گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 سالہ بچی جاں بحق

    پولیس کے مطابق مقتول حنیف کی بیوہ کی درخواست پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم جواد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    اس قبل شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پٹرول پمپ پاکستان میڈیکل اسٹور کے قریب فائرنگ سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی تھی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو حراست میں لے لیا مقتولہ کی شناخت 4 سالہ حرمین دختر ممتاز کے نام سے ہوئی تھی-

    پاکستان میڈیکل اسٹور اینڈ مارٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو مارٹ سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ڈاکوئوں اور سیکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راہ گیر بچی سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔

    آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانے والے ڈاکو پیار علی سے اسلحہ ، لوٹی گئی رقم 50 ہزار روپے اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    مجھ سے دوستی کرو گی ؟خاتون کو دوستی کی آفر کرنیوالا ملزم گرفتار