Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بے دھیانی میں بھیجی گئی سیلفی بوائے فرینڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی

    بے دھیانی میں بھیجی گئی سیلفی بوائے فرینڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی

    بے دھیانی میں بھیجی گئی سیلفی بوائے فرینڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی-

    باغی ٹی وی :ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دریائی پانی میں مہم سر کرتے ہوئے ایک سیلفی بھیجی لیکن سیلفی لینے میں ایک نادانی کی وجہ سے لڑکا شرمندگی کے مارے اب اپنی گرل فرینڈ کی کالز ریسیو کرنے سے کترانے لگا ہے۔

    ٹک ٹاکر اسٹار انجیلا نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ واقعہ ویڈیو میں شیئر کیا کہ جس میں پیچھے ان کے بوائے فرینڈ کی تصویر لگی ہے جو اس نے انجیلا کو بھیجی تھی۔

    تصویر کو قریب سے دیکھا جائے تو لڑکے کے چشمے میں صاف طور سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی میں سیر و تفریح کے دوران ان کے ساتھ کوئی دوسری خاتون بھی بیٹھی ہیں۔

    سیلفی لیتے ہوئے لڑکے نے شاید اس ‘نازک پہلو’ پر غور نہیں کیا بعد میں جب پتہ چلا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔

    اس سے قبل کینیڈا میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی محبت کا امتحان لینے کے لیے اپنی ایک سہیلی کو اسے اپنی طرف لبھانے کے لیے کہہ دیا اور جب سہیلی نے اس کے بوائے فرینڈ کو فیس بک پر پہلا میسج ہی کیا تو ایسا جواب آ گیا کہ لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

    18سالہ ایما میک نامی لڑکی نے یہ واقعہ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ em_mac11پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سنایا تھا ایما نے کہا تھا کہ میری سہیلی کو اپنے بوائے فرینڈ پر شبہ تھا، کیونکہ وہ اسے کسی صورت اپنے فون کے قریب نہ پھٹکنے دیتا تھا۔ اس پر میری سہیلی نے مجھے اس سے سوشل میڈیا پر رابطہ کرنے کو کہا تاکہ ٹیسٹ کیا جا سکے کہ وہ وفا شعار ہے یا بے وفا۔ میں نے فیس بک پر اس لڑکے کو ایک میسج بھیجا جس میں میں نے اس کی کچھ تعریف کی تھی میرے اس میسج کے جواب میں اس نے کہا کہ ”بہت شکریہ، مگر میں اس وقت کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق میں ہوں۔

    ایما کا کہنا تھا کہ میں نے اسے کچھ باتوں میں لگا کر پوچھا کہ وہ کون خوش نصیب ہے جس کے ساتھ تم تعلق میں ہو، تو اس نے مجھے ایک تصویر بھیج دی جس میں اس کے ساتھ ایک لڑکی موجود تھی۔ یہ لڑکی میری سہیلی نہیں تھی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ لڑکی کون ہے تو وہ بولا کہ یہ میری منگیتر ہے۔میری سہیلی تو سوچ رہی تھی کہ اس کے بوائے فرینڈ نے شاید کسی دوسری لڑکی کے ساتھ تعلق قائم کر رکھا ہے مگر وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ درحقیقت دوسری کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود تھی، جبکہ پہلی لڑکی تو وہ تھی جس کے ساتھ اس کی منگنی ہو چکی تھی۔“

  • معروف شاعرہ پروین شاکر کی 27 ویں برسی

    معروف شاعرہ پروین شاکر کی 27 ویں برسی

    محبت اور خوشبوؤں کے رنگ بکھیرنے والی معروف شاعرہ پروین شاکر کی آج 27ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : پروین شاکر24 نومبر1954 کوکراچی میں سید شاکر حسن کے گھر پیدا ہوئیں ان کا خانوادہ صاحبان علم کا خانوادہ تھا ان کے خاندان میں کئی نامور شعرا اور ادبا پیدا ہوئے۔ جن میں بہار حسین آبادی کی شخصیت بہت بلند و بالا ہے آپ کے نانا حسن عسکری اچھا ادبی ذوق رکھتے تھے انہوں نے بچپن میں پروین کو کئی شعرا کے کلام سے روشناس کروایا۔

    پروین ایک ہونہار طالبہ تھیں۔ دورانِ تعلیم وہ اردو مباحثوں میں حصہ لیتی رہیں اور مختلف علمی ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہیں، تعلیم مکمل کرنے کے بعد نو برس شعبہ تدریس سے منسلک رہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف علمی ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہیں۔

    خوشبو کی سفیر پروین شاکرکا آج 69 واں یوم پیدائش

    پروین شاکرنے انگریزی ادب اور زبان دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر بعد میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔

    سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے 1986ء میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ، سی۔ بی۔ آر اسلام آباد میں سیکرٹری دوم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے لگیں۔1990ء میں ٹرینٹی کالج جو امریکا سے تعلق رکھتا تھا سے تعلیم حاصل کی اور 1991ء میں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین کی شادی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی جس سے بعد میں طلاق لے لی۔

    پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوپاتی ہے شاعری میں آپ کو احمد ندیم قاسمی صاحب کی سرپرستی حاصل رہی۔ آپ کا بیشتر کلام اُن کے رسالے فنون میں شائع ہوتا رہا۔

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    شاعری کی دنیا میں انہیں احمد ندیم قاسم جیسے ادیب کی سرپرستی حاصل رہی،کم عمری میں شاعری کا آغازکرنے والی پروین شاکرکوان کے پہلے شعری مجموعے’’خوشبو‘‘پرآدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا پروین شاکر کی معروف کتابوں میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام شامل ہیں۔

    پروین شاکر کے ساتھ دلچسپ اتفاق یہ ہوا کہ 1982 میں جب وہ سینٹرل سپیرئیر سروسزز(سی ایس ایس ) کے امتحان میں بیٹھیں تو اردو کے پرچے میں ایک سوال ان کی شاعری سے ہی متعلق تھا۔

    پروین شاکرکی شاعری ایک نسل کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ ان کی شاعری کا مرکزی نکتہ عورت ہے پروین شاکرنے زندگی کے تلخ و شیریں تجربات کو نہایت خوبصورتی سے لفظوں کے قالب میں ڈھالا بلقیس خانم سے لے کرشہنشاہ غزل مہدی حسن تک پروین شاکرکا کلام بہت سے گلوکاروں نے گایا جوبہت مقبول ہوا۔

    اپنی شاعری سے ادبی دنیا میں نام بنانے والی شاعرہ 26 دسمبر 1994 میں اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں لیکن انسانی جذبات و احساسات کو لفظوں میں پرونے والی شاعرہ آج بھی اہل ذوق کے دلوں میں زندہ ہے۔

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

  • میئر پشاور کا پشاور کی سڑکوں پر لگے ”کیٹ آئیز “ کو فوری طور پر ہٹانے کا اعلان

    میئر پشاور کا پشاور کی سڑکوں پر لگے ”کیٹ آئیز “ کو فوری طور پر ہٹانے کا اعلان

    پشاور:نومنتخب میئر پشاور حاجی زبیر علی نے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی پشاور کے سڑکوں پر لگے ”کیٹ آئیز “ کو فوری طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے –

    باغی ٹی وی :حاجی زبیر علی نے کہا کہ پشاور کے ٹریفک کے سنگین مسئلے کا حل موجود ہے، ریڑھی بانوں کو علیحدہ مفت جگہ دیں گے ، سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے میٹرک تک تمام بچوں کو مفت کتب اور یونیفارم دیں گے ، انتخابات تک جمعیت علمائے اسلام اور اتحادیوں کا نمائندہ تھا اب پورے پشاور کا نمائندہ ہوں ،امید ہے وزیراعلی خیبر پختونخوا پشاور کے عوام کی خاطر میئر کے سر پر شفقت اور سرپرستی کا ہاتھ رکھیں گے۔

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا…

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے مین شاہراہوں پر کمیٹی نے کیٹ آئیز کی منظوری دیدی ہے جس سے سڑکوں میں رش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، مئیر کا چارج سنبھالتے ہی شاہراہوں سے کیٹ آئیز ہٹائیں گے سڑکوں پر جو تجاوزات قائم کئے گئے ہیں ان ہتھ ریڑیوں اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے علیحدہ مفت جگہ فراہم کریں گے-

    انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے نوجوان نسل آئس اور دیگر منشیات کی جانب مائل ہے کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کو ایس ایم ای سیکٹر میں لائے تاکہ وہ بھی دو چار اور نوجوانوں کو روزگار دے سکے ۔

    انہوں نے کہا کہ آئس اور منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔مئیر پشاور نے مزید کہا کہ الیکشن کے دن تک میں جمعیت اور اتحادیوں کا نمائندہ تھا لیکن اب میں پورے پشاور کا نمائندہ ہوں، وزیراعلی محمود خان پختون اور صوبے کے روایات سے باخبراور پشاور کے عوام کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، امید ہے کہ وہ بھی عوام کی خاطر شفقت اور سرپرستی کا ہاتھ میئر کے سر پر رکھیں گے اور عوامی مشکلات حل کرنے میں بھرپور تعاون کرینں گے۔

    پاکستان سکھ کمیونٹی کا کرپان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا مسئلہ، نکاس آب کا مسئلہ،پانی ، تعلیم اور صحت ترجیحات ہیں ، نوجوان ہمارا مستقبل ہے ،آنے والے نسل کی تابناک مستقبل کیلئے اپنے جیب سے کیوںنہ ہو، میٹرک تک مفت کتابیں اور یونیفارم دیں گے ، ہر یونین کونسل کی سطح پر ڈسپنسری یا بی ایچ یو بنائیں گے جس سے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوگا اور عوام کوگھر کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں میسر ہوں گی۔

    انہوں نےکہا کہ پشاور کی ترقی کیلئے ایپکس کمیٹی تشکیل دیں گے جس میں اقلیت ، خواتین، تاجر برادری ، ڈاکٹرز ، انجینئر ز، ریٹائرڈ بیورو کریٹس ،بزنس کمیونٹی ، وکلاءاور اساتذہ کے نمائندے ہونگے جس میں وہ اپنے متعلقہ سیکٹر و کمیونٹی کے مسائل سامنے لائیں گے اور اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔

    شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ نےاپنے اغوا کار کو معاف کردیا

  • نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ انقلابی بن چکا ہے، شہباز گل

    نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ انقلابی بن چکا ہے، شہباز گل

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ انقلابی بن چکا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا انہوں نے لکھا کہ ز شریف نے کفن باندھ لیا ہے نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔


    شہباز گل نے لکھا کہ اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا، حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔

    نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے ،شہباز گل

    انہوں ںے پھر لکھا کہ حواری کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست ، ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جلسے سے خطاب میں شہباز گل نے کہا تھا کہ نواز شریف ویزہ ختم ہونے کی وجہ سے وطن واپس آ رہے ہیں، وہ جھوٹ بول کر ملک سے گئے تھے کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو گئی ہے وہ واپس آرہے ہیں ، نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے۔

    شہباز گل نے کہا تھا کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر بھی ہوا تو تمہیں این آر او نہیں دے گا نوازشریف کی نااہلی ختم ہونے کی باتیں صرف فسانہ ہیں۔

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں


    دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا-

  • رانا شمیم نے حلف نامہ  نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا، فواد چودھری

    رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا، فواد چودھری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے رانا شمیشم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کری دی فواد چودھری نے خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔


    انہوں نے کہا ہے کہ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے ،شہباز گل

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر واطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں کہ سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیگی قائد کی کرپشن نیب لاء میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

    سیاسی باب ہمیشہ کےلیے بند ہو چکا، نواز شریف کو واپس ملک لایا جائے: فواد چودھری

    مسلم لیگ ن کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں، ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ وہ برطانیہ میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم توحق میں ہیں ان کوواپس لایا جائے، عدالت کوچاہیے تھا شہبازشریف نے گارنٹی دی تھی تو اب مسلم لیگ ن کے صدر سے پوچھا جائے اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

    بھارت میں مسیحیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: امریکی میڈیا…

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، پارٹی میں سب کی رائے کو سنا جاتا ہے، اپوزیشن اکثریت ہونے کے باوجود صادق سنجرانی کوہٹانے کے قابل نہیں تو اس سے اندازہ لگا لیں انہوں نے کیا کرنا ہے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں لوگوں کا جوڈیشل سسٹم پر اعتماد بڑھنا چاہیے، چیف جسٹس،جج صاحبان کے سوچنے کا کام ہے۔

    بڑوں کومنی لانڈرنگ پرسزا نہ ملنے کا نتیجہ سامنے آگیا:پاکستان کی دنیا بھر میں…

  • پاکستان سکھ کمیونٹی کا کرپان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    پاکستان سکھ کمیونٹی کا کرپان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    پاکستان سکھ گورودارہ پربندھک کمیٹی نے کرپان سے متعلق پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے آئندہ ہفتے کمیٹی کا اجلاس بلانے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم انہیں کرپان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پرمایوسی ہوئی، یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کرپان صرف مذہبی علامت ہی نہیں بلکہ ان کا مذہبی رکن ہے جس سے کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی یا جرم کرنے کا سوچنا بھی سکھوں کے لیے گناہ کبیرہ کے مترادف ہے۔

    کراچی پریس کلب انتخابات: ”دی ڈیمو کریٹس کاپھر کلین سوئپ،سعید غنی کی مبارکباد

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی سکھ برادری نے اکتوبر 2020ء میں چاروں صوبوں کے ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کروائی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ سکھوں کے پانچویں مذہبی ککار کرپان کو احاطہ عدالت سمیت تمام سرکاری اداروں میں ساتھ رکھنے کی اجازت طلب کرنا تھا لیکن پشاور ہائی کورٹ نے 22 دسمبر کو اس مقدمے سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے 2012ء کی ہتھیاروں کی پالیسی کے تناظر میں کرپان رکھنے کو لائسنس سے مشروط کر دیا ہے۔

    پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات…

    سردار امیر سنگھ نے بتایا کہ ہم اس مذہبی معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کو سکھ برادری کی تشویش سے آگاہ کریں گے ہمسایہ ملک بھارت سمیت کئی یورپی اورمشرقی ممالک میں سکھوں کو کرپان ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، بھارت میں تو سکھ کرپان کی بجائے تلوار بھی ساتھ سجاسکتے ہیں۔

    امیر سنگھ نے بتایا کہ کرپان چھوٹے سائز کا خنجر ہوتا ہے، سکھوں کے لیے ان کے دسویں گورو گوبند سنگھ جی نے پانچ چیزیں لازمی قراردی تھیں جن میں کچھا، کڑا، کرپان، کیس اور کنگھی شامل ہیں۔

    نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

  • ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری،جاڑے نے رنگ جما دیا

    ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری،جاڑے نے رنگ جما دیا

    ملک میں بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان کے راستے انٹری دے دی جس سے خشک سردی کا خاتمہ جب کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاکوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ رات مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کی سمت سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، ژوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، خانوزئی اور قلات میں ہلکی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں بلوچستان میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کی وارننگ بھی دی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    دھند اور رات کے اندھیرے میں الیکشن کمیشن تحلیل کردیا گیا

    سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود اورموسم سرد ہے،چشتیاں، سرائے مغل، گگومنڈی، فقیر والی، بورے والا ، بہاولنگر، سانگلہ ہل، پاکپتن میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔

    رپورٹس کے مطابق کراچی میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے کراچی میں اسکیم 33 اور اطراف، لسبیلہ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے-

    بہترین اوقات جن میں پانی پینا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے اور ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہی جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں گہرے بادلوں کا راج ہے اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے-

    کراچی پریس کلب انتخابات: ”دی ڈیمو کریٹس کاپھر کلین سوئپ،سعید غنی کی مبارکباد

    کل سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کراچی،سکھر ،میر پور خاص سمیت متعدد شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اتوار کو بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی-

    دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم ، گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ نیلم، مری، گلیات، کاغان ناران، سکردو، گلگت، استور، ہنزہ، چترال، سوات مالم جبہ میں برفباری متوقع ہے۔

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

  • طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن  کو تحلیل کر دیا

    طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا

    کابل: طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا۔

    باغی ٹی وی :طالبان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کے وجود اور کام کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی ہے اگر ہم نے کبھی ضرورت محسوس کی تو اسلامی امارت ان کمیشنوں کو بحال کردے گی۔

    بلال کریمی نے مزیدبتایا ہے کہ حکام نے رواں ہفتے دوسرکاری محکموں یعنی وزارتِ امن اور پارلیمانی امور کی وزارت کو بھی تحلیل کردیا ہےطالبان نے سابق انتظامیہ میں خواتین کے امور کی وزارت کو پہلے ہی بند کردیا تھا اور اس کی جگہ امربالمعروف اورنہی عن المنکرکی نئی وزارت قائم کردی تھی۔

    کیا فلسطینوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے؟ فلسطینیوں کا عالمی برادری سے…

    اس وزارت نے 1990ء کی دہائی میں طالبان حکومت کے پہلے دورمیں مذہبی اصول وضوابط کے سختی سے نفاذ کی وجہ سے بدنامی حاصل کی تھی اب طالبان عالمی برادری پردباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اربوں ڈالر کی معطل شدہ امداد بحال کرے طالبان نے اس مرتبہ اعتدال پسند حکمرانی کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کے احترام کا وعدہ کیا ہے۔

    دوسری جانب انتخابی پینل کے سربراہ رہنے والے اورنگ زیب نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کو تحلیل کرنے کے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے طالبان نے عجلت میں یہ فیصلہ کیا ہے اگریہ ڈھانچہ موجود نہیں تو مجھے سو فی صد یقین ہے کہ افغانستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے کیونکہ کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

    کابل: طالبان نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر ديئے

    یاد رہے کہ ماضی میں اسی الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی مغرب کی حمایت یافتہ سابق انتظامیہ کے دور میں انتخابات منعقد ہوتے رہے تھے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 2006 میں قائم شدہ آئی ای سی کو صدارتی سمیت ہر قسم کے انتخابات کا انتظام اور نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    گذشتہ دورحکومت میں چارصوبوں کے گورنر رہنے والے ایک سینیرسیاستدان حلیم فدائی کا کہنا ہے کہ’’انتخابی کمیشن کو تحلیل کرنے کے فیصلے سےظاہرہوتا ہے کہ طالبان جمہوریت میں یقین نہیں رکھتے طالبان تمام جمہوری اداروں کے خلاف ہیں کیونکہ انھیں ووٹوں کے ذریعے نہیں،بلکہ گولیوں کے ذریعے اقتدار ملتا ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان کے کابل میں افغان حکومت پر قبضے سے قبل انتہاپسند گروہوں نے انتخابی کمیشن کے متعدد عہدے داروں کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کردیا تھا۔

    اقوام متحدہ میں سفیر کی تعیناتی کے لئے طالبان کی دوبارہ درخواست

  • قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    سری نگر: قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا قابض فوج نے گزشتہ روز پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ آج اسلام آباد میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

    بھارتی فورسزکی فائرنگ اور تشدد سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی اورنہتے اور بے قصور نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا-

    قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    بھارتی قابض فوج کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے تھے جبکہ متعدد افراد کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا بھارتی جارحیت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے۔

    قبل ازیں ضلع اسلام آباد میں بھی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا تھا۔

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

    اسلام آباد: سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی :سابق فاسٹ بولر کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اطلاع دی کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ میری ماں میرا سب کچھ اللہ کی مرضی سے جنت کے لئے روانہ ہوگئی ہیں

    شعیب اختر نے بتایا کہ والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائے گی-

    شعیب اختر کی والدہ کی وفات کی خبر کے بعد قومی و بین الاقوامی شخصیات اور مداحوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    شعیب اختر کو بین الاقوامی کرکٹ کے تیز ترین اور تیز ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ ان کے پاس 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

    سابق کرکٹر نے 224 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

    بھارتی فورسزکی فائرنگ اور تشدد سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید