Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی: کے الیکٹرک آفس کے سامنے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 نوجوان زخمی

    کراچی: کے الیکٹرک آفس کے سامنے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 نوجوان زخمی

    کراچی: کے الیکٹرک آفس کے قریب احتجاج کے دوران فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر مشتعل افراد نے موسیٰ لین میں کے الیکٹرک کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق احتجاج کی اطلاع پر بغدادی پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر ہونے کے لیے کہا تاہم انھوں نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔

    پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30 روپےتک لےکرجانا ہے شوکت ترین

    اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شناخت 13 سالہ محمد فاروق اور 19 سالہ مرزا کے نام سے کی گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا –

    اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عاجز کیا ہوا ہے ، بجلی نہ ہونے کے باوجود کئی کئی ہزار کے بل بھی بھیج دیئے جاتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔

    جھٹکوں پر جھٹکے، بجلی ایک ماہ میں دوسری بار مہنگی ہونے کا امکان

    جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی مظاہرین کے ہمراہ موجود تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو ماڑی پور روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر بھی احتجاج کر کے ٹریفک معطل کر دیا جائیگا۔

    ان کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کس قانون کے تحت فیڈر بند کر رہا ہے ، بجلی عوام کا بنیادی حق ہے ، بجلی کی چوری روکنا اور ریکوری کرنا صارفین کا نہیں کے الیکٹرک کا کام ہے ، کے الیکٹرک اپنی ناکامیوں کو عوام پر ڈال رہا جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

  • ابھینندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے    پاکستان

    ابھینندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے پاکستان

    پاکستان نے بھارت کے فروری 2019 کے ایف سولہ گرانے سے متعلق دعوے کو بےبنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھارتی دعوی بےبنیاد، من گھڑت ہے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری سے پہلے ایف 16جہاز گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، ابھینندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنی عوام کو خوش کرنا اور خفت مٹانا ہے جبکہ پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو 2 بھارتی جہازوں کو دن میں مار گرایا تھا، ایک بھارتی مگ21 طیارہ آزاد جموں و کشمیر کی حدود میں تباہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑا، پھر جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا، پائلٹ کو واپس بھیجنا دلیل ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان امن کا خواہاں ہے۔

    پاکستانی فنٹاسٹک چائے پینے والے کیلئے بہادری کا تمغہ

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین، امریکی حکام نے تصدیق کی کہ اس دن پاکستان کا کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں گرا، بین الاقوامی اور امریکی ماہرین نے ایف 16 طیاروں کے اسٹاک کا بغور جائزہ لیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا فوجی اصولوں اور اقدار کے منافی ہے،شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

    واضح رہے کہ مودی سرکاری نے پاکستان کی فنٹاسٹک چائے پینے والے پائلٹ ابھینندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ دے دیا ابھینندن ورتھمان کو 27 فروری 2019 کو پاکستانی طیارہ مار گرانے پر گزشتہ روز بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے” ویر چکرا ایوارڈ” سے نوازا گیا بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ابھینندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا تھا ہندوستانی ایوارڈ ’ویر چکرا‘ جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اُسے دیا جاتا ہے-

    برطانوی وزیراعظم خطاب کے دوران مشکل میں پھنس گئے

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سےجھوٹی خوش خبری دینے کے لیے 27 فروری 2019ء کو پیش آنے والے واقعے کو توڑ مڑور کو پیش کیا گیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کالے کو سفید لکھنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہیں کی مودی سرکاری اور میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھینندن نے ایک پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا تھا تاہم بین الاقوامی میڈیا نے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا جبکہ بعد ازاں خود بھارتی فوج نے بھی پاکستانی طیاروں کی گنتی کو پورا قرار دیا تھا۔

    2 برس قبل 27 فروری کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور طیارے میں موجود بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم پائلٹ کو پاکستانی حدود میں گرتے ہی شہریوں نے اس کی خوب درگت بنائی تھی پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا ابھینندن کو پلائی گئی چائے کی ویڈیو “فنٹاسٹک ٹی” کے نام سے وائرل ہو گئی تھی کیونکہ ابھینندن نے ویڈیو میں کہا تھا کہ “ٹی از فنٹاسٹک”-

  • بلغاریہ: بس میں آگ لگنے سے 45 افراد ہلاک  اور 7 زخمی

    بلغاریہ: بس میں آگ لگنے سے 45 افراد ہلاک اور 7 زخمی

    بلغاریہ ہائی وے پر بس میں آگ لگنے سے 45افرادہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :رپورٹ کےمطابق زخمیو ں کو دارالحکومت صوفیہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیراو میں لے لیا ہے اورآگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے بس ترکی سے شمالی مقدونیہ جا رہی تھی۔

    دریں اثناء امریکا کی ریاست وسکونسن میں ایک گاڑی ایک کرسمس پریڈ سے جا ٹکرائی جس سے 5 افراد ہلاک جبکہ خواتين اور بچوں سميت 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ايک مشتبہ کوحراست ميں لےکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

    اوچ شریف: ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    دوسری جانب اوچ شریف کے قریب موٹروے ایم 5 پر کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے حادثہ اوچ شریف کے قریب موٹر وے ایم 5 پر پیش آیا جہاں ابتدائی معلومات کے تحت کار کا ٹائر دوران سفر پھٹ گیا جس کے بعد گاڑی پول سے ٹکرا گئی۔

    ٹریفک حادثے کے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں حادثے کا شکار ہو نے والا خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ٹنڈو آدم سےلاہور جا رہا تھا اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مبشر زیدی، ان کی اہلیہ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم خطاب کے دوران مشکل میں پھنس گئے

    ادھر بھارت ميں ایک اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ایک شخص کی لاش اگلے دن اچانک زندہ ہوگئی دہلی کے علاقے مراد آباد ميں حادثے کے بعد اسپتال لائے جانے والے 45 سالہ سريش کمار کو ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے ديا تھاڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد سریش کمار کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی تھی لیکن وہ اگلی صبح اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کا دوبارہ علاج شروع کرديا ہے لیکن وہ فی الوقت کوما ميں ہے۔

    مردہ خانے میں رکھی گئی لاش زندہ ہو گئی

  • جنید صفدرکے ولیمے کی تقریب پاکستان میں کب اور کہاں ہو گی؟

    جنید صفدرکے ولیمے کی تقریب پاکستان میں کب اور کہاں ہو گی؟

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب پاکستان میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت خبریں زیر گردش ہیں جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح 22 اگست کو لندن میں میں ہوا تھا اور اب کہا جارہا ہے کہ ولیمہ آئندہ ماہ میں لاہور میں ہوگا۔

    سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کا انعقاد آ ئندہ ماہ دسمبر کی17 تاریخ کو جاتی امرا میں ہو گی۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں پہنچیں گے شریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور ایسا بھی امکان ہے کہ دلہن کی رخصتی اسلام آباد سے ہو کیونکہ اس سے قبل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں رواں برس دسمبر تک منعقد کرنے کا امکان ہے۔

    جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کیلئےمہمانوں کی فہرست کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ دعوت ولیمہ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو مدعو کیا جائے گا ، مہمانوں کی فہرست میں مولانا فضل الرحمان کا نام بھی شامل ہے۔ مہمانوں کی فہرست میں پی ڈی ایم بلوچستان اور اے این پی کے رہنماوں کے نام بھی شامل ہیں۔

    عائشہ سیف خان نواز شری کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997 میں نواز شریف کی وزارت عظمی کے دوسرے دور میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہے تھے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔

    اس تقریب کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا رہا تھا اور جوڑے کی تصاویر کے ساتھ ساتھ جنید صفدر کی جانب سے محمد رفیع کا گانا کیا ہوا تیرا وعدہ’ گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی۔

    انہوں نے 11 اگست کو ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے حکومت سے درخواست نہیں کریں گے۔

  • مریم نواز "ویڈیو” بنوا رہی ہے، اہم شخصیت کا دعویٰ

    مریم نواز "ویڈیو” بنوا رہی ہے، اہم شخصیت کا دعویٰ

    مریم نواز "ویڈیو” بنوا رہی ہے، اہم شخصیت کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بارکو مشورہ دیا تھا کہ سارے معاملے میں غیر جانبدار رہیں،

    فواد چودھری نے کہا ہے کہ جاری ہونے والی ویڈیو جعلی نکلی،کیسز چلنے شروع ہوتے ہیں تو ججز کو دباو میں لانے کیلئے مہم چلائی جاتی ہے،ماضی میں کسی نے ایسی حرکتیں نہیں کیں ،جو مریم نواز گروپ کررہا ہے ،مریم نواز اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کیلئے ویڈیوز بنوا رہی ہیں. وفاقی کابینہ نے ای وی ایم پر ایک کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے، کمیٹی ای وی ایم سے متعلق تمام معاملات دیکھے گی،کراچی سمیت سندھ بھر میں مہنگائی کا مسئلہ آرہا ہے پورے پاکستان میں کراچی میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے ،کراچی میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1461 روپے کا مل رہا ہے،کراچی میں 107روپے فی کلو چینی فروخت ہورہی ہے،باقی پورے ملک میں چینی 90روپے فی کلو مل رہی ہے،چینی بہت جلد85 روپے فی کلومیں دستیاب ہوگی ،مہنگائی کا زیادہ مسئلہ کراچی اورسندھ میں آرہا ہے میڈیا سے شکایت ہے کہ کابینہ میں ہونے والے فیصلے ذرائع سے چلا دیتے ہیں، کل کو پھر پیمرا کا نوٹس آجائے گا تو پھر آپ شکایت کریں گے،

    @MumtaazAwan

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

  • ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے کورونا کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ "بوسٹر ڈوز” ضروری

    ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے کورونا کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ "بوسٹر ڈوز” ضروری

    واشنگٹن: امریکی طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے نوول کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات زیاہ ہیں-

    باغی ٹی وی:امریکی محققین نے خبردار کیا ہے کہ دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کی طرح ذہنی امراض میں مبتلا افراد کےلیے بھی کووِڈ 19 میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہیں س لیے انہیں ویکسی نیشن مکمل ہوجانے کے بعد بھی ویکسین کی ایک اور اضافی خوراک یعنی ’تقویتی ٹیکے‘ (بوسٹر ڈوز) ترجیحی بنیادوں پر لگائے جائیں۔

    ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے ڈبلیو ایچ او

    محققین نے ییل نیو ہیون ہیلتھ سسٹم کے پانچ اسپتالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ کورونا مثبت کے ساتھ اسپتال آنے والے ذہنی امراض میں مبتلا افراد میں کیا پیچیدگیاں سامنے آتی ہیں۔

    ہیرس سینٹر فار مینٹل ہیلتھ اینڈ آئی ڈی ڈی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لومنگ لی نے بھی بتایا تھا کہ ہم نے تحقیق کے دوران یہ پایا کہ نفسیاتی اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے کورونا سے ہلاک ہونے کی شرح زیادہ تھی۔

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    ماہر نفسیات ڈاکٹر لومنگ لی نے مزید بتایا کہ عام لوگوں کے مقابلے میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی کورونا وائرس سے موت کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہے اس لیے بوسٹر ڈوز کےلیے ذہنی امراض کو ترجیح میں رکھا جائے۔

    ماہرین نفسیات نے اپنی یہ رپورٹ امریکی حکومت کو بھیج دی ہے جس کی بنیاد پر وہاں بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم میں دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کے ساتھ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو بھی ترجیحی بنیاد پر بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیرِ انتظام برازیل میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا ’فلوووکسامائن‘ (fluvoxamine) بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے ادویہ سے متعلق امریکی ادارے ’ایف ڈی اے‘ نے ڈپریشن کے علاج کےلیے 2007 میں فلوووکسامائن کی منظوری دی تھی جو مختلف تجارتی ناموں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام دستیاب ہے۔

    برازیل میں اس دوا کی آزمائشیں اقوامِ متحدہ کے ’ٹوگیدر‘ (TOGETHER) پروگرام کے تحت برازیل میں اس سال 15 جنوری سے 6 اگست تک جاری رہیں، جن کی نگرانی عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا ایک پینل کررہا تھا۔

  • رولز رائس کادنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ

    رولز رائس کادنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ

    دنیا کی مہنگی ترین اور پر تعیش کاریں بنانے والی امریکی کمپنی رولز رائس نے اب دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: 387.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار رکھنے والے کے طیارے کو کمپنی نے اسپرٹ آف انوویشن کا نام دیا ہے، کمپنی کے مطابق 16 نومبر کو ٹیسٹ پرواز کے دوران طیارے نے مجموعی طور پر 3 ریکارڈز بنائے ہیں۔یہ دنیا کی تیز ترین الیکٹرک سواری ہے۔

    کمپنی نے بتایا کہ 16 نومبر کو ٹیسٹ پرواز کے دوران اس طیارے نے مجموعی طور پر 3 ریکارڈز بنائے جس میں 345.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 1.86 میل کا راستہ طے کرنا ہے اس طیارے نے 300 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر برطانوی وزارت دفاع کی فوجی ٹیسٹنگ سائٹ پر 9.32 میل کا سفر کیا، جو سابقہ ریکارڈ سے 182 میل فی گھنٹہ زیادہ ہے۔

    ان اعدادوشمار کو عالمی گورننگ باڈی فیڈریشن ایروناٹیکل انٹرنیشنل (ایف آئی اے) کے پاس تصدیق کے لیے جمع کرایا گیا ہےیہ طیارہ 400 کلوواٹ الیکٹرک پاور ٹرین کی مدد سے پرواز کرتا ہے جبکہ سب سے بہترین پاور بیٹری پیک کو بھی اس کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

    رولز رائس کے فلائٹ آپریشن ڈائریکٹر نے طیارے کو ٹیسٹ پرواز پر اڑایا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا اہم ترین لمحہ تھا۔کمپنی کے سی ای او وارن ایسٹ نے کہا کہ دنیا کے تیز ترین الیکٹرک طیارے کا ریکارڈز ایک زبردست کامیابی ہے۔

    برطانیہ کے بزنس سیکرٹری کواسی کوارٹنگ نے کہا کہ یہ طیارہ برقی پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایسی ٹیکنالوجیز کو ان لاک کرنے میں مدد کرے گا جن کو ہم روزمرہ کی زندگی کا حصہ بناسکیں گے۔

  • کورونا وبا: پاکستان میں مزید 5 افراد جاں بحق

    کورونا وبا: پاکستان میں مزید 5 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35 ہزار332 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید315کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار510 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار668 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.89فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار407، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار644، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار556،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار506، بلوچستان میں 33 ہزار453، آزاد کشمیر میں 34 ہزار536 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار408 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار2افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار818، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کابل:پاکستان کی جانب سے جناح ہسپتال قائم،پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف عمل

    کابل:پاکستان کی جانب سے جناح ہسپتال قائم،پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف عمل

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی جانب سے قائم جناح اسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ 34 مریضوں کی سرجری کی گئی اس سے پہلے پاکستانی ڈاکٹر افغانستان کے علاقے خوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگا چکے ہیں۔

    حکومت پاکستان کا تیار کردہ 200 بستروں پر مشتمل کابل کا جناح اسپتال افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا اسپتال ہے –

    واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے وفد ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئےروابط بڑھانے کی ضرورت ہے وزیر اعظم نے دونوں اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا افغان عوام کی مالی مدد کرنےکی فوری ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم کی زیرصدارت افغانستان کیلئے ایپکس اجلاس ہوا تھا اجلاس میں پاکستان کی طرف سےافغانستان کیلئےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر5ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان نے بھارت کو افغانستان کے لیے امدادی گندم فراہم کرنے کے لیے راہداری استعمال کرنے کی بھی اجازت دی۔ ہندوستان کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کی جائےگی۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان میں پھنسےافغان باشندوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کی جائے،علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی ایپکس کمیٹی کو افغانوں کی سہولت کیلئے پاکستانی ویزے کا 3 ہفتوں کے اندر اجرا کرنے کی ہدایت کی اور افغانستان کی امداد کیلئے اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ کی ستائش اور اطمینان کا اظہار کیا افغان باشندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے،پشاور تا جلال آباد بس سروس کی بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ بارڈرز پر تعینات اہلکاروں کی استعداد کاربڑھائی جائے ، سرحدوں کی صوابدیدی بندش نہ کی جائے افغان بہادر ترین قوم ہےجنہوں نے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے،عالمی برادری پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کےوہ افغان عوام کی مدد کرے-

    وزیر اعظم ایپکس کمیٹی نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکیا اور کمیٹی نے عزم کیا کہ حکومت پاکستان افغان باشندوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی-

  • اوچ شریف: ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    اوچ شریف: ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    اوچ شریف کے قریب موٹروے ایم 5 پر کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: موٹر وے پولیس کے مطابق کہ حادثہ اوچ شریف کے قریب موٹر وے ایم 5 پر پیش آیا جہاں ابتدائی معلومات کے تحت کار کا ٹائر دوران سفر پھٹ گیا جس کے بعد گاڑی پول سے ٹکرا گئی۔

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

    ٹریفک حادثے کے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں حادثے کا شکار ہو نے والا خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ٹنڈو آدم سےلاہور جا رہا تھا اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مبشر زیدی، ان کی اہلیہ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    زمینوں پر قبضے کرانے والا ایس پی موقع واردات سے گرفتار

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    ضلعی انتظامیہ لاہور کی بڑی کاروائی.جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گینگ پکڑ لیا

    کراچی: تین ہٹی پر آتشزدگی سے 35 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    اسلامی نظریاتی کونسل کے تحفظات :زیادتی کے مجرم کو کیمیائی طریقے سے جنسی طور پر…

    سفاک باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا