Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • برطانوی وزیراعظم خطاب کے دوران مشکل میں پھنس گئے

    برطانوی وزیراعظم خطاب کے دوران مشکل میں پھنس گئے

    لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن لکھی ہوئی تقریر کے صفحے آگے پیچھے ہونے پر مشکل میں پھنس گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن صنعت کاروں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی لکھی ہوئی تقریر کے صفحے آگے پیچھے ہو گئے جنہیں وہ ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے لگے۔

    برطانوی وزیر اعظم اپنی لکھی تقریر درست کرنے کے دوران بار بار مقررین سے معذرت کرتے نظر آئے اور ادھر اُدھر کی باتیں کرنے لگے اور تقریب کے دوران اپنے ایک تفریحی پارک کے دورے کا بھی ذکر لے کر بیٹھ گئے لیکن معاملہ حل نہ ہو سکا۔

    برطانوی وزیر اعظم نے بعد میں کہا کہ وہ جو کہنا چاہتے تھے وہ نہیں کہہ سکے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم کسی حد تک وہ اپنی بات پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    جب صحافیوں نے ان سے تقریر کے بارے میں پوچھا تو جانسن بے چین نظر آئے اور کہا کہ انہوں نے وہ نکات مس کردئیے ہیں جو وہ چاہتے تھے تاہم انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو زیادہ تر پوائنٹس مل گئے جو میں بنانا چاہتا تھا۔ میں نے سوچا کہ یہ ٹھیک ہو گیا ہے۔

  • مردہ خانے میں رکھی گئی لاش زندہ ہو گئی

    مردہ خانے میں رکھی گئی لاش زندہ ہو گئی

    بھارت ميں ایک اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ایک شخص کی لاش اگلے دن اچانک زندہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے مراد آباد ميں حادثے کے بعد اسپتال لائے جانے والے 45 سالہ سريش کمار کو ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے ديا تھا ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد سریش کمار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی گئی تھی لیکن وہ اگلی صبح اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا ڈاکٹروں نے اس کا دوبارہ علاج شروع کرديا ہے لیکن وہ فی الوقت کوما ميں ہے۔

    ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹینڈنٹ راجیندر کمار نے اتوار کو بتایا’ایمرجنسی میڈیکل آفیسر نے موقعے پر ان کا معائنہ کیا تو ان میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے اس لیے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا پولیس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا اور ’لاش‘ کو چھ گھنٹوں تک مردہ خانے کے فریزر میں رکھ دیا گیا جب تک کہ ان کے رشتے دار یہاں نہیں پہنچ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ’جب پولیس اور رشتے دار پوسٹ مارٹم کے لیے کاغذی کارروائی میں مصروف تھے تو پتہ چلا کہ سرکیش کمار سانس لے رہے تھے۔‘ڈاکٹر نے کہا کہ ’یہ واقعہ کسی مجعزے سے کم نہیں ہے اس بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ڈاکٹرز نے انہیں کیسے مردہ قرار دے دیا تھا۔

  • پاوری گرل کی ” ’صنف آہن‘ سے اداکاری میں انٹری

    پاوری گرل کی ” ’صنف آہن‘ سے اداکاری میں انٹری

    ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ تھرلر ڈرامے ’صنف آہن‘ سے پاوری گرل دنانیرمبین کا اداکاری میں ڈیبیو-

    باغی ٹی وی : ’صنف آہن‘ کے تمام مرکزی کرداروں کے ٹیزر گزشتہ دنوں جاری کیے گئے تھے اب ڈرامے کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے ٹریلر میں ’صنف آہن‘ کی تمام مرکزی اداکاراؤں یعنی سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف اور کبریٰ خان سمیت سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کرداروں کی فوج میں شمولیت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

    ڈراما سیریل’صنف آہن‘ کا ٹیزر جاری

    ٹریلر میں ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جو’صنف آہن‘ سے اداکاری کی دنیا میں انٹری کرنے جا رہی ہیں، دنانیر مبین ڈرامے میں ’سیدہ سدرہ‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    اس سے قبل سجل علی کے کردار کا ٹیزر 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ایک عام لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا تھا ان کے بعد کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر 15 نومبر کو جاری کیے گئے تھے، جن میں انہیں پاک فوج کا حصہ بنتے دکھایا گیا تھا 17 نومبرکو سائرہ یوسف اور رمشا خان کے کرداروں کے ٹیزر جاری کردیئے گئے، جن میں انہیں پاک میں شامل ہوکر روایات کو تبدیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے بعد ازاں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کا بھی ٹیزر جاری کیا گیا-

    ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    ٹیزر میں دکھایا گیا کہ سری لنکن فوجی کیڈٹ دوران تربیت نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرتی ہیں بلکہ وہ اردو زبان بھی بولنا سیکھ جاتی ہیں ٹیزر میں وہ سجل علی کو بتاتی ہیں کہ ان کے ہمسفر سری لنکا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوئے تھےٹیزر میں سری لنکن اداکارہ کے یونیفارم پر نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان کا بیج بھی آویزاں دکھایا گیا ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان پر دو ملکوں کی ذمہ داری ہے، اس وجہ سے وہ ہر کام احتیاط کے ساتھ سر انجام دیں۔

    "صنف آہن” :رمشا خان اور سائرہ یوسف کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    صنف آہن‘ کی کہانی خواتین پر مبنی ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی پانچ لڑکیوں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان ، سائرہ یوسف اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے فوجی افسر بننے کے گرد گھومتی ہے ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

    ڈرامے کو اے آر وائے ڈیجیٹل پر 27 فروری کو رات 8 بجے نشر کیا جائے گا-

    "صنف آہن” میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر جاری

  • مراکش:انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

    مراکش:انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

    شمالی افریقی ملک مراکش کے ساحل سے انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت ہوئے ہیں ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ زیورات ڈیڑھ لاکھ سال پرانے ہیں یہ دریافت رباط میں مراکشی آثار قدیمہ ادارے، ایریزونا یونیورسٹی اور یورپ افریقا کی بحیرۂ روم کی لیبارٹری پر مشتمل ایک بین الاقوامی ٹیم نے کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مراکش میں محققین نے جمعرات کو ایک لاکھ 42 ہزار سال اور ایک لاکھ پچاس ہزار سال کے درمیان قدیم ترین زیورات کی نقاب کشائی کی، یہ زیورات ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ساحلی شہر الصویرہ کے بیزمون غاروں میں دریافت ہوئے۔

    مراکشی ماہر آثار قدیمہ عبدالجلیل بوزوگرکے مطابق یہ دریافت سوراخ شدہ اور سیاہی والے 30 سمندری خولوں پر مشتمل ہے، یعنی انسانوں نے ان خولوں پر آئرن آکسائیڈ سے بھرپور سرخ مادہ لگایا تھا سرخ مٹی کے رنگ سے رنگے ہوئے چھوٹے سوراخوں والی سیپیوں سے بنے کئی ہار اور کنگن ملے ہیں، جو چند ہفتے قبل الصویرہ کے قریب بیزمون غار میں پائے گئے تھے –

    انہوں نے کہا کہ یہ سیپیاں ڈیڑھ لاکھ سال پرانی ہیں، فی الحال اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دنیا میں سب سے قدیم ہیں، دوسرا مطلب یہ ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب انسانوں نے ان سیپیوں کو آپس میں یا دوسرے لوگوں کے گروہوں کے ساتھ بات چیت کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مراکش اور انسانیت کے لیے ایک بڑی دریافت ہے، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دریافت ہونے والے ہاروں میں سے کچھ کو قدیم زمانے میں مواصلات کی ایک شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

    محققین کے مطابق مراکش میں دنیا کے قدیم ہومو سیپیئنز (ارتقا کے دوران بالکل ابتدائی انسان) سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی باقیات دریافت ہوئی تھیں، جو 3 لاکھ 15 ہزار سال پرانے تھے، انھیں 2017 میں فرانسیسی محقق ژاں ژاک ہوبلن کی ٹیم نے جبل الرحود میں دریافت کیا تھا۔

  • جسٹس(ر)ثاقب نثارکی آڈیوکس طرح ایڈٹ ہوئی،نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    جسٹس(ر)ثاقب نثارکی آڈیوکس طرح ایڈٹ ہوئی،نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو کلپ "فیکٹ فوکس” کے صحافی احمد نورانی نے جاری کی ہے جس سوشل میڈیا پر چرچے ہیں اور یہی ایک ٹاپک میڈیا کی شہہ سرخیوں میں ہے-

    باغی ٹی وی : آڈیو ٹیپ فیکٹ فوکس کے صحافی احمد نورانی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ فیکٹ فوکس کی مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کہہ رہے ہیں کہ "بدقسمتی سے ہمارے طاقتور ادارے کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب کو سزا دینی ہے ، اور کہا گیا ہے کہ ہم نے عمران خان کو لانا ہے۔”

    آڈیو ٹیپ میں دوسری جانب سے کہا گیا کہ "بیٹی کے خلاف تو کوئی کیس نہیں بنتا ہے۔”

    س پر جسٹس (ر) ثاقب نثار کہتے ہیں کہ "آپ بالکل جائز بات کررہے ہیں ، میں نے اپنے دوستوں سے کہا اس پر کچھ کیا جائے، مگر میرے دوستوں نے مجھ سے اتفاق نہیں کیا۔ انڈیپنڈنس آف جیوڈشری (عدلیہ کی آزادی) بھی نہیں رہے گی۔

    مبینہ آڈیو ٹیپ میں جسٹس (ر) ثاقب نثار کہہ رہے کہ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا مگر پھر سے سزا دینی ہو گی۔

    فیکٹ فوکس کے صحافی احمد نورانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ” آڈیو ریکارڈنگ کا فورنزک ایک امریکی کمپنی سے کرایا گیا جس نے آواز کے اصلی ہونےکی تصدیق کی ہے۔”

    دوسری جانب جسٹس (ر) ثاقب نثار نے اپنے آپ منسوب وائرل ہونے والی آڈیو کو فیک قرار دیتے ہوئے کلپ کی تردید کی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب آڈیو کلپ بالکل جعلی ہے انہوں نے کہا کہ آڈیو کلپ میں نے بھی سنا ہے ۔

    تاہم نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی اس آڈیو کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ نے اس کیس کو نئے رخ کی جانب موڑ دیا ہے سماء کی رپورٹ کے مطابق یہ آڈیو اعلی عدلیہ کو نشانہ بنانے کی سازش تھی-

    رپورٹ کے مطابق آڈیو لیک کا بیشتر حصہ سابق چیف جسٹس کی دو مختلف تقریروں کو کاٹ کر بنایا گیا ہے کچھ جملے 22 فروری 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے کئے گئے خطاب سے لئے گئے ایک جملہ صوبائی جوڈیشل کمیشن میں خطاب سے لیا گیا اور دونوں خطاب میں نواز شریف کیس کا ذکر دور دور تک نہیں تھا-

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےسماء کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابردست کام کیا سچ سامنے لانے پر آپ کا شکریہ دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سماء حقائق سامنے لایا اب کچھ بچا ہی نہیں کوئی شک نہیں یہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر ہوا اب دیکھنا ہو گا کہ فرانزک کمپنی بھی ٹھیک ہے یا نہیں –


    جبکہ صحافی انصار عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ احمد نورانی کی ثاقب نثار کے متعلق مبینہ وڈیو کے بارے میں سماء نیوز کی تحقیق نے معاملہ کو مزید گھمبیر کر دیا ہے۔ کون سچ بول رہا ہے کون جھوٹ اس کا فیصلہ صرف اور صرف آزادانہ انکوائری کے ذریعے ہی ہو گا۔ چیف جسٹس اس معاملہ پر انکوائری کا حکم دیں۔

  • مونچھوں کے بالوں سے تیار کیا گیا لباس

    مونچھوں کے بالوں سے تیار کیا گیا لباس

    ملبورن: آسٹریلیا میں وژول آرٹسٹ پامیلا کلیمین پاسی کے تعاون سے مردانہ ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی ’پولیٹکس‘ (Politix) نے مردانہ مونچھوں سے بنا ہوا ایک کوٹ نمائش میں رکھا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق، ہر سال نومبر میں ’’مومبر‘‘ (Movember) کا عالمی تہوار بھی منایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے مردوں کو مونچھیں بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے مردانہ صحت اور امراض کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے –

    ملبورن، آسٹریلیا کی ’پولیٹکس‘ نے اس سال ’’مومبر‘‘ منانے کےلیے اعلان کیا کہ وہ پامیلا کلیمین پاسی کے تعاون سے ایسا کپڑا تیار کروا رہی ہے جو مکمل طور پر مردانہ مونچھوں پر مشتمل ہوگا پامیلا اس منصوبے میں شمولیت کےلیے تیار تھیں کیونکہ ان کے شوہر کا انتقال بھی 2016 میں پروسٹیٹ کینسر سے ہوا تھا۔

    کپڑے کےلیے مونچھوں کے بال فراہم کرنے کی ذمہ داری ’’سسٹین ایبل سیلونز‘‘ نے قبول کی جو آسٹریلیا میں سیلونز سے کاٹے گئے بالوں کی ری سائیکلنگ کا منصوبہ ہےالبتہ بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی پامیلا کو براہِ راست مونچھوں کے بال بھیج کر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    پولیٹکس کے مطابق، مونچھوں کے بالوں سے لباس تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا کیونکہ پہلے مرحلے پر چھوٹے چھوٹے بالوں کو یکجا کرکے ایسے کپڑے کی شکل دینا تھا جو پہننے میں نرم و ملائم ہو جبکہ اس میں بالوں کی چبھن بھی نہ ہو-

    پامیلا نے یہ چیلنج بخوبی پورا کیا اور مونچھوں کے بالوں سے مطلوبہ خصوصیات کا حامل کپڑا تیار کرکے ’پولیٹکس‘ کے ڈریس ڈیزائنر کے سپرد کردیا جس کے بعد جلد ہی اس کپڑے سے ایک خوبصورت مردانہ سوٹ تیار کرکے نمائش میں رکھ دیا گیا-

  • چٹکی بجانا انسانی جسم کا تیز ترین عمل    تحقیق

    چٹکی بجانا انسانی جسم کا تیز ترین عمل تحقیق

    جارجیا: چٹکی بجاتے ہی مسئلہ حل ہونے کا محاورہ ہم اکثر سنتے ہیں لیکن سائنسی تحقیق کی رو سے چٹکی بجانا سب سے تیز رفتار عمل بھی ہے۔

    باغی ٹی وی :جارجیا ٹیک کے طالب علموں نے یہ تحقیق کی ہے جسے رائل سوسائٹی انٹرفیس کے جرنل میں شائع کیا گیا اس تحقیق میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے چٹکی بجانے کے عمل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اس کی طبیعیات کو نئے سرے سے کھوجا ہے۔

    سائنس دانوں نے انتہائی تیزعکس نگاری، خودکار امیج پروسیسنگ، ڈائنامک فورس سینسر اور دیگر ٹیکنالوجی سے چٹکی بجانے کے عمل کو دیکھا اور سمجھا۔ اس کے علاوہ انگلیوں کی رگڑ کو سمجھنے کے لیے ان پر پلاسٹک اور دھات وغیرہ بھی لگائی گئی۔

    جہاز میں دوران سفر مسائل ،حادثات کی نشاندہی اور فوری رپورٹ کے لئے ایپ متعارف

    تحقیق کے مطابق چٹکی بجانے کے عمل کو یوں سمجھیے کہ اس کا اسراع (ایسلریشن) اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ چٹکی کا انگوٹھا صرف سات ملی سیکنڈ میں ہتھیلی کو چھولیتا ہے جو پلک جھپکانے سے بھی تیزعمل ہے۔

    ماہرین کے مطابق انگلی اور انگوٹھے کے بیرونی جلد کی درمیانے درجے کی رگڑ (فرکشن) سے چٹکی کی آواز پیدا ہوتی ہے لیکن اس عمل میں گھماؤ کا اسراع خود بیس بال بلے باز سے بھی زیادہ ہوتا ہے اس مشاہدے سے مصنوعی ہاتھوں اور بازؤں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اس طرح وہ انسانی ہاتھوں سے مزید قریب ہوسکیں گے۔

    ڈائنو سار کے اصلی دانت سے بنا آئی فون کیس

    ماہرین نے نوٹ کیا کہ عام حالات میں چٹکی بجانے کے عمل میں روٹیشنل ولاسٹی 7800 ڈگری فی سیکنڈ اور روٹیشنل ایسلریشن 16 لاکھ ڈگری فی مربع سیکنڈ ہوتا ہے یعنی صرف سات ملی سیکنڈ میں ان انگوٹھا پھسل کر ہتھیلی پر جالگتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس عمل سے مزید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی راہ ہموار ہوگی۔

    تحقیق میں شامل سائنس داں سعد بھملا نے بتایا کہ یہ تحقیق روزمرہ کی سائنس اور انسانی تجسس کو بھی ظاہر کرتی ہے جس سے دریافت کے نئے راستے کھلتے ہیں۔

    ہیرے کے اندر سے زمین کی ہزاروں کلومیٹر گہرائی میں بننے والا مادہ دریافت

  • پاکستانی فنٹاسٹک چائے پینے والے کیلئے بہادری کا تمغہ

    پاکستانی فنٹاسٹک چائے پینے والے کیلئے بہادری کا تمغہ

    بھارتی طیارہ گرا کر فنٹاسٹک چائے پینے والے ابھی نندن کو بہادری کا تمغہ دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکاری نے پاکستان کی فنٹاسٹک چائے پینے والے پائلٹ ابھینندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ دے دیا ابھینندن ورتھمان کو 27 فروری 2019 کو پاکستانی طیارہ مار گرانے پر آ ج صبح بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے” ویر چکرا ایوارڈ” سے نوازا۔


    بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا تھا ہندوستانی ایوارڈ ’ویر چکرا‘ جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اُسے دیا جاتا ہے-

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سےجھوٹی خوش خبری دینے کے لیے 27 فروری 2019ء کو پیش آنے والے واقعے کو توڑ مڑور کو پیش کیا گیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کالے کو سفید لکھنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہیں کی مودی سرکاری اور میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھینندن نے ایک پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا تھا تاہم بین الاقوامی میڈیا نے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا جبکہ بعد ازاں خود بھارتی فوج نے بھی پاکستانی طیاروں کی گنتی کو پورا قرار دیا تھا۔

    2 برس قبل 27 فروری کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور طیارے میں موجود بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم پائلٹ کو پاکستانی حدود میں گرتے ہی شہریوں نے اس کی خوب درگت بنائی تھی پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا ابھینندن کو پلائی گئی چائے کی ویڈیو “فنٹاسٹک ٹی” کے نام سے وائرل ہو گئی تھی کیونکہ ابھینندن نے ویڈیو میں کہا تھا کہ “ٹی از فنٹاسٹک”

  • لاہور:یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے باہر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    لاہور:یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے باہر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    لاہور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے باہر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ ہے لاہور جہاں سرعام فائرنگ کے بھی مقابلے ہوتے ہیں۔۔ لیکن پولیس دو گھنٹے تک لاعلم رہتی ہے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان سرعام ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ ہوتی رہی-


    جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا عوام اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر فائرنگ سے کسی عام شہری کا نقصان ہوجاتا یا کسی کی جان چلی جاتی تو کون ذمہ دار ہوتا؟


    تجزیہ کار فہد قریشی نے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی قریشی نے لکھا کہ یو سی پی کے ساتھ ہی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو یونیورسٹی کی عمارت سی کے قریب جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/000_jutt/status/1462777271597608967?s=20
    ایک اور ٹویٹر صارف عمار جٹ نے بھی فائرنگ کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ تقریباً تیس منٹ تک جاری رہی۔ جٹ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی حدود میں صورتحال مستحکم ہے۔
    https://twitter.com/000_jutt/status/1462687229252415495?s=20

  • یورپ : کورونا وائرس کے باعث مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

    یورپ : کورونا وائرس کے باعث مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

    لندن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جان کلیوگ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں مارچ 2022 تک مزید 5 لاکھ افراد کی اموات ہو سکتی ہیں اگر کورونا وائرس کے خلاف کوئی فوری ایکشن نہیں لیا گیا تو یہ بڑی تباہی مچا دے گا۔ ویکسین کی قلت، سردیاں اور علاقائی سطح پر میل جول ڈیلٹا ویرینٹ کو تیز سے پھیلانے کا سبب بنے گا۔

    ڈاکٹر جان کلیوگ نے کہا کہ ماسک کے ذریعے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے اور کورونا ویکسین کی فراہمی سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذریعے کورونا کی تازہ لہر سے لڑا جا سکتا ہے کورونا ایک بار پھر خطے میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ بن رہا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے کیا کرنا ہے ایک بار پھر کورونا سے بچاؤ کی روک تھام کی ضرورت ہے۔

    یورپ :کورونا وبا کی چوتھی لہر،آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان

    دوسری جانب جرمن وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں بڑی تیزی سے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے اور امکان ہے کہ جس کسی نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی ہے اس موسم سرما کے اختتام تک وبا میں مبتلا ہوجائے گا اور ان میں کچھ لوگ موت کا شکار بھی ہوجائیں گےکورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اسی وجہ سے لوگوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

    جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ لوگ جتنی جلدی ہوسکے ویکسین کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں ایسی صورتحال ہوگی کہ لوگ ویکسین کروالیں، کورونا سے بچ جائیں یا مر جائیں، جرمنی میں اب تک 68 فیصد آبادی نے مکمل ویکسینیشن کرائی ہے، جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت کئی ممالک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کچھ ممالک نے دوبارہ لاک ڈاؤن بھی لگا دیا ہے۔

    کورونا میں مبتلا ماؤں کے ہاں مردہ بچےکی پیدائش کا خطرہ دو گنا ہو جاتا ہے امریکی تحقیق