Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تعلیمی  اداروں میں قومی ترانے سے پہلے تلاوت قرآن، درود شریف پڑھنےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    تعلیمی اداروں میں قومی ترانے سے پہلے تلاوت قرآن، درود شریف پڑھنےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس، تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے تلاوت قرآن، درود شریف پڑھنے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کیلئے دعا کروانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی-

    باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ سپیکر نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کا وقفہ سوالات موخر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی تعلیمی اداروں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف پڑھائے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت و درود شریف پڑھا جائے اور وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کیلئے دعا بھی کروائی جائے جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا-

    بعد ازاں دوران اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر قانون سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات سر عام بک رہی ہیں اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر ایکشن لینا چاہئے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ منشیات بہت اہم مسئلہ ہے اس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور خاتمے کیلئے واضح پالیسی بنائی جائے جس پر وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ سکولوں میں منشیات کے خاتمے کیلئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف

    روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف

    بین الاقوامی دہشت گردی اور سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روس پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کے 9واں اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی دہشت گردی اور سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روس پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس 22 نومبر 2021 کو ماسکو میں دونوں ریاستوں کے مجاز حکام کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت روسی فیڈریشن کے خارجہ امور کے نائب وزیر جناب اولیگ وی سیرومولوٹوف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جناب نبیل منیر نے کی۔

    ملاقات کے دوران فریقین نے نظریات کا تبادلہ کیا اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی جنگ سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں موجودہ چیلنجز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات بھی شامل ہیں۔

    روس اور پاکستان نے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کی کوششوں کو تسلیم کیا اور ان کی تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور معلومات کی جگہ بالخصوص انٹرنیٹ پر دہشت گردی کے پروپیگنڈے کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے اورملکی دہشت گرد جنگجوؤں کا رجحان کم کرنے کیلئے اپنے عزم کی تجدید کی –

    انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دہشت گردی کی ذہنیت اور نظریات کا پھیلاؤ اور دہشت گردی کی نئی شکلوں کا ابھرنا ایک سنگین چیلنج ہے۔ دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد پر بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ایک حصے کے طور پر روس اور پاکستان نے عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات بالخصوص افغانستان، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ اور وسطی اور جنوبی ایشیاء کے جائزوں کا ایک مکمل تبادلہ کیا۔

    رشین فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز سے متعلق امور پر اپنی دوطرفہ مصروفیات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا اور اقوام متحدہ جیسے اہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مشترکہ تشویش کے مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپنی آمادگی کا اعادہ کیا۔

    ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس 2022 میں ہوگا۔

  • سربراہ  قطر امیری نیول فورسزکی سربراہ  پاک فضائیہ سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    سربراہ قطر امیری نیول فورسزکی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    سربراہ قطر امیری نیول فورسزنے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : سربراہ قطر امیری نیول فورسز میجر جنرل عبداللہ بن حسن السولیطی نے آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    میجر جنرل عبداللہ بن حسن السولیطی نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • پریانکا اور نک جونس کی طلاق ہو گئی؟

    پریانکا اور نک جونس کی طلاق ہو گئی؟

    گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پروفائل پر معمولی سی تبدیلی سے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحوں کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جوناس کا نام ہٹا دیا ہے پریانکاکی اس معمولی سے حرکت نے دنیا بھر میں ان کی نک جوناس سے طلاق کی افواہیں پھیل گئیں ہیں۔

    پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا لیکن اب حال ہی میں اُنہوں نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے اداکارہ کی جانب سے شوہر کا نام ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

    پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے یکم دسمبر2018 کو ہندواور 2 دسمبر 2018کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی اور جب سے دونوں لو برڈز کی طرح کھلے عام اظہار محبت کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں اپنے پہلے گھر میں پہلی دیوالی کی خوشیاں منائی تھی۔

    پریانکا نے اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’ ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی۔ اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی۔ اور ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو ہمارےلیے خاص بنایا، آپ سب میرے لیے فرشتے ہیں-

    لیکن اداکارہ نے اپنی پروفائل سے نک کا نام ہٹا کر اپنے لاکھوں مداحوں میں صدمے میں مبتلا کردیا ہے تاہم ابھی تک پریانکا کی جانب سے انسٹا گرام پروفائل سے نک کا نام ہٹانے پر کوئی تبصرہ یا پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

  • افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے    وزیر اعظم

    افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے وزیر اعظم

    امریکی کانگریس کے وفد ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئےروابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا افغان عوام کی مالی مدد کرنےکی فوری ضرورت ہے۔

    اعلامیے کے مطابق فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کیلئے خصوصی طور پرقائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کی زیرصدارت افغانستان کیلئے قائم ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا-

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین اور معید یوسف بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پاکستان کی طرف سےافغانستان کیلئےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر5ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان نے بھارت کو افغانستان کے لیے امدادی گندم فراہم کرنے کے لیے راہداری استعمال کرنے کی بھی اجازت دی۔ ہندوستان کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کی جائےگی۔

    وزیاراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں پھنسےافغان باشندوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کی جائے،علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی ایپکس کمیٹی کو افغانوں کی سہولت کیلئے پاکستانی ویزے کا 3 ہفتوں کے اندر اجرا کرنے کی ہدایت کی-

    وزیراعظم نے افغانستان کی امداد کیلئے اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ کی ستائش اور اطمینان کا اظہار کیا افغان باشندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے،پشاور تا جلال آباد بس سروس کی بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ بارڈرز پر تعینات اہلکاروں کی استعداد کاربڑھائی جائے ، سرحدوں کی صوابدیدی بندش نہ کی جائے-

    جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی زون میں دوایٹمی ملکوں کے جنگی طیارے داخل ہو گئے

    وزیر اعظم ایپکس کمیٹی نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکیا اور کمیٹی نے عزم کیا کہ حکومت پاکستان افغان باشندوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی-

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان بہادر ترین قوم ہےجنہوں نے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے،عالمی برادری پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کےوہ افغان عوام کی مدد کرے-

    سوڈانی فوج کا وزیراعظم کومشروط طورپر بحال کرنےکا فیصلہ:وزیراعظم اداروں سے مشاورت کرنے کے پابند

  • عالمی جوہری ادارے کے سربراہ  ایران کا دورہ کریں گے        ایرانی وزارت خارجہ

    عالمی جوہری ادارے کے سربراہ ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

    تہران : ایران نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ رافیل گروسی آج ایران کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ امید ہے رافیل گروسی کا دورہ گزشتہ دوروں کی طرح تعمیری ہوگا عالمی جوہری ادارے کو ہمیشہ کہا کہ وہ تکنیکی تعاون کی راہ پر گامزن رہے۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی سنجیدہ خواہش کے ساتھ ویانا جائے گی دیگر فریقین بھی جامع اور عملی معاہدے تک پہنچنے کے عزم کے ساتھ ویانا آئیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے عالمی طاقتوں سے عالمی جوہری معاہدے پر مذاکرات 29 نومبرکو ویانا میں ہوں گے ان مذاکرات میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس شریک ہوں گے امریکا ویانا میں جوہری معاہدے پر مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شریک ہوگا۔

    جوہری ہتھیارمعاملہ:اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر…

    خیال رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر زور دیا ہے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا، ہم مسئلہ کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار استعمال کریں گے لیکن اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں اور ہم امریکا کو ہر صورت محفوظ رکھیں گے۔

    امریکی وزیر دفاع نے کہا تھاکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اتحادی ممالک ہمارے ساتھ کس حد تک کھڑے ہیں، جو کچھ ہم کرسکتے ہیں اس میں وہ کتنا ساتھ دیں گے جب کہ ہمارے دوست اور دشمن اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ امریکا جب اور جہاں چاہے فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کرسکتا ہے۔

    روس سرحدی کشیدگی میں اضافے سے بازرہے:نیٹو کی دھمکی

    اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے بھی اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کا ملک ایرانیوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بات چیت ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتی۔

    گرین فیلڈ نے العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ مذاکرات نومبر کی 29 تاریخ کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات مثبت نتائج کی طرف لے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم نے ایرانیوں پر واضح کر دیا تھا کہ ہم ان مذاکرات کو ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رکھیں گے۔ سفارت کاری کی بھی حدود ہیں۔ ہم ایرانیوں کو جوہری معاہدے کی طرف واپسی کی ترغیب دینا چاہیں گے، لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ ہم ایرانیوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم خطے میں ان کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی فرم نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

  • جب بھی مریم اورنوازشریف کےمقدمات چلتےہیں توکوئی لیک آجاتی ہے      فواد چودھری

    جب بھی مریم اورنوازشریف کےمقدمات چلتےہیں توکوئی لیک آجاتی ہے فواد چودھری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ دنیا کےکرپٹ افراد میں نوازشریف کا نام آیا تھا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ جب بھی مریم اورنوازشریف کےمقدمات چلتےہیں توکوئی لیک آجاتی ہے سب کچھ آجاتاہےلیکن رسیدیں نہیں آتیں یہ نہ پارلیمان کےسامنےثبوت دےسکےنہ سپریم کورٹ میں پیش کرسکے-

    انہوں نے کہا کہ اگران کےپاس کوئی ثبوت ہوتےتوپیش کرتے عمران خان نے40سال پرانی رسیدیں عدالت کےسامنے پیش کیں ٹیپ ہےیا کوئی اورمعاملہ،قوم صرف یہ سمجھتی ہےکہ رسیدیں آنی چاہیئں کیلبری فونٹ کی دستاویزپیش کی گئی جوجعلی ثابت ہوئی آئین پاکستان نے اِن دو اداروں کوتحفظ دیا ہےاپوزیشن عد لیہ اورفوج کےخلاف مہم چلانا بند کرے-

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان کو کسی مولوی یا سیاستدان نے نہیں طلباء اور یونیورسٹیز نے بدلنا ہے، صرف انتہا پسند چھوٹے دماغ کے ہوتے ہیں، آج دنیا کی 63 فیصد آبادی کو آپ صرف 3 سیکنڈ میں ٹچ کرسکتے ہیں ۔

    پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلباء کسانوں کو بہتر پیداوار کے بارے میں بتائیں، اسرائیل اور بھارت کے زراعت کو بھی ضرور پڑھیں یقین ہے کہ آپ کا اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، ویسٹرن چائنہ آپ کے لیئے مکمل طور پر کھلا ہے جو ایگریکلچر کو سپورٹ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کسانوں کو بتایا جائے کہ لائیو اسٹاک کو کیسے مکمل طور پر فعال کیا جائے، یونیورسٹی میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس دنیا میں پڑھی جانے والی کتابوں کو بھی پڑھیں۔ اسٹوڈنٹس کو پتہ ہونا چاہئے کہ امریکا، چائنہ سمیت دیگر ممالک میں کیا ہو رہا ہے واٹس ایپ فیس بک ٹوئٹر اکاؤنٹ سب نوجوانوں نے بنائے، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز ٹارگٹ رکھیں اور ہر سال اکانومی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

  • پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30 روپےتک لےکرجانا ہے     شوکت ترین

    پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30 روپےتک لےکرجانا ہے شوکت ترین

    مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہرماہ 4 روپےفی لیٹربڑھانی ہےپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30 روپےتک لےکرجانا ہے-

    باغی ٹی وی : مشیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں، آئی ایم ایف ہمیں 1 ارب ڈالر دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس قوانین میں بہتری اور کاروبار کے لیے آسانی پیدا کرنی ہو گی انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معاشی ترقی کا سفر جاری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے، ٹیکس ادائیگی کےحوالےسےشفافیت لانا ہوگی ٹارگٹڈ سبسڈی پرعمل کریں گے پاورسیکٹرمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے-

    شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں 4 روپےٹیرف بڑھانےکا کہا گیا تھا میں نے پہلے کہا تھا کہ ٹیرف بڑھانامسئلےکاحل نہیں پاکستان میں مہنگائی ہے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہرماہ 4 روپےفی لیٹربڑھانی ہےپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30 روپےتک لےکرجانا ہے اسٹیٹ بینک کی ترمیم کی پارلیمنٹ سےمنظوری لینا ہوگی-

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف نےتسلیم کیا کہ انرجی کےشعبےمیں خاطرخواہ کام ہوا ہے،ٹیرف بڑھانے پرہم نےپچھلےماہ عمل بھی کیاچند ماہ کےبعد ٹیرف کودوبارہ بڑھاسکتےہیں چند ماہ میں شاید بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی جومستقل بنیادوں پر200 یونٹ سےکم استعمال کرتےہیں صرف ان کیلئےٹیرف نہیں بڑھایا کرنٹ اکاوَنٹ خسارےمیں کمی آئی ہے-

    پاکستان آئی ایم ایف کومعاشی اصلاحات پرعمل کرکےدکھائےگا، اگرگورنرہم نےلگاناہےتوپھراسٹیٹ بینک کوخودمختاری دینی چاہیے صنعتی شعبےکیلئےرعایتی ٹیرف برقرا رہے گا آئی ایم ایف نےسیلزٹیکس 17 فیصد رکھنےکا کہا ہے-

  • سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

    سلمان خان اپنی قریبی دوست کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے وجہ سامنے آ گئی۔

    با غی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف خان خاندان کی فرد سمجھی جاتی ہیں اس لئے دونوں کے مداحوں کے لئے سلمان خان کا کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنا حیرانگی کا باعث تھا تاہم اب سلمان خان کے اپنی قریبی دوست کی شادی پر شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے-

    سلمان خان دسمبرمیں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر3پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اس لئے کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

    سلمان خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حراست کے دنوں میں شاہ رخ خان سے اظہاریکجہتی کے لئے اپنی شوٹنگ ملتوی کردی تھی اورشاہ رخ سے قریبی رابطے میں تھے سلمان خان کی ملتوی شوٹنگزکا آغازدسمبرمیں ہوگا۔

    توقع کی جارہی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ اُن کی شادی راجستھان میں ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اور ایشوریہ رائے بچن نے پیشہ ورانہ طورپربھی اپنے شوہروں کے آخری نام استعمال کرنے کا انتخاب کیاتھا۔

  • مریم نواز کی آڈیو بھی لیک ہو گئی

    مریم نواز کی آڈیو بھی لیک ہو گئی

    مریم نواز کی آڈیو بھی لیک ہو گئی
    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازصفدر کی آڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جن میں انہوں نے اپنی پارٹی کو 4 بڑے نجی چینلز کا بائیکاٹ کرنے کی ہدایات دی ہیں-

    باغی ٹی وی : مریم نواز صفدر کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہ اپنی میڈیا ٹیم کو اے آر وائی نیوز، 92 نیوز،سماءنیوز اور 24 نیوز چینلز کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی بیان اور ایڈ بھیجنے پر کرتے سنائی دے رہی ہیں-انہوں نے آڈیو میں کہا کہ وہ مذکورہ بالا 4 نجی ٹی وی چینلز کو کسی بھی قسم کا بالکل کوئی بھی ایڈ‌نہیں بھیجا جائے گا-

    مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں اب صحافت کتنی آزاد ہے، اب پریس کلب اس پرکیا بیان جاری کرتے ہیں اگر سب چپ رہے تو پھر ثابت ہو جائے گا، کچھ لوگوں کی صحافت آزاد نہیں، سب چپ رہے تو ثابت ہوگا کچھ لوگوں کی صحافت مریم کے پاس گروی پڑی ہے یہ پی ٹی آئی والےنےکیاہوتاتوآزادصحافت نے ابتک مذمت کردینی تھی، جھوٹے منہ ہی کچھ کرلیں

    قبل ازیں مریم نواز کی آڈیو سے قبل ،سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بھی آڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ آڈیو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہے جس میں وہ نوازشریف کو اقتدارسے دوررکھنے کے لیے کسے کے ساتھ بات چیت کررہےہیں اس آڈیو کے منظرعام پرآتے ہیں یہ تاثربھی عام ہوگیاکہ یہ نوازشریف اینڈ کمپنی کی کاریگری کا ایک اور شاہکار ہے جو بہت جلد اپنی موت آپ مرجائے گابعض نے کہاہے کہ اس آڈیو کا فرانزک چیک ہونا چاہیے-

    دوسری جانب سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مبینہ آڈیو کے بارے میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی توپھراس قسم کے پراپیگنڈے کی بھی کوی حیثیت نہیں ہ ‏وائرل آڈیو میں مبینہ طور پر نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف سزا پر بات چیت کبھی ہوئی ہی نہیں ، ان کا یہ کہنا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا یہ آڈیو “fabricated” ہے-


    ادھر مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی اور جدید تجزیہ کرنے والی امریکی کمپنی کا تصدیق نامہ پیش خدمت ہے کہ یہ ثاقب نثار ہی کی آواز ہے۔ اعمال نامہ حاضر ہے جناب۔عذر گناہ بدتر از گناہ۔