بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک آج قومی ٹی 20 اسکواڈ کو چھوڑ دیں گے جس کے بعد وہ بنگلادیش کے خلاف آ ج ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل شام 6:30 بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا جبکہ اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں اہلخانہ کے ہمراہ قیام کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر کوڈھاکہ میں کھیلا جائے گا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئی ہے جن میں اوپنر بیٹس مین امام الحق، اظہر علی اور آل راونڈر فہیم اشرف شامل ہیں
فضائی آلودگی بچوں کے لیے بہت خطرناک ہے۔ درحقیقت، آلودگی بڑوں کے مقابلے بچوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے کیونکہ ان کے جسم کے اہم اعضاء یا پھیپھڑوں کی نشوونما جاری ہے بالغوں کے مقابلے بچوں میں سانس کے مسائل بہت آسانی سے پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا، ایسے وقتوں میں، جب اردگرد کی ہوا بہت آلودہ ہو، بچوں کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
فضائی آلودگی س محفوظ رکھنے کیلئے بچوں کو چہرے کے ماسک پہننے کی ترغیب دیں،جب بھی آپ کے بچے گھر سے باہر نکلنے والے ہوں تو انہیں ماسک پہننے کو کہیں نیز ان کو اس کی اہمیت بھی سمجھائیں۔
بچوں کو باہر کی آلودگی سے بچانا چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے انہیں آلودہ ہوا کے رابطے میں آنے سے روکنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ انہیں زیادہ تر وقت گھر کے اندر رکھا جائے، آپ انہیں ان کی پسند کے کچھ تخلیقی آرٹ ورک میں مصروف کر سکتے ہیں۔ جب بچے گھر پر ہوں تو یقینی بنائیں کہ وہ صرف ٹی وی یا موبائل اسکرین کے سامنے بیٹھنے کے بجائے فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہیں۔
گھر کے اندر فضائی آلودگی کو کم کرنے اور صاف ہوا کو سانس لینے کے لیے اپنے گھر میں ایلو ویرا، اسپائیڈر پلانٹ، بانس کھجور اور دیگر مختلف پودے رکھیں۔
بچوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچانا ہے تو آپ کو ان کی خوراک کا خیال رکھنا ہوگا۔ آپ کو بچوں کی خوراک میں زیادہ وٹامن سی شامل کرنا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے سبزیاں کھائیں جیسے ساگ، گوبھی وغیرہ۔ انہیں آملہ، موسمبی یا امرود دیں، یہ وٹامن ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے عرس کی تقریبات کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جا ری ہے-
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے تقریب کے پہلے روز علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر قرآن خوانی کی گئی،جبکہ گزشتہ روز بھی عرس کی تقریب سے مختلف علماء کرام نے خطاب کیا دوسری نشست گزشتہ روز نماز عشاء کے بعد سے رات 11 بجے تک جا ری رہی تیسرے روز کی تقریب سے علامہ سعد رضوی کا خصوصی خطاب ہوا عرس کی تقریب میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں ۔ یتیم خانہ چوک میں قائدین کے لیے مین سٹیج لگایا گیا ہے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ میڈیا کے لیے الگ سٹیج بنایا گیا ہے۔ شرکا کی جامہ تلاشی کے بعد تقریب میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
صاحبزادہ انس رضوی بھی عرس کی تقریب میں شریک ہیں ۔ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اراکین کے بھی مختصر خطابات ہوئے ۔ تحریک لبیک کے کارکنان میں جوش و جذبہ پایا جاتا ہے ۔حافظ سعد رضوی اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا ان کی عرس کی تقریب سے ایک روز قبل رہائی ہوئی ۔ رہائی کے بعد تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے بھی ان سے ملاقات کی اور رہائی پر مبارکباد دی ۔
گزشتہ شب سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اور یا مقبول جان نے بھی حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی۔ خادم حسین رضوی کے سالانہ عرس کے موقع پر ٹریفک کو متبادل روٹ دیا گیا ہے اس ضمن میں سی ٹی او لاہور نے متبادل روٹ کا اعلان کیا ہے۔ عرس کے شرکاء کو رات کے کھانے میں مچھلی اور بریانی دی گئی جبکہ کشمیری چائے سے بھی مہمانوں کی تواضع کی جا رہی ہے۔
آج تقریب میں حافظ سعد رضوی نے خطاب کیا جب سعد رضوی اسٹیج پر خطاب کے لئے آئے تو فضا لبیک یا رسول اللہ کی صدا سے گونج اٹھی سعد رضوی نے حمدو ثنا اور درود پاک سے آغاز کے بعد عرس کی تقریبات میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور دھرنے میں تکالیف برداشت کرنے والوں کو عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زمانہ بھی نیا پیدا کر دیا ہے صبح بھی نئی ہو رہی ہے شام بھی نئی ہو رہی ہے صبح جو کالعدم ہو رہے ہیں شام کو غیر کالعدم ہو رہے ہیں صبح کو زخم کھا رہے ہیں شام کو شہادتیں دے رہے ہیں-
یہ ہے نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر یہ ہے نیا زمانہ جس کو اقبال نے کہا تھا اور پھر ہمارے قائد نے بتایا تھا کہ وہ نیا زمانہ نئے صبح و شام کیا ہیں تیرے چاہنے والوں نے پیدا کر دیئے ہیں ایک مرتبہ سر اٹھا کر دیکھ تو سہی تیرے مناننے والوں نے نیا زمانہ پیدا کیا ہے کہ نہیں کی اور فقط میرے آج بات کرنے کا مقصد میں آج دو جگہ خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں اور وہ دونوں ایسی جگہ ہیں جس سے زیادہ کوئی حقدار نہیں ہے جسے خراج تحسین پیش کیا جائے-
ایک تو ہمارا قائد ہے جس نے ہمیں یہ راستہ دکھایا اور پھر چل کر دکھایاکہ تم نے چلنا بھی ایسے ہے اٹھنا بھی ایسے ہے بیٹھنا اور بات بھی ایسے کرنی ہے جب ظالم آ جائے تو اس کی آنکھ میں آنکھ کیسے ڈالنی ہے اور جب وہ سامنے آ جائیں تو ان سے کیسے بات کرنی ہے-
دوسری وہ ہماری مائیں اور بہنیں جنہوں نے اپنے بچوں کو چلتی ہوئی گولیوں میں خود تیار کر کے بھیجا ہے جنہوں نے ان حالات میں جب بھائی بھائی کا ساتھ چھوڑ جاتا ہے جب اولاد ماں باپ کو چھوڑ جاتی ہے جب اتنے مشکل حالات میں کوئی رشتہ قائم نہیں رہتا ان حالات میں بھی اپنے شوہروں ،بچوں بیٹوں اور بھائیوں کو تیار کر کے بھیجا ہے کہ جاؤ آج حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو تمہارے خون کی ضرورت پڑ گئی ہے اور آج تمہارے کون کی ضرورت پی ہے تو یہ یاد رکھنا جہاں پانی کی ضرورت ہو گی وہاں خون بہا کے آنا کوئی یہ نا کہے کہ اسلام کی مائیں بانجھ ہو چکی ہیں کوئی کفر یہ نا سمجھے کہ ماؤں نے صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم پیدا کرنے چھوڑ دیئے ہیں کوئی یہ کہے طارق بن زیاد کے غلام آنے ختم ہو گئے ہیں جا کر یہ پیغام دے دو پورے عالم کفر کو کہ امت مسلمہ کی مائیں بانجھ نہیں ہوئیں انہوں آج بھی وہ شیر اپنی کچھاروں میں پال رکھے ہیں کہ جو ہر ستم کے سامنے کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ” مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہ کریں گے ، احرار کبھی ترک نہ روایت کریں گے” وہ روایت کیا تھی جب عامر بن فہیرہ کو غزوہ احد میں تیر لگا تو تیر مارنے والے نے دیکھا کہ تیر کھانے والا کہہ رہا ہے خدا کی قسم میں بازی جیت گیا اس نے کہا مرنے والا بھی بازی جیتتا ہے؟ انہوں نے کہا ایسے سمجھ نہیں آنی آؤ کلمہ پڑھو جو ہمیں کہتے ہیں جناب یہ کیا ہوا ہم نے کہا ہم زندہ ہیں تب بھی بازی جیت گئے ہمارے شہید بھی بازی جیت گئے ہمارے زخمی بھی بازی جیت گئے ہماری مائیں بازی جیت گئیں ہماری بہنیں بازی جیت گئیں-
جن ظالموں نے انہیں اتنا ستایا کہ وہ گھی اور ٹماٹر جیسی چیزوں کو احتیاط سے استعمال کرتی ہیں ہر چیز احتیاط سے استعمال کرتی ہیں لیکن جب حضور کا نام آیا تو انہون نے پانا خون بھی احتیاط سے نہیں رکھا اپنی جان بھی احتیاط سے نہیں رکھی ان کو پتہ تھا ہمارے حضور کی عزت و نامو س صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے قیمتی ہےاس سے زیادہ کوئی قیمتی نہیں اپنی قیمتی چیزیں انہوں نے روڈ پر لا کر رکھ دیں انہوں نے کہا میں نے ان ماؤں سے ملنا بھی ہے جنہوں نے کہا تھا زندہ واپس نہ آنا دین پر پہرہ دے کر آنا میں صرف ان ماؤں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں جن کے دل ہمارے لئے دھڑکتے ہیں جن کی دعائیں ہمارے لئے ہیں خدا کی قسم شہید بھی آپ کی وجہ سے ہیں کیونکہ آپ نے تیار کر کے بھیجا ہے ہماری آب و تاب بھی آپ کی وجہ سے ہے کیونکہ آپ کو پتہ ہے ہم نے اپنے آقا مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا کرنی ہے انہیں خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں سب سے پہلے تو ماں خراج تحسین کی حقدار ہے جنہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کو جنم دیا-
میں حیران ہوں جس میں ظالموں نے اس قوم سے صاف پانی چھین لیا لیکن ان کی ماؤں نے پوری دنیا کو یہ جوب دیا ہے تم صاف پانی چھین سکتے ہو لیکن ہمیں صادف خون دینے پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر روک نہیں سکتے تم ہمارے نوالے چھین سکتے ہو تم ہمارے چولہے ٹھنڈے کر سکتے ہو جو تم سے بن پڑئ کر لو لیکن ہم اپنے آقا مولاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے باخدا یہ سب ان کا ہے جو کچھ لگا پرا ہے بانہیں کا یہے اور وہ ماؤں کے بچے جو جیلوں میں پہنچے ان کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں-
علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ "امت مسلمہ نے ہم پر اعتماد کیا کہ ہم ناموس رسالت و ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ کریں گے آپ کے اعتماد میں کوٸی کمی آٸی ؟اب ہم آپ پر اعتماد کرتے ہیں کوٸی ڈبا خالی نہیں رہے کاغذوں کا وزن اتنا ہوکہ ان کے کندھے بوجھ اٹھا نہ سکے-
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اور آپ یہ کہتے تھے پتہ نہیں کیا کر لیں گے بس اتنی سی بات تھی اُدھر گئے رات تھی ادھر آئے صبح ہے جنہوں نے اس مشن کیلئے جتنی بھی سعی کی ہے انکو میرا دونوں ہاتھوں سے سلام ہے-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ گیس سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔
باغی ٹی وی :ملک میں گیس کی قلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انہوں کا کہنا ےہ کہ گیس نہ ہونے سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے جب کہ وزرا گیس بحران حل کرنے کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں عمران خان عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں گیس سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بروقت ایل این جی منگوا لیتی تو یوں گیس کی قلت نہ ہوتی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کومکمل کرلیا جاتا تو توانائی بحران کا سامنا نہ ہوتا عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا، مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ حکومت پر پرچے کا وقت آ چکا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر 19 کیسز ہیں،بہادری سے مقابلہ کروں گا، یہ الیکشن نہیں لاہور کی گلیوں میں لوگوں کو آگاہی دوں گا ہم نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : اس ضمن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی واردات کرکے فرار ہو گئے ہیں مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ روپے کی نقدی اورایک کروڑ96 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے گئے۔
ایف آر کے مطابق ڈاکو 6 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
قبل ازیں پولیس اہلکار ڈاکو بن گئے، ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار کر لیا گیا بہاولپور خیرپور ٹامیوالی میں پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے مقامی ریٹیلر کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ خیر پور ٹامیوالی میں احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہو رہی ہے۔ ڈی پی او بہاولپور نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر ناکہ بندی کر وادی اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واردات ناکام بنا دی۔5 افراد پر مشتمل گینگ احساس پروگرام کے موٹر سائیکل سوار ملازمین سے 6 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔
ملزمان گاڑی پر سوار تھے،بروقت اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ملزمان کے نہ رکنے پر پولیس نے ٹائر پر فائر کیا جس سے ایک ملزم زخمی ہوگیا اور پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی، قیمتی سامان اور کار بر آمد کرلی گئی۔ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان پولیس کانسٹیبل نکلے۔ڈی پی او بہاولپور نے واقعہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت پانچوں ملزمان محمد اعجاز،خضر عباس، محمد بخش، عبدالغفور اور اللہ رکھا پولیس کی حراست میں ہیں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اہلکاروں کے وارادت میں ملوث پائے جانے پر فوراً نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس میں ایسے عناصر کی کوئی جگہ نہیں، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کوخود مقدمے کی پیروی کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے احکامات جاری کیے۔
بالی ووڈ اداکارہ رانی مُکھر جی کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں ہے-
باغی ٹی وی : رانی مُکھر جی نے ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ اور فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے خود کو بالی وڈ کی روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا ہے-
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تب یہاں اداکاراؤں کا لمبا قد، ان کی آواز اور رنگت کو فوقیت دی جاتی تھی تاہم میں خوبصورت نہیں تھی، میرا قد درمیانہ تھا اور آواز اچھی نہیں تھی میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے اسکرین پر بے حد پسند کیا اور میری آواز کی تعریف کی کیونکہ آج میری آواز ہی میری پہچان ہے، لوگ میرے چہرے کے بجائے مجھے میری آواز سے زیادہ جانتے ہیں۔
اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ بالی وڈ میں آپ اُس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، پہلی فلم میں بہت ضروری ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو قبول کرلیں۔
اس سے قبل رانی مکھرجی نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے محبت کا اعتراف کیا تھا اداکار سیف علی خان کے ہمراہ رنویر سنگھ کے پروگرام ’دی بگ پکچر‘ میں اپنی آنے والی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کی تشہیر کیلئے شریک ہوئیں۔دوران شو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ عامر خان سے محبت کر بیٹھی تھیں۔رانی نے بتایا کہ مجھے عامر پر شدید کرش تھا، اسی وجہ سے فلم کی عکسبندی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، عامر کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم غلام کی شوٹنگ کے دوران عامر خان سے بہت کچھ سیکھا اور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان سے بھی کافی کچھ سیکھا، فخر ہے کہ دونوں اداکاروں کے ساتھ اتنا کام کیا۔
نئی دہلی: بھارت کی سکھ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نفرت کی فیکٹری ہیں ان کو جیل یا پھر دماغی امراض کے اسپتال بھجوایا جائے-
باغی ٹی وی : یوں تو کنگنا رناوت کا بنیادی کام اداکاری کرنا ہے لیکن اکثر وہ اداکاری سے زیادہ دیگر معاملات پر اپنی رائے دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اب چاہے وہ حکومتی معاملات ہوں یا پاک بھارت معاملات۔ کنگنا ہر جگہ بیان دینا ضروری سمجھتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں تاہم اب بھی بھارتی کسانوں کے خلاف دیئے گئے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں-
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے سکھ برادری کے خلاف انسٹا گرام پر توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے لیے ہفتے کے روز اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے یہ شکایت مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے سائبر سیل میں درج کروائی گئی ہے۔
سکھ کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ میں جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ کے طور پر پیش کیا۔ اس کے علاوہ سکھ کمیونٹی نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کی پوسٹ جان بوجھ کر تیار کی گئی ہے اور سکھ برادری کے جذبات کو مجروح کرنے کے مجرمانہ ارادے سے شیئر کی گئی ہے۔ لہذا میں آپ کے دفتر سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب شرومنی اکال دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے اداکارہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا کو یا تو جیل میں ڈالا جانا چاہئے یا پھر دماغی اسپتال میں بھیجنا چاہئے۔
منجندر سنگھ سرسا نے بیان میں کہا کہ اداکارہ کنگنا رناوت کا بیان بہت ہی سستی ذہنیت کو اجاگر کرتا ہے اور اداکارہ کی جانب سے یہ کہنا کہ خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے فارم کے تینوں قوانین کو منسوخ کیا گیا یہ کسانوں کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے کنگنا رناوت نفرت کی فیکٹری ہے۔
ہم حکومت سے کنگنا کے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے نفرت انگیز بیان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی سیکیورٹی اور پدماشری ایوارڈ کو بھی فوراً واپس لیا جائے۔ اور اسے یا تو جیل یا پھر دماغی اسپتال میں ڈالنا چاہئے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے مودی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد آج حکومت کا بازو مروڑ رہے ہیں۔ لیکن اس خاتون کو نہ بھولیے، اکلوتی خاتون وزیراعظم جس نے ان کو کچل دیا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس نے کتنی تکلیفیں اٹھائیں لیکن اس نے انہیں مچھروں کی طرح مسل دیا تھا لیکن دیش کے ٹکڑے نہیں ہونے دئیے۔ اس کی موت کے دہائیوں بعد آج بھی یہ اس کے نام سے کانپتے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا کنگنانے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کی جس میں مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا گیا تھا ’’ ثابت ہوا، اسٹریٹ پاور واحد طاقت ہے جو اہمیت رکھتی ہے‘‘۔
کنگنا نے اس صارف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے متنازع زرعی قوانین سے متعلق حکومتی فیصلے کو افسوسناک، شرمناک اور ناانصافی پر مبنی قرار دیا اور کہا پارلیمنٹ میں منتخب حکومت نہیں بلکہ سڑکوں پر لوگ قوانین بنانا شروع کردیں تو یہ بھی جہادی قوم ہے۔ ان تمام لوگوں کو مبارک جو ایسا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ ایک سال سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج کے آگے سر جھکاتے ہوئے زرعی اصلاحات کے نام پر منظور متنازع قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا ہےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہے جس پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بھی تیار تھے تاہم کچھ کسان اس قانون کو قبول کرنے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔ قوانین کی واپسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا آئینی عمل اس ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گا لہذا کسانوں سے درخواست ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔
کراچی: زمینوں پر قبضے کرانے والا ایس پی موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا زیر حراست افسر کے خلاف متعدد شکایات درج ہیں۔
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات اور دیگر جرائم کرانے کے الزام میں ایس پی رینک کے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیر حراست افسر کے اورنگی ٹٓاؤن اور سرجانی تھانے ممیں شکایات درج ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم ایس پی پولیس موبائل میں آیا اور سرجانی میں زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروا رہا تھا، اور مقامی افراد کو ڈرانے کے لیے سرجانی کے دیگر افسران کا نام بھی استعمال کر رہا تھا، لیکن جب مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو افسر نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے لیاملزم ایس پی کا کارندہ اورنگی ٹٓاؤن تھانے میں جرائم کے متعدد اڈے چلاوا رہا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں شہریوں نے شکایات درج کرارکھی ہیں، جن افراد نے شکایت کی ہے انہیں تھانے طلب کر لیا ہے، متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور نے.جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گینگ بے نقاب کیا جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مختلف علاقوں میں چیکنگ کرتے تھے.دکانداروں کو لوٹتے اور ان سے من مانی رقم وصول کرتے.جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے جعلی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں.بار بار شکایت موصول ہونے پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئیں تھیں.جوہر ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ روز پرائس انسپکشن کرتے ہوئے جعلی مجسٹریٹس پکڑے گئے.پرائیویٹ گاڑی کو سرکاری پلیٹ نمبر لگا کر جوہر ٹاؤن کے علاقے پرائس کنٹرول کے نام پر پیسے وصول کر رہے تھے.
شہریوں نے جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو آڑے ہاتھوں لیا. جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پکڑ کر اصل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری اطلاع دی گئی. جس پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تنویر عباس فوری موقع پر پہنچے. جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. سرکاری پلیٹ نمبر لگا کر استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی جوہر ٹاؤن تھانہ بھجوا دیا گیا ہے. جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا کر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے.
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق بھارتی کرکٹر اورہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت’کانگریس‘ کے رہنمانوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنا اور’بڑابھائی‘ کہنا مہنگا پڑ گیا-
باغی ٹی وی :کرتار پور پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہین انسان ہیں ، وہ میرا بڑا بھائی ہے، اس نے بہت کیا ہے,انقلابی وزیر اعظم خطے کی قسمت بدل سکتے ہیں, عمران خان نے مثبت اقدامات کئے ،یورپین ممالک نے جنگ کے بعد اپنی کرنسی ایک کر دی، آج یورو دنیا کی مضبوط ترین کرنسی میں سے ایک ہے، شاہراہ ریشم 34 ممالک کو جاتا ہے اور تجارت کا بڑا راستہ ہے، سال 2019ء تک پاکستان اور بھارت کے مابین بھی تجارت جاری رہی ، تجارت سے پاکستان اور بھارت کو فائدہ ہو گا ، دوریاں ختم کرنےکےلیےاقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان سے بڑی مارکیٹ کہیں نہیں، لاہور اور گورداسپور کےدرمیان تجارت کھلےتو خوشی ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے اور تعریف کرنے پر مودی کے حامی آگ بگولہ ہو گئے اور نوجوت سنگھ سدھو پربے جا تنقید کی بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیربھی اُن پر برس پڑے-
Send ur son or daughter to the border & then call a terrorist state head ur big brother! #Disgusting#Spineless
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کو ’ناگوار‘ قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نےنوجوت سنگھ سدھو پرکڑی تنقید کرتےہوئےکہاتھا کہ سدھو کا پاکستانی وزیراعظم کےحق میں بیان کروڑوں بھارتیوں کے لئے باعث تشویش اورکانگریس کی سوچی سمجھی سازش ہے، سدھو نے یہ بیان راہول گاندھی کے کہنے پر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ترجمان سمبت پاترا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں،سدھو پاکستان سے رشتہ بڑے بھائی تک لے آئے ہیں، وہ ماضی میں بھی پاکستان کی تعریف کرتے رہے ہیں، اس سے قبل کانگریس لیڈر سلمان خورشید اور منی شنکر ایر بھی اپنے بیانات میں ہندوتوا کی گستاخی کرچکے ہیں، اس سلسلے میں سدھو کا بیان یونہی نہیں آیا، یہ کانگریس کی سوچی سمجھی سازش ہے،بتایا جائے کہ کیا پریانکا گاندھی بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی مانتی ہیں؟۔
انہوں نے ہمیشہ کی طرح پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پنجاب ایک حساس سرحدی ریاست ہے،جموں و کشمیر اور پنجاب جیسی ریاستوں میں دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان ہمیشہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے، سرحدی ریاست کے لیڈروں میں حب الوطنی کا جذبہ ہونا چاہیے، انہیں اس بات کی سمجھ ہونی چاہیے کہ ہندوستان کے بارے میں کیا کہنا ہے اور کیا نہیں کہنا؟
ان کا کہنا تھا کہ ’سدھو انڈیا کے لیے اور پنجاب کے لیے مناسب نہیں اور پنجاب ان سے زیادہ بہتر لیڈرشب کا حقدار ہے پاکستان کے وزیرخارجہ نے حال ہی میں ہندو توا کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور بی جے پی ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے یہ بات کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی سے مستعار لی ہے۔
جبکہ مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں۔ سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفدار رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے۔
باغی ٹی وی :ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر بیٹس مین امام الحق، اظہر علی اور آل راونڈر فہیم اشرف شامل ہیں ۔ پی سی بی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کی روانگی سے قبل کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈھاکہ پہنچنے کے بعد ایک دن قرنطینہ میں گزاریں گے اور اس کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ 24 نومبر کو چٹاگانگ روانہ ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 نومبر کو لاہور واپس پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی پہلا ٹیسٹ میچ26 نومبر کوچٹا گانگ میں شروع ہوگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلے سے 0-2 سے کامیابی حاصل کر چکا ہے-
بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے قومی ٹیم کی فتوحات کا کریڈٹ بابر اعظم کو دیتے ہوئے کہا کہ کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اعلیٰ معیار سیٹ کیا ہے تفصیلات کے مطابق بیٹسمین فخرزمان نے کہا کہ ملک سے باہر کوئی بھی جیت ہو وہ اہم ہوتی ہے، ٹیم کی مستقل اچھی کارکردگی کا سہرا بابر اعظم کے سر جاتا ہے کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں جو معیار مقرر کیااس کیلئے ہر کھلاڑی سخت محنت کرتا ہے بنگلہ دیش کی پچز اور کنڈیشنز یواے ای سے مختلف ہیں،میزبان بولرز اپنی کنڈیشنز سے بخوبی واقف اور یہاں اچھی بولنگ کا ہنرجانتے ہیں۔
فخر زمان نے کہا کہ کسی کیلئے بھی آغاز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوتی، اس بار پچ پہلے میچ کی بانسبت بہتر مگر آئیڈیل نہیں تھی، ساتھی بیٹسمین محمد رضوان نے یہی کہا تھا کہ کچھ دیر کریز پر ٹھہر گئے تو رنز بنانا آسان ہوجائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ بطور ٹیم بہتر کوشش کی وجہ سے ہم اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، میچ کی صورتحال کے مطابق کھلاڑیوں کا ذمہ داری اٹھانا ٹیم کیلیے بڑی خوش آئند بات ہے، درمیانی اوورز میں بولرز نے زبردست پرفارم کرتے ہوئے میزبان بیٹنگ لائن کو باندھ کر رکھا جس سے مسلسل وکٹیں حاصل ہوتی رہیں، اسی وجہ سے بنگلہ دیش کو اتنے کم ٹوٹل تک محدود کر سکے۔
ہدف چھوٹا ہونے کی وجہ سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہونے کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے،بنگلہ دیشی کنڈیشنز میں کھلاڑی ذمہ داری اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں،اس بار فخرزمان اور محمد رضوان نے چیلنج قبول کیا اور اچھی اننگز کھیلیں،میں بھی اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اگلے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔