Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کی تصدیق کرے گا اسے شراب بیچیں گے     بھارتی سیاستدان

    جو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کی تصدیق کرے گا اسے شراب بیچیں گے بھارتی سیاستدان

    بھارت کی مقامی انتظامیہ نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والوں کو شراب بیچنے کا فیصلہ کرلیا ۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں مقامی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق یہ حکم دیا ہے کہ جس شخص نے کورونا ویکسین کو دونوں ڈوز لگوا لی ہیں اس کو شراب فروخت کریں گے ۔


    اس موقع ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس شخص کو کورونا ویکسین لگنے کی تصدیق کیسے ہو گی تو جواب میں رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بات شراب پینے والے کی ایمانداری پر منحصر ہے ، وہ ایمانداری سے کہے گا کہ مجھے دونوں ڈوز لگ گئی ہیں –

    رہنما نے کہا کہ بھارت میں یہ بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ شراب پینے والا جھوٹ نہیں بولتا،اس کام کے لیے سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،اگر کوئی کہے گا کہ مجھے دونوں ڈوز لگ گئے تو اس کو شراب مل جائے گی ۔

    بھارت میں سیلاب،ہندویاتریوں سمیت17 ہلاک اوردرجنوں لاپتہ

    ’اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھرکی طرح کچلا‘، متنازع بیان پرکنگنا کیخلاف مقدمہ

    کورونا میں مبتلا ماؤں کے ہاں مردہ بچےکی پیدائش کا خطرہ دو گنا ہو جاتا ہے امریکی…

    نشے نے ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد جانیں لے لیں

    بھارت : انتہاپسندوں کی پابندی پر ہندو تاجر نے نماز کے لیے اپنا گیراج پیش کردیا

    اور مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے

  • جوہری ہتھیارمعاملہ:اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں    امریکا

    جوہری ہتھیارمعاملہ:اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں امریکا

    امریکا نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا، ہم مسئلہ کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار استعمال کریں گے لیکن اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں اور ہم امریکا کو ہر صورت محفوظ رکھیں گے۔

    امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اتحادی ممالک ہمارے ساتھ کس حد تک کھڑے ہیں، جو کچھ ہم کرسکتے ہیں اس میں وہ کتنا ساتھ دیں گے جب کہ ہمارے دوست اور دشمن اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ امریکا جب اور جہاں چاہے فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کرسکتا ہے۔

    دوسری جانب ” العربیہ” کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ایرانیوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بات چیت ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتی۔

    گرین فیلڈ نے العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات نومبر کی 29 تاریخ کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات مثبت نتائج کی طرف لے جائیں گے۔


    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایرانیوں پر واضح کر دیا تھا کہ ہم ان مذاکرات کو ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رکھیں گے۔ سفارت کاری کی بھی حدود ہیں۔ ہم ایرانیوں کو جوہری معاہدے کی طرف واپسی کی ترغیب دینا چاہیں گے، لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ ہم ایرانیوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم خطے میں ان کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔


    گرین فیلڈ نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل خطے میں ایران کی بعض مذموم کوششوں سے نمٹنے کا پلیٹ فارم ہے ہم اس پلیٹ فارم کو اپنے پڑوسیوں کے لیے ایران کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے استعمال کریں گے۔ میں اس بات میں نہیں جاؤں گی کہ امریکا ایران کے اقدامات کے سامنے کیا کر سکتا ہے لیکن ہم اس وقت تک سفارتی حل پر کام کریں گے جب تک ناکام نہیں ہو جاتے۔

    رپورٹ کے مطابق عراق کے مسئلے پر مسز گرین فیلڈ نے نئی عراقی حکومت کو ایران کی طرف سے قبول کرنے کے امکان کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا۔


    انہوں نے کہا کہ ہم یہ طے نہیں کرسکتے کہ ریاست کی قیادت کون کرے گا۔ ہم جس چیز کا مطالبہ کرتے ہیں وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا اگرعراق کی نئی حکومت ایران کو گلے لگاتی ہے تو ہمیں مایوسی ہوگی۔ کیونکہ ہم نہیں مانتے کہ یہ عراقی عوام کے مفاد میں ہے لیکن قیادت کے انتخاب کا فیصلہ عراقی عوام پر منحصر ہے۔

  • بھارت میں سیلاب،ہندویاتریوں سمیت17 ہلاک اوردرجنوں لاپتہ

    بھارت میں سیلاب،ہندویاتریوں سمیت17 ہلاک اوردرجنوں لاپتہ

    بھارت میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کم ازکم17افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : ریاست آندھرا پردیش کے مختلف اضلا ع میں جمعرات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث 5 اضلاع شدید سیلابی ریلوں کے زد میں آگئے ہیں تروپتی کے معروف مندر میں سالانہ پوجا پاٹ کے لیے آنے والے یاتری بھی سیلاب میں پھنس گئے-


    حکام کے مطابق ان سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر تین بسیں بہہ گئیں ہیں تیز رفتار سیلابی ریلہ اپنے ساتھ 120 سے زائد افراد کو بہا کر لیکر گیا جبکہ متعدد افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔ ایک عمارت گرنے سے بھی تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ملبے تلے دبے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

    امدادی کاموں کے دوران 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم تین مسافر بسوں میں موجود 35 سے زائد افراد کو ڈرامائی انداز میں بچالیا گیا، مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور 20 ہزار سے زائد افراد کو کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔


    حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ڈیزاسٹر ریلیف فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈیموں اور ٹینکوں میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جنوبی بھارت میں ہونے والی بارشیں غیر متوقع اور غیر معمولی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارشیں متواتراور شدید ہونے سے مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔

    مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں چتور اور نیلور اضلاع میں کئی ندیوں، نہروں اور آبی ذخائر میں طغیانی آگئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور متعدد دیہات بہہ گئے جب کہ 32 ہزار ہیکٹر سے زیادہ زرعی اور باغبانی کی اراضی کو بھی نقصان پہنچا۔

    ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں موسموں میں شدت آ رہی ہے اور ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ ماحولیاتی تبدلیاں ہی ہیں۔

  • پاکستان جنوب ایشیائی خطے کا محفوظ ترین ملک قرار

    پاکستان جنوب ایشیائی خطے کا محفوظ ترین ملک قرار

    گیلپ گلوبل کی رپورٹ کےمطابق پاکستان جنوب ایشیائی خطے کا محفوظ ترین ملک ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گیلپ گلوبل کی 2021 کی رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیائی خطے میں پاکستان اور سری لنکا محفوظ ترین ملک ہیں۔امن و امان انڈیکس پر پاکستان اور سری لنکا کی ریٹنگ 84 انڈیکس ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں امن و امان انڈیکس میں پاکستان کا نمبر بھارت سے 16 درجے بہتر ہےپاکستان انڈیکس میں 40ویں نمبر پر ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت کا نمبر 56 ہے-

    متحدہ عرب امارات کو لوگوں کے رات کوپیدل چلنے کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیا گیا ہے گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان) 2021 کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کا95 فی صد سکوررہا ہے اور اس کو رات کوبہ حفاظت چلنے کے لیے نمبرایک ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشاریے میں ناروے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔اس نے 93 فی صد سکورکیا۔

    یواے ای کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ’’اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔‘‘

    متحدہ عرب امارات امن و امان کےاعلیٰ ترین انڈیکس میں بھی دوسرے نمبرپررہا اوراسے ناروے کے بعد دنیا کا دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشاریے میں ان دونوں ملکوں نے بالترتیب 93 اور94 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

    امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ سکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک یہ ہیں: ناروے (94 فی صد)، متحدہ عرب امارات (93 فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد) اور فن لینڈ (92 فی صد)۔

    رپورٹ کے مطابق جہاں تک تنہا چلنے والے افراد کے لیے پانچ محفوظ ترین ممالک کا تعلق ہے، تو سرفہرست جو ممالک ہیں ان میں متحدہ عرب امارات (95 فی صد)، ناروے (93 فی صد)، چین (91 فی صد)، سلووینیا (91 فی صد) اور تائیوان (89 فی صد)۔

  • پنجاب: میدانی علاقوں میں آج سموگ چھائی رہے گی     محکمہ موسمیات

    پنجاب: میدانی علاقوں میں آج سموگ چھائی رہے گی محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج اسموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو منفی06، قلات منفی05، گلگت منفی04 اور کوئٹہ میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا۔

    اسی طرح مری میں کم سے کم درجہ حرارت 2، اسلام آباد، پشاور5، مظفر آباد، بنوں6، ڈیرہ اسماعیل خان، موہنجوداڑو، بہاولپور، ساہیوال10، ملتان، سرگودھا، سکھر، دادو11، لاہور، نوابشاہ 12 جبکہ کراچی اور گوادر میں 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    دوسری جانب اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی یورو ٹو پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگادی جائے گی، اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث سکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی-

  • کورونا وبا: مزید 4 افراد جاں بحق ، 313 کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید 4 افراد جاں بحق ، 313 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40ہزار19کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار872 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 659 ہو گئی ہےاور مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار58، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار553، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار422،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار467، بلوچستان میں 33 ہزار434، آزاد کشمیر میں 34 ہزار532 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 997افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار814، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • قومی کرکٹر حارث روؤف کونسی پاکستانی اداکارہ کیساتھ ڈنر پرجانا چاہتے ہیں؟

    قومی کرکٹر حارث روؤف کونسی پاکستانی اداکارہ کیساتھ ڈنر پرجانا چاہتے ہیں؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ مایا علی کے ساتھ ’ڈنر‘ پر جانا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بہترین کارکردگی سے شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والے حارث رؤف کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

    وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے حارث رؤف کو پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات کے نام بتا کر پوچھا جاتا ہے کہ وہ ان میں سے کس کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے؟

    حارث رؤف نے سوال سنتے ہی ان سب اداکاراؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان میں سے کسی کے سا تھ بھی ڈنر پر نہیں جانا چاہتے ہیں وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر پر جانا پسند کریں گے۔

    انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’وہ کسی دوسرے ملک نہیں بلکہ پاکستان ہی میں مایا علی کے ساتھ ڈنر کرنا پسند کریں گے کیوں کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے ۔‘

  • امتیازی سلوک کیا ہےمعاشرے میں اس کا سب سے زیادہ شکار کون لوگ ہوتے ہیں؟ دیکھئے صوفیہ مرزا کی ویڈیو

    امتیازی سلوک کیا ہےمعاشرے میں اس کا سب سے زیادہ شکار کون لوگ ہوتے ہیں؟ دیکھئے صوفیہ مرزا کی ویڈیو

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ شروع کئے گئے پروگرام "لیٹس ٹاک” میں معاشرے میں عورتوں اور مردوں کے درمیان "امتیازی سلوک” پر کھل کر بات کی-

    اداکارہ نے کہا کہ ویسے تو امتیازی سلوک تمام معاشرے میں ہر شعبے ،خاندانوں حتی کہ ہر جگہ موجود ہے تاہم اس کا سب سے زیادہ شکار لڑکیاں بنتی ہیں بیٹوں کو بیٹیوں پر تجیح دی جاتی ہےانہوں نے کہا عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ بیٹیوں کو گھر سے نہیں نکلنا چاہئے انہیں جاب نہیں کرنی چاہیئے پڑھ لکھ کر بچیوں کی شادی کر دینی چاہیئے صرف یہی سمجھا جاتا ہے کہ لڑکیاں شادی کے لئے پیدا ہوئی ہیں-

    مریم مرزا نے کہا کہ والدین کی سوچ ہوتی ہے بیٹیوں کو اچھا پڑھائیں تاکہ ان کا رشتہ اچھا ملے اب یہ سوچ تبدیل کرنی چاہئے آپ کی بیٹی آپ کو آگے لے کر جائے آپ کو سپورٹ بنے صرف ایک سے ہی یہ امید لگا لینا کہ سپورٹ بیٹا ہی بنے گا بیٹی کو اگلے گھر جانا ہے یہ بھی سوچنا ٹھیک ہے لیکن بچی کو پہلے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں پڑھائیں طلاق کی شرح اس لئے زیادہ ہوتی ہے کہ بیچاریاں شوہروں پر انحصار کرتی ہیں اور بُرے لوگ ہیں تو وہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں-

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی

    اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ جو اپنے شوہروں پر منحصر ہوتی ہیں وہ طلاق نہیں لیتیں ان کی تربیت اسی طرح کی جاتی ہے جب بیٹی کو رخصت کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ تم ڈولی پر جا رہی ہو تواب تمہاری میت ہی س گھر سے جانی چاہیئے یہ خیال بالکل غلط ہے اور یہ سب سے برا ” فرق” ہے جو بیٹے اور بیٹیوں کے درمیان کیا جاتا ہے کہ بیٹے ہمارے گھر کے مالک ہیں وہ ان کی جائیداد ہے بیٹیاں آگے بیاہی جائیں گی یہ چیز ان مین فرق کرتی ہے اسے ختم ہو نا چاہیئے لڑکیاں آگے بڑھنا چاہتی ہین لیک اسے فیملی والوں کا دباؤ ہوتا ہے اسے آگے بڑھنے نہیں دیا جاتا-

    اور بیٹوں کا مائنڈ سیٹ بنا دیا جاتا ہے کہ یہ بتمیزی کرے تو کوئی نہیں اسے چھوڑو اگلی نئی مل جائے گی جبکہ بیٹی کے معاملے میں کہا جاتا ہے کہ نہیں اگر تم شادی کو ختم کرو گی یا اپنے والدین کے گھر واپس آؤ کی تو معاشرہ کیا کہے گا چار شادیوں کے حق پر آجاتے ہیں لیکن اس کے حقوق فرائض اور ہیں ان کا ایک الگ سے کانسیپٹ ہے-

  • سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ریاض: سعودی اشتہاری فلم میں سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی کی موجودگی نے صارفین کو تعجب میں مبتلا کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئےاس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی جب کہ کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    پروموشنل ویڈیو جس میں سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے حصہ لیا اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے ہوئے اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے تقریباً 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔
    https://twitter.com/Turki_alalshikh/status/1461377737537560580?s=20
    یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی ال شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟‘‘


    پروموشنل ویڈیو میں ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے صارفین نے ویڈیو میں سابق امام کعبہ کی موجودگی کو عجیب قرار دیا ہے-


    جبکہ سعودی صحافی عباداللہ سالم نے کہا کہ شیخ عادل_الکلبانی ایک خوش مزاج، اعتدال پسند مذہبیت اور انتہا پسندی اور بندشوں سے دور عاجزی کی مثال ہیں اگر کوئی فلم ہے جس کے بارے میں بات کی گئی ہے: بیداری کیسے غائب ہوئی؟ اور شیخ الکلبانی فلم کے ہیرو ہوں گے۔

  • کورونا میں مبتلا ماؤں کے ہاں مردہ بچےکی پیدائش کا خطرہ دو گنا ہو جاتا ہے    امریکی تحقیق

    کورونا میں مبتلا ماؤں کے ہاں مردہ بچےکی پیدائش کا خطرہ دو گنا ہو جاتا ہے امریکی تحقیق

    امریکا میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا ماؤں کے ہاں مردہ بچوں کی پیدائش کا خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کےمطابق یہ تحقیق کی رپورٹ 12 لاکھ سےزیادہ کیسزکےجائزےکےبعد مرتب کی گئی ہے۔

    امریکا میں ہوئی اس نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا ماؤں کے ہاں مردہ بچےکی پیدائش کا خطرہ دو گناہوجاتا ہے جبکہ کورونا کےڈیلٹا ویریئنٹ کی شدید لہر کےدوران یہ خدشہ چارگنا دیکھا گیا ۔

    اس سے قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کبھی بھی کورونا وائرس کے ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا قدرتی ماخذ اور لیبارٹری سے وائرس کا لیک ہونا دونوں قابل فہم مفروضے ہیں۔ رپورٹ میں کورونا وائرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار سمجھنےکےمفروضےکومسترد کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا کا پہلا کیس چین میں دسمبر 2019میں رپورٹ ہو اتھا جسےووہان شہر کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے جوڑا گیا تھا۔ بہت سے ماہرین نے یہ خیال بھی ظاہر کیاتھا کہ یہ وائرس ووہان کی ایک خفیہ لیبارٹری میں تیار کیاگیا ہے-

    واضح رہے کہ یورپ میں کورونا وبا نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں کورونا وبا کی بگڑتی صورت حال پر وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ خدشہ ہے اکتوبر نومبر میں یورپ کورونا وبا سے مزید شدید متاثر ہوگا اور ہلاکتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

    یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ کئی ممالک بری خبر سننا نہیں چاہتے، ہم ان کی یہ خواہش سمجھ سکتے ہیں یہ تاثر کہ ویکسین آنے سے وبا ختم ہو جائے گی ایسا ہرگز نہیں، ہم یہ نہیں جانتے کہ ویکسین ہر فرد کے لیے یکساں کارآمد ہوگی عالمی وبا کا اختتام تب ہو گا جب ہم اس کے ساتھ جینا سیکھ لیں گے۔