Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان ٹوئٹر پینل پر”شلوار” ٹاپ ٹرینڈ،صارفین کا شدید غم وغصے کا اظہار

    پاکستان ٹوئٹر پینل پر”شلوار” ٹاپ ٹرینڈ،صارفین کا شدید غم وغصے کا اظہار

    آج صبح سے پاکستان ٹوئٹرٹرینڈ نگ پینل پر "شلوار” ٹرینڈ کر رہا ہے جس پر صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے جب ٹاپ ٹرینڈ ’شلوار‘دیکھا تو حیرانی میں مبتلا ہوگئے کہ اب یہ ٹرینڈ کیا مواد لے کر آیا ہے جو ایک دم سے سر فہرست آ گیا تاہم بعد ازاں جب اس ٹرینڈ کو دیکھا تو پاکستانی صارفین یہ دیکھ کر سخت غم و غصے کی کیفیت میں آگئے کہ یہ ٹرینڈ ایک نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر بنا-

    ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی لڑکی بغیر شلوار پہنے چل رہی ہے۔ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو لڑکی کی مرضی سے بنائی جا رہی ہے جس میں وہ کسی ماڈل کی طرح کیٹ واک کرتی ہوئی کیمرہ کی طرف آرہی ہے۔

    علینا نامی اکاونٹ سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اس لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے پینٹ کے بغیر باہر جانا پسند ہے۔


  • پہلا ٹی ٹوئنٹی : آئی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    پہلا ٹی ٹوئنٹی : آئی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے مطابق میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں غلط رویئے پر حسن علی کی ایک طرف سرزنش کی گئی تو دوسری طرف ٹیم سے باہر بھی کر دیا گیا۔

    حسن علی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نور الحسن کو آؤٹ کیا اور پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔

    کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی بھی حرکت میں آ گیا اور اس نے غلط رویہ اختیار کرنے پر حسن علی کی سرزنش کی اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی پہلے ٹی 20 میچ کے مین آف دی پلیئر حسن علی کو آج باہر بھی بیٹھنا پڑ گیا، دوسرے ٹی 20 میچ میں انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے پیسر نے بنگلہ دیش میں اچھا کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجااور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    رواں سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 62 اور سری لنکن دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز تبریز شمسی نے 50،50 شکار کیے ہیں۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ڈھاکا: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈھاکا میں کھیلی جارہی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا

    قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زماں، حیدر علی، شعیب ملک، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث روف اور محمد وسیم شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے بنگلا دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا-

  • نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا

    نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا

    نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا ،

    بھارتی میڈیا بھی کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے پیچھے پڑھ گیا ،بی جے پی ترجمان سمبت پترا کا کہنا ہے کہ پنجاب نوجوت سنگھ سدھو سے بہتر کا مستحق ہے،عمران خان کو بھائی کہنا بھارت اور عوام کے لیےتشویشناک ہے،سرحدی ریاستی قیادت کو بولنے سے پہلے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے بی جے پے کے رہنما امت مالویا نے سدھو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا

    قبل ازیں نوجوت سنگھ سدھو واپس بھارت روانہ ہوئے، نوجوت سنگھ سدھو نے ایک گھنٹہ 40 منٹ پاکستان میں گزارا ،بھارتی کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان میرا بڑا بھائی ہے ،عمران خان سمجھدار انسان ہیں، جنہوں نے مثبت اقدامات کیے ، نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک نے جنگ کے بعد اپنی کرنسی ایک کر دی،آج یورو دنیا کی مضبوط ترین کرنسی میں سے ایک ہے،شاہراہ ریشم 34 ممالک کو جاتا ہے اور تجارت کا بڑا راستہ ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 تک آپسی تجارت بحال رہی ایک وقت تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بھی چلتی تھی عمران خان اور مودی سے گزارش ہے کہ تمام راستے کھول دیئے جائیں، میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ آزادانہ طو پر آ جا سکیں انقلابی وزیر اعظم خطے کی قسمت بدل سکتے ہیں ہمیں دوریاں ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے پاکستان سے بڑی مارکیٹ کہیں نہیں تجارت سے پاکستان اور بھارت کو فائدہ ہوگا،

    قبل ازیں بھارتی کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بابا گرو نانک کی 552ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے کرتارپور پہنچ گئے۔باغی ٹی وی : واضح رہے کہ سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا جی گرونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات جا ری ہیں جس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جا رہی ہے بھارت سے 3000 ہزار سکھ یاتریوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ویزے جاری کئے گئے ہیں کرتار پور میں بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات پر سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی جا رہی ہے-


    نوجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ سکھ برادری کا وفد بھی کرتار پور پہنچا ہے کرتار پور پہنچنے پر نوجوت سنگھ سدھو اور سکھ برادری کے وفد کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے سدھو کا استقبال کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارامیرسنگھ، رمیش سنگھ اروڑہ ایم پی اے نے کیا-

    بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کرتار پور پہنچ گئے

    سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور میں مذہبی رسومات اداکریں گے نوجوت سنگھ سدھو کا 2019میں کرتارپور کے افتتاح کے بعد یہ دوسرا دورہ ہےسدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔

    قبل ازیں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ وفد کے ساتھ آئے تھے –

    بابا گرونانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

    واضح رہے کہ بھارت نے 16 مارچ 2020 سے کرتارپور راہداری کورونا وائرس کے باعث بند کی تھی جسے 18 ماہ بعد سکھ برادری کے مطالبے پر کھول دیاگیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں سہولت فراہم کرنے کے لیے نومبر 2019 میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویزا فری کرتارپور صاحب کوریڈور کے تاریخی افتتاح سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں نیا تعمیر شدہ گوردوارا کرتارپور صاحب کمپلیکس پاکستان کے عوام اور اس کی قیادت کی طرف سے بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے۔

    بابا گرونانک کا جنم دن: پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئیں

  • ہالینڈ : کورونا کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے

    ہالینڈ : کورونا کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے

    ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں کورونا کیسزمیں اضافے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کے بعد عوام سڑکوں پر آ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق روٹرڈیم میں سیکڑوں افراد نے جزوی لاک ڈان اورپابندیوں کے خلاف مظاہرہ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے-

    پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی متعدد مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئےمظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا اورکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔

    دوسری جانب پولیس نے رات کے وقت ہنگامہ آرائی کرنے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مزاحمت پر پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے-

    یورپ :کورونا وبا کی چوتھی لہر،آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان

    ہالینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد آسٹریا نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے آسٹریا یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے باقاعدہ قانون سازی کے تحت کووڈ 19 ویکسین کو عام افراد کے لیے لازم قرار دیا ہے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر سے کیا جائے گا۔

    آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شیلن برگ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاون زیادہ سے زیادہ 20 روز کے لیے نافذ کیا جا رہا ہےالیگزینڈر شیلن برگ کے مطابق یکم فروری کے بعد ہر ایک کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہو گا۔

    حکومتی اعلان کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران بچے گھروں سے آن لائن کلاسز لیں گے، ریسٹورینٹس اور اسٹورز مکمل طور پر بند رہیں گے اور ثقافتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

  • بھارت : انتہاپسندوں کی پابندی پر ہندو تاجر نے نماز کے لیے اپنا گیراج پیش کردیا

    بھارت : انتہاپسندوں کی پابندی پر ہندو تاجر نے نماز کے لیے اپنا گیراج پیش کردیا

    بھارت میں گوبر تہوار کے بعد سے اب تک کئی میدانوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوسکے ہیں اور انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو اس فرض سے ادائیگی کے لیے روک رہے ہیں تاہم ایک ہندو تاجر نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا گیراج نماز کے لیے پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہونے والے گوبر تہوار کے باعث میدان فضلے سے بھرے ہوئے ہیں جس سے تعفن اُٹھ رہا ہے اور مسلمان ان میدانوں میں اب نماز جمعہ ادا نہیں کر پا رہے ہیں جب کہ انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


    مسلمانوں کو نماز جمعہ کے اجتماعات سے روکنے کے سلسلے کا آغاز گوبر تہوار سے پہلے ہی ہوگیا تھا جب انتہا پسندوں نے مسلم آبادی کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ گوبر تہوار تک یہاں کوئی نماز ادا نہ کرے۔

    انتہا پسند ہندوؤں نے اس صورت حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اب بھی مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک رہے ہیں ایسے میں گوروگرام کے ایک ہندو تاجر نے اپنا گیراج مسلمانوں کو پیش کردیا جس میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیراج میں نماز ادا کی جا رہی ہے اور کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ آٹو موبائل مارکیٹ میں گیراج کے مالک اکشے یادیو نے مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی جگہ دی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست ہریانہ میں بھی مسلمانوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے سکھوں نے اپنے مذہبی مقام گوردوارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    گرو گرام گاؤں میں مسجد کے احاطوں کے باہر یعنی کھے آسمان تلے نماز جمعہ ادا کرنے کا تنازع گذشتہ کئی ہفتوں سے چلا آ رہا ہے اور گذشتہ دنوں دائیں بازو کی کچھ ہندو تنظیموں اور مقامی لوگوں نے مسلمانوں کے اس عمل کے خلاف مظاہرے بھی کیے تھے۔

    ان مظاہروں کے بعد مقامی انتظامیہ نے مسلمانوں کو کھلے آسمان تلے نماز جمعہ ادا کرنے کے حوالے سے پہلے سے جاری اجازت نامے منسوخ کر دیے تھے۔

    اس تنازع اور انڈیا میں مسلمانوں پر ہو رہے مبینہ تشدد سے متعلق حکومت پاکستان نے بھی اپنا ردعمل دیا تھا۔

    پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم (پاکستان) بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتر پردیش اور ہریانہ میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر جنونی ہندوؤں کی طرف سے مساجد پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات سے بہت فکر مند ہیں۔‘

    اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گئے خدشات کے باوجود مسلمانوں، ان کی عبادت گاہوں، گھروں اور کاروباروں پر حملے جاری ہیں

  • بابا گرونانک کا جنم دن:  پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئیں

    بابا گرونانک کا جنم دن: پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئیں

    آئی جی پنجاب نے بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دیں ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ بھی سکھ اہلکاروں کو ان کے مذہبی تہوار میں شرکت کے لئے چھٹیاں دی جائیں گی ۔

    سی پی او آفس لاہور میں پنجاب پولیس کے سکھ ہیڈ کانسٹیبل سردار رنجیت سنگھ کو مدعو کیا گیا جہاں انہیں کیش انعام بھی دیا گیا آئی جی پنجاب کی طرف سے مزید کہا گیا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملازمین محکمہ پولیس کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔

    بابا گرونانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

    واضح رہے کہ سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا جی گرونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات جا ری ہیں جس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جا رہی ہے بھارت سے 3000 ہزار سکھ یاتریوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ویزے جاری کئے گئے ہیں بھارتی کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی آج گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آئیں گے۔ جہاں وہ ماتھا ٹیکیں گے اور مذہبی رسومات اداکریں گے سدھو کا استقبال کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارامیرسنگھ، رمیش سنگھ اروڑہ ایم پی اے کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں سہولت فراہم کرنے کے لیے نومبر 2019 میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویزا فری کرتارپور صاحب کوریڈور کے تاریخی افتتاح سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں نیا تعمیر شدہ گوردوارا کرتارپور صاحب کمپلیکس پاکستان کے عوام اور اس کی قیادت کی طرف سے بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے۔

    سکھوں اور مسلمانوں کو مارنا بی جے پی کا نظریہ اور ارمان ہے : راہل گاندھی

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 ہزار200 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 319 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار559 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 655 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.81فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار473، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار353،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار447، بلوچستان میں 33 ہزار432، آزاد کشمیر میں 34 ہزار530 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 994افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار814، اسلام آباد 951، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کراچی: تین ہٹی پر آتشزدگی سے 35 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    کراچی: تین ہٹی پر آتشزدگی سے 35 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کےقریب جھگیوں میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی 35 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے لیے کارروائیوں میں حصہ لیا۔


    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کوبجھا دیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے آگ لگنے کے باعث 35سےزائدجھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی کچی آبادی میں جھگیوں میں آگ لگی تھی جس سے تقریباً 200 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں یومیہ آگ لگنے کے اوسطاً چھ واقعات رپورٹ ہونے لگے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر 15 پیلا اسکول شیطان چوک کے قریب نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں کام کے دوران خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، دھماکے اور آگ لگنے سے کام کرنیوالے 4 مزدوروں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے-

    کراچی:نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں خوفناک دھماکہ،آتشزدگی میں 6 افراد…

    دوسری جانب گزشتہ روز راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے سے ایک خاتون اپنے دو کمسن بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئی پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کا شوہر ریلوے میں ملازم ہے اوراس کی پوسٹنگ ملتان میں ہے۔راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد میں ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

    ریسکیو 1122 کےمطابق کمرے میں گیس پہلےسےہی لیک ہوئی تھی،سوئچ آن کرنےپر ایک دم دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔دھماکےکی وجہ سےنادیہ نامی خاتون اپنےدو کمسن بچوں ڈیڑھ سالہ حسن رضااورتین سالہ احمد رضاکےساتھ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔میتوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کی فرم نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    متحدہ عرب امارات کی فرم نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں قائم ایک تجارتی اور سرمایہ کاری فرم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور ایک نجی بینک کے خلاف تقریباً 74 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس نے مبینہ طور پر 9 سال قبل اپنے بینک اکاؤنٹس کو غیر قانونی طور پر منجمد کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : ٹریبیون ایکسپریس کے مطابق انرجی گلوبل انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے دسمبر 2012 میں بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کو روپے کے اکاؤنٹ میں تبدیل کرنے کی "غیر قانونی” کارروائی کی وجہ سے مرکزی بینک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

    عدالتی درخواست کے مطابق، فنڈز جاری نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ (SHC) میں دائر مقدمے میں نجی کمرشل بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    ایس ایچ سی نے ایس بی پی اور بینک اسلامی کے نمائندوں کو ہرجانے کے دعوے کا جواب دینے کے لیے اگلے سال 15 فروری کو عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے، عدالتی دستاویزات میں دکھایا گیا ہے۔

    اکاؤنٹس اصل میں ناکارہ KASB بینک کے ذریعے چلائے گئے تھے، لیکن مئی 2015 میں بینک اسلامی کے ساتھ merger کے بعد، اس کے تمام اثاثے، واجبات اور اکاؤنٹس بینک اسلامی کو منتقل کر دیے گئے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس، گورنراسٹیٹ بینک کی عدم حاضری پر اظہار…

    انرجی گلوبل کو شارجہ، متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے، لیکن اس کے سرمایہ کار ایرانی نژاد ہیں۔

    دسمبر 2012 میں، مرکزی بینک نے کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے – امریکہ کی جانب سے کمپنی پر پابندیاں لگانے سے چھ ماہ قبل اور اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستانی قوانین امریکی پابندیوں کو قبول نہیں کرتے۔

    عدالتی فائلنگ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی کارروائی دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جاری کیے گئے سرکلرز کے خلاف تھی۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پہلے کمپنی کو کبھی مطلع نہیں کیا گیا تھا۔

    انرجی گلوبل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مرکزی بینک کے اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور انہیں روپے کے اکاؤنٹس میں تبدیل کرنے کے ایکٹ کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ اس نے بینک اکاؤنٹس کو غیر منجمد کرنے اور روکے ہوئے بیلنس کو جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں مقیم کمپنی نے یہ استدعا کی ہے کہ ناکارہ KASB بینک کو مرکزی بینک نے اپنے چار بینک اکاؤنٹس کو بینک اسلامی میں منتقل کرنے اور پھر انہیں اسپیشل کنورٹیبل روپی اکاؤنٹس (SCRA) میں تبدیل کرنے کے لیے "مجبور” کیا تھا۔

    کمپنی نے یورو اور جاپانی ین کرنسیوں میں کام کرنے کے لیے ایک بینک اکاؤنٹ کھولا تھا۔

    تاہم مرکزی بینک نے یہ کارروائی امریکہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ کنٹرول (OFAC) کے خط کی بنیاد پر کی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ نہ تو کمپنی امریکی کرنسی میں لین دین کر رہی تھی اور نہ ہی اسے منفی کارروائی کے وقت اقوام متحدہ یا امریکہ کی طرف سے کسی قسم کی پابندیوں کا سامنا تھا۔

    اکاؤنٹس منجمد کرنے کے وقت، کے اے ایس بی بینک نے یورو اور ین کی مروجہ شرحوں پر 19.6 بلین روپے کا بیلنس شمار کیا تھا۔

    کمپنی نے پچھلے پانچ سالوں میں اپنے 19.6 بلین روپے کے فنڈز پر 33.4 بلین روپے کے منافع کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس نے گزشتہ نو سالوں میں کاروبار کرنے کے مواقع ضائع ہونے پر 10.8 بلین روپے کے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    1.2 بلین روپے کی مزید رقم کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترکی میں پاکستانی بینک کی جانب سے ترکی کے بینک کے ساتھ نامکمل لین دین کی وجہ سے رقوم منجمد ہونے سے ہونے والے نقصانات ہیں۔

    اس سے مجموعی طور پر 52.9 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا

    عدالتی فائلنگ کے مطابق، کمپنی نے مزید 21 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، جس سے کل دعویٰ 73.7 ارب روپے ہو گیا ہے۔

    "منجمد صرف اس صورت میں کیا جانا چاہئے تھا جب مدعی (کمپنی) کے ذریعہ کسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔ اکاؤنٹ قانونی طور پر کھولا گیا تھا، چلایا گیا تھا اور تمام لین دین مناسب بینکنگ لین دین کے ذریعے مدعا علیہ (SBP) کے علم کے مطابق تھا اور کبھی اعتراض نہیں کیا گیا، "فرم نے دعویٰ کیا۔

    متحدہ عرب امارات کی فرم کے ایرانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے ذریعے بینک اسلامی سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن بینک نے فرم کو اکاؤنٹ کی مکمل اسٹیٹمنٹ نہیں دی۔

    انرجی گلوبل نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں اور اس سال جنوری میں دوبارہ اسٹیٹ بینک کے گورنر کو خط لکھ کر کمپنی کو اپنی رقم استعمال کرنے کی اجازت دینے اور مئی 2015 سے فنڈز پر حاصل ہونے والے منافع کو اس کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے لیے مداخلت کرنے پر زور دیا۔ فرم کا یہ بھی خیال ہے کہ اسے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کے تحت تحفظ حاصل ہے جن پر پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور ایران کے ساتھ دستخط کیے ہیں اور اس کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔