Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف حمزہ شہباز عدالت میں پیش،ایف آئی اے نے تفتیش کےلیے مزید مہلت مانگ لی

    شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف حمزہ شہباز عدالت میں پیش،ایف آئی اے نے تفتیش کےلیے مزید مہلت مانگ لی

    بینکنگ کورٹ لاہور میں شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کےلیے مزید مہلت مانگ لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے عدالت میں بیان میں کہا،میں اسلام آباد میں تھا آج آپ کی عدالت پیش ہوا ہوں میرے خلاف یہ کیس پہلے ہی نیب دیکھ چکا ہے شوگر مل میں تنخواہ لی ،نہ فائد ہ لیا اور نہ ہی شئیر ہولڈر ہوں میرے اکاونٹ میں دھیلا بھی نہیں آیا۔

    میرے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے میرے بچوں کو اربوں کا نقصان ہوا میں نے گنے کی قیمت کم نہیں کی تاکہ کسان کو نقصان نہ ہوا میرے عمل کا حساب ہوگا میں نے کاشت کار کوفائدہ پہنچایا۔

    عدالت نے سوال کیا کہ کیایہ ان سب باتوں کا اس کیس سے کوئی تعلق ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ یہ سب میرے بے نامی دار بنا رہے ہیں میں نے ایتھنول پر 2 روپے ایکسائز ڈیوٹی لگائی، ڈھائی ارب اکٹھے کیے۔ ہم نے جائز ڈیوٹی لگائی، موجودہ حکومت نے یہ ڈیوٹی واپس لے لی اس کے بعد مجھ پر ایسے الزامات لگانا بہت زیادتی ہے۔اگر میں نے کرپشن کرنی تھی تو خاندان کو اربوں روپے کا نقصان کیوں کرواتا۔

    عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے سے چالان کا کہا گیا تھا چالان کہاں ہے؟ایف آئی اے نے جواب میں بتایا کہ ملزمان تفتیش کا حصہ نہیں بنے ملزمان نے عبوری ضمانت لی ہوئی ہے جج نے حکم دیا کہ عبوری ضمانت لینے والے ملزمان آج ہی ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن جوائن کریں۔

    جج نے ایف آئی اے سے سوال کیا کہ کتنے دن میں ایف آئی اے چالان جمع کرائے گا دن بتائیں ایف آئی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ انویسٹی گیشن مکمل ہوتے ہی چالان جمع کرا دیں گے۔

    جج نے ریمارکس دیے کہ حتمی تاریخ بتائے ورنہ ایف آئی اے کے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے جس پرایف آئی اے نے چالان جمع کرانے کے لیے تین ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

    عدالت نے ملزمان کو تفتیش کا حصہ بننے کی ہدایت کر دی اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کے لیے 3ہفتے کا وقت دے دیا –

  • سفاک باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    سفاک باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    بھوپال: بھارت میں سفاک درندہ صفت باپ نے بیٹی کو اپنی برادری ذات سے باہر پسند کی شادی کرنے پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : "ٹائمز آف انڈیا”کے مطابق رتی آباد کے علاقے میں ایک 55 سالہ شخص نے اپنے 25 سالہ بیٹے کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور اپنی 24 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا کیونکہ اس نے ایک مختلف ذات سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے ان کی مرضی کے خلاف شادی کی۔

    55 سالہ ملزم خاتون کو اس کے 5 ماہ کے بیٹے کی تدفین کے بہانے کٹھوٹیا جنگلاتی علاقے میں لے گیا جو بیماری کی وجہ سے فوت ہوا اور اس کے ساتھ اس کے بیٹے کی لاش کے پاس زیادتی کی اس نے خاتون کو موقع پر ہی گلا دبا کر قتل کردیا اس کا 25 سالہ بیٹا باہر ایک کلومیٹر دور راہگیروں پر نظر رکھنے کے لیے کھڑا تھا۔

    خاتون کی لاش تقریباً 10 دن بعد اتوار کی شام کو اس کے بچے کی لاش کے پاس پڑی ہوئی ایک گہرے جنگل کے علاقے میں ایک نالے میں پڑی تھی جب ایک فارسٹ گارڈ نے انہیں دیکھا۔ رتی آباد پولیس نے اس معاملے میں عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا اور لاشیں برآمد ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گمشدگی کی ایف آئی آر اس کے شوہر نے درج کرائی تھی جس پر شک کے باعث لڑکی کے باپ اور بھائی کو حراست میں لیا گیا
    دوران تفتیش باپ نے قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی نے میری مرضی کے خلاف دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔

    سفاک باپ نے مزید بتایا کہ بیٹی کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو کسی طرح بہلا پھسلا کر گھر لے آیا لیکن اس کا بچہ نمونیہ کی وجہ سے انتقال کر گیا بچے کی لاش کو دفنانے جنگل گئے تو موقع پاکر بیٹی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے لاش کو جنگل سے برآمد کرلیا۔ میڈیکل چیک اپ میں قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

  • اسلامی نظریاتی کونسل کے تحفظات :زیادتی کے مجرم کو کیمیائی طریقے سے جنسی طور پر ناکارہ بنانے کی شق ختم

    اسلامی نظریاتی کونسل کے تحفظات :زیادتی کے مجرم کو کیمیائی طریقے سے جنسی طور پر ناکارہ بنانے کی شق ختم

    اسلامی نظریاتی کونسل کے تحفظات کے باعث زیادتی کے مجرم کو کیمیائی آختہ کاری (کیمیکل کے ذریعے جنسی طور پر ناکارہ بنانا) کی شق قانون سے نکال دی گئی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا محفوظ کیا جارہا ہے، آئندہ زیادتی کے واقعات کا ٹرائل پبلک نہیں، اِن کیمرہ ہوگا جبکہ ٹو فنگر ٹیسٹ روک دیا گیا ہے۔

    ملیکہ بخاری نے کہا کہ خواتین کی کردار کشی کے عمل کو کوئی قانونی حیثیت نہیں دی جائے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تاریخی قانون سازی کی ہے، اینٹی ریپ کا جو پہلے قانون تھا اس میں سقم تھا، ہمارے ملک میں زیادتی کے کیسز میں سزاؤں کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ قوانین کی اہم شقوں میں خصوصی عدالتوں کا قیام ہے تاکہ التوا ختم ہو، ہر ایک ضلع میں خصوصی تفتیشی یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں تربیت یافتہ تفتیش کاروں کو شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، زیادتی کے جرم میں ملوث مجرم کو نامرد بنانے کی سزا کا بل منظور کر لیا گیا، عصمت دری کے مرتکب جنسی مجرموں کو کیمیکل کاسٹریشن کا کے ذریعے نامرد بنانے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیا گیا جماعت اسلامی کی جانب سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی تجویز مسترد، خواتین اوربچوں کےخلاف جنسی تشدد روکنےکا بل بھی منظور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران کل 29 بل منظور کر لیے گئے۔

    حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے 28 بلز جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کیا گیا 1 بل منظور کیا گیا ہے اجلاس کے دوران زیادتی کے جرم میں ملوث مجرم کو نامرد بنانے کی سزا کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا، اس دوران جماعت اسلامی کی جانب سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کی تجویز دی گئی، جسے مسترد کر دیا گیا۔

    اس طرح پاکستان میں بسنے والی خواتین اور فرشتوں جیسے بچوں کے لیے کھل فضا میں سانس لینے کی امید پیدا ہو گئی وہ والدین جن کے بچے اور بچیاں تعلیم یا روزگار کے کیے گھر سے باہر جاتے ہیں ان کو بھی اب کافی حد تک اپنے بچوں کی عزتوں کے تحفظ کا احساس پیدا ہوگا بدھ کو قانون سازوں نے انسداد عصمت دری کی نئی قانون سازی کی جس کا مقصد سزاؤں کو تیز کرنا اور سخت سزائیں دینا ہے۔

    یہ ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف عصمت دری میں حالیہ اضافے اور جنسی زیادتی کا شکار ہونے والوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے بڑھتے ہوئے مطالبات پر بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے جواب میں آیا ہے۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کو ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کرنی ہوں گی تاکہ عصمت دری کے مقدمات کی سماعت میں تیزی لائی جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ "تیزی سے، ترجیحاً چار ماہ کے اندر” ہو۔

    اجتماعی عصمت دری کے مجرم پائے جانے والوں کو موت یا عمر قید کی سزا سنائی جائے گی کیمیکل کاسٹریشن لیبیڈو یا جنسی سرگرمی کو کم کرنے کے لیے ادویات کا استعمال ہے۔ یہ جنوبی کوریا، پولینڈ، جمہوریہ چیک اور کچھ امریکی ریاستوں سمیت ممالک میں سزا کی ایک قانونی شکل ہے۔

    نمک چھڑکا تھا جو اس جنسی استحصال کا شکار ہوئے تھے اور ان میں سے کئی تو اب اس دنیا میں ہی موجود نہیں ہیں کیمیکل کاسٹریشن کی سزا گزشتہ
    پاکستان میں جنسی زیادتی یا عصمت دری کے 3% سے بھی کم واقعات کے نتیجے میں سزا سنائی جاتی ہے ۔

    زیادہ تر متاثرین تو اپنے اوپر ہونے والے اس تشدد کو اپنے گھر والوں کے سامنے بھی بیان نہیں کرپاتے اور ساری زندگی اس نہ کردہ گناہ پر پچھتاوے کی زندگی گزارتے ہیں-

    بعض بچیاں یا خواتین تو اپنی جان کی قربانی دیکر دوسروں کے گناہ کا ازالہ کرتی ہیں حکومت نے یہ بہت اچھا قدم اٹھایا ہے اس سے یہ بھیانک جرم کرنے والے کو بھی تاحیات یہ خوف تو رہے گا کہ اگر وہ پکڑا گیا تو باقی زندگی کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے گا-

  • پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا

    پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا دوپہر ایک بجے شروع ہوگا تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

    پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پاکستانی بولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اس میچ میں بہترین کارکردگی پر حسن علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا-

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

  • بچوں کو ہر قسم کی انتہاپسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائے،بلاول

    بچوں کو ہر قسم کی انتہاپسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائے،بلاول

    بچوں کو ہر قسم کی انتہاپسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائے،بلاول

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نےبچوں کےحقوق کےتحفظ اورانہیں ملک کا مفید اورکارآمدشہری بنانے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا کہا ہے کہ ہماری حکومت ہر بچےکےبشمول ترقی،تعلیم،حفظان صحت،شمولیت،عزت و وقارسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانے میں پرعزم ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم نےکہاکہ انہیں خوشی ہےکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کربچوں کاعالمی منارہاہے، اس سال کیلئے اس دن کاموضوع ”ہربچے کیلئے ایک بہترمستقبل“رکھا گیاہے جوپاکستان کے بچوں کیلئے ہمارے عزم کا اعادہ کررہاہے،اپنےمنشورکی روشنی میں ہماری پالیسیوں کامقصد آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئےہیں،ہماری حکومت ہربچےکےبشمول ترقی،تعلیم، حفظان صحت،شمولیت،عزت و وقار سمیت تمام حقوق کو یقینی بنانےمیں پرعزم ہے-

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری حکومت نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال اورزینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی قائم کی، بچوں کے تحفظ کے اداروں کاقیام عمل میں لایا گیا اورجبری مشقت کے خاتمہ کیلئے کئی قوانین متعارف کرائے گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غذائی کمی کےشکاربچوں کیلئےغذائی معا ونت اورہیلتھ کارڈ کے ذریعہ یونیورسل ہیلتھ کئیرسمیت دیگررفاحی اقدامات بھی کئے گئے،حکومت نے واحد قومی نصاب بھی متعارف کرایا، علاوہ ازیں احساس کے ذریعہ سماجی فلاحی پروگراموں کے ذریعہ بھی غربت کے خلاف بچوں کو سماجی تحفظ فراہم کیاجارہاہے-عمران خان نے کہا کہ ان سب سے زیادہ اہمیت کا حامل کلین اینڈگرین پاکستان کا آغاز ہے جسے آنیوالی نسلوں کی بہتری کے خاطر شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے موقع پرہم پاکستان کے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں ملک کا مفید اورکارآمد شہری بنانے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک کا سب سے بیش بہا سرمایہ ہمارے بچے ہیں افسوس، بچوں کی تعلیم، صحت اور حقوق کے حوالے سے ریاست و معاشرہ اپنی ذمہ داریوں سے بہت دور کھڑے ہیں پرامن و پرسکون مستقبل کا انحصار اس پر ہے کہ بچوں کو ہر قسم کی انتہاپسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائےاس کے ساتھ ساتھ بچوں کو بقائے باہمی پر قائم ماحول میں پھلنے پھولنے دیا جائے اسکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے دنیا میں ہمارا ملک دوسرے نمبر پر ہے نومولد بچوں کے لیئے صحت کی سہولیات کا فقدان، غذائی قلت اور گھروں یا اسکولوں میں جسمانی سزا مسئلہ ہیں بچوں سے مشقت لینا، بے گھر بچوں کا مسئلہ اور اس طرح کے دیگر کئی مسائل ہیں بچوں کے حوالے سے ان مسائل کا اب جنگی بنیادوں پر حل نکالنا ناگذیر بن چکا ہے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے نمایاں قانونسازی کی ہے سندھ میں ثانوی سطح تک تعلیم مفت ہے محکمہ صحت سندھ نے بچوں کے بہتر علاج معالجے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں پاکستان کے تمام وسائل پر سب سے پہلا حق پاکستانی بچوں کا ہے وقت آگیا ہے کہ مسقبل کے معماروں کے باب میں ریاست اپنی پوری ذمیداری اٹھائے اس معاملے میں کسوٹی اب الفاظ نہیں، عملی اقدام ہوں گے پی پی پی پاکستانی بچوں کے حقوق اور روشن مستقبل کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی ہم یہ جدوجہد اسی طرح کریں گے، جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی تھی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ‏بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں اور انکے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، آج ہم اپنے بچوں کیلئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا عزم کرتے ہیں،حکومت ہر بچے کو غربت اور ہر قسم کے تشدد سے محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے،ہر بچے کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں کہ کسی بچے سے اس کی قومیت، مذہب يا صنف کی بنیاد پر تفریق نہ کی جائے،آج ہم اپنے بچوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے بچانے کا بھی عزم کرتے ہیں،بہتر زندگی کیلئے میڈیا، معاشرے، والدین اور خود بچوں کو بھی تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‏بچوں کے سیکھنے اور پھلنے پھولنے کے لیےمحفوظ ماحول ضروری ہے آج بچے پرتشدد تنازعات، عدم مساوات اور غربت سے آزاد نہیں ہیں،کورونا نے اقتصادی، صحت اور تعلیم سے متعلق چیلنجز کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے،پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ترقی پسند اور مضبوط عالمی آواز ہے،بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، پاکستان نے اپنے بچوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں،

  • یورپ :کورونا وبا کی چوتھی لہر،آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان

    یورپ :کورونا وبا کی چوتھی لہر،آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان

    ویانا: عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد آسٹریا نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں” نیویارک ٹائمز” کے مطابق آسٹریا یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے باقاعدہ قانون سازی کے تحت کووڈ 19 ویکسین کو عام افراد کے لیے لازم قرار دیا ہے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر سے کیا جائے گا۔

    آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شیلن برگ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاون زیادہ سے زیادہ 20 روز کے لیے نافذ کیا جا رہا ہےالیگزینڈر شیلن برگ کے مطابق یکم فروری کے بعد ہر ایک کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہو گا۔

    حکومتی اعلان کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران بچے گھروں سے آن لائن کلاسز لیں گے، ریسٹورینٹس اور اسٹورز مکمل طور پر بند رہیں گے اور ثقافتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں کورونا وبا کی بگڑتی صورت حال پر وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ خدشہ ہے اکتوبر نومبر میں یورپ کورونا وبا سے مزید شدید متاثر ہوگا اور ہلاکتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

    یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ کئی ممالک بری خبر سننا نہیں چاہتے، ہم ان کی یہ خواہش سمجھ سکتے ہیں یہ تاثر کہ ویکسین آنے سے وبا ختم ہو جائے گی ایسا ہرگز نہیں، ہم یہ نہیں جانتے کہ ویکسین ہر فرد کے لیے یکساں کارآمد ہوگی عالمی وبا کا اختتام تب ہو گا جب ہم اس کے ساتھ جینا سیکھ لیں گے۔

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس، گورنراسٹیٹ بینک کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس، گورنراسٹیٹ بینک کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو گرفتار کرکے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا،‏میں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس دیا ہےاگر میں اجازت دوں تو کسی اور کو نامزد کر سکتے ہیں-

    گورنر اسٹیٹ بینک کے نہ آنے پر کمیٹی نے تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ‏اگر حکم دوں تو پولیس کے ذریعے گورنراسٹیٹ بینک کو حاضر کیا جائے گا-

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے اسٹیٹ بینک کا خط پھاڑ دیا اور کہا کہ میں کسی ایسے لیٹر کو نہیں مانتا، ‏ملک کی بےعزتی کرائی جارہی ہے، پاکستانی سفارتخانہ ڈالر میں ڈیل کرتا ہے-

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 3 اجلاسوں میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک بھی نہیں آئے-

    مصدق ملک نے کہا کہ عراقی سفیر یہاں موجود ہیں اور گورنر اسٹیٹ بینک نہیں آئے-

    ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا

    تمام صوبوں میں قانون سازی کے حوالے سے یکسانیت چاہتے ہیں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف

  • جعلی اورغیرقانونی ادویات کیخلاف کارروائیاں، کارکردگی رپورٹ سربراہ ڈریپ کو پیش

    جعلی اورغیرقانونی ادویات کیخلاف کارروائیاں، کارکردگی رپورٹ سربراہ ڈریپ کو پیش

    جعلی اورغیرقانونی ادویات کیخلاف کارروائیاں، کارکردگی رپورٹ سربراہ ڈریپ کو پیش کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جعلی اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ذرائع کے مطابق نیشنل ٹاسک فورس کی کارکردگی رپورٹ سربراہ ڈریپ کو پیش کردی گئی ہے نیشنل ٹاسک فورس کی کارکردگی رپورٹ جنوری تا ستمبر کی ہے-

    زرائع کے مطابق ڈریپ کوجنوری تاستمبر ملک سے 58091 شکایات موصول ہوئیں،جس کے بعد اس دوران ملک گیر 20556 کارروائیاں کی گئیں، جنوری تا ستمبر 54018 کمپنیز، فارمیسی، ڈسٹری بیوٹرز کامعائنہ کیا ، 9 ماہ میں ملک سے دواؤں کے17ہزار217 نمونے جمع کیے گئے-

    رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس نے 9 ماہ میں 1652 کمپنیز، ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسی سیل کرتے ہوئے جعلی، غیر قانونی ادویات کے 394 اسٹاک ضبط کیے ٹاسک فورس نے ڈریپ قوانین کی خلاف ورزی پر 9 ماہ میں 92 مقدمات درج کیے گئےاس دوران 567 میڈیسن ٹیسٹ سیمپلنگ کی اور 542 میڈیسن کیسز سی ایل بی، ڈی آر بی کو بھجوائے گئے-

  • ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا

    ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا

    ڈالر کی بے قدری میں نجی بینکوں کے عملے کے عمل دخل کی اطلاعات، اسٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر تمام بینکوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا ہے ڈالر کی بے قدری میں نجی بینکوں کے عملے کا عمل دخل ہے جو ڈالر کی غیرضروری اور اضافی فروخت کررہا ہے گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر بینکوں کے صدور کی سرزنش بھی کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مخصوص بینکوں کا عملہ امپورٹرز اور صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ غیر ضروری خرید و فروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا گزشتہ ہفتے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 65 پیسے تک پہنچا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

    اس ضمن میں گورنر اسٹیٹ نے بینکوں کے صدور کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بینک ایسے ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی اور مانیٹرنگ کریں اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی کہ بینکوں کے ایسے ملازمین جن پر شک ہے،ا ن کے کمپیوٹر اور فون ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق بینکوں کو سخت ہدایات جاری ہونے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں جولائی تا اکتوبر 2021ء کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 12 فیصد گھٹ کر 662 ملین ڈالر تک محدود ہونے اور اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران 24 فیصد کی کمی سے 223 ملین ڈالر پر آنے، ڈیمانڈ کی نسبت سپلائی کم ہونے اور درآمدی شعبوں کی ضروریات بڑھنے کے باعث ایک روزہ وقفے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر دوبارہ مہنگا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 174 روپے سے متجاوز جبکہ اوپن ریٹ 176 روپے کی سطح پر آگیا۔

    آج دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 173.76 روپے تھی انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی اڑان دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.16 روپے کے اضافے سے 174.91 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر طلب گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 92 پیسے کے اضافے سے 174.67 روپے پر بند ہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 176 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

  • اسرائیلی وزیردفاع گینزکے گھریلوعملہ پرایران کے لیے جاسوسی کا الزام

    اسرائیلی وزیردفاع گینزکے گھریلوعملہ پرایران کے لیے جاسوسی کا الزام

    تل ابیب: سرائیل کی داخلی سیکیورٹی سروس شین بیت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز کے گھریلو عملے میں ایک ایرانی جاسوس بھی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی اخبار” دی اسٹریٹ ٹائمز” کے مطابق اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی سروس شین بیت نے اپنے ہی وزیر دفاع کے گھریلو ملازم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ہمارے ازلی دشمن ایران کو جاسوسی کی پیشکش کی تھی۔

    شین بیت سیکیورٹی سروس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ 37 سالہ مشتبہ اسرائیلی نے سوشل میڈیا پر ایک بے نام شخص سے مراسلات کا تبادلہ کیا جس میں اس نے اپنی اہمیت و شناخت ظاہر کرنے کے لیے وزیر دفاع بینی گینز کے گھر کے مختلف حصوں کی تصاویر بھی شیئر کیں بینی گینز کے ذاتی ملازم نے وزیر دفاع کے کمپیوٹر پرمیلاویئرانسٹال کرنے کی بھی تجویز پیش کی تھی۔

    اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کی ذمہ دار شین بیت کے مطابق گینزکی رہائش گاہ میں گھریلو دیکھ بھال اورصفائی کے کام پرمامورمشتبہ شخص پرتل ابیب کے قریب واقع شہرلد کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزامات میں فردجرم بھی عائد کردی ہے اس شخص کو ماہ رواں کی ابتدا میں مکمل تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    ” العربیہ” کے مطابق فوری طورپریہ واضح نہیں ہوا کہ آیااس نے قصور وار ہونے کی کوئی درخواست دائرکی ہے وکیل صفائی کے دفترنے اس مشتبہ شخص کی قانونی مدد کے لیے ایک وکیل تفویض کیا تھااس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ شخص ’’مالی دباؤ‘‘کے زیراثرآگیا تھااور اس کا مقصداسرائیل کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔

    عدالت میں اس مشتبہ جاسوس کی نمائندگی کرنے والے وکیل گال وولف نے کان عوامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤکل دراصل کوئی جاسوسی کیے بغیر (ایرانی سے)رقم اینٹھنا چاہتاتھا۔

    وولف نے کہا کہ ایک شخص اس طرح کے معاملے میں یہ توکَہ سکتا ہے کہ وہ سامان پہنچا سکتا ہے، (لیکن) شین بیت کا بیان حقیقت کی کسوٹی پرپورا نہیں اترتا۔

    اپنے اعلان میں شین بیت نے کہا کہ ’’اگرچہ مشتبہ شخص قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرے کا موجب ہوسکتا ہے لیکن اس کی ’’کلاسیفائیڈ مواد‘‘ تک رسائی نہیں تھی چناںچہ اس کی طرف سے ان عناصر کوکچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا جن سے وہ رابطے میں تھا۔‘‘

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برسوں سے قائم ہے اور خطے میں وہ ایک دوسرے کے حریف تصور کیے جاتے ہیں تہران کےجوہری پروگرام پرایران اوراسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ ایران خطے میں اسرائیل کے دشمنوں کی حمایت کررہا ہے اورایران نے اسرائیل پر اپنی جوہری تنصیبات کوتخریبی حملوں میں نشانہ بنانے کا بھی الزام عاید کیا ہے۔