Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تمام صوبوں میں قانون سازی کے حوالے سے یکسانیت چاہتے ہیں      وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف

    تمام صوبوں میں قانون سازی کے حوالے سے یکسانیت چاہتے ہیں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف

    وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹرڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت کریمنل لاء اور سول لاء کو نافذ کرنے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا-

    باغی ٹی وی: اجلاس میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت، پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ علی بخاری، سیکرٹری برائے قانون و انصاف اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی-

    اجلاس کےشرکاء نے وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم کو کل کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والی تاریخی قانون سازی پر مبارکباد پیش کی وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سول اور کریمنل لاء کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی کی پیشرفت کے حوالے سے دریافت کیا-

    پنجاب کے وزیر قانون اور دوسرے صوبوں کے نمائندوں نے قانون سازی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے وفاقی وزیر قانون کو آگاہ کیا –

    ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہم تمام صوبوں میں قانون سازی کے حوالے سے یکسانیت چاہتے ہیں چاہتے ہیں کے سندھ میں بھی دوسرے صوبوں اور وفاق کی طرز پر قانون سازی کی جائے،ہم قانون سازی کےلئے صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں، سول اور کریمنل قانون سازی کےلئے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لی گئی-

    بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی پولیس کے اداروں سے بھی رائے لی گئی،انسداد عصمت دری کا قانون بھی مشترکہ اجلاس سے پاس ہو چکا ہے اور ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ہے، ہماری کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے قانون سازی کے حوالے سے جو بھی تجاویز بہتر ہوں گی ان کو زیر غور لایا جائے گا، بیرسٹر فروغ نسیم

    وفاقی وزیر قانون نے صوبہ پنجاب میں وفاق کی طرز پر ہونے والی وراثتی قانون سازی کے حوالے سے دریافت کیا جس پر پنجاب کے وزیر قانون نے اجلاس کو ہونے والی پیش رفت پر آگاہ کیا-

  • 580 برسوں میں اب تک کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

    580 برسوں میں اب تک کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

    19 نومبر کو مختلف ممالک میں رواں صدی کا طویل ترین ‘جزوی’ چاند گرہن ہوگا۔

    باغی ٹی وی : درحقیقت یہ 580 برسوں میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا مگر پاکستان میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا جزوی چاند گرہن لگ بھگ مکمل چاند گرہن جیسا ہی ہوگا یعنی چاند کا 97 فیصد حصہ زمین کے سائے کی زد میں ہوگا۔

    یہ جزوی چاند گرہن 6 گھنٹوں سے کچھ زیادہ وقت برقرار رہے گا اور چاند 3 گھنٹے 28 منٹ 24 سیکنڈ زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزرے گا، جس کی وجہ سے یہ 1441 کے بعد سے اب تک کا جزوی چاند گرہن ہوگا اور اس صدی کا بھی طویل ترین گرہن ہوگا۔

    یہ جزوی چاند گرہن شمالی امریکا، روس، جنوبی امریکا آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں میں آج یعنی 19 نومبر کی شب نظر آئے گا گرہن کا یہ عمل پاکستانی وقت کے مطابق جمعے کی دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر شروع ہوگا اور سہ پہر 3 بج کر 47 منٹ تک عروج پر ہوگا۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت چاند اپنے مدار میں زمین سے سب سے دور ہوگا جس کی وجہ سے اس کی گردش کی رفتار ہمارے سیارے کے سائے سے گزرتے ہوئے سب سے کم ہوگی مثال کے طور پر مئی 2021 میں چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 2 منٹ تھا جس کے دوران مکمل چاند گرہن یا زمین کے سائے سے چاند کے گزرنے میں 2 گھنٹے 53 منٹ لگے۔

    گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہےاس سرخ رنگ کی وجہ سے اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

  • بحرین کی نمائندہ کونسل کے اسپیکرکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    بحرین کی نمائندہ کونسل کے اسپیکرکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    بحرین کی نمائندہ کونسل کے اسپیکر نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم عمران خان سے مملکت بحرین کی کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کی سپیکر محترمہ فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سپیکر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

    بحرین کے پارلیمانی وفد کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سپیکر نے مملکت کی قیادت کی طرف سے وزیراعظم کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے طویل اور تاریخی برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہے۔ دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر مسلسل اور قریبی تعاون کو یاد کرتے ہوئے سپیکر نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، خاص طور پر تجارت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں۔ بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے سپیکر نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کو بحرینی عوام کا رشتہ دار قرار دیا۔

    بحرینی قیادت کے گرمجوشی کے جذبات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ اور ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بحرین کی قیادت کا خصوصی طور پر عالمی وبائی مرض کے آزمائشی اوقات میں 120,000 مضبوط پاکستانی تارکین وطن کی دیکھ بھال پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے تعاون کے تمام پہلوؤں میں مملکت کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں انسانی حقوق کی جاری اور سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں دورہ کرنے والے معزز مہمان کو آگاہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے عالمی برادری بالخصوص مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق انہوں نے اسلامو فوبیا کو عالمی سطح پر مسلمانوں کو درپیش ایک اہم مسئلے کے طور پر بھی اجاگر کیا، اور اس طرح کے مسائل سے اجتماعی طور پر نمٹنے کے لیے امت کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کی تعمیری شمولیت اور افغانستان میں سنگین اقتصادی چیلنجوں کے پیش نظر بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سپیکر نے وزیر اعظم سے افغانستان کی صورتحال پر عالم اسلام کے تعمیری اور اجتماعی ردعمل اور مسلم کاز کی حمایت پر اتفاق کیا۔

    کنگڈم آف بحرین کی کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کی سپیکر قومی اسمبلی کے سپیکر کی دعوت پر اپنے وفد کے ہمراہ 17 سے 21 نومبر 2021 تک پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

  • "صنف آہن” میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر جاری

    "صنف آہن” میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر جاری

    ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ تھرلر ڈرامے ’صنف آہن‘ میں پانچ پاکستانی اداکاراؤں کے کرداروں کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس سے قبل سجل علی کے کردار کا ٹیزر 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ایک عام لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا تھا ان کے بعد کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر 15 نومبر کو جاری کیے گئے تھے، جن میں انہیں پاک فوج کا حصہ بنتے دکھایا گیا تھا 17 نومبرکو سائرہ یوسف اور رمشا خان کے کرداروں کے ٹیزر جاری کردیئے گئے، جن میں انہیں پاک میں شامل ہوکر روایات کو تبدیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    تاہم اب’صنف آہن‘ میں یحالی تاشیا پاکستانی اداکاراؤں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے ہمراہ فوجی روپ میں دکھائی دیں گی۔

    یحالی تاشیا ’صنف آہن‘ میں سری لنکن فوجی کیڈٹ ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو تربیت حاصل کرنے پاکستان آتی ہیں جاری کیے گئے ٹیزر میں انہیں دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ پاکستان میں سخت ملٹری ٹریننگ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    "صنف آہن” :رمشا خان اور سائرہ یوسف کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سری لنکن فوجی کیڈٹ دوران تربیت نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرتی ہیں بلکہ وہ اردو زبان بھی بولنا سیکھ جاتی ہیں ٹیزر میں وہ سجل علی کو بتاتی ہیں کہ ان کے ہمسفر سری لنکا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

    ٹیزر میں سری لنکن اداکارہ کے یونیفارم پر نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان کا بیج بھی آویزاں دکھایا گیا ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان پر دو ملکوں کی ذمہ داری ہے، اس وجہ سے وہ ہر کام احتیاط کے ساتھ سر انجام دیں۔

    صنف آہن میں تمام اداکاراؤں کے کرداروں کےٹیزر جارہ کر دیئے گئے ہیں تاحال ڈرامے کے مرد کرداروں کے ٹیزر جاری نہیں کیے گئے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مرد کرداروں کو ٹریلر میں دکھایا جائے گا۔

    ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    ’صنف آہن‘ کی کہانی خواتین پر مبنی ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی پانچ لڑکیوں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان ، سائرہ یوسف اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے فوجی افسر بننے کے گرد گھومتی ہے ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

    ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    ڈراما سیریل’صنف آہن‘ کا ٹیزر جاری

  • روزانہ چائے اور کافی کا استعمال فالج اور دماغی بیماریوں سے بچاتا ہے   ماہرین

    روزانہ چائے اور کافی کا استعمال فالج اور دماغی بیماریوں سے بچاتا ہے ماہرین

    چینی طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی یا 3 سے 5 کپ چائے پیتے ہیں، ان میں فالج اور ڈیمنشیا (دماغی بیماریوں کے مجموعے) کا امکان بھی بہت کم رہ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: چین میں 50 سے 74 سال کی عمر کے صحت مند افراد پر ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کافی پینا فالج سے متاثر ہونے کے بعد ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے تیان جن میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یوکے بائیو بینک کے 3 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، جن کی خدمات 2006 سے 2010 تک حاصل کی گئی اور 2020 تک ان کی مانیٹرنگ کی گئی۔

    ان رضاکاروں نے کافی اور چائے کے استعمال کو خود رپورٹ کیا اور تحقیق کی مدت کے دوران 5079 افراد ڈیمینشیا اور 10 ہزار 53 کو کم از کم ایک بار فالج کا سامنا ہوا۔

    نمک کا کم استعمال امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے تحقیق

    تیانجن میڈیکل یونیورسٹی چین کے یوآن ژانگ اور ان کے ساتھیوں نے ان ہی اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا، جس پر انہیں معلوم ہوا کہ روزانہ باقاعدگی سے چائے اور کافی پینے والوں میں یہ مشروبات نہ پینے والوں کی نسبت فالج کا خطرہ نمایاں طور پر کم تھا بہترین اثرات اُن رضاکاروں میں دیکھے گئے جو روزانہ 2 سے 3 کپ کافی، 3 سے 5 کپ چائے یا مجموعی طور پر چائے اور کافی کے 4 سے 6 کپ پیتے ہیں۔

    ان افراد میں فالج کا خطرہ، چائے اور کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں 32 فیصد کم جبکہ ڈیمنشیا کا خطرہ 28 فیصد کم دیکھا گیا چائے اور کافی، دونوں کا اہم ترین مشترکہ جزو ’’کیفین‘‘ ہے جو اعصابی خلیوں اور دماغ کے درمیان پیغام رسانی کی رفتار بڑھاتے ہوئے دماغ کو کو عارضی طور پر تقویت پہنچاتا ہےایک کپ کافی میں اوسطاً 40 ملی گرام جبکہ چائے کے ایک کپ میں 11 گرام کیفین ہوتی ہے۔

    پچھلے دس سال میں مختصر پیمانے پر کیے گئے بعض مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ کیفین کا استعمال ڈیمنشیا سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے تازہ تحقیق اسی سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جس میں ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد کی ایک وسیع تعداد کو شامل کیا گیا ہے۔

    اگرچہ نئی تحقیق سے بھی ڈیمنشیا اور فالج سے بچاؤ میں کیفین کی اہمیت واضح ہوئی ہے لیکن اب بھی یہ جاننا باقی ہے کہ کیفین کس طرح سے دماغ اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنا کر ہمیں اہم دماغی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔

    اینٹی آکسیڈینٹ،اینٹی بیکٹیریل پودا رات کی رانی کے فوائد

    محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ معتدل مقدار میں کافی اور چائے کا الگ الگ یا اکٹھے استعمال فالج اور ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے۔

    اس تحقیق کی تفصیلات ’’پبلک لائبریری آف سائنس‘‘ (پی ایل او ایس) نیٹ ورک کے آن لائن ریسرچ جرنل ’’پی ایل او ایس میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔

    اس سے قبل جریدے جرنل جے اے سی سی: کلینکل Electrophysiology میں شائع کی گئی 2018 میں آسٹریلیا کے الفریڈ ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چائے یا کافی پینے کی عادت دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور فالج کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے یا کافی میں موجود کیفین مرکزی اعصابی نظام کو حرکت میں لاکر ایڈی نوسین نامی کیمیکل کے اثرات کو بلاک کرتا ہے جو کہ atrial fibrillation یا اطاقی فائبرلیشن کا باعث بنتا ہے ا طاقی فائبرلیشن دل کی دھڑکن کا سب سے عام مرض ہے جس میں دل بہت تیزی سے دھڑکتا ہے اور علاج نہ کرایا جائے تو فالج بھی ہوسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کیفین سے دل کی دھڑکن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، تاہم کافی اور چائے وغیرہ اس سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ایڈی نوسین کو بلاک کرنے کی خصوصیت ہے اس حوالے سے روزانہ 3 کپ ان مشروبات کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

    گُردوں کے امراض جدید تحقیق کی روشنی میں

  • جہاز میں دوران سفر مسائل ،حادثات کی نشاندہی اور فوری رپورٹ کے لئے ایپ متعارف

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے جہاز میں دوران سفر مسائل، حادثات رپورٹ کرنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی سی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘ولنٹیئری ہیزارڈ/ انسیڈنٹ رپورٹنگ سسٹم’ کے نام سے اینڈرائیڈ ایپ گوگل پلے اسٹور میں دستیاب ہوگی ایپ رپورٹنگ کے لیے وسیع پہلووں کا احاطہ کرے گی، جس میں ‘خطرات، واقعات، حادثات، نقصان، کمی، خلاف ورزی، ناکامی اور سروسز’ شامل ہیں۔

    پی سی اے اے نے کہا کہ اس ایپ کا مقصد عوام، ایوی ایشن سے منسلک افراد کے لیے آسان اور دوستانہ وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مسائل، خطرات اور سیفٹی مسائل فوری رپورٹ کرپائیں اس ایپ کو جہاز اور ایئرپورٹس میں کسی بھی ممکنہ خطرے یا واقعے سے آگاہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے واقعات یا خطرات کی رپورٹنگ کرنے والا فرد فائل، تصاویر اور دیگر متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرسکتا ہے جو واقعے کے ثبوت کے طور پر پیش ہوسکتےہیں رپورٹ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر کرنا ان کی اپنی صوابدید ہوگی۔

    ایئربس نے نیا طیارہ A350F لانچ کر دیا

    بیان میں بتایا گیا کہ یہ اقدام اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے عام لوگوں، پروازوں کے مسافروں اور ایوی ایشن سےمنسلک لوگوں کو ایوی ایشن کے سیفٹی ماحول کا حصہ بنانے کی کوششوں میں شامل ایک قدم ہے پی سی اے اے کا ماننا ہے کہ ایوی ایشن سیفٹی ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے سیفٹی مسائل کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی اور اپنی کارکردگی اور معیار بہتر کرنے کے لیے مسلسل مصروف عمل ہیں خطرات کی رپورٹنگ کے لیے پی سی اے اے کی ویب سائٹ پر ایک فارم بھی دستیاب ہے۔

    میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں…

  • چین امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا

    چین امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا

    گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا کی دولت تین گنا ہوگئی ہے سنہ 2000ء میں دنیا کی مجموعی دولت 156 ٹریلین ڈالر تھی جب کہ سنہ 2020ء میں یہ بڑھ کر 514 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے اس دوران چین امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق عالمی دولت دو دہائیوں میں 156 کھرب سے بڑھ کر 514 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جس میں سے چین کی دولت 120 کھرب ڈالرز اور امریکا کی دولت 90 کھرب ڈالرز ہے۔

    بلوم برگ کے مطابق دنیا بھر کی دولت کا دوتہائی حصہ صرف 10 فیصد اشرافیہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ عالمی دولت کا 68 فیصد حصہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہے۔

    دوسری جانب مکینزی اینڈ کو کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق دنیا کی دولت میں تین گنا اضافے میں سب سے زیادہ حصہ چین کا ہے جس کی دولت سنہ 2000ء میں سات ٹریلین ڈالر (7 ہزار ارب ڈالر) تھی جو سنہ 2020ء میں بڑھ کر 120 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے اس ریسرچ رپورٹ میں چین کے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا رکن بننے سے ایک سال پہلے تک کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے حالانکہ ڈبلیو ٹی او کا رکن بننے کے بعد چین نے تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے۔

    رپورٹ میں ان 10 ملکوں کی بیلنس شیٹ کا موازنہ کیا گیا ہے جو دنیا کی 60 فیصد دولت کما رہے ہیں چین اور امریکہ کے علاوہ اس میں جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان، سویڈن، میکسیکو، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

    گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکہ کی دولت میں 90 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے چین اور امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں ہیں جن کی دو تہائی دولت پر صرف 10 فیصد لوگ قابض ہیں اس کے علاوہ دنیا کی 68 فیصد دولت رئیل سٹیٹ میں لگی ہوئی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ گیا ہے کہ اگر رئیل سٹیٹ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو پھر دنیا کو سنہ 2008ء جیسے عالمی مالیاتی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین کے پراپرٹی ڈویلپرز جیسا کہ ایور گرینڈ گروپ کے قرضے ملک کو اسی صورتحال سے دوچار کرسکتے ہیں جس کا شکار امریکہ 2008 میں ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ چین کا ایور گرینڈ گروپ پر اس وقت 300 ارب ڈالر کے قرضے ہیں جو چین میں کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کیلئے سب سے زیادہ ہیں اس گروپ کے قرضوں نے پوری دنیا کیلئے بحران کا خدشہ پیدا کر رکھا ہے۔

  • اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’سوریا ونشی‘ میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ فلم "سوریا ونشی” میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھا کر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے تاہم روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ میری پچھلی فلموں میں ہندوؤں کو ولن دکھانے پر کبھی تنقید نہیں کی گئی۔


    انہوں نے کہا کہ فلم میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا کسی خاص ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

    اداکارہ مہوش حیات کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریا ونشی اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دے رہی ہے، یہ رجحان ہالی وڈ میں بدل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی اس کی پیروی کی جائے گی، اگر فلم میں مثبت عکاسی نہیں کر سکتے تو کم از کم اس طرح انصاف تو کریں جس طرح آپ مسلمانوں کو دکھاتے ہیں۔

    بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

    خیال رہے کہ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی سوریا ونشی وہ پہلی فلم ہے جو بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سینیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے اس فلم نے بھارت سمیت دیگر ممالک میں کافی بزنس کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے فلمسازوں اور اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ جیسے اداکاروں کو اپنی فلمیں ہٹ کروانے کا صرف ایک ہی فارمولا معلوم ہے کہ اپنی فلموں میں پاکستان اور مسلمانوں کو جس حد تک ہوسکے منفی کرداروں میں دکھانا اور انہیں دہشت گرد قرار دینا برسوں گزرنے کے باوجود بالی ووڈ اب بھی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف جنون سے باہر نہیں نکل سکا اگر نکلتا تو اسے نظر آتا کہ دراصل بھارت خود ایک ایسی پستی میں گرا ہوا ہے جس میں انسانوں کو جانور سمجھ کر انہیں پیروں تلے روندنے سے بھی گریز نہیں کیاجاتا-

    بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

  • جو تیرے عشق میں قید ہوئے وہ کیا قید ہوئے،حافظ سعد رضوی

    جو تیرے عشق میں قید ہوئے وہ کیا قید ہوئے،حافظ سعد رضوی

    جو تیرے عشق میں قید ہوئے وہ کیا قید ہوئے،حافظ سعد رضوی

    حافظ سعد حسین رضوی رہا ہوچکے ہیں،حافظ سعد رضوی رہائی کے بعد مسجد رحمۃ للعالمین پہنچ چکے ہیں حافظ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: حافظ سعد رضوی نے رہائی کے بعد اپنا پہلا انٹرویو پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ انٹرویو میں نظر بندی کے دوارن حالات و واقعات پر تفصیلی گفتگو کی-

    ویڈیو میں سینئیر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حافظ سعد رضوی متعدد تکالیف ،مشکلات اور بہت سے ساتھیوں کی شہادت درجنوں کی گرفتاریاں اور پتہ نہیں کتنے لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد بلآخر رہائی مل گئی ہے اور اپنے اہلخانہ کے درمیان چلے گئے ہیں یہ ان کا پہلا انٹرویو ہے جو انہوں نے شفقت فرمائی اور ہمارے ساتھ بات کرنا مناسب سمجھا اور ہمیں انٹرویو دے رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ وہ گواہ ہیں کہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کے پیچھے ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کی دعائیں ہیں وہ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جنہوں نے بھیگی آنکھوں سے اشکبار ہو کر ان کی رہائی ان کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگتے رہے مبشرلقمان نے سعد رضوی کو رہائی ملنے پر مبارکباد دی-

    جس پر سعد رضوی نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میں اس یقین پر ہوں اور میں نے تو کبھی خود کو قید سمجھا ہی نہیں تھا انہوں نے شاعرانہ انداز مین نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ”جو تیرے عشق میں قید ہوئے وہ کیا قید ہوئے-

    مبشر لقمان نے سعد رضوی سے سوال کہا کہ ناموس رسالت پر ہر پاکستانی جان دے سکتا ہے جس پر سعد رضوی نے کہا کہ بےشک ہر پاکستانی جان دے سکتا ہے آپ کو کم عمری میں اللہ نے اعزاز دے دیا کہ آپ بہت کم عمری میں اس تحریک کے امیر بنے آپ کو کس وجہ سے اندر نظر بند کیا ہوا تھا ور غیر قانونی بند کیا ہوا تھا –

    سعد رضوی نے کہا کہ یہ تو تمام کورٹس کے فیصلوں کے بعد قانون اور ذمہ داران بھی نہیں جان سکے کہ ہم نے اس شخص کو کیوں بند کیا ہوا ہے-یہ تو ان سے پوچھا جائے کیوں بند کیا ہوا جو بند ہے وہ کیا بتائے گا کہ میں کیوں بند ہوں اسے تو بس یہی پتہ ہے کہ میں بند ہوں-

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ علامہ صاحب مجھے خبریں ملتی تھیں میں لوگوں کو دیتا نہیں تھا کہ میں چاہتا تھا آپ با ہر آ جائیں آپ سے تصدیق کے بعد کہوں کہ آپ کے اوپر تشدد بھی کیا گیا کہ آپ کوئی پولیس کی مرضی کا مطلب کا ویڈیو بیان جاری کر دیں آشوریٰ کے لئے کیا ایسا ہوا تھا؟

    علامہ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ اس راہ میں سب کچھ ہوتا ہے آخر میں انجام کو دیکھا جاتا ہے جو کچھ ہوا ایک راہ تھی اس راہ میں سب کچھ قبول ہے وہ گرفتارہ وہ تشدد ہو میرے کارکن میرے اوپر اس سے زیادہ تشدد کیا ہو سکتا ہے کہ میرے کارکنوں کا خون بہایا گیا-اور میرے کارکنوں کو زخمی کیا گیا ان کی ٹانگیں توڑی گئیں میں تو اس تشدد سے باہر نہیں نکل سکتا یہ تشدر تو ذاتی میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتی جب آپ کو سامنے دکھائی دے رہا ہو کہ آپ کو معلوم ہو رہا ہو کہ آپ کے کارکنوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور وہ لوگ بے قصور ہیں اور جو صرف احتجاج کے لئے نکلے ہوں ساری دنیا احتجاج کرتی ہیں ان کو گولیاں ، بولٹ ان کو شیل فائر کئے جائیں تو میں میرے اوپر اس سے زیادہ تشدد کیا ہو سکتا ہے-

    مبشر لقمان نے سوال پوچھتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں پتہ چلا تھا جیل میں آپ کے اوپر اتنا تشدد ہو کہ آپ کے گردوں سے بلیڈنگ ہونا شروع ہو گئی تھی؟

    سعد رضوی نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ اس سب کو چھوڑیں جانے دیں ہم اس طرف چلتے ہیں جو آگے نئی راہ کھولے یہ تو گزر گیا جو ماضی تھا بڑا حسین ماضی تھا –

    سینئیر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے کارکنوں کو پتہ ہونا چایئے کہ آپ نے کتنی صعوبتیں اور تکلیف اٹھائی ہے اور برداشت کی ہے قربانیاں دی ہیں –

    امیر تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ جب میرے علم میں ہے کہ میرے کارکنوں نے کتنی تکالیف برداشت کی ہیں تو انہیں یہ بھی پتہ ہو گا کہ جن کے اوپر انہوں نے بھروسہ کیا ہے انہوں نے بھی ایسے ہیں تکالیف برداشت کی ہیں-

    مبشر لقمان نے پوچھا وہ شیڈول ختم ہو گیا کالعدم کا لفظ ختم ہو گیا سیاسی جماعت تسلیم ہو گئی تو اب آگے کا کیا لائحہ عمل ہے؟

    سعد رضوی نے بتایا کہ لائحہ عمل وہی ہے جس کو ہم لے کر چلتے ہیں ناموس رسالت ختم نبوت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر کام ہے اور اس ملک میں ہر ظالم کے پنجے سے مظلوم کو چھڑوانا ہے اور ہر غریب اور مسکین جو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے ان ظالموں نے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ان کو خوش رکھنا اور خوش کرنا ہی لائحہ عمل ہے-

    جیل کے اندر حکومت کے لوگ میٹنگز میں کیا کیا مطالبات کرتے تھے ؟ کے جواب میں سعد رضوی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو بھی جیل کے اندر میٹنگ ہوئی ایک آفیشل میٹنگ تھی علماء اکرمن لے کر آئے اور باقی جو ہماری جماعت کے معملات کے اندر میٹنگ تھی وہ ہمارے ذمہ داران کے ساتھ کرتے تھے میرے ساتھ جو میٹنگ ہوئی علماء اکرام آئے اور سب لوگوں کو دکھایا بھی گیا جو میٹنگ ہوئی باقی جو باتیں کرتے تھے آپ اسٹیپ ڈاؤن لے لیں پیچھے ہٹ جائیں وہ تو ہر ایک اپنا موقف ہوتا ہے اور وہ اپنے تطریقے سے بات کرتے تھے ہم اپنے طریقے سے بات کرتے تھے-

    ایسی کیا وجہ ہوئی کہ دو مرتبہ آپ لوگوں کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے کے باوجود حکومت پھر گئی؟ پر انہوں نے کہا کہ حکومت کے مسائل یہ ہیں کہ ان کو شاید اپنی ہی بات کے اوپر یہ یقین نہیں ہے اور اس کے اوپر کبھی کبھی وہ ہمارا وجود نہیں مانتے تھے کہ ان کا سیاسی کوئی وجود ہے اور یہ ہمارے ہی شہری ہیں کہتے تھے یہ چند لوگ ہیں ان کو ہم تتر بتر کر لیں گے اور ان پر شیلنگ فائر کریں گے اور گولیاں چلائیں گے وہ جان دے سکتے ہیں ان کو علامہ خادم حسین رضوی نے وہ عشق کا جام پلایا ہے جو نشہ نہیں اتر سکتا اور انہوں نے وہ نشہ گولیوں سے بولٹ سے فائر سے اتارنے کی کوشش کی ان کو اس یقین اور اس بات تک لانے تک اتنے یقین اور اتنے معاہدے ہوئے-

    کل عرس کی تقریب میں ہمارا یہ مقصد نہیں ہے کہ ہم انہیں اس ہجوم سے ڈرائیں یا مقصد ہو کہ ہم اس سے اپنی پاور شو کریں ہمارا ایک روحانی سلسلہ ہے ہمارا ایک ایونٹ ہے اور ہم اسے بڑے آرام سے ایک تربیتی اور روحانی لحاظ سے اور ایک آگے کے لائحہ عمل کے لحاظ سے ہم اس کو منائیں گے اور اس سے لوگوں کو پریشان نہیں ہو نا چاہیئے یہ جو ہمارے قائد کی وفائے رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے نا لوگ اس وجہ سے ان کی قبر پر جمع ہوتے ہیں اور فاتحہ پڑھنے آتے ہیں لہذا لوگوں اس بات سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے-

    حکومت فرانس میں بڑی تبدیلیاں ہو چکی ہیں ان کی طرف سے ان کی ایمبیسی کی طرف سے کوئی معافی آ جائے تو کیا آپ لوگ اس پر اتفاق کر لیں گے؟

    اس پر حافظ رسعد رضوی نے کہا کہ ان کو معافی ملتی ہے یا نہیں لیکن ان کو اس بات کا احساس ہونا چاہیئے کہ جو کچھ ہم کر رہے ہیں اس سے لاکھوں دل مجروح ہوتے ہیں جو مسلمان ہے وہ کائنات کی ہر چیز برداشت کر سکتا ہے لیکن اللہ کے نبی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت پر کوئی حرف برداشت نہیں کر سکتا تو یہ ان کی معافی اُدھر ہے ہم کون ہیں جو ان سے معافی منگوائیں ہمارا ان سے کوئی ذاتی جھگڑا تو نہیں ہے ہمارا عزت رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مسئلہ ہے یہ معافی اُدھر مانگے یا اُدھر بات کرے ہمارے ساتھ ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہمارا مسئلہ ناموس رسالت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے ان کے ساتھ اور جب تک وہ اس سے توبہ نہیں کرتے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہم ان کی کوئی بات سننے کے لئے تیار ہیں-

    واضح رہے کہ آج حافظ سعد حسین رضوی رہا ہوچکے ہیں ان کے استقبال کی پر تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی یتیم خانہ چوک پہنچی،حافظ سعد رضوی کے یتیم خانہ چوک پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،حافظ سعد رضوی جب گاڑی سے اترے تو کارکنان نے انکا زبردست خیر مقدم کیا، کارکنان کی جانب سے نعرے بھی لگائے گئے-

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

    باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

    سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

    تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

    حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

    سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    حافظ سعد رضوی کی رہائی کے بعد استقبال کے مناظر،خصوصی ویڈیو

    https://login.baaghitv.com/khadim-hussain-rizvi-kurs-i-taqreebat-kaaja-say-aaghaz-0secourty-sakhat/

  • سابق فاسٹ باؤلرمحمد عامر کورونا وائرس کا شکار

    سابق فاسٹ باؤلرمحمد عامر کورونا وائرس کا شکار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وئ :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث میں رواں سال کے ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کروں گا۔


    انہوں نے بتایا کہ ان کی صحت بہتر ہے، مکمل شفایابی کے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہےاین سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ 460 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ اسی ہزار 822 ہو گئی ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام شہروں میں مجموعی طور پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 131 کرونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد سامنے آئی ہے،

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار346، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار162،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 406، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار404 ہو گئی ہے، کرونا سے پنجاب میں 12 ہزار 986 افراد، سندھ میں 7 ہزار609، خیبرپختونخوا 5 ہزار809، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد کی موت ہوچکی ہے

    صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروک سکتے ہیں –

    12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 94 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 442,172 ہو گئی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 422,711 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6,478 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,983 ہو چکی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,351 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,203,601 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 44 جبکہ راولپنڈی سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان میں کورونا کے 7، فیصل آباد میں 6 جبکہ پاکپتن اور میانوالی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.5 فیصدجبکہ راولپنڈی میں 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 1.6 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔