Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹریننگ سیشن کے دوران بنگلہ دیش کے میدان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر تنازعہ

    ٹریننگ سیشن کے دوران بنگلہ دیش کے میدان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر تنازعہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش میں موجود ہے جہاں ان کے ٹریننگ سیشن چل رہے ہیں ان ٹریننگ سیشنز میں پاکستانی ٹیم کا پاکستانی پرچم گراﺅنڈ میں لگا کر پریکٹس کرنا کرکٹ کے بنگلہ دیشی مداحوں کو پسند نہیں آ رہا اور وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق بنگلہ دیشی مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میدان میں پاکستان کا جھنڈا گاڑ کر پریکٹس کرکے کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہے۔


    ایک بنگلہ دیشی ٹوئٹر صارف نے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کرنے کی ایک ویڈیو ایک ٹویٹ میں پوسٹ کی ہے جس میں نیٹ کے پاس میدان میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہوتا ہے یہ صارف اپنی ٹویٹ میں لکھتا ہے کہ ”کئی بنگلہ دیشی مداح پاکستانی ٹیم کے اس اقدام پر ناخوش ہیں مگر مجھے ذاتی طور پر اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن میں ان مداحوں کے تخفظات کو سمجھ سکتا ہوں۔ پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے پروٹوکولز کی پیروی کرنی چاہیے اور پرچم لہرانے کے لیے پیشگی اجازت لینی چاہیے۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔“


    رپورٹ کے مطابق ٹریننگ سیشنز اور حتیٰ کہ ڈریسنگ روم میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے رکھنے کی روایت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ڈالی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو ہمہ وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے پاکستانی پرچم کا ان کی آنکھوں کے سامنے رہنا بہت اہم ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوتا ہے اور ان فوکس بہتر ہوتا ہے۔ تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش کی تکلیف دہ تاریخ کے سبب پاکستانی ٹیم کی یہ روایت بنگلہ دیشی مداحوں کو اچھی نہیں لگی۔


    پاکستان اپنے دورہ بنگلہ دیش میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ اس دورے کا آغاز 19 نومبر کو پہلے T20 سے ہونا ہے۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیمیں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس لینے اور 2023 میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہوں گی۔

  • سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

    سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

    ملک بھرمیں ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج دو ہزار روپےاضافہ ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی :سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے بڑھنے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کرایک لاکھ چھ ہزار تین سو 10 روپے ہوگئی ہے 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 97451 ہے اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر 1860ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ دوروز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی،سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے ۔

  • انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

    انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے 67 پیسے پر بند ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی :آج دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 173.76 روپے تھی انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی اڑان دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.16 روپے کے اضافے سے 174.91 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر طلب گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 92 پیسے کے اضافے سے 174.67 روپے پر بند ہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 176 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


    ملک میں جولائی تا اکتوبر 2021ء کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 12 فیصد گھٹ کر 662 ملین ڈالر تک محدود ہونے اور اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران 24 فیصد کی کمی سے 223 ملین ڈالر پر آنے، ڈیمانڈ کی نسبت سپلائی کم ہونے اور درآمدی شعبوں کی ضروریات بڑھنے کے باعث ایک روزہ وقفے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر دوبارہ مہنگا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 174 روپے سے متجاوز جبکہ اوپن ریٹ 176 روپے کی سطح پر آگیا۔

  • 13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سری نگر: کشمیر میں 13 سالہ معصوم بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے دو روز میں ایک ڈاکٹر اور تاجر سمیت 9 شہریوں کو شہید کردیا ہے شہدا میں کشمیری تاجر الطاف بھٹ بھی شامل ہیں جن کی بیٹی کی ویڈیو نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا ویڈیو میں الطاف بھٹ کی کم سن بیٹی نے بتایا کہ بھارتی فوج اس کے بابا کو شہید کرکے ہنستے رہے کشمیری بیٹی کی المناک اور دل سوز ویڈیو پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔


    سوشل میڈیا پر جاری یڈیوز اور خبروں کے مطابق الطاف بھٹ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک شاپنگ سنٹر میں دکان دار تھےگزشتہ روز دکان بند کرکے جب وہ واپس آرہے تھے تو بھارتی فوج نے انہیں پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا لواحقین نے اسے بہیمانہ اور سنگدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا بھارتی فوج نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ شہدا کے جسد خاکی بھی لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان…

    https://twitter.com/SHABIRABUTT/status/1461039236568604675?s=20
    شہدا کے لواحقین نے شہدا کے جسد خاکی لینے کےلیے دھرنا دیا تو بھارتی پولیس اور فوج نہتے اور لواحقین پر پل پڑی اور انہیں گرفتار کرکے لے گئی ایک ضعیف العمر رشتے دار نے بھارتی فوج کی بندوق کا رخ اپنی طرف کرکے کہا کہ مجھے بھی گولی ماردو، جس پر بھارتی درندے بھوکے کتوں کی طرح ان پر بھی پل پڑے اور تشدد کا نشانہ بنایا بھارتی فوج نے شہدا کی لاشوں کو پکواڑہ میں ایک نامعلوم مقام پر دفن کردیا –


    لواحقین نے کہا کہ وہ تو بس اپنے پیاروں کی اپنے قریب اور اپنے ہاتھوں سے شرعی طریقے سے تدفین کرنا چاہتے ہیں، لیکن بھارتی فوج جنازے نہ دے کر ان کی بے حرمتی کررہی ہے-
    https://twitter.com/MaktoobMedia/status/1461060916150091777?s=20


    واضح رہے کہ مودی حکومت کی پالیسی کے تحت کشمیر میں مجاہدین کے جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا جاتا، تاکہ لوگ ان کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکیں کشمیر میں شہدا کے جنازوں میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک کرتی ہے اور اس موقع پر ہر قربانی دے کر جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی سے خوف زدہ بھارت سرکار مختلف ہتھکنڈے اور حربے اختیار کرکے سمجھتی ہے کہ اس طرح سے وہ کشمیریوں کو کچل سکے گی۔

    فروری 2019 میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا…

  • میتھیو ہیڈن کا پاکستانی ٹیم کے لئے اردو میں پیغام

    میتھیو ہیڈن کا پاکستانی ٹیم کے لئے اردو میں پیغام

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے پاکستانی کرکٹرز کے لیے اُردو زبان میں پیغام جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میتھیو ہیڈن نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے پاکستان کا سبز کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ ’اسلام و علیکم پاکستان! میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں.


    آخر میں اُنہوں نے گرین شرٹس کے لیے لکھا کہ ’شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔‘ پاکستان زندہ باد۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کنسلٹنٹ گرین شرٹس کے لیے خدمات سرانجام دی تھیں۔

  • شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیر داخلہ شیخ رشید کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ کی آنے والی قسط کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا شو کی اگلی قسط میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ تابش ہاشمی کی مہمان ہیں حریم شاہ کے ساتھ دلچسپ گفتگو کا ایک مختصر حصہ ٹیزر میں دکھایا گیا جہاں حریم شاہ دوران شو وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں ٹک ٹاک اسٹار نے میزبان تابش ہاشمی کے کہنے پر شیخ رشید کو فون کیا تھا۔

    "صنف آہن” :رمشا خان اور سائرہ یوسف کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

    اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔

    شعیب ملک کا ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

    وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔

    شیخ رشید کےجھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی۔

    شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

  • بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا Mi-17 ہیلی کاپٹر مشرقی اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا

    باغی ٹی وی : "انڈیا ٹو ڈے ” کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل پردیش میں گرکرتباہ ہو گیا جس میں دو پائلٹ اور عملے کے تین ارکان سوار تھے وہ سب محفوظ رہے تاہم ایک انجینئر کو معمولی چوٹ آئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کے دوران بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل پردیش میں گرکرتباہ ہو گیا ہیلی کاپٹر ہائیولیانگ سے روچھم تک معمول کی پروازکر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا جائے گا –

    واضح رہے کہ ستمبر میں، جموں اور کشمیر کے ادھم پور ضلع میں پٹنی ٹاپ سیاحتی مقام کے قریب، شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک پہاڑی پر ایک آرمی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے 3 اگست کو پٹھانکوٹ کے قریب رنجیت ساگر ڈیم جھیل میں آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

  • رواں سال مکمل سلیبس پر امتحانات ہوں گے وزیر تعلیم

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبا کو اس بار مکمل سلیبس پڑھنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبا کو اس بار مکمل سلیبس پڑھنا ہوگا اور امتحان رواں سال مکمل سلیبس پر لیا جائے گا پچھلی بار کورونا کی وجہ سے الیکٹو سبجیکٹس کے امتحانات لیے گئے تھے۔

    وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ رواں تعلیمی سال جوسلیبس پڑھایا جارہا ہے وہ مکمل کیا جائے گا امتحانات مئی،جون میں مکمل سلیبس کےتحت ہوں گے۔او اور اے لیولز کے امتحانات بھی وقت پر ہوں گے

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ بین الصوبائی وزرا کی کانفرنس وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں تعلیم میں ہمیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہے-

    واضح رہے کہ لاہور شہر میں سموگ کی بگڑتی صورت حال پرسٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے سموگ کے اجلاس میں سکول بند کرنے کی تجاویز کو مسترد کردیا تھااجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ ، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر شریک ہوئے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ نے سکول بند کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں اور فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائی جائے گی۔

    اجلاس میں تجاویز دی گئیں تھیں کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے سکولوں میں چھٹیاں کردیں یا آن لائن کلاسز شروع کی جائیں جبکہ سموگ کی صورت حال بگڑنے پر سکولز بند کرنے کی تجاویز دی گئیں۔

    اجلاس میں سموگ سے متعلق اقدامات کرنے کےلئے کمشنر ز کو ٹاسک دئیے گئے ہیں جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگادی جائے جبکہ کیبنٹ کمیٹی نے لاہور میں یورو فائیو آئل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے اور کمشنر لاہور پیٹرول پمپس پر یورو فائیو تیل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

    دوسری جانب عدالت نے جہاں سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ مسترد کیا وہیں نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دے دیا جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ حکومت پنجاب نجی اداروں میں نصف سٹاف سے متعلق فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع بارے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کئے جائیں ، سموگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن سعی کریں ۔

    واضح رہے کہ لاہور کی فضا آج بھی دنیا بھر میں سب سے آلودہ رہی ، سموگ کے باعث شہریوں کو سانس کی بیماری اور آنکھوں کی جلن کا سامنا ہے ۔ کوٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 563 ریکارڈ کی گئی ۔ گلبرگ میں اے کیو آئی 564 ، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں اے کیو آئی 487 ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 422 ریکارڈ کی گئی ۔

  • بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر میوزک کو خیر باد کہہ دیا

    بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر میوزک کو خیر باد کہہ دیا

    معروف بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار روحان ارشد نے موسیقی اور شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل پر کرتے ہوئے کہا کہ میوزک اسلام میں حرام اور ممنوع ہے اس لیے وہ موسیقی کو چھوڑ رہے ہیں۔

    سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

    گلوکار روحان ارشد نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر پُر اعتماد ہوں اور الحمداللہ بہت خوش ہوں میں اب سے میوزک ویڈیوز اور موسیقی سے وابستہ کوئی بھی چیز نہیں بناؤں گا مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہنے کے بعد اللہ مجھے کسی اور چیز میں مقام دے گا اور حلال طریقے سے کامیابی دے گا۔

    سابق گلوکار روحان نے کہا کہ وہ صرف موسیقی کو خیرباد کہہ رہے ہیں لیکن یوٹیوب کو نہیں چھوڑ رہے اور یوٹیوب کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرستاروں سے مشورہ بھی مانگا کہ وہ یوٹیوب پر آگے کیا کریں اور مداحوں سے درخواست کی کہ میوزک بناتے وقت جو سپورٹ آپ نے مجھے کی ویسی ہی سپورٹ مجھے اب بھی کیجئے گا۔

    روحان ارشد کے اس فیصلے پر لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلانے کے ساتھ انہیں مستقبل میں نظم اور نعت پڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ روحان ارشد چند سال قبل اس وقت مشہور ہوئے تھے جب ان کا گانا ’’میاں بھائی‘‘ ریلیز ہوا تھا۔ اس ویڈیو پر اب تک 500 ملین سے زاید ویوز آچکے ہیں۔

    بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے…

  • "آسیب زدہ” مکانوں میں 24 گھنٹے رہنے کا معاوضہ 40 ہزار روپے

    "آسیب زدہ” مکانوں میں 24 گھنٹے رہنے کا معاوضہ 40 ہزار روپے

    بھوتوں سے بے خوف افراد صرف ایک دن میں 40 ہزار روپے تک کما سکتے ہیں تاہم اس کے لئے آپ کو چین کا سفر کرنا پڑے گا-

    باغی ٹی وی : ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پاکستان کی طرح چین میں بھی کئی مکانات، بنگلے اور اپارٹمنٹس ایسے ہیں جہاں ماضی میں غیرمعمولی اموات ہوچکی ہیں جن کی وجہ سے انہیں آسیب زدہ سمجھا جانے لگا ہے خریدار ایسی جگہوں کو خریدنے سے گریز کرتے ہیں اور ان کی مناسب قیمت نہیں ملتی۔

    تاہم اس صورتِ حال کا ازالہ کرنے کےلیے چین کی ریئل اسٹیٹ کمپنیاں آسیب زدہ مکانات فروخت کرنے کےلیے معاوضے پر ایسے بے خوف افراد کی خدمات حاصل کرتی ہیں جو وہاں کچھ دن اکیلے گزار کر حلفی بیان دیتے ہیں کہ وہ مکان ’’آسیب سے پاک‘‘ ہیں ان جگہوں پر کوئی بھی رہ سکتا ہے-

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ چین میں ’’آسیب زدہ مکانوں کو ٹیسٹ کرنے والوں‘‘ کا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے اور بعض تجربہ کار ’’ماہرین‘‘ اپنی خدمات کا معاوضہ ایک یوآن (تقریباً 28 روپے پاکستانی) فی منٹ کے حساب سے وصول کرتے ہیں وہ عموماً ایک مبینہ آسیب زدہ مکان میں 24 گھنٹے اکیلے رہ کر گزارتے ہیں جس کا معاوضہ 1440 یوآن (تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے) بنتا ہے۔

    اس دوران وہ متعلقہ کمپنی سے ویڈیو کال پر رابطے میں بھی رہتے ہیں اور مکان کے مختلف حصوں میں گھوم پھر کر ثابت کرتے ہیں کہ وہاں بھوت جیسی کوئی چیز نہیں پائی جاتی مکان کو ’’غیر آسیب زدہ‘‘ ثابت کرنے کے بعد ریئل اسٹیٹ اداروں کےلیے اسے زیادہ قیمت پر فروخت کرنا خاصا آسان ہوجاتا ہے اور وہ اپنی خرچ کردہ رقم، منافع کے ساتھ، بہ آسانی واپس وصول کرلیتے ہیں۔