Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سارو گنگولی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین مقرر

    سارو گنگولی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین مقرر

    سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کو آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدر سارو گنگولی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گےاس سے قبل یہ ذمہ داری انیل کمبلے کے پاس تھی۔

    پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی…

    انیل کمبلے کو 2012 میں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ جب انہوں نے ویسٹ انڈیز سے کلائیو لائیڈ کی جگہ لی تھی کمبلے کو آئی سی سی نے2016 میں ایک اور مدت کے لیے دوبارہ تعینات کیا تھا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ : شعیب اختر کے بعد آسٹریلوی کپتان بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر بول پڑے

    انہیں مارچ 2019 میں اپنی تیسری اور آخری تین سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا نو سال کی مدت تک کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین رہنے کے بعد اب گنگولی ان کی جگہ لیں گے گنگولی کو ایک مبصر سے چیئرمین بنا کر ترقی دی گئی ہے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے کام میں کھیل کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھنا شامل ہے۔

    پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر شوہر نے بیوی اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرا دیا

    پاک بھارت میچ ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 انٹرنیشنل بن گیا

  • ہم آئے نہیں بڑے اہتمام کے ساتھ لائے گئے ہیں     عامر لیاقت

    ہم آئے نہیں بڑے اہتمام کے ساتھ لائے گئے ہیں عامر لیاقت

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں بلکہ بڑے اہتمام کے ساتھ لائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے اسمبلی کی آمد جاری ہے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے قبل ایوان کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں سوال کیا گیا کون لایا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

    ایک گھنٹہ تاخیر سے مشرکہ اجلاس شروع، آصف زرداری کے ہمراہ بلاول کا بڑا دعویٰ

    خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کیلئے سرگرم ہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہے۔

    دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد 440، حکومت اور اتحادیوں کے پاس 229 ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 211 ہے اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت 29 بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے-

    آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل کہا تھا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہےایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اختلاف الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈری ہوئی ہےانہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ووٹنگ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے ، حیران ہوں اپوزیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا مسئلہ ہے ، ٹیکنالوجی کے باعث کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا ، یہ کیوں چاہتے ہیں جلدی سے حکومت گرادیں، پانچ سال کے بعد ہماری پرفارمنس سے انہیں سیاسی دکانیں بند ہونےکا خطرہ ہے۔

    وزیراعظم آج کےمشترکہ اجلاس سے قانون سازی کرانے کیلئے متحرک ہیں اورانہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے دو بار مشاورت کی ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا ہےوزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں عمران خان نے ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی-

    دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ای وی ایم قانون سازی پر حکومت کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا کچھ دیر بعد مشترکہ اجلاس میں نتائج سامنے آجائیں گے آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے ہمیں اپنی صفوں میں تمام ساتھیوں پر اعتماد ہے ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے جہانگیرترین کی ملاقاتیں:اپوزیشن یہ خبرسنتے ہی…

  • بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

    بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

    بھارتی سیاست دان نے تامل فلم ’جے بھیم‘بنانے والے اداکار سوریا کو پیٹنے پر انعامی رقم رکھ دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں ایک جانب یہ فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ، وہیں دوسری جانب تامل ناڈو کی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے ) نے اسے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم قرار دیا ہے۔

    سوریا کے خلاف پی ایم کے کے مقامی لیڈر سیتھاملی پزہانی سوامی نے مائیلا ددورائی میں سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔دوسری جانب انہوں نے اشارہ دیا کہ جس طرح بنگلور ایئرپورٹ پر اداکار وجے سیتھو پتی پر حملہ ہوا تھا، وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ہی حملہ ان کی پارٹی کے نوجوان سوریا پر کریں انہیں ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا ” خبر بھارت” کے مطابق پی ایم کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر صحت انبومانی رامادوس نے فلم کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر سوریا کو اس حوالے سے خط لکھا کہ سوریہ کو لکھے ایک خط میں رامدوس نے کہا، "ہزاروں لوگ مجھے بتا رہے ہیں کہ کس طرح تمل فلم ‘جئے بھیم’ میں منصوبہ بند طریقے سے ونیار برادری کی توہین کی گئی ہے-

    سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ انہیں یہ خط لکھنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ غصہ بڑھ رہا تھا اور سوریہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی یہ کہتے ہوئے کہ فلموں کو، جو کہ ایک اچھا میڈیم ہے، آرٹ، خوبصورتی اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لیے فائدہ مند اچھے خیالات کو پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، رامدوس نے الزام لگایا کہ ‘جے بھیم’ نے اس میڈیم کا استعمال صرف امن کو تباہ کرنے اور معاشرے کو تباہ کرنے کے لیے کیا ہے۔

    بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

    سیاستدان نے دعویٰ کیا کہ تمل ناڈو کے لوگوں کو ‘جے بھیم’ کے بارے میں کئی شکوک و شبہات ہیں۔ انہوں نے لکھا، "فلم کے پروڈیوسر کے طور پر، آپ کو ان کے معقول شبہات کو واضح کرنے کے لیے درج ذیل سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔”

    اس کے بعد پی ایم کے لیڈر نے کئی سوالات اٹھائے جن میں شامل ہیں، "کیا ‘جئے بھیم’ واقعی حقیقی زندگی کے واقعے پر مبنی ہے؟ اگر ایسا ہے، تو کیا حقیقی زندگی کا واقعہ کڈالور ضلع کے مدنائی گاؤں میں پیش آیا تھا یا یہ اس وقت پیش آیا تھا؟ کونمالائی گاؤں؟”

    اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ جب میکرز نے قتل ہونے والے ارولر نوجوان کے کرداروں کو دینے کا انتخاب کیا تھا، عدالت میں مقتول کا دفاع کرنے والے وکیل اور فلم میں انکوائری کرنے والے آئی جی، اصل واقعے میں ملوث افراد کے اصل نام۔ ، رامداس نے پوچھا کہ پھر ٹیم نے یہ جاننے کے باوجود کہ سب انسپکٹر کا نام جس نے راجکنو کو مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، فلم میں اس کردار کا نام ‘گرو مورتی’ کیوں منتخب کیا۔

    رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ فلم میں کمرہ عدالت کے مناظر کیوں بنائے گئے، جہاں سب انسپکٹر کے کردار کو ‘گرو’ کہہ کر مخاطب کیا گیا فلم کے ایک خاص منظر میں جس میں سفاک سب انسپکٹر کو اس کے گھر پر ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، پس منظر میں ونیار ایسوسی ایشن کا ایک کیلنڈر تھا جس پر ‘اگنی کلسم’، ایک مقدس علامت ہے۔

    یہ کہتے ہوئے کہ ‘جئے بھیم’ کا مطلب امبیڈکر کی جیت ہے، رامدوس نے کہا کہ عظیم رہنما نے کسی بھی برادری کی توہین کے بارے میں کچھ نہیں سکھایا۔ "تاہم، آپ کی ٹیم اور آپ، جنہوں نے ‘جئے بھیم’ کے نام سے ایک فلم کی اداکاری اور پروڈیوس کی ہے، متاثرہ افراد کو انصاف دلانے سے زیادہ ونیروں کی توہین پر توجہ دی ہے۔ کیا آپ نے ‘جئے بھیم’ کا یہی مطلب سمجھا ہے۔ ‘؟

    رپورٹ کے مطابق سیاست دان نے خط کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ انہیں یقین ہے کہ سوریہ اپنے فن اور اپنی تخلیقات کے لیے دیانتدار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سچے ہیں تو مجھے امید ہے کہ آپ ان سوالوں کا جواب دیں گے جو آپ سے پوچھے گئے ہیں۔

  • بابا گرونانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی  پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

    بابا گرونانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

    کرتار پور راہداری اور واہگہ بارڈر کو بھارتی سکھ برادری کیلئے کھولا گیا ہے اوربابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کے لیے کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے لیے 18 امیگریشن کاؤنٹر فعال کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کے مطابق یاتریوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد دربار لایا جائے گا صدر سکھ پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ یاتریوں کا استقبال کریں گے محمد لطیف نے کہا کہ بھارتی یاتری ساڑھے سات بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوں گے اور صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 5 بجے تک قیام کر سکیں گے۔

    سکھوں اور مسلمانوں کو مارنا بی جے پی کا نظریہ اور ارمان ہے : راہل گاندھی

    سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات سے متعلق پاکستان نےخصوصی اقدامات کیے ہیں کرتار پور راہدری پاکستان کی رواداری اور مذہبی آزادی کی مکمل عکاس ہے-

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا کھلنا اچھی پیش رفت ہے پاکستان نے تین ماہ کیلئے کرتارپور راہداری کو بند کیا تھا، جبکہ بھارت نے گزشتہ 20 ماہ سے کرتارپور راہداری پر قدغن لگا رکھی تھی-

    سالانہ عرس حضرت نظام الدین اولیا ؒپربھارت کیجانب سے پاکستانی زائرین کوویزے جاری نہ…

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 3 ہزار سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گےبابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 19 نومبر کو ننکانہ صاحب منعقد ہوگی۔

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ یاتریوں کو سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات دے رہے ہیں۔

    پاکستان نے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے


    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں سہولت فراہم کرنے کے لیے نومبر 2019 میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویزا فری کرتارپور صاحب کوریڈور کے تاریخی افتتاح سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں نیا تعمیر شدہ گوردوارا کرتارپور صاحب کمپلیکس پاکستان کے عوام اور اس کی قیادت کی طرف سے بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے۔

  • بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ  میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

    دلتوں پر بننے والی بھارتی فلم "جے بھیم ” نے ریٹنگ اور مقبولیت میں ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’گاڈ فادر‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے فلمسازوں اور اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ جیسے اداکاروں کو اپنی فلمیں ہٹ کروانے کا صرف ایک ہی فارمولا معلوم ہے کہ اپنی فلموں میں پاکستان اور مسلمانوں کو جس حد تک ہوسکے منفی کرداروں میں دکھانا اور انہیں دہشت گرد قرار دینا برسوں گزرنے کے باوجود بالی ووڈ اب بھی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف جنون سے باہر نہیں نکل سکا اگر نکلتا تو اسے نظر آتا کہ دراصل بھارت خود ایک ایسی پستی میں گرا ہوا ہے جس میں انسانوں کو جانور سمجھ کر انہیں پیروں تلے روندنے سے بھی گریز نہیں کیاجاتا-

    بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو اچھوت قرار دے کر پیروں تلے روند دینا اس بھارتی نام نہاد جمہوریت کا ایک ایسا بھیانک چہرہ ہے جس پر انسانیت شرما جاتی ہے تاہم اب بھارت کے اسی چہرے کو بے نقاب کیا گیا ہے-

    رواں ماہ 2 نومبر کو ایمیزون پرائم پر ’’جے بھیم‘‘ نامی فلم ریلیز ہوئی ہے جو بنیادی طور پر تامل زبان میں ریلیز ہوئی ہے لیکن ہندی اور تیلگو زبان میں بھی موجود ہے اس فلم میں بھارت کے اُس چہرے کو دنیا کے سامنے لایا گیا ہے جسے دیکھ کر خود بھارتیوں کے سر بھی شرم سے جھک جائیں اس فلم میں بھارت میں ذات پات کی قید میں جکڑے انسانوں پر وحشیانہ تشدد کی وہ مثال دکھائی گئی ہے کہ انسان اسے دیکھ کر شرماجائے اور خود سے نظریں نہ ملاسکے۔

    فلم ’’جے بھیم‘‘ کی کہانی بھارت میں بسنے والے نچلی ذات کے افراد جنہیں ’’دلت‘‘ کہا جاتا ہے کے گرد گھومتی ہے ایسےافراد جو گزر بسر کے لیے سانپ اور چوہے پکڑنے کا کام کرتے ہیں اس فلم میں دلتوں کے خلاف ’’جبر‘‘ کی کہانی دکھائی گئی ہے-

    فلم میں ایک اونچی ذات والے انسان کے گھر چوری ہوجاتی ہے تو وہ بغیر ثبوت کے سیدھا نچلی ذات والے انسانوں پر الزام لگادیتا ہے اور پولیس بھی بغیر کسی ثبوت کے غیر قانونی طور پر نچلی ذات کے ان افراد کو گرفتار کرلیتی ہے اور پھر ان پر بہیمانہ تشدد کرکے زبردستی ان سے اس گناہ کو قبول کرنے کے لیے کہاجاتا ہے جو انہوں نے کبھی کیا ہی نہیں۔

    کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب گرفتار ہونے والے شخص کی حاملہ بیوی اپنے شوہر کو باہر نکلوانے کی ٹھان لیتی ہے اور پھر چندرو نامی وکیل(تامل اداکار سوریا) جو دراصل اس فلم کا مرکزی کردار ہے وہ ان دلتوں کی آواز بن کر سامنے آتا ہے اور پھر بھارتی قانون اور انصاف کی ایسی پرتیں کھلتی ہیں جسے دیکھ کر خود پولیس والے بھی شرماجائیں۔

    اس فلم میں اونچی اور نچلی ذات میں فرق کی جس طرح عکس بندی کی گئی ہے اس نے بھارت کے چہرے سے کئی نقاب ہٹادئیے ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگوں تکلیف بھی ہوئی ہے اوراسی لیے بھارت کی اونچی ذات وانیار کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص وانیار سنگم نے اپنی کمیونٹی کی ساکھ خراب کرنے کے لیے فلم کے ہدایت کار وپروڈیوسر کولیگل نوٹس بھیجا ہے۔

    لیکن وہیں فلم کو پسند کرنے والے افراد بھی منظرعام پر آئے ہیں اور فلم کی ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ’’وی اسٹینڈ ود سوریا‘‘ کا ہیش ٹیگ شروع کیا ہے جو ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہے۔

    فلم ایمیزون پرائم پر 2 نومبر کو ریلیز کی گئی تھی اور لوگوں کو اتنی زیادہ پسند آرہی ہے کہ آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پر مقبولیت میں اس نے ہالی ووڈ فلم ’گاڈ فادر‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ’’گاڈ فادر‘‘ کی آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ 9.2 ہے جب کہ فلم ’’جے بھیم‘‘ کو 9.6 ریٹنگ ملی ہے۔ اس فلم کی کہانی کوئی بنی بنائی من گھڑت کہانی نہیں ریٹائرڈ جج کے چندرو کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے فلم ’’جے بھیم‘‘ کو سینما میں ریلیز نہیں کیا گیا فلم کے ہدایت کار اور رائٹر ٹی جے گنانوال ہیں جب کہ فلم کو جیوتیکا اور سوریا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دلت ہندوستانی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے قوانین ہونے کے باوجود انہیں بھارت میں آج کے دور میں بھی امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

  • ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل،ایڈیشنل آئی جی کیجانب سے نوٹیفیکشن جاری

    ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل،ایڈیشنل آئی جی کیجانب سے نوٹیفیکشن جاری

    کراچی:ملیرجام گوٹھ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کردی گئی نئی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جوائنٹ تین رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی اے آئی جی پی تنویرعالم اوڈھو کریں گے، اور ڈی ایس پی غلام علی جومانی اور انسپکٹر سراج احمد لاشاری بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کا فیصلہ مقتول کے اہلخانہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے15 نومبر کو کیس کی تفتیش کرنے والی پہلی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس میں نامزد جام عبدالکریم سمیت 4 ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

    ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس کے ہاتھ قیمتی ثبوت لگ گیا

    واضح رہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کی قتل کی وجہ غیر ملکی شہریوں کو شکار کرنے سے منع کرنے اور ویڈیو بنانے کی بنی تھی۔ناظم جوکھیو کے قتل میں رکن اسمبلی جام اویس سمیت 5 ملزمان نامزد ہیں ناظم جوکھیو نے اپنے قتل سے پہلے فیس بک پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی میں بیٹھے افراد ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ہماری سڑک بلاک کر کے کھڑے ہوئے ہیں ہم نے ان سے پوچھا کہ وہ اس علاقے میں کیا کر رہے ہیں، یہ ہمارا علاقہ ہے، تو وہ ہم نے بد سلوکی کر رہے ہیں ہمیں پولیس کی دھمکیاں دے رہے ہیں ویڈیو کے دوران ہی گاڑی سے اترنے والے افراد نے ناظم کا موبائل فون لینے اور وڈیو روکنے کی کوشش کی۔

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس کے گارڈز کے بیانات سامنے آگئے

    اس ضمن میں ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس نے اپنے پرسنل سیکریٹری کے نمبر سے کال کی اور کہا کہ اپنے بھائی کو سمجھاؤ ورنہ میں کچھ بھی کرسکتا ہوں اپنے بھائی کو میرے پاس پیش کرو اور اس سے کہو کہ یہ وڈیو سوشل میڈیا سے ہٹائے میرے بھائی نے یہ کرنے سے منع کردیا۔

    افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ جس روز ان کے بھائی کا قتل ہوا، اس رات 11 بجے جام سومرو کے لوگ آئے اور زبردستی مجھے اور میرے بھائی کو ملیر میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس لے گئےانہوں نے میرے سامنے میرے بھائی پر تھوڑا تشدد کیا اور رات 3 بجے مجھ سے کہا کہ میں اپنے بھائی کو ان کے پاس چھوڑ کر چلا جاؤں کیونکہ وہ ہماری اور شکار کے لیے آنے والے افراد کی صلح کروائیں گے میں مجبورا اپنے بھائی کو ان کے بھروسے چھوڑ کر گیا مگر پھر مجھے اطلاع ملی کہ انہوں نے صبح چھ بجے میرے بھائی پر بہت تشدد کرکے قتل کردیا اور اس کی لاش کو میم گوٹھ میں کہیں پھینک دیا۔

  • یوٹیوب کا ڈس لائک کے آپشن کو پرائیویٹ کرنے کا اعلان

    یوٹیوب کا ڈس لائک کے آپشن کو پرائیویٹ کرنے کا اعلان

    یوٹیوب نے اپنے ویڈیو انٹرفیس میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :یوٹیوب کے مطابق ویڈیو پر ناپسندیدگی (ڈس لائک) آپشن کو دوسروں سے چھپاکر پرائیوٹ کیا جائے گا لوگوں کی بڑی تعداد شعوری طور پر ڈس لائک کی بدولت کسی ویڈیو کی بے قدری کررہی ہے جبکہ ڈس لائک کو حملوں میں بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جارہا ہے اور ویڈیوز کی قدروقیمت کو گھٹایا جارہا ہے۔

    کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ناظرین کے گروہ اپنی تعداد کے بل پر ڈس لائک بٹن استعمال کرتے ہیں اور اسے کسی گیم میں اسکوربورڈ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے بسا اوقات ویڈیو پر ناپسندیدگی کا بٹن صرف اس لیے دبایا جاتا ہے کہ انہیں اس کا تخلیق کار پسند نہیں ہوتا اس میں ذاتی رنجش کے علاوہ موضوع سے بیزارگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ جبکہ تمام افراد کو اظہار کا موقع دینا ہی یوٹیوب کا مشن ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس سال کے آغاز میں بعض چینل پر تجرباتی طور پر ڈس لائک کی تعداد کو پرائیوٹ کیا گیا تھا اس طرح ڈس لائک بڑھانے کی شعوری مہمات میں کمی دیکھی گئی تاہم ناظرین کو یوٹیوب بٹن دکھائی دے گا لیکن اس کی گنتی سامنے نہیں آئے گی اس طرح ویڈیو کی ٹارگٹ ناپسندیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی یوں ڈس لائک کے سیلاب کو روکنا ممکن ہوسکے گا۔

    یوٹیوب کے مطابق چھوٹے یوٹیوبرپر اکثر ڈس لائک حملے ہوتے ہیں اور شروع میں ہی انہیں ناکام بنایا جاتا ہے جب اس پر مزید غور کیا گیا تو یوٹیوب نے یہ رحجان بھی نوٹ کیا ہےمخالفین اپنے حریف برانڈ اور فلم ٹریلر پر ڈس لائک کے ذریعے اسے ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کا یہ اثربہت حقیقی ہوتا ہے۔

    اسی طرح بھارت میں مشہور یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے درمیان تنازعہ دیکھا گیا تھا جس میں دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو ڈس لائک سے نیچا دکھایا تھا بلکہ اس کی زد میں خود ایپس بھی آگئی تھیں-

  • آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

    آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

    آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس دن 12 بجے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئندہ الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے یا نہیں؟ کیا بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملےگا ؟ووٹنگ مشین پرحکومت قانون سازی میں کامیاب ہوگی یا اپوزیشن اپ سیٹ کرے گی؟ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا اجلاس کا58 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہےاجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت میں 29 بل پیش کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 پیش کیےجائیں گے انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی پیش کیا جائےگا انتخابی اصلاحات کابل ڈاکٹربابراعوان پیش کریں گے-

    ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق دو بل پیش کیے جائیں گے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق ہیں۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں ووٹرز فہرستوں کا اختیار نادرا کو دینے کی ترمیم شامل ہے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے جہانگیرترین کی ملاقاتیں:اپوزیشن یہ خبرسنتے ہی…

    اینٹی ریپ بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا حیدر آباد انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل 2021، فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل، زراعت، کمرشل اورصنعتی مقاصد کیلئے قرضوں کے متعلق بل بھی پیش کیے جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسزکارپورشن ترمیمی بل 2021، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل اور مسلم فیملی لا کے 2 بل بھی آج کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گےوزیرقانون کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق اورعالمی عدالت انصاف کے متعلق بل پیش کریں گے وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفسیلیٹیشن کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔

    مشترکہ اجلاس میں میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021، امیگریشن ترمیمی بل 2021، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021، کوروناکے دوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے متعلق بل، کریمنل لا ترمیمی بل 2021 اور الکرم انٹرنیشنل بل 2021 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    پاکستان کے کپتان وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپ ویڈیو:پی ڈی ایم کی ہمت جواب دےگئی

    کمپنیز ترمیمی بل 2021، نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈٹریننگ کمیشن ترمیمی بل، پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021، پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021، پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 اور گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہےدونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد 440 ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس 229 ارکان ہیں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 211 ہے حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کیلئے سرگرم ہیں-

    قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے حکومت اور متحدہ اپوزیشن نے منگل کی شب رات گئے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور حتمی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے ٹیلی فونک اور بالمشافہ رابطوں کے ساتھ ساتھ پیغام رسانی کا سلسلہ بھی جاری رہا فریقین کی جانب سے بالخصوص اپنے اپنے ارکان کی ایوان میں حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے یقین دہانیاں بھی حاصل کی گئیں۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج (بدھ) دوپہر 12 بجے طلب کیا تھا جبکہ اپوزیشن نے قانون سازی کو روکنے کی حکمت عملی طے کی ہے۔

    ایوان سے غیرحاضری، قائدایوان سینیٹرشہزاد وسیم نے فلک نازچترالی کو جھاڑپلادی

  • کراچی:نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں خوفناک دھماکہ،آتشزدگی میں 6 افراد جھلس گئے

    کراچی:نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں خوفناک دھماکہ،آتشزدگی میں 6 افراد جھلس گئے

    کورنگی انڈسٹریل ایریا مہران ٹاؤن کے قریب نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں کام کے دوران خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر 15 پیلا اسکول شیطان چوک کے قریب نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں کام کے دوران خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دھماکے اور آگ لگنے سے کام کرنیوالے 4 مزدوروں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    چکوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، لاہور بھی تباہی سے بچ گیا

    آگ لگنے کی اطلاع پر چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مکینوں کی مدد سے 6 افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس ، فائربریگیڈ اور رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی۔

    بلوچستان:کوئلے کی کان میں دھماکہ ،4 کان کن پھنس گئے

    عینی شاہدین کے مطابق رات تقریباً3بجے کے قریب شاول کے ذریعے کھدائی شروع کی گئی ایک چنگاری نکلی اور زور دار دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی ، لائن میں کام کرنیوالے4مزدور، ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک علاقہ مکین دھماکے سے دور جا گرے ان کے جسموں پر آگ لگی ہوئی تھی زخمیوں کی شناخت 30سالہ عزیز اللہ ولد امان اللہ ، 38 سالہ شفیع اللہ ولد عالم کان ، 45 سالہ مگر خان ولد عمر گل اور 30 سالہ طفیل ولد رمضان کے نام سے کی گئی۔

    سکول میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک ،4 کی حالت تشویشناک

    ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق کے ایم سے کے 2 فائرٹینڈر اور نیشنل آئل ریفائنری کے فائر ٹینڈر کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا آتش زدگی کے نتیجے میں ایک سوزوکی ہائی روف اور ایک شاول جل گئے جبکہ قریبی موجو4 کچے مکانات میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا۔

    ضلع باجوڑ :راغگان ڈیم کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اس سے قبل بلوچستان کے ضلع دکی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا کان میں دھماکے کے باعث راستہ بند ہو گیا اور 4 کان کن اندر پھنس گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے ہوئے 3 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 1 تاحال کان میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے نکالے گئے کان کن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزید کان کن بے ہوش ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • مظفر آباد: پولیس کا کارنامہ ،ملزم باپ کے ساتھ  کم سن بچے بھی حوالات میں بند کر دیئے

    مظفر آباد: پولیس کا کارنامہ ،ملزم باپ کے ساتھ کم سن بچے بھی حوالات میں بند کر دیئے

    مظفرآباد: پولیس نے ملزم باپ کے ساتھ کم عمر بچوں کو بھی حوالات میں بند کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن مظفرآباد کی پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیے جانے والے ملزم کے ساتھ اس کے بچوں کو بھی حوالات میں بند کردیا ہے جن بچوں کو حوالات میں باپ کے ساتھ بند کیا گیا ہے ان میں ایک بچہ محض پانچ ماہ کا ہے جب کہ دیگر بچوں کی عمریں بھی کم ہیں-

    سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے جس کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ تفتیش کی جا سکےچاروں بچے رو رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھی باپ کے ساتھ حوالات میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ قانون کے مطابق بے گناہ بچوں کو حوالات میں بند نہیں کیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں بھی راولپنڈی پولیس نے 4 کمسن بچوں پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا راولپنڈی پولیس نے تھانہ ایئرپورٹ میں 4 کمسن بچوں پر مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا چاروں بچوں پر ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی کے بھتیجے پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم راولپنڈی کی مقامی عدالت نے چاروں بچوں کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی-