Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

    پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید270 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے 32ہزار6کورونا ٹیسٹ کیے گئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار362 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 628 ہو گئی ہےاور مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار276، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار68،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار383، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار517 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار403 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 984افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار605، خیبرپختونخوا 5 ہزار805، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • نمک کا کم استعمال امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے    تحقیق

    نمک کا کم استعمال امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے تحقیق

    امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں جس کے دوران دل کے پٹھوں، والو یا دھڑکن میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں تاہم نمک کا استعمال کم اور روزانہ کم از کم ایک کیلے کو کھانا عادت بنا کر اس جان لیوا امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق جس کے نتائج طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے ہیں ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا میں نمک کا کم استعمال اور پوٹاشیم کی زیادہ مقدار امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ سابقہ تحقیقی رپورٹس میں لوگوں میں یہ الجھن پیدا ہوئی تھی کہ کیا واقعی غذا میں نمک کا کم استعمال مفید ہے یا اس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہےاس تحقیق میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ڈیٹا سے ثابت ہوا کہ نمک کا کم استعمال دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ ہماری تحقیق کے لیے 6 بڑی تحقیقی رپورٹس کے معیاری ڈیٹا کو استعمال کیا گیا تھا جن میں نمک کی مقدار کے اثرات پر جانچ پڑتال کی گئی تھی ہمارے نتائج سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے حوالے سے نمک یا سوڈیم کے کردار کو واضح کرنے میں مدد ملے گی، نمک کا کم استعمال امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق سوڈیم وہ جز ہے جو کھانے میں استعمال ہونے والے نمک اور کچھ غذاؤں میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے، مگر اس کی زیادہ مقدار اکثر پراسیس فوڈز کا حصہ ہوتی ہےاس کے مقابلے میں پوٹاشیم قدرتی طور پر پھلوں (جیسے کیلوں)، سبز پتوں والی سبزیوں، بیجوں، گریاں، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات اور نشاستہ دار سبزیوں میں موجود ہوتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ پوٹاشیم سوڈیم سے متضاد اثرات مرتب کرتا ہے یعنی خون کی شریانوں کو پرسکون رکھنے میں مدد اور سوڈیم کے جسم سے اخراج کو بڑھاتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہےاس تحقیق میں 6 بڑی تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس میں سوڈیم اور پوٹاشیم کے اخراج، امراض قلب کی شرح، اور دیگر پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    یہ ڈیٹا رضاکاروں کے متعدد بار حاصل کیے گئے پیشاب کے نمونوں سے اکٹھا کیا گیا تھا جس کو محققین نے سوڈیم کے جزوبدن بنانے کا سب سے قابل اعتبار طریقہ کار قرار دیا یہ نمونے 10 ہزار سے زیادہ صحت مند بالغ افراد سے حاصل کیے گئے تھے اور بعد ازاں لگ بھگ 9 سال تک ان میں امراض قلب کی شرح کی مانیٹرنگ کی گئی ان رضاکاروں میں سے 571 کو فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کا سامنا ہوا۔

    محققین نے دریافت کیا کہ نمک کا زیادہ استعمال امراض قلب کا خطرہ بڑھانے سے نمایاں حد تک منسلک ہے طبی ماہرین دن بھر میں 2300 ملی گرام نمک کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں یہ مقدار ایک چائے کے چمچ نمک کے برابر سمجھی جاسکتی ہے مگر اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم سے روزانہ ہر ایک ہزار ملی گرام سوڈیم کا اخراج امراض قلب کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھا دیتا ہے اس کے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر ہر ایک ہزار پوٹاشیم کے کا اخراج امراض قلب کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوجاتا ہے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق سے غذا میں بہت زیادہ نمک کے استعمال کے ٹھوس شواہد ملتے ہیں۔

  • حمائمہ ملک کی اپنی غیر اخلاقی تصاویر پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی دھمکی

    حمائمہ ملک کی اپنی غیر اخلاقی تصاویر پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی دھمکی

    پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے ان کی جعلی غیر اخلاقی تصاویر پھیلا نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹااسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میری کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں جنہیں بے ہودہ طریقے سے ایڈٹ کیا گیا ہے یہ نہایت شرم کی بات ہے لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی ایڈٹ کی ہوئی تصاویر کو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا میں ان فین پیجز سے درخواست کرتی ہوں کہ قانونی نوٹس لینے سے پہلے انہیں ابھی ہٹادیں۔

    واضح رہے کہ حمائمہ ملک چند روز قبل آئی پی پی اے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں موجود تھیں جہاں اپینڈکس پھٹنے کی وجہ سے وہ کئی گھنٹے اسپتال میں داخل رہی تھیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔

    حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حال ہی میں ان کی اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہےانہوں نے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارےمیرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے حاسدین سے متعلق اپنی پوسٹ پر صارفین سے التجائیہ لہجے میں کہا تھا کہ نظر جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور چاہنے والوں کیلئے دعا کرتے رہیں، نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔ اس سارے واقعے میں، میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

  • ایوان سے غیرحاضری، قائدایوان سینیٹرشہزاد وسیم نے فلک نازچترالی کو جھاڑپلادی

    ایوان سے غیرحاضری، قائدایوان سینیٹرشہزاد وسیم نے فلک نازچترالی کو جھاڑپلادی

    اسلام آباد قائدایوان سینیٹرشہزاد وسیم نے ایوان سے غیرحاضری پر سینیٹر فلک نازچترالی کو جھاڑپلادی سینیٹر شہزادوسیم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں آنے کے بعد کہاں چلی گیں گھنٹیاں بجنے پر اگر آپ ایوان میں آجاتی تو کورمکمل ہوجاتا، فلک ناز چترالی اپنی صفائیاں دیتی رہیں مگرکسی نے ایک نہ سنی حکومتی سینیٹرزنے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں بھی کہیں چلی نہ جانا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قائدایوان سینیٹرشہزاد وسیم نے ایوان سے غیرحاضری پر سینیٹر فلک نازچترالی کو جھاڑپلادی،یوان میں آنے کے بعد کہاں چلی گیں گھنٹیاں بجنے پر اگر آپ ایوان میں آجاتی تو کورمکمل ہوجاتا فلک ناز چترالی اپنی صفائیاں دیتی رہیں مگرکسی نے ایک نہ سنی جبکہ باقی سینیٹرز نے ان پر طنزکیاکہ مشترکہ اجلاس میں بھی کئی چلی نہ جانا ۔

    منگل کوسینیٹ کااجلاس ڈپٹی چیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی کی سربراہی میں جاری تھاکہ بہرمندتنگی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر ایوان میں سینیٹرز کی تعداد پوری نہیں تھی تو گھنٹیاں بجائی گئیں حکومت نے پوری کوشش کی کہ تمام سینیٹ میں موجود ارکان کوایوان میں لایاجائے مگر سینیٹر فلک ناز چترالی ایوان میں حاضری کے بعد کہیں چلی گئیں جس پر سینیٹر فدا محمد ان کاپوچھتے رہے پانچ منٹ گھنٹیاں بجنے کے باوجود سینیٹر فلک ناز چترالی ایوان میں واپس نہ آئیں جس کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیاگیا۔

    اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فلک ناز چترالی ایوان میں آئیں تو تمام حکومتی سینیٹرزنے ان کوگھیرلیااوران سے پوچھتے رہے کہ وہ کہاں چلی گئیں تھیں سینیٹ کی گھنٹیاں بجنے کے باوجود وہ کیوں ایوان میں نہیں آئیں قائدایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے باقاعدہ سینیٹر فلک ناز چترالی کو جھاڑ پلادی اورکہاکہ آپ سینیٹ میں آئیں تھیں تو کیوں باہر گئیں اور گھنٹیاں بجنے کے باوجود کیوں ایوان میں نہیں آئیں آپ آجاتی تو کورم مکمل ہوجاتا آپ کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوگیاہے-

    سینیٹر اعجاز چوہدری نے فلک ناز کوکہاکہ کل مشترکہ اجلاس ہے اس میں بھی کہیں چلی نہ جاناسینیٹر فلک نازچترالی اپنی صفائیاں دیتی رہیں مگر کسی نے ان کی ایک بھی نہیں سنی۔

  • یورپ اور ایشیا میں برڈ فلو وائرس پھیلنے لگا

    یورپ اور ایشیا میں برڈ فلو وائرس پھیلنے لگا

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کا زور تھما نہیں کہ اب یورپ اور ایشیا میں برڈ فلو وائرس کا خطرہ سر اٹھانے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کی صحت کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ اور ایشیاء میں برڈ فلو وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، برڈ فلو وائرس کے یورپ اور ایشیائی ممالک میں متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ان ممالک میں لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے جب کہ پولٹری انڈسٹری کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    عالمی ادارے کے مطابق وائرس انسانوں میں منتقل ہورہا ہے، چین میں 21 افراد میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ جنوبی کوریا میں لاکھوں مرغیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن کو تلف کردیا گیا ہے اس کے علاوہ جاپان کی وزارت زراعت کی جانب سے جاری بیان میں بھی پولٹری فارم میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    دوسری جانب یورپی ملک ناروے میں برڈ فلو وائرس کی خطرناک قسم H5N1 کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ بیلجئیم، فرانس اور ہالینڈ نے وائرس کی کیسز سامنے آنے کے بعد پولٹری مصنوعات کو انڈور رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 11 نومبر کو ایک رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے یورپ میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں عالمی وبا کے کیسز اور اس سے اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے خطے میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    عالمی وبا سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 31 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے یعنی نئے کیسز میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا ہےمتعدی مرض کے نئے رپورٹ ہونے کیسز میں تقریباً 2 تہائی یعنی 19 لاکھ کیسز کی تشخیص یورپ میں ہوئی جبکہ یہاں کورونا کے نئے مریضوں تعداد میں 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہےوہ ممالک جہاں دنیا بھر کے مقابلے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ان میں امریکا، برطانیہ، روس، ترکی اور جرمنی شامل ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث اموات میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور یہ کمی یورپ کے علاوہ دنیا کے تمام خطوں میں ریکارڈ کی گئی یورپی خطے میں موجود 61 ممالک جن میں روس بھی شامل ہے اور یہ وسطی ایشیا تک پھیلا ہوا ہے، یہاں کیسز کی شرح میں 42 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، یہاں گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی تعداد 10 فیصد تھی امریکی براعظموں میں کورونا کیسز کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے بتایا تھا کہ یہاں مثبت کیسز اور اموات کی شرح میں بالترتیب 5 فیصد اور 14 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، لیکن امریکا میں سب سے زیادہ تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے۔

    امریکی ادویہ ساز کمپنی فائزر نے امریکی محکمہ خوراک و ادویات سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بالغان کے لیے کورونا وائرس بوسٹر لگوانے کی منظوری دی جائےڈبلیو ایچ او نے ممالک سے درخواست کی ہے کہ کم از کم رواں سال کے اختتام تک کورونا بوسٹر کو مزید فروغ نہ دیں، تقریباً 60 ممالک میں بوسٹر کو تیزی سے فروغ دیا جارہا ہےجنوب مشرقی ایشیا اور افریقہ کے خطوں میں ویکسین کی کمی کے باوجود کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں تقریباً 3 فیصد کمی آئی ہے-

    قبل ازیں ڈبلیو ایچ او یورپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہنس کلوگے نے کہا تھا کہ یورپ ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس کا مرکز بن رہا ہےانہوں نے خبردار کیا کہ اگر کورونا وائرس کو روکنے کے لیے مزید اقدامات نہ اٹھائے گئے تو خطے میں فروری تک مزید 5 لاکھ اموات سامنے آسکتی ہیں۔

  • لاہورکی فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    لاہورکی فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور کا فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان فیل،عثمان بزدار فیل لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیاعمران خان کے بطور وزیراعظم پاکستان نے عجیب غریب ریکارڈ قائم کیے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے پاکستان کرپشن انڈکس میں 132ویں نمبر آگیا انصاف کی فراہمی میں پاکستان 128ویں نمبر پر آگیا ہے تین سالوں میں 2کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں ساڑھے 90لاکھ سے زائد افراد تین سالوں میں بیروزگار ہو گئے ہیں-

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سب عمران خان کے کریڈٹ اور کارنامے ہیں جن پر تحریک انصاف کو ماتم کرنا چاہیےتبدیلی اور سونامی پاکستان میں ہر چیز بہا کر لے گئے ہیں تبدیلی کے کارنامے اور سونامی کی لہریں غریب کا چولہا بند اور سرمایہ دار کی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں-

    یورپ:فضائی آلودگی سے قبل از وقت سالانہ 3 لاکھ اموات

    انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے ایجنڈے میں کامیاب ہو گئے ہیں لہذا اب قوم کی جان چھوڑ دیں-

    واضح رہے کہ آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

    لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔

    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں

  • مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا سری نگر میں تین کشمیری تاجروں اور ایک سرجن ڈاکٹر کو شہید کر دیا۔

    باغی ٹی وی : قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا قابض فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی حیدرپورہ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حراست اورماورائے عدالت قتل کی بھر پور مذمت کی ہے-

    دفترخارجہ کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں مزید چارکشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہےبھارتی فورسزیکم اکتوبرسے اب تک جعلی مقابلوں اورکارروائیوں میں کم ازکم 25 کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل،غیرقانونی حراست،ہراساں کرنا اوربنیادی آزادیوں پرپابندی معمول بن چکا ہے۔بھارت کوسمجھنا چاہئیے طاقت کا بے تحاشا استعمال اوروحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کودبا نہیں سکتیں۔کشمیری بھارت کی ریاستی دہشتگری کیخلاف منصفانہ مقصد کے لئے پرعزم ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت جامع ڈوزئیرمیں پیش کئے ہیں۔عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لئے بھارت کوجواب دہ بنایا جائے۔

  • فروری 2019 میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا        شاہ محمود قریشی

    فروری 2019 میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) میں زیر تربیت افسران سے خطاب کیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خطاب کا موضوع "پاکستان کی خارجہ پالیسی اور درپیش چیلنجز، تھا مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسران کے ساتھ بات چیت کرنا ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے مجھے کئی دوست ممالک کے باسی شرکاء کو پاکستان کے سول اور فوجی افسران کے ساتھ اکٹھے دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم واقعی "دلچسپ دور” سے گزر رہے ہیں۔ جہاں دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ہمارے لیے چیلنج یہ ہے کہ ہم، اپنے قومی مفادات کو فروغ دینے اور ان کو پہنچنے والے نقصانات کو روکنے کے لیے نئے حقائق سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا،وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور چین کے سنگم پر واقع ہے۔ اس لیے ہمارے اقتصادی مفادات کو فروغ دینے اور اپنے ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو زندہ رکھنے کے لیے بہتر رابطہ ضروری ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کنیکٹیویٹی حوالے سے سی پیک، ایک اہم اقدام ہے پاکستان اس فریم ورک کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ خطے کے لیے بھی گیم چینجر کے طور پر دیکھتا ہے۔

    گوادر پورٹ CPEC فریم ورک کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے اس سلسلے میں گوادر اتنا اہم کیوں ہے؟ سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ اول، یہ دنیا کی واحد قدرتی گہری سمندری بندرگاہ ہے، دوسرا، یہ بی آر آئی اور شاہراہ ریشم کے منصوبوں کو جوڑتی ہے-

    تیسرا، وسطی ایشیا اور افغانستان کے لیے مختصر ترین راستہ ہونے کی وجہ سے یہ خطے کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کرنے کے لیے موزوں ہے چوتھا، یہ یورپ سے یوریشیا تک ایک ممکنہ علاقائی تجارتی مرکز ہےلہٰذا، ہم گوادر کو علاقائی تعاون اور مشترکہ اقتصادی فوائد کے بے پناہ امکانات کے مرکز کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے سی پیک میں شرکت کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے پاکستان سی پیک کے تحت ساتھ بنائے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والے دیگر ممالک کو خوش آمدید کہے گا اس طرح علاقائی روابط اور مشترکہ ترقی کے ہمارے وژن کو عملی شکل ملے گی

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارا مقصد روزگار کے مواقعے اور علاقائی تجارتی روابط کا فروغ ہے ہم سی پیک کو نہ صرف ہمارے لیے بلکہ خطے کے لیے بھی گیم چینجر سمجھتے ہیں افغانستان مشترکہ ذمہ داری کا حصہ ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں مذاکرات اور مفاہمت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے-

    محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا تھا کہ افغانستان کی جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور ایک پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے ہم افغانستان کی مدد میں متحرک رہے ہیں 15 اگست کے بعد، ہم نے 37 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 30,000 سفارتی اور این جی او کے عملے اور میڈیا کے افراد کو نکالنے میں سہولت فراہم کی-

    انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ بین الاقوامی افواج کا انخلاء، بین الاافغان مذاکرات میں پیشرفت کے ساتھ، ذمہ دارانہ ہونا چاہیے پاکستان کا خیال ہے کہ اس وقت سب سے بڑا موقع افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے عالمی برادری کا اتحاد ہے بدقسمتی سے، امن مخالف عناصر، ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بیانیے کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے خطے اور عالمی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہندوتوا کے نظریے کی پیداوار ہے،فروری 2019 میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا ہمارا ردعمل اشتعال کا مقابلہ کرنے، روکنے اور اس آگ کو بجھانے والا تھا۔ ہم یہ تینوں مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور کسی بھی بیرونی مہم جوئی کو ناکام بنانے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا پاکستان کا مسلسل موقف رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل پر منحصر ہے پاکستان کے ساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز تعلقات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

    5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت، ہم نے دنیا بھر میں کشمیر کاز کو ایک نئے جوش اور عزم کے ساتھ اٹھایا، اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ہم نے تمام دستیاب فورمز پر بھارتی جارحیت کے باعث بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کو واضح کیا۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 55 سال کے وقفے کے بعد ایک سال میں تین مرتبہ کشمیر کی صورتحال زیر بحث آئی پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز اور ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت ان کو حاصل نہیں ہو جاتا۔

    بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود، پاکستان نے نومبر 2019 میں کرتار پور راہداری کو کھول دیا جس میں بھارت سمیت پوری دنیا میں مقیم سکھوں کو ان کے مقدس ترین مقامات تک رسائی دی گئی عمران خان کا خطے اور پاک بھارت تعلقات کے لیے وژن، پرامن بقائے باہمی، بین المذاہب ہم آہنگی اور تنازعات کے پرامن حل پر مشتمل ہے۔

    خطے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے درمیان رابطے، دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی نشاندہی کرتے ہیں پاکستان کے دیگر علاقائی شراکت داروں جیسے نیپال اور سری لنکا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو بہت قابل قدر اور باہمی طور پر فائدہ مند ہیں-

    ہم امریکہ کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں اور اپنے تعلقات کو عملی اور غیر جذباتی انداز میں آگے بڑھاناچاہتے ہیں جہاں تک امت مسلمہ کا تعلق ہے، پاکستان نے ہمیشہ پُل کا کردار کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، ہم نے بحرین، ایران، ملائیشیا، قطر، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اپنی روایتی شراکت داری کا دائرہ وسیع اور مزید گہرا کیا ہے۔

    مئی 2021 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد میں اضافے کے بعد، پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے ترکی، سوڈان اور فلسطین کے ساتھ کاوشیں کیں، پاکستان نے ہمیشہ 1967 سے پہلے کی سرحدی پوزیشن اور القدس الاشریف بطور دارالحکومت، ایک قابل عمل، آزاد اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    او آئی سی کے بانی رکن کے طور پر، پاکستان تنظیم کے ساتھ فعال طور پر منسلک رہا ہے اور اس کے مختلف اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں رہا ہے پاکستان OIC کے دو اہم اداروں، یعنیCOMSTECH (وزارتی کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون) اور اسلامک چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری اور ایگریکلچر کی میزبانی کرتا ہے-

    پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ۔ ہمارے تعلقات روحانی نوعیت سے لے کر اسٹریٹجک اور اقتصادی نوعیت تک پھیلے ہوئے ہیں سعودی عرب اور خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات میں مقیم ہمارے پاکستانی ہم وطن ریکارڈ ترسیلات زر کے ساتھ پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

    ایران کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات تاریخی ، مذہبی ، ثقافتی اور گہری روحانی وابستگی سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے مختلف دباؤ کے باوجود ایران کے ساتھ مسلسل بہترین تعلقات قائم رکھے ہیں پاکستان نے کئی افریقی ممالک کی، ان کی جدوجہد آزادی میں حمایت کی پاکستان گزشتہ 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ذریعے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے-

    اب Engage Africa Initiative کے تحت، ہم اپنے افریقی دوستوں کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری اور باہمی تعاون کے لیے نئی راہیں کھول رہے ہیں جنوری 2020 میں نیروبی میں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد اس سلسلے میں ایک اہم اقدام تھاپاکستان نے افریقہ میں پانچ نئے مشن کھولے، نائجر اور تنزانیہ میں مشنز کو سفیر کی سطح تک اپ گریڈ کیا-

    وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وبا کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کی ضرورت پر زور دیا ہم موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مالیاتی بہاؤ کو روکنے کی کوششوں میں پیش پیش ہیں پاکستان اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے اور اس کے خلاف سب سے زیادہ آواز اٹھانے والا ملک ہے۔

    پاکستان نے اس مسئلے کو مختلف اعلیٰ سطحی پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہم اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی نظام کو آگے بڑھانے اور اصلاحات کے ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

    ایف ایم پورٹل کو اس ماہ وسعت دی گئی ہے تاکہ پاکستانیوں کی سہولت اور مدد کی جا سکے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی مشنز کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے ہم قونصلر طریقہ کار کو بھی آسان بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ نے اس موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور ان کی علمی جستجو کو سراہا-

  • ایئربس نے نیا طیارہ A350F لانچ  کر دیا

    ایئربس نے نیا طیارہ A350F لانچ کر دیا

    ایئربس نے اپنا نیا طیارہ A350F لانچ کردیا-

    باغی ٹی وی : ائیر بس نے نئے طیارے کی خصوصیات بتائیں کہ یہ طیارہ 109 ٹن / 4600 این ایم یا 92 ٹن / 6000 این ایم جبکہ 777F طیارے سے 20 فیصد کم ایندھن جلاتا ہے اور 13 ٹن ہلکا ہے 317 ٹن پر 777F سے 30 ٹن کم ہے-

    اس طیارے میں 777F سے 11فیصد زیادہ حجم اور سینٹر لائن لوڈ کے طور پر ایک 20ft/30 ٹن پیلیٹ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے MD کارگو دروازہ اتنا بڑا ہے کہ GE9X سمیت فی الحال پروڈکشن میں موجود کسی بھی انجن کو لے جا سکے747-400F جیسا حجم اور تقریباً وہی پے لوڈ ہے-

    ایئربس کی OEM مہارت اور A300-600F اور ایئربس کے اپنے مال بردار جہازوں کے ساتھ برسوں کے انجینئرنگ کے تجربے سے بیلوگاس، ایئربس کا بالکل نیا فریٹر سب سے کامیاب اور جدید ترین کلین شیٹ پروگرام – A350 پر مبنی ہوگا۔

    A350F کی ہموار لانچ، سروس میں داخلے اور ریمپ اپ کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار کو حکمت عملی کے ساتھ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 747F کے برابر حجم کے ساتھ، 777F کے مقابلے میں +3t زیادہ پے لوڈ، اور زیادہ رینج پیش کرتے ہوئے، A350F آپ کے آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔

    سب سے زیادہ فروخت ہونے والے تمام نئے A350 کی بنیاد پر، A350F بڑی فریٹر مارکیٹ میں جدید ترین نسل کی کارکردگی کا بہترین انتخاب ہے۔ ایندھن کے جلنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج اور معاشیات کے لحاظ سے ناقابل شکست کارکردگی کے ساتھ، A350F واحد فریٹر ہے جو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی تازہ ترین ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے۔

    A350F کو بغیر کسی رکاوٹ کے ایئر لائن فلیٹ میں ضم کیا جا سکتا ہے، حجم، رینج اور پے لوڈ کے لحاظ سے مرحلہ وار تبدیلی کی کارکردگی فراہم کرتا ہے Airbus کپمنی کا کہنا ہے کہ اسے A350F کو بڑی وائیڈ باڈی فریٹر مارکیٹ کے مستقبل کے لیے واحد انتخاب کے طور پر لانے پر فخر ہے۔

  • مصر:سیلابی ریلوں سے بچھوؤں کی بہتات، کاٹنے سے 3 افراد ہلاک 500 زخمی

    مصر:سیلابی ریلوں سے بچھوؤں کی بہتات، کاٹنے سے 3 افراد ہلاک 500 زخمی

    قاہرہ: مصر میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بچھوؤں کی بہتات کاٹنے سے 500 سے زائد افراد زخمی جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : یہ واقعہ مصر کے تاریخی جنوبی شہر اسوان میں پیش آیا ہے یہاں موجود دریائے نیل کے پاس جمعے کو شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اگرچہ اس علاقے میں زہریلے بچھوؤں کی بہتات ہے اور بارش کے بعد کے اکثر وہ رہا ئشی علا قوں کا رخ کرلیتے ہیں تاہم اس بار گرد چمک کے ساتھ تیز ہواؤں غیرمعمولی شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بچھوؤں کو ان کے بلوں سے نکال کر دوردراز علاقوں تک پہنچادیا جنہوں نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق طبی مراکز میں بچھو زہر کا تریاق یعنی اینٹی وینم کی بڑی خوراکیں پہنچائی گئی ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں ہیں محکمہ صحت نے لوگوں س کہا ہے کہ وہ بیابان، سبزے اور درختوں کے قریب نہ جائیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

    یاد رہے کہ مصر میں موٹی دم والا بچھو عام پایا جاتا ہے جو انتہائی مہلک زہر رکھتا ہے اسی طرح ایک اور سیاہ بچھو بھی عام ہے جس کا کاٹا ایک گھنٹے میں جان لے سکتا ہے بچھو کے کاٹنے کی صورت میں شدید جلن، جسم میں درد، چکر اور سانس میں دقت جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر موت واقع بھی ہوسکتی ہے مصر میں کسی بھی علامت سے قبل ہی بچھوکے ڈنک کے شکار لوگوں کو اینٹی وینم ویکسین لگائی جارہی ہے۔