Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی ڈی ایم کا حکومتی متنازعہ قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج  کرنے کا فیصلہ‏

    پی ڈی ایم کا حکومتی متنازعہ قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ‏

    پی ڈی ایم کے اجلاس کا اعلامیہ جاری‏ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ کی تاریخ کیلئے پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کو تجاویز کی تیاری کی ہدایت‏ کی ہے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے حکومتی متنازعہ قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ‏ کیا ہے –

    جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، کامران مرتضی، عطاءاللہ تارڑ کو قانونی تجاویز کی تیاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ‏22نومبر کو پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے-

    23نومبر کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی‏ کوئٹہ اور پشاور میں پی ڈی ایم کےجلسے منعقد کرنے کی منظوری دی گئی-

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام کے ساتھ اس ظلم کا ذمہ دار وزیراعظم ہے،حکومت مہنگائی کی تلوار سے عوام کو روز قتل کر رہی ہےمہنگی چینی بھی انتہائی غیرمعیاری ہے-

    پی ڈی ایم اعلامیہ‏ کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں مہنگی ہونے کے باوجود ملک میں گیس بحران نےعوام اور صنعتی شعبے کی نیندیں اڑا دیں‏ سردیوں کی آمد سے قبل ہی عوام ایک نئی اذیت میں مبتلا ہوگئے-

    3سال میں حکومت عوام کو راشن کارڈ اور 3 وقت گیس کی فراہمی کی بھیک پر لے آئی ، کرپٹ ، نااہل اور ووٹ چور حکومت نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے-

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں پی ڈی ایم کی رکن جماعتوں کے رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ جن رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی ان میں میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، حافظ عبدالکریم، اختر مینگل، اویس نورانی، محمود خان اچکزئی، حافظ حمد اللہ، احسن اقبال، سردار اختر جان اور میر کبیر شامل تھے۔

  • وفاقی وزیرعمر ایوب کی ایشیائی ترقیاتی بینک امریکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

    وفاقی وزیرعمر ایوب کی ایشیائی ترقیاتی بینک امریکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) امریکہ کے متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر جان ہرلے سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میاں اسد حیاء الدین، سیکرٹری، اقتصادی امور ڈویژن، مسٹر یونگ یی، کنٹری ڈائریکٹر، ADB اور جناب نور احمد، پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ADB نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    وفاقی وزیر نے مسٹر ہرلے کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا اور حکومت کی قومی ویکسینیشن مہم میں تعاون کے لیے کووڈ-19 ویکسین کی موثر پروسیسنگ اور کامیابی کے ساتھ خریداری پر ADB انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

    عمر ایوب خان نے دو (02) ADB کی مالی اعانت سے چلنے والے پروگرام قرضوں کی مالی اور بجٹ کے اہمیت کو اجاگر کیا، جس کا مقصد توانائی اور کیپٹل مارکیٹس کے شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کو نشانہ بنانا تھا انہوں نے مسٹر ہرلے کو مطلع کیا کہ ان اصلاحاتی اقدامات کے تحت، حکومت 2030 تک توانائی کی پیداوار کا 70 فیصد فوسل فیول سے ہٹا کر ہائیڈل پر مبنی اور قابل تجدید ذرائع پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    مسٹر جان ہرلے نے ADB کے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر توانائی اور مالیاتی منڈیوں کے شعبوں میں، اور کہا کہ IMF کا جاری جائزہ مکمل ہوتے ہی معاشی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ مسٹر ہرلے نے حکومت کی قومی ویکسینیشن مہم کی تعریف کی، اور وفاقی وزیر کو مطلع کیا کہ اگر حکومت مستقبل قریب میں کوویڈ 19 ویکسین کے اضافی فنانسنگ کا انتخاب کرتی ہے تو APVAX کی سہولت دستیاب رہے گی۔

    مسٹر ہرلے نے پائپ لائن ADB فنڈڈ پروگرام لونز کی اہمیت پر بھی زور دیا، جیسے کہ ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام، اور مستقبل میں قرض کی پائیداری اور نمو کے لیے ملک کے مجموعی ریونیو اکٹھا کرنے کے اہداف کو بڑھانا۔

    عمر ایوب خان نے کہا کہ شہری کاری کی تیز رفتاری اور آبادی میں اضافے کے پیش نظر شہری خدمات کا شعبہ موجودہ حکومت کا ترجیحی شعبہ ہے۔ مزید برآں، انہوں نے فارم سے مارکیٹ تک سڑکوں یعنی مواصلاتی روابط اور بازار تک رسائی بڑھانے اور اقتصادی شرح منافع میں اضافہ کے لیے دور دراز علاقوں تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    وفاقی وزیرعمر ایوب خان نے مسٹر ہرلے کو مطلع کیا کہ غیر ملکی فنڈڈ پراجیکٹس پر قومی رابطہ کمیٹی (NCC-FPP) کے ذریعے EAD بڑی رکاوٹوں کو دور کر کے جاری منصوبوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے وزیر نے EAD کے اندر ایک وقف مانیٹرنگ سیل بنا کر پروجیکٹ مینجمنٹ اور نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے اضافی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

    عمر ایوب خان نے افغانستان میں پیدا ہونے والے فوری انسانی بحران کی طرف بھی توجہ دلائی، اور آنے والے سخت سردیوں کے موسم میں قحط کی صورتحال کو کم کرنے کے لیے ضروری اشیائے خوردونوش کی درآمدات کی فراہمی میں بینک کی مدد طلب کی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : شعیب اختر کے بعد آسٹریلوی کپتان بھی  پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر بول پڑے

    ٹی 20 ورلڈ کپ : شعیب اختر کے بعد آسٹریلوی کپتان بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر بول پڑے

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی دیئے گئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : شعیب اختر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ڈیوڈ وارنر کو ملنے کے خلاف سامنے آئے تھے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا لیکن بابر اعظم کو یہ ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی –

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابر اعظم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 303 رنز بنائے تھے۔

    تاہم اب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ورلڈکپ جیتے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ایڈم زمپا کو ملنا چاہیے تھا جو ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے مطابق پلیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ڈیوڈ وارنر کے بجائے ایڈم زمپا کو ملنا چاہیے تھا ایڈم زمپا نے میچ کو کنٹرول کیا اور زیادہ وکٹیں لیں وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

  • برطانوی شاہی خاندان "دی کراؤن” کے خلاف قانونی کاروائی کر سکتا ہے     قانونی ماہرین

    برطانوی شاہی خاندان "دی کراؤن” کے خلاف قانونی کاروائی کر سکتا ہے قانونی ماہرین

    برطانوی شاہی خاندان کے قریبی دوستوں نے مشہور نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے پاس حق ہے کہ وہ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کےخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ کرسکتے ہیں یہ رپورٹ شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اندرونی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ شاہی خاندان کے قریبی دوستوں نے اس معاملے پر قانونی مشورہ طلب کیا ہے شاہی خاندان کے قریبی دوستوں کو جو مشورہ ملا وہ شاہی خاندان پر بھی لاگو ہوگا، اگرچہ یہ مشورہ ملکہ اور ان کے خاندان کو براہ راست نہیں دیا گیا ہے لیکن انہیں اس مشورے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ’یہ سیریز اب تک کی سب سے متنازع ہوگی اور یہ ایسے واقعات سے متعلق ہے جو اب بھی بہت سے لوگوں کے علم میں نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف اور متنازع ویب سیریز ’دی کراؤن‘ کے آنے والے پانچویں سیزن کی عکس بندی و کہانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے-

    جمائما گولڈ اسمتھ ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی شریک لکھاری ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ویب سیریز میں ان کی سہیلی لیڈی ڈیانا کے واقعات کو ناشائستہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے، جس وجہ سے وہ ٹیم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے’دی کراؤن‘ سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی

    جمائما گولڈ سمتھ نے کہا تھا کہ ان سے ویب سیریز کے تخلیق کار پیٹر مورگن نے پانچویں سیزن کی کہانی لکھنے کی درخواست کی اور انہوں نے لیڈی ڈیانا کی بہترین سہیلی ہونے کے ناطے سکرپٹ پرستمبر 2020 ءسے فروری 2021 ءتک کام کیا ، انہیں توقع تھی کہ سیریز کی ٹیم ان کی توقعات کے مطابق ہی کہانی کو پیش کرے گی لیکن پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی کہانی ان کی توقعات کے برخلاف دکھائی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سیریز سے الگ ہو رہی ہیں اور انہوں نے ’دی کراؤن‘ کی ٹیم کو لکھاریوں کی فہرست سے اپنا نام نکالنے کی درخواست کی ہے۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے کس حصے کو جمائما گولڈ اسمتھ کی توقعات کے برخلاف دکھایا گیا ہے ذرائع کے مطابق پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی شادی کے آخری سال، ہارٹ سرجن اور دوسرے کاروباری شخص سے معاشقے سمیت ان کے کار حادثے کے واقعات کو دکھایا جائے گا۔

    پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس نومبر یا دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا جس میں لیڈی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ ایلزبتھ ڈبیکی ادا کرتی دکھائی دیں گی-

    ’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا ’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے ’دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا ویب سیریز کا چوتھا سیزن گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا اب پانچویں سیزن میں 1988 سے لے کر 1999 تک کا دور دکھائے جانے کا امکان ہے۔

    مذکورہ سیزن کے بعد ’دی کراؤن‘ کا آخری چھٹا سیزن بھی جاری کیا جائے گا اور تمام سیزنز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ کے گرد گھومے گی۔

  • اداکار راجکمار راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اداکار راجکمار راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اپنی قریبی دوست پترالیکھا سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راج کمار راؤ اور ان کی دوست پترالیکھا کی منگنی کی شاندار تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جب کہ ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے

    اداکار راج کمار نے گزشتہ روز اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے مطابق ان کی شادی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت ’چندی گڑھ‘ کے پرتعیش مقام پر ہوئی –

    مہمانوں کو شادی کا دعوت نامہ دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ راؤ فیملی اور پال فیملی آپ کو اجیت پال اور پاپری پال کی بیٹی پترالیکھا، کملیش یادو اور ستیہ پرکاش یادو کے بیٹے کی شادی کی دعوت دیتے ہیں، جوکہ پیر 15 نومبر 2021 کو اوبرائے سکھ ولازچندی گڑھ میں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ کی شادی میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    دوسری جانب راج کمار راؤ کی اہلیہ نے بھی سماجی رابطئ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا ’’میں آج اس سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی جو گزشتہ 11 سال سے میرے لیے سب کچھ ہے، میرا دوست، میرا کرائم پاٹنر اور میری فیملی بھی ہے‘‘۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ، راجکمار راؤ اور پترلیکھا کی شادی کی شاندار تقریبات چندی گڑھ کے اوبرائے سکھ ولاس سپا ریزورٹ میں ہوں گی، اس ریزورٹ کی ایک رات کے لیے بکنگ کی قیمت 6 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

    اس شاندار ریزورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، شادی کا یہ مقام ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے اور سیسوان فاریسٹ رینج میں 8,000 ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے اس ریزورٹ کے ارد گرد واقع جنگل میں دیگر سہولیات جیسےکہ صحت، پولز، موسمی کھانے، اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں ناصرف یہ بلکہ شاندار شادی کا یہ مقام مختلف قیمتوں میں چار الگ الگ قسم کے کمروں کی سہولیات فراہم کرتا ہےاور کوہ نور، سب سے زیادہ شاہانہ ہےجس کی ایک رات کی بکنگ کی قیمت تقریباً 6 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

    واضح رہے اداکار راج کمار راؤ ’شادی میں ضرور آنا‘، ’استری‘، ’بریلی کی برفی‘، ’نیوٹن‘، ’لڈو‘،’میڈ ان چائنہ‘ جیسی کامیاب فلمیں کرچکے ہیں-

  • ہیرے کے اندر سے زمین کی ہزاروں کلومیٹر گہرائی میں بننے والا مادہ دریافت

    ہیرے کے اندر سے زمین کی ہزاروں کلومیٹر گہرائی میں بننے والا مادہ دریافت

    کیلیفورنیا: کئی دہائیوں قبل پیشگوئی کیا گیا معدن کی اب زمین کی 660 کلومیٹر گہرائی سے دریافت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایک ہیرے کے اندر اس معدن کے آثار ملے ہیں جو اس سے قبل پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے اس معدن کو ’ڈیوموآئٹ‘ کا نام دیا گیا ہے اگرچہ اس کی ملتی جلتی قسم دنیا میں ملتی ہے لیکن ڈیوموآئٹ زمین کی گہرائی میں بلند درجہ حرارت اور دباؤ کے تحت تشکیل پاتی ہے۔

    افریقی ملک بوٹسوانہ سے ملنے والے اس ہیرے کے اندر سیاہ معدن کے چھوٹے ٹکڑے پھنسے ہیں اور ایک عرصے سے ان کی تلاش جاری تھی تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور جامعہ نواڈا میں ارضیاتی کیمیا کے سربراہ اولیور شونر نے اسے ڈیوموآئٹ کا نام دیا ہے یہ کیلشیئم سیلیکیٹ CaSiO3 پر مشتمل ہوتی ہے لیکن اس میں یورینیئم، تھوریئم اور پوٹاشیئم کے تابکار ہم جا (آئسوٹوپس) موجود ہوسکتے ہیں۔

    نظری طور پر 1967 میں اس معدن (منرل) کی پیشگوئی کی گئی تھی ماہرین نے اس کا مقام زمین کی گہرائی یعنی مینٹل کو قرار دیا گیا جہاں درجہ حرارت بلند اور دباؤ غیرمعمولی ہوتا ہے مینٹل زمینی قشر(کرسٹ) اورقلب (کور) کے درمیان پایا جاتا ہے اس طرح ڈیوموآئٹ کو سمجھ کر خود ہم زمینی ساخت، پلیٹ ٹیکٹونکس اور ارضیات کو جان سکتے ہیں۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معدن خاص حالات کے تحت 660 سے 2700 کلومیٹر گہرائی میں تشکیل پاتی ہے جہاں حرارت اور دباؤ کا راج ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک ہیرے کے اندر دیکھا گیا ہے جو بلند درجہ حرارت پراپنا وجود برقرار رکھتا ہے اگرچہ کیلشیئم سلیکیٹ پیرووسکائٹ تجربہ گاہ میں بنایا گیا ہے لیکن قدرتی طور پر پہلی مرتبہ اسے دیکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 1987 میں اس ہیرے کو بوٹسوانہ کی ایک کان سے برآمد کیا گیا تھا لیکن وہ مختلف ہاتھوں سے ہوتا ہواں کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہنچا جہاں کئی برس تک اس پر تحقیق کی گئی اور 11 نومبر کو اس کا اعلان ایک تحقیقی مقالے کی صورت میں کیا گیا ہے۔

    پہلے اسے لیزر سے چھیدا گیا تو اندر کیلشیئم کے آثار ملے پھر معلوم ہوا کہ یہ کیلشیئم سلیکیٹ ہے اور آخرکار معلوم ہوا کہ یہ کرسٹل حقیقت میں کیلشیئم سلیکیٹ پیرووسکائٹ ہے زمینی مینٹل کا پانچ سے سات فیصد حصہ اسی معدن پر مشتمل ہوسکتا ہے یہ دریافت سیکڑوں میل کی گہرائی میں نہیں ہوئی ہے بلکہ ہیرے کی ایک کان سے ملی ہے اورماہرین کا خیال ہے کہ یہ کسی عمل کی بدولت اوپر تک پہنچا ہوگا۔

  • اینٹی آکسیڈینٹ،اینٹی بیکٹیریل پودا رات کی رانی کے فوائد

    اینٹی آکسیڈینٹ،اینٹی بیکٹیریل پودا رات کی رانی کے فوائد

    رات کی رانی Night blooming Jasmine ایک چھوٹا سا خوشبو دار پھول ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ ناصرف خوبصورت ہے بلکہ اس میں صحت کے مختلف فوائد بھی ہیں اس پودے میں اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں اس کی خوشبیو خواب آور ہے سر درد کو دور کرتی ہے اعصابی تناؤ اور ذہنی تھکاوٹ کو ختم کرتی ہے اختلاج قلب میں بھی مفید ہے-

    خشک کھانسی:
    ماہرین کے مطابق رات کی رانی کے چند پتّے لیں اور اُنہیں پیس لیں پپھر اس کا رس نکال کر شہد کے ساتھ پانی میں ڈال کر پی لیں، ایسا کرنے سے خشک کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔

    انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس، نہار منہ اُبلا انڈا کھانا صحت کے لئے کتنا ضروری؟

    ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور بےچینی:
    رات کی رانی کا تیل ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور بےچینی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دماغ میں سیرٹونن کی سطح کو بڑھانے اور موڈ کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    نزلہ زکام:
    ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کی رانی کے پتّوں اور پھولوں کو پانی میں اُبالیں اور پھر اُسمیں تُلسی کے چند پتّے بھی شامل کرلیں، اس کو اتنا پکائیں کہ یہ قہوہ بن جائے اور پھر اُس قہوے کو پی لیں، موسم سرما میں روزانہ یہ قہوہ پینے سے آپ کو نزلے زکام کی شکایت نہیں ہوگی۔

    پالک کا ستعمال آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے تحقیق

    بخار:
    3 گرام چھال اور 2 گرام پتے تلسی کے 2-3 پتوں کے ساتھ لیں اسے پانی میں ابالیں اور دن میں دو بار پی لیں بخار میں بے حد مفید ہے-

    رات کی رانی کے پھول میں رات کو کیوں خوشبو ہوتی ہے؟

    رات کی رانی منفرد نہیں بلکہ بہت سے اور پھول بھی ہیں جو ایسا کرتے ہیں۔ اگر کسی ایسی جگہ پر جائیں بہت سے پھول ہوں تو آپ کو وہاں پر دن کے مختلف اوقات میں خوشبو میں فرق محسوس ہو گا۔

    پھول خوشبو کیوں دیتے ہیں۔ پھولوں کی خوشبوایوولیوشن کی بڑی اچھی مثال ہے۔ جب پھول میں پولن ہوں تو خوشبو ان جانوروں کو اٹریکٹ کرنے کا طریقہ ہے جو اس پولن کو بکھیر سکیں۔ ماحول میں جس طرح کی حیات ہو گی، پھول کی خوشبو بھی اسی کے مطابق ملے گی۔ ایسے پھول جو رات کو خوشبو دیتے ہیں، وہ ہیں جن کو پولینیٹ کرنے والے جاندار رات کو ایکٹو ہوتے ہیں، جیسا کہ پتنگے یا چمگادڑ۔

    مسلسل بے خوابی اور خراب نیند سے فالج کا خدشہ بڑھ سکتا ہے نئی تحقیق

    زمین پر رہنے والی زندگی، خواہ وہ حیوان ہوں، نباتات یا بیکٹیریا، سراکیڈئین ردھم میں ہیں۔ یعنی چوبیس گھنٹے کے سائیکل میں ان کے سونے، کھانے پینے، دماغی ایکٹیویٹی، خلیاتی نظام، ہارمون پروڈکشن وغیرہ کے سائیکل اپنے آپ کو اس کے مطابق آہنگ رکھتے ہیں۔ اس لئے رات کی رانی ہو یا کوئی اور پھول، اس کی خوشبو اس سائیکل کے ایک معین وقت میں ہی ملے گی۔

    اس کی افزائش موسم بہار و برسات میں بذریعہ قلم کی جاتی ہےمئی سے اکتوبر تک خوشگوار موسم کی راتوں کو بہت دور دور تک خوشبو بکھیرتا ہےاسی لئے اسکو رات کی رانی کہا جاتا ہے۔ یہ پودا چونکہ بہت نازک مزاج ہے، اس لئے شدید گرم اور خشک موسم میں پتے وائرس کا شکار ہوتے ہیں سردی میں بھی اسکی نشوونما رک جاتی ہے۔ معتدل گرم اور مرطوب آب و ہوا میں بہتر افزائش کرتا ہے۔ آرائش اراضی میں جھاڑی دار پودوں کےساتھ متبادل لگایا جاسکتا ہے۔
    اس کو فنگس پوڈر اور نیم اسپرے کرتا رہنا چاہئے

  • ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے  ٹیزر جاری

    ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ تھرلر ڈرامے ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی :ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکاراؤں سجل علی، کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر جاری کردیے گئے، جن میں انہیں ایک عام لڑکی سے فوجی افسر بنتے اور فوج میں شمولیت اختیار کرکے خاندان اور ملک کا نام روشن کرتے دکھایا گیا ہے-

    کبریٰ خان کے کردار کے جاری کیے گئے ٹیزر میں ان کے گھریلو مسائل کو بھی دکھایا گیا ہے، جہاں ان کے والدین میں آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا ہےٹیزر میں انہیں شہر کی پرآسائش زندگی گزارتے دکھایا گیا ہے، تاہم وہ گھر میں والدین کے جھگڑوں کی وجہ سے بیزار دکھائی دیتی ہیں۔

    ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ گھریلو مسائل اور دیگر وجوہات کی بنا پر فوج میں شمولیت اختیار کرتی ہیں مگر خود انہیں ان کی والدہ صبا حمید ہی کہتی ہیں کہ وہ فوج کی نوکری نہیں کرپائیں گی۔

    ٹیزر میں کبریٰ خان کو عام لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھانے سمیت انہیں سخت تربیت لیتے اور ہتھیار چلاتے بھی دکھایا گیا ہے ٹیزر میں انہیں علی رحمٰن کے ساتھ رومانوی جذبات کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے، تاہم وہ محبت کے اوپر فوج کو اہمیت دیتی دکھائی دیتی ہیں ’صنف آہن‘ میں کبریٰ خان ’ماہ جبین مستان‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    سجل علی ’صنف آہن‘ میں ’رابعہ سفیر‘ نامی فوجی افسر کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو آرمی کا حصہ بننے سے قبل عام لڑکی ہوتی ہیں ٹیزر میں عثمان مختار کا کردار بھی دکھایا گیا ہے جو کہ ڈرامے میں ’کیپٹن دانیال‘ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

    مختصر دورانیے کے ٹیزر میں گلوکار عاصم اظہر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سجل علی سے کسی شاپنگ مال میں ٹکراتے ہیں اور انہیں دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سجل علی کے والدین ان کے فوج میں شمولیت کے فیصلے سے خوش نہیں ہوتے جب کہ باقی لوگ بھی انہیں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ فوج میں شامل ہونا مشکل کام ہے اور وہ اس کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔

    ڈراما سیریل’صنف آہن‘ کا ٹیزر جاری

    ٹیزر میں سجل علی کو فوج میں شامل ہوتے اور تربیت لیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں ٹریننگ کے دوران بے ہوش ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ٹیزر میں سجل علی کو والدین سمیت دیگر افراد سے لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے کہ جب عام تعلیم یافتہ لڑکیاں اچھی اچھی نوکری کر سکتی ہیں تو وہ گولڈ میڈلسٹ ہونے کے ناتے فوج میں کیوں نہیں جا سکتیں؟ ٹیزر میں سجل علی کو کامیابی سے فوج کی تربیت حاصل کرنے کے بعد افسر کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں گولیاں چلاتے اور مشکل ایکسرسائیز کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    یمنیٰ زیدی کے کردار کے ٹیزر میں بھی انہیں ایک پشتون قبیلے کی لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا ہے ڈرامے میں یمنیٰ زیدی ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار ادا کریں گی جو کہ پشتونوں کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے قبیلے میں لڑکیوں کو ملازمت کی اجازت نہیں ہوتی۔

    ٹیزر میں یمنیٰ زیدی کو گھر سے قبائلی روایات توڑ کر فرار ہوکر فوج میں شمولیت اختیار کرتے اور افسر بنتے دکھایا گیا ہے وہ پشتو انداز میں اردو بولتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں سخت تربیت سمیت ہتھیار چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان سمیت سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا بھی ’صنف آہن‘ میں مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی جبکہ مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

    ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

  • پنجاب:تیسری بیٹی کی متوقع پیدائش، ساس اور شوہر نے خاتون کو قتل کر دیا

    پنجاب:تیسری بیٹی کی متوقع پیدائش، ساس اور شوہر نے خاتون کو قتل کر دیا

    پنجاب کے شہر نارووال میں بیٹی ہونے کی خبر کا سن کر خاتون کی ساس اور شوہر نے انہیں مبینہ طور پر گلاگھونٹ کر قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خاتون حاملہ اور دو روز بعد بیٹی کو جنم دینے والی تھیں 14 سال قبل عشرت بی بی کی شادی عمران سلیم نامی شخص سے ہوئی تھی جو شکر گڑھ کےمحلہ راشد کا ایک تاجر ہے مقتولہ نے شکایت کی تھی کہ اس کی ساس اس پرتشدد کرے گی اور اسے صرف ایک بیٹے 2 بیٹیوں کی پیدائش پر طعنہ دے گی۔

    عشرت بی بی کے بھائی زاہد علی شاکر نے شکر گڑھ پولیس کو بتایا کہ عمران سلیم اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا اور اپنی ماں رشیدہ بی بی کی باتوں میں آکر اسے بیٹیوں کے طعنے دیتا تھا۔

    انہوں نے کہا ان کی بہن حاملہ تھی اور اس کی خاتون ڈاکٹر نے اسے بتایا تھا کہ اس کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہے عمران سلیم اور اس کی والدہ نے اس کی بہن کی زندگی اجیرن کردی تھی اس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بالاخر بچی کی پیدائش سے دو روز قبل انہوں نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جبکہ بیٹی کی پیدائش سے بچنے کے لیے عمران سلیم اور اس کی ماں پہلے بھی 2 بار اس کے حمل کا اسقاط کرواچکے ہیں۔

    داماد نے فائرنگ سے سسر اور 2 سالوں کو قتل کر دیا

    پولیس کی جانب سے مقتولہ عشرت کی لاش تحویل میں لیتے ہوئے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے علاوہ ازیں عمران سلیم اور اس کی ماں رشیدہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    شکر گڑھ کے ڈی ایس پی ملک محمد خلیل کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر چکی ہے اور الزامات کی تفتیش کے بعد کارروائی کرے گی۔

    دوسری جانب شالیمار لنک روڈ پر رام گڑھ بازار لاہورداماد نے سسرال میں گھس کر سسر اور 2 جوان سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولین میں 50 سالہ سید حامد، 25 سالہ فرخ شاہ اور شاہ رخ شامل ہیں پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر نے اپنے سسرال اور سالوں پر فائرنگ کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم شاہزیب کو مقتولین کے گھر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سسر اور دو برادر نسبتی کو قتل کرنے کے بعد ملزم دوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ملزم نے اکیلے پیدل آ کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

  • جیت کا جشن: آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جوتے میں مشروب پینے کی ویڈیو وائرل

    جیت کا جشن: آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جوتے میں مشروب پینے کی ویڈیو وائرل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم میں منفرد انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد با آسانی شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔


    کینگروز نے اپنی فتح کے بعد جہاں میدان میں اور ڈھول کی تھاپ پر خوب جشن منایا وہیں ڈریسنگ روم میں انوکھے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم میں جشن منانے کی ویڈیو آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں اپنی فتح پر انتہائی خوش میتھیو ویڈ نے ایک عجیب انداز اپنایا اور اپنا جوتا اتار کر اس میں مشروب پیا۔

    میتھیو ویڈ کے اس انداز پر ان کے کچھ ساتھی کرکٹرز بھی ان کے ساتھ ہولیے اور ان ہی کے جوتے میں مشروب پیا آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اس عجیب اندازمیں جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔