Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چار کانوں والی انوکھی بلی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    چار کانوں والی انوکھی بلی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    استنبول: ترکی میں بازیاب کرائی گئی چار کانوں والی انوکھی بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں بازیاب کرائی گئی چار کانوں والی انوکھی بلی کو اب ایک مستقل گھر دیدیا گیا ہےاس بلی کو ’میڈاس‘ کا نام دیا گیا ہے جو شاید روسی اور نیلی آنکھوں والی بلی کےملاپ سے پیدا ہوئی ہے۔

    اس کے باقاعدہ کانوں کے اوپر ہی دو چھوٹے اضافی کان بھی موجود ہیں جووالدین کی جانب سے مرحلہ وار جینیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہوئے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کی سماعت بالکل ٹھیک ہے اور اضافی کانوں سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

    اپنے پیدائشی نقص کے باوجود چار ماہ کی عمر میں ہی میڈاس کو ایک ترک خاتون نے پالنا شروع کردیا تھا کہ شاید انہیں دیکھ کر دیگر لوگ بھی پیدائشی نقص والے جانوروں سے محبت کرنے لگیں خاتون کے پاس ایک بلی اور کتا پہلے سے ہی موجود تھا اور خیال تھا کہ میڈاس کا وہاں دل لگ جائے گا۔

    میڈاس گہری سرمئی رنگت والی ایک خوبصورت بلی ہے جس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا گیا ہے اور اس کے 25000 فالوورز ہیں ماہرین کے مطابق اضافی چھوٹے کان سماعت میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔ اسے اپنانے والی خاتون نے جب جانوروں کی پناہ گاہ میں اسے دیکھا تو فوری طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا اور اب وہ پرسکون گھر میں رہ ہی ہیں۔

  • داماد نے فائرنگ سے سسر اور 2 سالوں کو قتل کر دیا

    داماد نے فائرنگ سے سسر اور 2 سالوں کو قتل کر دیا

    لاہور:داماد نے سسرال میں گھس کر سسر اور 2 جوان سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقتولین کا تعلق شالیمار لنک روڈ پر رام گڑھ بازار سے ہے مقتولین میں 50 سالہ سید حامد، 25 سالہ فرخ شاہ اور شاہ رخ شامل ہیں پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کالج کے عملے اور خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ: معروف اینکر کا بیٹا ساتھیوں سمیت عدالتی ریمانڈ پر…

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر نے اپنے سسرال اور سالوں پر فائرنگ کی۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم شاہزیب کو مقتولین کے گھر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سسر اور دو برادر نسبتی کو قتل کرنے کے بعد ملزم دوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ملزم نے اکیلے پیدل آ کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

    سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور سیف سٹی کیمروں و سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

    پنجاب : کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

    حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی تجویز کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے مشیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

    شوکت ترین نے کہا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ پیٹرول کی قیمت دوبار بڑھائی تھی۔

    دن میں3 وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت آگئی

    واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دن میں صرف 3 وقت گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیے ہیں، کھانےکے اوقات میں گھریلوصارفین کوگیس فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت دی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قمتیں 82.1 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئیں‌:میڈیا خاص ہدف کے…

    اس وقت ہماری ترجیح کم آمدنی والوں کے مسائل حل کرنا ہے شوکت ترین

    خیال رہے کہ وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کےحوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

    ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔

    عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قمتیں 82.1 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئیں‌:میڈیا خاص ہدف کے…

    گیس لوڈ شیڈنگ:شیڈول آگیا،شہروں کی باسیوں نے گاوں واپس جانے کا فیصلہ کرلیا

  • سعودی عرب کا پاکستان کو دو خوبصورت جامعات کا تحفہ

    سعودی عرب کا پاکستان کو دو خوبصورت جامعات کا تحفہ

    مملکت سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے مظفر آباد اور مانسہرہ میں دو خوبصورت جامعات کا تحفہ دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ اردو” کے مطابق سعودی حکومت کے تعاون سے جامع شاہ فہد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد اور جامع شاہ عبدالعزیز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں تعمیر کی گئی۔

    ان دونوں جامعات کی پاکستان کو حوالگی کی تقریب سعودی سفارتخانے میں منعقدہوئی جس میں وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری بھی شریک تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی سفارت کار کا قتل، نئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر حکومت کے احکامات پر تشکیل دی گئی ہے نئی درخواست سعودی حکومت کی جانب سے کچھ اہم معلومات پر کی گئی ایس آئی ٹی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی سربراہی میں قائم کی گئی

    دیگر اراکین میں سی ٹی ڈی افسران، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز افسران شامل ہیں ٹیم کا پہلا اجلاس کل سی ٹی ڈی میں ہوگا سعودی سفارت کار حسن قہتانی کو 2011 میں ڈیفنس میں قتل کردیا گیا تھا س ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی ٹیم بنائی گئی تھی اس ٹیم کا آخری اجلاس 2019 میں ہوا تھا اس کیس میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں تھی-

  • سمندری سفر کرنے کے شوقین اژدھے نے سو میل کا سفر طے کر لیا

    سمندری سفر کرنے کے شوقین اژدھے نے سو میل کا سفر طے کر لیا

    امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری سفرکے شوقین سات فٹ لمبے اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سات فٹ لمبے تفریح کے شوقین اژدھے نے کشتی میں چھپ کرسومیل کا سفرطے کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق کشتی کے عملے کو اژدھے کی موجودگی کا علم منزل مقصود پرپہنچ کرہوا۔سات فٹ لمبا اژدھا کشتی کے شاور میں چھپ کرسفرکے مزے لے رہا تھا۔

    کشتی میں اژدھے کا پتا چلتے ہی عملے نے پولیس کومطلع کیا جس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے اژدھے کو کشتی سے نکال کروائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔

    دوسری جانب امریکی ریاست نیبراسکا میں کورونا کا شکار تین برفانی تیندوے ہلاک ہو گئے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تیندوں کی موت کا اعلان فیس بک پر کیا۔انہوں نے بتایا کہ تیندووں کے ساتھ دو شیروں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی جو صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن 3 تندووں کو بچایا نہیں جا سکا۔

    چڑیا گھر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ہلاکتوں کے بعد بھی چڑیا گھر کھلا رہے گا۔ انتظامیہ انسانوں اور جانوروں میں کوویڈ 19 کے پھیلاو کے روکنے کے لیے ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔

    چڑیا گھر کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی جانور کو غیر متوقع طور پر کھو دینا بہت مشکل اور دکھ کی بات ہے۔ خاص طور پر برفانی چیتے کی طرح نایاب اور پیارے جانورکو۔

    انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی رکھوالوں نے تینوں تیندوں میں کورونا کی علامات دیکھی تھیں جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ جانوروں کو سانس لینے میں دشواری اور آکسیجن کی کمی کا سامنا تھا۔

  • دودھ نہ دینے پر مالک نے بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    دودھ نہ دینے پر مالک نے بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں مالک نے دودھ نہ دینے پر اپنی ہی بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے’انڈیا ٹو ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھینڈ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ بابو اپنی بھینس کے دودھ نہ دینے پر شدید پریشانی میں مبتلا تھے، گاؤں والوں کے مشورے پر انہوں نے اس پریشانی سے نکلنے کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔

    بھارت: گائے کے لئے پہلی ایمبولینس سروس شروع

    بابو اپنی بھینس کے ہمراہ پولیس اسٹیشن جا پہنچے جہاں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میری بھینس پچھلے کئی دنوں سے دودھ نہیں دے رہی، میں جب بھی دودھ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں وہ مجھے مارنے کو آتی ہے، مجھے شبہ ہے کہ کسی نے میری بھینس پر جادو کروا دیا ہے۔

    بابو کی بھینس کو پولیس اسٹیشن لے جانے کی ویڈیو بھارت میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے بھینس کے خلاف شکایت درج کروانے کے کچھ ہی دنوں بعد بھینس نے دوبارہ سے دودھ دینا شروع کردیا جس پر بابو پولیس اسٹیشن گئے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست اُتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے بیمار گائے کے لیے پہلی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح نئی سروس بیمار گائے کے فوری علاج کی راہ ہموار کرے گی لکشمی نارائن چوہدری کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کی حکومت 515 ایمبولینسں نئی اسکیم کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی وزیر نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر اور دو معاونین کے ساتھ یہ ایمبولینس سروس 15 سے 20 منٹ کے اندر بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی اسکیم کے تحت شکایات وصول کرنے کے لیے لکھنؤ میں ایک کال سینٹر قائم کیا جائے گا جو دسمبر تک شروع ہو جائے گا۔

  • ڈائنو سار کے اصلی دانت سے بنا آئی فون کیس

    ڈائنو سار کے اصلی دانت سے بنا آئی فون کیس

    مشہور کمپنی کیویئر نے آئی فون 13 کی کیسنگ میں ٹی ریکس ڈائنوسار کے اصلی دانت کا ایک ٹکڑا لگایا ہے۔

    فون کیسنگ کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے کیویئر کمپنی نے کہا ہے کہ کیسنگ کا ڈیزائن ان ک بہترین فنکاروں نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے اندر 24 قیراط سونے کی چادر لگائی گئی ہے جس کی چمک آسمانی بجلی کو ظاہر کرتی ہے جبکہ سیاہ رنگ میں ڈائنوسار کا ابھرا ہوا سر دیکھا اور ہاتھ لگا کر محسوس کیا جاسکتا ہےسر پر ٹائٹانیئم کا ورق لگایا گیا ہے

    ڈائنوسار کی آنکھ اصلی عنبر پر مشتمل ہے جو خود لاکھوں کروڑوں سال پرانا ہے ۔ دوسری جانب آٹھ کروڑ سال قدیم ڈائنوسار ٹی ریکس کے دانت کا ایک ٹکڑا لگایا گیا ہے۔

    اگرچہ دانت چھوٹا سا ہے لیکن اس کی قیمت 8 ہزار ڈالر سے زائد ہے اسے ٹائرانوفون کا خوبصورت نام دیتے ہوئے اس کی بعض تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ کمپنی نے آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو اور میکس ماڈلوں کی کیسنگ پر خوبصورت نقش کاڑھے ہیں جو فون کو ایک بالکل نیا روپ دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ ایک محدود ایڈیشن ہے جسے سات کی تعداد میں بنایا گیا ہے آئی فون 13 کیس کی قیمت 15 لاکھ روپے اور آئی فون 13 پرو کیس کی قیمت 16 لاکھ روپے کے برابر ہے۔

  • دجال کی آمد       تحریر: چودھری احسن رضا جٹ

    دجال کی آمد تحریر: چودھری احسن رضا جٹ

    دجال کی آمد

    "‏سعودی عرب کا بڑا اعلان

    سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو دو مقدس شہروں مکة المکرمہ اور مدینة المنورہ میں رہائشی اور تجارتی عمارات کی خریداری کی اجازت دے دی، سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے سعودی حکومت کے فیصلے کی توثیق کر دی”-

    یہ فیصلہ سعودی حکومت نے گزشتہ سوموار کو کیا۔یہ حقیقت ہے کہ ہر ملک اپنی خارجہ پالیسی میں آزادنہ اختیار رکھتا ہے،مگر تمام مسّلم امّہ کے مقدس مقامات: مکة المکرمہ اور مدینة المنورہ آتے تو سعودی حدود میں ہیں مگر ان کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانا تمام مسلمانوں کی ذمداری ہے۔

    احادیث کی روشنی میں دجال کی آمد:
    ‎انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( مکہ اور مدینہ کے علاوہ کوئی ایسا علاقہ نہیں ہوگا جسے دجال نہ روند سکے ، مکہ اور مدینہ کے ہر راستے پر فرشتے ننگی تلواریں سونتے ہوۓ پہرا دیں گے ، پھر مدینہ اپنے مکینوں کے ساتھ تین مرتبہ ہلے گا تو اللہ تعالی ہر کافر اور منافق کو مدینہ سے نکال دے گا)
    صحیح بخاری(١٨٨١)،صحیح مسّلم(٢٩۴٣)

    ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حدیث بیان کرتے ہوۓ فرمایا :
    ( دجال کا ظہور مشرقی جانب کے ایک شہر خراسان سے نکلےگا )
    سنن ترمذی(٢٢٣٧)

    جب جرمنی کے ڈکٹیٹر”ہٹلر” کے مظالم سے تنگ آ کر یہودیوں نے پناہ مانگی تو اکثر ممالک انکار کر چکے تھے۔تو بلاآخر فلسطین نے پناہ دی۔تو پہر ساری دنیا نے دیکھا کہ یہودی دیکھتے دیکھتے تقریبً فلسطین کے ٧٨ فیصد علاقہ پر قابض ہو گئے۔نہ صرف فلسطین پر بلکہ اب تو آدھی سے زیادہ دنیا کی معیشت پر اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔وجہ کیا ہے؟؟؟ دراصل اسرائیل کا ہر شہری "ہنر مند” ہے۔جس کی وجہ سے وہ دنیا کی معیشت پر اثر رکھتے ہیں۔مزید یہ کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تسلسل سے مختلف ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروایا: جس میں مسّلم ممالک بھی شامل تھے.بحرین،اسرائیل اور یواےای کے مابین اس معاہدے کو "ابراهام اککورڈ” کا نام دیا گیا۔

    اب سعودی عرب ٢٠٣٠ میں معیشت کے مستقبل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک دنیا کا ماڈرن ترین نیا شہر "نیوم” بنا رہا ہے۔جس کا اعلان شہزادہ محمّد بن سلمان نے ٢٠١٧ میں کیا تھا:اس شہر کا کل رقبہ ٢٦,۵٠٠ اسکوائر کلومیٹر ہے۔نیوم سے مدینہ کے درمیان فاصلہ ٦٣٧ کلومیٹر ہے اور نیوم سے مکہ کے درمیان کا فاصلہ ٩١٣ کلومیٹر ہے۔اس شہر کے ذریعے اردن اور مصر بمقابلہ سعودی عرب کو جوڑیں گے۔اردن اسرائیل کی مشرقی سرحد پر واقع ہے جب کہ اس کے جنوب مغرب میں مصر واقع ہے۔یہ واضح ہے کہ "نیوم” شہر میں یہودی ہر طرح کی ٹیکنالوجی اور ماڈرن اشیا کے ساتھ ساتھ فحش کو بھی لے کر آ رہے ہیں،یہ سعودی حکومت نے طے پا لیا ہے۔(یاد رہے کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے وہ "گریٹر اسرائیل” بنا کر رہیں گے)۔اسی لیے مرزا محمود سرحدی نے کہا:

    اے ساقی گل فام بُرا ہو ترا،تو نے
    باتوں میں لُبها کر ہمیں وہ جام پلايا
    یہ حال ہے سو سال غلامی میں بسر کی
    اور ہوش ہمیں اب بھی مکمل نہیں آیا

    سعودی عرب کی ٨۵ فیصد جی ڈی پی محض تيل پر منحصر ہے؛سعودی عرب کو اب معیشی لہذا سے مدد کی ضرورت ہے(اس لیے "نیوم” شہر بنانے پر مجبور ہے)۔جب کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ او آئی سی کا اجلاس طلب ہو اور اس میں تمام مسّلم ممالک کی تجارت کو آپس میں فروغ دینے،اور ہر مسّلم ملک میں سائنس،ٹیکنالوجی،طب،ادب اور ثقافت کی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کیا جاۓ:یوں سارے مسّلم ممالک معاشی اعتبار سے مضبوط ہو کر آزادنہ طور پر حرم اور طیبہ کی حفاظت کے فرض کو پورا کریں۔

  • بھارت:  گائے کے لئے پہلی ایمبولینس سروس شروع

    بھارت: گائے کے لئے پہلی ایمبولینس سروس شروع

    بھارتی ریاست اُتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے بیمار گائے کے لیے پہلی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح نئی سروس بیمار گائے کے فوری علاج کی راہ ہموار کرے گی لکشمی نارائن چوہدری کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کی حکومت 515 ایمبولینسں نئی اسکیم کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی وزیر نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر اور دو معاونین کے ساتھ یہ ایمبولینس سروس 15 سے 20 منٹ کے اندر بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی اسکیم کے تحت شکایات وصول کرنے کے لیے لکھنؤ میں ایک کال سینٹر قائم کیا جائے گا جو دسمبر تک شروع ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم مودی کی ہندو قوم پرست حکومت نے ’مقدس گائے‘ کی حفاظت اور فروغ کی خاطر آئندہ ماہ ملک گیر سطح پر اس موضوع پر رواں سال امتحان منعقد کیا گیا تھا-

    حکومتی ادارے ‘راشٹریہ کام دھینو آیوگ‘ (قومی گائے کمیشن) کے زیر انتظام قومی سطح کا یہ آن لائن امتحان 25 فروری کو منعقد ہوا تھا جس میں بچوں سے لے کر بالغوں تک حتی کہ غیر ملکی بھی حصہ لے سکتے تھے۔ امتحان میں ہندی اور انگریزی سمیت بارہ علاقائی زبانوں میں 100 ملٹپل چوائس سوالات (ایم سی کیو) پوچھے گئے اور کامیاب افراد کو سند اور انعامات دیے گئے تھے-

    راشٹریہ کام دھینوآیوگ (آر کے اے) کے چیئرمین اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ولبھ بھائی کتھیریا کا کہنا تھا کہ اس امتحان کا مقصد عوام میں گائے کی اہمیت کے حوالے سے ‘تجسس پیدا کرنا‘ اور اس مقدس جانور کے تئیں ‘احساس‘ جگانا ہے۔

    ولبھ بھائی کتھیریا کا کہنا تھا کہ ‘گائے سائنس‘ کے بارے میں لوگوں کو جاننے کی ضرور ت ہے، ”گائے اپنے آپ میں ایک مکمل سائنس ہے۔ اگر ہم بھارت کی پانچ کھرب ڈالر کی معیشت کی بات کرتے ہیں تو اس میں انیس کروڑ سے زائد گائے اور بچھڑوں کی بھی اہمیت ہے یہ معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر گائے دودھ نہیں دیتی ہے تب بھی اس کا پیشاب اور گوبر قیمتی ہے اگر ہم ان کا استعمال کریں تو اس سے نہ صرف گائے کو بچایا جاسکتا ہے بلکہ ہماری پوری معیشت بھی اپنے راستے پر آسکتی ہے۔”

    قومی گائے کمیشن کے چیئرمین کتھیریا نے اس امتحان کے لیے ایک نصاب اور 54 صفحات پر مشتمل ‘تحقیقی‘ مواد بھی جاری کیاتھا اس میں بعض بڑی دلچسپ معلومات فراہم کی گئی تھیں مثلاً یہ کہ گائے کے دودھ میں سونے کے ذرات پائے جاتے ہیں اور اس جانور کے ذبح کرنے کی وجہ سے زلزلے آتے ہیں۔ آر کے اے کی طرف سے فراہم کردہ اسٹڈی میٹریل میں بتایا گیا تھا کہ کئی برسو ں تک روزانہ گائے ذبح کرنے سے مرتے ہوئے جانور کی کراہ سے پیدا ہونے والی لہروں کا اثر چٹانوں پر پڑتا ہے۔

    اسی طرح گائے کے گوبر سے زہریلی گیسوں کے بے اثر ہو جانے کا دعوی کرتے ہوئے بتایا گیا تھا،”سن 1984 میں بھوپال گیس سانحے کے دوران بیس ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی لیکن جو لوگ گائے کے گوبر سے لپائی کئے ہوئے گھروں میں تھے ان پر اس زہریلی گیس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔”

    آر کے اے کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق دیسی گائے، غیر ملکی (جرسی) گائے سے یکسر مختلف ہوتی ہے،” دیسی گائے بہت طاقت ور اور عقلمند ہوتی ہے وہ گندے جگہوں پر نہیں بیٹھتی جبکہ جرسی گائے کاہل ہوتی ہے اور اس کے بیمار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ جب بھی کوئی شخص دیسی گائے کے قریب آتا ہے تو فورا ً کھڑی ہوجاتی ہے لیکن دوسری گایوں میں یہ جذبہ نہیں نظر آتا ہے۔”

    ولبھ بھائی کتھیریا پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ ماضی میں بھی گائے سے ہونے والے فوائد بتاتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے گائے کے گوبر سے تیار کردہ چِپ لانچ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس سے موبائل فون کی تابکاری کافی حد تک کم ہوجاتی ہے اور اس سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا،”پنچ گؤ (گائے سے ملنے والی پانچ چیزیں۔ دودھ، دہی، گھی، گوبر، پیشاب) پر مبنی آیورویدک علاج سے کوویڈ انیس کے اب تک آٹھ سو سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ان مریضوں کو پانچ سے چودہ دنوں کے علاج سے ہی شفا مل گئی اور کسی طرح کی پیچیدگی بھی پیدا نہیں ہوئی۔

    ڈاکٹر کتھیریا کے اس بیان کی بھارتی سائنسی برادری نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے دعوؤں سے بھارت کی سائنسی کمیونٹی کا دنیا بھر میں مذاق بنتا ہے۔

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز میں سائنس داں گوہر رضا کا ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ایسے دعوؤں سے دنیا نہ صرف ہم پر ہنستی ہے بلکہ ہماری سائنٹفک کمیونٹی بھی بدنام ہوتی ہے۔ کم از کم ملک کے رہنماؤں، وزیروں یا حکومتی ادارے کے سربراہوں کو تو اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہییں۔”

    بھارت میں ہندوؤں کی اکثریت گائے کو انتہائی مقدس سمجھتی اور ماں کا درجہ دیتی ہے۔= سن 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت گائے کے گوبر اور پیشاب کی تحقیق اور ان سے مصنوعات کی تیاری پر کروڑوں روپے خرچ کر چکی ہے دوسری طرف گائے کی حفاظت کے نام پر اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر حملے ہوتے رہے ہیں، جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • بھائی کی فوتگی پررانا شمیم کے پاس عدالت کے لئے وقت نہیں مگر لندن جانے کا وقت ہے   اٹارنی جنرل

    بھائی کی فوتگی پررانا شمیم کے پاس عدالت کے لئے وقت نہیں مگر لندن جانے کا وقت ہے اٹارنی جنرل

    آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگائے گئے الزامات پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی سماعت چیف جسٹس اظہرللہ نے کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ وکیل صاحب نے بتایا کہ 6 نومبر کو سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بھائی وفات پا گئے مگر اس کے بعد وہ لندن گئےبھائی کے فوتگی کے بعد لندن جا کر 10 تاریخ کو بیان حلفی بنایا-

    اٹارنی جنرل نے اعتراض اٹھایا کہ بھائی کی فوتگی کے لئے عدالت کے لئے وقت نہیں مگر لندن جانے کا وقت ہے،کل سے تمام میڈیا پر صرف ایک ہی ایشو چل رہا ہے یہ کوئی عام معاملہ نہیں اسکے بہت سنجیدہ نتائج ہوں گے-

    عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں-

    سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم، صحافی انصار عباسی کیخلاف توہین عدالت کیس کی ازخود سماعت میں چیف ایڈیٹر دی نیوز میر شکیل الرحمان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچےاسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ،اخبار کے چیف ایڈیٹر، ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور رپورٹر بھی پیش ہوئے جبکہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت سے غیر حاضر رہے رانا شمیم کے بیٹے والد کی جگہ عدالت میں پیش ہوئے نئے والد کی غیر خاضری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والد رات اسلام آباد پہنچے، طبعیت ٹھیک نہیں ہے-

    رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے عدالتی عملے سے کمرہ عدالت میں ویڈیو چلانے کی اجازت مانگ لی کہا ہم ایک ویڈیو عدالت میں چلانا چاہتے ہیں، لیپ ٹاپ لا سکتے ہیں؟ جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ جج صاحب کی اجازت سے لیپ ٹاپ لا سکتے ہیں-

    دوارن سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے ہیں ؟ جس پر رانا شمیم کے وکیل نے کہا کہ رانا شمیم کے بھائی کا انتقال ہوا ہے، انہیں پیش ہونے کیلئے وقت دیا جائے امریکہ میں ایک کانفرنس میں شریک ہونے کیلئے گئے تھے رات کو ہی واپس آئے ہیں-

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر وہ جعلی ہوتا ہے تو پھر شائع کرنے والے کے خلاف کیا کارروائی ہو گی؟ رانا شمیم کے وکیل نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیں جواب جمع کرائیں گےعدالت نے حکم دیا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو زاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا۔

    وکیل رانا شمیم نے دعخواست کی سینیٹر فیصل واڈا کو اس کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بے شک درخواست دائر کریں مگر اس کیس میں کسی کو شامل نہیں کریں گے-

    دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر مجھے اپنے ججز پر اعتماد نہ ہوتا تو یہ توہین عدالت کی کارروائی نہ کرتا، انہوں نے کہا کہ اس عدالت نے کہا کہ ججز کا احتساب ہونا چاہیے اور ان پر تنقید بھی کی جا سکتی ہے-

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ‏میرشکیل صاحب آپ سامنے روسٹرم پر آجائیں عدالت نے آپ کو نہ چاہتے ہوئے بلایا چیف جسٹس اطہر من اللہ نے میر شکیل الرحمن سے استفسار کیا کہ آپ ایک لیڈنگ میڈیا آرگنائزیشن کے مالک ہیں اگر کوئی اپنا بیان حلفی نوٹرائز کراتا ہے تو آپ اسکو اخبار کی لیڈ بنا دینگے؟اگر لوگوں کا اعتماد عدالت پر ختم ہو جائے تو افراتفری پھیلتی ہے، اور آپ نے یہ کیا کیا ہے؟کیا عدالت میں کوئی شخص میرے ججز پر الزام عائد کر سکتا ہے کہ وہ کسی سے ہدایات لیتے ہیں؟ کیا لوگوں کا عدالتوں سے اعتماد اٹھایا جا رہا ہے؟-

    چیف جسٹس نے انصار عباسی سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پوچھا کہ یہ بیان حلفی برطانیہ میں نوٹرائز ہوا؟ آپ انویسٹی گیٹو صحافی ہیں اور میں آپکا احترام کرتا ہوں جس بینچ نے سماعت کی وہ کس نے بنوایا تھا؟ چیف جسٹس نے انصار عباسی سے سوال کیا-

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کو سائلین کیلئے قابل احتساب سمجھتا ہوں احتساب عدالت نے 6 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کو سزا سنائی تھی، 16جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی میں اور جسٹس عامر فاروق اس وقت چھٹیوں پر ملک سے باہر تھے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر سماعت کی تھی،دونوں ججز ملک بھر کے قابل احترام ججز ہیں، آپ ہائیکورٹ سے پوچھ لیتے کہ کونسا بینچ اس وقت کیس کی سماعت کر رہا تھا-

    انہوں نے استفسار کیا کہ آپ نے خواجہ حارث سے پوچھا کہ کیا کیس الیکشن سے پہلے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی؟ خواجہ حارث پیشہ ور وکیل ہیں انہیں معلوم تھا کہ یہ طریقہ کار نہیں ہوتا،کسی وکیل سے پوچھ لیں، ایک دن اپیل دائر ہو اور سزا معطل ہو جائے یہ نہیں ہوتا،ایک سال کیلئے ڈویژن بینچ تھے جنہوں نے اس ہائیکورٹ کو چلایاجج کے نام کی جگہ خالی چھوڑ کر آپ نے ساری ہائیکورٹ پر الزام عائد کر دیا-

    چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہائیکورٹ سے لوگوں کا اعتماد اٹھانے کیلئے سازشیں شروع ہو گئیں،میرے سامنے کوئی چیف جسٹس ایسی بات کرے تو سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھ کر دیدوں گا،چیف جسٹس ایک چیف جسٹس کے سامنے ایسی بات کرے اور وہ 3سال خاموش رہے،اچانک سے ایک پراسرار حلف نامہ آ جائے اور ایک بڑے اخبار میں شائع ہو جائے ملک کے بڑے اخبار نے فرنٹ پیج پر ایسی سٹوری کی جس سے عوام کا اعتماد اٹھاتا ہے، ہم پر تنقید کرے مگر لوگوں کا اعتماد عدالتوں پر بحال ہونے دے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اسلام آباد ہائیکورٹ یعنی ایک آزاد عدلیہ کا معاملہ ہے،انہوں نے چیف ایڈیٹر کو دی نیوز کی ہیڈ لائن پڑھنے کی ہدایت کی جس پر چیف ایڈیٹر جنگ نے کہا کہ میری عینک کئی رہ گئی ہے،جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ انصار عباسی آپ پڑھیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پہلے آپ ہیڈ لائن پڑھیں-

    انصار عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ کیا میں کچھ کہہ سکتا ہوں جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ اب کیا کہیں گے، جو نقصان کرنا تھا وہ آپ کر چکے انصار عباسی نے کہا کہ اس پر ضرور کاروائی کریں کیوں کہ یہ بہت ہی سنگین مسئلہ ہے-

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اہم ترین عہدہ رکھنے والا شخص 3 سال بعد ایسا بیان حلفی کیسے دے سکتا ہے؟افواہیں ہیں کہ وہ بیان حلفی جعلی ہے اگر وہ جعلی ہوتا ہے تو پھر شائع کرنے والے کے خلاف کیا کارروائی ہو گی؟

    چیف جسٹس نے عامر غوری سے استفسار کیا کہ ایڈیٹر کی حیثیت سے آپکی پالیسی اس خبر کو چھاپنے کی اجازت دیتی ہے ؟ جس پر عامر غوری نے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی دستاویزات ہو تو آپ سٹوری کرسکتے ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ کونسے دستاویزات؟ جو کسی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں آپ سوچتے ہیں کہ آپ کا کام صرف ایک میسنجر کا ہے۔دی نیوز انٹرنیشنل اور سوشل میڈیا میں کیا فرق بچا ؟پورے سال سے دو بنچز ہی کام کرتے رہے، تب کس نے بنچ بنایا۔

    عدالت نے تمام فریقین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دنوں کے اندر جواب طلب کر لیا اور تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور عدالت نے کیس کی سماعت 26 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی-

    نواز شریف اور مریم نواز کے متعلق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے انکشافات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لیا ہے۔
    اخبار کے ایڈیٹرانچیف، ایڈیٹر اور رپورٹر کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے-

    عدالتی حکمنامے کے مطابق خبرزیر التوا کیس سے متعلق ہے، عدالت سے باہر کسی قسم کا ٹرائل عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، فریقین بتائیں کہ کیوں نہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

    واضح رہے کہ جنگ اخبار کی آج شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا ایم شمیم نے دعویٰ کیا ہے کہ’وہ اس واقعہ کے گواہ ہیں جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرڈ جسٹس رانا شمیم کے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ ثاقب نثار نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے جنگ اخبار کی خبر کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا۔

    سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کا کہنا ہے کہ انصارعباسی سےکی گئی باتوں پرقائم ہوں سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے پاس میری توسیع کا اختیار ہی نہیں جی بی اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹس سپریم کورٹ پاکستان کے ماتحت نہیں جی بی اور آزاد کشمیرکی سپریم کورٹس کے چیف جج کوتوسیع دینے کا اختیار وزیراعظم کا ہے۔

    صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی۔

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کاسچائی منکشف کرنےکااپناطریقہ ہے خبرعوامی عدالت میں نواز شریف اور مریم کی بےگناہی کاایک اورثبوت ہےالحمدللہ!

    وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق خبر کو لطیفہ اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

    معاون خصوصی شہباز گل نے خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نااہل لیگ کو خبروں میں رہنے کیلئے روز کسی پروپیگنڈے کی ضرورت ہوتی ہے جسٹس قیوم کو فون پر فیصلے لکھوانے والوں کی اخلاقی پستی ملاحظہ کیجیئے قوم کو سرٹیفائیڈ جھوٹوں سے سچائی کی امید نہیں-

    معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے کا وقت ہوا چاہتا ہے سستے پولیٹیکل سٹنٹ سے منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے داغ نہیں دھوپائیں گے پاکستان کو لوٹنے والے دنیا میں مقام عبرت بنیں گے-


    فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر کہا کہ انصار عباسی صاحب کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی!


    انہوں نے مزید لکھا کہ کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی!ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم-


    فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں-

    دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہائی نہ دینے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے-

    پاکستان کے سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی چیف جسٹس(ر) ثاقب نثار نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے-


    انہوں نے بتایا کہ میری ثاقب نثار صاحب سے تھوڑی دیر پہلے بات ہوئی۔ وہ انصار عباسی کے دعووں میں کسی بھی سچائی کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ تاہم انصار صاحب اب اتنے سالوں کے بعد ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس کے پیچھے اصل حقیقت کا پتہ لگا سکتے ہیں اگر دیگر زمینیں اور جائیداد نہیں تو؟

    نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہائی نہ دینے سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ ہیں جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔


    رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کا یہ بیان اوتھ کمشنر کے روبرو 10 نومبر 2021ء کو دیا گیا ہے۔ نوٹرائزڈ حلف نامے پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے دستخط اور ان کے شناختی کارڈ کی نقل منسلک ہے۔

    تاہم اب سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جو خبر چھپی ہے وہ بے بنیاد ہے میں نے کسی کے لئے کوئی سفارش نہیں کی تھی ۔

    ہم نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ خبر حقائق کے منافی ہے رانا شمیم عہدے پر توسیع مانگ رہے تھے جو میں نے نہیں دی رانا شمیم چاہتے تھے کہ ان کو بطور چیف جسٹس عہدے پر توسیع دی جائے ان کی توسیع قانون کے مطابق نہیں بنتی تھی۔