Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یورپ:فضائی آلودگی سے قبل از وقت  سالانہ 3 لاکھ اموات

    یورپ:فضائی آلودگی سے قبل از وقت سالانہ 3 لاکھ اموات

    ہر سال یورپ میں تین لاکھ افراد فضائی آلودگی کے باعث قبل از وقت موت کا شکار ہو جاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : یورپین ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث یورپ میں ہونے والی اموات میں کمی واقع ہو ئی ہے اموات کی شرح میں 10 فیصد کمی کے بعد بھی فضائی آلودگی سالانہ 3 لاکھ افراد کی جان لے لیتی ہے اگر یورپی یونین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی کی ہدایات پرعمل کرتی ہے تواموات کی تعداد نصف ہو سکتی ہے۔

    یورپی یونین کے مطابق آئندہ سال کے لیے فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات کا تخمینہ کم کیا گیا ہے کیونکہ یورپ اور پورے براعظم میں ہوا کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے ننھے ذرات پھیپھڑوں میں داخل ہو کر 1990 کے اوائل میں یورپ میں 10لاکھ لوگوں کی جان لے لیتے تھے 2005میں قبل از وقت اموات کی یہ تعداد نصف سے کم ہو کر 4لاکھ 50ہزار تک آگئی۔2019میں پولینڈ میں فضائی آلودگی کے باعث 39 ہزار اموات ہوئیں جو فی کس آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ تھیں۔

    دل کی بیماری اور فالج کی وجہ سے زیادہ تر قبل از وقت اموات کا ذمہ دار فضائی آلودگی کو قرار دیا جاتا ہے اس کے بعد پھیپھڑوں کی بیماریاں اور کینسر شامل ہے بچوں میں، ماحولیاتی آلودگی پھیپھڑوں کی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔سانس کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے اور دمہ کو بڑھا سکتی ہے۔

    لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    واضح رہے کہ آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔
    آلودگی
    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں-

  • لاہور: ناقص کارکردگی  پر 17 ایس ایچ اوز معطل

    لاہور: ناقص کارکردگی پر 17 ایس ایچ اوز معطل

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نےناقص کارکردگی پر 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیوانارکلی، بادامی باغ اور ایس ایچ او لاری اڈا کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    جبکہ کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او غازی آباد معطل ہوگئے ہیں اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشترکالونی کا ایس ایچ او معطل ہو گیا ہے-

    صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن معطل کر دیئے گئے ہیں اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کی معطلی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر احتشام واہلہ کے زیر صدارت اہم اجلاس سینٹرل ریسیکو اسٹیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر (آپریشنز) سمیت تمام افسران نے شرکت کی ۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓ گی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے مطابق ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری کالز کی وجہ سے کنٹرول روم آپریٹرز پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور مستحق افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ریسکیو فیصل آباد کو روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار کے قریب مجموعی کالز موصول ہوتی ہیں جن میں سے ایمرجنسی کی کال صرف 300 ہیں. عوام کو چاہئے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • کورونا وبا: مزید 6 افراد جاں بحق ،240 کورونا کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید 6 افراد جاں بحق ،240 کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 ہزار466 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 240 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار876 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 612ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار199، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار122، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار903،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار339، بلوچستان میں 33 ہزار400، آزاد کشمیر میں 34 ہزار512 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار400 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 978افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار603، خیبرپختونخوا 5 ہزار798، اسلام آباد 948، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ایشوریہ رائے بچن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

    ایشوریہ رائے بچن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے بچن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے حال ہی میں ایشوریا رائے بچن کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

    دپیکا اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ وائرل تصاویر پر شہریار منور کی وضاحت

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک مختصر سفر کے لیے جا رہے تھے، تاہم پاپا رازی نے دیکھا کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا، پرس سے اپنا پیٹ چھپا رہی تھیں۔

    کترینہ کیف دسمبر کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی بھارتی میڈیا

    اس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہےسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے بچن حاملہ ہیں اور بہت جلد اُن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے دوسری جانب ابھی تک ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی ایشوریہ رائے کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ایشوریا رائے بچن نے سال 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی ارادھیا بچن ہے۔

  • ہرنائی : فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 افراد جاں بحق

    ہرنائی : فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 افراد جاں بحق

    ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی :لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ کرکے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان کے ضلع دکی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق کان میں دھماکے کے باعث راستہ بند ہو گیا اور 4 کان کن اندر پھنس گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے ہوئے 3 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 1 تاحال کان میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

    نکالے گئے کان کن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    کان ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزید کان کن بے ہوش ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کوئٹہ:پولیس وین کے قریب دھماکہ ،3 شہری زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نواں کلی پہلے اسٹاپ میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تھا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی عام شہری ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • شلپا شیٹھی اور راج کندرا پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

    شلپا شیٹھی اور راج کندرا پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

    ممبئی: فحش فلموں کے واقعے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرا پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بزنس مین نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکادہی اور جعلسازی کی شکایت درج کروائی ہے اور دونوں سے ایک کروڑ 51 لاکھ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے یہ کیس شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی جانب سے شروع کیے گئے فٹنس انٹرپرائز سے منسلک ہے۔

    شلپا شیٹھی کے شوہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے

    رپورٹس کے مطابق شلپا اور راج نے اس منصوبے کے لیے ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے پیسے لیے ہیں شکایت کنندہ نے جوڑے پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ جب اس نے ان دونوں سے اپنے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو شلپا اور راج نے اسے دھمکیاں دیں۔

    شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

    واضح رہے کہ رواں برس 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

    پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے درجنوں فحش ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد کر لیا

    کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے اور مزید 51 ویڈیوز اسٹوریج ایریا نیٹ ورک (SAN) پر پائی گئیں۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم کرائم برانچ سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی –

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں…

  • پیمرا نے ‏نور مقدم کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے پر پابندی عائد کر دی

    پیمرا نے ‏نور مقدم کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے پر پابندی عائد کر دی

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو نور مقدم کی ظاہر جعفر سے بچنے کی کوشش کی لیک ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نچر کرنے پر پابندی لگادی۔

    باغی ٹی وی :پیمرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا آرڈینسس 2002 کی دفعہ 27 کے تحت نور اور ظاہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کرنے پر پابندی ہے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز (خبروں، حالات حاضرہ/علاقائی زبان) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو فوری طور پر نشر کرنا بند کر دیں۔

    ریگولیٹر نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 29، 30 اور 33 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب نور کے حق میں بنائے گئے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ٹی وی چینلز کی جانب سے سی سی ٹی فوٹیج نشر کرنے کی مذمت کی۔


    ٹوئٹ میں کہا گیا کہ انتہائی حیرت اور صدمہ، وکیل دفاع کو سی سی ٹی وی فوٹیج ملے صرف ایک دن ہوا تھا اور جج نے انہیں کہا تھا کہ یہ لیک نہیں ہونی چاہیے لیکن اب وہ لیک ہوچکی ہے، اس کی کوئی پرواہ نہیں کی گئی کہ نور کے چاہنے والوں کے لیے یہ کیسا ہوگا، کیا ان کے لیے اتنا صدمہ کافی نہیں؟

    واضح رہے کہ یاد رہے کہ 9 نومبر کو نور مقدم قتل کیس میں استغاثہ نے جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ٹرانسکرپٹ اسلام آباد سیشن کورٹ میں جمع کرایا تھا جسے عدالت نے فوٹیج وکیل دفاع کو مہیا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • اس وقت ہماری ترجیح کم آمدنی والوں کے مسائل حل کرنا ہے     شوکت ترین

    اس وقت ہماری ترجیح کم آمدنی والوں کے مسائل حل کرنا ہے شوکت ترین

    ومشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ دنیامیں جتنی قیمتیں بڑھیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھیں۔

    باغی ٹی وی :مشیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں47 ڈالراضافہ ہوا ساری درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں دنیامیں جتنی قیمتیں بڑھی ہیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھیں امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی مہنگائی پر لے دے ہو رہی ہے عمران خان کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے اس وقت ہماری ترجیح کم آمدنی والوں کے مسائل حل کرنا ہے لوگوں کی قوت خرید آہستہ آہستہ بڑھے گی۔

    کالج کے عملے اور خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ: معروف اینکر کا بیٹا ساتھیوں سمیت عدالتی ریمانڈ پر…

    مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہےجب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت منفی میں چلی گئی کوویڈ کو جس طرح وزیراعظم نے ہینڈل کیا اسکی پوری دنیانے تعریف کی بچت نہ ہونےکی وجہ سے پائیدار ترقی نہیں کرپاتے پائیدار ترقی نہ ہونےکی ایک اور وجہ درآمدات اور برآمدات میں فرق ہے۔

    مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے زراعت پر توجہ دی۔ زراعت پر اس بار بہت پیسے لگا رہےہیں۔ زرعی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے۔ ہماری فصلوں کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہمارا ہدف ہےکوشش ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات آئندہ سال 75 فیصد تک ترقی کرے اسی طرح ہم گروتھ کرتے رہے تو 5سال میں20فیصد پرچلےجائیں گے ہمیں کم از کم20 سے30سال کے لیے ترقی چاہیے بعض ممالک نے30سال 10فیصد سے ترقی کی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی 40لاکھ گھرانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے کررہے ہیں،معاشی ترقی کی شرح5فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے ہمیں ہر سال15 سے20 فیصد نوکریوں کی ضرورت ہے۔

    پنجاب: چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

    دوسری جانب پاکستان کی 9 علاقائی ممالک کو برآمدات میں 31.56 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال پہلے کے مقابلے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں تقریباً 43 فیصد اضافہ ہوا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ شامل ہیں-

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ ممالک کے لیے برآمدات 90 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی ایک چھوٹی سی رقم ہے جو کہ مالی سال 22 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی 6 ارب ڈالر کی کل عالمی برآمدات کا صرف 13.5 فیصد ہے۔

    پاکستان کی برآمدات میں بھارت اور بنگلہ دیش کے بجائے چین سرفہرست ہے، پاکستان اپنی سرحدی تجارت نیپال، سری لنکا، بھوٹان، بنگلہ دیش اور مالدیپ کے ساتھ صرف سمندر کے راستے کرتا ہے دوسری جانب، ان ممالک سے درآمدات رواں سال جولائی تا ستمبر کے دوران 4ارب ڈالرتک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 42.6 فیصد زیادہ تھیں درآمدات کے نتیجے میں زیر جائزہ مدت کے دوران خطے کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔جولائی تا ستمبر مالی سال 22 میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں مثبت اضافہ ہوا علاقائی برآمدات کا بڑا حصہ جو 59 فیصد بنتا ہے، چین کے پاس ہے جبکہ دیگر 8 ممالک کے لیے ہے۔

    چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 روپے کلو کم ہو گئے

  • شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس تشکیل

    شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس تشکیل

    کراچی: سیکیورٹی ڈویژن کے 500 پولیس اہلکاروں پرمشتمل اینٹی رائٹ فورس تشکیل دے دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس تشکیل دے دی گئی۔

    ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق فورس کے قیام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کسی بھی صورت حال سے نمٹنا ہے۔

    فورس کی تشکیل کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیاتھا۔ یہ فورس ہنگامی حالات میں مقامی پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس جو کہ ایس ایس یو کمانڈوزاور سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں پر مشتمل ہے جدید ترین اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہے اوراہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گے۔

    اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ فورس شہر میں شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔فورس کے اہلکار تربیت یافتہ اور جدید ترین آلات سے لیس ہیں۔

  • "دفتری اوقات” کے بعد ملازمین کو فون ،ای میل یا میسج کرنے پر پابندی

    "دفتری اوقات” کے بعد ملازمین کو فون ،ای میل یا میسج کرنے پر پابندی

    پرتگال:حکام نے "دفتری اوقات” کے بعد ملازمین کو فون ،ای میل یا میسج کرنے پر پابندی عائد کر دی-

    باغی ٹی وی : "دی ہلز” نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا کہ پرتگالی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون پاس کیا ہے“آرام کرنے کا حق” کے نام سے اس نئے قوانین کے تحت مالکان کو پابند کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کے بعد اپنے ماتحت ملازمین کو ٹیکسٹ میسج یا ای میل نہ کریں یہ اقدام کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائی جانے والی تبدیلیوں کا حصہ ہے-

    رپورٹ کے مطابق 10 سے زیادہ عملہ رکھنی والی کمپنیاں اگر اپنے کنٹریکٹ کے اوقات کے باہر ملازمین سے رابطہ کرتی ہیں تو انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے علاوہ ازیں نئے قوانین میں بچوں کے ساتھ عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں بھی نئے اصول ہیں۔

    جن کے مطابق والدین کو اپنے آجر سے پیشگی منظوری لیے بغیر غیر معینہ مدت تک گھر پر کام کرنے کی اجازت دی جائے گی جب تک کہ ان کا بچہ آٹھ سال کا نہ ہو جائے ان قوانین کے تحت کمپنیوں کو گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے بجلی اور انٹرنیٹ کے بلوں میں حصہ ڈالنا پڑ سکتا ہے۔

    پرتگال کے وزیر محنت اور سماجی تحفظ، انا مینڈیس گوڈینو نے گزشتہ ہفتے لزبن میں ایک کانفرنس میں کہا تھا کہ “ٹیلی ورک گیم چینجر ہو سکتا ہے” لیکن اس کی ترقی کو منظم کرنے کی ضرورت ہےانہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ مزدوروں کے تحفظات میں اضافہ مزید غیر ملکیوں کو ملک کی طرف راغب کرے گا ہم پرتگال کو ان ڈیجیٹل ورکرز اور دور دراز کے کارکنوں کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک سمجھتے ہیں، جس میں رہنے کا انتخاب کیا جائے، ہم انہیں پرتگال کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پرتگال کے پاس پہلے سے ہی ایک عارضی رہائشی ویزا سکیم ہے جو کاروباری افراد اور فری لانسرز کو راغب کرنے کے لیے بنائی گئی ہے پرتگالی جزیرے مادیرا میں ایک “ڈیجیٹل خانہ بدوش گاؤں” ہے، جس میں مفت وائی فائی اور دفتری ڈیسک کی سہولیات موجود ہیں بارباڈوس اور کروشیا سمیت کئی دوسرے ممالک نے معیاری سیاحتی اجازت ناموں کے برخلاف “ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزے” متعارف کرائے ہیں۔