Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر فرانسیسی پوپ صحافیوں کے مشکور

    مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر فرانسیسی پوپ صحافیوں کے مشکور

    پوپ فرانسس نے مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی :"واشنگٹن ٹائمز” کے مطابق کہ پوپ فرانسس نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ چرچ میں ہونے والی غلط حرکتوں کو سامنے لے کر آئے جو رومن کیتھولک چرچ نے ابتدائی طور پر چھپانے کی کوشش کی۔

    پوپ فرانسس نے دو صحافیوں رائٹرز کے فلپ پلیلا اور میکسیکو کے نوٹیسیروس ٹیلی ویسا کی ویلنٹینا الازراکی کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا جنہوں نے اپنا طویل پیشہ ورانہ مدت ویٹیکن میں گزرا۔

    پوپ فرانسس نے صحافت کو ’مشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے نیوز رومز سے باہر نکلیں اور یہ دریافت کریں کہ بیرونی دنیا میں کیا ہو رہا ہے تاکہ اکثر آن لائن پائی جانے والی غلط معلومات کا مقابلہ کیا جا سکے لہذا میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ہمیں چرچ میں جو غلط ہوا اس کے بارے میں بتایا۔

    عالمی ماحولیاتی کانفرنس: کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا

    انہوں نے کہا کہ قالین کے نیچے جھاڑو نہ دینے میں ہماری مدد کرنے کے لیے، اور اس آواز کے لیے جو آپ نے بدسلوکی کے متاثرین کو دی ہے، اس پر بہت بہت شکریہ-

    پوپ فرانسس نے زور دیا کہ صحافیوں کا ایک مشن ہے دنیا کی وضاحت کرنا، اسے کم مبہم بنانا، اس میں رہنے والوں کو اس سے خوف کم کرنا اور صحافیوں کو ہمیشہ آن لائن رہنے کے ظلم سے بچنے‘ کی ضرورت ہے سب کچھ ای میل، فون، یا اسکرین کے ذریعے نہیں بتایا جا سکتا-

    واضح رہے کہ جنسی استحصال کے اسکینڈلز 2002 میں سرخیوں میں آئے، جب امریکی روزنامہ بوسٹن گلوب نے کئی مضامین لکھے جس میں چرچ کے پادریوں کی جانب سے نابالغوں کے ساتھ بدسلوکی اور چرچ کے اندر ان واقعات کو چھپانے کے کلچر کو بے نقاب کیا۔

    اس کے بعد سے کئی ممالک کے چرچ میں بے شمار اسکینڈلز سامنے آئے حال ہی میں فرانس جہاں اکتوبر میں ایک بڑی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ فرانسیسی پادریوں نے گزشتہ 70 برس میں 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن پرفردجرم عائد

  • کالج کے عملے اور خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ: معروف اینکر کا بیٹا ساتھیوں سمیت عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    کالج کے عملے اور خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ: معروف اینکر کا بیٹا ساتھیوں سمیت عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    اسلام آباد : ایک کالج کے عملے اور طلبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں معروف صحافی/ٹی وی اینکر کے بیٹے سمیت چار افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف-11/3 کے پرنسپل ڈاکٹر اسد فیض کی شکایت کے جواب میں شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا مقدمے میں دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا)، 355 (شدید اشتعال انگیزی کے علاوہ کسی شخص کی بے عزتی کرنے کے ارادے سے حملہ یا مجرمانہ طاقت)، 354 (عورت پر مجرمانہ طاقت کے ساتھ اس کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے حملہ) اور پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی 542 (غلط قید کی سزا) دفعات لگائی گئی ہیں۔

    بعدازاں پولیس نے چاروں افراد کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    واضح رہے کہ معروف شخصیت جاوید چوہدری کے بیٹے کی کالج اساتذہ اوردیگرعملے سے بدتمیزی اورپھردھمکیوں کا معاملہ اہم صورتحال اختیارکرگیاملزمان گارڈ سے گالم گلوچ کرکے زبردستی کالج میں داخل ہوئے،ان کے نام علی فیضان، محمد فائز جاوید، حارث، اور فضل خان ہیں-

    نشے میں دھت جاوید چوہدری کے بیٹےکی خواتین اساتذہ ودیگرعملے بدتمیزی اوردھمکیاں،مقدمہ درج

    دوسری جانب ایس پی صدر زون نوشیروان علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہفتے کی صبح ایک فون کرنے والے نے پولیس ہیلپ لائن کو اطلاع دی کہ ویگو میں سوار کچھ افراد ایف-11مرکز پر ایک لڑکی کو ہراساں کر رہے ہیں فون کرنے والے نے پولیس کو گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے بھی آگاہ کیا اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر ایک پولیس ٹیم ایف-11 مرکز بھیجی گئی۔

    اسی دوران تقریباً صبح 9 بجے پولیس کوایک اور کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کچھ افراد اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں گھس آئے ہیں اور عملے اور طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جب پولیس وہاں پہنچی تو دیکھا کہ طالبعلموں اور ان کے والدین کا ایک ہجوم اکٹھا ہے، بعدازاں 4 افراد کو حراست میں لے کر ویگو سمیت شالیمار پولیس تھانے منتقل کردیا گیا حراست کے وقت وہ افراد شراب کے نشے میں تھے جن کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھی لے جایا گیا تھا

  • لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    لاہور کی ہوا کو سموگ نے گھیر لیا ہے شہریوں کو زہریلی دھند، آنکھوں میں جلن، اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ائیر کوالٹی انڈیکس میں آلودگی 343 پوائنٹس کی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔
    آلودگی
    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں-

    ذرائع کے مطابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اینٹی اسموگ اسکواڈز کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسداد اسموگ اسکواڈز میں محکمہ ماحولیات، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے افسران شامل ہوں گے۔

    دوسری جانب ڈی سی چٹھہ نے انسداد اسموگ اسکواڈز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر (ماحولیات) اسکواڈز کے فوکل پرسن ہوں گے اور انسپکٹر (ماحولیات) ان کی قیادت کریں گے ہر اسکواڈ ایک ہفتے میں 60 صنعتی (فرنس/بوائلر) یونٹس کا دورہ کرے گا اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے یا دھواں پیدا کرنے والے صنعتی یونٹس کو سیل کرے گا۔

    ںوٹیفیکیشن کے مطابق اسکواڈ آلودگی کی نگرانی کرنے والے آلات کی حالت اور جوڈیشل انوائرمنٹل کمیشن کے اقدامات کی تعمیل کی جانچ کریں گے جبکہ ٹھوس/سبز فضلہ کو جلانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی، پانی کے کنکشن کے غلط استعمال اور بجلی چوری کا بھی معائنہ کیا جائے گا اور غیر معیاری ایندھن اور نان آپریٹو اسکربرز اور ایمیشن کنٹرول یونٹس استعمال کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر ماحولیات محمد رضوان کے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 2 برس سے کوئی اسموگ نہیں ہے میں صحافیوں سمیت اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہتا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ہوا کے معیار کے مانیٹر کو کیسے ٹھیک کرنا ہے حکومت تمام لوگوں کو ہوا کے معیار کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہی ہےمحکمہ ماحولیات نے لاہور کے فضائی معیار کا انڈیکس 134 پر ریکارڈ کیا جب کہ ٹاؤن ہال کا درجہ 192 اور ماڈل ٹاؤن میں 186 ہے۔

  • غیر ملکی جوڑے کو ترک صدر کے گھر کی تصویر بنانا مہنگا پڑ گیا

    غیر ملکی جوڑے کو ترک صدر کے گھر کی تصویر بنانا مہنگا پڑ گیا

    استنبول: ترک صدر کے گھر کی تصویر بنانے پر اسرائیلی جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا انہیں ایک مقامی ٹیلی وژن اور ریڈیو نیٹ ورک کے ایک ملازم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزرات خارجہ نے جوڑے کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ایک جوڑے کو حساس مقام کی تصاویر بنانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق اس اسرائیلی جوڑے کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع ہو گئی ہے انہیں رواں ماہ 12 نومبر جمعہ کو ایک ترک عدالت میں پیش کیا گیا تھا ان پر سیاسی و فوجی جاسوسی کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جوڑے کے ساتھ ایک مقامی ترک باشندے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


    نشاندہی کرنے والے شخص کے مطابق اس جوڑے نے تصویر ایک ٹاور میں واقع ریستوران سے بنائی تھی جس مکان کی یہ جوڑا تصویر لے رہا تھا وہ استنبول میں واقع ہے۔

    خیال رہے کہ ترکی میں عمومی طور پر عسکری اور سیکورٹی مقامات کی تصاویر لینے کی سخت ممانعت ہے اور ایسا کرنے سے قبل مذکورہ حکام کا اجازت نامہ ضروری ہوتا ہے-

  • عالمی ماحولیاتی کانفرنس: کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا

    عالمی ماحولیاتی کانفرنس: کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا

    اقوام متحدہ کی سربراہی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کانفرنس، کوپ 26 میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’’گلاسگو موسمیاتی معاہدہ‘‘ کوپ 26 میں 200 ممالک نے حصہ لیا، کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے کے الفاظ پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا اور چین اور بھارت کے اعتراض پر کوئلے کے استعمال کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو کہ گرین ہاؤس گیسوں کے لیے خطرناک ہے۔

    امریکی مندوب جان کیری نے کہا کہ 20 برس میں چین کو کوئلے کا استعمال مرحلہ وار ختم کرنا ہو گا جبکہ چینی مندوب نے کہا کہ ڈیل تو ہو گئی مگر ترقی پزیر ممالک کی آواز زیادہ سنی نہیں گئی۔

    وزیر خارجہ کا ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ

    جبکہ اس معاہدے کے دو مسودوں پر شرکا میں اتفاق نہیں ہو سکا تھا جس کے سبب سربراہی اجلاس ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی جاری رہا پہلے مذاکراتی مسودوں میں شامل کوئلے کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کرنے کا عزم ڈرامائی انداز نکال دیا گیا کیوںکہ بھارت نے اس کی مخالفت کی تھی۔

    ہندوستان کے موسمیاتی وزیر بھوپیندر یادو نے پوچھا کہ ترقی پذیر ممالک کوئلے کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کرنے کا وعدہ کیسے کر سکتے ہیں جب کہ انہیں اپنے ترقیاتی منصوبوں اور غربت سے نمٹنا ہے آخر میں ممالک نے کوئلے کے استعمال کو روکنے کی بجائے مرحلہ وار کم کرنے پر اتفاق کیا۔

    ’’گلاسگو موسمیاتی معاہدہ‘‘ کے تیسرے مسودے پر200 ممالک نے اتفاق کیا نئے معاہدے کے تحت امیر ممالک ایسے اداروں کو مالی معاونت فراہم کریں گے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بقا کے خطرے سے دوچار ممالک کو بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    نئے مسودے میں لکھا گیا افسوس کے ساتھ یہ بات نوٹ کی جا رہی ہے کہ امیر ممالک نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے کیا گیا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا کہ وہ سالانہ سو ارب ڈالر کا الگ فنڈ قائم کریں گے اور اب انہوں نے اسے سن 2023 تک موخر کر دیا ہے۔

    مسودے میں اقوام عالم سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اگلے برس کی ماحولیاتی کانفرنس سے متعلق اپنے اہداف کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں۔

    تازہ ترین مسودے میں ماہرین کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ زمین کے درجہ حرارت کو کم کر کے 1.5 ڈگری تک لانے کے لیے سن 2030 تک ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں 45 فیصد کمی لانا پڑے گی-

    معاہدے کااعلان کرتے ہوئے کانفرنس کے سربراہ الوک شرما آبدیدہ ہو گئے اور شرکاء سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کانفرنس کا اختتام اس انداز میں ہو-

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کوپ 26 معاہدے کو ناکافی قرار دیدیا اور کہا کہ ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں-

    دو سے تین سالوں کے دوران نظام شمسی سے باہر زندگی کے آثار دریافت کر لیں گے…

  • پنجاب: چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

    پنجاب: چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

    گندم اور چینی کے بعد پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ اٹھانے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔

    چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 روپے کلو کم ہو گئے

    فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلےکی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی، جنوبی پنجاب سے گندم نہیں اٹھائیں گے، پیر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں جبکہ منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کریں گے۔

    دوسری جانب ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بےبنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، دوسرے اضلاع سے گندم نہ اٹھانے کو بحران قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    احساس راشن پروگرام:خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زیادہ کم آمدنی والے شہریوں کے لیئے…

    ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب صرف 10 یوم میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 روپے کلو کم ہو گئے ہیں حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں 15نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں 20نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کریں گی سندھ میں مزید 3 شوگر ملوں نے 15 نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جن میں فاران شوگر ملز‘ میرپور خاص شوگر ملز‘ رانی پور شوگر ملز جبکہ ہفتہ 13نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز بینظیر آباد‘ تھرپارکر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے-جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ گر کر 97 روپے اور وسطی پنجاب میں 99 روپے پچاس پیسے اوپننگ ایکس ملز ریٹ ہو گیا۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

  • پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی وکٹیں نصب

    پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی وکٹیں نصب

    لاہور: پی ایس ایل سیزن 2022 کے لیے تیاریوں کا ابھی سے آغاز کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس بار پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 26 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مجوزہ ہے، دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم سے متصل ایل سی سی اے گراونڈ کے ایک کونے پر صفائی کرواکر فینز کی دلچسپی کے لیے بہت بڑا بیٹ اور وکٹیں نصب کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کلب کے بالکل سامنے 20 فٹ لمبا اور 3 فٹ چوڑا فائبر کا بیٹ تیار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ 12 فٹ اونچی اور 6 فٹ چوڑی بیلز کے ساتھ وکٹیں بھی لگائی گئی ہے، ان کی تزئین و آرائش کا کام بھی ہورہا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے تاہم ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    جبکہ آج دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے ٹی 20 کا نیا چیمپئن کون ہو گا اس کا فیصلہ آج ہو گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

    پاکستان نےناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی :حسین…

    آسٹریلیا پاکستان کو اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی انگلش ٹیم جبکہ نیوزی لینڈ نے ناقابلِ شکست پاکستانی ٹیم کوہرایا ہے۔

    نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی:اب تبصرے ، تجزیئے اورپراپیگنڈہ بند ہوجانا…

  • خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں پائے جانے والے ’’فولسٹیٹن‘‘ (follistatin) نامی پروٹین کی مقدار سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ 19 سال پہلے ہی لگایا جاسکتا ہے، چاہے تب اس بیماری کا معمولی خطرہ بھی نہ ہو۔

    باغی ٹی وی : ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’فولسٹیٹن‘‘ (follistatin) نامی پروٹین و 1980ء کے عشرے میں دریافت کیا گیا تھا ویسے تو یہ تقریباً تمام جسمانی بافتوں (ٹشوز) سے خارج ہوتا ہے لیکن اس کی زیادہ مقدار جگر (لیور) سے خارج ہوتی ہے Follistatin پٹھوں کے ریشوں کی تشکیل اور نشوونما کے لیے ضروری ہے-

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

    تحقیق کے مطابق اب تک تولید اور استحالہ (میٹابولزم) کے حوالے سے اس پروٹین پر خاصی تحقیق ہوچکی ہے جبکہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کے خون میں بھی اس پروٹین کی زیادہ مقدار دیکھی جاچکی ہے علاوہ ازیں، کچھ سال پہلے جانوروں پر مطالعات سے معلوم ہوا کہ انسولین کی کارکردگی متاثر کرنے میں بھی یہی پروٹین ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    تازہ تحقیق میں ماہرین نے سویڈن میں برسوں سے جاری ایک مطالعے ’’مالمو ڈائٹ اینڈ کینسر کارڈیوویسکیولر کوہورٹ‘‘ میں شریک 5000 افراد کے خون میں فولسٹیٹن پروٹین کی مقدار کا مطالعہ کیا جس میں انہیں معلوم ہوا کہ جن افراد کے خون میں فولسٹیٹن کی مقدار اوسط سے زیادہ رہی، وہ کئی سال بعد ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار ہوئے۔

    مسلسل بے خوابی اور خراب نیند سے فالج کا خدشہ بڑھ سکتا ہے نئی تحقیق

    ایسے لوگوں میں ذیابیطس کی علامات ظاہر ہونے کا زیادہ سے زیادہ وقفہ 19 سال نوٹ کیا گیا، یعنی ذیابیطس میں مبتلا ہونے سے 19 سال پہلے ہی ان کے خون میں فولسٹیٹن کی مقدار معمول سے بڑھ چکی تھی۔

    تحقیق مین ماہرین کو ایک اور حیرت انگیز بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ ان افراد کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا مکمل دارومدار، ان کے خون میں فولسٹیٹن کی اضافی مقدار پر تھا چاہے وہ جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند ہی کیوں نہ رہے ہوں۔

    خمیر شدہ سویابین کی مصنوعات سے دمے کی شدت کم ہو سکتی ہے؟

    تحقیق میں ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ خون میں فولسٹیٹن کی مقدار معلوم کرنے کےلیے سادہ بلڈ ٹیسٹ ترتیب دیا جاسکتا ہے جس سے کسی صحت مند شخص کے بارے میں بھی پتا چل سکے گا کہ کئی سال بعد وہ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا واضح امکان رکھتا ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ انسولین ہی وہ ہارمون ہے جو شکر (گلوکوز) سے توانائی حاصل کرنے میں خلیوں کے کام آتا ہے۔ انسولین کی کارکردگی متاثر ہونے کی وجہ سے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس ہوتی ہے جو مرتے دم تک انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔

    بچوں کی پیدائش آپریشن سے کیوں؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی

  • نئی دہلی: سموگ کے باعث اسکول ایک ہفتہ کیلئے بند

    نئی دہلی: سموگ کے باعث اسکول ایک ہفتہ کیلئے بند

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ کے باعث اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : نئی دہلی دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت مانا جاتا ہے جبکہ دنیا کے 30آلودہ ترین شہروں میں سے 22 بھارت میں ہیں نئی دہلی میں فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھویں، تعمیراتی کام کی دھول، پٹاخے جلانے اورفصلوں کی باقیات کو جلانے سے ہر سال موسم سرما کے آغاز میں تقریباً دو کروڑ افراد کو شدید سموگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    جمعہ کو نئی دہلی آلودگی کے شدید خطرناک زون میں تھا جس پر سپریم کورٹ نے وفاقی اور ریاستی حکومت کو ایمر جنسی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اور دو دن کا لاک ڈاون لگانے کی بھی تجویز دی تھی۔

    تاہم اب نئی دہلی حکام نے ایک ہفتہ سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ نئی دلی میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھ جانے کے باعث کیا گیا ہے

    نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ سوموار سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں اور اسکولوں کی کلاسیں ورچوئل ہوں گی ساتھ ہی انہوں نے وجہ بیان کی تھی کہ اسکول اس لیے بند کیے جا رہے ہیں کہ بچوں کو آلودہ ہوا میں سانس نہ لینا پڑے ۔

    اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کے لیے پابند کیا گیا ہے جبکہ نجی اداروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ملازمین کے لیے گھروں سے آن لائن کام کرنے کی پالیسی اپنائیں۔

    بھارت کے مرکزی آلودگی کنٹرول ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے 500 کے پیمانے میں آلودگی 437پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی دہلی حکومت نے آلودگی کے باعث ایمرجنسی اقدامات کرتے ہوئے چار دن کے لیے کھلی جگہوں پر دھول اڑانے اور تعمیراتی کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے ٹی 20 کا نیا چیمپئن کون ہو گا اس کا فیصلہ آج ہو گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

    آسٹریلیا پاکستان کو اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی انگلش ٹیم جبکہ نیوزی لینڈ نے ناقابلِ شکست پاکستانی ٹیم کوہرایا ہے۔

    فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان کے ان فارم وکٹ کیپر بیٹر ڈیون کونوے زخمی ہونے کی وجہ سے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں

    تاہم نیوزی لینڈ کے بالرز ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی آخری میچ میں آسٹریلیا کو قابو کرنے کے لیے تیاری کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹارک اور زیمپا بھی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 138 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں آسٹریلیا نے 92، نیوزی لینڈ نے 39 جیتے اور 7 میچ بے نتیجہ رہے۔