Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد : 12 سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد : 12 سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں 12 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق 12 سال کی بچی کی لاش آج صبح تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون کے قریب میٹرو اسٹیشن سے ملی تھی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نےکیا۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی،مقتولہ بچی کے جسم پر زخم اور خراشیں ہیں، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بچی کی لاش کا فارنزک ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، فارنزک ٹیسٹ کے لیے نمونے پنجاب سائنس فارنزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق بچی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے، پولیس کی جانب سے بچی کی شناخت میں مدد کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ڈاکو بینک کی گاڑی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی پر حملہ کیا اور 5 ڈاکو پیسوں سے بھرے دو بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو جاتے ہوئے ایک گارڈ کو بھی زخمی کرگئے، زخمی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سفید گاڑی میں فرار ہوئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتی کی 3 مزید وارداتیں ہوئی ہیں پولیس کے مطابق آئی جے پی روڈ پر شہری سے ایک لاکھ روپے چھین لیے گئے، جی 10 اور آئی 10 میں بھی ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں-

    ادھر جی ٹین میں ریٹائرڈ کرنل کے گھر ڈاکو گھس گئےڈاکو 50 تولے سونا، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کرلے گئے-

    ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر بروقت کاروائی، دوران میگریشن کلیئرنس مسافر محمد شعیب ولد سرفراز خان کو ترکی کے جعلی ویزے کی بنیاد پر روکا گیا۔

    سرسری دریافت پر مسافر نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ جعلی ویزا لگانے والا ایجنٹ ماجد خان ولد رحیم داد ایئر پورٹ پارکنگ میں موجود ہے جس پر ایئر پورٹ امیگریشن سٹاف کے شفٹ انچارج سب انسپکٹر اختر گوندل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو پارکنگ سے گرفتار کر لیا-

    مسافر نے ویزا لگوانے کیلے چار لاکھ بیس ہزار روپے مزکورہ ایجنٹ کو دیے تھے مزکورہ ایجنٹ ماجد خان کو گرفتار کر کے تھانہ AHTC اسلام آباد منتقل کر دیا گیا. ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

    علاوہ ازیں اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کے غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ترنول کی حدود میں بغیر این او سی او کے پیڑول بیچا جا رہا تھا ڈی سی حمزہ شفقات کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے کاروائی کی کاروائی کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کےڈرموں کو دوکان میں سیل کردیا غیر قانونی فروخت میں ملوث 1 فرد کو گرفتار کر کے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا اور مشتمل دکانوں کو سیل کر دیا گیا-

  • ویرات کوہلی بطور کپتان اپنے ملک کا بہترین سفیر تھا    وقار یونس

    ویرات کوہلی بطور کپتان اپنے ملک کا بہترین سفیر تھا وقار یونس

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو انڈیا کیلئے بہترین سفیر قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ویرات کوہلی بطور کپتان اپنے ملک کا بہترین سفیر تھا، اس کی پرفارمنس کا تو کوئی موازنہ ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹورنامنٹ سے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دیں گے، انہوں نے ایسا کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ہے، "اسے خود محسوس ہوا کہ اگر وہ ابھی نہیں جائے گا تو نیا کپتان کیسے آئے گا؟ –

    ورلڈ کپ سے باہرہونے پر پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ٹیم پر ٹرولنگ

    وقار یونس نے مزید کہا کہ ویرات کی جتنی فٹنس ہے اتنی کسی کی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے عروج پر کپتانی چھوڑی ، لوگ اسے اس کی خدمات کیلئے یاد رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں آج اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیل رہی ہے لیکن اس میچ میں فتح یا شکست سے قطع نظر بھارت کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہو چکی ہے اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے اور اس میچ کے بعد روی شاستری کی بطور ہیڈ کوچ چھٹی ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ کپتان ویرات کوہلی بھی ٹیم کی قیادت سے فارغ ہو جائیں گے۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرانڈین ہیڈ کوچ روی شاستری کا انوکھا جواز

  • لاہور: مغل پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سالہ لڑکی ہلاک

    لاہور: مغل پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سالہ لڑکی ہلاک

    لاہور: مغل پورہ میں ایک اور حوا کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مغل پورہ ملک پکوان سنٹر کے باہر 26 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے لڑکی کو دو گولیاں لگی جو موقعہ پر ہلاک ہوگئی قتل ہونے والی لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی-

    واقعہ کے بعد ایس پی سول لائن سیمت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو مردہ خانے منتقل کیا جارہا ہے لڑکی کپڑوں سے اچھے گھرانے کی معلوم ہوتی ہے-

    20 سالہ لڑکی کے قتل کا معاملہ تھانہ مغلپورہ، سنگھ پورہ نزد سبزی منڈی گندا نالہ سے 20 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، سی سی پی او لاہور نے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے-

    سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا لڑکی کی شناخت نہیں ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا-

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس کے واش روم سے 11سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،سیکٹر جی الیون میں واقع میٹرو بس اسٹیشن فی الحال استعمال میں نہیں ہے، واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،لاش کس کی ہے ابھی تک شناخت نہیں ہوئی، پولیس نے گمشدگی کے کیسز کے ذریعے بچی کی شناخت کا بھی فیصلہ کیا ہے-

  • پینڈورا پیپرزاور پانامہ لیکس معاملہ: آزادانہ انکوائری کیلئے سراج الحق کا سپریم کورٹ سے رجوع

    پینڈورا پیپرزاور پانامہ لیکس معاملہ: آزادانہ انکوائری کیلئے سراج الحق کا سپریم کورٹ سے رجوع

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پینڈورا پیپرز اور پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے خلاف آزادانہ انکوائری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر نائب امرا لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغرودیگر قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہماری درخواست چار سال سے عملدرآمد کی منتظر تھی کہ پینڈورا پیپرز سکینڈل بھی منظرعام پر آگیا-

    امیر جماعت کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق احمد راجہ کے ذریعے دائر کی گئی آئینی درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ دونوں سکینڈلز میں جتنے بھی پاکستانیوں کے نام آئے ہیں ان کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور حکمران اشرافیہ جس نے غریب پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر آف شور کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

    پاکستان افغان معاملے پرعالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے عسکری حکام کی بریفنگ

    راج الحق نے کہا کہجماعت اسلامی نےایک دفعہ پھراس یقین کےساتھ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے کہ پاکستانی قوم کو اب انصاف ملے گا،جماعت اسلامی کو وزیراعظم کی جانب سے بنائے گئے انکوائری سیل پر رتی برابر اعتماد نہیں، پینڈورا پیپرز سکینڈل کو منظر عام پر آئے ہوئے 50 دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، جن لوگوں کے نام سکینڈل میں آئے وہ یاتو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ممبرز ہیں یا سابق جنرلز، ججز، بزنس مین اور بیورو کریٹس ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ طاقتور اشرافیہ قانون سے بالاتر، ملک کے اربوں ڈالر قرضہ اور غریب پاکستانیوں کے مصائب اور مشکلات کی ذمہ دار ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف بات کی ہے، اگر آج عوام چوکوں چوراہوں میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی بات کرتے ہیں تو یہ جماعت اسلامی کی دہائیوں پر مشتمل کرپشن فری پاکستان مہم کی محنت کا نتیجہ ہے،سابق امیرجماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد نے 1996ء میں کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں عظیم الشان دھرنا دیا تھا،جماعت اسلامی نے 2016ءمیں کرپشن کے خلاف پورے ملک میں ٹرین مارچ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلاتفریق، بے لاگ احتساب چاہتی ہے،ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ اس کےلئے کردار ادا کرے اور قوم کو انصاف دلائے، اسی مقصد کے لیے ہم آج پھر عدالت عظمیٰ آئے ہیں، موجودہ حکومت نے نیب کو بے پر کر دیا ہے،پی ٹی آئی نے آرڈینینسز کے ذریعے ادارہ کو کمزور کردیا اور اسے طاقتور اشرافیہ کے خلاف ایکشن لینے سے روک دیا ہے، ملک میں احتساب کا کوئی ادارہ موجود نہیں،یہی وجہ ہے کہ مافیاز نے حکومت کو گرفت میں لیا ہوا ہے، شوگر سکینڈل، آٹا بحران، پٹرول شارٹیج کرائسز میں سینکڑوں ارب مافیاز کی جیبوں میں گئے، انکوائری رپورٹس موجود ہیں، مگر کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

    امیرجماعت اسلامی کاکہناتھا کہ موجودہ حکمران پارلیمنٹ، عدالت،میڈیا سمیت تمام اداروں پر کنٹرول چاہتے ہیں،نااہلی اور بیڈ گورننس انتہاکو پہنچ چکی ہے،معیشت کا بیڑہ غرق اور ملک قرضوں کی دلدل میں مکمل طور پر دھنس چکا ہے،جماعت اسلامی قوم کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور انشاءاللہ عوام کے ساتھ سے جدوجہد جاری رہے گی ،ہم پاکستان کو عظیم فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے،جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام 28نومبر کو اسلام آبادکے ڈی چوک میں بے روزگار نوجوانوں کابھرپور احتجاج ہو گا۔

  • پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں بڑی اچھی پریزنٹیشن تھی       شہباز شریف

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں بڑی اچھی پریزنٹیشن تھی شہباز شریف

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں بڑی اچھی پریزنٹیشن تھی ، سوالوں کے جواب اچھے طریقے سے دیئے گئے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بریفنگ کا اختتام اچھے طریقہ سے ہوا،بریفنگ بڑی اچھی تھی اور اچھی پریزنٹیشن تھی۔

    جبکہ شہباز شریف نےتحریک لبیک اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے "نوکمنٹس” جواب دیتے ہوئے کہا کہ اِن کیمرا بریفنگ تھی۔

    پاکستان افغان معاملے پرعالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے عسکری حکام کی بریفنگ

    واضح رہے کہ آج پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تک جاری رہا اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کی سیاسی و پارلیمانی قیادت، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ، صوبائی و آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز، خطے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں خصوصاً تنازع کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔

    پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے شرکت کی۔

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی علاوہ ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

  • پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا     فواد چوہدری

    پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے آئین کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا اور کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے آئین کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا ہے۔ مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔

    تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹادی گئی, وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا

    فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کی حاکمیت اور عوامی حقوق کو مذاکرات میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ مذاکرات میں پیش رفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔

    دوسری جانب تحریک لبیک نے دھرنا ختم کر دیا ہے تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ معاہدے میں 70 فی صد شرائط پر عمل ہو گیا ہے تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے باعث گزشتہ روز ہی دریائے چناب پر ایک سڑک کو ٹریفک کیلئے 15 روز بعد کھولا گیا۔

    گذشتہ روز وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھانوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

    وفاقی حکومت کا شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ آصف علی ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    عماد وسیم، خوش دل شاہ، محمد نواز ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


    سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے تاہم ان کی فٹنس اور پرفارمنس دیکھ کر یوں ہی لگتا ہے کہ وہ مزید بھی کھیلیں گے۔

    دوسری جانب کرکٹر محمد حفیظ نے خود ہی معذرت کرلی تھی جس کے باعث انہیں سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

  • پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 45 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے جس کے جواب میں گرین شرٹس نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 208 رنز ہی بنا پائیں۔

    ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اوپنر آنے والی ڈینڈرا ڈاٹن نے 132 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز نے 57 رنز بنائے، انہوں نے تین وکٹیں بھی لیں۔

    پاکستان کی طرف سے انعم امین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹس لیں اس کے علاوہ فاطمہ ثنا نے دو اور نشرح سندھو نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان کی طرف سے عالیہ جاوید 46 اور ارم جاوید 40 رنز سکور کرکے نمایاں رہیں اس کے علاوہ اوپننگ بیٹر منیبہ علی نے 28، کائنات امتیاز نے 24 اور سدرہ نواز نے 23 رنز بنائے-

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہیلی میتھیوز سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے علاوہ شکیرا سلمان نے دو، انیسہ محمد اور کیانا جوزف نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرانڈین ہیڈ کوچ روی شاستری کا انوکھا جواز

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرانڈین ہیڈ کوچ روی شاستری کا انوکھا جواز

    دبئی: انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ مسلسل کھیلنے کی وجہ سے انڈین ٹیم ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انڈین چینل سٹار سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے انڈین ٹیم بائیو سکیور ببل میں ہے، پورا سٹاف اور ٹیم ذہنی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کے درمیان زیادہ لمبا وقفہ ہونا چاہیے تھا تاکہ کھلاڑیوں کو آرام کا موقع مل سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں وقفہ کوئی بہانہ نہیں ہے، ہماری ٹیم ہارنے سے خوفزدہ نہیں ہے، جیت کی کوشش میں آپ یقیناً ہارتے بھی ہیں زند گی میں یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے کیا کامیابیاں حاصل کیں بلکہ کبھی یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ نے کن خامیوں پر قابو پایا۔

    ورلڈ کپ سے باہرہونے پر پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ٹیم پر ٹرولنگ

    اپنی کوچنگ کے حوالےسے روی شاستری کا کہنا تھا کہ ان کا یہ تجربہ شاندار رہا، جب انہوں نے کوچنگ کیلئے حامی بھری تو اپنے ذہن میں کہا کہ وہ فرق پیدا کریں گے، اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے فرق ڈالا ہے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ٹیم انڈیا نے جو کچھ حاصل کیا ، جس طرح انہوں نے تمام فارمیٹس میں پوری دنیا میں پرفارمنس دکھائی ہے ، یقیناً یہ سب اسے دنیا کی تاریخ کی عظیم ترین ٹیم بنا دے گا۔

    خیال رہے کہ بھارت کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں آج اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیل رہی ہے لیکن اس میچ میں فتح یا شکست سے قطع نظر بھارت کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہو چکی ہے اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے اور اس میچ کے بعد روی شاستری کی بطور ہیڈ کوچ چھٹی ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ کپتان ویرات کوہلی بھی ٹیم کی قیادت سے فارغ ہو جائیں گے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی مرمت کے لیے”گندے انڈے…

    پاکستان نے بھارت کو پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی اور پھر اگلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی انتہائی مشکل بنا دی تھی بھارت کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے افغانستان کی مدد درکار تھی لیکن نیوزی لینڈ نے افغان ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں خود جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے ارمانوں پر بھی پانی پھیر دیا بھارت کے ورلڈ کپ سے اخراج پر عوام اور سابق کرکٹرز کے غم و غصے کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

  • پاکستان افغان معاملے پرعالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے     عسکری حکام کی بریفنگ

    پاکستان افغان معاملے پرعالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے عسکری حکام کی بریفنگ

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ عسکری حکام نے پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کی سیاسی و پارلیمانی قیادت، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ، صوبائی و آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز، خطے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں خصوصاً تنازع کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان برادر افعان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھے گا اور افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ بھر پور کوشش ہے کہ موجودہ حالات کسی اور انسانی و معاشی بحران کو جنم نہ دیں۔

    پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں پرخلوص طور پر مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام خطے میں امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ موجودہ حالات کسی اور انسانی و معاشی بحران کو جنم نہ دیں جو افعان عوام کی مشکلات میں اصافے کا باعث ہوں اور اس سلسلے میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہےاراکین اسمبلی اور دیگر قائدین کو بریفنگ میں اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور ساتھ پاک-افغان سرحد پر بارڈر کنٹرول کے نظام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق سیاسی و پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس حوالے سے کہا گیا کہ ان کی رائے میں ایسے اجلاس نہ صرف اہم قومی امور پر قومی اتفاق رائے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ مختلف قومی موضوعات پر ہم آہنگی کو تقویت دینے کا بھی باعث بنتے ہیں۔

    پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے شرکت کی۔

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی علاوہ ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

    اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بند کمرہ اجلاس شروع ہوا تو میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تک جاری رہا۔

    میڈیا پر پابندی کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ میڈیا پر سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے اور پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور میڈیا گیٹ نمبر ایک تک محدود رہے گا۔

    اجلاس کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کے اجلاس میں زبردست ماحول تھا اور ایسا ہوتے رہنا چاہیےتحریک طالبان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا کہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اور کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ زیر بحث آیا ہے اور اجلاس میں لمبے سوال جواب ہوئے اور کھل کر باتیں ہوئیں۔