Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسپتال میں زیر علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف

    اسپتال میں زیر علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف

    سیہون : سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیر علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد سے ہےبچے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے اس کے مختلف ٹیسٹ کیے۔

    ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی سیہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے، 4 سال کے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور ایک بائیں جانب ہے ڈاکٹر معین الدین کا کہنا ہے کہ میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو دل کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔

    ماہر امراض قلب ڈاکٹرعبدالرحمان جمالی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے، دو دل کے سبب بچےکو مستقبل میں تکلیف ہو سکتی ہے، بچے کوعلاج کے لیے کراچی بھیجیں گے۔

    کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ، موت کی وجہ بن گیا

    کراچی میں پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

    آفات،مشکلات اورسانحات کے باوجود پاکستان کی فضائی صنعت کو ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں…

  • عمران خان مجبور ہیں وہ کیسے غریب کی مدد کریں؟ شہباز گل نے وزیراعظم کی مجبوری بتا دی

    عمران خان مجبور ہیں وہ کیسے غریب کی مدد کریں؟ شہباز گل نے وزیراعظم کی مجبوری بتا دی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے چینی بحران پر کہا کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملز کو سازش کے تحت بند کر کے چینی بحران پیدا کیا –

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شہباز گل نے چینی بحران کو سندھ حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملز کو سازش کے تحت بند کر کے چینی بحران پیدا کیا ، گنے کی بمپر کروپ کے باعث کرشنگ پہلے شروع کرنی چاہئے تھی-

    انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں سندھ میں شوگر ملز چلنا شروع ہوتی ہیں ، 3 شوگر ملز چلیں جن کو سازش کے تحت بند کر دیا گیا، سندھ حکومت سستا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ملز بند کروا رہی ہےسندھ حکومت نے ملک دشمنی کرنے کی کوشش کی ہے،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے سندھ حکومت نے یہ کام کیا۔عوام کو ان ساری باتوں کو پتہ چل رہا ہے-

    کراچی: ڈکیتی کے دوران خاتون پر تشدد کرنے والے ڈاکو گرفتار

    شہباز گل نے کہا کہ حکومت کیخلاف مارچ اور احتجاج کرنے کے لیے ملیں بند کرائی گئیں، سندھ حکومت نے پاکستانی عوام کے ساتھ زیادتی کی، کیرن اور مٹیاری میں شوگر ملز اب10نومبر کو چلیں گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ 7لاکھ ٹن چینی پاکستان کی ضرورت ہے رواں سال 70 سے 72 ٹن زیادہ چینی کی پیدوار ہوگی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ چینی مافیا نے جولائی میں اعلیٰ عدالت سے سٹے آرڈر لیا ، یہ مہنگے وکیل کر کے سٹے آرڈر لےکر حکومت کے ہاتھ باندھ دیتے ہیں،عدالتوں سے درخواست ہے جہاں غریب پس رہا ہو وہاں سٹے آرڈر نہ دیں،سٹے آرڈر سے حکومت کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں،عمران خان کیسے غریب کی مدد کریں؟ طاقتور مافیا نے عدالتوں سے سٹے آرڈر لے رکھے ہیں –

    چینی بحران: پشاور میں چینی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

    جبکہ شہباز گل کی جانب سے سندھ حکومت پر تین ملیں بند کرنے کے الزامات پر مرتضیٰ وہاب بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے شہباز گل سے تینوں ملوں کے نام پوچھ لئے-

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے ترجمان نے تمام مسائل کا ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی کو قرار دیا ہے ، یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کرایا ہے ،نام بتا دیں وہ کون سی شوگر ملز ہیں ہم خود وہاں جاکر چیک کریں گے۔

    مرتضی وہاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 160روپے چینی مل رہی ہے، خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، پنجاب میں 46 شوگر ملز ہیں،7 خیبرپختونخوا میں آپریٹ ہوتی ہیں،میرا سوال ہے پنجاب کے تمام شوگر ملز چل رہی ہیں؟، کیا خسرو بختاور ، مونس الٰہی کی شوگر ملیں چل رہی ہیں ۔

    عالمی سطح پراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو امگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر…

  • ڈھول ماسٹر پپو سائیں انتقال کر گئے

    ڈھول ماسٹر پپو سائیں انتقال کر گئے

    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ڈھولچی پپو سائیں طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ڈھول ماسٹر پپو سائیں کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کر جانے کی تصدیق کی ہے پپو سائیں کو ایک مہینہ قبل طبیعت کی خرابی کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کروایا گیا تھا-

    انہیں گزشتہ دو سالوں سے جگر کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں متعدد بار ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم ایک مہینہ قبل انہیں دوبارہ حالت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا جس کے سبب ان کا جگر 85 فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا-

    گزشتہ مہینے پپو سائیں کے اہل خانہ کی جانب سے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی کیونکہ ڈاکٹروں نے فوری ان کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا جس پروزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر وزیرِ ثقافت پنجاب میاں خیال احمد کاسترو نے ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں کی پی کے ایل آئی اسپتال میں عیادت کی تھی اس موقع پر صوبائی وزیرِ ثقافت نے پپو سائیں کو 2 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا تھا۔

    پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج اجاگر کیا بین الاقوامی سظح پر ڈھول کے ذریعے صوفیانہ پیغام پہنچایا پپو سائیں کا اصل نام ذوالفقار علی تھا ان کو ڈھول بجانے میں بے حد مہارت حاصل تھی دنیا بھر میں ان کے شاگرد سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے پپو سائیں نے ا مریکہ و یورپ سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈھول بجانے کے لیکچر بھی دیئے-

    ان کانام گنیز بک آف ورلڈ میں بھی شامل رہا گزشتہ کئی سالوں سے لاہور میں شاہ جمال دربار میں ڈھول کے ذریعے زائرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ان کی خدمات کے اعتراف میں جہاں انہیں دنیا بھر بھر سے ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا گیا وہیں پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز تمغہ امتیاز بھی دیا گیا-

  • بابر اعظم سےخواتین سے متعلق نامناسب سوالات، ندا یاسر تنقید کی زد میں

    بابر اعظم سےخواتین سے متعلق نامناسب سوالات، ندا یاسر تنقید کی زد میں

    مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر قومی کپتان بابر اعظم سے خواتین سے متعلق نامناسب سوالات پوچھنے پر تنقید کی زد میں ہیں-

    باغی ٹی وی :ندا یاسر آئے دن کسی نہ کسی تنازع میں گھر ی رہتی ہیں اورانہیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے حال ہی میں ندایاسر کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ قومی کپتان بابر اعظم کا انٹرویو کررہی ہیں۔

    انٹرویو کے دوران وہ ان سے پوچھ رہی ہیں کہ بابر کو شادی کے لیے کیسی لڑکی کی تلاش ہے اور پھر خود ہی ان سے لڑکی کے متعلق نہایت نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے سوالات پوچھنا شروع کردیتی ہیں کہ بابر کیا آپ کو ایسی لڑکی چاہئے جو آپ کو بیڈ ٹی دے، صبح آپ کے کپڑے استری کرے وغیرہ وغیرہ جس پر بابر اعظم انہیں جواب دیتے ہیں کیا میں بچہ ہوں جو صبح اسکول جاتا ہے بابر اعظم نے کہا انہیں شادی کے لیے ایسی لڑکی چاہئے جو انہیں اور ان کے گھر والوں کو سمجھے۔

    سوشل میڈیا پر نام تبدیل کرنے کا مطلب علیحدگی یا طلاق نہیں عامر لیاقت

    شاید ندا یاسر بابر اعظم کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئیں لہذا انہوں نے لڑکی سے متعلق مزید سوالات کرنے شروع کردئیے اور پوچھا کہ آپ کیسی لڑکی سے شادی کریں گے جس کی آنکھیں بڑی ہوں، لمبا قد ہو، لمبے بال ہوں یاپھر چھوٹے قد کی اور موٹی لڑکی بھی چلے گی؟-

    بابر اعظم نے جواب دیا انہیں نارمل لڑکی سے شادی کرنی ہے ندا نے مزید پوچھا اگر لڑکی سانولی ہو چلے گی یا گوری چٹی لڑکی چاہئے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ہو یا باہر ملک کی، سندھ کی ہو، پنجاب کی ہو یا خیبر پختونخوا کی؟ بابر اعظم ندا یاسر کے ان سوالات سے کافی جھینپے ہوئے نظر آئے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ایک نارمل لڑکی سے شادی کرنی ہے جو انہیں اور ان کے گھروالوں کو سمجھے۔

    بچپن میں والدین کی فلمیں دیکھنے کے بعد مجھے بُرے خیالات آتے تھے سارہ علی خان

    ندا یاسر کے اس انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کررہے ہیں۔ اور ان کے لڑکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نامناسب الفاظ جیسے ’’سانولی، موٹی، چھوٹے قد کی‘‘ پر اعتراض کررہے ہیں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ’’سانولی بھی چلے گی‘‘ جیسے کوئی گزارے کی چیز ہو یا پھر ایکسٹرا، کیا جہالت ہے خدا کی پناہ۔ اقرا نامی خاتون نے لکھا ’’سانولی چاہئے یا گوری‘‘ کیا واقعی؟ کیا ہیں یہ لوگ؟ جب سانولی کی بات کی تو گندا سا منہ بنایا جب کہ گوری چٹی پہ کھلکھلا کے بول رہی ہے پھر کہتے ہیں معاشرے میں نسل پرستی کیوں ہے۔

    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اپنا نام تبدیل کر لیا

  • کراچی: ڈکیتی کے دوران خاتون پر تشدد کرنے والے ڈاکو گرفتار

    کراچی: ڈکیتی کے دوران خاتون پر تشدد کرنے والے ڈاکو گرفتار

    کراچی: گلشن اقبال میں گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر کی دہلیز پر خاتون کے گلے سے سونے کا لاکٹ اتارنے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈاکوؤں کو ملیر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے نجی خبر رسان ادارے کو ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ گزشتہ شب دو ڈاکو شاہ لطیف ٹاؤن میں شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ان کا پولیس سے سامنا ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، اور جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، کارروائی میں دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان نے 28 اکتوبر کو گلشن اقبال میں لوٹ مار کی واردات کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے مزید وارداتوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے شہر کے دیگر تھانوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا

    واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کی دہلیز پر خاتون کو لوٹا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جس میں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر داخل ہونے کے لئے دہلیز پر کھڑی ہی ہوئی تو عقب سے آنے والے ڈاکو نے خاتون کی گردن پر ہاتھ رکھا اور چین چھیننے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے تھوڑی مزاحمت کی تو ڈاکو نے خاتون کے منہ پر مکے مارے، اور خاتون کے گلے سے چین اتارنے کی کوشش کے دوران منہ پر تھپڑ بھی مارے، اور چین چھین کر اپنے ساتھی کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    گیس کے بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا

  • گیس کے بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا

    گیس کے بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا

    ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حکومت نے قطر پٹرولیم سے 30.6فی یونٹ کے بلند ترین نرخ پر ایل این جی کارگوخرید لیا مہنگی ترین ایل این گیس کی خریداری کا مقصد سردیوں میں گیس کے ممکنہ بحران کے اثرات زائل کرنا ہے۔

    یہ مہنگی ترین پیشکش پاکستان ایل این جی لمیٹد کی جانب سے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے جواب میں دی گئی ، ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق 26 سے 27 نومبر کی سپلائی کیلئے 30.65 ڈالر فی mmbtu والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 19 سے 20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے 2 کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔

    قبل ازیں پی ایل ایل نے Gunvor اور Eni سے ہر ماہ ایل این جی کارگو کی سپلائی کے مختصر اور طویل مدتی معاہدے کررکھے تھے مگر دونوں فرموں نے عالمی مارکیٹ میں بلند نرخوں کی وجہ سے مائع گیس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔

    نومبر میں 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے 2 عالمی کمپنیوں نے معذرت کی تھی، یہ ایل این جی کارگوز19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔

  • مسافر کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،20 مسافر غیر قانونی طور پر سپین میں داخل

    مسافر کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،20 مسافر غیر قانونی طور پر سپین میں داخل

    پیرس: یورپ میں پناہ حاصل کرنے کے لئے مسافر نے بیماری کا ایسا ڈرامہ رچایا کہ مراکش سے ترکی جانے والے جہاز کیو ہنگامی طور پر اسپین کے جزیرے مجوکورا پر اتارنا پڑ گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں ایک طیارے کو طبی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم مریض مسافر کی اسپتال منتقلی کے دوران 20 دیگر مسافر موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور شہر میں داخل ہوکر غائب ہوگئے۔

    تاہم جب طیارے نے دوبارہ پرواز بھرنا چاہی تو 20 مسافر کم تھے جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ مریض مسافر کی اسپتال منتقلی کے دوران ایئرپورٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

    طیارہ حادثے میں معروف گلوکارہ ہلاک

    ادھر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا تاہم باقی مسافروں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا 4 گھنٹے کی ناکام تلاش کے بعد طیارے نے اپنی منزل کی جانب پرواز بھرلی اور ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا 40 کے قریب پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا لیکن بھاگنے والے پھربھی پکڑے نہ جا سکے پولیس نے واقعے کو ایوی ایشن کی تاریخ کا پہلا واقعہ قرار دیا-

    دوسری جانب جس مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی اسے ڈاکٹرز کی جانب سے صحت مند قرار دیئے جانے کے بعد پولیس نے مسافر کو غیرقانونی امیگریشن میں معاونت کے الزام میں حراست میں لے لیا پولیس تفتیش کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی تاکہ طیارہ اسپین میں اترے اور وہ لوگ غیرقانونی طور پر اسپین میں داخل ہوجائیں گے۔

    عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ

  • چینی بحران: پشاور میں چینی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

    چینی بحران: پشاور میں چینی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

    پشاور: چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور میں چینی کے نرخوں میں کمی نہ آسکی اور چینی 175 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں چینی کی بوری 7 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کے پرچون اور ہول سیل میں فی کلو 200روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں اشرف روڈ ،رامپورہ ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی ، جی ٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈیلرز کے پاس چینی کا سٹاک ختم ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ ڈالر بھی 175 روپے کو چھونے کے بعد لگ بھگ 170 روپے پر آگیا ہے دوسری جانب مارکیٹوں میں چینی کے بحران کے باعث چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ملک میں مہنگائی کی لہر سے عوام شدید پریشان ہیں ۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

    جبکہ چینی سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملز اور ڈیلرز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی ہے اور عوام بتائے کہ باریک چینی کیوں نہیں کھا رہے ؟ جتنا میٹھا موٹی چینی کرتی ہے اتنا ہی پتلی بھی کرتی ہے مارکیٹ میں موٹی چینی آج 140 روپے سے 117 روپے ہو گئی ہے لیکن باہر سے منگوائی گئی باریک چینی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ قیمتوں کا تعین صوبائی معاملہ ہے ہم تو صرف ہدایات دے رہے ہوتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے درآمدات کم کرنی پڑے گی اور درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

    پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی شوکت ترین

  • عالمی سطح پراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو امگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے     وزیراعظم

    عالمی سطح پراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو امگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔


    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ ڈالر بھی 175 روپے کو چھونے کے بعد لگ بھگ 170 روپے پر آگیا ہے دوسری جانب مارکیٹوں میں چینی کے بحران کے باعث چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ملک میں مہنگائی کی لہر سے عوام شدید پریشان ہیں ۔

    اس سے قبل مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک 2 روز میں حتمی گفتگو ہو گی اور معاملہ حل ہو جائے گا جبکہ اعلامیہ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔

    چینی سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملز اور ڈیلرز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی ہے اور عوام بتائے کہ باریک چینی کیوں نہیں کھا رہے ؟ جتنا میٹھا موٹی چینی کرتی ہے اتنا ہی پتلی بھی کرتی ہے مارکیٹ میں موٹی چینی آج 140 روپے سے 117 روپے ہو گئی ہے لیکن باہر سے منگوائی گئی باریک چینی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ قیمتوں کا تعین صوبائی معاملہ ہے ہم تو صرف ہدایات دے رہے ہوتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے درآمدات کم کرنی پڑے گی اور درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

  • گزشتہ دو برسوں میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا      عثمان ڈار

    گزشتہ دو برسوں میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو کامیاب جوان نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام پر دو سالہ پیش رفت کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ اکتوبر 2019 سے رواں سال اکتوبر تک 35 ارب روپے سے زائد نوجوانوں میں تقسیم بھی کیے گئے ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جلد ہی 5 مزید نوجوانوں کے لیے اقدامات شروع کیے جائیں گے ویژن 2030 نامی پروگرام کا ڈیزائن تیار کیا جا رہا ہے، 2023 تک یہ پروگرام ملک میں روزگار فراہم کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کا سب سے بڑا ذریعہ ہوگا۔

    وزیراعظم نے نوجوانوں کو تمام شعبوں میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ بہتر مستقبل کے مقصد میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

    واضح رہے کہ حکومت ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

    پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے تقسیم کیے گئے، یہ رقم پورے ملک کے نوجوانوں میں خالصتاً میرٹ اور شفاف طریقے سے تقسیم کی گئی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ دو سال کے عرصے میں 22 ہزار نئے کاروبار شروع کیے گئے اور 50 ہزار لوگوں کو براہ راست روزگار ملا کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیو رشپ پروگرام کے ذریعے 16 ہزار 617 نوجوان فائدہ اٹھانے والوں نے کاروباری قرضے حاصل کیے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ کے تحت 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی اور ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید ترین تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں پاکستان بھر میں 95 ہزار 710 افراد کو کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف سے نوازا گیا ہے، یہ افراد مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ملک کی 68 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے اور حکومت تعلیم اور ہنر کی تربیت کے ذریعے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس بڑی آبادی کو ایک عظیم اثاثے میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی شوکت ترین

    عثمان ڈار نے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے دوران نوجوانوں پر مبنی اقدامات اور پالیسیوں کی عدم موجودگی نوجوان نسل میں محرومیوں میں اضافے کا باعث بنی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے معیار کو مستحکم کرنے کے لیے جنوری 2020 میں 10 ارب روپے کا اسکلز فار آل (ہنرمند پاکستان) پروگرام شروع کیا گیا تھا اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مارکیٹ کے لیے روایتی اور ہائی ٹیک مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو کیریئر کے لیے ضروری ہیں۔

    سعید غنی نے پی ڈی ایم قیادت سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز…