Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جمائما گولڈ اسمتھ نے’دی کراؤن‘ سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی

    جمائما گولڈ اسمتھ نے’دی کراؤن‘ سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی

    وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف اور متنازع ویب سیریز ’دی کراؤن‘ کے آنے والے پانچویں سیزن کی عکس بندی و کہانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : جمائما گولڈ اسمتھ ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی شریک لکھاری ہیں، تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں ان کی سہیلی لیڈی ڈیانا کے واقعات کو ناشائستہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے، جس وجہ سے وہ ٹیم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی کہانی اور عکس بندی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو کہا ہے کہ ان کا نام بطور لکھاری ہٹادیا جائے۔

    جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ ان سے ویب سیریز کے تخلیق کار پیٹر مورگن نے پانچویں سیزن کی کہانی لکھنے کی درخواست کی اور انہوں نے لیڈی ڈیانا کی بہترین سہیلی ہونے کے ناطے سکرپٹ پرستمبر 2020 ءسے فروری 2021 ءتک کام کیا ، انہیں توقع تھی کہ سیریز کی ٹیم ان کی توقعات کے مطابق ہی کہانی کو پیش کرے گی لیکن پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی کہانی ان کی توقعات کے برخلاف دکھائی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سیریز سے الگ ہو رہی ہیں اور انہوں نے ’دی کراؤن‘ کی ٹیم کو لکھاریوں کی فہرست سے اپنا نام نکالنے کی درخواست کی ہے۔

    دوسری جانب ’دی کراؤن‘ کے ایک ترجمان نے ’دی ٹائمز‘ کو بتایا کہ جمائما کے ساتھ انہوں نے لکھاری کے طور پر کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا جمائما گولڈ اسمتھ شروع سے ہی ’دی کراؤن‘ کی حمایتی رہی ہیں مگر پانچویں سیزن میں انہیں بطور لکھاری شامل کرنے کا کوئی معاہدہ ہوا ہی نہیں تھا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کہانی پیش کرنے میں مدد فراہم کی۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے کس حصے کو جمائما گولڈ اسمتھ کی توقعات کے برخلاف دکھایا گیا ہے ذرائع کے مطابق پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی شادی کے آخری سال، ہارٹ سرجن اور دوسرے کاروباری شخص سے معاشقے سمیت ان کے کار حادثے کے واقعات کو دکھایا جائے گا۔

    پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس نومبر یا دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا جس میں لیڈی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ ایلزبتھ ڈبیکی ادا کرتی دکھائی دیں گی-

    ’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا ’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے ’دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا ویب سیریز کا چوتھا سیزن گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا اب پانچویں سیزن میں 1988 سے لے کر 1999 تک کا دور دکھائے جانے کا امکان ہے۔

    مذکورہ سیزن کے بعد ’دی کراؤن‘ کا آخری چھٹا سیزن بھی جاری کیا جائے گا اور تمام سیزنز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ کے گرد گھومے گی۔

  • کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد تقریبا دو سال بعد کراچی میں سینما کھل گئے

    کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد تقریبا دو سال بعد کراچی میں سینما کھل گئے

    پاکستان بھر میں مارچ 2020 سے کورونا کی وجہ سے سینما بند کردیے گئے تھے، جب کہ کچھ ماہ تک فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی تاہم اب کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد تقریبا دو سال بعد صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سینما کھل گئے اور ابتدائی طور پر ہولی وڈ فلمیں ریلیز کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے "ڈان ” کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع نیوپلیکس سینما کھل گیا، جہاں اٹرنلز اور وینوم سمیت دیگر ہولی وڈ فلمیں دکھائی جا رہی ہیں علاوہ ازیں صدر کے علاقے میں موجود ’ایٹریم سینما‘ کو بھی شائقین کے لیے کھول دیا گیا اور ابتدائی طور پر وہاں بھی ہالی وڈ فلمیں دکھائی جا رہی ہیں پاکستان میں فوری طور پر سینماؤں میں بھارتی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی کیوںکہ انڈین فلموں کی نمائش پر حکومت پاکستان نے 2019 میں ہی پابندی عائد کردی تھی۔

    کراچی کے دیگر علاقوں میں موجود سینماؤں پر بھی ابتدائی طور پر ہالی وڈ فلمیں دکھائی جا رہی ہیں، تاہم جلد ہی وہاں پر مقامی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی جبکہ کورونا کی پابندیاں ہٹنے کے بعد سینماؤں نے ٹکٹ میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ بھی کیا ہے اور نارمل ٹکٹ 800 روپے تک کا دیا جا رہا ہے، عام طور پر دو سال قبل 500 سے 600 ٹکٹ ہوتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سینماؤں کے گیٹ پر شائقین کے کورونا ویکسینیشن کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں، تاہم رش نہ ہونے کی وجہ سے باقاعدہ طور پر سماجی فاصلوں کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا کیونکہ طویل عرصے تک سینماؤں کی بندش کی وجہ سے فوری طور پر لوگوں نے سینماؤں کا رخ نہیں کیا اور تقریبا 75 فیصد سیٹس خالی پڑی رہتی ہیں۔

    دوسری جانب متعدد فلم سازوں نے سینما کھلتے ہی اپنی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، سب سے پہلے رواں ماہ 19 نومبر کو فلم ساز نبیل قریشی کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز ہونے کا امکان ہے ’کھیل کھیل میں‘ کے بعد ’ادھم پٹخ‘ سمیت دیگر چند فلمیں بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں اور سال نو کے موقع پر میگا کاسٹ فلمیں بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

  • جوبائیڈن کی امریکی سیکیورٹی ٹیم کو الکاظمی پر حملے کی تحقیقات میں مدد کر نے کی ہدایت

    جوبائیڈن کی امریکی سیکیورٹی ٹیم کو الکاظمی پر حملے کی تحقیقات میں مدد کر نے کی ہدایت

    امریکی صدر جو بائیڈن نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر حملے کو عراقی ریاست کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے قومی سلامتی کی ٹیم کو عراقی سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن عراق کی خودمختاری اور آزادی کی حمایت کے لیے حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

    عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ

    انہوں نے کہا کہ الکاظمی کے گھر پر حملے کے مرتکب عناصر عراق میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انہوں نے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی طرف سے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے مسلح ڈرون سے حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔ الکاظمی اس حملے میں بال بال بچ گئے تھے فوری طور پر کسی فریق نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا۔

    مسافر کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،20 مسافر غیر قانونی طور پر سپین میں…

    تمام عراقیوں سے خطاب میں ایک ریکارڈ شدہ بیان میں وزیراعظم نے زور دیا کہ بزدلانہ میزائل اور ڈرون حملے قوموں کی تعمیر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں اور حملے میں انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہیں۔

    حملے کے نتیجے میں کچھ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے حفاظتی عملے کے کچھ اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے۔

    بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے ہی اہلکاروں پر گولیاں چلا دیں، چار ہلاک، تین زخمی

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلمساز کبیر خان کے گھر ادا   بھارتی میڈیا

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلمساز کبیر خان کے گھر ادا بھارتی میڈیا

    اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلم ساز کبیر خان کے گھر میں ہوئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’روکا‘ کی رسم میں دونوں اداکاروں سمیت ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد نے شرکت کی اور میڈیا سے بات کو خفیہ رکھنے کے لیے رسم کو دیوالی کے موقع پر ادا کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ رسم میں دولہا اور دلہن کی شادی سے متعلق باہمی رضامندی کے معاملات طے کیے جاتے ہیں-

    کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

    ’روکا‘ کی رسم ہندو مذہب کے پیروکار شادی سے قبل ادا کرتے ہیں، مذکورہ رسم کو بعض افراد رسمی منگنی کا نام بھی دیتے ہیں تاہم زیادہ تر افراد ’روکا‘ کی رسم کو شادی کے لیے دولہا اور دلہن سمیت ان کے اہل خانہ کی باہمی رضامندی کے لیے ہونے والی ملاقات کو کہتے ہیں۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’روکا‘ کی رسم کے بعد اب دونوں اداکار آئندہ ماہ دسمبر میں ریاست راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے دونوں نے اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے ہنی مون نہ منانے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور شادی کے فوری بعد دونوں شوٹنگ پر چلے جائیں گے۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ تاحال وکی کوشل اور کترینہ کیف نے شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو شادی کے دعوت نامے بھجوائے ہیں، تاہم اس کے باوجود دعویٰ کیا گیا کہ دونوں دسمبر میں شادی کریں گے۔

    یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک

    اسی حوالے سے ’فلم فیئر‘ نے بھی بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دیوالی کے موقع پر ’روکا‘ کی رسم ادا کرلی اور آئندہ ماہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے رسم کی ادائیگی کے لیے دونوں اداکار الگ الگ فلم ساز کبیر خان کے گھر پہنچے جب کہ ان کے اہل خانہ بھی مذکورہ مقام پر علیحدہ علیحدہ پہنچے۔

    واضح رہے کہ ان کی ’روکا‘ کی رسم کی خبروں سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے تاہم ایسی خبروں کے فوری بعد کترینہ کیف نے ’بولی وڈ لائف‘ سے خصوصی بات کرتے ہوئے شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا انہوں نے مختصرا بتایا تھا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنی جا رہیں۔

    کیا عالیہ اور رنبیر دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں؟ عالیہ کی والدہ کا بیان سامنے آ…

  • آرمی چیف کی کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن سے ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو توجہ دینا ہو گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغانستان کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے خطے میں امن اور افغانستان میں انخلا آپریشن کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دیرپا اور روایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے دونواں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

  • پاکستانی اداکارہ امریکی اداکار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستانی اداکارہ امریکی اداکار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستانی اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اسٹار فاران طاہر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ و ماڈل زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں دونوں کی شادی کی تقریبات 5 نومبر کو شروع ہوئی تھیں، ان کی شادی کی اختتامی رسومات 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کو مکمل ہوئیں دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    اداکارہ زارا ترین نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔

    دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہون پر کئی شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

    واضح رہے کہ فاران طاہر پاکستانی اداکار نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں جو لاس انجیلیس میں پیدا ہوئے، فاران طاہر نے مشہور ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک، اسکیپ پلان اور آئرن مین میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں علاہ ازیں وہ اب تک 70 کے قریب تھیٹر کے کھیلوں میں اپنے ہنر کو پیش کرچکے ہیں۔ 1989 میں فاران طاہر نے امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد سے دورِ حاضر تک 180 ڈراما سیریز میں کام کرچکے ہیں۔

    فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جاسکتا ہے، ان کے بھائی علی طاہر بھی اداکار ہیں جو ان دنوں ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    جبکہ زارا ترین نے بھی متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے، اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ میں جلوے بکھیر چکی ہیں-

  • حکومت نے جلد ہی چینی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی

    حکومت نے جلد ہی چینی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت آئندہ دو سے تین ہفتوں میں چینی کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پنجاب میں 15 نومبر تک جو شوگر مل نہیں چلے گی اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ رواں سال ایک مرتبہ پھر سندھ میں گنے کی کرشنگ میں تاخیر کی جا رہی ہے، سندھ میں شوگر ملیں 15 اکتوبر تک چل جاتی ہیں لیکن ابھی تک وہ شوگر ملیں نہیں چلیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سندھ کی ان شوگر ملز کی تفصیلات موجود ہیں جنہوں نے بوائلر چلا کر پھر بند کر دیا، بوائلر کو سازش کے تحت بند کرایا گیا، سندھ کی شوگر ملیں چل رہی ہوں تو چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سازش میں عوام پس رہے ہیں، سندھ میں شوگر ملوں کا نہ چلنا حکومت سندھ اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کا گٹھ جوڑ اور وفاقی حکومت کے خلاف سیاسی سازش ہے، سندھ حکومت سازش بے شک کرے لیکن عوام کو اس سے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے، ہمارا سوال ہے کہ 15 اکتوبر تک سندھ میں جو شوگر ملیں چل جاتی تھیں وہ اب تک کیوں نہیں چلیں اور بوائلر چلا کر کیوں بند کر دی گئیں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ کی شوگر ملز کے خلاف 15 نومبر سے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا اور چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    15 نومبر سے ملک بھر میں گنے کی کرشنگ کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کرشنگ قوانین پر سختی سے عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب رجسٹریشن آف گودام ایکٹ 2014 پرعمل یقینی بنایا جائے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شہباز گل نے چینی بحران کو سندھ حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملز کو سازش کے تحت بند کر کے چینی بحران پیدا کیا ، گنے کی بمپر کروپ کے باعث کرشنگ پہلے شروع کرنی چاہئے تھی-

    انہوں نے کہا تھا کہ اکتوبر میں سندھ میں شوگر ملز چلنا شروع ہوتی ہیں ، 3 شوگر ملز چلیں جن کو سازش کے تحت بند کر دیا گیا، سندھ حکومت سستا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ملز بند کروا رہی ہےسندھ حکومت نے ملک دشمنی کرنے کی کوشش کی ہے،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے سندھ حکومت نے یہ کام کیا۔عوام کو ان ساری باتوں کو پتہ چل رہا ہے-

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ چینی مافیا نے جولائی میں اعلیٰ عدالت سے سٹے آرڈر لیا ، یہ مہنگے وکیل کر کے سٹے آرڈر لےکر حکومت کے ہاتھ باندھ دیتے ہیں،عدالتوں سے درخواست ہے جہاں غریب پس رہا ہو وہاں سٹے آرڈر نہ دیں،سٹے آرڈر سے حکومت کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں،عمران خان کیسے غریب کی مدد کریں؟ طاقتور مافیا نے عدالتوں سے سٹے آرڈر لے رکھے ہیں –

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق کے ترجمان نے تمام مسائل کا ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی کو قرار دیا ہے ، یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کرایا ہے ،نام بتا دیں وہ کون سی شوگر ملز ہیں ہم خود وہاں جاکر چیک کریں گے۔

    مرتضی وہاب نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 160روپے چینی مل رہی ہے، خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، پنجاب میں 46 شوگر ملز ہیں،7 خیبرپختونخوا میں آپریٹ ہوتی ہیں،میرا سوال ہے پنجاب کے تمام شوگر ملز چل رہی ہیں؟، کیا خسرو بختاور ، مونس الٰہی کی شوگر ملیں چل رہی ہیں ۔

  • شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پرکرپشن کے خلاف بڑی کارروائی میں 172 اہم سرکاری شخصیات گرفتار

    شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پرکرپشن کے خلاف بڑی کارروائی میں 172 اہم سرکاری شخصیات گرفتار

    ریاض:سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر جنرل پریذیڈنسی، دفاع اور داخلہ سمیت 8 وزارتوں میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی میں 172 اہم سرکاری شخصیات کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن ”نزاھتہ“ نے جنرل پریذیڈنسی سمیت نیشنل گارڈ، دفاع، داخلہ، خارجہ اور صحت سمیت 8 وزارتوں کے دفاتر میں جانچ پڑتال کی۔

    نزاھتہ کے مطابق 6 ہزار سے زائد دفاتر کی جانچ پڑتال میں 512 کیسز کی تفتیش کی گئی جس کی روشنی میں 172 ملازمین کو رشوت، طاقت کے ناجائز استعمال اور خرد برد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    اینٹی کرپشن ادارے کے سربراہ نے مزید بتایا کہ یہ گرفتاریاں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں کرپشن کے خاتمے کے عزم کے تحت کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے ولی عہدی پر فائز ہونے کے بعد سے کرپشن اور احتساب کے کڑے قوانین کے تحت کئی شہزادوں سمیت اہم حکومتی شخصیات کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

  • ورلڈ کپ سے باہرہونے پر پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ٹیم پر ٹرولنگ

    ورلڈ کپ سے باہرہونے پر پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ٹیم پر ٹرولنگ

    پاکستان اداکاروں کی فہد مصطفیٰ اور منیب بٹ نے بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کی ٹرولنگ کردی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے، اب آج بھارتی ٹیم نمیبیا سے میچ تو کھیلے گی تاہم اس میچ کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

    گزشتہ روز بھارت کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے، بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور اتل واسن نے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا ہر کوئی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹرولنگ کررہا ہے، کسی نے ویرات کوہلی کو نشانہ بنایا تو کسی نے ہربھجن سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیے ایسے میں پاکستانی شوبز اسٹارز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی بھارتی کرکٹرز کی خوب ٹرولنگ کی۔


    ہدایتکار،میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ پر کہا کہ اگر آپ کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاضر ہیں-


    دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے ہربھجن سنگھ کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو والک اوور سے گیم اوور ہوگیا، ہربھجن پاجی ہن سکون ہے۔

    ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور اتل واسن نے بھی اپنی ٹیم کو خوب آرے ہاتھوں لیا-

    سابق کھلاڑیوں نے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کوہلی الیون کو گھر کے شیر گھر سے باہر ڈھیر کا طعنہ بھی ماردیا اس کےعلاوہ سابق کھلاڑیوں نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے ٹیم نے رن بنانے تھے نہیں بنا سکے،وکٹیں لینی تھیں نہیں لے سکے۔

    خیال رہے کہ رواں ورلڈکپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

  • آریان خان کوتاوان کے لیے اغوا کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ،ماسٹر مائنڈ بی جے پی رہنما تھا

    آریان خان کوتاوان کے لیے اغوا کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ،ماسٹر مائنڈ بی جے پی رہنما تھا

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغوا کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا تھا –

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے انکشاف کیا ہےکہ آریان خان کو اغوا کرنے کا منصوبہ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما موہت کمبوج نے تشکیل دیا تھا اغوا برائے تاوان کی اس واردات میں این سی بی ممبئی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے بھی شامل تھے۔

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل عدالت میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی میں بھی کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب کی گئی تھی جبکہ تین دن قبل سمیر واکھنڈے کو آریان خان سمیت دیگر چھ اہم کیسز کی تفتیش سے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔

    نواب ملک کے مطابق بنا بنایا منصوبہ دراصل ایک سیلفی کی وجہ سے خراب ہوا۔مہاراشٹر کے وزیر نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ آریان خان کی طرح چند دیگر اہم افراد کو بھی کروز پر بلا کر منشیات کیسز میں پھنسانے کی سازش تیار ہوئی تھی۔

    آریان خان کا کیس سمیر واکھنڈے سے دہلی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کو منتقل

    انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کہا گیا تھا کہ آریان خان نے کسی کروز کی ٹکٹ ہی نہیں لی تھی اور نہ گئے تھے بلکہ وہ پراتیک گابا اور امیر فرنیچر والا کی وجہ سے وہاں پر موجود تھے جب کہ میں سیدھے طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ یہ اغوا برائے تاوان کا کیس تھا۔

    نواب ملک نے براہ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر موہت کمبوج کے کسی جاننے والے نے سارا جال بچھایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے آریان خان کو لے جایا گیا، پھر اغوا اور 25 کروڑ تاوان کا ایک کھیل شروع ہوا جس کے بعد 18 کروڑ بھارتی روپوں میں ڈیل طے ہوئی،50 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی ہوگئی لیکن پھر ایک سیلفی نے بنا بنایا کھیل خراب کردیا۔

    راہول گاندھی کا شاہ رخ اور گوری کو خط، آریان کی گرفتاری پر احساس ندامت کا اظہار

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر نواب ملک نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا مگر انہوں نے واضح طور پراشارہ نجی تفتیش کار کے پی گوساوی کی آریان خان کے ساتھ وائرل ہونے والی سیلفی کی جانب کیا اورنواب ملک نے بی جے پی کے لیڈر موہت کمبوج کو سارے کھیل کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ وہ اس بھتہ خوری میں انسداد منشیات افسر سمیر واکھنڈے کے ساتھی تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ کاشف خان سمیت دیگر منتظمین کا خیال تھا کہ وفاقی وزیر اسلم شیخ سمیت دیگر کئی اہم افراد کے بچوں کو کروز پر لایا جائے گا جس کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کی بدنامی بھی کی جائے گی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنما موہت کمبوج نے عائد کردہ تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

    آریان خان کا قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ