Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر کرس گیل کا بیان سامنے آ گیا

    ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر کرس گیل کا بیان سامنے آ گیا

    ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کے سے متعلق معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک غیر معمولی کیریئر تھا ، میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر آئی سی سی کے ساتھ لائیو چیٹ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کے سے متعلق کہا ہے کہ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اگر وہ مجھے میرے ہوم کراوڈ ’ جمیکا‘ میں میچ دیتے ہیں تو پھر میں یہ کہہ سکتا ہوں ’آپ کا بہت بہت شکریہ دوستو‘۔

    کرس گیل کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ، اگر نہیں تو پھر میں اس کا اعلان طویل عرصہ سے کروں گا ، پھر میں بیک اینڈ پر براوو کو جوائن کروں گا اور ہر کسی کا شکریہ ادا کروں گا ، لیکن میں ابھی یہ کچھ کہہ نہیں سکتا ۔جو کچھ ہوااسے ایک طرف رکھ کر میں آج مزہ کر رہا تھا ، میں سٹینڈ میں موجود اپنے فینز کے ساتھ بات چیت کررہا تھا اور محظوظ ہو رہا تھا ، مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے ، میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہتاہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس کی اجازت ملے گی ۔

    کرس گیل کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کا خراج تحسین

    ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے ، میں اپنے ملک کیلئے بہت جذباتی ہوں ، جب ہم میچ ہارتے ہیں تو مجھے بہت تکلیف پہنچتی ہے ، میرے لیے میرے فینز بہت اہم ہیں کیونکہ میں ایک تفریح کار ہوں جب مجھے ان کو محظوظ کرنے کا موقع نہیں ملتا تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے ، آپ کو ممکنہ طور پر وہ جذبات بظاہر مجھ میں نظر نہیں آئیں گے میں انہیں ظاہر بھی نہیں کرتا ، لیکن اندر سے مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے ، خصوصی طور پر ورلڈ کپ میں ۔

    کرس گیل نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ والے دن سے میرے والد کی طبیعت کافی خراب ہے اس لیے مجھے آج رات ہی جمیکا کیلئے واپس نکلنا ہو گا ، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں ۔

    کرس گیل نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں ، ان کی عمر 91 برس ہے ، لیکن تھوڑی بہت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ، مجھے واپس گھر جانا ہو گا ۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے :بھارت پریشان

  • پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے شہر سوات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 120 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

    زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیں؟

    زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

    زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

    پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

    دوسری طرف قدیم زمانے میں زلزلے سے عجیب طرح کی روايات اور کہانیاں منسوب تھیں۔ جیسے ہم نے اپنے بچپن میں سنا تھا کہ ایک بہت بڑے بیل نے زمین کو اپنے ایک سینگ پر اٹھایا ہوا ہے۔ جب وہ سینگ بدلتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔

    یونان کی دیومالائی کہانیوں میں بتایا گیا ہے کہ سمندر کا دیوتا پوسیڈان جب اپنی برچھی زمین کو چبھوتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے قدیم یونانی فلاسفروں کا خیال تھا کہ زمین کے اندر گیسیں بھری ہوئی ہیں۔ جب گیسیں باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں تو زلزلہ آ جاتا ہےاٹھارہویں صدی تک نیوٹن سمیت مغربی سائنس دان اس نظریے کے حامی تھے کہ زمین کی تہوں میں موجود آتش گیر مادوں کے پھٹنے سے زلزلے آتے ہیں۔

    ریکٹر اسکیل کیا ہے؟

    ریکٹر اسکیل ایک پیمانہ ہے جس سے زلزلے کی شدت کی پیمائش کی جاتی ہے۔ ریکٹر اسکیل کے موجد ایک امریکی سائنس دان چارلس ریکٹر ہیں جنہوں نے 1935 میں ایک آلہ متعارف کرایا تھا جس میں ایک سے 10 کے اسکیل پر زلزلے کی پیمائش کی جا سکتی ہے۔

  • عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ

    عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ

    عراقی وزیراعظم کے گھر پر راکٹ حملہ ہوا ہے حملے کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ” کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کے ذریعے بغداد میں وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وزیراعظم اس حملے میں محفوظ رہے حملے میں بغیر پائلٹ مسلح ڈرون استعمال کیا گیا اور اس کے بعد بغداد کے گرین زون میں شدید فائرنگ ہوئی۔

    عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اتوار کی صبح بغداد میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنانے والے “ڈرون بم” کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں الکاظمی نے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں بچ جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’‘میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنے عوام کے درمیان ہوں اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

  • کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ، موت کی وجہ بن گیا

    کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ، موت کی وجہ بن گیا

    کراچی : اورنگی ٹاون کے رہائشی کاشف انصاری کاکرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ، موت کی وجہ بن گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کا جگمگاتا ستارہ بننےکے آرزومند نوجوان کی زندگی کی اننگ مختصر نکلی اورنگی ٹاون کا نوجوان کاشف انصاری کرکٹ سے اپنا جنون اور لگاؤ دکھانے کے لئے ہفتے کی شب گھر سے تو نکلا مگر واپس نہ لوٹ سکا۔

    قذافی روڈ پر کھیلے گئے نائٹ کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران کاشف گیند پر ایسا لپکا کہ سڑک پر اپنی جانب تیزی سے آتارکشہ نہ دیکھ سکا اور رکشہ سے ٹکرا گیا-

    بس کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 18 جاں بحق

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف کے بھائی نے بتایا کہ مےمتوفی کو دماغ پر چوٹ لگی تھی اور اس کے دماغ کے دو آپریشن ہوئے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ صحت بہتر ہو رہی ہے، لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

    دوستوں کا کہنا ہے کہ کاشف کا کرکٹ میں ٹیلنٹ غیرمعمولی تھا اور اس ہی وجہ سے وہ اپنی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی تھا جوان بیٹے کی موت کا صدمہ جھیلنے والے والد عبد الحئی انصاری نے حکمرانوں سے فریاد کی ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کی میدان فراہم کئے جائیں تاکہ کسی اور کا بیٹا اس طرح نہ بچھڑ جائے۔

    ایک نہیں دو پاکستان، رکن اسمبلی نے جان بوجھ کر ماری گاڑی کو ٹکر، پولیس کا کاروائی…

    واضح رہے کہ آزادکشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے بس منجیاڑی کے قریب کھائی میں گر گئی تھی پولیس کے مطابق بس راولاکوٹ سے کوٹلی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا،۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے بس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں چھ زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئےکہا تھا کہ حادثے میں 18 اموات ہوئی ہیں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیاوزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا تھا-

    زہریلی شراب پینے سے 25 ہلاکتیں

  • پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی    شوکت ترین

    پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی شوکت ترین

    مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک 2 روز میں حتمی گفتگو ہو گی اور معاملہ حل ہو جائے گا جبکہ اعلامیہ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔

    چینی سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملز اور ڈیلرز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی ہے اور عوام بتائے کہ باریک چینی کیوں نہیں کھا رہے ؟ جتنا میٹھا موٹی چینی کرتی ہے اتنا ہی پتلی بھی کرتی ہے۔

    کراچی ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی پریس کانفرنس

    انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں موٹی چینی آج 140 روپے سے 117 روپے ہو گئی ہے لیکن باہر سے منگوائی گئی باریک چینی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ قیمتوں کا تعین صوبائی معاملہ ہے ہم تو صرف ہدایات دے رہے ہوتے ہیں۔

    شوکت ترین نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے درآمدات کم کرنی پڑے گی اور درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سندھ کو اگر درآمدہ چینی چاہئے تو وفاق سے مانگ لے، حکومت کے پاس 1 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جب کہ شوگر ملز کے پاس 11 روز کے ذخائر موجود ہیں۔

    کراچی پریس کلب میں چینی کے بحران کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا تھا کہ ملک میں چینی کی سالانہ کھپت 60 لاکھ ٹن ہے، سندھ حکومت نے گنے کی سپورٹ پرائز کا اعلان کیا مگر ابتک نوٹس جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے شوگر ملز میں کرشنگ تاخیر ہو سکتی ہے ۔

    چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کیلئے فیصل آباد میں سیمینار کا انعقاد

    ملک میں 15ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہے ۔ سندھ میں ابھی تک کوئی شوگر مل نہیں چلی ۔ ‏سندھ حکومت کوچینی چاہیے تو وفاقی حکومت دینے کو تیار ہے لیکن سندھ حکومت چینی کے معاملے پر وفاق سے مدد لینے کو تیار نہیں چینی کا معاملہ صوبائی ہے سندھ میں کرشنگ شروع نہ ہونے پر ملز نے چینی کی قیمت بڑھا دی ہے ۔

  • گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید471کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار711 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 538 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43 ہزار348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • طیارہ حادثے میں معروف گلوکارہ ہلاک

    طیارہ حادثے میں معروف گلوکارہ ہلاک

    برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں ایک معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے 26 سالہ میریلیا گزشتہ سال برازیل میں سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ تھیں ہوائی جہاز زمین سے ٹکرانے سے قبل کمپنی کی ملکیت بجلی کی تقسیم لائن سے ٹکرایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

    آریان خان کا کیس سمیر واکھنڈے سے دہلی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کو منتقل

    دوسری جانب برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس خبر سے پورا ملک غم زدہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ مینڈونکا آج کی نسل کے عظیم ترین فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ بولسونارو نے ٹویٹ کیا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے اپنے بہت قریبی شخص کو کھو دیا ہے۔

    لڑکے بھی اسکرٹ پہن کر آئیں، اسپین میں اسکول انتظامیہ کا انوکھا حکم

    میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ،8 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    فیصل قریشی دبئی میں حادثے کا شکار

    والدہ کو تین بار موٹر وے سے اغوا کیا گیا زویا ناصر

    گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

    بعد از مرگ بھارتی اداکار پنیت راج کمار کی آنکھیں نابینا افراد کو عطیہ کر دی گئیں

  • کرس گیل کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کا خراج تحسین

    کرس گیل کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کا خراج تحسین

    ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل اور آل راؤنڈر ڈیوائن براؤ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر کرکٹ کے میدانوں کو الوداع کہہ دیا ہے –

    باغی ٹی وی : جہاں دنیائے کرکٹ کے معروف بلے باز کرس گیل کو دنیا بھر سے ان کے مداح انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں سابق پاکستانی کپتان پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی باز کرس گیل کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔


    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےشاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    شاہد آفریدی نے کرس گیل کو شاندار کریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری دنیا میں نئی نسل کے کھلاڑیوں کو بہت متاثر کیا علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کرس گیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


    واضح رہے کرس گیل اور ڈیوائن براؤ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلا۔

  • خمیر شدہ سویابین کی مصنوعات سے دمے کی شدت کم ہو سکتی ہے؟

    خمیر شدہ سویابین کی مصنوعات سے دمے کی شدت کم ہو سکتی ہے؟

    خمیر شدہ سویابین کی غذائی مصنوعات سے دمے کی علامات اور شدت میں کمی آتی ہے-

    باغی ٹی وی : تجربات کے دوران چوہوں کو خمیری سویابین سے بنا ہوا ایک غذائی سپلیمنٹ کھلایا گیا جو ’’اِمیوبیلنس‘‘ کے نام سے دستیاب ہے اس سپلیمنٹ میں ’آئسوفلیوونز‘ کہلانے والے اہم غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جنہیں نظامِ ہاضمہ کے علاوہ دماغ اور ہڈیوں کےلیے بھی مفید سمجھا ہے جبکہ یہ کینسر کی بعض اقسام کے خلاف بھی مؤثر پایا گیا ہے۔

    انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس، نہار منہ اُبلا انڈا کھانا صحت کے لئے کتنا ضروری؟

    حالیہ برسوں میں کچھ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا تھا کہ سویابین کے استعمال سے دمے کی شدت بھی کم ہوتی ہے، لیکن اس حوالے سے 2015 میں شائع ہونے والی ایک طویل طبّی آزمائش بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

    اسی تسلسل میں ریسرچ جرنل ’’نیوٹریئنٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں اوساکا یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سویابین والے فوڈ سپلیمنٹ کے استعمال سے چوہوں میں سانس کی نالی میں الرجی کم ہوتی دیکھی گئی تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان نتائج کی انسانوں میں تصدیق ہونا باقی ہے۔

    بچوں کی پیدائش آپریشن سے کیوں؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی

    اس کے علاوہ، دمے سے متعلق خون کے سفید خلیات (اِیوسینوفلز)، پھیپھڑوں کی رگوں میں سوزش اور بلغم بننے کی مقدار میں بھی کمی کا مشاہدہ ہوا بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دمہ اور سانس کی دیگر تکالیف میں خمیر شدہ سویابین میں شامل فائبرز کوئی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے انہوں نے مزید محتاط اور فیصلہ کن انسانی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دمے کی صورت میں سویابین کے فوائد کی حتمی طور پر تائید یا تردید ہوسکے۔

    پالک کا ستعمال آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے تحقیق

    دمہ کیا ہے ؟
    دمہ ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جو آپ کے پھیپڑوں پر اثر انداز ہو تی ہے۔ دمہ کی سب سے عام علامت سانس سے سیٹی کی آوازوں کا نکلنا ،کھانسی ہونا اور سانس لینے میں دشواری پیش آنا ہے،یہ علامتیں صحت کے کسی اور مسئلے کے باعث بھی ہو سکتی ہیں۔ اس لئے پہلی مرتبہ آپکے ڈاکٹر کے لئے اس مرض کی تشخیص تھوڑی مشکل ہو گی،بالخصوص شیر خوار اور بہت چھوٹے بچوں میں۔

    دمہ آپ کےپھپھڑے عمر بھر کے لئے متاثر کر سکتا ہے۔ کبھی تو آپ اس سے نجات پر سکون محسوس کریں اور کبھی آپ کی حالت دمہ کے باعث بہت خراب ہو جائے گی۔

    دمےکے شناخت کی کئی علامتیں ہیں جیسےسانس لیتے وقت سیٹی کی آواز آنا، کھانسی،سانس پھولنا، سینے کا درد،نیند میں بے چینی یا پریشانی ہونا،تھکان اور بچوں کو دودھ پینے میں تکلیف ہونا وغیرہ۔اندرونی وبیرونی الرجی،دھول مٹی ،موسم کی تبدیلی اورسانس کی نالیوں میں انفیکشن سے دمہ اور بیڑی سگریٹ کے استعمال اورہوائی آلودگی ۔

    میتھی دانے سے گرتے بالوں کا علاج

    دمے کے خاتمے کے لیے کوئی مخصوص علاج نہیں ہے مگر اسے مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔جسمانی جانچ اور میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے سے دمے کی پہچان ہوتی ہے۔خون کی جانچ،ایکسرے،خون میں آکسیجن کی مقدار ،پھیپھڑوں کی حرکت کی جانچ،اسپائرومیٹری اور الرجی ٹیسٹ کے ذریعے دمے کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

    دمے کی روک تھا م دو طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔ایک علاج اور دوسرے احتیاط سے۔احتیاط یہ ہے کہ مریض کو اپنے روزمرہ کے معمولات تبدیل کرنا ہوں گے۔اگر وہ کسی بھی قسم کے نشے کا عادی ہوتو فوراًاسے چھوڑ دے،دھول، مٹی اورفضائی آلودگی سے بچیں اور موسم کی تبدیلی سے نقصان ہوتا ہوتو اس کے لیے محفوظ اقدامات اختیار کریں۔

    صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    ساتھ ہی ایک بات یہ بھی ذہن نشین رہے کہ نہ صرف سگریٹ چھوڑنا ہے بلکہ اسے استعمال کرنے والے افراد کی صحبت سے بھی بچناہوگا ،کیوں کہ اس کا دھواں دوسروں کے لیے بھی مضرہے۔

    دمے کے علاج کے لیے سب سے زیادہ دو چیزیں استعمال ہوتی ہے۔ایک میٹرڈ ڈوز اِن ہیلر اور دوسرے پاؤڈر اِن ہیلر۔ان دواؤں میں امید افزا بات یہ ہے کہ ان کے مضراثرات نہیں ہوتے۔اس لیے کہ اِ ن ہیلر (دمہ کا پمپ)سے دی جانے والی ادویہ کی بہت کم مقدار خون میں شامل ہوتی ہے۔سانس کی نالی جس جگہ خراب ہوتی ہے یہ دوائیں اسی جگہ اثر انداز ہوتی ہیں۔ اِن ہیلر سانس کی نالیوں کو مزید خراب ہونے سے روکتا ہے۔

    اگر اِن ہیلر بند کردیاجائے اور فوری طور پر آرام کے لیے گولی و انجیکشن کا استعما ل بار بار کیاجائے ،جسے اسٹیرائیڈ کہا جاتا ہےتو ذہن نشین رہے کہ یہ ادویہ خون میں شامل ہوکر مزیدنقصان کا سبب بنتی ہیں ، جیسےہڈیوں کمزور ہونا،دیگراعضائے جسمانی کا متاثر ہونا وغیرہ ۔

    ڈبل روٹی کے انسانی صحت پر منفی اثرات طبی ماہرین

  • سوشل میڈیا پر نام تبدیل کرنے کا مطلب علیحدگی یا طلاق نہیں    عامر لیاقت

    سوشل میڈیا پر نام تبدیل کرنے کا مطلب علیحدگی یا طلاق نہیں عامر لیاقت

    پاکستان کے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراپنا نام تبدیل کر لیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا دونوں کی طلاق کی خبریں گردش میں ہیں-

    باغی ٹی وی : سیدہ طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام بجائے دوبارہ والد کا نام لگالیا جس کے بعد ان کے دونوں اکاؤنٹس کی پروفائل پر ان کا نام اب ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبی انور‘‘ ہے دوسری جانب سیدہ طوبیٰ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فولوبھی نہیں کیا ہوا۔

    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اپنا نام تبدیل کر لیا

    سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جہاں سیدہ طوبیٰ نے اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا وہیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے نام کے ہیش ٹیگ میں بھی تبدیلی کی ہے پنے نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے طوبیٰ نے اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس میں ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا ہے۔

    جس کے بعد سے میڈیا میں دونوں کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے عامر لیاقت نے اپنے اور طوبیٰ انور کے درمیان سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام افواہوں کی وضاحت کردی۔

    انہوں نے کہا کہ طوبیٰ نے صرف اپنا نام تبدیل کیا ہے اور یہ اس کا حق ہے، اس میں کوئی علیحدگی یا طلاق نہیں ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ گرام پر عامر لیاقت نے طوبی اور اپنی ایک ویڈیو شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ طوبی ان کی بیوی ہیں ان کی طلاق نہیں ہوئی نام تبدیل کرنے کا مطلب طلاق نہیں ہے-

    معروف ماڈل ابیر رضوی نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا

    عامر لیاقت نے لکھا کہ میں واقعی خوش ہوں کہ اس نے میرا یہ نظریہ اپنا لیا ہے کہ ہم نے شادی کے بعد والد کا نام کیوں بدلا۔ اس کے والد ایک پیارے اور شریف آدمی ہیں طوبی ایک پیشہ ور جواہر ہے اور وہ میرے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبز واری کے ساتھ دوسرا مرکزی کردار ادا کر رہی ہے میں ان دونوں سے خوش ہوں اور ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کے بعد عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

    والدہ کو تین بار موٹر وے سے اغوا کیا گیا زویا ناصر