Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ،8 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ،8 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    ٹیکساس : ہیوسٹن میں میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا تپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں آسٹرو ورلڈ فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ‘سینکڑوں’ زخمی ہو گئے۔

    معروف ماڈل ابیر رضوی نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا

    رپورٹس کے مطابق اسٹیج کی طرف ہجوم کا دباؤ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے بعد بڑھ گیا اس وقت سکاٹ این آر جی پارک میں پرفارم کر رہے تھے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیج کے سامنے کی طرف بھیڑ کا دباو بڑھنے لگا اور اس سے کچھ گھبراہٹ ہوئی اور کچھ لوگ زخمی ہونے لگےلوگ بے ہوش ہو کر گرنے لگ گئے، اور اس سے مزید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

    فیصل قریشی دبئی میں حادثے کا شکار

    حکام کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے 17 افراد کو اسپتال منتقل کیا جن میں سے 11 کو دل کا دورہ پڑا این آر جی پارک میں جائے وقوعہ پر بھی بہت سے لوگوں کا علاج کیا گیا، جہاں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا حادثے میں کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے فوراً بعد شو کو ختم کر دیا گیا اور دوسرے دن کا پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے-

    بعد از مرگ بھارتی اداکار پنیت راج کمار کی آنکھیں نابینا افراد کو عطیہ کر دی گئیں

    رپورٹس کے مطابق دو روزہ ایونٹ کی افتتاحی رات50,000 کا ہجوم دیکھنے میں آیا ایونٹ کے ٹکٹ اس سال مئی میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ سال عالمی وبا کورونا کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

    گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

  • کورونا وائرس: فائزر کی تیار کردہ دوا 89 فیصد موثر ، کمپنی کا دعویٰ

    کورونا وائرس: فائزر کی تیار کردہ دوا 89 فیصد موثر ، کمپنی کا دعویٰ

    امریکی دواساز کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ کورونا سے بچاؤ کی اینٹی وائرل دوا مریضوں کے اسپتال میں داخلے کی شرح اور موت کے خدشے کو 89 فیصد تک کم کر سکتی ہے.

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطاقب فائزر کمپنی نے کہا کہ ان کی دوا استعمال کے لیے تیار ہے اور اسکے تجرباتی مراحل میں حاصل کیے گئے نتائج حوصلہ افزا ہیں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن کو جلد دوا کی منظوری کے لیے کہا جائے گا۔

    امریکی اور بھارتی شراکت سے تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی ایک ملک میں منظوری

    فائزر نے 775 لوگوں پر اپنی دوا کے استعمال سے متعلق ابتدائی نتائج جاری کئے ہیں ان افراد کو بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے فوراً بعد ایک اور اینٹی وائرل کے ساتھ یہ دوا دی گئی تھی ایک مہینے کے بعد مرتب کیے جانے والے نتائج کے مطابق اس کے استعمال سے مرض کی علامتوں اور اسپتال جانے کی شرح میں 89 فی صد کمی ہوئی اور اس دوران کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔

    فائزر کے چیف سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر میکیل ڈولس ٹن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ ایک غیر معمولی دوا ہے اس کی افادیت تقریباً 90 فی صد ہے اور یہ موت سے 100 فی صد تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    دوسری جانب ایک اور دوا ساز کمپنی مرک نے سب سے پہلے کورونا کے علاج کے لیے گولیاں تیار کی ہیں جس کے نتائج بہتر رہے ہیںا س ضمن میں امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایاتھا کہ اس کی کورونا کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    امریکہ کا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا ادارہ اس دوا کی منظوری سے پہلے اس کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ جمعرات کے روز برطانیہ نے اسے استعمال کے لیے منظور کر لیا ہے۔

    ماہرین نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے گولیوں اور کیپسول کی شکل میں دوا کی تیاری کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوا سے کورونا کے علاج میں بڑی پیشرفت ہو گی۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیرِ انتظام برازیل میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا ’فلوووکسامائن‘ (fluvoxamine) بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے –

    ان آزمائشوں میں 1472 ایسے مریض بطور رضاکار شریک کیے گئے تھے جن میں کووِڈ 19 کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص ہوچکی تھی ان میں سے 739 مریضوں کو دس دن تک روزانہ اصل فلوووکسامائن کی 100 ملی گرام والی دو گولیاں، جبکہ باقی 733 کو اسی ترتیب سے کوئی دوسری بے ضرر گولی (پلاسیبو) کھلائی گئی۔

    ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے ڈبلیو ایچ او

    دوا شروع ہونے کے 28 دن بعد تک ہر مریض کو زیرِ مشاہدہ رکھا گیا تاکہ بیماری کی شدت بڑھنے یا نہ بڑھنے پر نظر رکھی جاسکے جن مریضوں نے اصل فلوووکسامائن استعمال کی تھی، ان میں کووِڈ 19 کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح 30 فیصد کم دیکھی گئی جبکہ وہ مریض جو فلوووکسامائن کے ساتھ ساتھ دوسری دوائیں بھی لے رہے تھے، ان میں یہ شرح 65 فیصد تک کم رہی۔

    فی الحال ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ فلوووکسامائن سے کووِڈ 19 کی شدت زیادہ نہیں ہوتی لیکن یہ معلوم کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے’دی لینسٹ گلوبل ہیلتھ‘ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19 کے علاج میں فلوووکسامائن صرف ڈاکٹر کے مشورے پر ہی استعمال کی جائے۔

    جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے تیار کر لیا گیا ہے سائنسدانوں نے ناک میں ڈالے جانے والے اسپرے کو فوکس ویل کا نام دیا ہے جو کورونا وائرس سے آسانی سے متاثر ہونے والے افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسپرے کو بھارت میں 600 تندرست ایسے طبی کارکنان پر آزمایا گیا ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد کر رہے تھے ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد یہ 8 گھنٹے تک کسی وائرس کے حملے کو محفوظ رکھتا ہے اور اسپرے کی افادیت 66 فیصد ظاہر ہوئی یعنی 66 فیصد افراد کورونا کی وبا سے محفوظ رہے۔

  • جرمنی : کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی،150 افراد ہلاک، 37 ہزار متاثر

    جرمنی : کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی،150 افراد ہلاک، 37 ہزار متاثر

    جرمنی کوعالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے –

    باغی ٹی وی : جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے کورونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک جب کہ 37 ہزار متاثر ہوئے ہیں-

    رپورٹص کے مطابق عالمی وبا اب تک جرمنی میں مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر چکی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی کل تعداد بھی اب 96 ہزار 346 ہو گئی ہے اس لہر کے دوران یومیہ بنیادوں پر اتنی زیادہ نئی انفیکشنز دیکھنے میں آ رہی ہیں، جتنی گزشتہ لہروں کے دوران دیکھنے میں نہیں آئی تھیں۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کی فروری تک یورپ بھر میں کورونا سےمزید 5 لاکھ اموات کی پیشگوئی نے ہرطرف خوف وہراس پیدا کردیا ہے

    فروری تک یورپ بھر میں کورونا سےمزید 5 لاکھ اموات کی پیشگوئی

    عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی رفتار تشویشناک قراردے دی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ کے53ممالک میں کورونا کیسز پھیلنے کی رفتار انتہائی تشویشناک ہے، کوروناکیسزپھیلنےکی یہی رفتار رہی تو فروری2022 تک مزید 5 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ جرمنی میں دسمبر 2020 کے بعد سب سے زیادہ 33949 کیسز رپورٹ کیے گئے دوسری جانب دنیابھرمیں کوروناکیسز کی تعداد 24 کروڑ 93 لاکھ30ہزار689 ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد50لاکھ44ہزار926 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں سامنے سامنے آنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچائی تھی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد

  • اب صارفین اسمارٹ فون کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

    اب صارفین اسمارٹ فون کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

    واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں کمپنی نت نئے فیچرز کی سہولت فراہم کرتی رہتی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سگنلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

    موبائل فونز جن پر یکم نومبر سے واٹس ایپ نہیں چلے گا

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے اب ایک ایسا حیران کن فیچر دیا ہے جس کے بعد آپ اسمارٹ فون کے بغیر بھی آپ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال ملٹی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے صارفین اپنا واٹس ایپ بیک وقت چار ڈیوائسز ویب، موبائل، ٹیب اور کمپیوٹر پر چلا سکتا ہےآپ اس سہولت کی مدد سے ہی اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، جس کے لیے آپ کو صرف ایک بار موبائل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔

    اس کے لئے واٹس ایپ صارف سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔

    فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا

    اس کو صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گا، ایسی صورت میں اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز یا مرضی کی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔

    ابھی یہ سہولت فی الوقت صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین ہی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ لنک ڈیوائس فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو ہی دستیاب ہے۔

    فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا استعمال، والدین کی اجازت ضروری

  • معروف ماڈل ابیر رضوی نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا

    معروف ماڈل ابیر رضوی نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا

    پاکستان کی معروف ابیر رضوی نے ماڈلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی : ابیر رضوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ماڈلنگ انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا ابیر رضوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ ماڈلنگ انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/CV2wNMhBtCr/

    ماڈل نے بتایا کہ یہ سفر رولر کوسٹر کی طرح تھا اور میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے سفر میں ساتھ دیا اور مجھے سپورٹ کیا فیشن انڈسٹری میں میرا سفر حیرت انگیز رہا اور اب میں اپنا یہ وقت اپنے مستقبل کے کاموں پر لگانا چاہتی ہوں۔

    راہول گاندھی کا شاہ رخ اور گوری کو خط، آریان کی گرفتاری پر احساس ندامت کا اظہار

    ابیر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خوشیوں کا انتخاب کریں ابیر رضوی کی پوسٹ پر معروف ماڈل نادیہ حسین، اداکارہ صدف کنول اور منال خان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ابیر رضوی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل میں سے ایک ہیں، وہ ایک برانڈ میں سپر ماڈل 2012 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں ابیر رضوی پاکستانی اور ملٹی نیشنل برانڈز کے لیے بہت سے فیشن شوز اور فوٹو شوٹ کرچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔

    والدہ کو تین بار موٹر وے سے اغوا کیا گیا زویا ناصر

  • پیٹرول ،چینی اور بجلی کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی ہو شربا اضافہ

    پیٹرول ،چینی اور بجلی کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی ہو شربا اضافہ

    کراچی : ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافے کے بعد عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اب ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرتے ہوئے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

    ڈیری فارمرز نےدودھ کی قیمت میں فی لیٹر10روپے اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہر قائد میں دودھ کی قیمتیں 140 اور 150 روپے تک جا پہنچی ہے جس کا اطلاق پیر سے کیا جائے گیا-

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کرکے عوام کے دل زخمی کردئیے

    کراچی انتظامیہ نےگزشتہ روز دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئےکمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ ڈیری فارمرز نےبھی تعین تک موجودہ قیمتیں برقرار رکھنےکی یقین دہانی کرائی تھی کمیٹی نے پیداواری لاگت کا تجزیہ کرکے ایک ہفتےمیں رپورٹ دینی تھی مگر ڈیری فارمر نےکمیٹی کی رپورٹ سے پہلےہی از خود قیمت میں اضافےکا اعلان کردیا۔

    واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے ،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پسیے مہنگی کردی گئی ہے۔

    نیپرا حکام کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہونگے۔

    اس سے قبل تبدیلی سرکار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے-

  • کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت جُھک گئی،علاقے میں خوف و ہراس

    کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت جُھک گئی،علاقے میں خوف و ہراس

    کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت جھک گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل بلڈنگ کو خالی کرالیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےلیاری میں یعقوب شیراروڈ گلی نمبر سات میں رہا ئشی عمارت ایک طرف جھک گئی جبکہ قریبی بلڈنگ کے رہائشی خوفزدہ ہوکرباہر نکل آئے، عمارت کو فوری طور پر ناقابل رہائش قرار دیکر خالی کرالیا گیا ہے اس کے علاوہ قریبی بلڈنگ کے رہائشی خوفزدہ ہوکرباہرنکل آئے۔

    کراچی: واش روم میں کیمروں کا مقصد کیا تھا؟ اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اطراف کی گلیاں سیل کردیں فوری طور پر عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے اور ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، عمارت رہنے کے قابل نہیں ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایس بی سی اے حکام کے معائنے کے بعد عمارت کو مسمار کیا جائے گا۔

    حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انتظامیہ نے اطراف کی چھ مکانات کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ناظم جوکھیو قتل، تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں پولیس کی 8 رکنی مشترکہ…

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی بنیادیں ہی کمزور ہیں اور یہ تعمیرکےوقت سےہی ٹیڑھی ہے جب عمارت کی تعمیر جاری تھی تو اس وقت بھی احتجاج کیا گیا تھا تو بلڈر نےکہا کہ 2منزل بنارہےہیں بعد میں 6 منزلہ عمارت تعمیرکردی-

    اہلِ علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگست میں بھی ایس بی سی اے کو اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی کئی گھنٹےگزرجانےکےباوجودایس بی سی اےٹیم عمارت کامعائنہ کرنےناپہنچی، حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیرمیں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا۔

    کراچی: نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے دو کمپنیاں منتخب

  • بغیر میک اپ دیکھ کا شوہر کا بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

    بغیر میک اپ دیکھ کا شوہر کا بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

    مصر:شوہر نے اپنی بیوی کو میک اپ کے بغیر دیکھ کر اسے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : "گلف نیوز”کے مطابق دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، مقامی میڈیا کے مطابق، ایک مصری شخص نے شادی کے صرف ایک ماہ بعد اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھنے پر فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    اس شخص نے عدالت کو بتایا کہ اسے تشویش شادی کے بعد پہلی صبح ہوئی جب اس نے اپنی بیوی کو پہلی باربغیر میک اپ کے دیکھا اس شخص کاکہنا تھا کہ میں شادی کے بعد پہلی صبح حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔

    کراچی: درندگی کی انتہا، ایک ہی خاندان کی3 لڑکیاں جنسی زیادتی کا شکار

    اس نے مزید کہا کہ مجھےمیری بیوی نے دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا ، وہ بدصورت نظر آتی ہے۔

    شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی غیر دلکش شکل کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

    شخص نے بتایا کہ فیس بک پر خاتون ہمیشہ اپنی پرکشش تصاویر پوسٹ کرتی تھی ،چند بار اس کے ساتھ باہر جانے کے بعد بھی اس شخص نے اسے پرکشش پایا اور اس خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم شادی کے ایک مہینے تک بیوی کو بغیر میک کے دیکھ ، دیکھ کروہ تنگ آگیا اور طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

    کراچی: واش روم میں کیمروں کا مقصد کیا تھا؟ اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

  • نعمان نیاز سے تلخ کلامی، شعیب اختر نے کس کے مشورے پر شو چھوڑا؟

    نعمان نیاز سے تلخ کلامی، شعیب اختر نے کس کے مشورے پر شو چھوڑا؟

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز سے تلخ کلامی کے بعد ان کی بہن نے شو سے چلے جانے کا مشورہ دیا تھا ۔

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شو کے دوران مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مزید مت گراو، تم ڈاکٹر نعمان کو معاف کیے جارہے ہو مگر وہ معافی نہیں مانگ رہے، اس لیے شو سے اٹھ کر چلے جاؤ-

    سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا…

    ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے معذرت کرنے پر شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر نعمان سے اسی رات معافی مانگی تھی اب انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب ڈاکٹر نعمان کو مجھ سے نہیں بلکہ پی ٹی وی اور پوری قوم سے معافی مانگنی ہے میں یہ قصہ اس دن وہاں ختم کر کے آ گیا تھا مجھے معافی اس رات کو چاہئے تھی، اب اس کا کوئی فائدہ نہیں، ان کے اس رویے سے سرکاری چینل کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے۔

    لائیو شو میں میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر فنکاروں کی مذمت

    شعیب اختر نے کہا کہ میں اس رات بڑا کچھ کر سکتا تھا، لیکن میں نے نہیں کیا اور سارا معاملہ قدرت پر چھوڑ دیا مجھے اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں اور میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ جو بہت بوڑھی ہو چکی ہیں، ان کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں سے دور رہتا ہوں ڈاکٹر نعمان اب جو مرضی کہیں مجھے اس معاملے پر اب کچھ نہیں کہنا۔

    شعیب اختر بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دعائیں کرنے لگے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی صورتحال پر شعیب اختر نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ بھارت سے فائنل ہو تاکہ ہم دوبارہ پھینٹی لگائیں، اگر نیوزی لینڈ، افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھ سے بڑے سپر سٹار ہیں ،میں ہر بندے کو اپنے سے بڑا سمجھتا ہوں اس لیے زندگی آسان ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ لوگ میرا موازنہ سلمان خان سے کرتے ہیں مگر سلمان خان مجھ سے بہت اچھا انسان ہے۔

  • کراچی: درندگی کی انتہا، ایک ہی خاندان کی3 لڑکیاں جنسی زیادتی کا شکار

    کراچی: درندگی کی انتہا، ایک ہی خاندان کی3 لڑکیاں جنسی زیادتی کا شکار

    کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں 3 لڑکیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، متاثرہ لڑکیوں میں دو سگی بہنیں اور ان کی کزن شامل ہے، متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

    متاثرہ لڑکیوں کے والد کا بتانا ہے کہ بیٹیاں اور بھانجی 2 نومبر کو کام سیکھنے بیوٹی پارلر گئی تھیں، کافی دیر ہونے پر جب نہیں آئیں تو میں بیوٹی پارلر گیا، بیوٹی پارلر سے پتہ چلا کہ لڑکیاں وہاں نہیں آئیں، اگلے دن تینوں لڑکیاں رکشے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر پہنچیں۔

    پولیس کو دیئے گئے والد کے بیان کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ بھنگوریہ گوٹھ سے ایک شخص انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گیا، بچیوں کو ایک فلیٹ میں لے جایا گیا جہاں پر 4 لڑکے موجود تھے۔

    متاثرہ لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکوں نے نشہ آور مشروب پلاکر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے لیے نمونے بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کا کہنا ہے کہ کیس کی تکنیکی بنیادوں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہے لیکن متاثرہ خاندان کے عدم تعاون کے باعث تفتیش میں مشکلات ہیں۔