Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی: نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے دو کمپنیاں منتخب

    کراچی: نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے دو کمپنیاں منتخب

    کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے عمارتیں گرانےو الی 2 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک غیر ملکی اور پاکستانی کمپنی کا انتخاب کیا گیا ہے غیر ملکی کمپنی دھماکے کے ذریعےعمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے ملکی کمپنی روایتی طریقے کے ذریعے عمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے۔

    نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے

    دھماکے کے ذریعے عمارت گرانے والی کمپنی 3 ماہ کی تیاری کے بعد عمارت گرائے گی پاکستانی کمپنی نے انتظامیہ کو ملبے کے عوض رقم کی آفر کی ہے اور 2 ماہ کا وقت مانگا ہے دونوں طریقوں کی مکمل رپورٹ ترتیب کرکے کمشنر کراچی کو پیش کردی ہے جس طریقہ کار کے بھی احکامات ملیں گے اس پر کام فورًاشروع کردیا جائے گا۔

    کراچی: واش روم میں کیمروں کا مقصد کیا تھا؟ اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عمارت کو دھماکے سے گرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے کراچی انتظامیہ نے پاکستان بھر میں کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے لیکن پاکستان میں کسی کمپنی کے پاس عمارت کو جدید ٹیکنالوجی سے گرانے صلاحیت نہیں ہے۔

    نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کے بعد مکہ ٹیرس گرانے کا حکم دے دیا گیا

    افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو کیا ہو گا؟ جد یجا کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

    واضح رہے کہ انتظامیہ نے عدالت کے حکم پر26اکتوبر کو عمارت کے تمام یوٹیلٹی کنکشنز کاٹ دیے تھے رہائشیوں نے عمارت کو خالی کر دیا ہے نسلہ ٹاور کے متاثرین نے چیف جسٹس اور کمشنر کراچی سے بلڈرز سے فلیٹ کی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا تھا کراچی میں شارع فیصل پر قائم غیر قانونی 11 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور میں 44 فلیٹ ہیں، 44 فلیٹ میں سے 14 کرائے پر ہیں۔

  • پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار918 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 567 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار240 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 518 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار497، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار512، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار918، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار103، بلوچستان میں 33 ہزار325، آزاد کشمیر میں 34 ہزار492 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار393 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 943 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار582، خیبرپختونخوا 5 ہزار765، اسلام آباد 944، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 357 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • آریان خان کا کیس سمیر واکھنڈے سے دہلی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کو منتقل

    آریان خان کا کیس سمیر واکھنڈے سے دہلی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کو منتقل

    بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر واکھنڈے سے واپس لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کے افسر سمیر واکھنڈے سے آریان خان سمیت دیگر 6 کیسز بھی واپس لے لیے گئے ہیں این سی بی کے افسر سمیر واکھنڈے نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان سے کیسز واپس لیے جائیں۔

    راہول گاندھی کا شاہ رخ اور گوری کو خط، آریان کی گرفتاری پر احساس ندامت کا اظہار

    یاد رہے کہ آریان خان کے کیس میں گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب کی گئی تھی اس ضمن میں ایک گواہ نے باقاعدہ عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اب سینئر پولیس افسر سنجے سنگھ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم آریان خان کیس سمیت دیگر چھ کیسز کی تفتیش کرے گی۔ اسپیشل ٹیم دہلی یونٹ سے تعلق رکھتی ہے۔

    جوہی چاولہ کا شاہ رخ کے نام 500 درخت لگانے کا عہد

    واضح رہے کہ آریان خان کو انسداد منشیات فورس (نارکوٹکس فورس) نے گزشتہ ماہ تین اکتوبر کو ساتھیوں کے ہمراہ منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا-

    آریان کی جیل سے واپسی،شاہ رخ کا بیٹے کی کاؤنسلنگ کروانے کا فیصلہ

  • لڑکے بھی اسکرٹ پہن کر آئیں، اسپین میں اسکول انتظامیہ کا انوکھا حکم

    لڑکے بھی اسکرٹ پہن کر آئیں، اسپین میں اسکول انتظامیہ کا انوکھا حکم

    اسپین میں اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو بھی لڑکیوں کی طرح اسکرٹ پہن کر آنے کا حکم دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لڑکیوں کی طرح اسکرٹ پہن کر کلاس میں آئیں سکول انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کا بنیادی مقصد اس پیغام کو عام کرنا ہے کہ لباس کی کوئی صنف نہیں ہوتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایڈںبرگ کے کیسل ویو پرائمری اسکول نے طلبا و طالبات دونوں کو کلاس میں اسکرٹ پہن کر آنے کو کہا ہے جس کے بعد تمام طلبا نے "ویئر اے اسکرٹ ٹو” اسکول تحریک میں شرکت کی یہ "کلاتھ ہیو نو جینڈر” تحریک کا حصہ ہے یہ تحریک اس وقت شروع ہوئی تھی جب 15 سال کے طالب علم مائیکل گومز کو کلاس میں اسکرٹ پہننے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا تھا یہ تحریک سب سے پہلے ہسپانوی شہر بلباؤ میں شروع ہوئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق کیسل ویو اسکول کے طلبا و طالبات کے ساتھ اساتذہ بھی اسکرٹ پہنے ہوئے دکھائی دیئے اسکول کی خاتون ٹیچرکا کہنا ہے کہ اسکول دقیانوسی خیالات کے خلاف آگے بڑھ رہا ہے ہم نے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول ڈے کا اہتمام کیا مگر کسی کو اسکرٹ پہننے کے لئے مجبور نہیں کیا۔

    اسکول انتظامیہ کے اس اقدام کی کچھ والدین نے تعریف کی تو کچھ نے اس پر اعتراض بھی ظاہر کیا، کچھ لوگوں نے کہا کہ اس کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بچوں سے پڑھائی کرائیں، انہیں اس سب میں ملوث نہ کریں۔

  • افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو کیا ہو گا؟ جد یجا کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

    افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو کیا ہو گا؟ جد یجا کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

    بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان نے سپر 12 مرحلے کے دوران نیوزی لینڈ کو شکست نہ دی تو انڈین ٹیم کی گھر واپسی ہوجائے گی۔

    باغی ٹی وی :مسلسل دو شاندار فتوحات کے باوجود، افغانستان کے خلاف 66 رنز کی جیت اور اس کے بعد سکاٹ لینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے جیت، بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی صرف ایک جیت ہی ان کے امکانات کو کافی حد تک بڑھا دے گی-


    اگر مکمل طور پر نہیں، تو متحدہ عرب امارات میں T20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں اپنے پہلے دونوں کھیل ہار چکے ہیں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو ہراتا ہے تو ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرپاتے تو پھر کیا ہوگا؟ اس سوال پر رویندرا جدیجا نے ہنستے ہوئے کہا "تو پھر بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے اور کیا۔”

    بھارت چار میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کے پیچھے، جو پہلے ہی لگاتار چار جیت کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اس کے بعد نیوزی لینڈ کا نمبر ہے، جس نے جمعہ کو نمیبیا کو شکست دے کر چار میچوں میں تیسری جیت حاصل کی۔

    خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں رویندرا جدیجا نے مخالف ٹیم کے تین بلے بازوں کو آؤٹ کرکے انڈیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا انہیں اس کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیکربھارت پاکستان اورافغآنستان سے بھی آگے نکل گیا ہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ 2 میں اپنا رن ریٹ ، پاکستان ،افغانستان اور نیوزی لینڈ سے بہتر کرلیا۔

    بھارت کوگروپ 2 میں پاکستان، افغانستان اور نیوزی لینڈ سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے 86 رنز کا ہدف 7.1اوور میں مکمل کرنا تھا جو اس نے با آسانی7 ویں اوور میں مکمل کرلیا۔

    اسکاٹ لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکربھارت پاکستان اورافغآنستان سے بھی آگے نکل گیا

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔

    اسکاٹ لینڈ کی اننگز:
    اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بیٹسمین کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 85 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،جارج مونسے 24 اور مائیکل لیسک 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارت کی اننگز:
    بھارت نے 86 رنز کا ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر ساتویں اوور میں مکمل کرلیا جس کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں برقرار ہیں۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 50 اور رہت شرما 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

    گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی جبکہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔بھارت نے اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 5 نومبر کو کھیلنا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

    نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد نمیبیا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا۔

  • کراچی: واش روم میں کیمروں کا مقصد کیا تھا؟ اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    کراچی: واش روم میں کیمروں کا مقصد کیا تھا؟ اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    کراچی کے پرائیویٹ اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے زیرِ استعمال واش رومز میں خفیہ کیمرے لگانے اور ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمرے واش روم میں نہیں بیسن ایریاز میں لگائے گئے تھے واش روم میں خفیہ کیمروں کا مقصد مانیٹرنگ تھا اس حوالے سے انکوائری میں ایف آئئ اے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے-

    واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسکول میں محکمہ تعلیم نے چھاپہ خواتین اساتذہ کی شکایت پر مارا، خفیہ کیمرے مرد اساتذہ کے واش رومز میں بھی پائے گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، مزيد کارروائی کے لیے محکمہ تعلیم کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کا بتانا ہے کہ کراچی کے ایک نجی اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے زیر استعمال واش رومز سے خفیہ کیمرے پکڑے گئے، جن سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔

    محکمے کو اس بات کی شکایت خواتین اساتذہ نے کی جس کے بعد اسکول پر چھاپا مارا گیا، محکمہ تعلیم کی ٹیم کے مطابق چھاپے کے دوران خفیہ کیمرے مرد اساتذہ کے واش رومز میں بھی پائے گئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران موقع پر موجود اسکول اسٹاف نے جواز پیش کیا کہ کیمرے مانیٹرنگ کیلئے لگائے گئے ہیں، تاہم اسکول کے مالک کی طرف سے باضابطہ کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم کی ٹیم اسکول بھیجی جائے گی اور چیک کیا جائے گا کہ کیمرے کس مقصد کیلئے لگائے گئے تھے-

    خیال رہے کہ خواتین کی ویڈیوز بنانے کے لیے مختلف جگہوں پر خفیہ کیمرے نصب کیے جانے کی اس سے قبل بھی کئی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ قبل ازیں مختلف شہروں میں گیسٹ ہاؤسز میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا تھا۔

  • مسلسل بے خوابی اور خراب نیند سے فالج کا خدشہ بڑھ سکتا ہے      نئی تحقیق

    مسلسل بے خوابی اور خراب نیند سے فالج کا خدشہ بڑھ سکتا ہے نئی تحقیق

    سویڈن: امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ مسلسل بے خوابی سے عین اسی طرح کا فالج ہوسکتا ہے جو تمباکونوشی اور بلند بلڈ پریشر سے لاحق ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : فالج کی ایک قسم نازک دماغی رگ یا رگوں میں خون کا جمع ہونا ہے جس سے رگ غبارے کی طرح پھول جاتی ہے پھر یہ رگ پھٹ جاتی ہے اور ہیمریج یا جریانِ خون لاحق ہوجاتا ہے جو کئی مرتبہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے طبی زبان میں اسے انٹرکرینیئل انیوریزم بھی کہا جاتا ہے۔

    الٹرا پروسیسڈ کھانے کیا ہیں؟ان کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟

    ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تین فیصد بالغان اس عمل سے گزرتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے صرف ڈھائی فیصد کیسز میں رگ پھٹ پڑتی ہے جسے ہم ایک قسم کا فالج کہہ سکتے ہیں اس میں رگ سے خون بہہ کر دماغ اور کھوپڑی کےدرمیان جمع ہوتا رہتا ہے اور اکثر جان لیوا ہوتا ہے۔

    اسٹاک ہوم میں واقع کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر سوسانہ لارسن اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی اور ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دیگر کئی وجوہ میں بے خوابی بھی شامل ہے جو اس خطرے کو بڑھاسکتی ہے۔

    "گھی” جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے ،جانئے گھی سے خوبصورتی بڑھانے کا…

    سائنسدانوں نے 6300 اور پھر 4200 کیسز ایسے دیکھے جن کا جینیاتی تعلق تھا یعنی جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جریانِ خون والا فالج ہوا تھا محتاط اندازے کےبعد معلوم ہوا کہ 24 فیصد جین کا تعلق اس جین سے نکلا جو نیند کی کمی کی وجہ بنتے ہیں۔

    اس سے قبل بے خوابی اور ہیمریج کے درمیان تعلق سامنے نہیں آیا تھا تاہم اس تحقیق سے اتنا ضرور پتا چلا ہے کہ خراب نیند سے فالج کا خدشہ بڑھ سکتا ہےتاہم ماہرین نے اس پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

    تاہم 2016 میں ہی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک سائنسی جائزے کے بعد کہا گیا تھا کہ نیند کی کمی اور خرابی نیند سے بلڈ پریشر میں اضافہ ضرور ہوسکتا ہے –

    ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا تحقیق

    ۔
    2019 میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور نیورالوجسٹ ڈاکٹر نتالیہ راسٹ کا کہنا ہے کہ بے خوابی اور دل کے دورے کے درمیان تعلق پر یہ سب سے بڑے پیمانے پر کی گئی تحقیق ہےانہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک مکمل نتائج پر نہیں پہنچے لیکن اب تک کی تحقیق کے مطابق نیند پوری کرنا اشد ضروری ہے۔

    بے خوابی کی تین بڑی علامات

    امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے رسالے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 5 لاکھ چینیوں سے بے خوابی کی تین بڑی علامات کے متعلق سوال کیے گئے۔

    1۔ کیا انہیں نیند آنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے؟

    2۔ کیا وہ صبح بہت جلدی اٹھ جاتے ہیں اور دوبارہ نہیں سو پاتے؟

    3۔ کیا نیند کی کمی کے باعث وہ دن کو کام پر پوری توجہ نہیں دے پاتے؟

    دس سال بعد ریسرچرز نے تحقیق میں حصہ لینے والوں کے دل کی صحت کا معائنہ کیا، انہیں معلوم ہوا کہ جن افراد میں یہ تینوں علامات موجود تھیں انہیں دل کی تکلیف کے 22 فیصد امکانات زیادہ تھے جبکہ 10 فیصد کو دل کے دورے کا امکان ان افراد کی نسبت زیادہ تھا جو اچھی نیند لیتے تھے سگریٹ نوشی، جسمانی طور پر متحرک ہونے اور شراب نوشی جیسے معاملات کو بھی اس تحقیق میں شامل کیا گیا پھر بھی نتائج میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

    سائنسدانوں نے ایک ایک سوال کے حوالے سے الگ تحقیقات کیں تو یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ نیند کی کمی کے باعث کام پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتے تھے ان میں 13 فیصد کے دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے امکانات تھے۔

    جن افراد نے جلدی اٹھا جانے اور پھر نیند نہ آنے کا جواب ہاں میں دیا تھا ان میں 7 فیصد جبکہ جنہوں نے سونے اور نیند کو برقرار رکھنے میں مشکلات کی شکایت کی تھی ان میں 9 فیصد کو دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے کا امکان ان لوگوں کی نسبت زیادہ سامنے آیا جو نیند پوری کرتے تھے۔

    تحقیق کرنے والوں میں شامل پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لمنگ لی کا کہنا ہے کہ بے خوابی کی علامات اور دل کے دورے کے درمیان تعلق نوجوانوں میں اور نارمل بلڈ پریشر والوں میں اور بھی زیادہ تھا۔

    2017 میں سونے میں مشکلات کے شکار ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کا تجزیہ کیا گیا تھا تو ان میں سے 27 فیصد میں دل کی تکلیف یا دورے کے امکانات پائے گئے تھے۔

    بے خوابی دور کرنے کے آسان ترین ٹوٹکے:

    گرم دودھ اور شہد کا استعمال
    رات کو سونے سے قبل ایک گلاس شہد ملا گرم دودھ بہترین نیند لانے کا زبردست گھریلو ٹوٹکا ہے۔ دودھ میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپٹوفان موجود ہوتا ہے جو ایک ہارمون سیروٹونین کی مقدار بڑھاتا ہے جو دماغ کو نیند کے سگنلز بھیجتا ہے۔ کاربوہائیڈیٹس جیسے شہد اس ہارمون کو تیزی سے دماغ میں پہنچاتے ہیں۔

    نیند دوست ماحول بنانا
    جو لوگ بے خوابی کا شکار ہوں، ان کے لیے پرسکون اور نیند والا ماحول بہتر ثابت ہوتا ہے، اس کے لیے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت تمام تر ڈیوائسز کو کمرے سے باہر یا کم از کم بستر سے دور رکھ دیں، کیونکہ ان پر آنے والے نوٹیفکیشن نیند میں مداخلت کا باعث بنتے ہیں۔

    ورزش کو آزمائیں
    اگر کسی قسم کی بے چینی رات کو جگائے رکھتی ہے تو یوگا، مراقبہ یا ڈائری لکھنے کی کوشش کریں، تائی چی بھی ذہنی تناؤ میں کمی لانے والی طاقتور ورزش ہے، ایک تحقیق کے مطابق اس ورزش کی عادت لوگوں کو جلد سلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

    سونے کا وقت طے کرلیں
    اگر آپ اکثر رات کو جاگتے رہتے ہیں تو آپ کے آسان ترین گھریلو نسخہ وقت طے کرلینا ہے، یعنی روزانہ ایک ہی وقت پر بستر پر جانے اور صبح اٹھنے کو ترجیح بنالیں، اسی طرح سونے سے قبل مطالعہ یا موسیقی سننا بھی دماغ کو سکون پہنچا کر نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔

    نیم گرم پانی سے نہانا
    ویسے یہ طریقہ گرمیوں میں تو کارآمد نہیں تاہم سردیوں میں سونے سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانے کی عادت اچھی نیند کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

    ادویات کو دیکھیں
    متعدد ادویات نیند پر اثرانداز ہوکر بے خوابی کا باعث بنتی ہیں، اگر آپ کسی مرض کا شکار ہیں اور اکثر آپ کو نیند کا مسئلہ درپیش ہے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کرکے ادویات یا ان کی مقدار میں تبدیلی کا مشورہ لیں۔

  • بچپن میں والدین کی فلمیں دیکھنے کے بعد مجھے بُرے خیالات آتے تھے     سارہ علی خان

    بچپن میں والدین کی فلمیں دیکھنے کے بعد مجھے بُرے خیالات آتے تھے سارہ علی خان

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اکثر سوچتی تھی کہ والدہ امریتا سنگھ ایک فحش فلموں کی ویب سائٹ چلا رہی ہیں۔

    باغی ٹی و ی : بھارتی میڈیا کے مطابق معروف فیشن میگزین ’ہارپرز بازار‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ سے متعلق ایسی باتیں بتائی ہیں جنہیں سن کر ہر کوئی حیران ہے۔

    اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تب والدین کی فلمیں دیکھنے کے بعد مجھے بُرے خیالات آتے تھے، والد کی فلم ’اومکارا‘ دیکھی تو محسوس ہوا کہ والد نے کس قدر گندی زبان استعمال کی ہے اور جب والدہ کی فلم ’کلیوگ‘ دیکھی تو لگا جسے وہ کوئی فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔

    سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں دونوں فلمیں دیکھنے کے بعد کافی اداس ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ میرے والدین کتنے بُرے لوگ ہیں اور یہ بالکل بھی مذاق نہیں تھا۔

    انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب والدین کو ان فلموں میں کام کرنے کے بعد بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تو میں حیران ہوئی اور خود سے سوال کرنے لگی کہ آخر یہ ہے کیا؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے ہمیشہ ہی اپنی والدہ سے محبت ملی ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن اب سچ یہ ہے کہ زندگی کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔

    اداکارہ نے انٹرویو کے دوران والدین کی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے جدا ہونے پر کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی سارہ علی خان نے والدین کی طلاق کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے والدین کی شادی ختم ہوئی، اس وقت وہ کم عمر تھیں، تاہم جب تک ان کے والدین ایک ساتھ تھے، انہوں نے کبھی بھی اپنی والدہ کو خوش نہیں دیکھا تھا ن کے خیال میں ان کی والدہ شادی کے 10 سال تک کبھی کھل کر نہیں ہنسیں ہوں گی۔

    سارہ علی خان نے کہا کہ ان کے والدین کی طلاق ہونے پر انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی، کیوں کہ وہ اپنے گھر کے معاملات سے بخوبی آگاہ تھیں اور کم عمری میں ہی سمجھدار بن گئی تھیں ان کے مطابق ایک ایسا گھر جہاں کے افراد ایک دوسرے سے خوش ہونے کے بجائے ایک دوسرے پر بوجھ بن جائے، ایسے میں علیحدگی اور طلاق ہی بہتر فیصلہ ہوتا ہے والدین کی طلاق کے بعد انہوں نے اپنی ماں کو خوش دیکھا جو کہ ان کا حق تھا۔

    واضح رہے کہ سارہ علی خان 12 اگست 1995ء کو پٹودی خاندان میں پیدا ہوئیں تھیں، وہ اداکار امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی اور منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی پوتی ہیں ان کے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 1991 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا، امریتا سنگھ شوہر سے زائد العمر تھیں سیف علی خان امریتا سنگھ سے دو بچے بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ہیں اور اداکارہ اپنے بھائی سے بڑی ہیں-

    طلاق کے 8 سال بعد سیف علی خان نے خود سے 10 سال کم عمر کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی، جن سے انہیں 2016 میں بیٹا تیمور علی خان اور 2020 میں جہانگیر علی خان ہوا۔

    کولمبیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، سارہ علی نے 2018ء کی فلمیں کیدارناتھ اور سمبا میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کرکے اداکاری کا آغاز کیا۔ دونوں فلمیں تجارتی لحاظ سے کامیاب رہیں اور سارہ ​نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ حاصل کیا۔ وہ 2019ء کی فوربس انڈیا کی مشہور شخصیت 100 کی فہرست میں شامل ہوئیں۔

    سارہ علی کو بچپن سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی۔ مگر وہ عزم مصمم کے طور اپنے حقیقی والد کی سگی ماں سے طلاق شدگی اور کرینا کپور سے دوسری شادی کے بعد اداکارہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ والدہ امریتا سنگھ کی کوششوں سے ابھیشیک بچن کی فلم کیدارناتھ میں پہلا موقع ملا اور اس کے بعد دوسری فلم سیمبا میں رنویر سنگھ کے مقابل کاسٹ ہوئیں۔ دونوں فلمیں دسمبر 2018ء میں جاری ہوئیں۔

  • سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج

    سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج

    سپریم کورٹ نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم زاہد نے سات سال سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، اس اپیل کو سپریم کورٹ نے خارج کرتے کی اور اس کا پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے فیصلہ تحریر کیا۔

    یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر چکا ہے رواں سال مارچ میں مجرم زاہد نے اپنے پڑوس میں رہنے والی سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق زیادتی کے کیسز میں متاثرہ فرد کا تنہائی میں لیا گیا بیان سزا کے لیے کافی ہے،معاشرے میں زیادتی کے بڑھتے کیسز کو مضبوط ہاتھوں سےروکنے کی ضرورت ہے،عدالت عظمیٰ فیصلے میں کہہ چکاہےکہ ریپ تنہائی میں ہونے والاجرم ہے،عام طورپر ریپ کیسز میں گواہان کا ہوناممکن نہیں ہوتا،عدالتیں زیادتی کے کیسز میں گواہان سے زیادہ متاثرہ فرد کے بیان پر اکتفا کرتی ہیں۔

    فیصلے کے مطابق ریپ متاثرہ شخص جسمانی اذیت کے ساتھ ساتھ جذباتی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتا ہے، موجودہ کیس میں متاثرہ بچی نے عدالت کے سامنے زیادتی کرنے والے کی شناخت کی، خواتین کے آپسی جھگڑے پر مقدمہ کرنے کے ملزم کا دفاع ناقابل قبول ہے۔

    واضح رہے کہ اپنے خطاب میں بھارتی فلموں کی وجہ سے دہلی ریپ کیپیٹل بنا‘‏میں اپنی نسل کوبچانا چاہتا ہوں:آئیں میری مدد کریںوزیراعظم عمران خان نے ریپ کیسز بڑھنے کی ایک بڑی وجہ موبائل فون کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ‏میں جنسی جرائم بڑھنا بڑی شرمناک چیز ہے ہمیں معاشرے کیلئے فکری انقلاب کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں پر سوشل میڈیا کی یلغار ہے آج ‏موبائل کےذریعے بچے کے پاس ایسا مواد ہے جو بہت کچھ سیکھاتاہے ہمیں معلوم ہی نہیں کہ سوشل میڈیا کا ‏نیٹ ورک کتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    ‏’بھارتی فلموں کی وجہ سے دہلی ریپ کیپیٹل بنا‘‏میں اپنی نسل کوبچانا چاہتا ہوں:آئیں میری مدد کریں:وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کےبہتر مستقبل کیلئے اسکالرز پر بڑی ذمہ داری ہے اسکالرز اچھے اور برے کی تمیز ‏سکھاتے ہیں، تاریخ پڑھیں تو عالم کا بہت بڑا رتبہ تھا اسکالرز قوم کا قبلہ درست کرتے ہیں-

    وزیراعظم نے کہا کہ مغربی سولائزیشن کو ‏بہت قریب سے دیکھا ہے اسکالرز ایک قوم کے نظریے کاتحفظ کرتے ہیں دانشوروں کی اہمیت کم ہونےسے تہذیب ‏زوال پذیر ہوتی ہے اسکالرز راستہ بھول جائیں تو معاشرے کو نقصان ہوتاہے آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ‏ضرورت ہے افسوس ہوتاہے کہ ہمارے لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا بھی ٹھیک سے پتہ نہیں ہوتا۔

    سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوانوں اور بچوں پر یلغار ہے، آج ایک بچے کے پاس موبائل فون میں ایسا مواد ہے منی اور مثبت دونوں ہے، اس لیے نوجوان نسل کو تعلیم دینے کیلئے سب پر بڑی ذمہ داری ہے۔

    ایک سائٹ کو منفی مواد پر بند کرتے ہیں تو اگلے دن دوسری سائٹ نکل آتی ہے۔ ہم اس کو روک نہیں سکتے لیکن ہم تربیت دے سکتے ہیں کہ انہوں نے اس کو کس طرح ڈیل کرنا ہے۔پاکستان میں بچوں کے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، جنسی جرائم بڑھنا شرمناک ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ جب برے کو برا نہیں کہتے بلکہ اس کو قبول کرلیتے ہیں تو قوم مر جاتی ہے، اگر میں اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملاتا ہوں تو اعتراف کرنے کے مترادف ہے کرپشن کوئی بری چیز نہیں۔

  • بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا    ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثے پر تعزیت کرتے ہیں جبکہ پاکستان کا کابل میں دہشت گردی پر اظہار افسوس ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد اور سہولت کے لیے ایف ایم پورٹل کا افتتاح ہو گیا ہے –

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ دار ملک نہیں ہے جبک ایف اے ٹی ایف کو چند ممالک سیاسی بنیادوں پر استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان کی کارگردگی کا ایف اے ٹی ایف رکن ممالک نے اعتراف بھی کیا ہے اس کے سیاسی بنیادوں پر استعمال کے باوجود ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے پرعزم ہیں ۔

    وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ماموں بنا دیا، لیاقت بلوچ

    عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ افواج کی موجودگی نے اس کو دنیا کا بڑا ملٹرائزڈ زون بنا دیا ہے اور بھارت نے جموں و کشمیر کے مخلتف حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے لیکن بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے شارجہ کی پروازوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہ سرحد پار حملوں پر موثر قابو پانا پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہو گا اقوام متحدہ کو شیو سینا اور آر ایس اسی جیسی تنظیموں کا حقیقی جائزہ لینا چاہیے کشمیر میں نئی تحقیقاتی ایجنسی کے قیام پر تشویش ہےقابض فوج اس ایجنسی کو کشمیریوں کو دبانے کیلیے استعمال کرے گی ۔کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر حملے بڑھ رہے ہیں

    کرتارپور راہداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر ہمارا مؤقف واضح ہے اور افغانستان میں ہم امن و استحکام چاہتے ہیں ہم ایسے اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے جس سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو افغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ جن حالات میں امریکہ کے ساتھ گراؤنڈ اینڈ ائیر لائنز آف کمیونیکیشن معاہدہ کیا گیا تھا وہ بدل چکے ہیں ۔اب افغانستان میں بھی حالات میں بڑی تبدیلی آ چکی ہے-

    کرکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قو می ٹیم نے ٹی 20 چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت میں کرکٹ سے متعلق رویہ قابل مذمت ہے۔

    اللہ کےحضوردعائیں کریں،اللہ کومنظورہواتو ان شااللہ ورلڈکپ جیت جائیں گے:محمد رضوان

    اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرے، کشمیری مندوب