Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی گئی اور شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 اور3 ون ڈے میچزکھیلے گی۔


    پی سی بی کے مطابق یہ تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

    مہمان ٹیم تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی ،ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

    ’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘:بھارتی جیت کوافغان ٹیم کا احسان قراردیا جانے لگا

    بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بن گئے

    محمد رضوان کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

    ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

  • مسجد وزیر خان کیس :صبا قمر کی علالت کے باعث عدالت میں حاضری معافی کی درخواست

    مسجد وزیر خان کیس :صبا قمر کی علالت کے باعث عدالت میں حاضری معافی کی درخواست

    مسجد وزیر خان کیس میں اداکارہ صبا قمر نے بیماری کے باعث عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان میں شوٹنگ، ویڈیو بنانے اور مسجد میں رقص کرنے کے باعث مسجد کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر لاہور کے ضلع کچہری میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے صبا قمر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

    صبا قمر نے بیماری کے باعث عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائرکردی جس میں کہا گیا کہ صبا قمر کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق بیماری کی تشخیص کے لیے خون کے نمونے نجی لیبارٹری کو دیئے ہیں بیماری کی بنیاد پر صبا قمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ درخواست کے ساتھ صبا قمر کی ٹیسٹ کے لیے نمونے کی رسید بھی دی گئی ہے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پرصبا قمر اور بلال سعید کو طلب کر لیا اس کے علاوہ عدالت نےاگلی سماعت پر ملزموں کی بریت کی درخواست پر وکلا کو بھی طلب کیا عدالت نے دوران سماعت ملزموں کو ویڈیو کی یو ایس بی بھی فراہم کر دیں۔

    صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

    گزشتہ برس اگست میں سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کو پامال کیا گیا تھا۔ ویڈیو پر سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر اس کی بھرپور مذمت کی گئی تھی۔

    دونوں کے خلاف ابتدائی طور پر دفعہ 295 پ کے تحت لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں عدالتی حکم کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایڈووکیٹ سردار منظور چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور انہوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    مقدمہ دائر ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو عدالت نے طلب بھی کیا تھا اور دونوں ستمبر 2020 میں ہونے والی سماعتوں میں پیش بھی ہوئے تھے اور انہوں نے ضمانت حاصل کی تھی دونوں کے خلاف اگست 2020 میں جاری کیے گئے گانے ’قبول‘ کو جاری کرنے کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    ’قبول‘ میں بلال سعید اور صبا قمر کو مسجد وزیر علی خان میں نکاح کی رسم ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن ان پر اس وقت الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر مسجد کی حدود میں رقص بھی کیا۔

    دونوں اداکاروں نے مسجد کی حدود میں رقص کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مسجد میں صرف نکاح کی رسم کی شوٹنگ کی تھی اور اس ضمن میں انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت بھی لی گئی تھی۔

  • عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اپنا نام تبدیل کر لیا

    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اپنا نام تبدیل کر لیا

    پاکستان کے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراپنا نام تبدیل کر لیا،

    باغی ٹی وی : سیدہ طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام بجائے دوبارہ والد کا نام لگالیا جس کے بعد ان کے دونوں اکاؤنٹس کی پروفائل پر ان کا نام اب ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبی انور‘‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے دوسری جانب سیدہ طوبیٰ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فولو نہیں کیا ہوا۔

    سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جہاں سیدہ طوبیٰ نے اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا وہیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے نام کے ہیش ٹیگ میں بھی تبدیلی کی ہے اگر سیدہ طوبیٰ کی پرانی پوسٹ دیکھی جائیں تو ان میں طوبیٰ اپنے نام کے ساتھ ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتی تھیں لیکن گزشتہ روز اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے طوبیٰ نے اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس میں ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا ہے۔

    دوسری جانب سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ساتھ ان کی ایک بھی تصویر موجود نہیں ہے جب کہ عامر لیاقت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان دونوں کی تصاویر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کے بعد عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

  • چینی بحران: قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    چینی بحران: قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    اسلام آباد میں فی کلو چینی کی قیمت150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50کلو کا بیگ 720روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزارروپے کا ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے 50کلوبیگ کی قیمت 6280 روپے تھی مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچون دکانوں پر چینی 150روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔

    راولپنڈی میں چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 130روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 50کلو چینی کی بوری کی قیمت 6300 میں فروخت ہو رہی ہے۔ باریک چینی بھی 110 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

    ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں ہو شربا اضافہ ، شہری پریشان

    لاہورمیں مقامی چینی کے50 کلو کے تھیلے کی قیمت 7 ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے۔ اکبری منڈی میں 50 کلو کا تھیلا7 ہزار 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ درآمد شدہ باریک چینی کا تھیلا 4 ہزار 356 روپے میں دستیاب ہےچینی کا فی کلو ہول سیل ریٹ141 روپے ہے ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملز مالکان چینی سپلائی نہیں کررہے۔

    چمن میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو تھی آج جنرل اسٹور اور پرچون دکانوں میں چینی فی کلو 143 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

    عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے .عظمیٰ بخاری

    پشاورمیں بھی چینی کی قیمت فی کلو 10 روپے بڑھ گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے اوربوری کی قیمت 7ہزارتک پہنچ سکتی ہے-

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ تبدیل نیا کپتان کون ہوگا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ تبدیل نیا کپتان کون ہوگا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ روی شاستری کی جگہ لیں گے جو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے اختتام پر اپنے عہدے سے دستبردار ہونے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے ان کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے رضا مندی کا اظہار بھی کر دیا گیا ہے راہول ڈریوڈ کو دو سال کا کانٹریکٹ دیا جائے گا۔

    واقعی:بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی نے راہول ڈریوڈ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ’راہول کا کیریئر شاندار رہا ہے اور وہ عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کے دور میں بھارتی کرکٹ نئی بلندیوں پر جائے گی۔‘

    48 سالہ ڈریوڈ اپنے کلاسیک انداز اور مضبوط دفاع کی وجہ سے ’دیوار‘ (The Wall) یا ’قابل انحصار‘ (Mr. Dependable) کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز سے چارج سنبھالیں گے۔


    2012 میں ریٹائر ہونے سے پہلے ڈریوڈ نے 164 ٹیسٹ میچز میں 13 ہزار 288 رنز بنائے۔ وہ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے اور عالمی درجہ بندی میں مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے آتے ہی جس کھلاڑی کا بھارت کی کپتانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے وہ روہیت شرما ہیں راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہیت شرما کو آئی پی ایل میں کپتان کے فرائض انجام دینے پر ایک بہترین کپتان تصور کرتے ہیں 34 سالہ روہیت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، ون ڈے میں آٹھ جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

    یاد رہے ویرات کوہلی ورلڈ کپ ٹی 20 سے پہلے ہی بھارت کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔

    راہول ڈریوڈ اس وقت جنوبی شہر بینگلور میں انڈین کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کئی نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کی ہے انہوں نے اپنی تقرری کو ’ایک عزاز‘ قرار دیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی، انڈر 19 اور بھارت کی اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے بعد میں جانتا ہوں کہ ان میں ہر روز بہتری لانے کا جذبہ اور خواہش ہے۔

    بی سی سی آئی کے اعزازی سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں دو ورلڈ کپ ہونے والے ہیں، یہ ضروری ہے کہ (عہدےکی) منتقلی ہموار ہو اور سابق بھارتی کپتان اس کام کے لیے موزوں انسان ہیں مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم تمام فارمیٹس میں غلبہ حاصل کرے گی۔

    ’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘:بھارتی جیت کوافغان ٹیم کا احسان قراردیا جانے لگا

  • شعیب اختر بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دعائیں کرنے لگے

    شعیب اختر بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دعائیں کرنے لگے

    سابق کرکٹر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈ یو پیغام میں انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ فائنل کھیلے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے لیے یہ ہے کہ دل چھوٹا نہ کریں مایوسی ہوئی ہے اور بہت سے چیزیں مایوس کن تھیں اور ان کے مایوس بھرے بیانات سامنے آئے لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے۔

    انہوں نے بھارتی ٹیم کو کہا ہے کہ ہم ابھی ٹورنامنٹ میں آپ سے دوبارہ ملنا چاہ رہے ہیں کیونکہ ہم نے آپ کو فائنل میں پھینٹی لگانی ہے اسی لیے ہم دعائیں کر رہے ہیں کہ آپ کوالیفائی کریں۔

    سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ بھارت کے لیے ٹورنامنٹ میں ابھی وسیع موقع ہے بھارت کے آخرہ دو آسان میچز ابھی باقی ہیں ۔ بھارت کو چاہیے کہ ایک میچ میں دو ڈھائِی سو اسکور کرےدعا ہے سو پر دوسری ٹیم کو آؤٹ کر کے رن ریٹ اچھا کرے اور سیمی فائنل میں آ جائے۔

    واقعی:بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    افغانستان اور بھارت سے متعلق میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کے خلاف زبردست پرفارمنس دکھائی۔ ان سے مزید ایسی پرفارمنس کی امید ہے۔

    بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں پہلے میچ سے ایسی پرفارمنس دکھانی چاہیے تھی لیکن بھارت کی ٹیم پہلے میچ سے مری ہوئی تھی۔ پاکستان نے ان پر حملہ کر دیا اور پوری ٹیم بکھر کر رہ گئی جس جارحانہ انداز سے وہ افغانستان کے خلاف کرے اگر شروع سے ایسے کھیلتے تو آج وہ بہتر پوائنٹس پر ہوتے-

    انہوں نے کہا ہے کہ سب کچھ نیوزی لینڈ پر منحصر ہے اگر نیوزی لینڈ ایک بھی میچ اور جیت جاتی ہے تو بھارت کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو جائے گا اگر نیوزی لینڈ ہارتی ہے تو بھارت کا چانس بن سکتا ہے بطور پاکستانی ہم تو چاہتے ہیں کہ بھارت آگے آئے اور ہمارے ساتھ کھیلے اور بھارتی ٹیم کو ایک اور “موقع “دیا جائے۔

    ’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘:بھارتی جیت کوافغان ٹیم کا احسان قراردیا جانے لگا

  • راہول گاندھی کا شاہ رخ اور گوری کو خط، آریان کی گرفتاری پر احساس ندامت کا اظہار

    راہول گاندھی کا شاہ رخ اور گوری کو خط، آریان کی گرفتاری پر احساس ندامت کا اظہار

    منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے سینیئر رہنما اور رکن لوک سبھا راہول گاندھی نے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان سے معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : آریان خان کو انسداد منشیات فورس (نارکوٹکس فورس) نے گزشتہ ماہ تین اکتوبر کو ساتھیوں کے ہمراہ منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا بیٹے کی گرفتاری کے بعد جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد شوبز شخصیات نے ہمدردی کا اظہار کیا تھا، وہیں بعض سیاستدانوں نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ راہول گاندھی نے بھی بالی ووڈ کنگ کو اظہار ہمدردی کے طور پر خط لکھا تھا۔

    ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق راہول گاندھی نے خط میں شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ اور آپ کی فیملی انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس پر میں آپ لوگوں سے معافی مانگتا ہوں، کوئی بھی بچہ اس طرح کے سلوک کا ہرگز مستحق نہیں ہوتا، آپ نے اپنی اداکاری سے لوگوں میں خوشیاں بانٹیں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی آپ اسے جاری رکھیں گے میں امید کرتا ہوں کہ بہت جلد آپ اور آپ کے اہل خانہ اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

    آریان کی جیل سے واپسی،شاہ رخ کا بیٹے کی کاؤنسلنگ کروانے کا فیصلہ

    ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق راہول گاندھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب آریان خان کو عدالتی ریمانڈ پر ممبئی کے آرتھر جیل بھیجا گیا تھا، تب کانگریس کے سابق صدر نے شاہ رخ خان اور گوری خان کو ذاتی خط بھیجا تھا خط انتہائی ذاتی تھا، جس وجہ اس کی تفصیلات کو بھی خفیہ رکھا گیا اور اسی وجہ سے ہے اس کی معلومات اب بھی سامنے نہیں لائی جا رہی۔

    آریان خان کا قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ

    راہول گاندھی نے خط میں شاہ رخ خان کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سچائی کی فتح ہوگی اور ان کے بیٹے کو انصاف ملےگاراہول گاندھی نے خط میں آریان خان کی گرفتاری پر احساس ندامت کا اظہار بھی کیا اور شاہ رخ خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    ذرائع کے مطابق خط 3 اکتوبر 2021ء کو آریان خان کی گرفتاری کے بعد 14 اکتوبر کو لکھا گیا مگر اس کی معلومات 3 نومبر کو سامنے آئیں-

    آریان خان کو جیل سے رہائی کے بعد کس گاڑی میں گھر لایا گیا اور سڑکوں پر کیا مناظر…

  • امریکا نے پیگاسس اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا

    امریکا نے پیگاسس اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا

    امریکا نے دنیا بھر کے کارکنوں، صحافیوں، کارپوریٹ ایگزیکٹوز اور سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی کے لیے پیگاسس اسپائی ویئر بنانے والی اسرائیلی کمپنی کو بلیک لسٹ کی فہرست میں ڈال دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق اسپائی ویئربنانے والی کمپنی این ایس او ان دنوں منتازع خبروں کی زد میں ہے یو ایس کامرس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پیگاسس اسپائی ویئر سے غیر ملکی حکومتوں کو بین البراعظم جبر کرنے کے قابل بنایا ہے، یہ عمل آمرانہ حکومتوں کا طرز عمل ہے جو اختلاف رائے کو خاموش کرنے کے لیے اپنی خود مختار سرحدوں سے باہر مخالفین، صحافیوں اور کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

    ریاستہائے متحدہ نے بدھ کے روز اسرائیلی سپائی ویئر کمپنی NSO گروپ کو اپنی "اینٹی لسٹ” میں شامل کیا، ایک وفاقی بلیک لسٹ جس میں کمپنی کو امریکی ٹیکنالوجیز حاصل کرنے سے منع کیا گیا تھا، اس بات کا تعین کرنے کے بعد کہ اس کے فون ہیکنگ ٹولز کو غیر ملکی حکومتوں نے حکومت کو "بد نیتی سے نشانہ بنانے” کے لیے استعمال کیا تھا۔ دنیا بھر کے حکام، کارکنان، صحافی، ماہرین تعلیم اور سفارت خانے کے کارکنان کے فون کی جاسوسی کرنے کے لئے-

    یہ اقدام عالمی پیگاسس پروجیکٹ کنسورشیم، جس میں واشنگٹن پوسٹ اور دنیا بھر کی 16 دیگر خبر رساں تنظیمیں شامل ہیں، کی تحقیقات میں جولائی میں نمایاں ہونے والی کمپنی کے خلاف ایک اہم پابندی ہے۔ کنسورشیم نے درجنوں مضامین شائع کیے جن میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح NSO کے صارفین نے اس کے طاقتور اسپائی ویئر پیگاسس کا غلط استعمال کیا۔

    اس اقدام سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تناؤ بھی بڑھ سکتا ہے، جہاں NSO ایک قیمتی تکنیکی پاور ہاؤس ہے۔ NSO کے سافٹ ویئر کی برآمدات کو اسرائیل کی وزارت دفاع کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، جس کے لیے ان کی منظوری لازمی ہوتی ہے کیونکہ یہ کسی بھی ہتھیاروں کی فروخت ہوتی ہے۔

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    اس معاملے سے واقف اسرائیل کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل اور دیگر ملوث ممالک کو صرف ایک گھنٹے کا نوٹس دیا گیا تھا کہ واشنگٹن میں ریگولیٹری رکاوٹوں کی وجہ سے کمپنیوں کو فہرست میں لایا جائے گا۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نوٹ کیا کہ امریکہ اسرائیلی حکومت کے خلاف یا روس اور سنگاپور کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا، جو دیگر ممالک ملوث ہیں۔

    کامرس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی بائیڈن انتظامیہ کی "امریکی خارجہ پالیسی کے مرکز میں انسانی حقوق کو رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے، بشمول جبر کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل ٹولز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرنا۔”

    انہوں نے کہا کہ "ہم اسرائیل کی حکومت کے ساتھ مزید بات چیت کے منتظر ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کمپنیوں کی مصنوعات کو انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور دیگر افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے جنہیں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔”

    اس کے جواب میں اسرائیلی کمپنی این ایس او نے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ٹیکنالوجیز دہشت گردی اور جرائم کو روک کر امریکی قومی سلامتی کے مفادات اور پالیسیوں کی حمایت کرتی ہیں ہم امریکی فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہماری مصنوعات کا غلط استعمال کرنے والی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ متعدد رابطے ختم ہو گئے ہیں-

    کمپنی نے مسلسل پیگاسس پروجیکٹ کے نتائج کی تردید کی ہے، جس میں پتا چلا ہے کہ 40 سے زائد ممالک میں NSO کے درجنوں قانون نافذ کرنے والے، ملٹری اور انٹیلی جنس صارفین پیگاسس کے ساتھ معمول کی بنیاد پر صحافیوں، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں، جو ہیک کر سکتے ہیں۔ سیل فونز میں NSO نے ماضی میں کچھ صارفین کے ساتھ مسائل کا اعتراف کیا ہے۔

    پیگاسس سے جاسوسی پاکستان سالمیت پرحملہ ہے، قانونی چارہ جوئی کرینگے، مشیر داخلہ کا اعلان

    واشنگٹن نے اسرائیلی کمپنی ’کینڈیئریو‘ کے ساتھ سنگاپور میں قائم کمپیوٹر سیکیورٹی انیشیٹو کنسلٹنسی اور روسی فرم ’پازیٹیو ٹیکنالوجیز‘کو بھی نشانہ بنایا جن پر ہیکنگ ٹولز کی اسمگلنگ کا الزام تھا۔

    ایک بیان میں پازیٹیوٹیکنالوجیز نے کہا کہ فہرست سازی کا ’ہمارے کاروبار پر بہت کم یا کوئی اثر نہیں پڑے گا‘ اور یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔

    انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ’ہم خلوص دل سے یقین رکھتے ہیں کہ جغرافیائی سیاست کو معاشرے کی تکنیکی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے اور ہم عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جو ہم سب سے بہتر کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے‘۔

    خیال رہے کہ ہیکنگ سافٹ ویئر کے ابتدائی ورژن کی تشخیص 2016 میں ہوئی اور یہ اپنے اہداف کو پھنسانے کے لیے انہیں ایسے ٹیکسٹ میسجز بھیجتے ہیں جس سے وہ میسج پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائیں اس اسپائی ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وصول کنندہ کو اسپائی میسجز میں موجود لنک پر کلک کرنا ہو گا لیکن اس کے ساتھ ہی اس کی کامیابی سے انسٹالیشن کے امکانات کم ہو گئے کیونکہ اب فون کے صارفین مشکوک لنکس پر کلک کرنے کے حوالے سے بہت محتاط ہو گئے ہیں۔

    سافٹ وئیر میں خرابی: ٹیسلا کی2017 میں بیچی گئی 12 ہزارگاڑیوں کی واپسی

  • فیصل قریشی دبئی میں حادثے کا شکار

    فیصل قریشی دبئی میں حادثے کا شکار

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی کار کو دبئی میں حادثہ پیش آ گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے فیصل قریشی گزشتہ روز دبئی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر کہیں جارہے تھے کہ ان کی ٹیکسی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے لیکن وہ جس کار (ٹیکسی) میں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

    اداکار فیصل قریشی نے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ ابھی ابھی میرے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ہے لیکن میری بچت ہوگئی اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔

    واضح رہے کہ دبئی میں فیصل قریشی نے دعا گروپ کے اشتراک سے پرفیوم برانڈ بھی متعارف کرایا ہے فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ابھی 4 خوشبوئیں متعارف کروائی گئی ہیں لانچنگ تقریب میں پاکستان کے شوبز اسٹار نے بھی شرکت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ملبوسات کے ساتھ ساتھ خوشبو بھی دنیا بھر میں مہکے گی پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے پرفیوم کو بہترین قرار دیا۔پرفیوم کی چار اقسام ہیں جن میں دو مردوں اور دو عورتوں کے لیے ہیں، جو انمول خوشبوؤں کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

  • بھٹوں پرجبری مشقت کا کیس،ممبران کمیشن کی رائے میں تضاد،عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی

    بھٹوں پرجبری مشقت کا کیس،ممبران کمیشن کی رائے میں تضاد،عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھٹوں پر جبری مشقت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی –

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھٹو پر جبری مشقت سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے چیف کمشنر سے قانون سازی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ممبران کمیشن کی رائے میں تضاد پایا گیا کہ جبری مشقت ختم ہو چکی ہے یا نہیں-

    کمیشن کے ممبران کے وکیل کی جانب سے عدالت کو کہا گیا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے اسلام آباد میں جبری مشقت ختم ہو چکی ہے آج تک تو کہہ سکتے ہیں جبری مشقت کے کیسز اسلام آباد میں ختم ہو چکے عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیف کمشنر بیان حلفی دے سکتے ہیں کہ جبری مشقت نہیں ہو رہی ؟َ جس پر وکیل نے کہا کہ آج تک کا تو دے سکتے ہیں ، کل کا کچھ معلوم نہیں ۔

    لاہور ہائیکورٹ نے دیا پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کل کا بھی خیال کرنا ہے کہ یہاں پر کوئی جبری مشقت نہ ہو چیف جسٹس اطہر منا للہ نےریمارکس دیئے کہ اگر جبری مشقت جاری ہے تو یہ بھی کمیشن ہی دیکھے کہ کہاں کہاں جاری ہے۔ وکیل نےعدالت کو بتایا کہ اسلام آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پاس اسٹاف بہت کم، صرف چار لوگ ہیں لیبر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے جواب میں چار قسم کے قوانین کا ذکر دیا ہے۔

    عدالت نے چیف کمشنر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی اربن پروجیکٹ کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کی درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی ، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی اربن پروجیکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں اعتراض اٹھایا تھا، درخواست گزار وکیل نے اس کی مخالفت کی اور نشاندہی کی کہ منصوبہ مفاد عامہ کا ہے اور نہ ہی ماحولیاتی اثرات کی جانچ کی گئی-

    نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    قبل ازیں گزشتہ ایک سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کر دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کے لیے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف درخواست پر سماعت کی تھی لاہورہائیکورٹ نے باربارحکم امتناعی کیخلاف متفرق درخواستیں دائرکرنے پر پنجاب حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا اورسخت برہمی کا بھی اظہارکیا تھا عدالت نے پنجاب حکومت کو ماحولیاتی اثرات کے جائزہ کے لیے راوی اربن پروجیکٹ کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی-