Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان محفوظ ملک  ہے جہاں  سرمایہ کاروں کو ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے     فواد چودھری

    پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاروں کو ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے فواد چودھری

    وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری سے انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاروں کو ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے موجودہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لیے نمایاں اقدامات اٹھائے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،سابق ادوار میں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، موجودہ حکومت نے ملک میں ڈی انڈسٹرلائزیشن روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا، کاروباری ادارے ملک کی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتے ہیں، حکومت نے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دی، ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم نے کورونا کے بعد دنیا کو درپیش معاشی صورتحال کا ذکر کیا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اقتصادی سفارت کاری اقدام اور پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کے تناظر میں ، انٹرپرینیور آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر سے منسلک، نوجوان کاروباری حضرات کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ ملاقات ہوئی –

    انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    یہ ملاقات وزارتِ خارجہ میں ہوئی ،وفد، پاکستان کے چند سرکردہ نوجوان سی ای اوز، پر مشتمل تھا جس کی قیادت ان کے صدر محسن خواجہ کر رہے تھے ۔ انٹرپرینیور آرگنائزیشن کا لاہور چیپٹر، معروف کاروباری گروپوں کے 70 ممبران پر مشتمل ہے جو لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں پاکستان کی صنعتوں کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔”ایف ایم کنیکٹ” اقدام کے تحت ہونیوالی اس ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نوجوان کاروباری حضرات کو پاکستان کے "اقتصادی سفارت کاری وژن” کے خدوخال سے آگاہ کیا-

    وزیر خارجہ نے، وزارتِ خارجہ کی جانب سے اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی وژن سے شرکاء وفد کو آگاہ کیا ،مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے نوجوان کاروباری حضرات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفد کے اراکین نے اقتصادی سفارت کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا-

    میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں…

  • شاہد آفریدی نے بیٹی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر وضاحت دے دی

    شاہد آفریدی نے بیٹی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر وضاحت دے دی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اوربلے باز سُر اسٹار شاہد آفریدی نے بیٹی انشاء کے نام سے چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے متعلق پیغام جاری کر دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اپنی بیٹی کے نام سے چلنے والے ایک اکاؤ نٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر پانچ ہزار سے زائد فالورز ہیں –
    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1455999162160459779?s=20
    ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں یہاں یہ وضاحت دینا چاہتاہوں کہ میری کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے ، مہربانی فرماکر ان اکاﺅنٹس اور میری بیٹیوں کے ساتھ منسوب کی جانے والی خبروں کی نفی کریں ۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی ان کی 5 بیٹیاں اقصیٰ، انشاء، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا فیملی کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

    سپر اسٹار شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اکثر اوقات اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
    شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے قیمتی تحفہ ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے-

    یاد رہے کہ گزشتہ سال شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ ‘میں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی والدہ نے میری اس بات سے اتفاق کیا’-

    اس بیان کے بعد شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے باوجود شاہد آفریدی نے ٹوئٹ پر لکھا تھا کہ وہ والد ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں۔

  • قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48 فیصد ہوچکی ہے     اسد عمر

    قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48 فیصد ہوچکی ہے اسد عمر

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) اسد عمر نے بتایا کہ قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48 فیصد ہوچکی ہے –

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد آبادی کو کوروناویکسین کی خوراک دی جاچکی پنجاب کی 52فیصد آباد ی کو کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے سندھ میں 40 فیصد آباد نے کورونا ویکسین لگوائی جبکہ بلوچستان میں 17 فیصد آبادی کورونا ویکسین لگواچکی ہے ۔


    سربراہ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 87 فیصد آباد ی نے کورونا ویکسین لگوائی ،گلگت بلتستان میں 59فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں،آزادکشمیر میں 54 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43ہزار901کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار158 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 496 ہو گئی ہے اورمثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار319، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار678، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار22، بلوچستان میں 33 ہزار280، آزاد کشمیر میں 34 ہزار489 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار392 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 936 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار579، خیبرپختونخوا 5 ہزار757، اسلام آباد 941، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ایف آئی اے کی کاروائی،جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر سرکل کی صوبہ سندھ میں کارروائی ،جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر سرکل حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سمز کے نیٹ ورک تبدیل کرکے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے جعلی این جی او بنائی ہوئی تھی اور سادہ لوح شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرلیتے تھے-

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ضلع تھرپار کر میں ملزمان سادہ لوح افراد کو مختلف اسکیموں کا جھانسہ دے کر سادہ کاغذ پر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرتے اور بی وی ایس ڈیوائس کے ذریعے سمز کا اجرا کرتے تھےملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے دو مختلف ٹیلی کا م فرنچائزز پر چھاپا بھی مارا، فرنچائز اوونر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے جعلی طریقے سے سمز فروخت کررہے تھے۔

    ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے گھناؤنا کام کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

    حکام کے مطابق ملزمان سموں کے نیٹ ورک تبدیل کرکے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے اور رقم کماتے تھے، نیٹ ورک تبدیل کرنے کے باعث نمبر کا ڈیٹا نہیں مل پاتا جبکہ حالیہ دھرنوں میں بھی ایسی ہی سمز کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنائے گئے تھے-

    گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں ڈیوائسز، سمز اور دیگر چیزیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ اب بھی فرار ہے۔

    قبل ازیں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے نوسر بازی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار کئے گئے تھے نوسر بازوں میں عامر علی اور سلطان شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 8موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ملزمان دوسرے شہروں سے آنیوالے شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں نوسر بازی کے متعدد مقدمات درج تھے،انچارج انویسٹی گیشن نولکھا سعید احمد کمبوہ نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی-

    خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

    قبل ازیں ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹاؤنشپ شاہد رشید کی سربراہی میں ٹاؤن شپ پولیس نے کاروائی کی اور دو غیر ملکی شراب فروش گرفتار کر لئے، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو نائجیرین باشندے میکس ویل اور تاجدین شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے درجن سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

    ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا

  • امریکا میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

    امریکا میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

    گزشتہ ہفتے امریکی ادارے ایف ڈی اے نے چھوٹے بچوں کو فائزر، بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی تاہم امریکا میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر، بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی جائے گی، جبکہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں امریکا میں اب تک 58 فیصد افراد مکمل ویکسین لگوا چکے ہیں۔

    یہ امریکا میں بچوں کو کویڈ ویکسین کا پہلا شاٹ ہوگا، ایف ڈی اے کے فیصلے سے توقع ہے کہ یہ ویکسین 28 ملین امریکی بچوں کو دستیاب ہو گی، جن میں سے اکثر سکول واپس آچکے ہیں۔

    امریکا :ایف ڈی اے کی 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت

    ایف ڈی اے کی طرف سے چھوٹے بچوں میں فائزر ویکسین کی 10 مائیکروگرام خوراک کی اجازت دی گئی ہے، جو 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو دی جانے والی ویکسین سے 30 مائیکرو گرام سے کم ہے۔

    یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی میں فائزر ویکسین کے استعمال پر ووٹنگ ہوئی ایف ڈی اے ایڈوائزرز نے کہا کہ بچوں کے لیے فائزر کی افادیت نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔

    چین، کیوبا اور متحدہ عرب امارات سمیت صرف چند دیگر ممالک نے ہی اب تک اس عمر اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین کی منظوری دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایسے بہت سے امریکی ہیں جو ویکسین کے خلاف ہیں اور اس کے لیے خدشات میں مبتلا ہیں وہ اپنے بچوں کو بھی ویکسین لگوانا نہیں چاہیں گے فائزر اور بائیو ٹیک کے مطابق ان کی ویکسین نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے کلینیکل ٹرائل میں کورونا وائرس کے خلاف 90.7 فیصد افادیت ظاہر کی تھی۔

    امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

    کمپنیوں نے بتایا تھا کہ ان آزمائشی اعداد و شمار میں 2268 بچوں پر کیے گئے تجربات شامل ہیں، جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ویکسین عمر کے اس گروپ کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے اس سے قبل ایف ڈی اے نے 12 سے 15 سال کے نوجوانوں میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔ جب کہ 16 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی مکمل اجازت دی گئی تھی۔

    کمسن بچوں میں کوویڈ 19 کی بیماری کے شدت اختیار کرنے کا عمومی طور پر امکان کم ہی ہوتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کورونا وائرس کے اثرات دوسروں تک تیزی سے پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    کورونا کا خاتمہ سب سے پہلے کب کہاں اور کیسے ہو گا؟

  • ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں ہو شربا اضافہ ، شہری پریشان

    ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں ہو شربا اضافہ ، شہری پریشان

    اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی : شہر قائد کراچی میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 135 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 124 روپے فی کلو ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان شہریوں کی تکالیف مزید بڑھ گئی ہیں۔

    لاہور میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے نرخ 120 سے 124 روپے تک ہو گئے ہیں جس کے بعد ریٹیل میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے پشاورمیں کریانہ اسٹور پر چینی فی کلو 140 سے 145 روپے تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

    کوئٹہ میں دو دن کے اندر چینی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی ہے۔

    مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ 50 کلو کی بوری 6 ہزار 400 روپے میں خرید کر لاتے ہیں تو اسی حساب سے فروخت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2020 کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021 مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔

    گزشتہ ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17 فیصد اور آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا لیکن ایک سال میں ٹماٹر 48.52 فیصد، دال مونگ 29 فیصد، پیاز 28 فیصد اور آلو 19 فیصد سستا ہوا چکن 17.91 فیصد اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 فیصد اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 فیصد اور مصالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43ہزار901کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار158 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 496 ہو گئی ہے اورمثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار319، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار678، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار22، بلوچستان میں 33 ہزار280، آزاد کشمیر میں 34 ہزار489 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار392 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 936 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار579، خیبرپختونخوا 5 ہزار757، اسلام آباد 941، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کورونا کا خاتمہ سب سے پہلے کب کہاں اور کیسے ہو گا؟

    کورونا کا خاتمہ سب سے پہلے کب کہاں اور کیسے ہو گا؟

    لندن: ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پہلے ان ممالک سے ختم ہو گا جہاں ویکسین زیادہ آبادی کو لگائی جا چکی ہو گی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے” روئٹرز” کے مطابق ایک درجن سے زائد ماہرین کورونا وائرس نے دوران انٹرویو اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ، برطانیہ، پرتگال اور بھارت ان ممالک میں شامل ہو سکتے ہیں جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو گا-

    رپورٹ کے مطابق ماہرین اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ جن ممالک کے افراد کی قوت مدافعت زیادہ طاقتور ہو گی اور اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے وہاں سے بھی اس کا خاتمہ دیگر ممالک کی نسبت پہلے ہو جائے گا۔

    کورونا ٹونگا میں بھی پہنچ گیا ،پہلا کیس رپورٹ

    ماہرین کورونا وائرس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ حتمی طور پر کورونا کے متعلق کوئی بات کہنا ناممکن اس لیے ہے کہ یہ اپنی شکل و طریقہ واردات بھی مسلسل تبدیل کر رہا ہے اور ان ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں غیر ویکسین شدہ افراد زیادہ تعداد میں مقیم ہیں البتہ وہ پر امید ہیں کہ آئندہ سال تک بہت سے ممالک میں وبا کی شدت دم توڑ دے گی۔

    عالمی ادارہ صحت کی وبائی امراض کی ماہر ماریہ وان کرکھوو نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 2022 کے آخر تک وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد کم ہو سکتی ہے ماریہ وان نے اس امر پر البتہ حیرانگی کا اظہار کیا کہ لوگ اس طرح گھروں سے باہر نکل رہے ہیں کہ جیسے وبا کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ سکول میں ماہر وبائی امراض مارک لپ سچ کا کہنا ہے کہ ہر جگہ پر تبدیلی مختلف ہوگی کیونکہ اس کا انحصار وہاں کی آبادی میں موجود قوت مدافعت اور ویکسین کی تقسیم پر ہوگا۔

    یونیورسٹی آف واشنگٹن میں امراض کی پیشین گوئی کرنے والے کرس مرے کے خیال میں امریکہ میں ڈیلٹا قسم کی لہر نومبر کے آخر تک ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کی کوئی نئی قسم سامنے نہ آئی تو اپریل میں عالمی وبا ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔

    ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے ڈبلیو ایچ او

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق بعض ماہرین کے خیال میں کورونا وائرس آخر میں خسرے کی طرح ایک بیماری بن جائے گا جو ان آبادیوں میں پھیلتا ہے جہاں ویکسین شدہ افراد کی تعداد کم ہو۔

    لندن کے ایمپیریئل کالج کے مطابق برطانیہ میں آئندہ دو سے پانچ سال کے درمیان اوسط سے زیادہ ہلاکتیں سانس کی بیماریوں سے ہوں گی لیکن صحت کے نظام پر بوجھ نہیں پڑے گا اور نہ ہی سماجی فاصلے کی پابندی کی ضرورت ہوگی۔

    امریکی فریڈ ہچنسن کینسر سینٹر میں قائم وائرولجسٹ ٹریور بیڈ فارڈ کے مطابق 2022 سے 2023 تک کورونا عالمی وبا کے بجائے علاقائی مرض میں تبدیل ہوجائے گا۔

    ہو سکتا ہے کہ کبھی بھی کورونا کی ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں امریکی…

    اس سے قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی تازہ ترین جاری کی گئی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کبھی بھی کورونا وائرس کے ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کا قدرتی ماخذ اور لیبارٹری سے وائرس کا لیک ہونا دونوں قابل فہم مفروضے ہیں۔ رپورٹ میں کورونا وائرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار سمجھنےکےمفروضےکومسترد کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا کا پہلا کیس چین میں دسمبر 2019میں رپورٹ ہو اتھا جسےووہان شہر کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے جوڑا گیا تھا۔ بہت سے ماہرین نے یہ خیال بھی ظاہر کیاتھا کہ یہ وائرس ووہان کی ایک خفیہ لیبارٹری میں تیار کیاگیا ہے۔

    ویکس آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب

  • انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس، نہار منہ اُبلا انڈا کھانا صحت کے لئے کتنا ضروری؟

    انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس، نہار منہ اُبلا انڈا کھانا صحت کے لئے کتنا ضروری؟

    ایک صحت مند ناشتہ دن کی اہم غذا ہے ناشتہ چھوڑنا ناصرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ یادداشت کو بھی متاثر کرتا ہے ایک صحت مند ناشتے کیلئے صبح سویرے ابلا ہوا انڈا بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔روزانہ ایک انڈا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔

    صبح نہار منہ ایک انڈا کھانے سے سارا دن انسان چست و توانا رہتا ہے جبکہ بہت دیر تک بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا اس کے علاوہ روزانہ ایک انڈا وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے روٹین اور صحت مند فیٹ سے بھرپور انڈوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہےانڈوں میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے چونکہ انڈوں میں پروٹین زیادہ ہوتے ہیں اس لیے یہ میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    ڈبل روٹی کے انسانی صحت پر منفی اثرات طبی ماہرین

    انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس ہیں، انڈوں کی زردی میں زنک اور سیلینیم ہوتا ہے یہ دونوں معدنیات قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں اگرچہ انڈے کی زردی کولیسٹرول بھی بڑھا سکتی ہے لیکن پھر بھی انسانی جسم کیلئے ایک دن میں کم از کم ایک مناسب طریقے سے پکا ہوا انڈا کھانا لازمی ہے۔

    دماغی صحت کو برقرار اور صحتمند بنانے کیلئے بھی انڈوں کا استعمال بہت ضروری ہے، انڈوں میں وٹامنز اور منرلز کی بہترین مقدار ہوتی ہے، انڈے میں موجود ضروری وٹامنز اور معدنیات دماغی خلیات، یادداشت، اعصابی نظام اور میٹابولزم کے کام کو برقرار رکھتے ہیں۔

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

    انڈوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں ، اس کی زردی میں صرف 78 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم، اگر آپ کچھ اضافی پاؤنڈ تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے صحت بخش کھانے کے لیے آپ اپنے ناشتے میں دو سے چار انڈے شامل کر سکتے ہیں، جن میں 240 سے کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

    انڈوں میں دو ایسے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں یہ اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کی بینائی کو الٹرا وائلٹ شعائیں سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں اس کے علاوہ انڈے کم عمری میں موتیا ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتے ہیں۔

    ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا تحقیق

  • بختاور بھٹوزرداری نے  بیٹے کی پہلی تصویرشئیرکر دی

    بختاور بھٹوزرداری نے بیٹے کی پہلی تصویرشئیرکر دی

    سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے پہلی تصویر شئیر کر دی۔

    باغی ٹی وی : بختاور بھٹو زرداری نے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ پر بیٹے ‘میر حاکم محمود چوہدری’ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر بڑی تعداد میں صارفین نوزائیدہ کیلئے دعائیہ کلمات کہہ رہے ہیں بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔

    بختاور نے اپنے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھا تھا، جس کا اعلان وہ پہلے ہی انسٹاگرام کے زریعے ہی کر چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔