Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • والدہ کو تین بار موٹر وے سے اغوا کیا گیا    زویا ناصر

    والدہ کو تین بار موٹر وے سے اغوا کیا گیا زویا ناصر

    پاکستانی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو تین بار موٹروے سے اغوا کیا جاچکا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حال ہی میں زویا ناصر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام نعمان اعجاز شو ’جی سرکار‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔

    زویا نے کہا کہ مجھے موٹروے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ میری والدہ کو اُس وقت 3 بار گاڑی سمیت موٹروے سے اغوا کیا گیا جب وہ ایم پی اے تھیں، ڈاکو انہیں گاڑی میں بٹھا کر سنسان علاقے میں لے جاتے تھے، اور وہیں چھوڑ دیتے تھے جبکہ خوش قسمتی سے تینوں مرتبہ گاڑی بازیاب کرالی گئی۔

    علاوہ ازیں پروگرام میں زویا نے حال ہی پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ کچھ روز قبل شوٹنگ سے واپس آرہی تھی اور میں کراچی کے علاقے تین تلوار پر تھی جبکہ میرے ساتھ ساتھی اداکارہ تارہ محمود تھیں، اس دوران ہماری گاڑی ڈاکوؤں نے روک لی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر سامان مانگا، مجھے اس وقت کچھ سمجھ نہیں آیا، میں گاڑی سے نکل کر بھاگی اور چیخنے لگی جو کہ بہت بیوقوفانہ عمل تھا، اس وقت اس ڈاکو کے پاس پستول نہیں تھی، اسی لیے میں بچ گئی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ زویا ناصر کی والدہ آمنہ الفت سیاست دان ہیں جو 2008 میں پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

    پروگرام کے دوران زویا ناصر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد فلمیں لکھتے اور بناتے رہے ہیں جب کہ ان کی والدہ بیوٹی سیلون چلاتی رہی ہیں، جس وجہ سے انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا مگر گھر والے انہیں اجازت نہیں دے رہے تھے والدین نے انہیں تعلیم مکمل کرنے کی وجہ سے اداکاری کی اجازت تاخیر سے دی اور ان کے والدین کی خواہش تھی کہ وہ ان کے بیوٹی سیلون کے کاروبار کو دیکھیں۔

    زویا ناصر نے بتایا کہ جب انہیں اداکاری کی اجازت ملی تب اچانک کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن لگ گیا اور وہ لاہور میں تنہا پھنس گئیں اور اسی دوران ہی انہوں نے دوستوں کے کہنے پر یوٹیوب چینل کھولا انہوں نے مذاق میں یوٹیوب چینل کھولا مگر جلد ہی ان کی شناخت ایک یوٹیوبر کے طور پر ہونے لگی۔

    زویا ناصر نے بتایا کہ ان کی مادری زبان پنجابی ہے مگر وہ ان کی زیادہ تر زندگی کراچی اور امریکا میں گزری ہے، جس وجہ سے ان کا مادری زبان کا لہجہ کچھ تبدیل ہوگیا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ پیش کش ہونے پر پنجابی فلم میں کام کریں گی۔

    زویا ناصر کے ہمراہ جنید خان نے بھی شو میں شرکت کی اور بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے گلوکاری سے وقفہ لیا ہے جنید خان نے حالیہ ڈراموں کے اسکرپٹ پر بھی بات کی اور انہیں یکسانیت کا شکار قرار دیا۔

  • گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

    گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

    معروف گلوکارہ ریشماں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : بلبل صحرا کا خطاب حاصل کرنے والی پاکستان کی مقبول لوک گلوکارہ ریشماں کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے وہ اپنے لازوال گیتوں کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں کم سنی میں ہی مختلف صوفیاءکے مزاروں پر گنگنایا کرتی تھیں۔

    ریشماں 1947 میں بھارتی ریاست راجھستان میں پیداہوئیں اور ان کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا ۔ تقسیم ہند کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئیں ۔ لعل شہباز قلندر کے مزار پر انہیں گاتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سلیم گیلانی نے سنا اوران کی آواز نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ پھر ریڈیو پر انہیں گانے کا موقع دیاگیا ،وہ محض 12 برس کی تھیں جن ریڈیو پاکستان سے ان کی آواز کو پہلی بار گیت نشر کیاگیا ۔ اس وقت انہوں نے ”لال میری” گیت گایا جو بے انتہا مشہور ہوا اورپھر دھیرے دھیرے ریشماں مقبول فوک گلوکارہ بن گئیں شہرت حاصل کرنے کے بعدبھی ان کےرہن سہن میں وہی سادگی اور مزاج میں نرمی جھلکتی تھی ۔

    ریشماں نے’ہائے او ربا نئی او لگدا دل میرا، بڑی لمبی جدائی‘ جیسے بے شمار گیت گا کر شناخت حاصل کی۔ عظیم صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار پر ’ ہو لعل میری‘ ،’ سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک، ماہیا مینوں یاد آوندا‘ جیسے گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا انہوں نے اردو،سندھی، سرائیکی، پنجابی، پشتو اور راجستھانی زبان کے علاوہ فارسی، ترکی اور عربی زبان میں کئی بار صوفیانہ کلام پڑھا۔

    وہ پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی یکساں مقبول تھیں، سابق بھارتی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت بھی گئیں 1960 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کے لیے بھی گانا شروع کر دیا۔ انہوں نے پاکستانی کے علاوہ بھارتی فلموں کے لیےبھی گیت گائےاوران کی آواز سرحد پار بھی سنی جانے لگی۔

    بالی وڈ میں اُ ن کو راج کپور نے اپنی فلم” بوبی“کے لیے گانے کی پیشکش کی جہاں ان کے پہلے ہی گیت ”آکھیوں کو رہنے دے“ نے عالمی شہرت حاصل کی۔پھرمعروف بھارتی ہدایت کار سبھاش گھئی نے ان کی آواز اپنی ایک فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں ریشماں نے فلم” ہیرو” کے لیے ”لمبی جدائی” گانا گایاجو ان کی پہچان بھی بنا اور جس نے ان کی شہرت کو مزید بلندیوں تک پہنچایااور یہ گانا آج بھی سرحد کے دونوں جانب انتہائی مقبول ہے ۔

    ریشماں انتہائی سادہ اور نرم مزاج طبیعت کی مالک تھیں انہیں انگریزی نہیں آتی تھی تو انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ جب بھی کوئی انگریز بات کرے تو” یس” میں ہر جواب دے دینا۔جب ان کے پاس ایک انگریز آیا اور اس نے سوالات کیے تو انہوں نے سب سوالات کے جواب میں ”یس”کہے دیا ۔

    ریشماں کے پاس موجود سفیر کی اہلیہ نے کہا کہ ریشماں ہر جواب میں یس کہی جارہی ہو تو انہوں نے کہا کہ آپ رہنے دیں میں اس لیے کہے رہی تاکہ یہ انگریز یہ نہ سمجھے کہ میں پڑھی لکھی نہیں ہوں ا ور ان کی سادگی یہ ہی خصوصیت ان کے مداحوں کی نظر میں ان کو مزید منفرد اور خوبصورت بناتی تھی ۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ’ستارہ امتیاز‘ اور ’بلبلِ صحرا‘ کا خطاب عطاءکیا گیا۔ گلے کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے علاج معالجے کے لیے انہیں بھرپور امداد فراہم کی گئی، اپنے وقت کی عظیم گلوکارہ 3 نومبر 2013ء کو طویل علالت کے بعد 66 سال کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ: بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے

    ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ: بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف ففٹی کے بعد بابر اعظم تر قی پا کر دوسری سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا دوسرا نمبر ہے، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہےجبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں-


    محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر ہیں ان کے پوائنٹس کی تعداد 731 ہے اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں ورلڈ کپ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور ہماری اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے، ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف 20ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بالرز میں وانندو ہسارنگا نے تبریز شمسی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

  • جوہی چاولہ کا شاہ رخ کے نام 500 درخت لگانے کا عہد

    جوہی چاولہ کا شاہ رخ کے نام 500 درخت لگانے کا عہد

    بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا عہد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ میں اداکارہ جوہی چاولہ اور شاہ رخ خان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں دونوں نے نا صرف ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے بلکہ بزنس پارٹنر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں۔

    جوہی چاولہ ہر مشکل گھڑی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں جس کی مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی جب جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت دی اور ان کے ضمانت دینے کی وجہ سے ہی آریان خان کو جیل سے رہائی ملی اور اب جوہی چاولہ نے کنگ خان کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت اعلان کرکے ان سے دوستی کا ایک اور ثبوت دیا ہے۔

    گزشتہ روز کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی 56 ویں سالگرہ تھی۔ اس موقع پر جہاں دیگر فنکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں جوہی چاولہ نے اعلان کیا کہ وہ شاہ رخ خان کے نام سے 500 درخت لگائیں گی۔

    جوہی چاولہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے دوست اور اداکار شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے پرانی یادگار تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو کلپ اور فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

    انہوں نےاپنی اس پوسٹ میں شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنی پوری فیملی کی طرف سے شاہ رخ خان کے لیے 500 درخت لگائیں گی۔

  • فرض شناسی کی اعلی مثال:  خاتون کو بچانے کی کوشش، ملازم نےاپنی جان  کی قربانی دے دی

    فرض شناسی کی اعلی مثال: خاتون کو بچانے کی کوشش، ملازم نےاپنی جان کی قربانی دے دی

    امریکا : ملازم نے خاتون کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دے دی۔

    باغی ٹی وی : :ڈیلی میل ” کے مطابق 34 سالہ جوکین رومیرو نامی شہری کیلیفورنیا کی پاوما ویلی میں لا جولا انڈین ریزرویشن پر ‘لا جولا زپ زوم زپ لائن’ میں کام کرتا تھا جہاں یہ حادثہ پیش آیا، رپورٹ کے مطابق ملازم حفاظت کے لیے خاتون کو باندھ ہی رہا تھا کہ خاتون زپ لائن پر آگے چلی گئی ، جسے اس نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ساتھ ہی پھسلتا چلا گیا۔

    عملے کا کہنا ہے کہ دونوں 100 فٹ کی بلندی پر پھنس چکے تھے، لیکن زپ لائن اتنی مظبوط نہیں تھی، کہ زیادہ دیر تک دونوں کا وزن برداشت کر سکے، اس لیے دونوں کی جان خطرے میں تھی۔

    جوکین رومیروکئی سالوں سے وہاں ملازم تھا اور وہ یہ بات اچھے سے جانتا تھا، اس نے خاتون کی جان بچانے کے لیے خود کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا اور زپ لائن سے چھلانگ لگا دی ملازم کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا لیکن اسے بچایا نا جا سکا، جبکہ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    زپ لائن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازم کی موت سے انتہائی دکھ میں ہیں اور واقع کی تحقیقات کے لیے وفاقی اور ریاستی حکام کا ساتھ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    زپ لائنوں سے ایک سال میں تقریباً 16 لوگ مر جاتے ہیں لا جولا میں منتخب کرنے کے لیے تین مختلف زپ لائنیں ہیں، جن میں سے 300 سے 2,700 فٹ تک ہے اور یہ 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے لا جولا ٹرائب نے اپنا کیمپ گراؤنڈ 1930 میں کھولا اور اس کی تازہ ترین کشش لا جولا زپ لائن ہے، جو ستمبر 2015 میں کھلی تھی۔

  • نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی3روپے45پیسے مہنگی کرنے پر کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک نے ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے جس میں حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پڑا ہے میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب سولہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جبکہ گیس کے کم پریشر کی وجہ سے اٹھانوے کروڑ نوے لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

    کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

    چئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے سوال کیا کہ کیا سوئی سدرن کمپنی سے گیس کی خرید وفروخت کا معاہدہ ہوگیا ہے؟ جس پرکے الیکڑک حکام نے بتایا کہ سوئی سدرن کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے اور معاہدے کے حوالے سےبات چیت کی ہے سوئی سدرن نے کہا ہےکہ وزارت توانائی سے احکامات کے بعد کے الیکڑک سے میٹنگ کریں گے۔

    چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کے الیکڑک بجلی کی پیداوا، کس پاورپلانٹ سے کتنی بجلی پیدا ہوئی، لاگت اورفروخت کے حوالے سے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر ڈالے کے الیکڑک سے تمام تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

    کے الیکڑک کا انوکھا کارنامہ بجلی کی جگہ اب پانی کی فراہمی

    نیپرا نے کہا کے الیکڑک نے اپنے ذرائع سے سینتالیس فیصداورسی پی پی اے سے تریپن فیصد بجلی لی ہے ایک بات کھل کر آئی ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکڑک کو سستی بجلی فراہم کر رہی ہے تاہم نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اوراتھارٹی تفصیلات کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

  • میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں موبائل تیار کرنے کا فیصلہ

    میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں موبائل تیار کرنے کا فیصلہ

    موبائل فون بنانے والی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔


    انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک کمیونی کیشن کے اشتراک سے پاکستان میں اپنے موبائل فون بنائے گی۔

    رزاق داؤد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سے تین ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار کیے جائیں گے، پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی جو کہ جنوری 2022 میں فنکشنل ہوجائے گا، جس سے 3 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • چینی حکومت کا شہریوں کو اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے کی ہدایت

    چینی حکومت کا شہریوں کو اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے کی ہدایت

    چین کی حکومت نے اپنے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ضروری سامان ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : "روئٹرز کے مطابق چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری نوٹس میں اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم اس سال چین میں شدید بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہےوزارت نے مقامی حکام سے سپلائی چین کو آسانی سے چلانے اور قیمتیں مستحکم رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    روئٹرز نے چین کے سرکاری میڈیا” دی اکنامک ڈیلی” کے حوالے سے لکھا کہ اخبار نے اپنے قارئین سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مشورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے تو گھر والے تیار ہیں یہ نوٹس غیر معمولی نہیں لیکن یہ اس وقت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے اور حالیہ کوویڈ کیسز کی وجہ سے آیا ہے۔

    چین میں موسم سرما کے قریب آتے ہی کھانے کی قیمتیں روایتی طور پر بڑھ جاتی ہیں، لیکن حالیہ ہفتوں میں شدید موسم کی وجہ سے بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے چین دنیا میں خوراک کی مصنوعات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور اس کے اہم سپلائرز میں امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا ہیں۔

    خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن ہے چین میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اور شنگھائی ڈزنی لینڈ کو کم از کم دو دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی خوفناک حد تک پھیل گیا

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی خوفناک حد تک پھیل گیا

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 15 ہزار 789 کیسز سامنے آئے ۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےبتایا کہ گزشتہ روز لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کے 493 کیسز سامنے آئے ، صرف لاہور سے ڈینگی کے 358 کیسز رپورٹ ہوئے ، لاہور میں اب تک 11 ہزار 705 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 51 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 71 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے جس کے بعد شہر میں ڈینگی متاثرین کی تعداد دو ہزار 311 ہو گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 27 ، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 19 ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں ۔ الائیڈ ہسپتال کے 274 بستروں پر 208 ڈینگی مریض موجود ہیں ۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔

  • بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں،راہول گاندھی کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

    بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں،راہول گاندھی کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

    انتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے تنقید پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی : ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں ‘غدار’ قرار دیا۔ بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں تھیں-

    محمدشامی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا "میرے لیے کسی کے مذہب کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا سب سے شرمناک چیز ہے جو انسان کرسکتا ہے. اپنی رائے کو آواز دینا سب کا حق ہے.لیکن ذاتی طور پر میں نے کبھی کسی سے مذہبی بنیاد پر امتیاز کرنے کا سوچا بھی نہیں. یہ ہر انسان کےلئے انتہائی مقدس اور ذاتی چیز ہے اور اُسے وہیں رہنا چاہیئے لوگ اپنا غصہ نکالتے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ نہیں ہے کہ ہم افرادی طور پر کیا کرتے ہیں اور میدان میں کتنی کوشش کرتے ہیں-

    بھارتی انتہا پسندی میں پاگل ہو گئے،ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

    تاہم کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھوبیٹھے اور سوشل میڈیا پر اپنے اسٹار کرکٹر کو دھمکیاں دینا شروع کردیں دھمکی @Criccrazyygirl کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا ر ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی وامیکا کوہلی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔


    ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی وامیکا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر راہول گاندھی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ڈیئر ویرات، دھمکیاں دینے والوں میں نفرت بھری ہوئی ہے کیونکہ کوئی انہیں محبت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ان لوگوں کو معاف کردو اور ٹیم کی حفاظت کرو۔

    راہول گاندھی کی اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر ’Dear Virat‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں صارفین کی بڑی تعداد نے کانگریس رہنما کے بیان کا خیرمقدم کیا اور ویرات انوشکا کے لیے ٹوئٹس کیں۔