Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جیلی فش کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جیلی فش کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    پاکستانی سمندروں میں پائی جانے والی جیلی فش کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس پر تحقیق وقت کی ضرورت ہے اس آبی مخلوق کی وجہ سے کئی مرتبہ ماہی گیری کا پہیہ رک چکا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جیلی فش کا عالمی دن منایا جارہا ہے سمندروں کی وسیع و عریض دنیا میں بے شمار آبی جاندار پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ان سبھی جانوروں کو ابھی تک انسان دریافت بھی نہیں کر پایا ہے جیلی فش کا شمار ایک ایسی آبی مخلوق میں کیا جاتا ہے جو منفرد ہونے کی وجہ سے انسانوں کی دلچسپی کا سبب بنتی ہے۔ لیکن کم لوگ ہی یہ بات جانتے ہیں کہ جیلی فش انسانوں کے لیے مہلک اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

    جیلی فش سطح ِ سمندر سے لے کرسمندر کی گہرائی تک پائی جاتی ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ جیلی فش50 کروڑ سال سے ہمارے سمندروں کا حصہ ہیں۔ جیلی فش کہلائی جانے والی یہ آبی مخلوق ماہرین کے نزدیک مکمل مچھلی کی خصوصیات نہیں رکھتی اسی لیے بعض اوقات انہیں صرف جیلیز بھی کہا جاتا ہے۔

    دریائے سندھ کے کریک ایریاز جبکہ بلوچستان کے ساحلی مقامات جیوانی،گوادر اور کلمت کھور میں 15 سے20 زیادہ اقسام کی جیلی فش رپورٹ ہوچکی ہیں اور ان میں سے ایک قسم ڈیڑھ من سے زیادہ وزنی ہے، اس آبی مخلوق کی وجہ سے کئی مرتبہ ماہی گیری کا پہیہ رک چکا ہے ۔

    ماہرین کے مطابق جیلی فش قدرتی ماحول کاایک حصہ ہے ابھی تک ان عوامل کا تعین نہیں ہوسکا ہے کہ جیلی فش کی تعداد اچانک کیوں اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ یہ سمندر میں وسیع کالونیاں یا بلوم بنالیتے ہیں۔ یوں سمندر کا ایک بہت بڑا حصہ ان سے بھر جاتا ہے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف(پاکستان)کےتکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق پاکستان میں جیلی فش کی 15 سے 20 اقسام پائی جاتی ہیں۔ کچھ جیلی فش ایسی ہیں کہ جن کے کانٹوں کی رگڑ سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہیں جبکہ کچھ میں صرف وقتی طور پر شدید تکلیف کا سامنا رہتا ہے،جو بعد میں خود بخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جیلی فش کا ایک بہت بڑی تعداد میں ملنا اس بات کا غماز ہے کہ یہ غیرمعمولی اضافہ کلائمٹ چینج کی وجہ سے ہورہا ہے پہلے اتنی بڑی تعداد سمندر میں نمودار نہیں ہوتے تھے پاکستان میں بہت کم عرصے کے دوران لگ بھگ 16مرتبہ جیلی فش کے بلوم یا غیرمعمولی افزائش کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں سن 2003اور2004 کے درمیان جیلی فش کی تعداد اتنی بڑھ گئی تھی کہ ماہی گیری ایک سال تک مکمل طور پربند ہوگئی تھی اور دوسری مرتبہ سن 2018 میں اس کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ماہی گیری 6 ماہ تک متاثر رہی یہ تعداد اتنی زیادہ تھی کہ پاکستان کے علاوہ ایران،بھارت،اومان بلکہ یمن تک یہ جیلی فش پھیلی ہوئی تھی۔

    امریکی ریاست میری لینڈ کے صدر مقام بالٹی مور میں قائم ماہی خانے کا شمار دنیا کے چند سب سے بڑے ماہی خانوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کے ایک حصے میں گذشتہ تین برسوں سے یہاں نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر سے خصوصی طور پرمختلف اقسام کی جیلی فش اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔

    عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ نسانی سرگرمیوں کے ماحول پر منفی اثرات کے باعث آبی جانداروں کو بھی بڑے پیمانے پر خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بالٹی مور ایکوریم میں جیلی فش شعبے کے سربراہ جیک کوور کہنا ہےکہ ماحول پر انسانی سرگرمیوں کے منفی اثرات کے نتیجے میں سمندروں میں جیلی فش کی افزائش میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہواہے۔

    جیلی فش تقریبا 92 فیصد پانی کی بنی ہوتی ہے اور اس کی 85 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ دماغ، سانس، حسیات اور ہاضمے کا مکمل نظام نہ ہونے کے باوجود جیلی فش دن کے چوبیس گھنٹے خوراک کھاتی ہیں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ گذشتہ کچھ عرصے میں ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور آبی حیات کے بے دریغ شکار کی وجہ سے دنیا بھر میں جیلی فش کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے۔ کیونکہ جیلی فش آکسیجن کے بغیر، گندگی اور آلودگی میں بآسانی پروان چڑھ سکتی ہیں۔

    جیلی فش کا عالمی دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ اس پر تعلیمی اور دیگر ریسرچ آرگنائزیشن کو کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا پر عذاب کی شکل میں نمودار ہونے والی اس آبی مخلوق کے بڑھنے کی وجوہات کا پتہ چل سکے،کیونکہ یہ بہت زیادہ نقصان کا باعث بھی بنتی ہے،نہ صرف ماہی گیری کا پہیہ رک جاتا ہے بلکہ پاور پلانٹس بند ہوجاتے ہیں۔

    پاکستان میں اس تحقیق کا ایک اور بھی فائدہ ہے کہ اس سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ جس جیلی فش کی دنیا میں مانگ ہے وہ اگر پاکستانی سمندروں میں بڑھ جاتی ہے،تو اس کے ایکسپورٹ کے حوالے سے ایک مینجمنٹ پلان بنایا جاسکتا ہے۔

    جیلی فش کے نقصان سے قطع نظر اس کا ایک فائدہ بھی بلوچستان کے ساحلی مقامات کے ماہی گیروں کو پہنچتا ہے،دریائے سندھ کے کریک ایریا،بلوچستان کے کلمت کھور،پسنی،جیوانی اور گوادر میں اس دوران پائی جانے والی جیلی فش کی 2اقسام ایسی ہیں جن کو نمک اورپھٹکری سے ٹریٹ کرکے چائنا ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

    معظم خان کے مطابق جیلی فش سمندر سے ملنے والے فوڈ چین کا آخری حصہ ہے،جسے عام طورپر آبی مخلوق بھی نہیں کھاتی البتہ کچھووں کی کچھ اقسام کی خوراک جیلی فش ہے،یہ صورتحال اس بات کی بھی عکاس ہے کہ جب بہت بڑے پیمانے پر مچھلی کا شکار کرلیا جاتا ہے،تو آخر میں جیلی فش ہی باقی رہ جاتی ہے جوکہ ماہی گیری کے لیے تباہ کن ہے،دنیا بھر میں جیلی فش کی 400 سے 500 کے قریب اقسام ملتی ہیں،جو ایک پن ہول سے لے انسان سے بھی 100 گنا بڑی ہوسکتی ہیں ایک تاثر یہ بھی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی آبی مخلوق جیلی فش ہی ہے،پاکستان میں جو جیلی فش ملتی ہے وہ ڈیڑھ من تک وزنی ہوتی ہے،یہ ان دواقسام میں شامل ہے جو بیرون ملک ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔

  • سافٹ وئیر میں خرابی: ٹیسلا کی2017 میں بیچی گئی 12 ہزارگاڑیوں کی واپسی

    سافٹ وئیر میں خرابی: ٹیسلا کی2017 میں بیچی گئی 12 ہزارگاڑیوں کی واپسی

    ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے 2017 میں بیچی گئی اپنی 12 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے مواصلاتی نظام میں خرابی کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ایمرجنسی بریکس کے اچانک حرکت میں آنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد ہی ٹیسلا نے انسٹال شدہ ایف ایس ڈی 10.3 سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہٹا دی تھی، اور متاثرہ گاڑیوں میں 10.3.1 ورژن انسٹال کیا تھا۔

    نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث گاڑی ٹکرانے کی غلط وارننگ اور ایمرجنسی بریک لگ سکتی ہے، جو خطرنات ثابت ہوتی ہےایف ایس ڈی سسٹم خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت فراہم کرتا ہے جس کے تحت گاڑی چلانے کے کچھ فنکشنز خود بخود متحرک ہو جاتے ہیں۔

    حفاظتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسلا کے ساتھ رابطے میں رہے گی تاکہ کوئی بھی حفاظتی مسئلہ کو تسلیم کرتے ہوئے اسے صیح کیا جا سکے۔


    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بھی ٹویٹ کی تھی کہ ایف ایس ڈی 10.3 میں کچھ مسائل پیدا ہونے کے بعد وقتی طور پر 10.2 میں واپس منتقل کیا جا رہا ہے29 اکتوبر کو ٹیسلا نے کہا تھا کہ 99.8 فیصد گاڑیوں میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیا تھا جس کے بعد کسی قسم کی کارروائی کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

  • پاکستانی ٹیم نمیبیا کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی،ٹیم کی کارکردگی اور محنت کو سراہا

    پاکستانی ٹیم نمیبیا کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی،ٹیم کی کارکردگی اور محنت کو سراہا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نمیبیا کو گزشتہ روا شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی اور نمیبیا کو ایونٹ سے باہر کر دیا جیت کے بعد پاکستانی ٹیم نے خوشی تو منائی لیکن نمیبیا کے کھلاڑیوں کو بھی نہ بھولے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پوری ٹیم ان کے ڈیسنگ روم پہنچ گئی جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کی-


    پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی اور محنت کو سراہا اور ایک اچھے ماحول میں تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارا، جس میں جہاں محمد حفیظ ان کے کھلاڑی کو خاص ٹیپس بھی دیتے نظر آئے، وہیں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
    https://twitter.com/newspaperwallah/status/1455620131128692737?s=20
    پاکستانی ٹیم کے اس عمل نے انڑنیٹ پر صارفین کے دل جیت لیے، پاکستانی سمیت غیر ملکی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بار ٹورنامنٹ میں میچ تو جیت ہی رہی ہے ساتھ ہی مسلسل دل بھی جیت رہی ہے۔


    https://twitter.com/Sarusa98379086/status/1455620528711012353?s=20
    یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی پاکستان کے بولرز اوس کے باوجود اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا قومی ٹیم کی جانب سے حسن، شاداب، عماد اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی کو حادثہ

    سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی کو حادثہ

    اسلام آباد سری نگر ہائی وے پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری صاحب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا-

    باغی ٹی وی : سابق چیف جسٹس کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ سپورٹس کمپلیکس کے قریب پیش آیا دو موٹر سائیکل سوار زخمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ،گاڑی سابق چیف جسٹس کا ڈرائیور چلا رہا تھا، جسٹس(ر) افتخار چوہدری فیملی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے تاہم افتخار محمد چوہدری اور ان کے اہل خانہ حادثے میں محفوظ رہے حادثے میں کاروں کو معمولی نقصان پہنچا-

    پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا کارروائی نہیں کروانا چاہتا ،فریقین میں صلح ہو گئی ہے ، زخمی کا مکمل علاج معالجہ کرانے کی ذمہ داری بھی سابق چیف جسٹس نے اپنے سر لے لی ہے اور پولیس نےافتخار محمد چوہدری کی ہدایت پر ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا-

  • فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا

    فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا

    رازداری ختم ہونے کے خدشات کے پیش نظر فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پرائیویسی شکایات کے سبب اپنا چہرے کی شناخت کا سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے سے موجود کروڑوں افراد کی معلومات بھی ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔

    فیس بک نے کہا کہ اس کی تمام مصنوعات میں استعمال ہونے والی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو "آنے والے ہفتوں میں” ہٹا دیا جائے گا غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی جانب سے انتہائی اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

    یہ نظام تصویر میں موجود لوگوں کی شناخت کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ اس ٹول کو اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں لوگوں کو ٹیگ کرنے میں مدد کرنے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا اس ٹول کو استعمال کرنے والے صارفین کے چہرے کے معلومات بھی فیس کے پاس جمع ہوتی تھیں۔

    فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا کو حذف کر دیا جائے گا اس اقدام سےایک ارب سے زیادہ لوگوں کے چہرے کی شناخت کے انفرادی ٹیمپلیٹس کو حذف کیا جائے گا یہ فیصلہ ہماری مصنوعات میں چہرے کی شناخت کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے لیا گیا ہے اس ٹول کو ہٹانا ٹیکنالوجی کی تاریخ میں چہرے کی شناخت کے استعمال میں سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک کی نمائندگی کرے گا۔

    فیس بک نے کہا کہ یہ فیصلہ’’مجموعی طور پر اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات” کی وجہ سے کیا ہے، تاہم کمپنی کے اندر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کام جاری رہے گا-

    واضح رہے کہ بند کیے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی۔

  • ادارہ شماریا ت نے پہلے 4 ماہ کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے

    ادارہ شماریا ت نے پہلے 4 ماہ کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے

    مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 105 فیصد سے تجاوزکر گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریا ت نے پہلے 4 ماہ کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے تجارتی خسارہ 15 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا-

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 24.71 فیصد اضافے سے 9 ارب 44 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں گذشتہ سال 7 ارب 57 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

    مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

    درآمدات 65.15 فیصد اضافے سے 25ارب 6کروڑ ڈالر رہیں۔گذشتہ سال 15 ارب 17کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔گذشتہ سال کے 7.60ارب ڈالر کے مقابلے میں خسارہ 105.43 بڑھ گیا ۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 24.71 فیصد اضافہ ہوا اکتوبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 44کروڑ ڈالررہا۔
    اکتوبر 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب10 کروڑ ڈالر تھا۔

    اکتوبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟اداراہ شماریات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

    ستمبرکے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 62.83 فیصد اضافہ ہوا اکتوبر2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 33 کروڑ ڈالر تھا اکتوبر2020 میں درآمدات کا حجم 3 ارب 89کروڑ ڈالر تھا اکتوبر میں تجارتی خسارہ 117.22 فیصد اضافے سے 3.88 ارب ڈالر رہا ۔

    پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیاقٓ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2020 کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021 مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔

    گزشتہ ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17 فیصد اور آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا لیکن ایک سال میں ٹماٹر 48.52 فیصد، دال مونگ 29 فیصد، پیاز 28 فیصد اور آلو 19 فیصد سستا ہوا چکن 17.91 فیصد اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 فیصد اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 فیصد اور مصالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 477 ہو گئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43ہزار914کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 561 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار578 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 477 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار690، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار204، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار542، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار990، بلوچستان میں 33 ہزار274، آزاد کشمیر میں 34 ہزار487 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار391 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 929 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار571، خیبرپختونخوا 5 ہزار754، اسلام آباد 940، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ایتھوپیا :باغیوں کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی،ہنگامی حالت نافذ ،عوام شہر کی حفاظت کے لئے تیار رہیں     حکام

    ایتھوپیا :باغیوں کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی،ہنگامی حالت نافذ ،عوام شہر کی حفاظت کے لئے تیار رہیں حکام

    ایتھوپیا میں باغیوں کے دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کے دعوی کے بعد ایتھوپیا کی وزرا کونسل نے فوری طور پر ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کو اگلے دو دنوں میں رجسٹر کرالیں اور شہر کی حفاظت کے لیے بھی تیار رہیں۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کے مطابق ایتھوپیا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کے نفاذ کا بنیادی مقصد عوام کو دہشت گرد گروپ ٹیگرے پیپلز لیبریشن فرنٹ ( ٹی پی ایل ایف) سے تحفظ دینا ہے۔ اس گروپ کے متعلق سرکار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ تشدد میں ملوث ہے۔

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب کہ وزرا کونسل نے ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت ادیس ابابا کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کی حکومت نے یہ فیصلہ شمالی ٹیگرے میں جنگجووں کے اس دعوے کے بعد کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ احمارا کے قریبی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قصبے ڈیسی اور کومبولچا پر قبضہ کرلیا ہے۔ ٹیگرے جنگجو گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی حکومت کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

    حکومت کا مؤقف ہے کہ فوج دونوں اہم علاقوں پر قبضے کے لیے لڑ رہی ہے جو ادیس بابا سے 400 کلو میٹر دور واقع ہیں۔

    ایتھوپیا حکومت کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات کے نفاذ کا مقصد عوام کو ٹی پی ایل ایف سے تحفظ دینا ہے، جن کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں تشدد کیا جارہا ہے۔

    ایتھوپیا کے شمالی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی جبکہ صحافیوں کو بھی محدود کردیا گیا، جس کی وجہ سے صورتحال سے متعلق دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ ٹیگرے باغی گروہ گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی حکومت کے خلاف لڑ رہا ہے، جون میں حکومت نے ٹیگرے میں انسانی بنیاد پر امداد اور تجارتی سرگرمیاں معطل کردی تھیں جو اب تک جاری ہیں اقوام متحدہ کے مطابق اس جنگ نے انسانی بحرانی پیدا کردیا ہے،ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں اور 25 لاکھ سے زائد لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے وزوزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گےیراعظم عمران خان خطاب میں ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ریلیف پیکج کے تحت ملک کی 53 فیصد آبادی مستفید ہو گی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نے غریب ظبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے حکومت کو عوام اور اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی پر سخت تنقید کا سامنا ہے-

    تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا وزیر خزانہ شوکت ترین

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا لیکن یہ اضافہ آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا۔

    مشیر خزانہ شوکت ترین کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ آپ کو 600 ارب کا پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز (پی ڈی ایل) رکھنا ہو گا لیکن ہم نے کہا تھا کہ پی ڈی ایل 600 ارب رکھنے کا مطالبہ نہیں مانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل کے مسئلے پر کافی بحث ہوئی۔

    اسکائی ونگ ایوی ایشن کا سی اے اے کے الزامات کی تردید،کمپنی کی ساکھ خراب کرنے پر سی…

    انہوں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایل بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نظرآئے گا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز میں اضافے کا بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی ہم نے رعایت لی۔

    شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے بہت مشکل مذاکرات تھے، ہم اپنے مؤقف پر قائم رہے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں گروتھ ہماری 5 فیصد ہو گی شوکت ترین نے واضح طور پر کہا تھا کہ سیلز ٹیک استشنیٰ کم ہو گا مگر سارا نہیں ہو گا-

    ملک میں بڑھتے بریسٹ کینسرکے کیسز،سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

  • کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود قومی جانور کی تعداد کم ہو گئی

    کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود قومی جانور کی تعداد کم ہو گئی

    پشاور : چترال میں قومی جانور مارخوروں کی تعداد کم ہونے لگی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق نیشنل پارک وائلڈ لائف میں 2 سال کے دوران 868 قومی جانور مارخور کم ہوگئے محکمہ وائلڈ لائف سروے کی رپورٹ کے مطا بق نیشنل پارک وائلڈ لائف میں دو سالوں کے دوران 868 مارخور کم ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں یومیہ 1200سے زائد بچے سگریٹ نوشی شروع کررہے ہیں:پھررپورٹ جاری

    محکمہ وائلد لائف سروے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں مارخوروں کی تعداد 2 ہزار 868 تھی سال 2020 میں مارخوروں کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار رہ گئی۔

    پاکستان کا بھارت کی بلائی گئی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    مارخور پاکستان کا قومی جانور اور جنگلی بکرے کی ایک قسم جو پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، ضلع چترال، وادی کالاش اور وادئ ہنزا سمیت دیگر شمالی علاقوں کے علاوہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

    حضور ﷺ کی عزت و ناموس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ، ہم حضور ﷺ کی گستاخی کیسے برداشت کر…

    محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مارخور کے غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی ہے تاہم رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کے مطابق قومی جانوروں کا غیر قانونی شکار ہورہا ہے اور کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود مارخور کی نسل ختم ہورہی ہے۔

    نیب آرڈیننس میں ترمیم احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے شہباز شریف