Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نریندر مودی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے ایسے ملے کہ ان کا موڈ ہی خراب ہو گیا   ویڈیو وائرل

    نریندر مودی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے ایسے ملے کہ ان کا موڈ ہی خراب ہو گیا ویڈیو وائرل

    جہاں دنیا کورونا سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے پر زور دے رہی ہے وہیں بھارتی وزیراعظم اس کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : بڑے بڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی مودی ہمیشہ سے گلے ملنے کے لیے نہیں بلکہ گلے پڑنے کے لیے عالمی میڈیا پر پہنچانے جاتے ہیں اس بار بھی مودی نے ایسا ہی کیا گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پرناگواری واضح ہوگئی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق گلاسگو کانفرنس میں یو این سیکریٹری سے ایسے ملے کہ ان کا موڈ ہی خراب ہو گیا، مودی انتونیو گوتریس کے اتنا قریب ہو گئے کہ انہیں خوب پیچھے کرنا پڑا، اور ساتھ ہی یواین سیکریٹری کے چہرے سے ناگواری کا اظہار صاف دکھائی دیا نریندر مودی اسٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی پھر وہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی جانب بڑھے۔

    جبکہ کانفرنس میں مودی ہر رہنما سے سے سیدھا جا کر گلے ہی ملے جن کی تصاویر عالمی میڈیا نے شئیر کیں، ان میں برطانوی وزیراعظم بوروس جانسن، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مودی عالمی رہنماوں کو دیکھ کر بے قابو ہوئے ہوں، وہ بھارت سے جاتے ہی یا بھارت کے دورے پر آئے کسی بھی رہنما کو دیکھ کر اپنے آپ پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلاسگو کانفرنس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ آگ لگا کر، کھدائیاں کر کے، سرنگیں بنا کر، زمین کو نقصان پہنچا کر انسان اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں۔

    گلاسگو موسمیاتی کانفرنس سے خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کرہ ارض اور انسانیت کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    کانفرنس سے تبت کے بدھ متوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین کیلئے سائنسی فہم پر مبنی حقیقت پسندانہ اقدام کرنے کی ضرورت ہےکيتھولک عیسائیوں کے مذہبی پيشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ اب ایک ساتھ کام کرنے کا وقت ہے ہالی وڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے کہاکہ دنیا اس وقت ماحولیاتی بحران کا شکار ہے ، اس وقت دنیا عالمی لیڈرز کو دیکھ رہی ہے۔

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے برطانیہ کی جانب سے مطلوبہ سکیورٹی اور پروٹوکول نہ ملنے پر اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی تھی ترک خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے اٹلی میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے بعدگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے مطلوبہ سکیورٹی نہ ملنے پر گلاسگو کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی اردوان گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیےبغیر اٹلی سے واپس ترکی چلےگئے۔

    خیال رہےکہ برطانیہ کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس گلاسگو میں ہورہی ہے جس میں بین الاقوامی لیڈرز ، تجزیہ کار اور تاجر شریک ہیں۔

  • ہنگومیں سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    ہنگومیں سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    ہنگو کی تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن سے واپسی پر دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے دوران 4دہشتگرد مارے گئے اور4 فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے امیر حاتم گروپ سے بتایا گیا ہے

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے دہشت گرد انسداد پولیو ٹیم پرحملوں، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے چارایس ایم جی، 16 چارجر،4 بنڈولیر اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ کی اعلیٰ عدالت نے پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سزائے موت پانے والے پانچ ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں سندھ ہائی کورٹ میں قتل کے ایک اور مقدمے کے دو ملزمان کو سزاؤں سے بری کردیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادتیں پیش نہیں کی گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کامران نامی نوجوان کو نومبر2014میں کورنگی کے علاقے میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان ندیم عرف منگا اور ذیشان کو گرفتار کیا تھا خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمرقید اور2، 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزمان نے ماتحت عدالت کی سزاؤں کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

  • امریکی صدر عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوران سو گئے  ویڈیو وائرل

    امریکی صدر عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوران سو گئے ویڈیو وائرل

    اسکاٹ لینڈ میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 میں صدر جو بائیڈن دوران تقریب سو گئے-

    باغی ٹی وی : اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے آنکھیں بند کرلیں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں امریکی صدر اپنے خطاب سے پہلے آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہوئے تھے امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے 22 سیکنڈ تک اپنے آنکھیں بند رکھیں تبھی ان کے ایک معاون نے انہیں جگایا کانفرنس میں اسے پہلے بھی صدر جوبائیڈن نے 7 سیکنڈ تک آنکھیں موند کر رکھیں پھر آنکھیں کھولیں اور سر ہلایا۔

    جس وقت بائیڈن اونگھ رہے تھے اس وقت ایک سوشل ایکٹوسٹ گلوبل وارمنگ سے متنبہ کرتے ہوئے عالمی برادری کو جگانے کی کوشش کر رہے تھےان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ نے ہماری کھانا اگانے اور یہاں تک کہ زندہ رہنے کی صلاحیت کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔


    اسی لمحے بائیڈن کے معاون نے انہیں جگادیا اور صدرنے تالیاں بجاکر اپنی توجہ دوبارہ کانفرنس کی طرف کردی صدر بائیڈن آنکھوں کو بھی رگڑتے رہے۔

    ایک امریکی صحافی نے امریکی صدر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جو وائرل ہو گئی ہے۔اور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صدر جوبائیڈن کی عمر، صحت اور فٹنس زیر بحث ہے۔

    یاد رہے کہ جوبائیڈن اب تک کے سب سے معمر امریکی صدر ہیں اور اس ماہ 79 برس کے ہو گئے ہیں۔

  • چین کا اقدام،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں

    چین کا اقدام،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں

    بیجنگ/سنگاپور:چین کا اقدام،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں، خام تیل 83.52ڈالرز فی بیرل پر آگیا سرمایہ کار4نومبر کےاوپیک پلس اجلاس سے قبل پوزیشن ایڈجسٹ کرنے لگے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق نیشنل فوڈ اینڈ سٹرٹیجک ریزرو ایڈمنسٹریشن نے اتوار کو کہا تھا کہ چین نے پٹرول اور ڈیزل کے محفوظ ذخائر جاری کیے تاکہ مارکیٹ کی سپلائی کو بڑھایا جا سکے اور بعض خطوں میں قیمتوں کے استحکام میں مدد کی جا سکے یہ خبر حالیہ ہفتوں میں ڈیزل کی سخت سپلائی اور کئی صوبوں میں پیٹرول اسٹیشنوں پر قطاروں کی میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے۔

    چینی ریفائنرز نے تیسری سہ ماہی میں COVID-19 کی روک تھام اور سیلاب کی وجہ سے ایندھن کی پیداوار میں کمی کی لیکن ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہوا، جزوی طور پر بجلی کے بڑے بحران کی وجہ سے ہوا جس نے مارکیٹ کو حیران کر دیا۔

    چین برسوں سے ڈیزل اور پٹرول کا خالص برآمد کنندہ رہا ہے، لیکن بیجنگ کی حالیہ پابندی کا مقصد ایندھن کی اضافی پیداوار کو ہٹانا، خام تیل کی درآمدات اور ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات کے کوٹے میں کٹوتی سے لے کر ڈیزل کی ملاوٹ والے حصے پر بھاری درآمدی ٹیکس تک، ایندھن خاص طور پر ڈیزل کی سپلائی کو سخت کرنا ہے۔

    خام تیل جس کی قیمت میں جمعے کو 6سینٹ کا اضافہ ہوا تھا، گزشتہ صبح 20 سینٹ گر کر 83.52 ڈالر فی بیرل پر آ گیا یو ایس ویسٹ ٹیکساس کا خام تیل جو جمعہ کو 76 سینٹ تک اوپر گیا تھا، پیر کو 37 سینٹ تک گر کے 83.20 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

    نسان سکیورٹیز میں ریسرچ کے جنرل منیجر ہیرویوکی کیکوکاوا کا کہنا ہے کہ ’چین کی طرف سے ایندھن کے ذخائر کے جاری ہونے کی خبروں کے بعد اور اوپیک پلس میٹنگ سے پہلے سرمایہ کار پوزیشنز کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔

    سب کی نظریں پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم، روس اور ان کے اتحادیوں، جنہیں اوپیک پلس کہا جاتا ہے، کی چار نومبر کو ہونے والے اجلاس پر ہیں۔تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ وہ دسمبر میں سپلائی میں یومیہ چار لاکھ بیرل اضافہ کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم رہیں گے۔

    تیل کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کئی برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس میں اوپیک پلس کے اس فیصلے سے مدد ملی کہ عالمی سپلائی کے خدشات کے باوجود اپنی پیداوار میں بتدریج اضافے کا منصوبہ برقرار رکھا جائے-

  • بھارتی انتہا پسندی میں پاگل ہو گئے،ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

    بھارتی انتہا پسندی میں پاگل ہو گئے،ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل دو میچ ہار چکی ہے پہلے میچ روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہاری ہے بھارتیوں کو کرکٹ ٹیم کی شکست برداشت نہیں ہورہی تاہم اب تکبر اور جھوٹے احساس برتری میں مبتلا بھارتیوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کرلیں۔

    باغی ٹی وی : ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں ‘غدار’ قرار دیا۔ بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں تھیں –

    محمدشامی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا "میرے لیے کسی کے مذہب کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا سب سے شرمناک چیز ہے جو انسان کرسکتا ہے. اپنی رائے کو آواز دینا سب کا حق ہے.لیکن ذاتی طور پر میں نے کبھی کسی سے مذہبی بنیاد پر امتیاز کرنے کا سوچا بھی نہیں. یہ ہر انسان کےلئے انتہائی مقدس اور ذاتی چیز ہے اور اُسے وہیں رہنا چاہیئے لوگ اپنا غصہ نکالتے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ نہیں ہے کہ ہم افرادی طور پر کیا کرتے ہیں اور میدان میں کتنی کوشش کرتے ہیں-

    تاہم کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھوبیٹھے اور سوشل میڈیا پر اپنے اسٹار کرکٹر کو دھمکیاں دینا شروع کردیں دھمکی @Criccrazyygirl کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا جس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے. تاہم اس ٹوئٹ کے اسکرین شاٹس متعدد بار پوسٹ کیے گئے.


    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی وامیکا کوہلی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر و سابق کپتان انضمام الحق نے بھی کوہلی کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    جب بھی کوہلی کی قیادت میں بھارت کی کارکردگی مداحوں کو مایوس کرتی ہے تو مداحوں کی جانب سے ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو قصور وار ٹھہرانا اور نفرت انگیز پیغامات دینا اب ایک عام سی بات ہوچکی ہے 2016 میں بھی کوہلی نے اس وقت کی گرل فرینڈ انوشکا کی ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا.

    2020 میں انوشکا شرما نے تب خاموشی توڑی جب ایک کرکٹ لیجنڈ نے تبصرہ کیا ویرات کوہلی کی فارم اور آئی پی ایل کےلئے تیاریوں پر تنقید کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوہلی صرف اپنی اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دِکھائی دیئے.

    خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر انتہاپسند ہندو آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور ماضی میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے گھروں پر حملے کیے گئے تھے گزشتہ سال بھی انڈین پریمیئر لیگ میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کی ننھی بیٹی زیوا کو بھی ریپ کی دھمکی دی گئی ہے-

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کے ایمپائرمائیکل گف پرپابندی عائد

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کے ایمپائرمائیکل گف پرپابندی عائد

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے امپائرمائیکل گف پر 6 روز کی پابندی عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مائیکل گف بائیو سکیور ببل میں ہوٹل سے باہر نکلے اور بغیر اجازت لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا قرنطینہ کے دوران مائیکل گف کا روزانہ کوویڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے مائیکل گف نے پابندی کے باعث گزشتہ اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیئے، ان کی جگہ میریس ایراسمس نے اس میچ میں امپائرنگ کی۔

    رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پرسخت ترین بائیو سکیور ببل توڑنے پر 6 روز کی پابندی عائد کی متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ بائیو سکیور ببل کی پہلی خلاف ورزی ہے جو کھلاڑی کے بجائے آفیشل کی جانب سے کی گئی ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل مقابلوں میں بہترین تصور کیے جانے والے امپائر مائیکل گف کو آئی سی سی بائیو سکیور کمیٹی نے 6 روز کے لیے قرنطینہ کردیا ہے جب کہ ان کی جانب سے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی مزید تحقیقات کی جائیں گی قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد مائیکل گف اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے تاہم انہیں آئی سی سی کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کی امپائرنگ سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ 1998 سے 2003 تک یارک شائر سے کھیلنے والے سابق کرکٹر مائیکل گف نے 2013 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز سے اپنی امپائرنگ کا آغاز کیا اور اسی سال ستمبر میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز سے بھی امپائرنگ شروع کی جب کہ مائیکل گف نے 2016 میں زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے اپنی ٹیسٹ امپائرنگ میں ڈیبیو کیا۔

  • تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا   وزیر خزانہ شوکت ترین

    تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا وزیر خزانہ شوکت ترین

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا لیکن یہ اضافہ آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی :مشیر خزانہ شوکت ترین کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ آپ کو 600 ارب کا پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز (پی ڈی ایل) رکھنا ہو گا لیکن ہم نے کہا کہ پی ڈی ایل 600 ارب رکھنے کا مطالبہ نہیں مانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل کے مسئلے پر کافی بحث ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایل بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نظرآئے گا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز میں اضافے کا بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی ہم نے رعایت لی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت مشکل مذاکرات تھے، ہم اپنے مؤقف پر قائم رہے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں گروتھ ہماری 5 فیصد ہو گی شوکت ترین نے واضح طور پر کہا کہ سیلز ٹیک استشنیٰ کم ہو گا مگر سارا نہیں ہو گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سنگل ونڈو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا، تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے، حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے پاکستانی تاجروں کے لیے تجارتی مواقع بھی پیدا ہوئے، کاروباری لاگت اور وقت کی بچت سے برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج نمبیا کے خلاف کھیلے گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا قومی ٹیم میں آج چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا کھلاڑیوں نے باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی اور کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

    پاکستان نے ورلڈ کپ میں ابھی تک تین میچز کھلیے ہیں اور تینوں جیتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے 3 میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اس وقت گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے اور آج نمبیا سے کامیابی کی صورت میں گروپ بی سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

  • چمگادڑ نے سال کے ’بہترین پرندے‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    چمگادڑ نے سال کے ’بہترین پرندے‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    مقابلہ کروانے والے ادارے فوریسٹ اینڈ برڈ نے رواں ماہ چمگادڑ کو پرندوں کی فہرست میں شامل کر کے مقابلے کا پہلی بارحصہ بنایا اور لمبی دُم والے نایاب چمگاڈروں کو نیوزی لینڈ میں 2021 کے بہترین پرندے کا ایوارڈ دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوریسٹ اینڈ برڈ 17 سالوں سے یہ مقابلہ منعقد کر رہی ہے ، جس میں دنیا بھر سے ووٹنگ کے ذریعے بہترین پرندے کا انتخاب کیا جاتا ہے پرندوں کے مقابلے کے لیے ووٹنگ اتوار کی رات کو بند ہوئی فوریسٹ اینڈ برڈ کی لسی فینکر ہیتھر نے ریڈیو نیوزی لینڈ سے پیر کو بات کرتے ہوئے مقابلے کی جیت کا اعلان کیا۔

    58 ہزار ووٹ موصول ہونے کے بعد ادارے کا کہنا تھا کہ اس بار مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے جس میں نایاب چمگادڑ کو 3000 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی۔

    ‘پیکا پیکا توُ روا’ نامی چمگادڑ نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑوں کی دو اقسام میں سے ایک ہیں ان کا سائز انگوٹھے جتنا ہوتا ہے جب کہ پیدائش کے وقت ان کا سائز شہد کی مکھی جتنا ہوتا ہے چمگادڑ نیوزی لینڈ کا واحد آبائی زمینی ممالیہ ہے اور اسے قومی سطح پر اہم سمجھا جاتا ہے۔

    چمگادڑ کو پرندوں کے مقابلے میں جگہ دینے کی وجہ یہ تھی کہ چمگادڑ کو اسی طرح کے خطرات ہیں جو دیگر قومی پرندوں کو ہیں تو اس طرح لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ان چمگادڑوں کی نسل کو چوہے، پوسمز، سٹوٹس اور بلیوں سے خطرہ ہے، جو ان کی آبادی کو ہر سال پانچ فیصد سے کم کر رہے ہیں اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر دنیا کے واحد رات بھر جاگنے اور نہ اُڑنے والے طوطے، کاکاپو، کا نام آیا ہے-

  • ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کا اغوا ،مقدمہ درج،تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

    ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کا اغوا ،مقدمہ درج،تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

    ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے نومولود بچے کے اغوا کا پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹس لے لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےنومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہولی فیملی اسپتال کی انتطامیہ کے احکامات دیئے ہیں کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس حوالے سے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    نومولود بچے کے اغوا کا سی سی پی او راولپنڈی نے بھی سخت نوٹس لیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور سیکیورٹی کے عملے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ سی سی پی او کی ہدایت پر نومولود بچے کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں بچے کے اغوا کاروں نے نومولود کی جگہ پلاسٹک کا گڈا رکھ کر بچے کو اغوا کیا اور فرار ہو گئے نومولود بچے کے والد شاہد محمود نے جب واقعہ سے اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تو عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی نومولود بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر والدہ کی طبیعت ازحد خراب ہوئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔