Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماہی گیروں کا تنازع: برطانیہ اور فرانس کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

    ماہی گیروں کا تنازع: برطانیہ اور فرانس کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

    ماہی گیروں کے تنازع پر برطانیہ اور فرانس نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں –

    باغی ٹی وی : ماہی گیروں کے تنازع پر برطانیہ نے فرانس کو دھمکی دی ہے کہ وہ 48 گھنٹوں میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے ورنہ اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فرانس نے ہٹ دھرمی دکھائی تو بریگزٹ ٹریڈ ڈیل کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    جواب میں فرانس نے تنبیہ کی ہے کہ وہ منگل سے ٹارگٹ کرنے والے اقدامات شروع کرے گا جس میں ہمسائیہ ممالک کی طرف جانے والے ٹرکوں کی سخت نگرانی بھی شامل ہے۔

    فرانس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ برطانیہ نے فرانسیسی ماہی گیروں کو لائسنس دینے سے انکار کیا ہے جس کے بعد اب جوابی کارروائی بھی کی جائے گی جبکہ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فرانس کے ان تمام ماہی گیروں کو لائسنس دے رہا ہے جو پہلے بھی برطانوی پانیوں میں مچھلیوں کا شکار کرتے رہے ہیں۔

    فرانس کا کہنا تھا کہ ٹرالر کے عملے کے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود نہیں ہیں جبکہ ٹرالر کے مالک کے مطابق ان کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں شدت آ گئی اور لندن میں پیرس کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا۔

    برطانوی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے ایک بین الاقوامی نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فرانس غیرمعقول مطالبات کر رہا ہے، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم یورپین یونین کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کے تحت اقدامات کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے اچانک گرم ہو جانے کے پیچھے ممکنہ طور پر فرانس میں اگلے برس ہونے والے صدارتی انتخابات ہیں۔

    فرانس نے دھمکی دی ہے کہ اگر بات چیت کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو وہ برطانوی ماہی گیر کشتیوں کو اپنے ملک کی بندرگاہوں پر سامان اتارنے پر پابندی عائد کر سکتا ہے، برطانوی ٹرالرز کی اضافی جانچ پڑتال کر سکتا ہے، ٹرکس پر اپنا کنٹرول مزید سخت کر سکتا ہے اور کسٹمز کو دوبارہ سے نافذ کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ماہی گیری کے معاملے پر مسائل الجھتے جا رہے ہیں اور اب بات الزام در الزام کی جگہ عملی اقدامات پر آ چکی ہے گزشتہ ہفتے فرانس نے ایک برطانوی ٹرالر کو قبضے میں لے لیا تھا جو لی ہاروے کے نزدیک فرانسیسی پانیوں میں موجود تھا اور فرانس کا کہنا تھا کہ عملے کے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود نہیں تھیں دونوں ممالک کے درمیان ماہی گیروں کے معاملے پر سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور اب بات عملی اقدامات تک پہنچ چکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجارت سے زیادہ سیاسی معاملہ ہے جو اگر اس ہفتے حل نہ کیا گیا تو بڑے بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی حکومت کو اگلے برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے باعث عوامی دبائو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کا رویہ زیادہ سخت ہےاس تنازع کے اثرات روم میں جاری جی 20 ممالک کی کانفرنس کے دوران بھی دیکھے گئے جب ماحولیاتی آلودگی اور عالمی معیشت جیسے معاملات پس پشت چلے گئے۔

    تاہم گزشتہ روز اسی اجلاس کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات ہوئی جو 25 منٹ تک جاری رہی دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ ماہی گیری کا یہ تنازع زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا۔

  • کل سے چمن بارڈر کو تجارت اور آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا

    کل سے چمن بارڈر کو تجارت اور آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا

    کابل: چمن بارڈر 2 نومبر سے تجارت اور آمدورفت کے لیے کھل جائے گا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان حکام کے درمیان چمن بارڈر کھولنے سے متعلق بات چیت کامیاب ہو گئی ہے اور باب دوستی کل سے تجارت اور آمدورفت کے لیے کھل جائے گا۔

    سائبر حملہ :نیشنل بینک کے صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے شواہد نہیں ملے ایف آئی اے حکام

    افغان حکام کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور کل سے چمن بارڈر کے راستے پیدل آمدورت اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

    نو منتخب اسپیکر بلوچستان طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل

    واضح رہے کہ پاک افغان چمن بارڈر کو گزشتہ ماہ کے آغاز پر ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کیا گیا تھا اس حوالے سے گورنر قندھار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمدورفت کو بند کیا گیا ہے، پاکستانی سرحدی حکام کے ساتھ آمدورفت کے طریقہ کار پر اعتراض ہے لہٰذا مسائل حل ہونے تک باب دوستی بند رہے گی اس لیے لوگ سفر نہ کریں۔

    ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ

  • سونے کا لالچ: سعودی شہری جان گنوا بیٹھا

    سونے کا لالچ: سعودی شہری جان گنوا بیٹھا

    سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سعودی شہری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گڑھے کے اندر سونا تلاش کرنے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق تبوک ریجن میں ایک ایسا گڑھا پایا جاتا ہے جس کے بارے میں یہ افواہ ہے کہ گڑھے کے اندر ایک خاص مقام پر سونا دفن ہے سونے کو نکالنے کے لیے چند سعودی شہری گڑھے میں داخل ہوگئے۔

    شہریوں میں سے ایک شخص سونے کی تلاش میں گڑھے کے کافی اندر داخل ہوگیا اور کھدائی کے دوران ریت کا تودا اس شخص پر گر گیا کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریت تلے دبے شخص کو بڑی مشکل سے نکال لیا گیا لیکن تب تک وہ شخص ہلاک ہوچکا تھا۔

    پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال بھیجوادیا جب کہ اس کے پانچ دوستوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی اور بعد میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

    دوسری جانب انڈونیشیا میں ماہی گیروں کو گہرے سمندر سے صدیوں پرانا سونا اور بیش قیمت اشیا مل گئیں انڈنیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب میں ماہی گیروں نے غوطہ خوری کے دوران صدیوں پرانا سونا اور دیگر بیش قیمت اشیا دریافت کر لیں جو کئی صدیوں پرانی ہیں۔

    ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے صدیوں پرانا سونا دریافت کر لیا

    ملنے والے سونے کے ذخائر میں قیمتی جواہرات، سونے کے زیورات، سکے اور کانسی کی دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ ان اشیا میں ایک قد آدم بدھا کا مجسمہ بھی شامل ہے جس پر بیش قیمت زیوارت کنداں ہیں ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ملنے والی قدیم اشیا 7 سے 13 صدیاں پرانی ہیں یہاں طاقتور تہذیت ہوا کرتی تھی جو ایک صدی بعد پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی جس کی وجوہات آج تک سامنے نہیں آ سکیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زیوارت کی برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سلطنت کوئی دیومالائی داستان نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہے اس جزیرے کی تلاش گزشتہ 5 سال کی جاری تھی۔ اس سلطنت کا بیشتر حصہ پانی پر آباد تھا اور یہاں لکڑی کی کشتیاں استعمال ہوتی تھیں اس گمشدہ جزیرے کے بارے میں مشہور تھا کہ وہاں سونے کے ذخائر موجود ہیں جنہیں ماہی گیروں نے دریافت کر لیا دریافت ہونے والے ذخائر قدیم انڈونیشی تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔

    دبئی میں مقیم پاکستانی ارب پتی بن گیا

  • سائبر حملہ :نیشنل بینک کے  صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے شواہد نہیں ملے      ایف آئی اے حکام

    سائبر حملہ :نیشنل بینک کے صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے شواہد نہیں ملے ایف آئی اے حکام

    ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ نیشنل بینک پر سائبر حملے کے دوران صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے شواہد نہیں ملے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں تھیں صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہیکرز نے کل رات کو حملہ کیا تھا اور ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کر لیا ہیکرز نیشنل بینک کے مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔

    سائبرحملہ:نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں

    عارف عثمانی نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے اگر پیر تک کامیابی نہ ملی تو آئسولیٹ کر کے سسٹم اور بینک سروسز جاری رکھیں گے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہر نے کہا کہ نیشنل بینک پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے۔

    بعد ازاں ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے آج یعنی پیر کی سہ پہر اپنی ٹیم کے ہمراہ نیشنل بینک ہیڈ آفس کا دورہ کیا اس دوران نیشنل بینک اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے افسران کے مابین میٹنگ ہوئی۔

    یوم آزادی کے موقع پر ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ریاض کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کے سرور پر ہفتہ واری تعطیلات کے دوران حملہ ہوا، نیشنل بینک کی انٹرنل ٹیم کی جانب سے بروقت اقدامات کی وجہ سے ہیکرز اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے بینک کی تمام سروسز کام کررہی ہیں، ڈیٹاچوری ہونے سے متعلق اطلاعات غلط ہیں، کس ملک سے حملہ ہوا؟ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کی فرانزک ایکسپرٹس بینک کا ساتھ دے گی، کسی کسٹمر کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، لوگ آج بھی اے ٹی ایم کا استعمال کر رہے ہیں۔

    عمران ریاض کے مطابق مالیاتی فراڈ اس وقت بہت بڑھ گیا ہے، عوام سے زیادہ تر کالز پر ہیکرز معلومات مانگتے ہیں، عوام کسی قسم کی انفارمیشن کا تبادلہ نہ کریں۔

  • نو منتخب اسپیکر بلوچستان طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل

    نو منتخب اسپیکر بلوچستان طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل

    بلوچستان کے نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کو نمونیا کی شکایت کے باعث نجی اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم انہیں طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

    اس ضمن میں بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل جان جمالی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے لیکن علالت کے باعث ابھی تک وہ اپنے منصب کا حلف نہیں اٹھا سکے ہیں گورنر بلوچستان ظہور آغا نے اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا تھا جس میں اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت صبح 8:30 سے 12 بجے تک رکھا گیا تھا جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے 16ویں اسپیکر ہیں-

    تاہم مقررہ وقت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    سیکریٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی قوائد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کے لیے اسمبلی کے اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی اور قائم مقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کریں گے۔

    میر جان محمد جمالی بلوچستان کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ضلع جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں 23 مئی 1955 کو پیدا ہوئے آپ کے والد نور محمد جمالی قبائلی رہنما ہونے کے ساتھ سیاست دان بھی تھے۔

    میر جان محمد جمالی نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے حاصل کرنے کے بعد بلوچستان یونورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1983 میں بلدیاتی انتخابات سے کیا، 1988 میں اسلامی جمہوری اتحاد کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے بعدازاں وہ 1990 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہو کر بلوچستان اسمبلی کے رکن بنے اور 1993 میں صوبائی وزیر رہے۔

    میر جان محمد جمالی 1997 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر دوبارہ رکن اسمبلی بنے اور 15 جون 1998 سے لے کر 12 اکتوبر 1999تک بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہےمسلم لیگ (ن) کے ہی ٹکٹ پر 2013 کے انتخابات میں دوبارہ حصہ لیا اور کامیاب ہوئے جبکہ 4 جون 2013 سے 2015 تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی رہے اور 2مرتبہ ڈپٹی چیرمین سینٹ بھی رہے2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ بنے اور اب ایک مرتبہ پھر اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

  • آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی،لاہور دنیا کا بدترین شہر قرار

    آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی،لاہور دنیا کا بدترین شہر قرار

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈکس(اے کیو آئی) 397 تک پہنچ گیا جس کے بعد لاہور خراب ایئرکوالٹی کےلحاظ سےدنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے پاکستان کے مختلف شہروں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے،لاہور میں ایک دفعہ پھر سموگ نے ڈیرے جما لیے ہیں۔

    فیصل آباد کا اے کیو آئی 225 ، بہاولپور کا192، گوجرانوالہ کا 183،ساہیوال کا 168 ،اسلام آبادکا 157،ملتان 148 اور کراچی کا 139 ریکارڈ کیا گیا۔نئی دلی 174 اےکیوآئی کےساتھ تیسرےنمبرپر جبکہ چین کےشہرشنگھائی کا 163اےکیوآئی کےساتھ پانچواں نمبر نمبر پر ہے۔

    لاہور:پاکستان آرمی کے زیر اہتمام تیسرے جسمانی چستی و حربی مہارتوں کے مقابلے شروع

    آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور کا پہلا نمبر ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 319 تک پہنچ گیا ہےآنکھوں میں جلن اور سانس کی بیماری کے خدشے سے دوچار شہری کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ باغوں کا شہر آلودگی کی لپیٹ میں آ گیا ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے باوجود پورا ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

  • تاجروں کا وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

    تاجروں کا وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

    ملک بھر کے تاجروں نے 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کے قانون کو ختم کیا جائے ورنہ ملک بھر کے تاجر 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

    لاہور:پاکستان آرمی کے زیر اہتمام تیسرے جسمانی چستی و حربی مہارتوں کے مقابلے شروع

    اجمل بلوچ نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگنے دیں گے یہ ایک پیچیدہ قانون ہے تاجر اتنا پڑھا لکھا نہیں کہ اتنی پیچیدہ اور ٹیکنیکل زبان سمجھ سکے، ایف بی آر کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات واپس لئے جائیں۔

    ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ

    اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف سے جان چھڑا کر آزاد تجارت کرنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں کرپشن ختم کئے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں 10 روز تک بند رہنے کے بعد سکول اور کاروباری مراکز کھل گئے ، شاہرات کھلنے پر عوام نے سکون کا سانس لیا راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، صدر مری روڈ تا فیض آباد ٹریفک بحال کر دی گئی ، متعدد روز سے میٹرو بس سروس اور دوسری تمام ٹرانسپورٹ بھی بحال کر دی گئی جس سے مشکلات کا شکار عوام نے سکون کا سانس لیا۔

  • ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے صدیوں پرانا سونا دریافت کر لیا

    ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے صدیوں پرانا سونا دریافت کر لیا

    انڈونیشیا میں ماہی گیروں کو گہرے سمندر سے صدیوں پرانا سونا اور بیش قیمت اشیا مل گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈنیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب میں ماہی گیروں نے غوطہ خوری کے دوران صدیوں پرانا سونا اور دیگر بیش قیمت اشیا دریافت کر لیں جو کئی صدیوں پرانی ہیں۔

    ملنے والے سونے کے ذخائر میں قیمتی جواہرات، سونے کے زیورات، سکے اور کانسی کی دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ ان اشیا میں ایک قد آدم بدھا کا مجسمہ بھی شامل ہے جس پر بیش قیمت زیوارت کنداں ہیں ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ملنے والی قدیم اشیا 7 سے 13 صدیاں پرانی ہیں یہاں طاقتور تہذیت ہوا کرتی تھی جو ایک صدی بعد پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی جس کی وجوہات آج تک سامنے نہیں آ سکیں۔

    دبئی میں مقیم پاکستانی ارب پتی بن گیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زیوارت کی برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سلطنت کوئی دیومالائی داستان نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہے اس جزیرے کی تلاش گزشتہ 5 سال کی جاری تھی۔ اس سلطنت کا بیشتر حصہ پانی پر آباد تھا اور یہاں لکڑی کی کشتیاں استعمال ہوتی تھیں اس گمشدہ جزیرے کے بارے میں مشہور تھا کہ وہاں سونے کے ذخائر موجود ہیں جنہیں ماہی گیروں نے دریافت کر لیا دریافت ہونے والے ذخائر قدیم انڈونیشی تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔

    1500سال پرانی دنیا کی سب سے بڑی شراب کی فیکٹری

    واضح رہے کہ پاکستانی ڈرائیور نے متحدہ عرب امارات میں 50 ملین درہم کی محظوظ لاٹری جیت لی تھی 36 سالہ ڈرائیور جنید رانا نے 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ روپے پاکستانی) کا چیک وصول کیا دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے اور اپنی مسرت کا اظہار کرنے سے بھی قاصر رہے کیونکہ سب کچھ اچانک اور انتہائی غیر متوقع ہے۔

    پارک میں گھومنے آئی خاتون ہیرے کی مالک بن گئی

    جنید رانا نے مزید کہا تھا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔

    ترکی :11 ہزار سال پرانے تھری ڈی مجسمے دریافت

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 36 پیسے کم ہوئی ہے ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ڈالر 171.65 روپے سے کم ہو کر 171.29 روپے تک آ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی امداد کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کےحالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر کی بہتری کے لئے پاکستان کے لئے تین ارب ڈالر معاشی پیکج منظور کیا جبکہ کل معاشی امداد کا حجم 4 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

    تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کو تیل کی خریداری میں بھی مدد دینے کا اعلان کیا ہے اور پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔

    اکتوبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟اداراہ شماریات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

  • ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ

    ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ

    اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ایک مرتبہ پھر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 90 ہزار 900 ہو گئی ہے۔

    ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 93 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 500 روپے جب کہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سی ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جی 125 ایس ای کی قیمت 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔

    سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار ہوگئی جب کہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 500 سے بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہو گیا-

    ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ