Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

    کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39ہزار296کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 457 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار17ٕ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 466 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار421، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار135، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار378، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار945، بلوچستان میں 33 ہزار267، آزاد کشمیر میں 34 ہزار481 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 924 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار569، خیبرپختونخوا 5 ہزار751، اسلام آباد 940، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • افغان چلغوزوں کی کھیپ چین پہنچ گئی،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا دوبارہ آغاز ہو گیا

    افغان چلغوزوں کی کھیپ چین پہنچ گئی،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا دوبارہ آغاز ہو گیا

    افغانستان اور چین کے درمیان تجارت کا آغاز ہو گیا،افغان چلغوزوں کی کھیپ چین پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چین نے جنگ سے تباہ حال اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے گہرے ہوتے معاشی اور انسانی بحران سے نمٹنے میں طالبان حکمرانوں کی مدد کے لیے براہِ راست فضائی تجارتی رابطہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

    چین اور افغانستان کے درمیان فضائی راستے سے تجارت بحال ہوئی ہے اور افغانستان سے بڑی تعداد میں چلغوزے چین برآمد کیے گئے ہیں افغان دارالحکومت کابل سے کام ائیر کا جہاز 45 ٹن چلغوزے لیکر شنگھائی پہنچا ہے۔


    طالبان حکومت کے ایک ترجمان بلال کریمی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چلغوزے کی برآمد کابل اور بیجنگ کے درمیان حالیہ وسیع تر ‘اچھی بات چیت’ کا نتیجہ ہے آنے والے دنوں میں دو طرفہ تجارت کے دیگر شعبوں میں پیش رفت کی توقع ہے ہمیں امید ہے کہ تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور چین کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گاچلغوزے کی آج ہونے والی برآمد خاص طور پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئی اور اچھی شروعات کی نشاندہی کرتی ہے۔


    کارگو فلائٹ کی روانگی کے بعد کابل میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک ٹوئٹ میں کہا، کہ آج اس سال پائن نٹس کی پہلی پرواز چلغوزے لے کر چین کے لیے روانہ ہوئی۔ چونکہ عالمی ہوائی نقل و حمل ابھی بھی محدود ہے، چین اور افغان نے متعدد مشکلات پر قابو پالیا اور پروازوں کا انتظام کیا، جس سے افغان کسانوں کا مسئلہ حل ہوگا، اور دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے

    انہوں نے لکھا کہ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اس کے علاوہ افغان کو مزید انسانی امداد فراہم کی جائے گی، چینی ایف ایم وانگ یی نے حال ہی میں ملاقات کے دوران اے ڈی پی برادر اور اے ایف ایم متقی کے لیے پروازوں کی تصدیق کی۔ آنے والے مہینوں میں دسیوں ہزار ٹن پائن نٹس چین کو برآمد کیے جائیں گے۔


    وانگ یو نے مزید کہا کہ کروڑوں امریکی ڈالر کی اس آمدنی سے بہت سے افغان کسانوں کو فائدہ پہنچے گا یہ چھوٹے چھوٹے چلغوزے افغان عوام کے لیے خوشی اور چینی باشندوں کے لیے اچھا ذائقہ لائیں گے، چلغوزوں کی فضائی تجارت دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا اہم رابطہ ہے۔”

    چین افغانستان سے چلغوزوں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور اس نے نومبر 2018 میں فضائی ذریعے سے تجارت کا آغاز کیا تھا گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان اور چینی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔اس ملاقات کے بعد اب چین اور افغانستان کے درمیان تجارت بھی شروع ہوگئی ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کے نمبرز میں چُھپے دلچسپ رازوں سے پردہ اٹھ گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کے نمبرز میں چُھپے دلچسپ رازوں سے پردہ اٹھ گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کے نمبرز میں کیا راز چھپا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی شرٹوں کے نمبروں کے پیچھے چھپے راز بیان کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا نمبر 56 ہے سب کو پتہ ہے اور اس میں راز ایسا کچھ نہیں ہے انہیں سب سے پہلے 33 نمبر ملا تھا پھر انہیں 56 نمبر کی آپشن دی گئی تو انہوں نے 56 رکھ لیا جو کہ اب انہیں اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے اتنا اہم نہیں تھا ان کے لئے نمبر لیکن اب یہ ان کی کرکٹ کے سفر کا حصہ بن گیا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اس نمبر کی ویلیو برقرار رکھوں اور اس نمبر کو اپنا فخر محسوس کرتے ہیں اب وہ اسی نمبر کیساتھ ایک برانڈ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں۔

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 16 اس لیے ہے کیونکہ انہوں نے لیدر بال سے اپنی پہلی اننگز میں 16 رنز سکور کیے تھے۔ان کیلئے 16 نمبر خوش قسمت ہے۔چھ کا ہندسہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی سالگرہ کی تاریخوں میں بھی آتا ہے،جبکہ ایک اور چھ کا ہندسہ ان کی دونوں بیٹیوں کی سالگرہ کی تاریخوں میں آتا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا پہلے ان کی شرٹ کا نمبر 40 تھا مگر وہ 10 نمبر شرٹ لینا چاہتے تھے کیونکہ شاہد آفریدی کی شرٹ کا یہ نمبر تھا اور ان کو دیکھ کر انہوں نے کرکٹ شروع کی تھی وہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اس نمبر کے لئے انہوں نے 2018 میں پی سی بی سے اس نمبر کے لئے درخواست بھی کی تھی لیکن اس وقت لالہ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی تھی تاہم بعد میں انہیں شاہد آفریدی نے اجازت دی جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس نمبر کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں ہوتے ہیں تو فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو لالہ پہنتے تھے فخر زمان نے بتایا کہ ان کی شرٹ کا نمبر پہلے کوئی اور تھا ،نیوی میں ان کے کمرے کا نمبر 39 تھا اس لیے انہوں نے اپنی شرٹ کے لیے 39 نمبر منتخب کیا۔

    شاداب خان کا کہنا تھا پہلے ان کا نمبر 29 تھا بعد میں انہوں نے سات نمبر سلیکٹ کیا کیونکہ 7 نمبر انہیں شروع سے پسند تھا شعیب ملک کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے،شروع سے انہیں یہی نمبر ملا،درمیان میں کچھ اور نمبر زبھی ملے مگر اب ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے اور اس کے پیچھے کوئی خاص کہانی نہیں ہے-

    آصف علی نے بتایا کہ ان کا شرٹ نمبر 45 ہے جس کے پیچھے کوئی کہانی نہیں، پی سی بی نے دیا تھا اب اس کے ساتھ ایک تعلق بن گیا ہے۔ آٹوگراف کے پیچھے 45 ضرور لکھتا ہوں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ پی سی بی نے انہیں 97 نمبر دیا ہے لیکن انہوں نے 150 نمبر کی درخواست کی تھی کیوں کہ ان کی کوشش ہوتی ہے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائیں۔

  • انعام غنی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    انعام غنی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    انعام غنی (پی ایس پی)نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی : دوران سروس انعام غنی نے مختلف اہم منا صب پر کام کیا جس میں سر فہرست ان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی ہے انسپکٹرجنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے نئے انسپکٹرجنرل انعام غنی کو memento آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیش کیا۔

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں کمانڈ کی تبدیلی کے پروقار تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کمانڈ نئے تعینات ہونے انسپکٹرجنرل انعام غنی کے حوالے کیا۔

    تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل،ریجنلز کمانڈرز، زونل کمانڈرز، سیکٹر کمانڈڑز کے علاوہ دیگر سینئر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔تقریب میں انسپکٹرجنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے نئے انسپکٹرجنرل انعام غنی کو memento آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیش کیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹرجنرل انعام غنی (پی ایس پی)نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

    انعام غنی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے19ویں انسپکٹر جنرل ہیں اس قبل آپ پاکستان ریلویز میں بطور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ دوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا۔ جس میں سر فہرست ان کی بطور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعیناتی ہے۔

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور سینئرافسران سے ان کا تعارف بھی کروایا گیا نئے سربراہ نے ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

    انسپکٹر جنرل انعام غنی پولیس کے مختلف فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ پولیس سروس میں انتہائی اعلیٰ ریکارڈ کے حامل پروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔اپنے آخری خطاب میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ تبادلے سروس کا حسن ہوتے ہیں لہذا جو بھی منصب ملے خوشی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔

    اپنے ابتدائی خطاب میں انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اس محکمہ کی کمانڈ عطا کی گئی جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایمانداری میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔انہوں سابق انسپکٹر جنرلزبالخصوص آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کی خدمات کو سراہا۔

    افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔

  • چیف الیکشن کمشنر کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،خواتین و اقلیتوں کی رجسٹریشن پر تفصیلی بریفنگ

    چیف الیکشن کمشنر کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،خواتین و اقلیتوں کی رجسٹریشن پر تفصیلی بریفنگ

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کے متعدد مراحل اور نادرا کی مختلف سہولیات کا دورہ کیا اس دورے کے موقع پر بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی آئی ٹی بھی شریک تھے۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو “ایک شخص، ایک شناخت اور ایک ووٹ” کی بنیاد ہر الیکشن کمیشن کے تعاون سے شفاف اور غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹوں کی تیاری، خواتین و اقلیتوں کی رجسٹریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں چیئرمین نادرا نے خواتین رجسٹریشن کے اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر آگاہ کیا چیئرمین نادرا نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنا اور سو فیصد رجسٹریشن کے حصول کے لیئے عمل پیرا ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 2017 سے رجسٹریشن میں صنفی فرق کو 19فیصد سے گھٹا کر 10فیصد کر دیا گیا ہے پچھلے 100 دنوں میں خواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے سلسلے میں ترقیاتی و تکنیکی وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا گیا جس کی بدولت اس قلیل عرصے میں خواتین کی رجسٹریشن میں 40 فیصد مجموعی اضافہ ہوا-

    چیئرمین نادرا نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید یہ کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اور معاشرتی اقداروں کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین سٹاف پر مشتمل سینٹرز کا قیام، خواتین کے لیئے مخصوص دن کا تعین اور آن لائن سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ چیئرمین نادرا نے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور کہا کہ اقلیتیں بھی پاکستان کی پہچان ہیں اور ان کی رجسٹریشن کو بھی سہل بنایا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کے متعدد مراحل کا جائزہ لیا اور نادرا کے مختلف سہولیات کا دؤرہ بھی کیا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری میں نادرا کی کارکردگی اور خواتین کی رجسٹریشن میں لئے گئے اقدامات کو سراہا. انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نادرا کو جہاں بھی ⁦الیکشن کمیشن کی معاونت درکار ہوگی تو ہم نادرا کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

  • نقصان سےمحفوظ رہتے ہوئے ایٹمی تابکاری کے پرامن استعمال سے کیسے مستفید ہوں؟پاکستان نے دنیا کو آگاہ کر دیا

    نقصان سےمحفوظ رہتے ہوئے ایٹمی تابکاری کے پرامن استعمال سے کیسے مستفید ہوں؟پاکستان نے دنیا کو آگاہ کر دیا

    ویانا:پاکستان نے ریڈیو ایکٹیو ویسٹ مینجمنٹ کے انتظام کے شعبے میں حفاظت اور حفاظتی معیار کے بارے میں اپنی کامیابی کو اجاگر کیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان نے ریڈیو ایکٹیو ویسٹ مینجمنٹ پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جو آج ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوئی۔

    اقوام متحدہ کے اداروں میں پاکستان کے مستقل نمائندے ویانا کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے تقریب سے افتتاحی کلمات کہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو ایکٹیو ویسٹ کا محفوظ انتظام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے کہ ہمارے معاشرے اس کے نقصان دہ پہلوؤں سے محفوظ رہتے ہوئے ایٹمی تابکاری کے پرامن استعمال سے مستفید ہوتے رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں متاثر کن پیش رفت کی ہے اور جوہری اور تابکاری کے تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔

    محمد نعیم، چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC)، جو IAEA کانفرنس کے شریک چیئرمین ہیں، نے کہا کہ پاکستان کے پاس ریڈیو ایکٹیو ویسٹ کے مربوط نظام پر عمل کرنے کا 50 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے اور اسے ٹھکانے لگانے کے مستقل حل کی طرف پیش رفت کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ریڈیو ایکٹیو ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر پاکستان کے پائیدار قومی جوہری توانائی پروگرام کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

    PAEC اور IAEA کے ماہرین کی پریزنٹیشنز نے IAEA اور پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون کے پروگرام کے فریم ورک کے اندرریڈیو ایکٹیو ویسٹ کے انتظام میں پاکستان کی پیش رفت کو اجاگر کیا۔ کانفرنس میں سائنسی ماہرین، IAEA کے حکام اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی جنہوں نے پریزینٹرز کے ساتھ ایک باہمی تبادلہ خیال کیا۔

    ہفتہ بھر جاری رہنے والی IAEA کانفرنس کا مقصد جوہری ایپلی کیشنز کے پرامن استعمال سے پیدا ہونے والے ریڈیو ایکٹیو ویسٹ کے انتظام میں معلومات کے تبادلے اور بہترین طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان کے متعدد ماہرین اور سائنس دان شرکت کر رہے ہیں اور سائنسی مقالے پیش کریں گے۔

  • امیتابھ بچن کے ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی

    امیتابھ بچن کے ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ڈیجیٹل اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق میگا اسٹار امیتابھ بچن نے نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) پر اپنے ماضی کی بنائی ہوئی یادگار چیزیں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے79 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ این ایف ٹی میرے مداحوں کو موقع دے گا کہ وہ میری زندگی کے یادگار لمحات میں استعمال میں رہنے والی چیزوں کے مالک بن سکیں۔

    رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے ورچوئل اثاثوں کی نیلامی میں ان کے فلمی ڈائیلاگز کی آڈیو، شاعری اور فلموں کی تصاویر شامل ہیں یہ نیلامی 3 دن تک عالمی سطح پر بولی لگانے والوں کے لیے جاری رہے گی امیتابھ کے ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی تین دنوں تک عالمی سطح پر بولی لگانے والوں کے لیے کھلی ہوگی، جو بدھ کی شام ساڑھے 6 بجے ختم ہوجائے گی۔

    امیتابھ بچن کے فیصلے کے بعد سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے کئی اداکار اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رشبھ پنت بھی این ایف ٹی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا سوچ رہے ہیں –

    واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں این ایف ٹی کی منفرد ڈیجیٹل اشیا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بگ بی بھارت کے پہلی شوبز شخصیت ہیں جو نان فن جیبل ٹوکن (این ایف ٹی ) پر اپنے ماضی کی بنائی ہوئی کچھ یادگار چیزیں فروخت کریں گے۔

  • ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا

    ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا

    گلشن اقبال گھرکے باہر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا ہوگئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ڈاکوراج ہے، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، اور اب تو ڈاکو وارداتوں کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرنے لگے ہیں، ایسا ہی واقعہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کی دہلیز پر خاتون کو لوٹا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر داخل ہونے کے لئے دہلیز پر کھڑی ہی ہوئی تو عقب سے آنے والے ڈاکو نے خاتون کی گردن پر ہاتھ رکھا اور چین چھیننے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے تھوڑی مزاحمت کی تو ڈاکو نے خاتون کے منہ پر مکے مارے، اور خاتون کے گلے سے چین اتارنے کی کوشش کے دوران منہ پر تھپڑ بھی مارے، اور چین چھین کر اپنے ساتھی کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزموں کے چہرے واضح ہیں۔

    قبل ازیں کراچی بوٹ بیسن تھانے کی حدود بینظٰر پارک اور بلوچ آئسکریم کے قریب تین مزلمان لوگں سے لوٹ مار کررہے تھے اس دورا ملزمان نے ایڈوکیٹ آغا امتیاز سے لوت مار کی کوشش کی تو انہوں نے مزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا جبکہ دو ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری وہاں پہنچی اور علاقے کو گھیرے یں لے لیا اور معلومات جمع کیں۔ واقعے کافی دیر بعد کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی کہ ملزم ایڈووکیٹ کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اسکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ لاش کو چھیپا ایمبولیسں کے زریعے جناح اسپتال پہنچایا گیا اور چھیپا حکام کے مطابق ملزم کی شناخت 24 سالہ عبدالکریم ولد جان محمد کے نام سے ہوئی-

    جبکہ بوٹ بیسن پولیس نے شہید بے نظیر پارک میں عوام سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا ایس پی کلفٹن ،توحیدمیمن کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کلفٹن بینظیر پارک میں شہریوں سے پارک انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا تھابھتہ نہ دینے کی صورت میں فیملی کے ساتھ آنے والے شہریوں پر تشدد کیا جاتا تھا بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفیش جاری ہے،نیوٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کریمنل محمد زبیر ولد لیاقت علی کو گرفتار کر کے 01 ریوالور 32 بور 02برآمد کیا=

    علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن سے کم عمر لڑکوں کا ڈکیت گینگ بھی گرفتار ہوا پولیس کے مطابق ملزمان علی عرف سلمان ولد گل باز اور شیر دل ولد گل باز گرفتاری سے کچھ دیر قبل سرجانی کے علاقے سیکٹر 50 سے کائنات نامی راہ گیر خاتون سے اسلحہ کے زور پر لیڈیز پرس چھین کر فرار ہوئے تھے۔

    واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1709/2021 بجرم دفعہ 392/397 متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے کم عمر ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ایس ایچ او سرجانی نے زیرو پوائنٹ کے قریب حکمت عملی سے کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، خاتون سے چھینا گیا لیڈیز پرس، 208 گرام چرس اور آئس برآمد۔ملزمان کے زیر استعمال واردات میں استعمال ہونے والی بلا نمبری موٹرسائیکل کو بھی 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا ملزمان نے برآمدہ موٹرسائیکل حب چوکی سے چوری کر کے لانے کا اعتراف کیا۔گرفتار کم عمر ملزمان میں ایک کی عمر 13 سال اور دوسرے کی عمر 16 سال ہے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 1719/2021 اور 1720/2021 درج کیا گیا اور گرفتار ملزمان کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے نئی تاریخ سامنے آ گئی

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے نئی تاریخ سامنے آ گئی

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اوراداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ میں ان دنوں کترینہ کیف ، وکی اور رنبیر کپور عالیہ بھٹ کی شادی کے چرچے ہیں، چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں کہا جارہا ہے کہ عالیہ اوردونوں دسمبر سے پہلے پہلے اپنے تمام پراجیکٹس مکمل کروارہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کچھ پراجیکٹس کی تاریخیں آگے بڑھادی ہیں تاکہ دسمبر میں شادی کرسکیں۔

    جب اس بارے میں جب عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا مجھے بھی نہیں معلوم کہ شادی کب ہوگی ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سونی رازدان نے کہا مجھے بھی نہیں معلوم کہ شادی کب ہوگی یہاں تک کہ میں بھی شادی کے حوالے سے معلومات کی منتظر ہوں خیر ابھی بہت وقت ہے مستقبل میں ایسا ہوگا، تاہم ابھی یہ وقت بہت دور ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شادی کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے آپ کو عالیہ کے ایجنٹ کو فون کرنا پڑے گا لیکن ہوسکتا ہے کہ اس کے ایجنٹ کو بھی اس حوالے سے کوئی معلومات نا ہوں۔

    کیا عالیہ اور رنبیر دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں؟ عالیہ کی والدہ کا بیان سامنے آ…

    دوسری جانب رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور نے بھی ان کے بھتیجے اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں سنی انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں نے تو دسمبر میں رنبیر اور عالیہ کے شادی کے بارے میں بھی کچھ نہیں سنا۔

    تاہم اب دونوں سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔

    بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے جب کہ رنبیر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • ایشوریہ کو کاسٹ کرنے پر سلمان خان کا ہنگامہ،فلم کے سیٹ پر شاہ رخ سے بدتمیزی

    ایشوریہ کو کاسٹ کرنے پر سلمان خان کا ہنگامہ،فلم کے سیٹ پر شاہ رخ سے بدتمیزی

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو فلم میں کاسٹ کرنے پر سلمان خان نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا جبکہ فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے بھی بدتمیزی کی تھی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان کے درمیان کافی عرصے تک قربتیں قائم رہیں، فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے بعد سلمان خان اور ایشوریا بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی کے طور پر جانے جاتےتھے سلمان خان اور ایشوریا رائے کا معاشقہ کئی سالوں تک زبان زد عام رہا ہے اور اب بھی بالی وڈ کی راہداریوں میں اس معاشقے کا ذکر ہوتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کو شاہ رخ خان کی فلم چلتے چلتے میں کاسٹ کرنے پر سلمان خان برہم ہوگئے تھے اور فلم کے سیٹ پر پہنچ کربدتمیزی بھی کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس رویہ پر شاہ رخ خان سے معافی مانگی تھی۔

    سلمان خان کے اس رویہ کے بعد ایشوریا رائے کو فلم چلتے چلتے سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سلو میاں اور ایشوریا رائے کے درمیان قربتیں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا لیکن چند ہی سالوں میں دونوں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم 2002 میں اختلافات کے باعث دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئیں اور 2007 میں سابقہ حسینہ عالم نے ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے سلمان اور ایشوریہ راہیں جدا کرنے بعد سے ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے آئے ہیں اور کیمروں کے سامنے بھی ایک دوسرے کا نام لینے سے کتراتے ہیں۔

    ایک تقریب میں صحافی نے سلمان سے سوال کیا کہ ان کی زندگی کی سب سے یادگار’نوراتری‘ کون سی تھی تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور اس فلم کا گیت ’ڈھولی تارو ڈھول باجے‘ سب سے یادگار لمحات ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان کے مدمقابل ایشوریا رائے بچن اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار کیا تھا جب کہ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی تھے اس فلم کا گیت ’ڈھولی تارو ڈھول باجے‘ بھی سلمان خان اور ایشوریا رائے پر ہی فلمایا گیاتھا۔