Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لاہور:پاکستان آرمی کے زیر اہتمام تیسرے جسمانی چستی و حربی مہارتوں کے مقابلے شروع

    لاہور:پاکستان آرمی کے زیر اہتمام تیسرے جسمانی چستی و حربی مہارتوں کے مقابلے شروع

    تیسرا بین الاقوامی PACES (جسمانی چستی اور جنگی استعداد کا نظام) مقابلہ آج لاہور میں شروع ہوا فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: PACES شرکاء کی جسمانی طاقت اور برداشت کا حقیقی امتحان ہے بین الاقوامی اور قومی فوج کی ٹیموں کے لیے سخت ترین مقابلوں میں سے ایک ہونے کے ناطے اس ایونٹ کو فوجیوں کے جسمانی معیار اور برداشت کا حقیقی عکاس سمجھا جاتا ہے۔

    مقابلے میں عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے 101 بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جب کہ مصر، انڈونیشیا، جاپان اور میانمار کے مبصرین بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    PACES مقابلے جیسے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد جس میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت ہوگی، پاکستان کے کھیلوں کے لیے دوست، امن پسند اور مہمان نواز قوم ہونے کے موقف کی نشاندہی / تقویت ہوتی ہے۔

    پاکستان اپنے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ قابل احترام اور قابل اعتماد تعلقات رکھتا ہےلیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہو گیا-

    مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

    ادھر ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی اور جولائی تا اکتوبر 2020 کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021 مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔

    گزشتہ ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17 فیصد اور آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا لیکن ایک سال میں ٹماٹر 48.52 فیصد، دال مونگ 29 فیصد، پیاز 28 فیصد اور آلو 19 فیصد سستا ہوا-

    پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیاقٓ

    ایک ماہ میں چکن 17.91 فیصد اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 فیصد اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 فیصد اور مصالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے۔

    اکتوبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟اداراہ شماریات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

  • ویکس آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب

    ویکس آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب

    ویکس کو آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب قرار دیا-

    باغی ٹی وی: ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کوویڈ کی وجہ سے 2021 میں ویکسین سے متعلق الفاظ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جس میں ڈبل ویکسڈ، ان ویکسڈ اور اینٹی ویکسیر سبھی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کی سینئر ایڈیٹر فیونا میک فیرسن کا کہنا ہے کہ اس سال بہترین لفظ کے لیےویکس ایک واضح انتخاب تھا کیونکہ اس نے "سب سے زیادہ متاثر کن اثر” ڈالا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس لفظ کی تاریخ کم از کم 1980 کی دہائی تک جاتی ہے لیکن اس سال سے پہلے اسے شاذ و نادر ہی استعمال کیا گیا تھا جب اس لفظ کو دوسرے لفظوں سے ساتھ ملا کر استعمال میں لایا گیا تو یہ تمام لفظوں کے درمیان سب سے زیادہ استعمال ہونے والالفظ ثابت ہوا۔

    انہوں نے بتایا ہے کہ اس سال لفظ پینڈامک یعنی وبا کے استعمال میں بھی 57,000 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے آکسفورڈ لینگویجز اور کولنز ہر ایک اپنے اپنے سال کے لفظ کا فیصلہ کرتے ہیں اور 2020 میں کولنز نے لفظ "لاک ڈاؤن” کا انتخاب کیا ہے۔

    آکسفورڈ کے مطابق بہترین لفظ کے لیے بہت سے دعویداروں کے ساتھ یہ ایک بے مثال سال تھا، اسی لیے آکسفورڈ نے چند نئے اور کلیدی الفاظ کو اپنے ایوارڈ کے لیے چنا ہےجس میں لاک ڈاؤن، بش فائرز اور کوویڈ 19 کے ساتھ ساتھ بلیک لائیوز میٹر، ورک فرام ہوم ،کلیدی کارکن جیسے لفظ شامل ہیں۔

    لفظ ویکس پہلی بار انگریزی میں 1799 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ اس کے مشتق ویکسینیٹ اور ویکسینیشن دونوں پہلی بار 1800 میں ظاہر ہوئے۔

    یہ تمام الفاظ لاطینی لفظ ویکا سے بنتے ہیں جس کا مطلب گائے ہےآکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق، اس کی وجہ انگریز معالج اور سائنسدان ایڈورڈ جینر کا کاؤپاکس کے ذریعے چیچک کے خلاف ویکسینیشن پر کام کرنا ہے۔

    اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیرِ انتظام برازیل میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا ’فلوووکسامائن‘ (fluvoxamine) بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے۔

    ادویہ سے متعلق امریکی ادارے ’ایف ڈی اے‘ نے ڈپریشن کے علاج کےلیے 2007 میں فلوووکسامائن کی منظوری دی تھی جو مختلف تجارتی ناموں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام دستیاب ہے۔

    برازیل میں اس دوا کی آزمائشیں اقوامِ متحدہ کے ’ٹوگیدر‘ (TOGETHER) پروگرام کے تحت برازیل میں اس سال 15 جنوری سے 6 اگست تک جاری رہیں، جن کی نگرانی عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا ایک پینل کررہا تھا۔

    ریسرچ جرنل ’دی لینسٹ گلوبل ہیلتھ‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ان آزمائشوں میں 1472 ایسے مریض بطور رضاکار شریک کیے گئے تھے جن میں کووِڈ 19 کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص ہوچکی تھی ان میں سے 739 مریضوں کو دس دن تک روزانہ اصل فلوووکسامائن کی 100 ملی گرام والی دو گولیاں، جبکہ باقی 733 کو اسی ترتیب سے کوئی دوسری بے ضرر گولی (پلاسیبو) کھلائی گئی۔

    دوا شروع ہونے کے 28 دن بعد تک ہر مریض کو زیرِ مشاہدہ رکھا گیا تاکہ بیماری کی شدت بڑھنے یا نہ بڑھنے پر نظر رکھی جاسکے جن مریضوں نے اصل فلوووکسامائن استعمال کی تھی، ان میں کووِڈ 19 کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح 30 فیصد کم دیکھی گئی جبکہ وہ مریض جو فلوووکسامائن کے ساتھ ساتھ دوسری دوائیں بھی لے رہے تھے، ان میں یہ شرح 65 فیصد تک کم رہی۔

    فی الحال ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ فلوووکسامائن سے کووِڈ 19 کی شدت زیادہ نہیں ہوتی لیکن یہ معلوم کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے’دی لینسٹ گلوبل ہیلتھ‘ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19 کے علاج میں فلوووکسامائن صرف ڈاکٹر کے مشورے پر ہی استعمال کی جائے-

  • اکتوبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟اداراہ شماریات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

    اکتوبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟اداراہ شماریات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی اور جولائی تا اکتوبر 2020 کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021 مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔

    گزشتہ ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17 فیصد اور آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا لیکن ایک سال میں ٹماٹر 48.52 فیصد، دال مونگ 29 فیصد، پیاز 28 فیصد اور آلو 19 فیصد سستا ہوا-

    مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

    ایک ماہ میں چکن 17.91 فیصد اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 فیصد اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 فیصد اور مصالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے۔

    پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیاقٓ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 31 اکتوبر کو پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں 30روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگر ملوں کے پاس چینی کا سٹاک کم رہ گیا ہے جس کے بعد بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے ڈیلرز کے مطابق 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی ہے ڈیلرز کا کہنا تھا کہ گودام میں چینی کا اسٹاک کم ہے، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    دکانداروں کا کہنا تھا کہ 15 دن قبل چینی کی قیمت100 روپے فی کلو تھی اور آج 130 تک پہنچ گئی ہے پاکستان میں چینی کی ماہانہ ضرورت تقریباََ 6 لاکھ ٹن ہے چینی بحران کے باعث پشاور میں اشر ف روڈ، رامپورہ، ہشت نگری، پیپل منڈی سمیت شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے چینی کا مزید اسٹاک شروع کر دیا ہے۔

    پشاور: مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت، فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ

  • بدبخت بیٹے نے  ضعیف والدین کو من گھڑت مقدمات میں پھنسا دیا

    بدبخت بیٹے نے ضعیف والدین کو من گھڑت مقدمات میں پھنسا دیا

    بدبخت بیٹے نے ضعیف العمر والدین کو من گھڑت مقدمات میں پھنسا کر عدالتی کٹہرے میں کھڑا کر دیا-

    باغی ٹی وی : بد بخت اور ناخلف بیٹے نے ضعیف العمر والدین کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسا کر عدالتی کٹہرے میں کھڑا کردیا۔ نواحی گاؤں میٹھاخیل سے تعلق رکھنے والے ارب پتی رحیم اللہ نے کرک کی مقامی عدالت میں دائر مقدمہ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والدین نے ان کو غیر قانونی طریقہ سے دولت اور جائداد سے محروم کردیا ہے۔

    عدالتی دعویٰ کے مطابق، ضعیف العمر شہری محیط خان اور ان کی ادھیڑ عمر اور بیمار اہلیہ نے ملی بھگت سے اپنے بیٹے رحیم اللہ کو ایک کروڑ نو لاکھ روپے اور ایک پلاٹ سے محروم کردیا ہے اور ان کو پیسوں اور جائداد کا حساب دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ درخواست کنندہ رحیم اللہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے والدین کو قرار واقعی سزا دیکر ان کی لوٹی گئی رقم اور ایک پلاٹ ان کو واپس دلوائے جائیں۔

    ہفتہ کو عدالت میں پیشی کے بعد سفید ریش محیط خان نے اپنی اہلیہ کا مختیار نامہ تیار کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو عدالتی دستاویزات اور جواب دعویٰ کے کاغذات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کئی مقامی جرگوں اور مقامی عمائدین کے صلح کی کوششوں کے باؤجود رحیم اللہ اپنے والدین کو معاف کرنے پر راضی نہیں ہے اور اپنی تسکین طبع کی خاطر ان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسا رکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ناخلف رحیم اللہ گھریلو معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے سے مسلسل پہلو تہی کر رہا ہے۔ محیط خان کی ادھیڑ عمر اہلیہ نے بتایا کہ ان کے بدبخت بیٹے نے پچھلے کئی سال سے ان کی زندگی جہنم بنا رکھی ہے اور ان کو ایک ناقابل برداشت عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ رحیم اللہ نے اپنے بھائیوں کو خاندان کے مشترکہ کاروبار سے زبردستی بے دخل کر دیا ہے اور اپنی پہلی بیوی اور اپنے کم سن بیٹے پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد ان کو بھی گھر سے نکال باہر کر دیا ہے۔ ضعیف العمر والدین نے بتایا کہ سنگ دل رحیم اللہ نے اپنے ہی کم سن بیٹے کو نہ صرف سکول سے نکال کر ان کا تعلیمی سلسلہ منقطع کر دیا ہے، بلکہ ان کو گھر سے بھی بے دخل کر دیا ہے، جبکہ اپنی بانجھ دوسری بیوی کو ساٹھ سال کی عمر میں آن لائن کلاسوں کے ذریعے مزید تعلیم دلوا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے بہ وجہ نافرمانی رحیم اللہ کو عاق کردیا تھا اور ان کے ساتھ قطع تعلق کر رکھا تھا، مگر وہ ان کی جان نہیں چھوڑ رہا ہے اور ان کو زندہ در گور کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس کو کئی بار اپنے ناخلف بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے درخواستیں بھی دے چکے ہیں مگر پولیس ان کو گرفتاری کے فوراً بعد ضمانت پر رہا کر دیتی ہے۔

  • گلگت بلتستان کی جنگ آزادی اپنی نوع میں ایک منفرد جدوجہد تھی      بلاول بھٹو زرداری

    گلگت بلتستان کی جنگ آزادی اپنی نوع میں ایک منفرد جدوجہد تھی بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 74ویں جشنِ یومِ آزادی گلگت بلتستان پر اہلِ گلگت بلتستان سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے،

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں کو بھی سلام پیش کیا کہ جنہوں نے اپنے زورِ بازو پر ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ڈوگرا راج سے نجات حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا اور آج اس عہدِ وفا کی تجدید کا دن ہے، جس کی بنیاد 73 سال قبل گلگت بلتستان کے بزرگوں نے الحاقِ پاکستان کی شکل میں رکھی تھی۔

    عالمی قوتیں موسمیاتی تبدیلی کے لیے منظور شدہ فنڈز فراہم کریں طالبان رہنما

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنگ آزادی اپنی نوع میں ایک منفرد جدوجہد تھی جس میں عوام نے بھی حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی بہبود و ترقی کے لئے اقدام اٹھائے ہیں۔

    عمران خان کو غریب آدمی خصوصاً کرائے کے مکانات میں رہنے والوں کی بہت فکر ہے۔ فرخ حبیب

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے، جنہوں نے سب سے پہلے 1974 میں گلگت بلتستان میں اصلاحات کو متعارف کرایا جس کے نتیجے میں ایف سی آر اور راج شاہی کا خاتمہ کیا۔ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں، جن کی حکومت نے 1994 میں گلگت بلتستان کو پہلا لیگل فریم ورک آرڈر دیا جبکہ صدر آصف علی زرداری نے 2009 میں گلگت بلتستان کو شناخت دی اور یہاں کی اسمبلی کو بااختیار بنایا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اور ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    تین سال پہلے کئے وعدے 90 فیصد پورے کر دیئے ، معاون خصوصی علی نواز اعوان

  • عالمی قوتیں موسمیاتی تبدیلی کے لیے منظور شدہ فنڈز فراہم کریں     طالبان رہنما

    عالمی قوتیں موسمیاتی تبدیلی کے لیے منظور شدہ فنڈز فراہم کریں طالبان رہنما

    اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر 26 ویں عالمی کانفرنس گلاسکو میں ہو رہی ہے جس میں رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں تاہم طالبان حکومت کی نمائندگی نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی قوتیں سر جوڑ کر بیٹھی ہیں تاہم طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیے جانے پر افغانستان کی نمائندگی نہیں ہے تاہم طالبان حکومت کے نامزد کردہ اقوام متحدہ کے مستقل مندوب سہیل شاہین نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے افغانستان کے لیے پہلے سے منظور شدہ فنڈز فوری فراہم کیا جائے۔


    سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ افغانستان کو خراب موسم کا سامنا ہے جس کو درست کرنے کے لیے بڑے کام کرنا ہوں گے افغانستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے گرین کلائمنٹ فنڈ، یو این ڈی پی اور افغان ایڈ کی مالی اعانت سے مکمل ہونے ہیں تعطل کے شکار ان منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کیا جانا چاہیئے۔


    ترجمان طالبان نے لکھا کہ ان منصوبوں کی بحالی سے ایک طرف تو آب و ہوا کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی تو دوسری طرف روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے سہیل شاہین نے یقین دہانی کرائی کہ امارت اسلامیہ افغانستان این جی اوز اور خیراتی اداروں کو کام کرنے کے لیے تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


    امارت اسلامیہ افغانستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سہیل شاہین نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اقوام متحدہ نے اب تک نمائندگی نہیں دی ہے جب کہ قانون کے تحت جس ملک میں جس کی حکومت ہوتی اس حکومت کے نامزد کردہ امیدوار کو قبول کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کا حق ہے۔ مستقل نمائندہ ایک ایسا شخص ہونا چاہئے جسے حکومت کی طرف سے اصل میں اقتدار میں تسلیم کیا گیا ہو۔ اسی طرح IEA کی خودمختاری ہے، تمام سرحدوں پر کنٹرول ہے اور اسے حمایت حاصل ہے۔

  • تین سال پہلے کئے وعدے 90 فیصد پورے کر دیئے ، معاون خصوصی علی نواز اعوان

    تین سال پہلے کئے وعدے 90 فیصد پورے کر دیئے ، معاون خصوصی علی نواز اعوان

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے بہارہ کہو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین سال پہلے جو وعدے کئے تھے 90 فیصد پورے کر دیئے-

    باغی ٹی وی : علی نواز اعوان نے کہا کہ دو نہیں ایک اسلام آباد کا نعرہ پورا کیا کیانی پل، بری امام پل، کیانی روڈ، قبرستان کے کام مکمل ہو رہے ہیں اسلام آباد کے باسیوں کے لیے ملازمتوں میں 50 فیصد کوٹہ منظور کروایا اسلام آباد سے منتخب ہونے والے ماضی کے ارکان اسمبلی نے کبھی اپنے وعدے پورے نہیں کیے تحریک انصاف میں بادشاہت نہیں جمہوریت ہے-

    انہوں نے کہا کہ آئی جے پی روڈ چار رویہ ہو رہی ہے بادشاہت کی ذہنیت والے لوگ اپنے کاروبار کا سوچتے ہیں میں بہارہ کہو بائی پاس بنانے کا اعلان کرتا ہوں نومبر میں بہارہ کہو بائی پاس پر کام شروع ہو جائے گا اور دوسال میں مکمل ہو گا کیا ہمیں منافقوں یعنی ن لیگ سے مسئلہ ہے؟

    علی نواز اعوان نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہےمیرا لیڈر عمران خان دلیرانہ فیصلے کرتا ہے اگلے ماہ اسلام آباد میں سب کے لیے 10 لاکھ انشورنس والا صحت سہولت کارڈ جاری ہو گا بہارہ کہو میں پی ڈی ایم کی ریلی ناکام ہوئی

    انہوں نے کہا کہ 35 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والے مہنگائی کا حل دینے کو تیار نہیں ن لیگ سے بڑی منافقت نہیں دیکھی آپ کے حلقے کے پچھلے ایم این اے مریم نواز کی تسبیح پڑھتے رہے-

  • آریان کی جیل سے واپسی،شاہ رخ کا بیٹے کی کاؤنسلنگ کروانے کا فیصلہ

    آریان کی جیل سے واپسی،شاہ رخ کا بیٹے کی کاؤنسلنگ کروانے کا فیصلہ

    بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا آریان کی رہائی کے بعد گھر واپسی پر بیٹےکے مکمل ہیلتھ چیک اَ پ اور کاؤنسلنگ کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ آریان کا مکمل ہیلتھ چیک اَ پ اور کاؤنسلنگ کروائیں گےتاکہ انہیں اس بات کی تسلی ہوجائےکہ ان کا بیٹا کسی قسم کی ذہنی اذیت میں مبتلا نہیں ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیونکہ آریان جیل میں کھانا نہیں کھا رہا تھےاس لیے ان کی والدہ گوری خا ن نےفیصلہ کیا ہے کہ آریان کے خون کے ٹیسٹ کے بعد کسی اچھے نیوٹریشن کی ہدایت کے مطابق مناسب خوراک دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا رواں ماہ 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی آریان خان سمیت دیگر افراد منشیات استعمال کرنے کے الزام میں زیرِ حراست ہیں۔

    اس کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے اور دیگر زیرِ حراست افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا 4 اکتوبر کو آریان خان کی ضمانت کے لیے ممبئی کی خصوصی عدالت میں پہلی سماعت ہوئی جس میں آریان خان سمیت دیگر افراد کو 11 اکتوبر تک این سی بی کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا۔

    7 اکتوبر ممبئی کی عدالت نے آریان خان سمیت دیگر 7 ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا 8 اکتوبر کو آریان خان کو ممبئی آرتھر روڈ جیل منتقل کیا گیا 10 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کا بیان لیا۔

    14 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت نے آریان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    ممبئی کی عدالت نے آریان خان کو مزید 20 اکتوبر تک جیل میں رہنے کا حکم دیا11 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کی اور این سی بی سے اُن کا جواب عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

    20 اکتوبر کو ممبئی کی خصوصی عدالت میں آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں اُن کی ضمانت مسترد کردی گئی 21 اکتوبر کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی اسی دوران آریان خان کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے آریان خان کی ضمانت کے لیے رجوع کیا۔

    26 اکتوبر کو بمبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت شروع کی لیکن فیصلہ نہیں سُنایا گیا 28 اکتوبر کو بالآخر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

  • یو ٹیوب نے 17 سالہ نوجوان کو مجرم بنا دیا

    یو ٹیوب نے 17 سالہ نوجوان کو مجرم بنا دیا

    نئی دہلی: بھارت میں 17 سالہ نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے جرائم کرنا سیکھا اور لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اور واردات کے لیے یوٹیوب کا سہارا لینے لگا۔

    نوجوان اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والوں کی مدد کے بہانے ان کا کارڈ حاصل کرتا تھا اور ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لیتا۔ یہ نوجوان اے ٹی ایم کے باہر رک کر ضعیف افراد کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کرتے ہوئے پن نمبر معلوم کرلیتا اور بڑی چالاکی سے انہیں ڈپلیکیٹ کارڈ دے دیتا جبکہ اصل کارڈ خود رکھ لیتا تھا۔

    نوجوان نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف حصوں میں اے ٹی ایم کارڈ فراڈ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی جس کے بعد اس نے طیاروں میں سفر کرنا اور فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کرنا شروع کر دیا تھا گزشتہ ماہ چتور سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون نے اے ٹی ایم سے رقم نکالے جانے کی شکایت درج کروائی تھی پولیس نے ضعیف خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    قبل ازیں ہنی مون پر گئے نوجوان نے مہنگا موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا تھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مہنگے موبائل فون کے چکر میں نوجوان نے اپنی بیوی فروخت کر دی انڈیا نیوز کے مطابق اوڈیشہ کے 17 سالہ نوجوان کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی نوجوان کی بیوی کی عمر 26 برس تھی، شادی کے بعد نوجوان اپنی بیوی کو ہنی مون کے لئے دوسرے شہر لے کر گیا جہاں اس نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اسی ہزار میں فروخت کر دیا، نوجوان نے جس شخص کو بیوی فروخت کی اسکا تعلق راجھستان سے بتایا جا رہا ہے اور اسکی عمر 55 برس ہے، نوجوان نے بیوی بیچنے کے بعد پیسے لئے ایک موبائل فون خریدا اور باقی رقم کھانے پینے و دیگر سرگرمیوں میں خرچ کر دی-

    جب بیوی کو بیچنے کے بعد وہ گھر واپس آیا تو اس کے خاندان والوں نے بیوی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے اور میں نے اسے چھوڑ دیا، نوجوان کے گھر والوں نے یقین کرتے ہوئے اسکی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ اس نے اس عورت کو خریدا ہے،اور وہ عورت اپنی مرضی سے بھاگ کر نہیں گئی بلکہ اس کو اس کے شوہر نے فروخت کر دیا ہے ، اس دوران ملزم نے پولیس کے ساتھ مذاحمت بھی کی اور کہا کہ ہم نے خاتون کو خریدا ہے پیسے دیئے ہیں، تا ہم پولیس نے خاتون کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا بعد ازاں اس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی-