Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ، کوہلی سمیت 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ، کوہلی سمیت 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ ، کپتان کوہلی سمیت پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بھارت کو پہلا نقصان اننگز کے دوسرے اوور میں ہوا جب ایشن کشن 4 کے انفرادی اسکور پر بولٹ کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    اس موقع پر روہت شرما و کے ایل راہول نے 24 رنز کی شراکت داری بنائی جو زیادہ لمبی نہ ہو سکی کے ایل راہول 18 رنز جب کہ روہت شرما 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی بھی بڑی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    واضح رہے کہ ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن نے کہا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    لپ سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان…

  • سکول کا پرنسپل خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

    سکول کا پرنسپل خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

    کوریا کے آنیانگ نامی شہر میں ایک ایلیمنٹری سکول کے پرنسپل کو خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس 57 سالہ پرنسپل سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پرنسپل پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کے باتھ روم کے اندر ایک ٹوائلٹ کے قریب دو سے چار سینٹی میٹر لمبا کیمرہ نصب کیا تھا۔

    مبینہ طور پر سکول کے ایک استاد نے خفیہ کیمرہ دریافت کیا اور اس کی اطلاع اسکول کے حکام کو دی۔ اطلاع ملنے پر سکول پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو تفتیش سے معلوم ہوا کہ اصل میں پرنسپل نے ہی وہ خفیہ کیمرہ نصب کیا تھا۔

    ابتدائی تفتیش میں مبینہ طور پر پرنسپل نے کیمرہ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے لیکن وہ اس چیز پر بضد ہے کہ اس کا کوئی جنسی ارادہ نہیں تھا۔

    پولیس نے کہا ہے کہ وہ کیمرے کا ڈیجیٹل فرانزک تجزیہ کر رہے ہیں صوبے کے تعلیمی بورڈ کے مطابق انہوں نے پرنسپل کو ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے اور وہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر چکے ہیں۔

    قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ ہنی مون پر گئے نوجوان نے مہنگا موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا تھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مہنگے موبائل فون کے چکر میں نوجوان نے اپنی بیوی فروخت کر دی انڈیا نیوز کے مطابق اوڈیشہ کے 17 سالہ نوجوان کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی نوجوان کی بیوی کی عمر 26 برس تھی، شادی کے بعد نوجوان اپنی بیوی کو ہنی مون کے لئے دوسرے شہر لے کر گیا جہاں اس نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اسی ہزار میں فروخت کر دیا، نوجوان نے جس شخص کو بیوی فروخت کی اسکا تعلق راجھستان سے بتایا جا رہا ہے اور اسکی عمر 55 برس ہے، نوجوان نے بیوی بیچنے کے بعد پیسے لئے ایک موبائل فون خریدا اور باقی رقم کھانے پینے و دیگر سرگرمیوں میں خرچ کر دی-

    جب بیوی کو بیچنے کے بعد وہ گھر واپس آیا تو اس کے خاندان والوں نے بیوی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے اور میں نے اسے چھوڑ دیا، نوجوان کے گھر والوں نے یقین کرتے ہوئے اسکی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ اس نے اس عورت کو خریدا ہے،اور وہ عورت اپنی مرضی سے بھاگ کر نہیں گئی بلکہ اس کو اس کے شوہر نے فروخت کر دیا ہے ، اس دوران ملزم نے پولیس کے ساتھ مذاحمت بھی کی اور کہا کہ ہم نے خاتون کو خریدا ہے پیسے دیئے ہیں، تا ہم پولیس نے خاتون کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا بعد ازاں اس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی-

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی :افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیاافغانستان کے محمد شہزاد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 33 رنز بنائے اور محمد نبی 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے نمیبیا کے جان نکول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نمیبیا نے 161 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن آغاز اچھا نہیں ہوا ابتدا میں ہی کریج ولیم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ میچل وین صرف 11 رنز ہی بنا سکے نمیبیا کے جے جے سمتھ بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    افغانستان کے نوین الحق اور حامد حسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی جبکہ نوین الحق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا-

  • نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن نے کہا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے لپ سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے

    آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔ دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جانے والا یہ میچ ہر لحاظ سے دلچسپ ہوگا۔

    کیویز اپنے فاسٹ بولنگ اٹیک سے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی تیار کیے ہوئے ہے، فاسٹ بولر ٹم ساؤدی کہتے ہیں کہ بھارت ایک بہترین ٹیم اور وہ بھی ہماری طرح فتح کیلیے بے چین ہوں گے، اس لیے یہ ایک زبردست مقابلہ ثابت ہونے والا ہے، پہلا میچ ہمیشہ ہی کافی مشکل اور ہمیں پاکستان کی بہترین ٹیم کے ہاتھوں ناکامی ہوئی مگر اب ہم اس مختصر ٹورنامنٹ میں آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت بھی اپنے تجربہ کار بیٹسمینوں کی مدد سے فتح حاصل کرنے کیلیے پراعتماد ہے، ٹیم میں فوری طور پر کسی ردوبدل کا امکان بظاہر کم ہے، جیت سے ویرات کوہلی بھی گرین شرٹس سے ملنے والی شکست کا غم کچھ کم کرنا چاہتے ہیں۔

    سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی سینئیر کرکٹر شین وارن کی اہم…

  • طالبان سپریم لیڈرملاہیبت اللہ اخوندزادہ پہلی بار منظر عام پر

    طالبان سپریم لیڈرملاہیبت اللہ اخوندزادہ پہلی بار منظر عام پر

    طالبان کے امارت سنبھالنے کے بعد سپریم رہنما پہلی بار ملا ہبت اللہ اخوندزادہ منظر عام پر آگئے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں مدرسہ دارالعلوم حکیمہ کا دورہ کیا اور اور اپنے سپاہیوں اور شاگردوں سے خطاب کیا وہ سال 2016 میں تنظیم کی باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ عوام میں نظر آئے ہیں طالبان کے رواں برس اگست میں افغانستان میں اقتدار حاصل کرنے کے باوجود تاحال وہ منظر عام پر نہیں آئے تھے۔

    امریکا کا افغانستان کے لئے 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان

    ذرائع کے مطابق اس تقریب کے لیے سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی اور اس سلسلے میں کوئی تصویر یا ویڈیو بھی منظرِ عام پر نہیں آئی تاہم طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 10 منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ شیئر کی گئی اس تقریر میں سیاسی تنظیم کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی اپنے خطاب میں امیر طالبان نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور اللہ سے طالبان کی مدد و نصرت کی دعا بھی کی۔
    https://twitter.com/Natsecjeff/status/1454526257308315649?s=20

    داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے پینٹاگون نے خدشہ ظاہر کر دیا

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللہ اگست میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے باوجود اب تک وہ عوام کےسامنے نہیں آئے تھے

    ان کے منظر عام پر نہ آنے کے باعث طالبان حکومت میں ان کے کردار کے حوالے سے کئی قیاس آرائیوں نے جنم لیاتھا جن میں امیر طالبان کے انتقال کر جانے کی خبریں بھی زیر گردش تھیں جس پر ترجمان طالبان نے بھی کئی بار وضاحت کی تھی کہ امیر طالبان کی مصروفیات زیادہ ہیں تاہم وہ جلد منظر عام پر آئیں گے جب کہ ان کی ایک مبینہ تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔

    کام کے بدلے گندم، طالبان کا بھوک اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے نیا پروگرام

  • پنجگور میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    پنجگور میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکہ ہوا ہےجس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی ہے انہوں نے دھماکے میں 2 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔

    قبل ازیں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    یمن: عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع میں نوشہرہ کے علاقے کلال میں ہوا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ساوتھ ایشین وائرنے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوشہرہ کے علاقے کلال میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

    دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دھماکے کے وقت فوجی معمول کی گشت پر تھے بھارتی میڈیا کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے سے بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔

    راجوری میں دھماکہ:لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک

    ادھر یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے سکیورٹی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، بظاہر یہ دہشتگردی کی کارروائی معلوم ہوتی ہے مگر حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

    العربیہ کے مطابق گورنر عدن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دھماکے سے متعلق خاطر خواہ اطلاعات نہیں ملیں ۔ دھماکے کے بعد ائیرپورٹ کے گیٹ اور ملحقہ ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے دھماکے کے پہلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑکی ہوئی ہے۔

  • ترکی: کیلے کھانے پر 7 پناہ گزین شامی ملک بدر

    ترکی: کیلے کھانے پر 7 پناہ گزین شامی ملک بدر

    انقرہ: ترکی نے 7 پناہ گزین شامیوں کو کیلے کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر واپس انہیں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شامی پناہ گزین طالبہ نے درجنوں کیلے کھانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو ترک شہریوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یہاں ایک کیلا نہیں کھا پاتے اور آپ پناہ گزین ہونے کے باوجود درجنوں کیلے کھا رہی ہیں۔

    شامی طالبہ کی حمایت میں مزید پناہ گزینوں نے بھی ایسی ہی تصاویر شیئر کیں تو ترک شہریوں نے ان ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم لوگ ہمارے وطن میں ہم سے زیادہ مزے میں ہو۔ ترکی میں کیلے کھانے کے بجائے اپنے ملک واپس جاؤ اور اپنی سرزمین کو بچانے کے لیے جنگ میں حصہ لو۔

    یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ کہ ترکی کی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی اور ایسے 7 شامی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا گیا جنھوں نے سوشل میڈیا پر کیلے کھانے کی تصاویر ترک شہریوں کو اکسانے کے لیے شیئر کی تھیں۔

    ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان شامی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور انھیں شام واپس بھیجنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ شام 2011 سے خانہ جنگی کا شکار ہے، داعش اور حکومتی اتحادی افواج کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری جھڑپوں میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور آدھی آبادی بے گھر ہوگئی ہےاس صورت حال میں شامیوں کی اکثریت نے ترکی میں پناہ لی ہے۔ ترکی کی اپنی معیشت اچھی نہیں اس پر بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آبادکاری سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

    سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

  • ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے    ڈبلیو ایچ او

    ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے ڈبلیو ایچ او

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیرِ انتظام برازیل میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن کی عام اور کم خرچ دوا ’فلوووکسامائن‘ (fluvoxamine) بھی کورونا وائرس کی شدت کم کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی :واضح رہے کہ ادویہ سے متعلق امریکی ادارے ’ایف ڈی اے‘ نے ڈپریشن کے علاج کےلیے 2007 میں فلوووکسامائن کی منظوری دی تھی جو مختلف تجارتی ناموں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام دستیاب ہے۔

    برازیل میں اس دوا کی آزمائشیں اقوامِ متحدہ کے ’ٹوگیدر‘ (TOGETHER) پروگرام کے تحت برازیل میں اس سال 15 جنوری سے 6 اگست تک جاری رہیں، جن کی نگرانی عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا ایک پینل کررہا تھا۔

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    ریسرچ جرنل ’دی لینسٹ گلوبل ہیلتھ‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ان آزمائشوں میں 1472 ایسے مریض بطور رضاکار شریک کیے گئے تھے جن میں کووِڈ 19 کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص ہوچکی تھی ان میں سے 739 مریضوں کو دس دن تک روزانہ اصل فلوووکسامائن کی 100 ملی گرام والی دو گولیاں، جبکہ باقی 733 کو اسی ترتیب سے کوئی دوسری بے ضرر گولی (پلاسیبو) کھلائی گئی۔

    دوا شروع ہونے کے 28 دن بعد تک ہر مریض کو زیرِ مشاہدہ رکھا گیا تاکہ بیماری کی شدت بڑھنے یا نہ بڑھنے پر نظر رکھی جاسکے جن مریضوں نے اصل فلوووکسامائن استعمال کی تھی، ان میں کووِڈ 19 کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح 30 فیصد کم دیکھی گئی جبکہ وہ مریض جو فلوووکسامائن کے ساتھ ساتھ دوسری دوائیں بھی لے رہے تھے، ان میں یہ شرح 65 فیصد تک کم رہی۔

    فی الحال ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ فلوووکسامائن سے کووِڈ 19 کی شدت زیادہ نہیں ہوتی لیکن یہ معلوم کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے’دی لینسٹ گلوبل ہیلتھ‘ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19 کے علاج میں فلوووکسامائن صرف ڈاکٹر کے مشورے پر ہی استعمال کی جائے۔

    اس سے قبل کورونا کے خلاف کیپسول بھی تیار کئے گئے ہیں روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ابتدائی نتیجے کے مطابق تیار کی جانے والی کیپسول نے کورونا کے مریضوں کے لیے موت کے خطرات 50 فیصد تک کم کئے ہیں اگر اس کیپسول کی منظوری مل گئی تو یہ کورونا کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہوگی۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    اس ضمن میں امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایاتھا کہ اس کی کورونا کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے اس تجرباتی دوا کے کلینکل ٹرائل کے عبوری نتائج جاری کیے گئے ہیں مرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ریجبیک بیک بائیو تھراپیوٹیکس امریکہ میں اس دوا کے لیے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد از جلد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کے پاس بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ مثبت نتائج کے باعث ٹرائل کے تیسرے مرحلے کو روک دیا گیا ہے۔
    کور
    ٹرائل میں 775 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور نتائج میں دریافت کیا گیا کہ پلیسبو گروپ میں 8 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ دوا استعمال کرنے والے گروپ کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔

    مرک 2021 کے آخر تک اس دوا کے ایک کروڑ کورسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے 17 لاکھ امریکی حکومت کو فروخت کیے جائیں گے۔

    ہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ رطانیہ میں کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے تیار کر لیا گیا ہےسائنسدانوں نے ناک میں ڈالے جانے والے اسپرے کو فوکس ویل کا نام دیا ہے جو کورونا وائرس سے آسانی سے متاثر ہونے والے افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    کورونا ٹونگا میں بھی پہنچ گیا ،پہلا کیس رپورٹ

    اس اسپرے کو بھارت میں 600 تندرست ایسے طبی کارکنان پر آزمایا گیا ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد کر رہے تھے ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد یہ 8 گھنٹے تک کسی وائرس کے حملے کو محفوظ رکھتا ہے اور اسپرے کی افادیت 66 فیصد ظاہر ہوئی یعنی 66 فیصد افراد کورونا کی وبا سے محفوظ رہے۔

    اسپرے کو تیار کرنے والے برطانوی سرجن اور اسٹارٹ اپ کے سربراہ راکیش اوپل نے اپنی ایجاد کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ویکسین ہی اس وبا سے سب سے مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم انہوں نے اس ناک کے اسپرے کو حفاظتی لباس جیسا اہم قرار دیا ہے۔

  • سندھ سے اغوا شدہ بچی پنجاب سے بازیاب

    سندھ سے اغوا شدہ بچی پنجاب سے بازیاب

    سندھ سے اغواء شدہ 11 سالہ بچی کو پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے بازیاب کرالیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی کوششوں سے سندھ سے اغواء شدہ 11 سالہ بچی کو پنجاب پولیس نے بازیاب کرالیا،جب کہ اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ 11 سالہ بچی کو سندھ سے اغواء کرکے شیخوپورہ کے علاقہ میں لایا گیا تھا-

    بچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا گیا، اور مقامی پولیس کے ہمراہ بھکھی شیخوپورہ سے بچی بازیاب کراکے لاہور منتقل کردی گئی ہے، جب کہ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ ہنی مون پر گئے نوجوان نے مہنگا موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا تھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مہنگے موبائل فون کے چکر میں نوجوان نے اپنی بیوی فروخت کر دی انڈیا نیوز کے مطابق اوڈیشہ کے 17 سالہ نوجوان کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی نوجوان کی بیوی کی عمر 26 برس تھی، شادی کے بعد نوجوان اپنی بیوی کو ہنی مون کے لئے دوسرے شہر لے کر گیا جہاں اس نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اسی ہزار میں فروخت کر دیا، نوجوان نے جس شخص کو بیوی فروخت کی اسکا تعلق راجھستان سے بتایا جا رہا ہے اور اسکی عمر 55 برس ہے، نوجوان نے بیوی بیچنے کے بعد پیسے لئے ایک موبائل فون خریدا اور باقی رقم کھانے پینے و دیگر سرگرمیوں میں خرچ کر دی-

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

    بھارت میں خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ

    لاہور میں دو سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، منہ بولے ماموں کے بیٹے پر مقدمہ درج

    جب بیوی کو بیچنے کے بعد وہ گھر واپس آیا تو اس کے خاندان والوں نے بیوی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے اور میں نے اسے چھوڑ دیا، نوجوان کے گھر والوں نے یقین کرتے ہوئے اسکی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ اس نے اس عورت کو خریدا ہے،اور وہ عورت اپنی مرضی سے بھاگ کر نہیں گئی بلکہ اس کو اس کے شوہر نے فروخت کر دیا ہے ، اس دوران ملزم نے پولیس کے ساتھ مذاحمت بھی کی اور کہا کہ ہم نے خاتون کو خریدا ہے پیسے دیئے ہیں، تا ہم پولیس نے خاتون کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا بعد ازاں اس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی-

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

  • حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین معاملات طے پا گئے

    حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین معاملات طے پا گئے

    حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین معاملات طے پا گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک لبین کے مابین مذاکرات میں معاملات طے پاگئے ہیں، اور حالات بہتر ہونے کا امکان ہے، طے شدہ معاملات کا اعلان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر علی محمد خان شامل تھے مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر،شاہ محمود قریشی اورعلی محمد خان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے، اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان بھی پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے، حکومتی و مذہبی قیادت پریس کانفرنس میں مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ معاملات معمول پر لانے سے پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ پر دھرنا ختم کر کے واپس جائیں گے، گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائے گی، وفاقی حکومت بین الاقوامی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار اقدامات کرے گی۔

    سائبرحملہ:نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں

    واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں نظامِ زندگی معطل ہے۔ راولپنڈی میں 12 روز سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں احتجاج کو روکنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا جبکہ مری روڈ پر کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

    فیض آباد انٹرچینج سے صدر تک مری روڈ دونوں طرف سے کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کا واحد راستہ کھلا ہے وزيرآباد شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات ہے جبکہ ٹریفک کو روک دیا گیا ہے جگہ جگہ رکاوٹیں اور کنٹینرز کی وجہ سے وزیرآباد سے گجرات جانے والے راستے بند اور ایمرجنسی نافذ ہےعلاوہ ازیں سرائے عالمگیر اور جہلم کے درمیان جی ٹی روڈ کو خندقیں کھود کر بند کردیا گیا ہے۔

    پی ڈٰ ایم آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ فرانس سے متعلق کالعدم جماعت کا مطالبہ ملکی مفاد میں نہیں، اگر فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپی ممالک سے ہونے والی 10 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس ختم ہو جائیں گی، اس فیصلے سے ملکی کرنسی پر بے پناہ دباؤ آئے گا، اور مہنگائی بڑھے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے علمائے کرام سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک میری حکومت میں اب تک چھ مرتبہ سڑکوں پر آ چکی ہے، میں نے 25 سال پہلے پاکستان میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا سوچا تھا، میرے ہاتھ پاؤں مضبوط کرنے کی بجائے یہ لوگ میرے ہی خلاف سڑکوں پر آ گئے۔