Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا-

    باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اس حوالے سے بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا جس پر نیوزی لینڈ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بھارت کے خلاف کھلائی گئی پلینگ الیون برقرار رکھنے جانے کا امکان ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ ہےکرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ شارجہ میں دبئی کی نسبت ہائی سکورنگ میچ کی امید ہے۔

    کپتان قومی ٹیم بابراعظم اور بابر الیون نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہیں بابر اعظم بھارتی ٹیم کو ہرانے کے بعد ہی اپنی نظریں اگلے شکار پر جمالی تھیں ۔

    بابر اعظم نے اپنے میں ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان یہ جیت آپ کے لیے ہے یہ تاریخ بن چکی ہے اب ساری توجہ اور نظریں اگلی گیم پر ہیں-

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر میچ شروع ہونےسے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی جس کے بعد پاکستان میں شائقین کرکٹ نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے نیوزی لینڈ کے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔

    پاکستانی شائقین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پاک نیوزی لینڈ میچ کو اس تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔ اور گرین شرٹس سے امید کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہونے والے کرکٹ کے نقصان کا بدلہ ضرور لیں گے۔

    پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے ،نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

    گزشتہ روز میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بہت شاندار ہے،وہ بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے پاکستان نے کل کے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔

    پاکستان میں میچ سے آدھا گھنٹہ پہلے سیریز اچانک منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی کپتان نے کہا تھا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورتحال تھی ، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے جو بہت ہی شرمناک تھا-

    کیوی کپتان نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کا جیت کا مومینٹم بن گیا ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بدلے کا میچ ہے، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے، امید ہے کہ پاکستان بدلے کی سوچ لے کر میدان میں نہیں اترے گا دونوں ٹیموں کے اچھے تعلقات ہیں اور سالوں سے آپس میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کراؤڈ کی طرف سے ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی ہے اور ہمارے خلاف میچ میں بھی انہیں سپورٹ ملے گی۔

  • فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے تب جاکر یہ اتحاد دکھائیں گے،میکا سنگھ بالی ووڈ پر برس پڑے

    فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے تب جاکر یہ اتحاد دکھائیں گے،میکا سنگھ بالی ووڈ پر برس پڑے

    بھارتی گلوکار میکا سنگھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے پر بالی ووڈ اسٹارز پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : میکا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا ساتھ نہ دینے پر فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لینے والے سنجے گپتا کے پیغام پر اپنا ردِعمل دیا ٹوئٹر پر سنجے گپتا نے پیغام لکھا تھا جس میں انہوں نے آریان خان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا۔

    سنجے گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ شاہ رخ خان نے ماضی میں فلم انڈسٹری میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا اور یہ سلسلہ جاری ہے شاہ رخ فلم انڈسٹری کے ہر مقصد کے لیے کھڑے رہے۔ اور ایسے موقع پر فلم انڈسٹری کی خاموشی شرمندگی سے کم نہیں ہے۔


    اس پیغام پر میکا سنگھ نے جواب میں اُن سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں یہ تمام لوگ ڈراما دیکھ رہے ہیں اور اس تمام تر معاملات پر ایک لفظ تک نہیں کہہ سکتے۔

    انہوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایس آر کے کے ساتھ ہوں، اور ان کے بیٹے کو ضمانت ملنی چاہیے فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے، تب جاکر یہ اتحاد دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو منشیات کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت تمام گرفتار ملزمان کے مالی لین دین کی بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس کے لئے ملزموں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات سے ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات اور واٹس اپ چیٹ کو نکالا جا رہا ہے تا کہ تحقیقات میں کچھ نیا سامنے آ سکے،نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ میں آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کی جائے گی

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42ہزار96کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار806 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 392 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.36 فیصد رہی۔

    ایبٹ آباد:نجی ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار553، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار307، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار749، بلوچستان میں 33 ہزار204، آزاد کشمیر میں 34 ہزار443 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار386 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 898 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار551، خیبرپختونخوا 5 ہزار724، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • روئی کی قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں مہنگے ڈالر نے روئی کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی قیمت اور ڈالر کی مہنگائی کی وجہ سے روئی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ملک میں ایک من روئی کی قیمت 500 روپے اضافے سے 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روپے کی قدر گرنے اور عالمی مارکیٹ میں روئی کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی قیمتوں پر مرتب ہورہا ہے۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا خیال ہے کہ رواں سال کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھنے اور بلند قیمتوں کے سبب آئندہ سال کپاس کی اضافی کاشت متوقع ہے، جس سے اربوں ڈالر کی روئی اور خوردنی تیل کی درآمد میں کمی واقع ہوگی۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ کے اعدادو شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، کھانے پینے کی اشیاء اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوگیا، جب کہ گھی، تیل، چینی، آٹا اورمرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

    خیال رہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈالر 174روپے 50پیسے کا ہو گیا فاریکس ڈیلرز کے مطابق،انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

    اس سے قبل 22 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر کے 174 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔ جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

    افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    دوسری جانب چند روز قبل زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد سے 500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں 22 اکتوبر سے ڈالرز کی خرید و فروخت کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دی تھی۔

  • ایبٹ آباد:نجی ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے

    ایبٹ آباد:نجی ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے

    خیبرپختونخوا: ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سات میں سے چھ بچے فوت جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    انہوں نےبتایا کہ بچے کا موجودہ وزن 1 کلو ہے، ایوب ٹیچنگ اسپتال میں بچے کو تمام تر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایبٹ آباد میں ایک خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

    دبئی میں مقیم پاکستانی ارب پتی بن گیا

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ یبٹ آباد کے ضلع بٹگرام کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی بچوں میں 4 لڑکے،3 لڑکیاں ہیں۔ ماں اور بچے صحت مند ہیں اہل خانہ کے مطابق 7 جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 34 سالہ رخسانہ اور یار محمد پہلے سے 2 بچیوں کے والدین ہیں۔

    ڈاکٹرز کے مطابق نارمل بچے کی پیدائش 36 ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان کی پیدائش 32 ہفتے بعد ہوئی ہے، جس کے باعث بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، تاہم تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں-

  • وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے –

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی ہےجس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے سعودی کی ترقی کے لئے سعودی فرمانروا کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور سعودی عرب کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے وہی عہد 2030 ویثرن کی تعریف کی۔

    ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کا مشورہ دیا تھا سابق انٹیلیجنس اہلکار کا انکشاف

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ثقافتی اور مذہبی سطح پر گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا تاہم ابھی میچ پر بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا اور قومی ائر لائن اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی۔

    امریکی خصوصی صدارتی ایلچی جان کیری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

  • دبئی میں مقیم پاکستانی ارب پتی بن گیا

    دبئی میں مقیم پاکستانی ارب پتی بن گیا

    پاکستانی ڈرائیور نے متحدہ عرب امارات میں 50 ملین درہم کی محظوظ لاٹری جیت لی ہے۔

    باغی ٹی وی : خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق 36 سالہ ڈرائیور جنید رانا نے 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ روپے پاکستانی) کا چیک وصول کیا دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے اور اپنی مسرت کا اظہار کرنے سے بھی قاصر رہے کیونکہ سب کچھ اچانک اور انتہائی غیر متوقع ہے۔

    جنید رانا نے مزید کہا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔

    جنید رانا روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جب کہ پاکستان میں ان کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے 30 افراد ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔

  • ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کا مشورہ دیا تھا   سابق انٹیلیجنس اہلکار کا انکشاف

    ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کا مشورہ دیا تھا سابق انٹیلیجنس اہلکار کا انکشاف

    سعودی عرب کے ایک سابق انٹیلیجنس اہلکار سعد الجبری نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عہد شہزادہ محمد سلمان نے 2014 میں اس وقت کے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کو قتل کرانے کی بات کی تھی۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سعد الجبری نےامریکی چینل سی بی ایس کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ محمد بن سلمان نے اپنے کزن اور اس وقت کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد نائف سے شاہ عبداللہ کو ایک زہریلی انگوٹھی کےذریعے ہلاک کرنے کی بات کی تھی تاکہ ان کے باپ شاہ سلمان کے لیے اقتدار کی راہ ہموار ہو جائے۔

    سابق انٹیلیجنس اہلکار سعد الجبری نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان ایک ’ذہنی مریض‘ اور ’قاتل‘ ہیں جن کے پاس بے تحاشا وسائل ہیں اور وہ نہ صرف اپنے لوگوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ امریکی شہریوں سمیت کرہ ارض کے لیے بھی ایک خطرہ ہیں۔

    سعد الجبری نے دعویٰ کیا کہ 2014 میں شہزادہ محمد سلیمان نے اپنے کزن شہزادہ محمد بن نائف سے کہا تھا کہ وہ شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کا بندوبست کر سکتے ہیں محمد بن سلمان نے شہزادہ نائف کو کہا تھا ’میں شاہ عبداللہ کو قتل کرنا چاہتا ہوں۔ میں روس سے ایک انگوٹھی حاصل کروں گا اور پھر میرا (شاہ عبد اللہ) ایک بار ہاتھ ملانا کافی ہو گا کیا وہ شیخی بگھار رہا تھا لیکن ہم نے اس کو بہت سنجیدہ لیا۔

    سابق انٹیلیجنس اہلکار سعد الجبری نے کہا کہ اس معاملے کو نجی طور پر نمٹا لیا تھا اور اس کی خفیہ ویڈیو بنائی گئی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کی دو کاپیاں کہاں موجود ہیں۔

    سعودی عرب نے سعد الجبری کے الزام کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں بھی ایسے من گھڑت الزامات لگاتے ہیں اور ان کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ عبداللہ کا 2015 میں 90 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کے سوتیلے بھائی سلمان کو سعودی عرب کا بادشاہ بنایا گیا جنہوں نے اپنے بھتیجے محمد بن نائف کو ولی عہد مقرر کیا تھا۔

    2017 محمد بن نائف کی جگہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا گیا شہزادہ محمد نائف سے وزارت داخلہ کا قلمدان بھی لے لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق انھیں کچھ عرصے گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا۔

    سعد الجبری محمد بن نائف کو ہٹائے جانے کے بعد ملک سے فرار ہو گئے تھے ناورایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انھیں مشرق وسطیٰ میں ایک دوست نے خبردار کیا تھا کہ شہزادہ محمد سلمان انھیں قتل کرانےکے لیے کینیڈا میں ایک ٹیم بھیج رہے ہیں یہ وہی وقت تھا کہ جب ایک سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

    سعد الجبری نے الزام عائد کیا تھا کہ سعودی عرب سے ایک چھ رکنی ٹیم اوٹاوہ ایئرپورٹ پرپہنچی تھی جہاں ان کے قبضے میں مشتبہ آلات کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی وہ وضاحت نہیں کرسکے تھے جس کی بنا پر انھیں ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

    بی بی سی کے مطابق واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے سی بی ایس چینل کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ سابق انٹیلیجنس اہلکار سعد الجبری کی کوئی ساکھ نہیں ہے اور وہ اپنی مالی بدعنوانیوں کو چھپانے کے لیے فرضی کہانیاں گھڑنے کی ایک تاریخ رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے کہا کہ سعد الجبری نے اربوں ڈالر کی بدعنوانی کی ہے جس کی وجہ سے وہ ملک سے باہر اپنے خاندان کے ہمراہ ایک شاہانہ زندگی گذار رہے ہیں۔

    کئی سعودی کمپنیوں نے سعد الجبری کے خلاف کینیڈا میں بدعنوانی کے مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔ کینیڈا کی ایک عدالت نے سعد الجبری کے اثاثے منجمد کرنے کے حکم میں لکھا تھا کہ ان کی بدعنوانی کے بے تحاشا ثبوت موجود ہیں۔

    سعد الجبری نے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے آجر نےان کی کارکردگی پر انھیں بہت سخاوت کے ساتھ نوازا تھا۔

  • آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف زیر سماعت کیس میں اس وقت ایک نیا موڑ آگیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گواہ نے الزام عائد کیا کہ آریان خان کی رہائی کے لیے اداکار شاہ رخ خان سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے تفتیش کاروں نے بھاری رشوت طلب کی تھی۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق این سی بی کے تفتیش کاروں پر رشوت طلب کرنے کا الزام ایک گواہ نے عائد کیا ہے۔ گواہ نے اس حوالے سے عدالت میں باقاعدہ حلف نامہ بھی جمع کرایا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں جمع کرائے جانے والے حلف نامے میں گواہ پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا ہے کہ گوسوائی نے 3 اکتوبر کی صبح شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈلڈانی سے ملاقات بھی کی تھی جو ایک کار میں ہوئی تھی۔

    انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رقم سیم ڈیسوزا سے حاصل کی تھی اور گوسوائی کے حوالے کردی تھی جس کی آریان خان کے ساتھ سیلفی وائرل ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ پربھاکر سائل این سی بی کے ساتھ کام کرنے والے ایک پرائیوٹ جاسوس کے پی گوسوائی کے محافظ ہیں اور آریان خان کے کیس میں گواہ بھی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی گوسوائی فی الوقت منظر عام سے حیرت انگیز طور پر غائب ہیں۔

    عدالت میں داخل کیے جانے والے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے گوسوائی کو فون پر ایک شخص سیم ڈیسوزا سے باتیں کرتے سنا جس میں مبینہ طور پر گوسوائی نے کہا کہ معاملہ 18 کروڑ پر طے ہوا ہے جس میں سے 8 کروڑ این سی بی کے تفتیش کار سمیر وانکھیڑے کو دیے جانے تھے گوسوائی 50 لاکھ رپوے لے چکے ہیں جس میں سے 38 لاکھ سمیر کو دیئے اور منظر سے غائب ہے-

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی اور اس کے جواب میں آریان خان کا رہا کیا جانا تھا جبکہ 18 کروڑ میں ڈیل پکی ہو ئی تھی –

    پربھاکرسائل نے بیان حلفی میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا ہے کہ تفتیش کار سمیر وانکھیڑے نے ان سے کئی سادہ کاغذات پر دستخط کرائے تھے۔

    جبکہ بھارت کے این سی بی نے عائد کردہ تمام الزامات کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔ این سی بی بیورو کے سربرا ہ کے مطابق اس سلسلے کی تفتیش چیف ویجلینس افسر سے کرائی جائے گی سمیر وانکھیڑے نے ممبئی پولیس سے شکایت کی ہے کہ انہیں ایک فرضی معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے پیر کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں بھی ایک بیان حلفی داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آریان خان کیس میں ان کے گواہان پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گرفتارآریان خان نے این سی بی حکام کو دوان تفتیش بتایا تھا کہ ان کے والد شاہ رخ خان چونکہ فلموں کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہوتے ہیں اس لیے گھر پر بھی ملنے کے لیے بھی ان کی سیکریٹری پوجا سے وقت لینا پڑتا ہے۔

  • ساہیوال: کنٹرولر امتحانات کا امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر جواب نہ دینے اورمسائل حل نہ کرنے پر نوٹس

    ساہیوال: کنٹرولر امتحانات کا امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر جواب نہ دینے اورمسائل حل نہ کرنے پر نوٹس

    ساہیوال: کنٹرولر امتحانات پروفیسر شہزاد رفیق نے بورڈ کی برانچز میں امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر موثر جواب نہ دینے اور ان کے مسائل حل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دور دراز سے فون کرنے والے امیدواروں کے ٹیلی فون پر ان کی فوری داد رسی کی جائے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ میٹرک اور انٹر برانچوں کے آفیشل نمبرباربار ملانے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملتا جس وجہ سے امیدوار مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ برانچ میں متعلقہ آفیسر یا اہلکار کی عدم دستیابی پر مختلف امیدواروں کو کنٹرولر آفس رجوع کرنے کا کہا جاتا ہے جو کہ دفتری اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے میٹرک اور انٹر برانچز کے افسران اور سپرنٹنڈنٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کو درپیش مسائل فوری حل کریں۔

    انہوں نے میٹرک اور انٹر برانچز کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے موبائل آن رکھیں اور ٹیلی فون کالز سننے کے لئے فرض شناس اہلکار تعینات کریں۔