Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا کمپنی کے نام کا اعلان کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا کمپنی کے نام کا اعلان کر دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا کمپنی بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس کمپنی کے نام کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبرساں ادارے میل آن لائن کے مطابق ڈونلڈٹرمپ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے جا رہے ہیں اس کا نام ’ٹروتھ سوشل‘ (Truth Social)ہو گا ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی یہ نئی سوشل میڈیا کمپنی اس شعبے میں ٹوئٹر اور فیس بک جیسی بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کر دے گی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق ٹروتھ سوشل کا آغاز ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ(ٹی ایم ٹی جی)کے پلیٹ فارم سے کیا جا رہا ہے کمپنی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان کا مشن بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مقابلہ کرنا ہے جو اپنی اجارہ داری کا فائدہ اٹھا کر امریکہ میں مخالف آوازوں کو دبا رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نئی سوشل ایپلی کیشن شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی دنیامیں رہ رہے ہیں جہاں طالبان کے بڑی تعداد میں ٹوئٹر اکاﺅنٹ موجود ہیں لیکن آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش رکھا گیا ہے۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

    ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ جلد ہی میں ٹروتھ سوشل پر اپنا پہلا سچ شیئر کروں گا۔ ٹی ایم ٹی جی کی بنیاد اس مشن کے ساتھ رکھی گئی ہے کہ سب کی آواز کو جگہ دی جائے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کمپنی کے ذریعے میں بڑی ٹیک کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکوں گا۔

    دوسری طرف تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نئی سوشل میڈیا کمپنی قائم کرکے دراصل 2024ءمیں ہونے والے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں-

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

  • پنجاب پبلک سروس کمیشن نے” کرپشن” کو پکی نوکری دے دی؟

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے” کرپشن” کو پکی نوکری دے دی؟

    پیپر فروخت کرنے کے سکینڈل کے گرفتار ہونے والے ملزم کو دوبارہ رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : تقریباً سال پہلے تحصیلدار کا پیپر لیک ہونے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا اس اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو جنہوں نے یہ پیپر فروخت کیا تھا اینٹی کرپشن نے انہیں گرفتار بھی کیا تھا نہ چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ آئی اور نہ ہی سیکرٹری تبدیل ہوا-

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن، پنجاب کا ایک نہایت ہی معتبر ادارہ تھا جس کہ سیلکشن پراسس سے ہر کوئی متعین تھا نہایت قابل بیوروکریٹ اس ادارہ نے دئیے مگر گذشتہ دو سال سے ادارہ کی کچھ کالی بھیڑیں اس کا نام خراب کرنے لگی پیپر بیچنا شروع کر دیئے اس تمام عمل کا انکشاف اسی سال جنوری میں ہونے والے تحصیلدار پیپر سے ہوا پیپر فروش گروہ پکڑا گیا ان میں ایک نامی گرامی ٹھگ غضنفر نول تھا جس کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا اسطرح اس کو جیل ہوئی پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو تسلی دی کے ہم شفافیت لے کے آئیں گے امیدوار مطمن ہوئے اور پھر سے اس ماہ جب دوبارہ تحصیلدار کا پیپر شیڈول آیا رولنمبر سلپ اپلوڈ ہوئیں تو ملزم غضنفر خان کو بھی سلپ جاری کر دی یہی ہے وہ شفافیت جو پنجاب پبلک سروس کمیشن لایا یہ ادارہ ظلم پہ اتر آیا ہے امیدواروں کے مستقبل اب محفوظ نہیں ہیں ۔

    اس کے خلاف پاکستان ٹوئٹر پینل پر #PPSCSHAMEONYOU ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے جس میں حصہ لینے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ان درج ذیل مطالبات ان کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔

    1-غضنفر خان نول اور اس کے ساتھ تمام شامل تمام کو بلیک لسٹ (Black list)کیا جائے۔
    2-تحصلدار کے پیپر کو کینسل کیا جائے اور جو کاروائی کمیشن نے گزشتہ 10 ماہ میں کی اس سے آگاہ کیا جائے۔
    3- عمر کی بالائی حد میں 5 سال کی ریلکسیشن دی جائے۔
    4- سنگل پیپر کی پالیسی پر عمل کیا جائے دو پیپر ہونے سے امیدواران کی حق تلفی ہوتی ہے۔اور انڑویو کے لئے ایک پینل ہو مختلف پینل نمبر مختلف دیتے ہیں ایک 80 پلس دیتا ہے اور دوسرا 60 بھی مشکل سے۔
    5- اکیڈمک کریٹیریا(Criteria Academic ) تبدیل کیا جائے۔اگر اکیڈمک مارکس کی اتنا ویلیو ہوتی تو پاکستان کے دو ٹاپ امتحان CSS /PMS میں کیوں کاونٹ نہیں ہوتے۔

  • فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے اور اس کی وجہ انسداد دہشت گردی کے لیے فنڈنگ اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے خامیوں کی موجودگی قرار دیا گیا ہے-

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور نگرانی کی فہرست میں رہے گا۔

    ڈاکٹر مارکوس پلییئر کی زیر صدارت ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں عالمی نیٹ ورک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جینس یونٹس کے مبصرین سمیت 205 نمائندے شریک تھے-

    ایف ا ے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے دوسری جانب ترکی ، اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    فیٹف اجلاس میں حکومت پاکستان کی27 ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سےمتعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔

    فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔حکومت پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں۔

    فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیٹف کا کہنا ہےکہ بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کےصدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ گھانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں مبارک ہو۔

    اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی ویب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ ‘ایف اے ٹی ایف کلیدی رپورٹس کو حتمی شکل دے گا، جس میں ورچوئل اثاثوں پر رہنمائی پر نظر ثانی اور ان کو خدمات دینے والے شامل ہیں اور اگلے مرحلے میں ملکیت کی شفافیت کے معیار کو مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا’۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘شرکا ایف اے ٹی ایف کی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد کے قوانین یا ان پر عمل درآمد کی نشان دہی کے لیے ہونے والے سروے کے نتائج پر بھی بحث کریں گے’۔

    ویب سائٹ میں بتایا گیا تھا کہ ‘ایف اےٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمے کے لیے ان کے اقدامات میں اسٹریٹجک خامیوں کے ساتھ حدود کی نشان دہی کے نکتہ نظر کی تجدید کرے گا’۔

    ایف اے ٹی ایف نے رواں برس جون میں منعقدہ اپنے اجلاس میں پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر بہتری دکھائی ہے۔

    پاکستان کی کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہو گا۔ پاکستان کو اپنے سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ یو این کے نامزد کردہ 1376دہشتگردوں کو سزائیں دینا ہوں گی۔

    ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے کہا تھا کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا، پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی فنانسگ نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے بہتر کام کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر کام کیا ہے تاہم ایک پوائنٹ پر کام کرنا ضروری ہے۔

    صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ فنانشل ٹیرارزم کے منصوبے پر کارروائی کی ضرورت ہے، جس میں اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل رہنماؤں اور کمانڈرز کے خلاف تفتیش اور سزائیں دلانا شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل پارٹنر اے پی جی اے نے پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنانسگ سسٹم کے حوالے سے اقدامات کی نشان دہی کی تھی لیکن اس کے بعد بہتری آئی ہے اور کیسز بنانے کے لیے فنانشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تاحال کئی شعبوں میں ایف اے ٹی ایف کے عالمی سطح کے معیارات پر مؤثر عمل درآمد میں ناکام رہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ کے خدشات اب بھی بہت زیادہ ہیں، جو کرپشن اور منظم جرائم کے خطرات ہیں، اسی لیے ایف اے ٹی ایف پاکستانی حکومت کے ساتھ ان شعبوں میں کام کررہا ہے جہاں بہتری کی ضرورت ہے۔

    مارکوس پلیئر نے کہا تھا کہ آخری نکتے پر اولین ایکشن پلان کے مطابق کام ہوا تھا لیکن نام فہرست سے نہیں نکالا گیا کیونکہ اس کے برابر ایک اور ایکشن پلان بھی دیا گیا تھا۔

    اس سےقبل منی لانڈرنگ سے متعلق ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف ایف اے ٹی ایف کی 40 تکنیکی سفارشات میں سے 21 میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ظاہر کردی تھی۔

    اے پی جی نے خاطر خواہ نتائج کے لیے پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر قرار دیتے ہوئے ’مزید بہتری پر مبنی فالو اپ‘ کیٹیگری میں رکھنے کا اعلان کیا تھا میوچوئل ایویلویشن آف پاکستان سے متعلق دوسری فالو اپ رپورٹ میں ملک کو ایک کیٹیگری میں تنزلی کا شکار دکھایا گی تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 5 معاملات میں بہتری دکھائی، 15 دیگر معاملات میں ’غیر معمولی بہتری‘ کا مظاہرہ کیا جبکہ ایک معاملے میں ’جزوی طور پر ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر عمل‘ کیا مجموعی طور پر پاکستان اب 7 سفارشات کی مکمل طور پر تعمیل کرچکا ہے اور 24 دیگر معاملات میں بڑی حد تک تعمیل کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان 7 سفارشات پر ’جزوی طور پر تعمیل‘ کر رہا ہے اور 40 میں سے 2 سفارشات پر بالکل عمل نہیں کر رہا رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اس اعتبار سے پاکستان، فیٹف کی 40 سفارشات میں سے 31 پر تعمیل کرچکا ہے یا کر رہا ہے۔

    پاکستان جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے جبکہ بھارت اور اس کے اتحادیوں کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروایا جائے۔

  • جمعہ سے اتوار تک ملک میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    جمعہ سے اتوار تک ملک میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کےبالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث جمعہ کی شام یا رات سے اتوارکے دوران اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

    فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

    اس کے علاوہ چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کے باعث ملک کے بالائیوسطی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر خصوصا بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے جب کہ آندھی اور بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • 70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

    70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

    بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیون بینرباری نامی خاتون نے ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے طریقہ کار سے بذریعہ آپریشن بچے کو جنم دیا۔

    خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ انہیں بچہ چاہیے اس عمر میں بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

    ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی عمر کی وجہ سے اس کیس کو ہینڈل کرنے میں کافی سوچ بچار کی لیکن بعد میں یہ کیس لے لیا ، دونوں میاں بیوی کو بچے کی بہت خواہش تھی اور دونوں کافی عرصے سے بچے کے انتظار میں تھے۔

    ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ بالکل صحت مند و تندرست ہے جبکہ اس کی ماں جیون بینرباری کی صحت بھی ٹھیک ہے۔

  • خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کئے جاتے ہیں ،مریم صفدر  چند صحافیوں کےساتھ مل کر شر  پھیلا رہی ہیں

    خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کئے جاتے ہیں ،مریم صفدر چند صحافیوں کےساتھ مل کر شر پھیلا رہی ہیں

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہےکہ خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کیے جاتے ہیں مریم صفدر چند صحافیوں کےساتھ مل کر شر پھیلا رہی ہیں ۔

    باغی ٹی وی : شہباز گل کا کہنا تھا کہ خاتون اول پر بغیر سوچے سمجھے حملےکیے جاتے ہیں، بشریٰ بی بی سب سے پہلے پاکستان کی بیٹی پھرکسی کی ماں اور بیوی ہیں،کلثوم نواز نے بھی سیاست میں حصہ لیا ، پی ٹی آئی نے ان کی ذات پر ایک جملہ نہیں کہا شہباز شریف کی فیملی کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔

    معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کسی کو مٹھائی دے کر یا گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر نہیں بلکہ عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں عمران خان اچھے لگتے ہیں یا برے لگتے ہیں آپ اس پر سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اختلاف ہے تو تنقید کریں۔

    شہباز گل نے کہا کہ عمران خان بارش اور آندھی میں کنٹینرپر کھڑے ہوکر تقاریر کیا کرتے تھے، وہ محنت کرکے وزیراعظم بنے ہیں عمران خان ٹارگٹڈ سبسڈی لا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں پوری دنیا میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں صرف 17 فیصد بڑھا ہے چین میں بھی مہنگائی کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام تکلیف میں ہیں لیکن اخلاقی گراوٹ پر بات کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے شہباز شریف کی بیٹیوں کو اپنی بہنیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون اول پر بار بار حملہ کیا جاتا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ جب خاتون اول پر بات کی جاتی ہے تو سوچیں ان کے بچے کیا محسوس کرتے ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آپ کو خبر دینے کا پورا حق ہے لیکن اپنی خواہشات کے مطابق خبریں نہیں کرنی چاہئیں انہوں نے استفسار کیا کہ جب لوگوں کی ماؤں و بہنوں پر بات کی جاتی ہے تو اس وقت صحافت کہاں جاتی ہے؟

    شہبازگل نے کہا کہ جب وزیراعظم کی فیملی کو گالیاں دی جائیں گی تو لوگ سوشل میڈیا پر جواب بھی دیں گے، گالی گلوچ کوئی صحافت نہیں ہےعاصمہ شیرازی کو ہر چیز کا جواب دینا ہوگا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو کابینہ اور وزیراعظم موجود ہیں، کریں سیاست لیکن سیاست کو سیاست رہنے دیں گند نہ بنائیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور عوام مہنگائی سے تنگ بھی ہیں اور یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کوئی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں مگر یہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایکسپورٹ 30 بلین کو کراس کرنے جا رہی ہے۔

  • ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا آپریشن،اسرائیلی موساد کا منصوبہ ناکام ، 15 جاسوس گرفتار

    ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا آپریشن،اسرائیلی موساد کا منصوبہ ناکام ، 15 جاسوس گرفتار

    انقرہ: ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا منصوبہ ناکام بنا کر اس کے 15 جاسوس بھی گرفتار کر لیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ کامیاب آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن ( ایم آئی ٹی) نے کیا ہے جس کے ذریعے تقریباً 200 منظم نیٹ ورکس بے نقاب کیے گئے ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس 7 اکتوبر کو کیے جانے والے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیے گئے ہیں۔ آپریشن ترکی کے چار مختلف صوبوں میں بیک وقت کیا گیا تھا ترکی کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے اس آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایک سال کا صبر آزما وقت گزارا۔

    ترکی کی ایم آئی ٹی نے اس عرصے کے دوران اسرائیلی جاسوسوں کی انتہائی خفیہ طور پر نگرانی کی، ان کے متعلق تفصیلی معلومات جمع کیں اور پھر تمام ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی۔

    ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے گرفتار جاسوسوں پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ ایجنسی موساد کو ترک شہریوں اوران غیر ملکیوں کی بابت تفصیلی معلومات فراہم کیں جو ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    اس ضمن میں ابتدائی طور پر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موساد کے جاسوسوں کا زیادہ تر ہدف ان ممالک کے طلبا ہوتے تھے جو اسرائیل مخالف سمجھے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ موساد کے فیلڈ آفیسرز سے بیرون ملک ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق موساد کے لیے کام کرنے والے افراد کا اصل ہدف ایسے طلبا تھے جو آئندہ مستقبل میں دفاعی صنعت کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہش مند تھے۔

  • انڈین ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

    انڈین ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابقانڈین فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔

    حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    https://twitter.com/KhudroManush/status/1451060061527175169?s=20

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دھمکی آمیز بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بچکانہ ہے،اس بار بھارت اگر سرجیکل سٹرائیکس کی غلطی دہراتا ہے تو پچھتائے گا سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس بار بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی بلکہ ہوا میں ہی گولی سے اڑا دیا جائے گا، پھر نہ امیت شاہ اور نہ کوئی اور بھارتی پاکستان کو دھمکی دینے کی جرات کرے گا

    اس بارسرجیکل سٹرائیک پر بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی دھمکی پر رحمان ملک کا جواب

    ۔

    رحمان ملک نے کہا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) اورعالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی پشت پناہی کر رہا ہے،پاک افغان سرحدوں پر ٹی ٹی پی اور داعش کے حالیہ حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،چینی انجینئروں پر حملے پاکستان اور چین کے خلاف داعش،ٹی ٹی پی گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے،اگر بھارت اپنی جارحیت کو نہیں روکتا ہے تو اسے سخت جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے،بھارت نہ بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اورجنرل قمر جاوید باجوہ کی کمان میں پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیٹف میں بھارت ہمارے لیے بہت مسائل پیدا کر رہا ہے ،اس کے لیے تیاری کی ضرورت ہے،فیٹف کے پلیٹ فارم پر ہمیں بہت تحفظات ہیں، اس حوالے سے حکومت کو تیار رہنا ہوگا،میں بھی اس حوالے سے حکومت کو خط بھی لکھوں گا-

  • اس بارسرجیکل سٹرائیک پر بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی دھمکی پر رحمان ملک کا جواب

    اس بارسرجیکل سٹرائیک پر بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی دھمکی پر رحمان ملک کا جواب

    سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دھمکی آمیز بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بچکانہ ہے،اس بار بھارت اگر سرجیکل سٹرائیکس کی غلطی دہراتا ہے تو پچھتائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابقاپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس بار بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی بلکہ ہوا میں ہی گولی سے اڑا دیا جائے گا، پھر نہ امیت شاہ اور نہ کوئی اور بھارتی پاکستان کو دھمکی دینے کی جرات کرے گا۔

    رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) اورعالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی پشت پناہی کر رہا ہے،پاک افغان سرحدوں پر ٹی ٹی پی اور داعش کے حالیہ حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،چینی انجینئروں پر حملے پاکستان اور چین کے خلاف داعش،ٹی ٹی پی گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے،اگر بھارت اپنی جارحیت کو نہیں روکتا ہے تو اسے سخت جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے،بھارت نہ بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اورجنرل قمر جاوید باجوہ کی کمان میں پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیٹف میں بھارت ہمارے لیے بہت مسائل پیدا کر رہا ہے ،اس کے لیے تیاری کی ضرورت ہے،فیٹف کے پلیٹ فارم پر ہمیں بہت تحفظات ہیں، اس حوالے سے حکومت کو تیار رہنا ہوگا،میں بھی اس حوالے سے حکومت کو خط بھی لکھوں گا-

    رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان تین دہائیوں سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،کمزور معشیت کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے، پاکستان نے افغان جنگ میں 80 ہزار سے زائد فوجی اور شہریوں کے جانوں کی قربانیاں دی،آج دنیا پاکستان پر افغان طالبان کی حمایت کا الزام لگارہی ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نےکبھی جنگ میں طالبان کی حمایت نہیں کی،پاکستان نے نہ صرف افغان مہاجرین کی میزبانی کی بلکہ افغانستان کوادویات اور دیگر اشیائے روزمرہ بھی فراہم کیں،افغان حکومت تحریک طالبان ،داعش اور دیگر کےبارے میں اپنی واضح پالیسی کا اعلان کرے،افغان حکومت کا ایک جنرل بھی پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اٹک تک زمین ہماری ہے۔

    رحمان ملک نے گورنر اسٹیٹ بنک کا روپے کے گرنے کے حوالے سے بیان کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کبھی پاکستانی روپے گرنے پر خوشی نہیں ہوتی،گورنر اسٹیٹ بنک کے بیان سے اوورسیز پاکستانیوں کی جذبات مجروح ہوئے ہیں،کسی بھی پاکستانی کو روپے گرنے کی خوشی نہیں بلکہ غم ہے،گورنر اسٹیٹ بنک اپنا غیرذمہ درانہ بیان واپس لے لیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مہنگائی کے خلاف آ واز اٹھائی ہے ،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ غریب کی آواز اٹھائی ہے،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا اپنا ایجنڈا ہے،دیکھنا یہ ہے کہ آ نے والےوقت میں یہ جماعتیں اکٹھی بھی ہوں گی ؟سیاسی جماعتوں کا اتحاد مجھے نظر نہیں آ رہا ہے ۔

    انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ غریب عوام پر رحم کھائے،مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے لوگ بچوں کو پیدل و سائیکلوں پر سکول چھوڑ رہے ہیں،معشیت آئے روز برباد ہو رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر اقتصادی امور ڈویژن اسد عمر سے ملاقات کی اور پاکستان کو 60 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا-

    اے ڈی بی کی جانب سے دی گئی یہ رقم احساس پروگرام کیلئے فراہم کی جائے گی ،وزیر اقتصادی امور نے اے ڈی بی کی معاونت کو سراہا۔

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہےانٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں تمام حدیں ٹوٹ گئیں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 49 پیسے مزید اضافے کے ساتھ ڈالر173.47 روپے سے 173 روپے 96 پیسے ہو گئی ،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔

    مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جن لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو ہمیں نہیں بھولنا چاہیے بیرون ملک پاکستانی جب اپنے گھروالوں کو پیسے بھیجتے ہیں تو ڈالر کی قیمت اوپر جانے سے ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں۔

    گورنرا سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے کوئی ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جس سے ملکی معیشت کونقصان ہو۔