Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

    باغی ٹی وی : ٕتفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل بعد نماز جمعہ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جبکہ میانوالی میں 24 اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج کیا جائے گا۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اسی طرح جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں سہ پہر 3 بجے کل احتجاج ہوگاجبکہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پہ 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی و معاشی بدحالی کا ذمہ دار اسے قرار دیا۔

    پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنان نے مظاہرے کے دوران سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں حکومت عوام کو خود سوزی پر مجبور نہ کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مری روڈ راولپنڈی پہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اوراحتجاجی دھرنا بھی دیا گیا تھا۔

    عمران صاحب ڈرامے نہ کریں،استعفی دیں، گھر جائیں،مریم اورنگزیب

    دوسری جانب مریم اورنگزیب نے ٹارگٹڈ سبسڈی کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو قوم سے تازہ فریب، جھوٹ اور فراڈ قرار دے دیا مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کو صرف اپنا ، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے عوام کا آپ کا کوئی احساس پروگرام نہیں چاہئیے عوام کو آپ کا کوئی ریلیف نہیں چاہئیے کیونکہ آپ کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے آپ صرف اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالنے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں آپ صرف میڈیا اور صحافیوں پہ حملے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں آپ صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں قوم کو اب اس جھوٹی، فراڈ اور کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں، عمران صاحب استعفی دیں، گھر جائیں

    بزدار سرکار نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو اہم ٹاسک سونپ دیا

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آئی ایم ایف سے 34 روپے پٹرول بڑھانے کا ہاتھ ملا کر پاکستان میں سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں؟عمران صاحب ابھی بجلی، پٹرول ، گیس، آٹا چینی سمیت ہر چیز مزید مہنگی کرنے جارہے ہیں اور قوم کے ساتھ ڈرامے؟عالمی معاشی جریدے کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا، ترقی کی شرح زمین بوس ہے اور ڈرامے جاری ہیں تین سال میں مہنگائی کی بے حسی دکھا کر عمران صاحب کس احساس پرگرائم کو بڑھانے کی بات کر رہے ہیں ؟کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ وعدہ تو یہ بھی تھا کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا وعدہ تو ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا بھی کیا تھا ،آپ کرپشن کرسکتے ہیں، جھوٹ، فراڈ اور یوٹرن آپ کی صلاحیت ہے، عوام کو آپ کی کسی بات پر اعتبار ہے نہ یقین ،عوام کو عمران صاحب سے کسی ریلیف کی توقع ہی ختم ہوچکی ہے، عمران صاحب ڈرامے نہ کریں، گھر جائیں ،اقتدار سے پہلی والی گردان ”کررہے ہیں، آر ہے ہیں، جارہے ہیں، ہوجائے گا، کریں گے“ سے قوم عاجز آچکی ہے، استعفی دیں ،پورے پاکستان کو پسماندگی میں دھکیل کر کس احساس کی بات کررہے ہیں؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آپ کی حکومت کو کرپٹ ترین قرار دے کر کرپشن کے لئے آپ کے احساس کی گواہی دی ہوئی ہے ڈالر 40 فیصد مہنگا، پٹرول 45 فیصد سے زائد مہنگا کرکے ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے

    ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، مشیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک کی طلبی…

    ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کانے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عوام کیلئے شروع کیے گئے پروگرامز پر پروپیگنڈا نااہلوں کا وطیرہ ہے، ماضی میں صرف اپنے زیرِ اثر مافیاز کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دی گئیں، میاں مفرور تمام تر مافیاز کے سرغنہ تھے،غریب کے احساس کی وجہ سے وزیراعظم نے عوام کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کے پلان کا اعلان کیا، غریب طبقے کا احساس اور آسانی پیدا کرنا عمران خان کا مشن ہے،یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینا اولین ترجیح ہے، نااہل درباریوں کی اس اقدام پر بے چینی دیدنی ہے-

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

  • ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری

    ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہےانٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں تمام حدیں ٹوٹ گئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر 49 پیسے مزید اضافے کے ساتھ ڈالر173.47 روپے سے 173 روپے 96 پیسے ہو گئی ،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔

    مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جن لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو ہمیں نہیں بھولنا چاہیے بیرون ملک پاکستانی جب اپنے گھروالوں کو پیسے بھیجتے ہیں تو ڈالر کی قیمت اوپر جانے سے ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں۔

    گورنرا سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے کوئی ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جس سے ملکی معیشت کونقصان ہو۔

    واضح رہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے،آج فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔

  • جان لیوا وائرس کی ایک اور قسم  "کیلیفورنیا اسٹرین” پاکستان پہنچ گئی

    جان لیوا وائرس کی ایک اور قسم "کیلیفورنیا اسٹرین” پاکستان پہنچ گئی

    مہلک وائرس کی ایک اور قسم پاکستان پہنچ گئی ہے جس کو “کیلیفورنیا اسٹرین” کا نام دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ممکنہ طور پر 40 افراد کے نئے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق کوویڈ 19 کی ایک خطرناک قسم کا پتا لگایا گیا ہے جو کیلیفورنیا میں نمودار ہوئی اور برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک تک پھیل گئی تاہم اب پاکستان میں بھی اس کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا

    ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ اب تک ایپسیلون کی پانچ مختلف اقسام پائی گئی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ تمام ویکسینز اس نئے وائرس کے خلاف مؤثر ہیں ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لیے اس کے دوبارہ پھیلاؤ کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب وزارت قومی صحت (این ایچ ایس) اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایک ویڈیو پیش کی جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کووڈ 19 ویکسین کیسے کام کرتی ہے۔

    اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی کوویڈ 19 کے لیے ٹیکنیکل لیڈ جینیوا میں مقیم ڈاکٹر ماریہ وان کیر خوو نے آن لائن خطاب میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’میو‘‘ سامنے آنے کے باوجود ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ تمام ویریئنٹس سے زیادہ خطرناک ہے ڈ یلٹا ویریئنٹ اپنے سے پہلے کے ویریئنٹ کے مقابلہ میں دو گنا تیزی سے پھیلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے سائنس دان کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

    کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائیں ڈبلیو ایچ او کی اپیل

    عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی نئی قسم ’’میو‘‘ دریافت کی تھی جس کی شناخت پہلی بار جنوری 2021 میں جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی جو کولمبیا میں موجودگی کے بعد یورپ اور دیگر جنوبی امریکی ممالک میں رپورٹ ہوا ہے جنوبی امریکا سے باہر اس قسم کے کیسز برطانیہ، یورپ، امریکا اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اگرچہ عالمی سطح پر کووڈ کے مجموعی کیسز میں میو قسم کی شرح 0.1 فیصد سے بھی کم ہے مگر کولمبیا اور ایکواڈور میں یہ تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں بالترتیب 39 اور 13 فیصد کیسز اس کا نتیجہ ہیں سائنسدانوں کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ متعدی یا زیادہ خطرناک بیماری کا باعث تو نہیں بنتی۔

    بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر

  • کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، معروف کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

    کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، معروف کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

    کورونا ویکسین نہ لگوانے پر معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کھٹائی میں پڑ گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ایمیگریشن کے وزیر نے کہا کہ کسی ایسے شخص کو آسٹریلیا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی جس کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوگی نوواک جوکووچ نے بھی اگر ویکسی نیشن نہ کرائی تو اسے بھی آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے نہیں دیا جائےگا ۔

    آسٹریلین وزیر کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی بھی آسٹریلین اوپن میں شرکت کا خواہش مند ہوا اس کیلئے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینا لازمی ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صرف کھلاڑیوں کیلئے نہیں بلکہ جو بھی آسٹریلیا کا سفر کرنا چاہتا ہے اس کیلئے کورنا ویکسین کی دو خوراکیں لینا ضروری ہوگا میرا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو ہر آنے والے کو ڈبل ویکسین لگانے کی ضرورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا وائرس اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ آپ کا ٹینس کے بڑے کھلاڑی ہیں یا ایک عام شہری ہیں یا آپ نے کتنے گرینڈ سلم جیتے ہیں۔ اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب سربیائی کھلاڑی نے ویکسی نیٹڈ ہونے یا نہ ہونے کو ذاتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنا سٹیٹس شیئر نہیں کرسکتا یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

    واضح رہے کہ لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا مظاہر دوسرے سال بھی منسوخ کر دیا گیا گزشتہ سال کورونا کی بگڑتی صورتحال اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیو ائیر پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کی گئی تھی لیکن اس بار کورونا کی صورتحال بہتر ہونے اور لاک ڈاون ختم ہونے کے باوجود ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان نژاد میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

    میئر لندن کےترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال وبائی امراض کی وجہ سے نیو ائیر کا شو قدرے مختلف انداز میں ہوا اور اس سال کئی دلچسپ نئے آپشنز کو نئے سال کی تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا "ہمیشہ کی طرح لندن نئے سال کا شاندار انداز میں استقبال کرے گا” ٹریفالگر اسکوائر میں اب بھی جشن ہوگا ، تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت میں کیا جائے گا۔

  • این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارنے کی خبر کی تردید

    این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارنے کی خبر کی تردید

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر پر بھارت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے چھاپہ مارنے کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کی ایجنسی نے تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے گھر چھاپے سے متعلق بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر نے بیان جاری کیا ہے ڈائریکٹر این سی بی کے مطابق شاہ رخ خان کے گھر پر سرچ آپریشن نہیں کیا گیا، ٹیم شاہ رخ خان کی بیٹے سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کےگھر آریان خان سے متعلق کاغذات لینے گئی تھی۔


    بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈی ڈی جی اشوک مہتا جائیں نے کہا کہ این سی بی ٹیم کا شاہ رخ خان کے گھر جانا دفتری ضروریات کا حصہ تھا این سی بی کی ایک ٹیم نے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے شاہ رخ کے گھر ’منّت‘ کا دورہ کیا نا کہ کسی قسم کی تلاشی لینے کے لیے چھاپہ مارا ہے۔

    واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

    گزشتہ روزممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے آج صبح آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کی شاہ رخ خان نے آریان خان سے جیل میں انٹر کوم سے 18 منٹ تک بات کی۔

    ادھر بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا ہے جس کے بعد چنکی پانڈے کی بیٹی کو بھی منشیات کیس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

  • وفاقی وزیر برائے توانائی کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وفاقی وزیر برائے توانائی کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    برطانوی وزیر برائے توانائی و ماحولیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر محمدحماد اظہر کا برطانوی وزیر توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی گریگ ہینڈز سے جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نےپاکستان کے کلین اور گرین انرجی کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام میں گلوبل چیمپین کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں پر مکمل پابندی عائد کردی اور مستقبل میں توانائی کے تمام منصوبوں کو قابل تجدید اور پن بجلی سے لگانے کے اقدامات کر رکھے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا کہ سال 2030 میں پاکستان کی 80 فیصد توانائی صاف ذرائع سے پیدا ہو گی جس میں کوئلے کے تناسب کو 6 فیصد تک محدود کیا جا رہاہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا پاکستان کی 10 بلین درخت لگانے کی مہم کو عالمی سطح پر بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

    برطانیہ کے وزیر برائے توانائی و موسمیاتی تبدیلی گریگ ہینڈز نے پاکستان کے انرجی ٹرانزیشن کے اقدامات کو سراہتے ہو کہا کہ پاکستان گلاسگو میں ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی پر کانفرنس COP26 میں شرکت کرکے دیگر ممالک کو انرجی ٹرانزیشن کے قابل تحسین اقدامات سے آگاہ کرے۔ وفاقی وزیر نے ماحولیاتی تبدیلی کی کانفرنس میں پاکستان کی بھرپورشرکت کا عندیہ دیا۔

  • فیس بک پر اشتہار دیکھ کر نوکری کے لئے آئی لڑکی زیادتی کا شکار ، ملزم گرفتار

    فیس بک پر اشتہار دیکھ کر نوکری کے لئے آئی لڑکی زیادتی کا شکار ، ملزم گرفتار

    راولپنڈی: فیس بک پر نوکری کا شتہار دیکھ کر لاہور سے راولپنڈی آئی لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملازمت کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں رحمان آباد انڈر پاس کے نیچے نوجوان لڑکی سے زیادتی کی گئی۔

    مقدمہ کی ایف آئی آر کے مطابق ملزم طلال منیر نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیا تھا لڑکی اپنی پھوپھی کے ہمراہ لاہور سے سے راولپنڈی نوکری کے لیے آئی۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے دس منٹ کا کہہ کر پھوپھی کو رکنے کا کہا اور مجھے اپنے ساتھ ہاسٹل لے آیا ملزم نے رات دو بج کر پینتالیس منٹ پر مجھے رحمان آباد انڈر پاس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    قبل ازیں جڑانوالہ میں نوکری کے بہانے گھر بلا کر خاتون سے زبردستی مبینہ زیادتی کی گئی، ملتان چونگی لاہور کی رہائشی خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ناہید بی بی سے اس کا تعلق تھا جو مجھے نوکری کے لیے جڑانوالہ ایک گھر لے گئی ،وہاں پرپہلے سے موجود اشتیاق وغیرہ نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گگو منڈی میں رشتہ کروانے کے بہانے بلا کر بیوہ خاتون سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی گئی، گزشتہ روز محمد منیر نے بیوہ خاتون کو فون کر کے رشتہ کروانے کیلئے بلایا اور اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور پسٹل تان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

    ادھر پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیااور اس دوران برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی،شجاع آباد کے علاقے بستی نوناری میں اوباش ملزم ساجد نے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ساجد نے اپنے 2 نامعلوم دوستوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر خاتون کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا-

    دوران زیادتی 2 نامعلوم دوست خاتون کی برہنہ وڈیو بھی بناتے رہے خاتون کے شور شرابہ پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور زیادتی کرنے والا ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور ساجد کے خلاف شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور 2 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مدد کرنے اور برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا-

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شجاع آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی ہے، وزیراعلی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اج یعنی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار200 روپے ہو گئی۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار481 روپے ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

    سونے کی 10 گرام قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے تک پہنچ گئی تھی گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ایک ہی روز میں ہوا تھا۔

  • پاکستان میں امریکی انچارج انجیلا پی ایجیلر کی مریم نواز سے ملاقات

    پاکستان میں امریکی انچارج انجیلا پی ایجیلر کی مریم نواز سے ملاقات

    امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر نے مریم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ ، رائے ونڈ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق : امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کی جاتی امراء رائیونڈ آمد، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کا جاتی امرا پہنچنے پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے استقبال کیا۔ مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیاسی صورتحال پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
    https://twitter.com/Javeria60097622/status/1448602397681586178?s=19
    نائب صدر مسلم لیگ(ن)مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ ہی انتہائی اہم رہے ہیں اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔

  • بھارت میں پاکستان کے خلاف کرکٹ کے حوالے سے نفرت انگیز مہم

    بھارت میں پاکستان کے خلاف کرکٹ کے حوالے سے نفرت انگیز مہم

    بھارتی انتہا پسند ہندو اور شر پسند میڈیا پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے اور نفرت مواد نشر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا-

    باغی ٹی وی : بھارتی انتہا پسند ہندو اور میڈیا آئے دن پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی نفرت انگیز بیان جاری کرتا رہتا ہے اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرکے بین الاقوامی شطح پر پاکستان کی ساکھ خراب کرنے کے موقع کے تلاش میں رہتا ہے جبکپہ وہ سچ سامنے آنے پر خود ہی دنیا کے مذاق اور تنقید کا نشانہ بن جاتا ہے-

    بھارت: احتجاج کے دوران کسانوں پر گاڑی چڑھانے والاوزیر کا بیٹا گرفتار

    لیکن اس کے باوجود بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا بھارتی چینل اسٹارز سپورٹس نیٹ ورک کی جان سے بنائی گئی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے حوالے سے اشتہار دیا گیا ہے-


    ویڈیو کے مطابق دبئی کے ایک مال میں ویڈیو میں موجود پاکستانی کا روپ اپنائے ایک شخص آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے بڑی ایل سی ڈی دکھانے کا کہتا ہے اور پھر پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور رضوان کی اچھی پرفارمنس کے لئے امید کا اظہار کرتا ہے کہتا ہے کہ وہ دبئی سے ایسے چھکے ماریں گے کہ دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے اور کپ چھین کر لیں گے-

    بھارت: مسلم خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا انسانیت سوز ظلم

    جس پر انڈین سکھ کا روپ اپنائے شخص اسے دو ٹی وی دیتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آپ ہم سے پانچوں بار ہارے ہیں اس بار بھی پٹاخے پھوڑنے سے تو رہے کچھ تو پھوڑو گے ٹی وی ہی سہی-

    بھارت معاشی تباہی کی طرف گامزن:ایئرانڈیا کوٹاٹا کپمنی کے ہاتھوں بیچ دیا