Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خوبصورت اور جوان دکھنے کیلئے کرائی گئی سرجری خاتون کو مہنگی پڑ گئی

    خوبصورت اور جوان دکھنے کیلئے کرائی گئی سرجری خاتون کو مہنگی پڑ گئی

    روس میں خاتون کو جوان اور خوبصورت دکھنے کے لیے کرائی گئی سرجری مہنگی پڑ گئی-

    باغی ٹی وی : روس میں 37 سالہ خاتون سویٹلانا نے جوان دکھنے کے لئے سرجری کرائی جس سے اس کا چہرہ کوبصورت ہونے کی بجائے جلد سُکڑ گئی اور جھریاں پڑ گئیں-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ خاتون نےاس وقت اپنے چہرے کا علاج شروع کرایا جب اس کے بوائے فرینڈ نے اسے بوڑھا کہنا شروع کیا، تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس چکر میں اس نے اپنا چہرہ مکمل تباہ کر لیا اور دوست کو بھی کھو دیا۔

    خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے اس کا چہرہ ‘ممی’ کی طرح سکٹر گیا اور جلد ڈھیلی ہو گئی اور اس کے چہرے پر جھریاں آ گئیں اور یہ اس کی زندگی کا بہت خوفناک مرحلہ ہے جس میں وہ خود کو آئینے میں دیکھ کر روز ختم ہوتا محسوس کر رہی ہیں۔

    سویٹلانا کا دعویٰ ہے کہ کاسمیٹک سرجن نے ایک نئی دوا استعمال کی ہے جو حال ہی میں برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے ، لیکن اس نے اس کی دس سال کی عمر کو ناقابل تلافی بڑھا دیا۔

    سویٹلانا نے بتایا کہ ایک بار سرجری خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اسے تسلی دی اور دوبارہ مفت انجکشن لگانے شروع کر دئیے جس سے اس کا چہرہ مزید خراب ہو گیا –

    ادھر روس میں خاتون کی شکایت پر سرجن کے خلاف مجرمانہ مقدمہ شروع کیا گیا ہے ، لیکن سویٹلانا کا کہنا ہے کہ اس کی محبت، زندگی اور کیریئر برباد ہوچکا ہے۔

  • سنئیر وکیل خواجہ مقبول وار آزادکشمیر کے نئے ایڈووکیٹ جنرل تعینات  نوٹیفکشن جاری

    سنئیر وکیل خواجہ مقبول وار آزادکشمیر کے نئے ایڈووکیٹ جنرل تعینات نوٹیفکشن جاری

    سنئیر وکیل خواجہ مقبول وار آزادکشمیر کے نئے ایڈووکیٹ جنرل تعینات نوٹیفکشن جاری

    باغی ٹی وی : نوٹیفیکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 20(1) کے ذریعے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے صدرنے خواجہ محمد مقبول کو جنرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جموں و کشمیر کے طور پر مقرر کیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابقخواجہ مقبول وار صدر کے حکم کے ماطبق عہدہ سنبھالے گے، ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے لکھ کر صدر کو مخاطب کر کے اپنے عہدے سے استعفی د دے اور وہ اس طرح کے معاوضے اور دیگر مراعات کے حقدار ہوں گے جیسا کہ آزاد جموں و کشمیر لا افسران کی شرائط ایکٹ 2014 کے تحت مقرر کیا گیا ہے۔

  • صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

    صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

    ضلع کچہری لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے عکسبندی اور رقص کرنے کا مقدمہ صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی : صباء قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت پیش نہ ہوئے لاہور ضلع کچہری کی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری معافی منظور کرلی-

    اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید نے وکیل کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو بریت کی درخواست پر ابتدائی بحث کے لئے طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو آج فرد جرم کے لئے طلب کررکھا تھا-

    واضح رہے کہ صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف گزشتہ برس اگست میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر علی خان میں گانے کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کا مقدمہ دائر کروایا گیا تھا۔

    6 اکتوبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی تھی 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں بلال سعید اور صبا قمر اپنے وکیل بیرسٹر حامد لغاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر صبا قمر برقع پہنے عدالت پہنچیں تھیں-

    سماعت کے دوران صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی تھی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو کیس میں فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کو طلب کیا تھا بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات کی نقول بھی فراہم کردیں۔

    قبل ازیں سماعت پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کیے تھے تاہم بعد میں عدالت نے دونوں کے وارنٹ منسوخ کر دیئے تھےجو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    بعدازاں ان کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے اور انہیں 6 اکتوبر میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ دونوں کے خلاف ابتدائی طور پر دفعہ 295 پ کے تحت لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں عدالتی حکم کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایڈووکیٹ سردار منظور چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور انہوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    مقدمہ دائر ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو عدالت نے طلب بھی کیا تھا اور دونوں ستمبر 2020 میں ہونے والی سماعتوں میں پیش بھی ہوئے تھے اور انہوں نے ضمانت حاصل کی تھی دونوں کے خلاف اگست 2020 میں جاری کیے گئے گانے ’قبول‘ کو جاری کرنے کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    ’قبول‘ میں بلال سعید اور صبا قمر کو مسجد وزیر علی خان میں نکاح کی رسم ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن ان پر اس وقت الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر مسجد کی حدود میں رقص بھی کیا۔

    دونوں اداکاروں نے مسجد کی حدود میں رقص کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مسجد میں صرف نکاح کی رسم کی شوٹنگ کی تھی اور اس ضمن میں انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت بھی لی گئی تھی۔

  • موٹر وے پر مبینہ گینگ ریپ ،دونوں ملزمان گرفتار

    موٹر وے پر مبینہ گینگ ریپ ،دونوں ملزمان گرفتار

    پنجاب: موٹر وے پر مبینہ گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ، ایک ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ملتان موٹروے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب 2 ملزمان نے 18 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اغوا اور اس کے بعد اس کا گینگ ریپ کردیا

    ایف آئی آر کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے ایم 4 پر خاتون ملزمہ کی مدد سے 2 ملزمان نے لڑکی کو بوتیک میں نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا تھا گوجرہ سے 3 کارسوار ملزمان حماد، رحمٰن اور لائبہ نے متاثرہ لڑکی کو انٹرویو کا کہہ کر کار میں بٹھایا اور گوجرہ سے فیصل آباد موٹروے ایم فور پر پستول دیکھا کر پہلے اغوا کیا اور پھر چلتی کار میں لڑکی سے دونوں ملزمان نے ریپ کیا۔

    رحیم یار خان: 9 سالہ بچےکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    پولیس کے مطابق گینگ ریپ کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج کے قریب ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا گیا ہے جس میں زیادتی ثابت ہوئی ہے جبکہ لڑکی کا ڈی این اے بھی کروایا جا رہا ہے۔

    ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے لڑکی کو موٹر وے پر زدیاتی کا نشانہ بنایا ملزمان نے لڑکی ارم کو نوکری کا جھانسہ دیکر زدیاتی کی زدیاتی کا مرکزی ملزم حماد اور رحمان گرفتار کر لئے گئے ملزمان میں ایک خاتون ملزمہ بھی شامل ہے فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے زدیاتی کرنے والے ملزمان کو سخت سزا دلوائیں گیں

    قائم مقام ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سردار موراہن خان کے مطابق لڑکی کا ملزمان کے ساتھ موبائل فون پر رابطہ تھا اور انہوں نے بوتیک پر کام دلوانے کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے لڑکی کو بلایا تھا ملزمان نے ایک خاتون ملزم کی مدد سے لڑکی سے موٹر وے پر کار کے اندر گن پوائنٹ پر ریپ کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او فیصل آباد راجا رفعت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    یاد رہے کہ اس سے قبل موٹروے پر گینگ ریپ سے متعلق ایک واقعہ اکتوبر 2020 میں پیش آیا تھا جب لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے پر موٹروے پر کھڑی تھیں کہ 2 مسلح افراد وہاں آئے اور مبینہ طور پر خاتون اور ان کے بچوں کو مارا، جس کے بعد وہ انہیں قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کا ریپ کردیا۔

    اس واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والے خاتون کے رشتے دار نے اپنی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ گجرپورہ میں درج کروایا تھا بعدازاں مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار اکتوبر 2020 میں کر لیا گیا تھا۔

    گوجرہ:سکول بس اور رکشہ میں تصادم ،5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی

  • واٹس ایپ کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

    دنیا بھر میں پیغام رسانی کی معروف ایپ وٹس ایپ آئے روز نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے لیکن اس بار کمپنی کی جانب سے فیچر ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گوگل ڈرائیومیں لامحدود اسٹوریج کے آپشن کو ختم کر کے صارفین کو صرف 200 ایم بی کا آپشن دیا جائے اور وہ صرف اتنے ہی مسیج محفوظ رکھ سکیں گے۔

    گوگل ڈرائیو میں پیغامات کو محفوظ رکھنا نہ صرف آسان بلکہ موثر ترین طریقہ تصور کیا جاتا ہے خیال کیا رہا ہے کہ وٹس ایپ آنے والی اپ ڈیٹس کے اندر اس آپشن کو متعارف کرائے گا جویقینی طور پر صارفین کے لیے ایک اچھی خبر نہیں ہو گی۔

    واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور اپلیکیشنز ہر چند ماہ بعد صارفین کی سہولت کے پیش نظر تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں، اس مقصد کے لئے وہ مختلف قسم کے سرویز کراتی ہیں اور اپنے یوزر / صارفین سے آراء طلب کرتی ہیں کہ وہ کس قسم کے اپشن میں مزید بہتری چاہتے ہیں.

    سروس میں بندش پر واٹس کا وضاحتی بیان جاری

    گزشتہ ماہ خبریں تھیں کہ سماجی رابطوں کی اپلیکیشن ‘واٹس ایپ’ کی نئی آنے والے اپ ڈیٹ میں کچھ نئی تبدیلیوں کا امکان متوقع ہے جن میں سب سے بڑی تبدیلی، واٹس ایپ پہ ساتھی سے اپنا last seen چھپانا ہے، جبکہ وہ آپکی contact list میں بھی موجود ہو. واٹس ایپ کی موجودہ اپ ڈیٹ تک ایسا کوئی فیچر یا آپشن متعارف نہیں کرایا گیا تھا کہ آپ ایسے شخص سے اپنا last seen چھپا سکتے ہوں جو آپ کی contact list میں موجود ہو. آپ کو ایسا کرنے کے لئے یا تو اس کا نمبر ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا یا پھر دوسرا آپشن بلاک کی صورت میں دستیاب تھا. مگر اب آپ اپنے موبائل میں محفوظ کردہ نمبرز سے بھی اپنا last seen چھپا سکتے ہیں.

    "سافٹ بلاک” ٹوئٹر کا صارفین کے لئے نیا پرائیویسی فیچر

    واٹس ایپ کا یہ فیچر کافی لوگوں کے لئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے. بالخصوص ان لوگوں کے لئے جن کو بہت سارے لوگوں کے نمبر اپنے پاس save محفوظ رکھنے ہوتے ہیں.

    انسٹاگرام میں نئے فیچر کی آزمائش

  • تائیوان: عمارت میں آتشزدگی ، 40 افراد ہلاک متعدد زخمی

    تائیوان: عمارت میں آتشزدگی ، 40 افراد ہلاک متعدد زخمی

    تائیوان :عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 40 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13 منزلوں پر مشتمل عمارت 40 سال پرانی تھی، ریزیڈنشیل کمرشل بلڈنگ خستہ حالی کا شکار تھی جس کے نچلے لیول پر دکانیں بھی موجود تھیں۔

    چین کا تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان

    پولیس کے مطابق آگ رات 3 بجے پہلی منزل پر لگی، جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں ریسکیو حکام نے 4 گھنٹوں میں آگ پر پا لیا اور اب عمارت کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    لبنان:آئل فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کریں اور آگ لگنے کی وجہ کی مکمل تحقیقات کریں۔

    قبل ازیں لبنان کے تیل کی تنصیبات میں پیٹرول کے ذخیرے میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی پیٹرول کے ذخیرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 25 فائر فائٹنگ ٹینکوں کو طلب کیا گیا تھا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لبنان کی تیل کی تنصیبات زُہرانی کے فیول ٹینک میں خوفناک آتشزدگی سے تیل کے شدید بحران کے شکار میں پیٹرول کی سپلائی میں مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا-

    امریکی چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر تباہ ، تمام مسافر ہلاک

  • افغانستان: صوبہ کنڑ میں دھماکہ،پولیس چیف ہلاک 11 افراد زخمی

    افغانستان: صوبہ کنڑ میں دھماکہ،پولیس چیف ہلاک 11 افراد زخمی

    افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا ، ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کنڑ اسپتال کی انتظامیہ نے 11 زخمیوں کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 4 طالبان اراکین اور 7شہری شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

    افغان:صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل 8 اکتوبر کو افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے-

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ دھماکا صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ طالبان فورسز کا اسپیشل یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے-

    اس سے قبل 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔بم دھماکا کابل کی عیدگاہ مسجد کے دروازے کے قریب ہوا تھا جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا تعزیتی اجلاس ہو رہا تھا۔

    اپڈیٹ، نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ، 100 اموات،دو سو سے زائد زخمی

  • سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل کا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

    سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل کا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت کی معروف اداکارہ اور بگ باس کی مشہور کھلاڑی شہناز گِل کا اپنے قریبی دوست آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد دیا گیا پہلا انٹر ویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گِل سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد تقریباً ایک سے زائد ماہ تک منظر سے غائب رہنے کے بعد اب میڈیا کے سامنے آئی ہیں اور15 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

    فلم کی پروموشن کے دوران شہناز گِل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد پہلا انٹرویو دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے –

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ وہ کافی جذباتی ہیں اور انہیں جذبات پر قابو نہیں رہتا اداکارہ نے کہا کہ میں بہت اونچا ہنستی ہوں، اور روتی بھی کافی اونچا ہوں۔

    شہناز کی ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے فلم میکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہناز کی حالت دیکھی جاسکتی ہے، انہیں یوں پروموشن کیلئے میڈیا کا سامنا کرنے پر زور نہیں دینا چاہیے۔

    شہناز گل جلد ہی دلجیت دوسانج اور سونم باجوہ کے ساتھ ایک پنجابی فلم حوصلہ رکھ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کا پہلا پروجیکٹ ہے اس میں وہ ایک چھوٹی بچی کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں-

    واضح رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو مشہور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے سدھارتھ شکلا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر ممبئی پولیس نے ’حادثاتی موت‘ کا مقدمہ درج کرلیا ہے رپورٹس کے مطابق اداکار کی طبیعت رات کو خراب ہوئی تھی جس کے بعد وہ دوا کھاکر سوگئے تھے لیکن صبح اٹھ نہیں سکے تھے۔

    دھرمیندر کی پہلی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل ،قیمت کتنی جان کر حیران رہ جائیں

  • فیس بُک نے صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو خوشخبری سنا دی

    فیس بُک نے صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو خوشخبری سنا دی

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے لئے نئی پالیساں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیس بک نے صحافیوں اورسماجی کارکنوں کو عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کو ہراسانی سے بچانے کے لیے پالیسیاں مزید سخت کردیں ہیں-

    اس ضمن میں فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف اینٹی گونے ڈیوس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ہراسانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے پالیسیاں سخت کی گئی ہیں جس کے تحت اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکے گا۔

    فیس بُک کمائی کیلئے پرتشدد اور نفرت انگیز مواد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے سابق مینجر کے تہلکہ خیز انکشاف

    عوامی اعداد و شمار کے قوانین میں اپنی تبدیلیوں کے علاوہ فیس بک نے نوجوان صارفین کو ایپ سے بریک لینے اور نقصان دہ مواد سے دور کرنے کیلئے نئے فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    فیس بک انتظامیہ کے مطابق عوامی شخصیت قرار دیئے گئے ریاست مخالفین کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورکس کو بھی اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس سے محروم کیا جائے گا-

    جبکہ اس کے برعکس قبل ازیں فیس بک کی ایک سابقہ ملازمہ نے انکشاف کیا تھا کہ ہمیشہ عوامی بھلائی کے بجائے کمپنی کے مفادات کو اہمیت و اولیت دیتا ہے اور کمائی کی خاطر سوشل ویب سائٹ کا الگورتھم ہی اس انداز کا بنایا گیا ہے کہ وہ پرتشدد اور نفرت انگیز مواد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    سروسز متاثر ہونے کے بعد فیس بُک کواسٹاک مارکیٹ میں 50 ارب ڈالر کا نقصان

    یس بک کی سابق ملازمہ فرانسس ہافن نے امریکی ٹی وی چینل ’سی بی ایس‘ کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک کو صارفین کی ذہنی صحت یا فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں، وہ صرف اپنی کمائی کو اہمیت دیتا ہے-

    فرانسس ہافن کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فیس بک، تشدد اور نفرت انگیز مواد سمیت غلط معلومات پر مبنی پوسٹس کو ہذف کرتا ہے یا انہیں ہٹا دیتا ہے، تاہم ایسا نہیں ہے فیس بک صرف 5 فیصد تک نفرت انگیز جب کہ ایک فیصد سے بھی کم پرتشدد مواد کو ہٹاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ وہ رواں سال کے آغاز تک فیس بک کی ٹیم کا حصہ تھیں، بعد ازاں وہ ان سے الگ ہوگئیں اور ماضی میں وہ گوگل اور پنٹریسٹ جیسی ویب سائٹس کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔

    فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ 7 گھنٹوں بعد ، مارک زکر برگ کا کتنا نقصان ہوا؟

    انہوں نے گوگل اور پنٹریسٹ سے فیس بک کا موازنہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک ان سے زیادہ خطرناک اور پرتشدد مواد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ فیس بک کا الگورتھم اس طرح کا بنایا گیا ہے کہ وہ مبہم اور غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، تاکہ لوگ کافی دیر تک ویب سائٹ پر چیزوں کو سرچ کرکے حقائق جاننے کی کوشش کریں، کیوں کہ ایسے عمل سے اس کی کمائی بڑھتی ہے۔

    واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس

  • آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

    آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

    منشیات کیس میں گرفتاربالی ووڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو قرنطینہ کے لئے بنائے گئے مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اب جیل میں آریان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے پیش نظر بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آریان سمیت 5 مزید ملزمان کو جیل کے عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ آریان سمیت دیگر افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرک میں منتقل کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں کورونا سے متعلق نئے قواعد کے مطابق آریان سمیت دیگر ملزمان کو عام بیرک میں منتقل کرنے سے قبل 3 سے 5 قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا اس دوران آریان کے قرنطینہ سیل میں دو پرانے قیدی، دو معذور قیدی اور دو دیگر قیدی تھے –

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیاتھا آریان کو قرنطینہ سیل کے بعد 500 قیدیوں والے بیرک میں منتقل کیا جاسکتا ہے جس میں آریان بھی باقی قیدیوں کی طرح اپنے جیل میں بقیہ روز پورے کریں گے۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہوئی سماعت کے دوران عدالت میں آریان کے وکیل اپنے دلائل میں کہا تھا کہ آریان چھاپے کے روز کروز پر نہیں تھے، پولیس کو ان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی وہ منشیات فروش ہیں لہٰذا آریان کا جرم ایسا نہیں کہ ضمانت مسترد کیے جانے کی وجہ بن سکے۔

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی کی سیشن کورٹ میں آریان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت میں وکیل امیت دیسائی نے کہا کہ میرا مؤکل این سی بی کی جانب سے 2 اکتوبر کو مارے جانے والے چھاپے کے وقت کروز شپ پر نہیں تھا، یہ الزام سراسر جھوٹا ہے۔

    امیت دیسائی نے کہا تھا کہ آریان کو کروز پر جانے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان اپنے دوست ارباز مرچنٹ کے ہمراہ جب داخلی دروازے پر پہنچا تو اس وقت این سی بی پہلے سے وہاں موجود تھی، انہیں آریان کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔

    آریان خان کے وکیل نے مزید کہا تھا کہ میرے مؤکل کے خلاف وہاں ہونے اور منشیات کے استعمال کا مقدمہ ہے لیکن اس کے پاس رقم موجود نہیں تھی، منشیات برآمد ہونے والوں سے بھی آریان کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    امیت دیسائی کا کہنا تھا این سی بی ڈرگز ڈیلرز کو پکڑنے کیلئے بہت اچھے اقدام کررہی ہے لیکن یہ انتہائی غیراخلاقی ہے کہ بے قصور افراد کو جیل میں رکھا جائے ان بچوں کے معاملے کو مزید بدتر نہ بنایا جائے، یہ بہت تکلیف اٹھا چکے، انہوں نے اس معاملے میں سبق سیکھ لیا ہے۔

    این سی بی نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں آریان کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اس کا تعلق انٹرنیشنل گروہ سے جوڑا تھا جس پر امیت دیسائی نے کہا تھا کہ یہ چھوٹے بچے ہیں، ضمانت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے۔

    بعد ازاں عدالت نے سماعت آج بروز جمعرات تک ملتوی کردی۔

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

    دوسری جانب آریان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ اوران کے بیٹے سے متعلق مختلف خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں اور اب بچوں کی تربیت سے متعلق بالی وڈ کنگ کے کچھ پرانے انٹرویو بھی سامنے آرہے ہیں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے مختلف انٹرویوز کے دوران شاہ رخ اپنے بچوں سہانا اور آریان کی تربیت پر فخر بھی کرچکے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے فادرز ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ان کے بچے ان سے بہتر انسان ہیں۔

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

    2014 میں دیئے گئے انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو انجینئر بننے کا نہیں کہتے بلکہ وہ جو چاہیں بن سکتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے صحت مند اور خوش رہیں وہ جو کرنا چاہیں وہ کریں۔

    شاہ رخ نے کہا تھا کہ بچوں اور مجھ میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ڈمپل ہیں جو انہیں مجھ سے ملے ہیں جب کہ بچوں نے میری عادتیں نہیں لیں جس کے لیے میں خدا کا شکر گزار ہوں، وہ مجھ سے کہیں بہتر انسان ہیں۔

    خیال رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟