Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی ٹی آئی حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے       آصف علی زرداری

    پی ٹی آئی حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے آصف علی زرداری

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اور بریت کی درخواست دائر کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے ،پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔

    نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کروا دیں گے جس پر جج اصغر علی نے کہا پہلے یہ دلائل دیں کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا۔

    عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں؟صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

    عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معشیت کو بچایا شوکت ترین

    صحافی نےسوال کیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتارہے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک معیشت مزید نیچے نہیں آجاتی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ یہ نا اہل ہیں حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے حکومت کا نیب آرڈیننس پہلے ہی سپریم کور ٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔

    درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب کا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا

  • ہرنائی زلزلے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری

    ہرنائی زلزلے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری

    بلوچستان : ہرنائی میں تباہ کن زلزلے میں انتظامیہ کی جانب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ 7 اکتوبر کے زلزلے کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہےرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرنائی میں زلزلے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 افراد شدید اور 200 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

    ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے میں 260 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 3 ہزار 720 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا زلزلے سے 32 اسکول، 5 اسپتال اور 5 مساجد بھی شہید ہوئیں۔

    ہرنائی زلزلہ: پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

    واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے میں جانی و مالی نقصان ہوا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

    مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے-

    بلوچستان:ہرنائی زلزلے میں شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

    بلوچستان: زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچا دی 15 افراد جاں بحق 150 سے زائد زخمی

  • رحیم یار خان:  9 سالہ بچےکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    رحیم یار خان: 9 سالہ بچےکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں جنسی تشدد کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق رحیمیار خان میں 9 سالہ بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد اس کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش قریبی علاقے سے ملی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی جس کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

    گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

    قبل ازیں پولیس نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار کیا تھا پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی، ملزم عبدالرشید کےخلاف درخواست بچی کی نانی نے دی تھی جس پر پولیس نے درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او عمران قمرکا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی…

    بچی کی والدہ نے 04 سال قبل طلاق لے کر دوسری شادی کر لی تھی ملزم عبدالرشید اپنے 02 بچوں 05 سالہ بیٹے رضوان اور14 سالہ بیٹی منزہ کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا۔ملزم عرصہ 02 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں و زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-

    بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا

    قبل ازیں مرغزار کالونی میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مالک مکا ن کو گرفتارکر لیا تھا سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مکان مالک نے ملازمہ کے اہلخانہ کو اس کی خودکشی کی اطلاع دی اہلخانہ لڑکی کی لاش لیکر پتوکی چلے گئے،گرفتار مکان مالک سے تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے، ہنجروال پولیس نے قاسم نامی شخص کو حراست میں لے لیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، فیصل نامی شخص کو پتوکی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا-

    دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں زیادتی کے بعدگھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی تھی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی-

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

  • نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

    نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

    قومی احتساب بیورو (نیب) کی 3 رکنی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کیے بغیر ان کے گھر کے باہر سے واپس چلی گئی 15گھنٹے بعد واپس چلی گئی۔

    باغی ٹی وی : نیب ٹیم گزشتہ روز سہہ پہر 4 بجے کراچی میں آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں ان کے گھر پہنچی تھی تاہم سراج درانی کے ملازمین مزاحمت کرتے رہے آغاسراج درانی کے گھر کے باہر تعینات گارڈز نے نیب کی ٹیم کو روکے رکھا نجی سیکیورٹی عملے کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی اس وقت گھر میں موجود نہیں ہیں۔اس وقت گھر میں صرف خواتین موجود ہیں۔

    نیب نے خواتین اہلکار کو گھر میں جانے کی اجازت بھی طلب کی لیکن گھر کے اندر داخل ہونے نہ دیا گیا نیب اہلکار ساری رات اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر موجود رہے جبکہ سراج درانی کے حامیوں نے ناشتہ بھی یہیں کیا اور نیب ٹیم کو گھر کے اندر جانے نہیں دیا۔

    درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب کا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا

    نیب نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کرآغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گھر کے اطراف ناکہ بندی بھی کی گئی ائیر پورٹ پر بھی نیب کی ٹیم متحرک رہی لیکن تاحال اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

    یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق آغا سراج کی آمدنی اور اثاثوں میں ایک ارب 61 کروڑ روپے کا فرق ہے۔

    آغا سراج درانی کے خلاف درخواست ضمانت پر عدالت عالیہ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل خصوصی بینچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

    عدالت نے گزشتہ روز درخواست ضما نت کا فیصلہ 11 بجے سنانے کا وقت مقرر کیا تھا تاہم مقررہ وقت پر آغا سراج درانی سمیت کوئی بھی ملزم عدالت نہیں پہنچا جس پر عدالت نے ملزمان کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا –

    کیس کے ملزمان میں آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 18 ملزمان شامل ہیں جن میں سے 8 ملزمان کی درخواست مسترد کی گئی جبکہ آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی گئی-

    عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معشیت کو بچایا شوکت ترین

  • رومانوی رشتوں سے جمائما کا اعتماد اٹھ گیا.پاکستان کیوں چھوڑا،بتا دیا

    رومانوی رشتوں سے جمائما کا اعتماد اٹھ گیا.پاکستان کیوں چھوڑا،بتا دیا

    رومانوی رشتوں سے جمائما کا اعتماد اٹھ گیا

    وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا کہ پاکستان سے واپس آنے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ارینجڈ میرج ، رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں

    جمائما خان نے برطانوی اخبار دی ایوننگ سٹیڈرڈ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔ جمائما خان نے اپنے انٹرویو میں ارینجڈ میرج کے فائدے بتائے کہا کہ جب وہ پاکستان میں تھیں تو ارینجڈ شادیاں کرواتی تھی۔ اور ان کے شوہر کے دوستوں کے بچے کہتے تھے کہ وہ ارینجڈ میرج کرنے کو تیار ہیں لیکن اس میں جمائما کا شامل ہونا ضروری ہے۔

    اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ جبری شادی ایک مکمل طور پر مختلف چیز ہے۔ لیکن انہوں نے ‘اسسٹڈ میرج’ کو کامیاب ہوتے دیکھا ہے۔جمائما خان کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب وہ ارینجڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں، اور رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں، لیکن 10 سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس لوٹیں تو انہیں اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد نظر آئے۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے انٹرویو میں اپنے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی ، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور انھیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

    جمائما نے کہا کہ ان کی شادی اپنے سے کافی بڑی عمر کے شخص سے ہوئی تھی۔ جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا، اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے ٹارگٹ کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ ان کی شادی اپنے سے کافی بڑی عمر کے شخص سے ہوئی تھی۔ جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا، اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے ٹارگٹ کیا جارہا تھا۔

    ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے نوشین شاہ

    100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری،کوئی پاکستانی شامل نہیں، ملا عبدالغنی برادر موجود

    جاوید اختر ہتک عزت کیس :کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

    جوان رہنے کے لئے انیل کپور پر سانپ کا خون پینے کا الزام

    مریم نواز کا بچوں سے متعلق بیان:عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما بھی چُپ نہ رہ سکیں

  • طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

    طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

    طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے جس سے متعلق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے جنوری تا ستمبر 2021 تک کی رپورٹ جاری کردی ہے-

    باغی ٹی وی : پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ میں طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 60 واقعات رپورٹ ہوئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر اس عرصے کے دوران پرندے ٹکرانے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے اسلام آباد میں 13، کراچی میں 8 اور ملتان میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا جب کہ سکھر میں 4، کوئٹہ میں ایک، پشاور 6 اور گلگت میں 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ777، ائیر بس 320 اوراے ٹی آر طیارے متاثر ہوئے پرندے ٹکرانے کے باعث نہ صرف قومی ائیرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتا ہے-

    رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات سعودی عرب کے شہر ریاض جب کہ ایک واقعہ شارجہ میں پیش آیا۔

    عدنان صدیقی ٹوئٹر پر کیوں برس پڑے؟

    ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج خیبر پختونخوا نےسر پر سج گیا

    مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

  • عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معشیت کو بچایا       شوکت ترین

    عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معشیت کو بچایا شوکت ترین

    واشنگٹن: وزیرخزانہ شوکت ترین، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر پہنچے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شوکت ترین امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں پاکستان کی معیشت سے متعلق گفتگو کریں گے اور ان کی آئی ایم ایف کے حکام سے بھی ملاقات ہو گی۔

    طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیر خزانہ پاکستان امریکہ بزنس کونسل کی دعوت پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کریں گے ان کی دورہ امریکہ میں اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات ہو گی۔

    عمران خان کا پشتونوں سے متعلق بیان، اے این پی نے سینیٹ میں مذمتی قرارداد جمع…

    انہوں نے عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات کے کے دوران کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا ہے۔ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے افغان جنگ سے پاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    حکومتی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ ریوں سے قومی معیشت زوال پذیرہوچکی:لیاقت بلوچ

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں روزگار کی ضرورت ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معیشت 5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں شیخ رشید کا تہلکہ خیز بیان ، ویڈیو سوشل میڈیا پر…

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر کو بتایا کہ ملک میں عوام کو سستے گھر اور صحت کارڈز بھی دے رہے ہیں پسماندہ طبقات کے تحفظات کو یقینی بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پرانے ہیں۔

    اقتدار کا نشہ اور عمران خان۔ تحریر۔ نوید شیخ

  • آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گزشتہ روز بھی ضمانت نہ مل سکی تاہم شاہ رخ خا ن کو اچھی خبر مل گئی-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اعتراف کیا ہے کہ آریان خان سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے گزشتہ روز آریان خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر اسپیشل کورٹ میں سماعت ہوئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کیس سے متعلق جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آریان خان کے پاس سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے۔

    تاہم این سی بی نے آریان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے کردار کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا، آریان سے برآمدگی نہ ہونے کے باوجود وہ اس پورے معاملے میں شامل ہے۔

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    این سی بی نے آریان کا کیس بھی دیگر ملزمان سے الگ کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ آریان ایک بااثر شخص ہے جو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں-

    نارکوٹکس ایجنسی نے آریان پر انٹرنیشنل ڈرگز ڈیلر سے رابطوں کا بھی الزام لگایا کہا کہ یہ بھی صاف ہے کہ اچت کمار اور شیو راج نے آریان اور ارباز کو چرس سپلائی کی، یہ سب ملزمان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

    دوران سماعت آریان کے وکیل امیت دیسائی نے بھی دلائل دیے تاہم عدالت نے سماعت مقامی وقت کے مطابق کل 12 بجے تک ملتوی کردی ضمانت کا فیصلہ نہ ہونے پرآریان نے کل کی رات بھی ممبئی کی سینٹرل جیل میں بسر کرنی ہوگی۔

    شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کے لیے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کروانے والے وکیل امیت دیسائی کو ہائر کیا ہے۔

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے دوچار

    دوسری جانب بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور سیاستدان شترو گھن سنہا منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی حمایت میں سامنے آگئے ۔

    شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو آریان کے ذریعے شاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے کوئی بھی اس معاملے میں آگے آنا نہیں چاہتا ، ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ یہ دوسرے کا مسئلہ ہے وہ ہی اس سے نمٹے ، اپنی جنگ خود لڑے فلم انڈسٹری خوف زدہ لوگوں کا گروپ ہے ، گودی میڈیا کی طرح یہ بھی گودی اداکار ہیں –

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    اداکار شتروگھن سنہا نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان سے کوئی ممنوعہ مواد اور منشیات برآمد نہیں کی ہے لیکن اگر انہیں کوئی منشیات مل بھی گئی ہے تو سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال ہے لیکن اس معاملے میں ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا اس کیس میں مونمُن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے نام بھی ہیں لیکن کوئی بھی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے سب شاہ رخ خان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا-

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

  • شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور سیاستدان شترو گھن سنہا منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی حمایت میں سامنے آگئے ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو آریان کے ذریعے شاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے کوئی بھی اس معاملے میں آگے آنا نہیں چاہتا ، ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ یہ دوسرے کا مسئلہ ہے وہ ہی اس سے نمٹے ، اپنی جنگ خود لڑے فلم انڈسٹری خوف زدہ لوگوں کا گروپ ہے ، گودی میڈیا کی طرح یہ بھی گودی اداکار ہیں ۔

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    اداکار شتروگھن سنہا نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان سے کوئی ممنوعہ مواد اور منشیات برآمد نہیں کی ہے لیکن اگر انہیں کوئی منشیات مل بھی گئی ہے تو سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال ہے لیکن اس معاملے میں ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا اس کیس میں مونمُن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے نام بھی ہیں لیکن کوئی بھی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے سب شاہ رخ خان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے دوچار

    واضح رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات کو8 دوستوں بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاچھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

  • عدنان صدیقی ٹوئٹر پر کیوں برس پڑے؟

    عدنان صدیقی ٹوئٹر پر کیوں برس پڑے؟

    پاکستان شوبز کے معروف اور سینئیر اداکار عدنان صدیقی نے 98 ہزار سے زائد فالورز ہونے کے باوجود اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ‘ٹوئٹر’ پر مشہور شخصیات کا اکاؤنٹ زیادہ فالورز ہونےکی صورت میں ویریفائیڈ ( بلو ٹِک ) ہوجاتا ہے ۔


    تاہم عدنان صدیقی جن کے ٹوئٹر پر 98 ہزار سے زائد فالورز ہیں ان کا اکاؤنٹ تا حال ویریفائیڈ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شکوے کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ’22 کروڑ پاکستانی میرے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں کام کیا ہوا ہےلیکن پھر بھی میں اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ویریفائیڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں’؟

    ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کیسے کروائیں؟

    اگر آپ ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں اور بہت ہی فعال رہتے ہیں تو یقیناً آپ نے سنا ہوگا ایک بار پھر ٹوئٹر نے ایک اور وقفے کے بعد اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کا عمل دوبارہ کھول دیا ہے-

    ٹویٹر نے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے عمل کو دوبارہ شروع کیا ہے ، کمپنی نے اپنے ٹویٹر تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا ، جہاں وہ سسٹم کی حیثیت کے بارے میں اپ ڈیٹس شائع کرتی ہے اب نئے سرے سے تصدیق شدہ پروگرام شروع کرنے کے بعد سے ، ٹوئٹر نے چند اور کٹیگریز کو شامل کیا ہے اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر کچھ مسائل بھی ائے ٹوئٹر کو جس کی وجہ سے اسے ایک سے زیادہ بار تصدیقیں بند کرنا پڑی ہیں۔ ان وقفوں کا اعلان 2 سے 3 بار کیا گیا تاکہ اس تصدیق کے عمل کو مزید شفاف کیا جائے.اور ٹوئٹر کی کمپنی نے کہا کہ اسے درخواست اور جائزہ لینے کے عمل دونوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے