Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی وڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


    کے آر کے نے مزید لکھا کہ بالی ووڈ اسٹارز کے بچے یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر یہ سب آریان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

    ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے کمال راشد کے ٹوئٹ کی حمایت کی اور بالی وڈ اسٹارز کے بچوں کو یہی مشورہ دیا۔

    واضح رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاچھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

  • دھرمیندر کی پہلی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل ،قیمت کتنی جان کر حیران رہ جائیں

    دھرمیندر کی پہلی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل ،قیمت کتنی جان کر حیران رہ جائیں

    بالی وڈ کے معروف اداکار دھر میندر نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی گاڑی کی ویڈیو صارفین کے ساتھ شیئر کی ہے-

    باغی ٹی وی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1960 میں خریدی گئی اپنی پہلی گاڑی ، فیاٹ (Fiat) دکھا رہے ہیں۔


    دھرمیندر نے ویڈیو میں کہا کہ ‘ہیلو دوستو میری پہلی کار ،میں نے اسے صرف 18 ہزار بھارتی روپے ( یعنی 40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں خریدا) تھا جبکہ آج اس گاڑی کی قیمت تقریباً 10 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

    فلک شبیر نے بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیں

    انہوں نے کہا کہ ان دنوں 18 ہزار ایک بڑی رقم تھی ، میں نے اس گاڑی کو اچھی طرح رکھا ہوا ہے ۔

    دھر میندر نے صارفین سے کہا کہ دعا کریں کہ یہ گاڑی ہمیشہ میرے ساتھ ہی رہے۔

    گزشتہ برس 79 فیصد پاکستانیوں نے کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی گیلپ سروے

    اس سے پہلے ، ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دھرمیندر نے اپنے آپ کو ‘جذباتی بیوقوف’ کہا تھا انہوں نے کہا تھا”میں اپنی پہلی گاڑی ، فیاٹ رکھنے کے لیے کافی جذباتی رہا ہوں کیونکہ اس خوف سے کہ اگر میرے پاس کچھ نہیں ہے تو میں اسے ٹیکسی میں تبدیل کر سکتا ہوں-

    مردوں کا خواتین کو چائے پیش کرنے کے مناظر نشر کرنے پر پابندی

  • امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہو جانا چاہیئے         سلیم خان

    امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہو جانا چاہیئے سلیم خان

    سلمان خان کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور لکھاری نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو دوڑ میں جاری رہنے کے بجائے اپنی خواہشات کے مطابق زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے "ہندوستان ٹائمز” کے مطابق سلیم خان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، انہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کرلیا ہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا اور اب انہیں زندگی کے چند سال خود کو بھی دینے چاہئیں۔

    سلمان خان کے والد نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے پیشہ ورانہ طور پر شاندار اننگز کھیلیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا لہذا اب انہیں اس دوڑ سے خود کو باہر کردینا چاہیے اور ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    سلیم خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا مطلب ہی یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے کچھ سال اپنی خواہش کے مطابق گزارے انسان کی زندگی کے ابتدائی سال تعلیم اور کتابوں میں گزر جاتے ہیں اور اس کے بعد خاندان کی ذمہ داریاں آ گھیرتی ہیں۔

    انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا کہ اب ان کی دنیا بہت محدود ہے، وہ اپنے جن دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور واک پر جاتے ہیں وہ بھی فلمی دنیا کے نہیں ہیں۔

    سلیم خان کا کہنا تھا کہ اب امیتابھ جیسے اداکار کے لیے کہانیاں نہیں ہیں، ہماری فلمیں تکینکی طور پر بہتر ہوئی ہیں، اس کے علاوہ موسیقی اور ایکشن میں بھی بہتری آئی ہے لیکن ہمارے پاس اچھے اسکرپٹس نہیں ہیں۔

    امیتابھ بچن اور سلیم خان دس فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں سلیم خان نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ 1973 میں بننے والی فلم زنجیر میں کام کیا جس میں پران اور جیا بچن بھی تھے جبکہ شعلے، دیوار، مجبور، ڈان، ترشول، کالا پتھر اور دوستانہ جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں-

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    امیتابھ بچن نے پیر کو اپنی 79 ویں سالگرہ منائی اور انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا ، "11 اکتوبر کے دن یف (بڑھا ہوا خاندان) اور خیر خواہوں سے محبت اور پیاراور شکر کے اس بڑے قرض کی ادائیگی کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں سب کو دیکھتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں اور ان کو اچھی طرح پڑھتا ہوں اور انفرادی طور پر ان کا جواب دینا ممکن نہیں ہو گا ، اس لیے میں اپنی توجہ اس میڈیم پر دیتا ہوں اور سب سے کہتا ہوں کہ آپ میرے لیے جو کچھ کرتے ہیں اس کا احسان مندانہ مقروض ہوں۔

    منشیات کیس: شاہ رخ کا ڈرائیور تفتیش کے لئے طلب

  • پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47ہزار934کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار685 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 201 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 64ہزار142،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار366، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار32، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار312، بلوچستان میں 33 ہزار100، آزاد کشمیر میں 34 ہزار372 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار361 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 808 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار514، خیبرپختونخوا 5 ہزار666، اسلام آباد 935، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • طالبان نے وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی   چئیرمین افغان کرکٹ بورڈ

    طالبان نے وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی چئیرمین افغان کرکٹ بورڈ

    کابل:نومنتخب افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے ملک میں وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پرکوئی باضابطہ پابندی نہیں لگائی ہے-

    باغی ٹی وی : خبررساں ادارے "الجزیرہ” کے مطابق اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے کھیلوں کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہےستمبر میں افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق نے بھی خواتین کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

    طالبان کی نئی تقرریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری

    ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں، کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اور چہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہو اور اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے بے پردگی ہو۔

    "الجزیرہ "کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے بتایا کہ ان کی طالبان حکومت کے اعلیٰ حکام سے بات ہوئی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ سرکاری طور پر خواتین کے کھیلوں خصوصا وومن کرکٹ پر کوئی پابندی نہیں، ہمیں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا سہیل شاہین

    عزیز اللہ فضلی نے بتایا کہ انہیں طالبان نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے سے روکنے کا حکم نہیں دیا ہے، ہماری 18 سال سے خواتین کی کرکٹ ٹیم ہے، اگرچہ وہ محدود پیمانے پر ہے، تاہم ہمیں اس معاملے میں اپنے مذہب اور ثقافت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، اگر خواتین شائستہ لباس پہنیں تو ان کا کھیلوں میں حصہ لینا معیوب نہیں، اسلام میں خواتین کو نیکر پہننے کی اجازت نہیں، جیسا کہ دوسری ٹیمیں پہنتی ہیں، خصوصا فٹ بال میچ میں، لہذا ہمیں اس چیز کا خیال رکھنا ہوگا۔

    طالبان کی مدد کرنے والے افراد پر پابندیوں کیلئے متنازعہ بل امریکی سینٹ میں پیش

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک…

    واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر طالبان کا ایک خط وائرل ہوا تھا جس میں حجاموں کو مردوں کی داڑھی مونڈھنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا حجام کام کے دوران اپنی دکانوں میں موسیقی بھی نہیں سن سکیں گے-

    صوبہ ہلمند کی ایک دکان میں لگائے گئے نوٹس میں طالبان کے افسروں نے باشندوں کو خبردار کیا تھا کہ بال اور داڑھی ترشوانے والے کو شرعی وانین پر عمل کرنا چاہیے طالبان روپ بدل بدل کر انسپیکشن کرسکتے ہیں، مزید کہا جا رہا تھا کہ عنقریب بالوں کو جدید انداز سے سنوارنے پر بھی پاپندی عائد کردی جائے گی-

    جس پر صارفین کی جانب سے ملی جلی رائے سامنے آئی جبکہ اس سے قبل خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبریں بھی زیرگردش تھیں تاہم افغان حکومت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں خبروں کی تردید کی گئی تھی-

    طالبان کے ساتھ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی منصور احمد خان

    امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری جنرل مارک

    افغان وزارت ثقافت و اطلاعات نے داڑھی کٹوانے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا افغان حکومت کے ذمہ داروں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی حکومت کی سرکاری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔

  • ڈبل روٹی کے انسانی صحت پر منفی اثرات    طبی ماہرین

    ڈبل روٹی کے انسانی صحت پر منفی اثرات طبی ماہرین

    عام طور پر لوگ صبح ناشتے میں ڈبل روٹی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ماہرین کے مطابق صحت کئے انتہائی نقصان دہ ہے طبی ماہرین کے مطابق عام عوام میں ایک یہ بھی تاثر پایا جاتا ہے کہ ڈبل روٹی مریضوں کے کھانے کے لیے بہترین اور نرم غذا ہے جبکہ یہ تاثر نہایت غلط ہے۔

    پالک کا ستعمال آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے تحقیق

    غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹارچ اور کاربوہائیڈریٹس کی زیادتی ہونے کے سبب ڈبل روٹی کا استعمال معدے اور نظام ہاضمہ کے لیے نہایت نقصان ثابت ہوتا ہے، ڈبل روٹی میں فائبر اور گندم میں پائے جانے والی غذائیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں انسان متعدد بیماریوں میں گھِر سکتا ہے۔

    میتھی دانے سے گرتے بالوں کا علاج

    اسرائیل میں وائٹ بریڈ یعنی کہ عام دستیاب ڈبل روٹی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائٹ بریڈ کے استعمال سے معدے اور آنتوں سے متعلق متعدد شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں قبض کی شکایت سر فہر ست ہے۔

    ’غذائیت سے بھرپور خوراک‘ مشروم کے فوائد

    اس تحقیق میں وائٹ اور براؤن بریڈ کے درمیان موازنہ بھی کیا گیا کہ وائٹ اور براؤن بریڈ میں سے کون سی بریڈ صحت کے لیے زیادہ بہتر اور نقصان دہ ہے تحقیق میں شامل رضاکاروں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک گروپ کے افراد کو سفید یعنی ریفائن آٹے سے بنی وائٹ بریڈ جبکہ دوسرے گروپ کو براؤن یعنی کے مکمل غذائی اجزاء سے تیار کی گئی براؤن بریڈ استعمال کروایا گیا اور بعد ازاں دونوں گروپس کے رضاکاروں کے صحت سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے۔

    صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں طرح کی ڈبل روٹی کے فوائد صحت پر یکساں تھے البتہ براؤن بریڈ کو وزن کم کرنے اور آنتوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے قدرے بہتر جبکہ وائٹ بریڈ کو قبض، معدے میں درد اور نظام ہاضمہ سے متعلق دیگر چھوٹی موٹی شکایت کا سبب پایا گیا۔

    سونف اور الائچی کا استعمال انسانی صحت سمیت خوبصورتی کیلئے نہایت مفید

  • لاہور: ڈینگی شدت اختیار کر گیا، اسپتالوں میں مریضوں سے90 فیصد بیڈز بھر گئے

    لاہور: ڈینگی شدت اختیار کر گیا، اسپتالوں میں مریضوں سے90 فیصد بیڈز بھر گئے

    لاہورمیں ڈینگی کی صورتحال شدت اختیار کر نے لگی سرکاری اسپتالوں میں 90 فیصد تک بیڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹرڈینگی فیلڈ اسپتال میں بھی49 مریض داخل ہوگئے ہیں 3 روز میں ڈینگی کے500 سے زائد مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 262 جبکہ لاہور میں184 مریض رپورٹ ہوئے۔

    بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایکسپوسنٹر میں 280 بیڈز پر مشتمل ڈینگی فیلڈ اسپتال فعال کر دیا ہے جناح، گنگارام اور جنرل اسپتال میں مریضوں کے لئے کوئی بیڈ موجود نہیں، دیگر اسپتالوں میں بھی ڈینگی کیلئے مختص کیے گئے بیڈ 90 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہری پہلے ریسکیو ہیلپ لائن پر کال کریں اور پھر کسی اسپتال جائیں، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سی بی سی سمیت تمام علاج معالجہ مفت ہے، جبکہ نجی لیبارٹریز کو ڈینگی مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ90 روپے میں کرنے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    ڈینگی کے وار مسلسل جاری،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں –

    پنجاب میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

  • منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے دوچار

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے دوچار

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں جہاں وہ وائلٹ جانے سے بچنے کے لیے ٹھیک طرح سے کھانے پینے سے بھی گریز کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور جیل قواعد کے مطابق انہیں نئے قرنطینہ سیل میں رکھا گیا ہے لیکن وہ اس مشکل وقت میں جیل کے ٹوائلٹ استعمال کرنے سے کترارہے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں صبح 6 بجے اٹھا کر 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر کا کھانا 11 بجے دیا جاتا ہے جس میں دال چاول شامل ہیں-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آریان جیل میں ٹوائلٹ جانے کے خوف سے نہ کچھ کھارہے ہیں اور نہ پی رہے ہیں، جیل حکام اور انتظامیہ اس حوالے سے خاصے فکر مند ہیں اور انہیں عملے کی جانب سےباقاعدگی سے کھانے اور پینے کے حوالے سے کہا جارہا ہے۔

    تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان فی الحال بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے ہیں اور وہ بظاہر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اسی لیے گزشتہ کچھ روز سے وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے۔

    دوسری جانب آریان کے ہمراہ گرفتار ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر افراد نے بھی جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا اور وہ کینٹین سے لے کر کھانا کھا رہے ہیں جس کیلئے پیسوں کی ادائیگی بھی وہ خود کررہے ہیں۔

    ادھر بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شاہ رخ خان بھی آریان خان کی صحت کے حوالے سے خاصے پریشان ہیں، دن بھر میں شاہ رخ کی جانب سے انتظامیہ کو آریان کی صحت جاننے کے لیے کئی فون کیے جاتے ہیں جبکہ شاہ رخ بیٹے کی گرفتاری کےبعد سے خود بھی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے جبکہ موجودہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے۔

    شاہ رخ کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار خود کو بہت پرسکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے، نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔

    جبکہ آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری نے بالی وڈ کنگ سمیت ان کے اہل خانہ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے اداکار نے اپنی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی بین الاقوامی شوٹنگ کا شیڈول بھی منسوخ کردیا ہے اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے ایک ایجوکیشن برانڈ نے بھی شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

    دوسری جانب سہانا خان بھی بھائی کی گرفتاری سے سخت پریشان ہیں تعلیم کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم سہانا ہر گھنٹے بھارت فون کرکے اپنی والدہ گوری خان سے آریان اور شاہ رخ کی صحت سے متعلق پوچھتی ہیں اور وہ موجودہ صورتحال کے سبب کافی زیادہ پریشان ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق جب آریان کے منشیات لینے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو سہانا نے فوری طور پر اپنی والدہ کو فون کیا اور ان سے وطن واپس لوٹنے کی اجازت طلب کی جس پر گوری نے سخت لہجے میں سہانا کو وہیں رکنے کا حکم دیا گوری خان نہیں چاہتیں کہ آریان کی وجہ سے سہانا یا ان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی روٹین میں کوئی خلل آئے۔

    شاہ رخ بیٹے کی رہائی کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں اس ضمن میں انہوں نے ملک کے بڑے اور ماہر قانون دانوں سے رابطے کئے ہیں انہوں نے بیٹے آریان کے لیے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کروانے والے وکیل امیت دیسائی کو ہائر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے امیت دیسائی کے توسط سے آریان کی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے جب کہ اس سے قبل ستیش مان شیندے نامی وکیل ضمانت کے کیس کی پیروی کررہے تھے۔

    حال ہی میں ہوئی سماعت کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیور و (این سی بی) کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا تھا کہ این سی بی کو جواب جمع کروانے کے لیے کم از کم ایک ہفتے کا مزید وقت دیا جائے کیوں کہ منشیات کیس کی کئی ضمانتیں زیر التوا ہیں۔

    این سی بی کے وکیل کے بیان پر جرح کرتے ہوئے امیت دیسائی کا کہنا تھا کہ آریان خان ایک ہفتے سے جیل میں ہیں، درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے تحقیقات پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرا مؤقف ضمانت پر بحث کرنا نہیں بلکہ تاریخ پر بحث کرنا ہے۔

    امیت دیسائی کا کہنا تھا کہ این سی بی کی انتظامی وجوہات کی بناء پر کسی کی آزادی کو روکا نہیں جاسکتا، ان کی تفتیش جاری رہ سکتی ہے اور جہاں تک آریان کا تعلق ہے تو ان کی سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے ہمراہ گرفتار ہونے والے ان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کے وکیل طارق سید نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کیس سے متعلق اہم پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سےکیس کو بلاوجہ طول دیے جانے پر سوالات اٹھائے۔

    طارق سید نے کہا تھا کہ پولیس کے مطابق ارباز مرچنٹ کے جوتوں سے 5 گرام چرس برآمد ہوئی ہے تو پھر انہیں تحویل میں لینے کی کیا ضرورت تھی جب اتنی کم مقدار میں چرس برآمد ہوئی؟ ارباز نے اس بات کا اعتراف بھی کرلیا تھا کہ وہ یہ 5 گرام چرس جہاز پر پینے جارہا تھا، پھر اس سیدھے اور واضح معاملے کی مزید تفتیش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

    وکیل سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ الزام سچ ہے کہ این سی بی حکام کو ان کے کلائنٹ کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ یہ این سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے، میرے پاس اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    طارق سید کا کہنا تھا کہ 5 گرام چرس جو انہیں مبینہ طور پر ملی ہے ، کیا وہ لڑکے جہاز پر اسے بیچنے جائیں گے؟ جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا، وہ جہاز پر 5 گرام چرس بیچنے کیوں جائیں گے جب وہ پورا جہاز خرید سکتے ہیں؟

  • لندن:کورونا کے باعث مسلسل دوسری بار نئے سال کے موقع پر آتش بازی منسوخ

    لندن:کورونا کے باعث مسلسل دوسری بار نئے سال کے موقع پر آتش بازی منسوخ

    کورونا وبا: لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا مظاہر دوسرے سال بھی منسوخ کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کورونا کی بگڑتی صورتحال اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیو ائیر پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کی گئی تھی لیکن اس بار کورونا کی صورتحال بہتر ہونے اور لاک ڈاون ختم ہونے کے باوجود ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    سعودی عرب :عمرہ کے لئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار

    پاکستان نژاد میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

    246 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن: میلبورن نے سابقہ ​​ریکارڈ ہولڈر بیونس آئرس کو پیچھے…

    میئر لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وبائی امراض کی وجہ سے نیو ائیر کا شو قدرے مختلف انداز میں ہوا اور اس سال کئی دلچسپ نئے آپشنز کو نئے سال کی تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہمیشہ کی طرح لندن نئے سال کا شاندار انداز میں استقبال کرے گا” ٹریفالگر اسکوائر میں اب بھی جشن ہوگا ، تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت میں کیا جائے گا۔

    کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وبا کی بدترین صورتحال کے باعث دنیا بھر میں نیو ائیر کے موقع پر ہونےوالی تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں جو تقریبات منعقد ہوئیں ان میں عوام کی شرکت ممنوع یا محدود کی گئی تھی۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

  • اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت

    اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 171.20سے بڑھ کر 172.20 پر پہنچ گئی جبکہ دیگر مملاک کی کرنسیوں میں بھی اضافہ ہوا-

    اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈز 232.0 سے 234.0، یورو کی قدر 196.0 سے 198.0 ، سعودی ریال کی قیمت 45-25سے 45.70 تک پہنچ گئی-

    جبکہ درہم کی قیمت میں 47.70 سے 48.20 ، کینیڈین ڈالر 1350سے 137.00 تک بڑھ گئی ، آسٹریلین ڈالر کی قیمت 123.50 سے 125 ہو گئی لیرا 20.20سے 20.70 ، چائنہ کی کرنسی میں پاکستانی روپے کی قدر کے مقابلے میں 26.سے 26.70 تھائی کرنسی میں 4.60 سے 5.10 کا اضافہ ہوا-

    جبکہ گولڈ کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی پر تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہوگیہ جبکہ پر اونس 1763 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 420 ہو گئی-

    واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 750 روپے فی تولے کا اضافہ ہوا ہے۔

    جبکہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا تھا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔